Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہائی سکول بونی میں گلوبل اسماعیلی سوک ڈے منایا گیا

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) 24 ستمبر 2021 ء کو آغاخان ہائی سکول بونی میں گلوبل اسماعیلی سوک ڈے منایا گیا۔اسماعیلی سوک ایک بین الاقوامی پروگرام ہے جس کا مقصد شجر کاری اور صفائی مہم ہے۔پروگرام میں ڈی سی اپر چترال محمد علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس کے علاوہ صدر اسماعیلی کونسل امتیاز عالم،چپس کے چیئرمین رحمت علی جوہر دوست،کنونئیر آغاخان سکول بونی سلامت خان اور دیگر مہمانان شامل تھے۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔پرنسپل آغاخان ہائی سکول بونی نور محمد نے شُرکا کو خوش آمدید کہنے کے بعد پروگرام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔


اس کے بعد مختلف جماعتوں کے طلبا و طالبات نے حمد،نعت،ماحول کے حوالے سے گیت اور تقاریر پیش کیے۔
معزز مہمان ڈی سی اپر چترال نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور خاص کر ماحول کو صاف رکھنے پر زور دیا۔صدر اسماعیلی کونسل امتیاز عالم نے گلوبل اسماعیلی سوک ڈے کے حوالے سے اپنے زرین خیالات سے سامعین کو آگاہ کیا اس کے علاوہ چپس کے چیئرمین ،وائس پرنسپل اے کے ایس بونی اور کنوئیر اے کے ایس بونی نے بھی اپنی اپنی خیالات کا اظہار کیے


اس موقع پر سکول کے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ان طلبہ میں بالخصوص اکبر عزیز اور فہم علی قابل ذکر رہے اکبر عزیز جو کہ جماعت دہم میں اے کے یو بورڈ میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کا میاب ہوگیا اور ننھے فہم علی ماحول کے حوالے سے ایک کتاب ترتیب دی ہے۔


آخر میں ڈی سی اپر چترال کے ہاتھوں آغاخان سکول بونی کے احاطے میں انار کا پودا بھی لگایا گیا۔یوں یہ رنگا رنگ تقریب اپنی اختتام کو پہنچی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52793