Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت میں جماعت ہشتم کے طلبا کا تعارفی پروگرام

Posted on
شیئر کریں:

گلگت ( چترال ٹائمزرپورٹ ) آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت کے جماعت ہشتم میں داخلہ لینے والے بچوں کے لئے تعارفی پروگرام کا انعقاد ، والدین کی کثیر تعداد میں شرکت ، پرنسپل سکول ہذا کے علاوہ ماہرین تعلیم کا بچوں سے خطاب اور سنئیر طلبا کی جانب سے نئے داخلہ لینے والے بچوں کےلئے رنگا رنگ خوش امدیدی سرگرمیاں ۔

تفصیلات کے مطابق آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت کے انتظامیہ اور طلبا نے جماعت ہشتم میں داخلہ لینے والے بچوں کو سکول ہذا کے ماحول سے اشنا کرنے اور آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کی وضع کردہ پالیسیوں کو طلبا تک پہنچانے کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا ۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوااس کے بعد آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل ظفر اقبال نے سکول کی گزشتہ تعلیمی سال کی رپوٹ تفصیل سے پیش کی اور سکول کے قوانین و ضوابط پرمغز انداز سے طلبا اور والدین کے گوش گزار کئے ۔

اس پروگرام میں والدین کے علاوہ گلگت بلتستان کے ماہرین تعلیم جن میں سکول کے اساتذہ کالجوں کے لیکچرار اور یونیورسٹی کے پروفیسروں کے علاوہ سکولوں اور کالجوں کے ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی اور اپنے زریں خیالات سے طلبا اور والدین کو محظوظ کیا.

مقررین میں سید ریاض حسین ڈائریکٹر اکیڈمکس گورنمنٹ ایجوکیشن گلگت ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالیجیز فضل کریم اور ڈاکٹر تہذیب کے علاوہ آغا خان ایجوکیشن گلگت بلتسان کے آفس کی طرف سے مقصد علی شامل تھے ۔

اس موقعے منیجر مقصد علی نے جنرل منیجر برگیڈئیر (ریٹائرڈ) خوش محمد کی غیر موجودگی میں اُن کی طرف سے موصول شدہ مبارکبادی کا پیغام بچوں اور والدین تک پہنچا دیا ۔ اس پروگرام میں سکول ہذا کے طلبا نے تقاریر ، خاکے اور گلگت بلتسان میں بولی جانے والی پانچ مختلف زبانوں میں نغموں کے ساتھ علاقائی رقص سے محفل کو گرمائے رکھا ۔ پروگرام کے آخر میں طلبا اور والدین نے سکول کا تفصیلی دورہ کیا اور گروپ تصویر کشی کے ساتھ یہ شاندار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی.

akhss gilgit program 3

akhss gilgit program 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
20562