Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں ضلعی سطح پربین المدارس ریاضی اور سائنس کوئز کمپیٹیشن

Posted on
شیئر کریں:

کوراغ (چترال ٹائمز رپورٹ ) آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں ضلعی سطح پر گورنمنٹ ، پرائیویٹ اور آغاخان ایجوکیشن سروس چترال کے زیرانتظام چلنے والے سکولز جن میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ اور سین لشٹ اہم ہیں،کے طلبہ وطالبات کے درمیان ریاضی اور سائنس کوئز کے مقابلے کرائے گئے۔ اس مقابلے میں ضلع بھر سے گیارہ سکولوں جن میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ اور سین لشٹ ، آغاخان سکول بونی ، چپاڑی ،پرواک ، ایف سی پی ایس دروش ، ایف سی پی ایس چترال ،گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال ، گورنمنٹ گرلز ہائیر سکنڈری سکول وریجون ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وریجون اور گورنمنٹ ہائی سکول ریشن کے ایس ایس سی لیول کے طلباوطالبات نے حصہ لیا۔
پروگرام میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول ہنزہ ،گاہکوچ ، شیر قلعہ ، گلگت اورسین لشٹ چترال کے پرنسپل ، سنئیر منیجر سکول ڈیویلپمنٹ آغاخان ایجوکیشن سروس چترال سمیت گورنمنٹ سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز ، نجی سکولوں کے پرنسپل ،اے کے ایس سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز اور اساتذہ سمیت خواتین وحضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چترال حفیظ نوراللہ نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چترال محمد صالح مہمان خصوصی تھے۔
تلاوت کلام پاک ، حمد،نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہوآلہ وسلم اور ملی نغمہ کے بعد پرنسپل آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ سلطانہ برہان الدین نے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا اور پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالتےہوئے کہا کہ آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ طلبہ کی شخصیت کی مکمل نشوونماکے لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو برابر اہمیت دیتا ہے۔ اس لیے معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرتی، ثقافتی اور اخلاقی تربیت کے پروگراموں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے ۔ آج کے پروگرام کا مقصد ایک ہی عمر سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کے اندر محنت ، دیانتداری اور مقابلے کا رجحان پیداکرنا ہے۔
مقابلے میں شریک گیارہ سکولوں کے طلباو طالبات سے سوالات پوچھنے کے چار مرحلے تھے۔ نتیجے میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ اور آغاخان ہائیر سکنڈری سکول سین لشٹ کے طلبہ نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد آغاخان ہائیر سکندری سکول کوراغ نے کامیابی حاصل کی۔اسی طرح آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ پہلی ، آغاخان ہائیر سکنڈری سکول سین لشٹ دوسری اورایف سی پی ایس چترال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرچترال محمد صالح نے کہا کہ میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کو ایسے مفید اور کثیر الاعراض پروگرام منعقد کرنے پر خراج ِتحسین پیش کرتا ہوں۔ اس میں نہ صرف کوئزکمپیٹیشن تھا بلکہ حفظانِ صحت ،میڈیا کے ایشوز کے حوالے سے بہترین پریذینٹیشن دی گئی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ رٹے بازی اورروایتی طریقہ تعلیم سے جدید دور میں آگے بڑھنا ناممکن ہے۔ اس مقابلے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ جن اداروں میں رٹے بازی کے مقابلے میںConceptual Learning اور پریکٹیکل ایجوکیشن کو اہمیت دی جاتی ہے ، اس ادارے کے طلبہ میں خود اعتمادی ہوتی ہے اور انھیں آگے بڑھنے میں زیادہ دشواری نہیں ہوتی اورجن اداروں غیر نصابی سرگرمیوں کو اہمیت نہیں دی جاتی ، ان کے طلبہ میں خود اعتمادی کا فقدان ہوتا ہے۔
پروگرام کے صدر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ نور اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمان علماء نے سائنس کی بنیاد رکھی تھی ۔ لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ ہم اپنے عظیم اسلاف کے نقش قدم پر چل کر کائنات کی تسخیر کرنے اور ایجادات کرنے کے بجائے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ قرآن پاک انقلابی کتاب ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں بار بار کائنات پر غور و فکر کی دعوت دی گئی ہے ۔ اس لیے اساتذہ اور طلبہ پر یکسان فرض ہے کہ سائنس کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے اور ایجادات سے بنی نوع انسان کی خدمت کریں ۔
تقریب کے آخر میں کوئز کمپیٹیشنمیں حصہ لینے والے طلباو طالبات میں سرٹیفیکیٹ جبکہ پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو سرٹیفیکیٹ سمیت شیلڈ اور ٹرافی دی گئی۔
پرنسپل آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ سلطانہ برہان الدین نے پروگرام کے صدر اور مہمان خصوصی کو سکول کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کیا۔
مقابلے میں ججز کے فرائض گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے فزکس اور بیالوجی کے اساتذہ عزیزالرحمٰن اور جمشید سرور اور گورنمنٹ ہائی سکول ریشن اورگورنمنٹ ہائی سکول چترال کے سائنس کے اساتذہ عمران خان اورمجیداللہ نے نجام دئیے جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی لیکچرر فرہانہ حیات اور گورنمنٹ ہائی سکول مروئی کےسائنس کے استاد سمیع الرحمٰن نےمیزبانی کے فرائض سرانجام دئیے۔
پروگرام میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی طالبات نے ناظرین کو محظوظ کرنے لے لیے مزاحیہ خاکہ پیش کیا اور کھوار زبان کے قدیم اور قلیل الاستعمال الفاظ کے معنی پوچھے ۔ جس سے پروگرام کی رونق دوبالا ہوگئی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض بارھویں جماعت کی طالبات حمیرہ رحیم اور عطشان محور نے سرانجام دیے۔
akhss kurag quiz compition chitral 1

akhss kurag quiz compition chitral 10

akhss kurag quiz compition chitral 2

akhss kurag quiz compition chitral 4

akhss kurag quiz compition chitral 5

akhss kurag quiz compition chitral 6

akhss kurag quiz compition chitral 7

akhss kurag quiz compition chitral 8

akhss kurag quiz compition chitral 9


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
14878