Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائر سیکنڈی سکول کوراغ کا اعزاز، انٹرنیشنل مقابلے میں گولڈ مڈل حاصل کیا

شیئر کریں:

کوراغ ( چترال ٹائمز رپورٹ ) دنیا بھر کے سکولوں میں ریاضی ، لسانیات، سائنس اور کمپیوٹرکے مقابلے ایک تنظیم ( KSF-PAK)کے زیراہتمام ہوتا ہے۔ اس میں گریڈ 8 سے گریڈ 12 تک کے طلباء و طالبات حصہ لیتے ہیں اور اس مقابلے میں دنیا بھر سے 36 ممالک سے زائد سکولو ں کے طلباء و طالبات حصہ لیتے ہیں۔

اس سال مقابلہ ریاضی ( international Kangaroo Mathematics Contest ) مقابلے میں آغاخان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ کی79 طالبات نے حصہ لیتے ہوئے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا جن میں سے جماعت دہم کی طالبہ اشفین گل دختر گل سفید ساکن چنار مستوج نے طلائی طمعے کے ساتھ ایک یو ایس بھی حاصل کرلیا۔ اس کے ساتھ باقی طالبات کو اعزازی سرٹفیکیٹ اور انفرادی تجزیاتی رپورٹ سے بھی نوازا گیا۔

اس کے علاوہ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پرنسپل سلطانہ برہان الدین کو گولڈ میڈل جبکہ بہترین فسلٹیشن کی بنیاد پر سٹوڈنٹ کا ؤنسلر ثمینہ محمود کو سلور میڈل سے نوازا گیا ۔ مسلسل کارگردگی کی بنیاد پر سکول ہذا کو آئیندہ ٹسٹ سنٹر کے طور پر بھی منظور کرلیا گیا جو سکول ہذا کی طالبات کے لئے ایک خوش آئند بات ہے۔ گزشتہ دن کامیاب ہونے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیا گیا اور پرنسپل کی طرف سے خصوصی شاباشی دی گئی۔

chitraltimes akhss kuragh chitral distinction 1
chitraltimes akhss kuragh chitral distinction principal sultana
chitraltimes akhss kuragh chitral distinction samina mehmood

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52287