Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اعلیٰ تعلیم کیلئے کوشان ادارہ ’’روز’’کی طرف سے انجینئرنگ کے دواورطالبعلوں کو سکالرشپ دیا گیا

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں اعلیٰ تعلیم کیلئے کوشان ادارہ ’’روز’’ نے دو اور ہونہار طالب علموں کو سکالر شپ سے نوازا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب گزشتہ دن ‘‘ ​روز‘‘ کے آفس میں منعقد ہوئی جس میں روز کے بانی ممبر صالح الدین صالح نے 1.3ملین سکالرشپ کے کاغذات ریشن سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم
​ابرارالحق کے حوالہ کیا۔ جو کوٹے پر CECOS یونیورسٹی پشاور میں سول انجیننرنگ میں داخلہ لینے میں کا میاب ہوئے ہیں۔


اس سے قبل دروش شیشی سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم مدثر عباس جو اوپن میرٹ پر انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں سول انجینئرنگ میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں کو روز کی جانب سے سکالر شپ کا چیک دینے کی تقریب روز آفس میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے خاص مہمان چترال کے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن جبکہ مہمان اعزاز ماہر زراعت شیر نبی خان تھے۔

طالب علم کی طرف سے انکے والد نے چیک وصول کیا۔ اس موقع پر چیرمین روز اور روز ایگزیکٹیو کمیٹی کےممبران بھی موجود تھے۔ ایم پی اے ہدایت الرحمن نےاپنے مختصر خطاب میں روز کی کوششوں کو سراہا اور مسقبل میں اعلی تعلیم کے میدان میں روز کی کاوشوں میں اپنا بھر پور حصہ ڈالنے کا وعدہ کیا۔

chitraltimes mpa hidayat gave schlorship cheque to rose student


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
53599