Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 الخدمت فاونڈیشن پاکستان کی طرف سے اپر چترال کے لیے ڈاٸیگناسٹک سنٹر اور ایمبولنس کی منظوری دیدی گٸی

Posted on
شیئر کریں:

 الخدمت فاونڈیشن پاکستان کی طرف سے اپر چترال کے لیے ڈاٸیگناسٹک سنٹر اور ایمبولنس کی منظوری دیدی گٸی

اپرچترال (جمشیداحمد)الخدمت فاوندیشن اپر چترال کے زمہ داران صدر الخدمت فاونڈیشن اپر چترال غلام مجتبی اور امیرجماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین نےلاہور میں صدر الخدمت فاونڈیشن اف پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرخمن اور جنرل سکرٹری سید وقاص انجم جغفری سے ملاقات کی چترال میں الخدمت فاونڈیشن کی کارگردگی اور مختلف امور کے سلسلےمیں تفصیلی گفت د شنید کی۔ملاقات میں امیر جماعت اسلامی لویر چترال مولانا جمشید آحمد اور صدر الخدمت فاونڈیشن لویر چترال بھی موجود تھے۔

اس موقع پر لاہور سے الخدمت فاونڈیشن اپر چترال کے صدر غلام مجتبی نے ٹیلی فون پر چترال ٹایمزسے گفتگو کر تے ہوۓ کہا کہ صدر الخدمت فاونڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے ہماری مطالبات منظور کر کے اپر چترال کے لیے ڈاٸی ناسٹک سنٹر اور ایمبولنس کی منظوری دے دی ہے جس سے ہم نے اپر چترال کی عوام کی طرف سے صدر الخدمت فاونڈیشن پاکستان اور ادارے کاشکریہ کیا۔

chitraltimes jamat islami chitral delgation met lahore alkhidmat officials


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
75222