Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ابتک 407680 افغان باشندے اپنے وطن واپس جا چکے

Posted on
شیئر کریں:

ابتک 407680 افغان باشندے اپنے وطن واپس جا چکے

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)پاکستان میں غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔گزشتہ روز پاکستان سے اپنے وطن واپس جانے والے 2771 افغان شہریوں میں 863 مرد، 722 خواتین اور 1186 بچے شامل تھے۔گزشتہ روز افغانستان روانگی کے لیے 113 گاڑیوں میں 287 خاندان اپنے وطن واپس گئے۔پاکستان سے اب تک 407680 افغان باشندے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا: 19 آؤٹ سورس اسپتالوں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ

پشاور(سی ایم لنکس)ڈائریکٹر جنرل آڈٹ خیبر پختون خوا نے 19 آؤٹ سورس اسپتالوں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ڈی جی نے آڈٹ کے لیے سیکریٹری صحت کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ آؤٹ سورس اسپتالوں کا خصوصی آڈٹ کے لیے فیلڈ آڈٹ ٹیم قائم کی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ آڈٹ ٹیم کو تمام متعلقہ ریکارڈ کی فراہمی ممکن بنائی جائے، ٹیم کو کیش مینجمنٹ، اخراجات، بجٹ، اسٹور اکاؤنٹس اور رسیدوں کی تفصیلات دی جائیں۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آڈٹ ٹیم کے لیے الگ کمرہ، ٹائپسٹ، کمپیوٹر، پرنٹر اور فوٹو اسٹیٹ کی سہولت دی جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
82565