Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان امتحانی بورڈ کے سالانہ نتائج میں آغا خان ہائرسیکنڈری سکول کوراغ کی طالبات  نے میدان مارلی

شیئر کریں:

آغا خان امتحانی بورڈ  کے سالانہ نتائج میں آغا خان ہائرسیکنڈری سکول کوراغ کی طالبات  نے میدان مارلی

 

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) آغاخان امتحانی بورڈ  کراچی نے  اپنے سالانہ نتائج کا اعلان کیا جس میں ملک بھر کے اداروں سے اپرچترال کے آغا خان ہائرسیکنڈری سکول کوراغ کا نتیجہ شاندار رہا۔
تفصیلات کے مطابق اس سال آغا خان ہائرسیکنڈری سکول کوراغ سے کل 204 طالبات نے امتحان دئیے تھے اور نتیجہ سو فیصد رہا۔ جن میں جماعت نہم کی 44 طالبات میں سے 42 طالبات A+ اور دو طالبات A گریڈ میں کامیاب ہوئیں جو کہ مذکورہ امتحانی بورڈ میں ایک نمایاں کامیابی ہے کہ جس میں B اور اس سے نچلے گریڈ میں کوئی طالبہ نہیں رہی۔

اسی طرح جماعت دہم کی کل 89 طالبات میں سے 63 طالبات A+ میں, 23 طالبات A کریڈ میں جبکہ 3 طالبات B گریڈ میں کامیاب ہوئیں۔ فرسٹ ائر کی کل 36 طالبات میں سے 21 طالبات A+ میں, 11 طالبات Aگریڈ میں جبکہ 4 طالبات B گریڈ لینے میں کامب ہوئیں۔ سیکنڈ ائر کی کل 35 طالبات میں سے 23 طالبات A+ میں, 9 طالبات A گریڈ میں, 2 طالبات B گریڈ میں جبکہ 1 طالبہ C گریڈ میں پاس ہوئی۔مجموعی طور پر 204 طالبات میں سے 149 طالبات A+ میں, 45 طالبات A گریڈ میں, 9 طالبات Bگریڈ میں, 1 طالبہ C میں کامیاب ہوئی البتہ کوئی ایک طالبہ بھی فیل نہیں ہوسکی۔

اس کے علاوہ ایس ایس سی لیول کی تیں طالبات صوبے بھر میں پوزیشنز لینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ جن میں عالیہ شاہ پہلی, خوشی نور دوسری اور عالیہ اسد صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئی اور اس کے ساتھ خوشی نور صوبہ بھر میں سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ایچ ایس ایس سی لیول میں ثنا مفتاح پہلی اور لائبہ گل دوسری اور عطروبہ عظمی تیسری پوزیشن میں کامیاب ہوئی۔یوں سکول ہذا کا نتیجہ شاندار رہا۔

طالبات سے خطاب میں پرنسپل سکول ہذا سلطانہ برہان الدین نے طالبات کو ان کے والدین سمیت اور اساتذہ کو مبارک باد دی اور یہ سلسلہ جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔ نیز اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کاوش کو سراہا اور محنت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

یادرہے کہ آغاخان امتحانی بورڈ پاکستان میں اپنی شفافیت اور منفرد امتحانی طریقہ کار کی وجہ سے ملک بھر میں ایک الگ مقام رکھتا ہے۔ پاکستان بھر کے نامور سرکاری و غیرسرکاری ادارے اسی بورڈ سے منسلک ہیں۔ یہ بورڈ جون کے مہینے میں امتحان کراتا ہے اور اگست کے مہینے میں نتائج کا اعلان کرتا ہے۔ گزشتہ ہفتے مذکورہ بورڈ نے اپنے سالانہ نتائج کا اعلان کیا

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
64459