Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلامی نظریاتی کونسل نے پولیو ویکسین کے حق میں 100سے زائد فتووں کی تصدیق کردی

شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)اسلامی نظریاتی کونسل نے پولیو ویکسین کے حق میں جاری سو فتووں کی توثیق کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے پولیو ویکسین کے حق میں جاری سو فتووں کی توثیق کردی۔ سی آئی آئی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کیسز کی وجہ سے پاکستان کو عالمی سفری پابندیوں کاسامنا ہیاور ملک مستقبل قریب میں مزید اقتصادی مسائل سے دوچار سیہوسکتا ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کیچیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایازکا کہنا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر تیس فیصد افراد پولیو ویکسین سے انکار کرتے ہیں جبکہ ستر فیصد افراد نے سیاسی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے اپنے بچوں کو انسداد پولیو مہم سے دور رکھاہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی کونسل انسداد پولیومہم میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو مہم بابر عطا کاکہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حکومت نے انسداد پولیو مہم کیلئے آئی سی سی سے تعاون حاصل کیا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے پولیو ویکسین کے حلال ہونے کی تصدیق کی ہے۔
.
وزارت صحت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی پولیو ویکسین کے حق میں فتووں کی تصدیق کو پاکستان انسداد پولیو پروگرام کی بڑی کامیابی قرار دیدیا، منگل کو وزارت صحت کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے پولیو ویکسین کے حق میں 100سے زائد فتوں کی تصدیق کردی ہے جس کی حمایت سے انکاری والدین قائل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے اس اقدام سے پولیو ویکسین کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کے خاتمے میں مدد ملے گی، منفی پروپیگنڈا والدین کے ذہنوں میں شکوک و شبہات کا باعث ہے، علاوہ ازیں اسلامی نظریاتی کونسل نے علما کرام اور مدارس کو پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
27396