Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الخدمت فاونڈیشن کے زیرانتظام ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال بونی میں فری میڈیکل ائی کیمپ کا انعقاد

شیئر کریں:

اپر چترال (جمشیداحمد)الخدمت فاونڈیشن کی طرف اور الخدمت فاونڈیشن اپر چترال کے زیر اہتمام او رزیر نگرانی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال بونی میں فری میڈیکل ا ئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جوگذشتہ دن سے جاری ہے فری ائی کیمپ میں الخدمت فانڈیشن کی طرف سے ماہر اور مستند ڈاکٹرریٹائرڈ کپٹن ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر اور اس کے ٹیم انکھوں کی مریضوں کا مفت معائینہ کررہے ہیں اپر چترال کے دور دراز سے لوگ انکھوں کی علاج کے لیے ارہے ہیں جہان اپریشن کے قابل مریضوں کو باقاعدہ اپریشن کی جاتی ہے اور بعض مریضوں کو چیک کرنے کے بعد میڈیسن دیکر فارع کیا جاتا ہے۔

صدر الخدمت فاونڈیشن اپر چترال حاجی عبدالکبیر، امیر جماعت اسلامی مولانا جاوید حسین، نائیب صدر الخدمت فاونڈیشن غلام مجتبی لال اپنے ٹیم راکین کے ساتھ مریضون کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔دوسرے اراکین میں شکیل احمدجے ائی یوتھ، عبدالرفی جے ائی یوتھ نائیب صدر،عبدالروف جے ائی یوتھ اور رضا کاروں میں احسان الملک،مصباح اللہ،تنویر احمد اور وسیم احمد الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے رضا کارانہ طور پر مریضوں کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں موقع پر الخدمت فاونڈیشن اپر چترال کے نائب صدر غلام مجتبی نے بتایا کہ کیمپ میں دو دن کے اندر ایک سو پچاس مریضوں کی اپریشن ہوئی ہے اور چار سو سے زائدمریضوں کو معائنہ کر نے کے بعد میڈیس دیکر فارع کیے گئے ہیں۔

موقع پر امیر جماعت اسلامی مولانا جاوید حسین نے کیمپ کے حوالے سے اگاہ کیا اور الخدمت فاونڈیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ہر مشکل وقت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے قدرتی افات سیلاب،زلزلہ کے دوران اسکے رضا کار جان ہتھیلی میں رکھ کر عوام الناس کی خدمت کررہے ہیں جسے انسانیت کی خدمت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام الخدمت فاونڈیشن کی فلاحی کاموں کوبے حد سراہتے ہیں اور ادارے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

chitraltimes alkhidmat foundation upper chitral eye camp1
chitraltimes alkhidmat foundation upper chitral eye camp2
chitraltimes alkhidmat foundation upper chitral eye camp11
chitraltimes alkhidmat foundation upper chitral eye camp4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53308