Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اعلی سرکاری تعلیمی ادارے مالی خسارے کا شکار ہیں، گورنر حاجی غلام علی

شیئر کریں:

اعلی سرکاری تعلیمی ادارے مالی خسارے کا شکار ہیں، گورنر حاجی غلام علی
ہمیں نجی یونیورسٹیوں سے سیکھنا ہوگا کہ کس طرح سرکاری یونیورسٹیوں کو خسارے سے نکالیں، گورنر
گورنر ہاوس پشاور میں آل پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کے زیر اہتمام ایجوکیشن سمٹ کی تقریب، نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر قاسم جان، ڈاکٹر نجیب اللہ، چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد و دیگر کی شرکت

 

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ اعلی سرکاری تعلیمی ادارے مالی خسارے کا شکار ہیں.تمام یونیورسٹیوں پر واضح کیا ہے کہ تحقیقیق کو کمرشلائز کرنے سمیت اپنے وسائل پیدا کرنے سے بجٹ خسارے سے خود کو باہر نکالیں،پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیوں کا تعلیمی و مالی نظام بہت بہتر ہے ہمیں دیکھنا ہو گا کہ پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیاں کیسے اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے تعلیمی و مالی نظم و ضبط برقرار رکھے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنر ہاوس پشاور میں پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان کے زیر اہتمام گورنر ہاؤس میں منعقدہ انٹر پرینرئل ایجوکیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب میں نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر قاسم جان، ڈاکٹر نجیب اللہ، چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد،چئیرمین پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز ایسوسی ایشن ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان، وائس چانسلرز و دیگر شریک تھے، تقریب میں گورنر نے بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ میں ہمیشہ ہر جگہ دل کی بات کرتا ہوں اور زندگی کے ہر مرحلے پر کامیابی کے پیچھے سچائی ہے صاف اور سچی بات کہتا ہوں. انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو اللہ تعالی نے یہ صلاحیت دی ہے کہ وہ دن بدن کامیاب ہوتے جارہے ہیں، معیاری تعلیم میں بھی نہ صرف پرائیویٹ سیکٹر بہت آگے ہیں بلکہ منافع میں بھی ہیں. لیکن پاکستان کے ہر بچے کو تعلیم دینے میں پرایویٹ سیکٹر کو بھی رول ادا کرنا ہوگا ہر ادارہ مفلس اور غریب بچوں کی کچھ تعداد رکھیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نےتعلیم پر کافی رقم خرچ کرتی ھے لیکن خاطرخواہ نتائج نظر نہیں آرہے. اس پر توجوں دینی کی ضرورت ھے پرائیویٹ سکول کا استاد کم تنخواہ لیتا ہے اور اچھا نتیجہ دیتا ہے سرکاری سکول کے اساتذہ تنخواہ زیادہ لیتے ہیں لیکن وہ رزلٹ نہیں ملتے ھے ہمارے استازا میں کمی نہیں لکین کم صرف خلوص اور محنت کی ھے ، ہمیں سوچنا ہوگا کہ تعلیمی ادارے صرف ڈگریاں بانٹ رہی ہے، پی ایچ ڈی والا پولیس کانسٹیبل کی نوکری کے لیے درخواست دیتا ہے. تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو بیٹھکر سوچنا چاہئے کہ ہم نے کس طرح نوجوان نسل کو تیار کرنا ہیں تعلیم سے ہی ملک اور قوم ترقی کر سکتی ھے .تقریب سے نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر قاسم جان، ڈاکٹر نجیب اللہ و دیگر مقررین نے بھی شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے پرائیویٹ و پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے چئیرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے اپنے خطاب میں علم کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے اورتعلیمی سرگرمیوں سے متعلق تقریبات کیلئے اپنی دستیابی یقینی بنانے پر گورنر حاجی غلام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

chitraltimes governor visit Swat and university 2

چاہتاہوں بزنس کمیونٹی بھی متحد ہوں تاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی میں بہتر طریقے سے کردار ادا کرسکیں، گورنر

تاجربرادری نے مسائل کے حل کیلئے گورنرکی بے لوث کاوشوں کو سراہا

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی گذشتہ روز دورہ سوات کے دوران ایوان صنعت وتجارت پہنچے جہاں پرتاجربرادری کی جانب سے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایف پی سی سی آئی کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمدخان بھی گورنر کے ہمراہ تھے جبکہ سابق صدروبانی سوات چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری احمدخان،سابق نائب صدر نور محمد، سابق نائب صدر علی محمد،موجودہ سینئر نائب صدر بخت کرم، نائب صدر ذاکر ایگزیکٹیو اراکین سمیت تاجربرادری کے دیگر نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔تاجربرادری نے مسائل کے حل کیلئے گورنرکی بے لوث کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں گورنر نے کہاکہ تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتی ہے۔اپنی تاجربرادری کے تعاون سے مختلف عہدوں پر فائز رہا۔ ملک بھر کی تاجربرادری کی بلا امتیاز خدمت کی اور آج گورنر کی حیثیت سے بھی تاجربرادری کے مسائل کے حل کیلئے آئینی کردار ادا کررہاہوں۔ میری ترجیح ایمانداری، خلوص نیت ہے۔ چاہتاہوں کہ بزنس کمیونٹی بھی متحد ہوں تاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی میں بہتر طریقے سے کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے دورہ پشاور کے دوران بزنس کمیونٹی کے مسائل سے بھی آگاہ کیاجس پر وزاعظم نے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

chitraltimes governor visit Swat and university 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80312