Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہیلتھ سروس چترال کے ملازمین کا ریجنل آفس کے سامنے دھرنا ، 

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آغا خان ہیلتھ سرو س پاکستان چترال کے ملازمین نے اتوار کے روز چترال شہر میں واقع ریجنل آفس کے سامنے دھرنا دیا جبکہ انہوں نے ہفتے کے دن سے ضلع بھر میں قائم چوبیس ہیلتھ سنٹروں میں ڈیوٹی دینا چھوڑ دیا ہے ۔ ہڑتالی ملازمین میں پیرامیڈیکل اسٹاف، لیبارٹری اسسٹنٹس ، ڈرائیور، چوکیدار اور وارڈ اردلی تک کے سٹاف شامل ہیں جوکہ ادارے کی ممکنہ ڈاؤن سائزنگ اور اس کے نتیجے میں 75سے ذیادہ افراد کی ملازمت سے بے دخلی کے پیدا شدہ خطرے کو ٹالنے کے لئے احتجا ج کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 15سے 25سال تک سروس رکھنے والے ملازمین کو بیک جنبش قلم گھر بھیجنے کی اجاز کسی کو نہیں دی جائے جوکہ ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ اتوار کے روز ادارے کے جنرل منیجر ڈاکٹر ظفر احمد نے دیگر سینئر اسٹاف کے ہمراہ ہڑتالی ملازمین سے گفت وشنید کرکے ان کی ہڑتال ختم کرانے کی کوشش کی جوکہ ناکامی سے دوچار ہوئی کیونکہ ان کی طرف سے ملازمتوں سے فارغ کرنے کو محض افواہ قرار دینے پر ان سے تحریری یقین دہانی کی فراہمی پر اصرار کیا گیا جوکہ وہ نہ دے سکے۔ ہڑتالی ملازمین نے احتجاج کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ دریں اثناء ضلع بھر میں آغا خان ہیلتھ سنٹروں میں ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اکثر علاقوں میں سرکاری ہسپتال کی عدم موجودگی میں اے کے ایچ ایس کے ادارے ہی پرائمری ہیلتھ کئیر کے واحد ذرائع ہیں۔ ذرائع کے مطابق آغاخان ہیلتھ سروس کے زیر انتظام چلنے والے متعدد ہیلتھ سنٹروں کو بند کیا جارہا ہے ۔ جن میں لوئر چترال میں اورغوچ، موری لشٹ ، سین لشٹ کے علاوہ اپر چترال کے چرون ، رامن ، آوی ،گرم چشمہ و دیگربھی شامل ہیں۔ جن کے نتیجے میں درجنوں ملازمین کے فارع ہونے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ ہڑتالی ملازمین یہ خدشہ بھی ظاہر کررہے ہیں کہ انھیں بے غیر کسی مراعات کے فارع کیا جارہا ہے۔دریں اثنا آغا خان ہیلتھ سروس کے جنرل منیجر ظفر احمد اور انکی ٹیم کا ہڑتالی ملازمین کے ساتھ گفت وشنید جاری ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
4798