Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی اہلیت کے معیار سے متعلق قواعد جاری کردیئے

Posted on
شیئر کریں:

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی اہلیت کے معیار سے متعلق قواعد جاری کردیئے

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز ) قومی و صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن لڑنے کے لیے اہلیت کے معیار سے متعلق الیکشن کمیشن نے قواعد جاری کردیئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست کے لئے امیدوار پاکستان کا شہری اور 25 سال سے کم عمر نہ ہو، امیدوار پاکستان میں کسی بھی جگہ کا ووٹر ہو، صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار متعلقہ صوبے کا ووٹر ہو، قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدوار کا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا لازمی ہے۔ای سی پی کی جانب سے قواعد میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کی اہلیت و نا اہلیت کی تفصیلات آئین کے آرٹیکلز 62 اور 63 میں درج ہیں، جنرل نشستوں کے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ کا متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا لازم ہے،خواتین اور غیرمسلم نشستوں کے تجویز اور تائید کنندگان کا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونالازم ہے، قومی اسمبلی کی غیر مسلم نشستوں کے لیے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ ووٹر ہوں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ متعلقہ سیاسی جماعت کی ترجیہی فہرست ہو، انتخابی اخراجات کے حوالے سے ہر امیدوار یا تو کسی بھی شیڈول بینک میں خصوصی اکاؤنٹ کھولے گا یا پہلے سے موجود بینک اکاؤنٹ کی تفصیل کا غذات نامزدگی میں درج کریگا۔انتخابی امیدوار کو ہدایت کی گئی ہیکہ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت بینک اسٹیٹمنٹ منسلک کرنا لازمی ہو گا،بینک اسٹیٹمنٹ کے اجراء کے وقت امیدوار اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بینک اسٹیٹمنٹ میں ٹرانزیکشنز کی تفصیلات درج ہیں، خصوصی بینک اکاؤنٹ یا پہلے سے موجود بینک اکاؤنٹ جسے امیدوار اپنی انتخابی اخراجات کے لیے استعمال کرے گا وہ سنگل اکاؤنٹ ہو گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی اشٹامپ پیپر پر دے گا، اس کی تصدیق اوتھ کمشنر سے کروائے گا، کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنی / اپنے بیوی / شوہر اور زیر کفالت بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیل فارم بی میں درج کرے گا،کاغذات نامزدگی امید وار یا اس کے تجویز کنندہ، تائید کنندہ کی جانب سے تحریری طور پر مجاز شخص جمع کروا سکتا ہے۔ای سی پی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مجاز شخص کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی اتھارٹی لیٹر کی تصدیق نوٹری یا اوتھ کمشنر کی جانب سے ہونا لازم ہے، کاغذات نامزدگی میں اگر کوئی خانہ امیدوار سے متعلقہ نہ ہو تو وہاں این اے لکھ دیا جائے، امیدوار اپنی تازہ ترین تصویر کاغذات نامزدگی پر مخصوص جگہ پر چسپاں کرے گا۔

 

 

الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کیلئے میڈیا، قومی و مقامی مبصرین کیلئے انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنیا ور پولنگ سٹیشنوں و انتخابی حکام کے دفاتر تک رسائی میں آسانی کیلئے ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کرے گا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کیلئے میڈیا، قومی و مقامی مبصرین کیلئے انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنیا ور پولنگ سٹیشنوں و انتخابی حکام کے دفاتر تک رسائی میں آسانی کیلئے ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کرے گا جبکہ ان کیلئے 11 نکاتی ایس او پیز بھی جاری کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی اور پاسداری کے یہ ایکریڈیٹیشن کارڈ ہولڈر پابند ہوں گے۔قومی، مقامی این جی اوز، سول سوسائٹی کی تنظیموں، قومی اور مقامی میڈیا سے وابستہ افراد اپنے ادارے کے لیٹر پیڈ پر ایکریڈیٹیشن کارڈ کیلئے درخواستیں دیں گے، سکیورٹی اہلکاروں اور انتخابی عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، کمیشن کسی بھی وقت کسی بھی ایکریڈیٹیشن کارڈ کو منسوخ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن ایسیتمام درخواست گزاروں کا مکمل ریکارڈ رکھے گا۔ انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد کوئی بھی مبصر یا تنظیم اپنے نتائج اور انتخابی عمل کو بہتر بنانے کیلئے اپنی سفارشات الیکشن کمیشن دے سکے گا۔ درخواست گزاروں کو اپنی تنظیموں کے سربراہان کی جانب سے اپنے طرز عمل سے متعلق حلف نامہ دینا ہو گا۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83202