Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آنکھوں کے مخصوص بیماری میں مبتلا افراد کیلئے بونی اورچترال میں‌فری آئی کیمپ کا اہتمام

Posted on
شیئر کریں:

بونی (ایس این پیرزادہ) آنکھوں کے مخصوص بیماری میں مبتلا ہوکر بینائی سے محروم ہونے والے افرادکی بحالی کے لئے پیکو (PICO)Pakistan Institute of Ophthalmology نے دی فرڈہولوز فاونڈیشن اور یوکے ایڈ(UK AID) کے تعاون سے ٹراکوما کنٹرول پروجیکٹ کے تحت چترال اور بونی میں مریضوں کا مفت معائینہ اور آپریشن کیا۔
اس دو روزہ کیمپ میں پروجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹرجنید وزیر ،ڈاکٹر ولی ،ڈاکٹر معراج اور ایم۔ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی ڈاکٹر فیض الملک جیلانی نے مریضون کا معائینہ کیا ۔پروجیکٹ کواڈینیٹر ڈاکٹر جیند وزیر کے مطابق آنکھوں کے اس مخصوص بیماری کی وجہ سے لوگ تیزی سے بینائی سے محروم ہوجاتے ہیں اور حالیہ چند سالوں میں ایسے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے. اس صورت حال کو مدنظر رکھ کر بین الاقوامی اداروں نے حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر اس پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے اس سلسلے میں انکی ٹیم نے ابتدائی مرحلے میں چترال سے اس مرض میں مبتلا ۶۰ مریضون کو منتخب کر کے انکا فری آپریشن کیا اور ساتھ ہی اس مرض کی آگاہی اور بروقت تشخیص کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ٹریننگ بھی دی گئی اور ابتدائی مرحلے میں اس مرض میں مبتلا ہونے والے افراد کے بروقت علاج کیلئے ضلع میں موجود آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو بھی تربیت دی گئی۔
booni free eye camp booni chitral 2
booni free eye camp booni chitral 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20223