Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل پارٹیز کمیٹی گرینڈ عوامی جرگہ دروش کے زیراہتمام گندم کی نرخ میں خصوصی سبسیڈی دینے کے لئے دھرنا شروع کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

آل پارٹیز کمیٹی گرینڈ عوامی جرگہ دروش کے زیراہتمام گندم کی نرخ میں خصوصی سبسیڈی دینے کے لئے دھرنا شروع کردیا گیا

دروش (نمائندہ چترال ٹایمز )آج ہفتہ کے روز چترال کےلیے گندم کی قیمت میں خصوصی سبسیڈی دینے اور گلگت کے ریٹ پر چترالیوں کو بھی گندم کی فراہمی کے حوالے سے آل پارٹیز کمیٹی گرینڈ عوامی جرگہ دروش کی جانب سے نیو بازار دروش میں دھرنا دیا گیا ھے گرینڈ عوامی جرگہ دروش کے صدر ارشاد عالم مکرر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ کےلئے لائحہ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ دھرنا ایک ہفتے تک جاری رھے گا ہر صبح نو( 9) بجے دھرنا شروع ہو گا اور دوپہر 1230 کو ختم ہو گا اگلے جمعے تک یہ سلسلہ جاری وساری ہوگا۔ مقررین نے متفقہ طور پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چترال ایک پہاڑی علاقہ ھے یہاں زرعی زمین نہ ہونے کی برابر ہیں یہاں غربت اور بیروزگاری عام ھے چترال کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ذولفقار بھٹو مرحوم نے چترالیوں کے لیے گندم کی سبسیڈی کی منظور دی تھی جوکہ اس وقت سے لیکر آج تک جاری تھی مگر افسوس موجودہ پی ڈی ایم حکومت نے چترال کے دوردراز علاقے کے غریب لوگوں پر شب خون مارا ھے جو کسی طور ہمیں قبول نہیں- کیلاش ویلی ناچنے اور شندور وغیرہ میں آفیسران وزارء کے عیاشیوں کے لیے فنڈز ہیں اور ہمارے منہ سے نوالہ چھینا جا رہا ھے گندم کی سبسیڈی تمام چترالیوں کے لیے زندگی و موت کا مسئلہ ھے حکومت ہمارے مطالبے پر سنجیدہ توجہ دیں اورچترال کے لیے گندم میں خصوصی سبسیڈی دی جائے۔ بصورت دیگر اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جس کی تمام تر زمہ داری محکمہ خوراک اور موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
75510