Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اقلیتی برادری کی سہولت اور شکایات کے بروقت ازالے کیلئے محکمہ اوقاف میں ہیلپ ڈسک کا قیام

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور، خیبر پختونخوا نے اقلیتی برادری کی سہولت اور ان کی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ایک ہیلپ ڈسک تشکیل دیا ہے جس کے قوائد و ضوابط میں، اقلیتی برادری کو کسی بھی محکمے/ ادارے یا اہلکار سے کوئی شکایت ہو یا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس کی شکایت کا اندراج کرنا اور متعلقہ محکمے کے ساتھ مل کر اس کی بروقت ازالہ کرنا، حکومت کی طرف سے جاری کردہ اقلیتی برادری کے لئے تمام سکیموں کے بارے میں درخواست گزار کو آگاہ رکھنا اور اس کی متعلق معلومات کی فراہمی کے علاوہ درخواست گزار کی ذاتی معلومات کو صیغہ راز میں رکھنا اور فیڈ بیک ریکارڈ کرناشامل ہیں اس سلسلے میں شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے معلومات کی فراہمی دفتری اوقات کارکے دوران ٹیلیفون نمبر 091-9212505 پر حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ شکایات کے اندراج بذریعہ فیکس نمبر 091-9213491 ای میل[email protected] دفتر کے پتہ محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور، ایس ڈی یو بلڈنگ، 13-A خیبر روڈ،پشاورپر بھی بھجوائی جا سکتی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
56432