Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخواکے زیراہتمام عیدالاضحیٰ کے موقع پر 9کروڑ 56 لاکھ روپے مالیت کے جانوروں کی قربانی  

شیئر کریں:

الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخواکے زیراہتمام عیدالاضحیٰ کے موقع پر 9کروڑ 56 لاکھ روپے مالیت کے جانوروں کی قربانی
اس سال عید پرایک لاکھ 32ہزار سے زاٸد مستحقین تک قربانی کاگوشت پہنچایاگیا۔خالدوقاص

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخواکے تحت قربانی پراجیکٹ 2024ء کے تحت امسال الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے رضاکاروں نے عید کے تینوں آیام کے دوران 9کروڑ 56لاکھ روپے مالیت سے زائدکے 3969بڑے جانوروں اور 163چھوٹے جانوروں کی قربانیاں کرکے قربانی کا گوشت یتیموں،بیواوں،مدارس کے طلبہ ، مستحق افغان مہاجرین ،نشے میں مبتلا زیر علاج مریضوں ،جیلوں میں قید مستحق قیدیوں،ہسپتالوں میں زیر علاج مسافرمریضوں اور تیماداروں،الخدمت کے ساتھ رجسٹرڈتھیلی سیمیاء کے موذی مرض میں مبتلا بچوں،سٹریٹ چلڈرن،خواجہ سراء کمیونٹی کے علاوہ دیگر نادار اور مستحق گھرانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا.

 

الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص نے قربانی پراجیکٹ 2024ء کی تکمیل کے بعد تفصیلات جاری کرتے ھوٸے بتایا ھے کہ اس سال مجموعی طور پر الخدمت کے قربانی پراجیکٹ سے تقریبا ایک لاکھ32ہزار700سے زاٸد افراد نے استفادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا نے عید الاضحی سے قبل صوبے کے تمام 36اضلاع میں اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کیا تھاجہاں پر عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز ملک اور بیرون ملک سے الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کو سنت ابراہمی کے لئے ملنے والے قربانیوں کے جانوروں کی قربانی کرکے مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کو اس سال غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لٸے بھی بڑے پیمانے پر قربانیاں موصول ھوٸی ہیں جوعید سے قبل ہی الخدمت مرکز کو ارسال کردی گٸی تھیں۔جبکہ صوبہ بھر کے لٸےصوباٸی جنرل سیکرٹری شاکرصدیقی ناٸب صدور فدامحمد،حافظ حمید اللہ اور ضلعی صدر ارباب عبدالحسیب کی زیرنگرانی قربانی پراجیکٹ 2024ءکے تحت پشاور میں مرکز ی کیمپ قائم کیا تھا جبکہ تمام اضلاع کے ضلعی صدور کے ساتھ رابطے کے لئے ڈویژنل سطح پرکوآرڈینیٹرز مقرر کئے گئے تھے جنہوں نے ایک مربوط نظام کے تحت عید کے تینوں روز مسلسل محنت کے نتیجے میں قربانی پراجیکٹ کو کامیابی سے مکمل کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں الخدمت کے رضاکاروں نے گراس روٹ لیول پر چرم قربانی جمع کرنے کے لئے کیمپس لگائے جس میں الخدمت کے سینکڑوں رضاکاروں نے دن رات محنت کی اور امسال عوام نے ماضی کے مقابلے میں ریکارڈ تعداد میں قربانی کی کھالیں الخدمت فاؤنڈیشن کو عطیہ کئے۔قربانی کی کھالوں سے حاصل ہونے والی رقوم سے سال بھر ضرورت مندوں کو ریلیف کی فراہمی میں مدد ملتی ہے ۔انہوں نے اس موقع پر ملک اور بیرون ملک سے الخدمت فاؤنڈیشن کو اپنی قربانیاں اور چرم قربانی عطیہ کرنے والے مسلم فلاحی اداروں اورمخیر شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس کارخیر کے لئے الخدمت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ ساتھ قربانی پراجیکٹ 2024ء کے دوران عید قربان پرمسلسل تین روز تک دن رات محنت کے نتیجے میں اپنی عید کی خوشیوں کی قربانی دینے والے صوبائی،ضلعی،زونل ٹیموں کے ذمہ داران اور رضاکاروں کی گرانقدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے ان کی اس قربانی کو شرف قبولیت بخشنے اور انہیں اس کا بہترین اجر دینے کیلئے دعا کی۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90160