Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول کوراغ میں جنگلی حیات کی عالمی دن کے مناسبت سے تقریب

Posted on
شیئر کریں:

کوراغ (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ ہر سال 03مارچ کو بین الاقوامی سطح پر جنگلی حیات کے تحفظ کا دن منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں ایک تقریب کا اہتمام اسمبلی کےفوراً بعد کیاگیا ۔ جس میں “جنگلی حیات کے ماحول پر اثرات “پر روشنی ڈالی گئی۔ اس دن کی مناسبت سے طالبات نے آرٹ ورک، بینرز اور پوسٹر بنارکھے تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ نے کہا کہ جنگلی حیات ماحول کا اہم حصہ ہے ۔بد قسمتی سے چترال میں جنگلی حیات کا بے دریغ شکار کیا جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سےہماراماحول کنگال ہوتا جارہا ہے ۔ ایک طرف چترالی عوام غیر قانونی شکار سے مقامی جنگلی جانورو ں اور پرندوں کی بیخ کنی پر تلا ہوا ہے تو دوسری طرف موسمی اور مہمان پرندوں کو بھی نہیں بخشا جاتا۔ اس وجہ سے غذائی زنجیر بری طرح متاثر ہوتی ہے اور ہم ایسے جانوروں اور پرندوں سے محروم ہوجاتے ہیں جو ماحول کو صاف رکھ کر مختلف بیماریوں سے ہمیں بچاتے ہیں ۔ بجائے غیر قانونی شکار کے ہم جنگلی حیات کی تحفظ کو یقینی بنائیں گے تو چترال کا حسن دوبالا ہوگا اور اس کی وجہ سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ۔جس سے نہ صرف مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا بلکہ ملک کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔
world wildlife day akhss kuragh 2

world wildlife day akhss kuragh 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
19563