Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے چترال کیلئے سی-ٹی سکین پراجیکٹ کی منظوری دیدی گئی

شیئر کریں:

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان

چترال ( چترا ل ٹائمز رپورٹ ) الخدمت فاونڈیشن چترال کے صدر نوید کوہکن نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے چترال کیلئے سی-ٹی سکین پراجیکٹ کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ ایک پریس ریلیز میں انھوں نے کہا ہے کہ چترال سی-ٹی سکین پراجیکٹ مرحوم رحمت عزیز سالک اور ان کے خاندان کی طرف سے چترال کے لیے تحفہ ہے جوکہ مستقبل قریب میں قدرتی آفات، مختلف حادثات اور مخصوص امراض سے متاثرہ لوگوں کی تشخیص کے حوالے سے چترال جیسے دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ کے لیے مفید ثابت ہوگا ۔نوید نے بتایا کہ اس( 16 سلائس سی-ٹی سکین) ملٹی ملیں پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کا آغاز یکم اگست سے شروع ہوگا، مذکورہ پراجیکٹ الخدمت ہسپتال جنگ بازار پائین سے متصل نصب کیا جائے گا۔


یادرہے کہ چترال میں سی ٹی اسکن کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لوگ انتہائی مشکلات کا شکار تھے ۔ جس کیلئے الخدمت فاومڈیشن چترال کے صدر اور ان کی کابینہ کی کوشیشیں قابل ستائش ہیں ۔یہ پراجیکٹ صدر الخدمت فاونڈیشن چترال نوید کوہکن کی جہد مسلسل اور سعی پیہم کا نتیجہ ہے۔

chitraltimes alkhidmat foundation ctiscan project1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
50345