Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں چار روزہ سپورٹس گالہ اختتام پذیر

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ میں جاری سپورٹس گالہ اختتام پزیر ہوئے ۔ 15 اکتوبر کو علی الصبح پرنسپل آغاخان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ سلطانہ برہان الدین نے شمع جلا کر تقریب کا افتتاح کیا۔ جس کے بعد  پرچم کشائی کی تقریب ہوئی سکول کے چاروں ہاوسز کے نمائندوں نے  اپنے اپنے ہاؤسز کے پرچم لہرائے اور فلیگ فولڈنگ کے مظاہرے کئے۔ طالبات کی طرف سے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا  اور اساتذہ کے درمیان ایک سیکنڈ کرکٹ میچ ہوا جس کے فاتحیں اردو کے لیکچرر شیربہادر خان اور بیالوجی کی لیکچرر صوفیہ بانو قرارپائی۔ ان دونوں کے ایک سیکند میں سب سے زیادہ سکور کرکے جیت قرار پائے۔ پہلے دن پہلے راونڈ کے مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

دوسرے دن مختلف مقابلوں سمیت علاقائی اور ثقافتی کھیلوں کے پہلے راونڈ کے مقابلے ہوئے ان کھیلوں میں شاپیر کیڑی، پائے دریک، ہوپ گئے، رسہ کشی اور چنٹالاخئے کے مقابلے ہوئے یوں دوسرے دن کی سرگرمیاں اپنی اختتام کو پہنچی۔

تیسرے دن بھی  مختلف کھیلوں  کے سیمی فائینلز کھیلے گئے۔ سیمی فائینلز دو مختلف کیٹگری میں کھیلے گئے۔ پہلی کیٹگری میں ایس ایس سی لیول کے مقابلے جب کہ دوسری کیٹگری میں ایچ ایس ایس سی  لیول کے مقابلے ہوئے۔ یہ مقابلے عام کھیلوں اور ثقافتی اور علاقائی کھیلوں  کے ہوئے ثقافتی اور علاقائی کھیلوں کے علاوہ فٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس سنگل اور ڈبل، ۱۰۰ اور ۲۰۰ میٹر دوڑ، بیٹ منٹن اور شطرنج کے مقابلے ہوئے۔

چوتھے دن سپورٹس گالہ کا اختتامی دن تھا اسی دن فائینل کے مقابلے ہوئے۔ پہلے ثقافتی کھیلون کے مقابلے ہوئے۔ ایس ایس سی لیول کے مقابلوں میں شاپیر کیڑی میں گریڈ 8کی طالبات فاتح  قرار پائیں، پائی دریک جماعت دہم بلیو، ہوپ گئے اور شطرنج جماعت ہشتم کے حصے میں آیا۔ ایچ ایس ایس سی مقابلوں میں شاپیر کیڑی گیارھویں جماعت جبکہ شطرنج اور ہوپ گئے میں بارھویں جماعت کی طالبات بازی لے گئیں۔

بیٹ منٹن کے ایچ ایس ایس مقابلوں میں سیکنڈ ائر کی طالبات پہلی جبکہ فرسٹ ائر کی طالبات دوسری پوزیشن لیں۔ایس ایس سی مقابلوں میں نہم کی طالبات پہلی جبکہ دہم گرین کی طالبات دوسری پوزیشن میں کامیاب ہوئیں۔

فٹ بال بال سئنیر کٹیگری میں بارھویں جماعت پہلی جبکہ گیارھویں جماعت دوسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔100 میٹر دوڑ کے مقابلے کے سئنیر کیٹیگری میں بارھویں جماعت پہلی جبکہ گیارھویں جماعت دوسری پوزیشن لی۔ جونئیر مقابلوں میں جماعت ہشتم پہلی جبکہ نہم دوسری پوزیشن لی۔ 200 میٹر دوڑ کےدہم گرین کی طالبہ پہلی جبکہ دہم بلیو کی طالبہ پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئی۔ اس طرح کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔

پانچویں روز تقسیم انعامات کے ساتھ ساتھ مختلف مقابلے ہوئے تقریر مقابلہ ہشتم کی طالبہ لویزہ عروج، نعتیہ مقابلہ گیارھویں جماعت کی مہلیل فاطمہ، مضمون نویسی کا مقابلہ گیارھویں کی مہوش آرا، ملی نعمے کا مقابلہ شمائلہ بابر، اسکیج مقابلہ بارھویں جماعت کی سروش علی تاج جبکہ بیت بازی کا مقابلہ جماعت ہشتم کی طالبہ جیت گئے۔ آخر میں تمام حصہ لینے والوں میں توصیفی انعامات اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔ IKSC اور کمن ویلتھ مقابلوں میں طلائی طمعے، ڈیجیٹل یو ایس بی اور توصیفی

سرٹیفیکٹ لینے والی طالبات کے والدین کو بھی بلایا گیا تھا اس موقع پر ان کو بھی انعامات سے نوازے گئے۔ پرنسپل آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کی پرنسپل اور وائس پرنسپل نے اپنی تقاریر میں تمام جتنے والوں کو شاباشی دی اور پروگرام کی ارگنائزینگ کمیٹی کو شاندار ایونٹ پر مبارک باد دی اور فیزیکل ایجوکیشن کی استانی رخسانہ پروین کے خدمات کو سراہا۔ رخسانہ پروین اپنے خطاب میں ہم نصابی ٹیم اور جملہ انتظامیہ کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا یوں یہ سالانہ ایونٹ اپنے اختتام کو پہنچا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذر ہے کہ ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد میں  آغا خان ہائر سیکنڈری سکول اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ مختلف قسم کی سرگرمیوں سمیت سالانہ بنیاد پر سپورٹس گالہ منعقد کرتا ہے دوسرے سال اپر چترال کے دوسرے سکولوں کو بھی دعوت دی جاتی تھی تاہم امسال کورونا پروٹوکول کے پیش نظر  ایونٹ کو سکول تک محدود کیا گیا تھا جس میں سکول کی سطح میں مختلف مقابلے کرائے گئے  جن میں قومی، بین الاقوامی  کھیلوں کے ساتھ ساتھ  مقامی اور ثقافتی کھیل کے مقابلے شامل تھے

chitraltimes akhss kuragh sports gala 5
chitraltimes akhss kuragh sports gala 4
chitraltimes akhss kuragh sports gala 3

chitraltimes akhss kuragh sports gala 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
55310