Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسسٹنٹ کمشنرمستوج کے زیر صدارت پرائز ریویو کمٹی کا اجلاس، سرکاری نرخنامہ جاری

شیئر کریں:

بونی (ذاکر زخمی)رمضان کے مبارک مہینے اشیائے خوردونوش اور دوسرے روزمرہ کی استعمال کے ضروری اشیاء کے نرخ مقرر کرنے کے عرض اپر چترال بونی میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد ریاض خان کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ایٹ بونی معظم خان،تحصیلدار رب نواز خان،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولراپر چترال ظفر عالم،صدر تجار یونین محمد شفیع،جنر ل سیکریٹری بازار ذاکر محمد زخمی اور اشیائے خوردونوش فراہم کرنے والے ڈیلرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے اور کرونا وائیرس سے پریشان ِ حال لوگ اس وقت سب کے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اس لیے تاجر برادری رمضان کے مہینے خصوصی رعایت کا مظاہرہ کریں۔

ac mastuj ijlash booni price review 1


جس پر تجار یونین بونی اور ڈیلرز حضرات ایشائے خوردونوش کے اکثر چیزوں میں اپنے نفع بالکل صفر کرنے پر راضی ہوئے اس طرح ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور تجار برادری کے مشترکہ رضامندی پر نرخ نامے مقرر کیے گئے
اس موقع پر انتظامیہ نے سختی سے ہدایت کی کہ مقررہ نرخنامے پر ہر حال عمل درامد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اور کسی خلاف ورزی کرنے والے کے لیے کوئی نرمی نہیں کی جائیگی۔ اس موقع پر رمضان المبارک کے مہینے دوکانداروں کو صوبائی حکومت کے طرف سے جو ٹائم شیڈول دی گئی ہے اس سے تاجروں کو اگاہ کیا گیاکہ مخصوص دوکاندار جن کو صوبائی حکومت کے15 اپریل 2020؁ کے حکمنامے میں لاک ڈاون سے استثنا دی گئی ہے وہ صبح سے سپہر 4بجے تک دوکان کھول سکتے ہیں اس کے بعد بازار مکمل طور پر بند ہو گا۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ایٹ بونی معظم خان بہ ہمراہ تحصیلدار رب نواز اور صدر تاجر یونین بونی محمد شفیع بازار کا دورہ کیا۔ اور دوکانداروں کو نئے ٹائیمنگ شیڈول سے اگاہ کیا۔ اور جملہ دوکانداروں سے کہا گیا کہ حفاظتی اقدامات کے خاطر جو ہدایات دی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل کی جائے اس میں دوکاندار کے لیے ماسک کا استعمال، سینٹائزر اور سماجی فاصلے سرِ فہرست ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا۔غفلت کے مرتکب تاجرکے دوکان سیل کر دی جائیگی۔

ac mastuj booni bazar checking 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34772