Chitral Times

Jun 21, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آیندہ چند دنوں کے اندر چترال اپر اور لویر میں گلاف یافلش فلڈ کا خدشہ ، الرٹ جاری 

شیئر کریں:

آیندہ چند دنوں کے اندر چترال اپر اور لویر میں گلاف یافلش فلڈ کا خدشہ ، الرٹ جاری

اسلام آباد ( چترال ٹایمز رپورٹ ) محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خیبرپختونخوا میں آیندہ 4سے5 دنوں کے دوران درجہ حرارت7-08 سنٹی گریڈ بڑھنےکاامکان ہے ۔ جس کے نتیجے میں اپراور لوئر چترال کے برفانی علاقوں میں گرمی کی لہر کی صورت حال پیدا ہونے کا امکان ہے ۔ اور گرمی کی لہر سے برف کے پگھلنے کی شرح بڑھنے سے گلاف یا فلش فلڈ کا خدشہ ہے ۔

پی ڈی ایم اے کی طرف سے پانی کے راستوں کے قریب رہنے والے آبادی کو الرٹ رکھنے اور تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ر ہنے کی ہدایت کی گی ہے اور کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں. پی ڈی ایم کی طرف سے ڈپٹی کمشنرچترال اپر اور لویر کو باقاعدہ مراسلوں کے زریعے ضروری انتظامات کرنے اور ہایی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گی ہے

دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتہ کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔ جس کے باعث شمالی بلوچستان ، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 09 سے10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ اوراسلام آباد، بالائی اوروسطی پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، زیریں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 07 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان جس کے ممکنہ اثرات میں خشک موسم اور گرمی کی لہر کی وجہ سے کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ ہے۔ لہذاکسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے انتظامات کریں۔

pdma glof alert chitral 1

pdma glof alert chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
59454