Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل پارٹیز کا ہنگامی اجلاس، چترال شندور روڈ پر کام دوبارہ شروع کرنے کیلئے دس دن کا ڈیڈ لائن  

Posted on
شیئر کریں:

آل پارٹیز کا ہنگامی اجلاس، چترال شندور روڈ پر کام دوبارہ شروع کرنے کیلئے دس دن کا ڈیڈ لائن

چترال (نمایندہ چترال ٹائمز )ال پارٹیز کا ایک ہنگامی اجلاس اج چترال پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں جے آئی,  جے یو آئی, پی پی پی، اے این پی،  مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی،  تجار یونین ڈرائیور یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مقریرین نے حکومت اور این ایچ اے کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دس دن کے اندر اگر چترال بونی روڈ پر بلیک ٹاپنگ پر کام شروع نہ کیا گیا تو چترال بونی روڈ کو کام شروع ہونے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا ،

مقریرین نے کہا کہ تقریباً اسی کلومیٹر پکی سڑک کی ترکول کو اکھاڑ کر ٹھیکیدار سائٹ سے غائب ہو گیا ہے واضح رہے کہ اس روڈ کو کئ سال قبل سی اے ڈی پی نے کروڑوں روپے سے تعمیر کیا تھا اور ایک چائنیز کمپنی نے اس کا ٹھیکہ لے کر بنایا تھا اور کچھ عرصہ قبل حکومت نے اس روڈ کو این ایچ کے حوالے کرنے کے بعد اس کو دوبارہ تعمیر کرنے پر کام شروع کیا تھا اب نامعلوم وجوہات کی بنا پر ترکول اکھاڑ کر روڈ کو کھنڈر میں تبدیل کر کے ٹھیکےدار فنڈ کی عدم فراہمی کا کہ کر کام بند کیا ہے جس کے ضلع کے عوام کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے ڈیڑھ گھنٹے کا سفر میں اب چار گھنٹے لگتا ہے مقریرین میں سابق ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ جے آئی عبدلوالی خان ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن شریف حسین پی پی قاض نسیم جے یو آئی ایم آئی خان ایڈوکیٹ اے این پی بشیر احمد تجار یونین اخلاق احمد ڈرائیور یونین وغیرہ شامل تھے

chitraltimes all parties and civil society press confrence


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
73973