Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آٹھارہ افسران کی ترقیوں‌اورتعیناتیوں‌کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں تین افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت عطاء الرحمن (پی سی ایس,ای جی,بی ایس -19) کو اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور اکمل خان (پی اے ایس، بی ایس 18)کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد شہباز خان خٹک (پی ایم ایس بی ایس 17) کی بحیثیت سیکشن آفیسر سیکریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.

ایک اوراعلامیہ میں‌ حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر دو افسران کے تبادلوں و تعینایتوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور(زیر تبادلہ بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ قانون) عمران حسین رانجھا (پی اے ایس، بی ایس۔ 18) کو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور برقرار رکھا گیا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ زیر تبادلہ بحیثیت ڈی ایم او،آئی ایم یو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سید عادل افتخار (پی اے ایس، بی ایس۔17) کی بحیثیت ڈپٹی کوارڈی نیٹر پی ایم آر یو چیف سیکرٹری دفتر تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی طرح حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں پانچ پی ایم ایس آفیسرز (بی ایس۔ 17) کو فوری اور مستقل بنیادوں پر صوبائی مینجمنٹ سروس(پی ایم ایس۔ بی ایس۔17) کے عہدوں پر ترقی دے دی ہے ترقی پانے والوں میں شمس الزمان، مقصود خان، پرویز خان، نثار احمد، سید گل، غنی رحمان محمد یوسف اور گل رحمان شامل ہیں مذکورہ افسران عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے جبکہ ان کے تبادلے و تعیناتی علیحدہ جاری کئے جائیں گے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

ایک اوراعلامیہ میں مجاز حکام نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر چھ پرسنل اسسٹنٹ (بی ایس۔ 16) کو فوری طور پر عارضی بنیادوں پر صوبائی مینجمنٹ سروس(پی ایم ایس بی ایس۔ 17) کے عہدوں پر ترقی دے دی ہے ترقی پانے والوں میں سے سید باچا,نثار محمد, ماصل خان, محمد قاسم,محمد ظاہرشاہ اور احسان اللہ شامل ہیں جبکہ ان کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات علیحدہ جاری کیے جائیں گے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.

دریں اثنا حکومت خیبرپختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر فوری طور پر ڈپٹی چیف انسپکٹر مائنز منرل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ فضل حسین (بی ایس-19) کو چیف انسپکٹر مائنز (بی ایس۔ 20) کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر ترقی دے دی ہے مذکورہ افسر عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے جبکہ ان کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات بعد میں جاری کیے جائیں گے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.

اسی طرح حکومت خیبرپختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر کمشنر مائنز لیبر ویلفیئر زیارت خان (بی ایس۔ 19) کو فوری طور پر مستقل بنیادوں پر چیف کمشنر مائنز لیبر ویلفیئر(بی ایس۔20) منرل ڈویلمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی ہے مذکورہ آفیسر ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے۔جبکہ ان کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات بعد میں جاری کئے جائیں گے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.
……………….

دریں‌اثنا مجاز حکام نے محکمہ انتظامیہ کی لیٹیگیشن مینجمنٹ سسٹم کے لئے محکمہ انتظامیہ کے سیکشن آفیسر محمد انور بنوی کو فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے فوکل پرسن سے ای میل ایڈریس [email protected] اور فون نمبرات 03139936260,091-9212763 اور فیکس نمبر 9212763 091-پر رابطہ کیا جا سکتا ہے اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.

اسی طرح مجاز حکام نے اسٹیٹ چلڈر نز ز مونگ کور کے لئے انسٹیٹیوٹ منیجمنٹ کمیٹی(IMC) ماڈل انسٹیٹیوٹ کو اپنی تین سال مدت پوری کرنے کے لیے تین جولائی 2019 تک کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے اس امر کا اعلان محکمہ زکواۃ، عشر سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ترقی خواتین کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخواو ومن امپاورمنٹ پالیسی2017 پر عمل درآمد کے لیے جینڈر مین سٹریمنگ اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے چیئر پرسن وزیر برائے سماجی بہبود ہوں گے جبکہ ان کے اراکین میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا, ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ, چیئرپرسن خیبر پختونخوا کمیشن ان وومن سٹیٹس,مس ساجدہ حنیف ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اور سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود و ترقی خواتین حکومت خیبر پختونخوا اس کے ممبر سیکرٹری ہونگے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22337