الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخو ااور پنجاب میں لوکل باڈیز کے تمام چیرمینان اور ممبران کو معطل کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخو ااور پنجاب میں لوکل باڈیز کے تمام چیرمینان اور ممبران کو معطل کردیا
اسلام آباد ( چترال ٹایمز رپورٹ ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صاف وشفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے تمام تحصیل چیئرمین ،سٹی چیرمین،میر،وسی چیرمین اور ممبران تحصیل کونسل و وسی کو خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے عام انتخابات تک معطل کر کے نوٹفیکشن جاری کردیا ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق منتخب نمایندگان کو معطل کرنے کا مقصد صاف وشفاف انتخابات منعقد کرانا ہے۔ اعلامیہ میں صوبایی حکومتوں کو ہدایت کی گی ہے کہ ان کی معطلی کے دوران علاقے میں سینی ٹیشن اور صفایی کا نظام متاثر نہ ہو۔ اعلامیہ کے مطابق جنرل الیکشن کی رزلٹ اعلان ہونے تک بلدیاتی نظام/ لوکل نمایندگان معطل رہیں گے۔