Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول کوراغ کے طالبات کی اے. کے. یو. بورڈ کے نتائج میں نمایاں پوزیشنز

Posted on
شیئر کریں:

کوراغ (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ آغاخان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کراچی کے اعلان شدہ تعلیمی سال 19۔ 2018ء کے سالانہ امتحان کے نتائج کے مطابق آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی ایس ایس سی پارٹ ۔Iکی چالیس(40) طالبات میں سے بائیس (22) نے A+اور سترہ (17) نے A گریڈ حاصل کیے۔اسی کلاس کی ثنا مفتاح دختر مفتاح الدین نے (550/511) بانوے اعشاریہ نو فیصد (٪92.9) نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ اسی طرح ایس ایس سی پارٹ ۔Iکے تعلیمی معیار کی اوسط شرح(WAP) بانوے فیصد (٪92) رہی۔

ایس ایس سی پارٹ ۔II اناسی(79) طالبات میں سے اکتالیس (41) نے A+اور انتیس (29) نے A گریڈ حاصل کیے۔جماعت دہم کی طالبہ انارہ تانیہ حسین دختر گل حسین ساکن پرکوسپ مستوج نے نہ صرف اپنی کلاس بلکہ پاکستان بھر میں (1100/1019) بانوےاعشاریہ چھ(92.6) نمبر لے کرسائنس مضامین میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر جماعت دہم کے تعلیمی معیار کی اوسط شرح (WAP) نواسی فیصد(٪89) رہی۔
یاد رہے کہ اسی طالبہ نے 2018ء کے سالانہ امتحان میں پنجاب ، کے پی کےاور گلگت بلتستان میں آغاخان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈمیں بیالوجی میں ٪100 نمبر لے کر سبجیکٹ ہائی ایچیور رہی تھی

ایچ ایس ایس سی پارٹ۔I کی اڑتیس(38) طالبات میں سے تیرہ (13) طالبات نے A+ جبکہ سولہ(16) نے A گریڈ میں پاس ہوئیں ۔اس جماعت کی افسانہ پری دختر پنین خان نے (500/446) نواسی اعشاریہ دو(89.2) نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس کلاس کے تعلیم معیار کی اوسط شرح (WAP) بیاسی فیصد(٪82) رہی۔

ایچ ایس ایس سی پارٹ۔II کی اکتیس (31) طالبات میں سے نو(9) نے A+ اوربیس(20) نے A گریڈ میں پاس ہوئیں ۔اسی کلا س کی بشیرہ سعید دخترسعید اللہ نے (1100/972) اٹھاسی اعشاریہ چار فیصد (٪88.4) نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح اس کلاس کے تعلیمی معیار کی اوسط ستاسی فیصد(٪87) رہی۔

مجموعی طور پرآغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی ایک سو اٹھاسی(188) طالبات سالانہ امتحان میں شریک ہوئی تھیں ۔ جن میں سے ایک سو ستاسی (187) طالبات نے کامیابی حاصل کی۔ ان میں سے مجموعی طور پر 167 طالبات نے A اور+ A گریڈ میں پاس ہوئیں ۔اس طرح سکول کے تعلیم معیار کی اوسط شرح 88.22 فیصد رہی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
24376