Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہیلتھ سروس، پاکستان نے’’علاج آسان’’ نامی ٹیلی میڈیسن ایپلی کیشن کا آغاز کردیا

شیئر کریں:

علاج آسان موبائل اپلی کیشن کووڈ 19 کی وباء کے دوران ڈاکڑ اور مریض کو محفوظ طریقے سے ورچویلی کنکٹ کرتی ہے۔

کراچی (چترال ٹائمز رپورٹ ) آغاخان ہیلتھ سروس ، پاکستان (اے کے ایچ ایس ، پی) نے آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک ڈیجیٹل ہیلتھ ریسورس سینٹر (اے کے ڈی این ڈی ایچ آر سی) کے تعاون سے ، ڈاکٹر اور مریضوں کے رابطوں کو آسان بنانے کے مقصد سے علاج آسان موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کیا ہے۔

یہ ایپلی کیشن مریضوں کو آغاخان ہیلتھ سروس، پاکستان کے تین سہولیات  )آغاخان میڈیکل سینٹربرائے گلگت ؛ آغاخان فیملی ہیلتھ سینٹر کریم آباد اور گارڈن، کراچی(میں موجود ڈاکٹرز کے اپائنٹمنٹ لینے میں مدد دیتی ہے۔  یہ ایپلی کیشن آن لائن مشاورت  اور نجی اور محفوظ طریقے سے مریضوں کے میڈیکل ریکارڈز شئر کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے، ڈاکٹرز مریضوں کی پری اسکریننگ کر سکتے ہیں، براہ راست ون آن ون سیشنز کے ذریعے ان کی جانچ کر سکتے ہیں، مریضوں کو ادویات تجویز کر سکتے ہیں اور ان کے ریکارڈز بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔ مریض ڈاکٹر کی فیس ڈیجیٹل طور پر فوری ادا کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے تجربات کی رائے بھی مہیا کر سکتے ہیں۔

ایپلی کیشن کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ، ندیم حسین عباس ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ، اے کے ایچ ایس ، پی نے کہا: “جبکہ ٹیلی میڈیسن ایپلی کیشنز عام طور پر بہت سے فوائد فراہم کرتی ہیں ، جہاں پوری دنیا COVID-19 وبائی بیماری کا مقابلہ کر رہی ہے، علاج آسان انتہائی متعلقہ ہے اور مریض کی ضروریات کو محفوظ طور پر ایک جامع حل پیش کرتا ہے۔”

اے کے ڈی این ڈی ایچ آر سی کے ڈائریکٹر سلیم سیانی نے مزید کہا: “علاج آسان  مریضوں اور معالجین کے لئے جدید موبائل ہیلتھ ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہیں ، جو دور سے ہی معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک آسان اور فوری رسائی فراہم کرتے ہیں۔”

علاج آسان ایپلی کیشن گوگول پلے سٹور سے باآسانی ڈائولوڈ کی جا سکتی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
40366