Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الخدمت فاونڈیشن اپرچترال نے بونی قرنطینہ مرکز میں حفاظتی ماسک اورسنیٹائزرتقسیم کی

شیئر کریں:

بونی (ذاکرزخمی) الخدمت فاونڈیشن ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال میں بھی موجودہ حالات کے پیش نظر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اس سلسلے اپر چترال کے گرلز ڈگری کالج قرنطینہ مرکز میں آج الخدمت کے صدر حاجی عبد الکبیر اور امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکھو کی موجودگی میں حفاظتی ماسک، سینٹائزر اور صابن تقسیم کی۔


اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکھو الخدمت کی رضا کارنہ خدمات کی تعریف کرتے ہوئے اسے قابلِ تقلید قرار دیا۔ یاد رہے کہ الخدمت فاونڈیشن ہر پریشانی اور مصیبت کے وقت خدمت میں پیش پیش ہے۔ اور لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہے۔ اس وقت نہ صرف بونی قرنطینہ سنٹر بلکہ اپر چترال کے مختلف ہسپتالوں میں حفاظتی ساماں تقسیم کر چکے ہیں۔ صدر الخدمت حاجی عبد الکبیر نے اس موقع پر بتایا کہ اس وقت اپر چترال میں الخدمت کے پاس وسائل نہ ہونے کے برابر ہے پھیر بھی محدود وسائل کے باوجود ہم اپنے پریشان حال بھائیوں کو یہ احساس دلا رہے ہیں کہ ہم پریشانی کی اس الم میں آپ کے ساتھ ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ الخدمت فاونڈیشن اپر چترال میں بھر پور خدمات انجام دینے کے لیے حکمت عملی مرتب کررہی ہے۔

al khidmat upper chitral 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34432