Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن شیڈول کا اعلان 8 فروری سے 54 دن قبل ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

Posted on
شیئر کریں:

الیکشن شیڈول کا اعلان 8 فروری سے 54 دن قبل ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کا اعلان 8 فروری سے 54 دن قبل ہو گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ حلقہ بندیاں شائع ہو چکیں باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہو گا، ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول، آر آوز اور ڈی آر آوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہو گی۔اس موقع پر صحافی نے چیف الیکشن کمشنر سے سوال کیا کہ انتخابی شیڈول کب جاری ہو گا؟چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے جواب دیا کہ 8 فروری سے پیچھے 54 دن کا حساب لگا لیں۔صحافی نے سوال کیا کہ آر آوز اور ڈی آر آوز عدلیہ یا بیوروکریسی سے لیں گے؟اس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے نو کمنٹس کا جواب دیا۔

 

نگراں وزیرِ اعلیٰ کے پی کی تعیناتی، فریقین کو نوٹس جاری

پشاور(سی ایم لنکس)پشاور ہائی کورٹ نے نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی تعیناتی کے معاملے پر صوبائی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالت میں نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔وکیل شاہ فیصل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے لیے غلط طریقہ کار اپنایا گیا جس طرح وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔دلائل جاری رکھتے ہوئے وکیل نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے لیے آرٹیکل 224 اور 224 اے کا طریقہ کار اپنایا گیا، یہ طریقہ تب ہوتا ہے جب وزیرِ اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر موجود ہوتا ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82457