Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 69 ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں.. ڈاکٹر ثانیہ

شیئر کریں:

وزارت داخلہ نے لاک ڈاؤن کے باعث مختلف علاقوں میں پھنسے تبلیغی جماعت کے اراکین و زائرین کی واپسی کیلئے تمام چیف سیکرٹریز، چیف کمشنراسلام آباد کو خصوصی مراسلہ جاری کردیا


اسلام آباد (آئی آئی پی) وزارت داخلہ نے لاک ڈاؤن کے باعث مختلف علاقوں میں پھنسے تبلیغی جماعت کے اراکین و زائرین کی واپسی کیلئے فنکشنل کمیٹی کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام چیف سیکرٹریز، چیف کمشنراسلام آباد کو خصوصی مراسلہ جاری کردیا۔ وزرات داخلہ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق مراسلے میں ملک بھرمیں پھنسے زائرین اور تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی گھروں کو واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم رمضان سے پہلے تبلیغی جماعت کے کارکنان کی واپسی یقینی بنائی جائے اور اس عمل کے دوران متعلقہ ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ زائرین، تبلیغی کارکنان کی واپسی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
34659