Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الولی اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج ریاض خان تبدیل

شیئر کریں:

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے کے متعدد افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جن میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الولی اوراسسٹنٹ کمشنر مستوج ریاض خان بھی تبدیل ہوگئے ہیں۔ ریاض خان کی خدمات مذید تعیناتی کیلئے محکمہ ایجوکیشن کے مانٹیرنگ یونٹ کے حوالہ کئے گئے ہیں ۔ عبدالولی خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس) تعینات کیا گیا ہے اور منہاس الدین کو اضافی ذمہ داری سے فارع کردیا گیا ہے۔ اور سقلین سلیم (پی اے ایس) کو اسسٹنٹ کمشنر مستوج اپر چترال تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی کی جگہ تانیہ رشید (پی اے ایس) انڈر ٹریننگ کو اسسٹنٹ کمشنر چترال تعینات کیا گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
40382