Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آزادی مارچ میں‌شرکت کیلئے چترال سے جمعیت علماء اسلام کا قافلہ روانہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقد ہونے والے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے چترال کے دواضلاع سے بھی جے یو آئی کاایک قافلہ بدھ کے روز اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گیا۔

جمعیت علماء اسلام چترال کا قافلہ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، ضلعی امیر جے یو آئی لوئر چترال مولانا عبدالرحمن، سنیئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر، ضلعی امیر جے یو آئی اپر چترال مولانا شیر کریم شاہ، نائب امیر مولانا فتح الباری و دیگر قائدین کی قیادت میں بدھ کی دو پہر چترال سے اسلام آباد کیطرف روانہ ہو گیا۔ چترال کا قافلہ ضلع دیر بالا میں رات قیام کرکے اگلے روز ضلع دیر کے قافلے ساتھ اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا۔
.
چترال سے دیرتک قافلہ کو کہیں‌پربھی رکاوٹوں‌کا سامنا نہیں‌کرنا پڑا. جبکہ اس سے پہلے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں‌کہ آزادی مارچ کے قافلے کو روکنے کیلئے کنٹینرلواری ٹنل کے اس پارپہنچادیئے گئے ہیں‌. تاہم بدھ کے دن چترال سے روانہ قافلہ سہ پہردیر پہنچ گیا . جہاں‌سے کل اسلام آباد کیلئے روانگی ہونگے.

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، مولانا عبدالرحمن، قاری عبدالناصر اور قاضی محمد نسیم نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے موجودہ حکومت کے خلاف جس تحریک کا آغاز کیا ہے وہ اپنے منطقی انجام کو پہنچنے کے قریب ہے اور سلیکٹڈ حکومت کابوریا بستر گول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک اسلام آباد سے نہیں اٹھیں گے جب تک کہ عمران خان مستعفی نہیں ہوتاکیونکہ عمران خان عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم نہیں بنا بلکہ یہ ووٹوں کی چوری کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا احتجاج پرامن ہوگا۔
azadi march juif chitral22

azadi march juif chitral
azadi march juif chitral to isb


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
27968