Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہیلتھ سروس کے زیر اہتمام چترال کے دورآفتادہ علاقوں میں ڈینٹل میڈیکل کیمپس کا انعقاد

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان چترال کی زیر نگرانی نور ڈینٹل کلینک کے تحت اپر اور لوئر چترال میں ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے اس کیمپ کا مقصد علاقے میں دانتوں کے عام طور پر پائے جانے والے امراض کو بروقت معلوم کرنا اور علاج کرنا ہے اس کیمپ کی نگرانی آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کے کنسلٹنٹ ڈینٹل سرجن ڈاکٹر علی حسین خان کر رہے ہیں جس میں پورٹیل ایکسرے،پورٹیک ڈینٹل چیئر پورٹیک آٹو کلیو مشیں (بی کلاس آٹو کلیو) شامل ہیں ان کے علاوہ دانتوں کی صفائی،دانتوں کی بھرائی،دانت نکلوان،فاصلے والی دانتوں کا خوبصورت علاج،ٹوٹے ہوئے دانتوں کا علاج،خراب دانتوں کی رگین کاٹ کر دانتوں کا بہتریں علاج جو کہ دانت نکالنے کے بجائے دانتوں کا بہتریں علاج ہے کی سہولت میسر ہوگی۔
یہ کلینکس 16اکتوبر سے 25اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ ان میں آغا خان میڈیکل سنٹر بونی کے علاوہ آغا خان ہیلتھ سنٹر بریپ، بانگ، چوئنچ، ہرچین، آرایچ سی مستوج اور بی ایچ سی شغور شامل ہیں


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53649