Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 69 ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں.. ڈاکٹر ثانیہ

شیئر کریں:

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز میں 742 کیسز اضافہ کے ساتھ تعداد7952 جبکہ کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10513 تک پہنچ گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر


اسلام آباد(آئی آئی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران742 کیسز اضافہ کے ساتھ تعداد7952 جبکہ کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10513 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 مزید کرونا متاثرین جان کی بازی ہار گئی، مجموعی اموات224 ہوگئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے مطابق جمعرات کی صبح 8 بجکر 30 منٹ تک گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 742نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔اس طرح پنجاب میں 4590، سندھ میں 3373، خیبر پختو نخوا 1453، اسلام آباد میں 204، بلوچستان میں 552، گلگت بلتستان میں 290 اور آزاد کشمیر میں 51 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چیکی ہے، اب تک کورونا وائرس سے 224 اموات ہوچکی ہیں جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کی 15اموات شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں سے 69 سندھ، 58 پنجاب،83 کے پی کے، 3 اسلام آباد،8 بلوچستان اور3 گلگت بلتستان سے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اب تک 60 کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک ہے، یہ مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔ اب تک ایک لاکھ24 ہزار549 افراد کے ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے 6700 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک سامنے آنے والے کیسز میں 79فیصد مقامی جبکہ21 فیصد بیرون ممالک سے آنے لوگوں سے کرونا وائرس منتقل ہوا ہے۔717 ہسپتالوں کویڈ19 کی روک تھام سے متعلق سہولیات فراہم کیں گئیں جبکہ2779 کرونا وائرس مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
34659