Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آئندہ بجٹ میں پنشنرز کو ریلیف دینگے، کنٹریکٹ اساتذہ کی مستقلی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں.وزیرخزانہ

Posted on
شیئر کریں:

پنشنرز نے صوبے کی ترقی کیلئے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ صرف کیا، وزیر خزانہ کی آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی سے ملاقات میں بات چیت

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ انہیں پنشنرز کے مسائل کا ادراک ہے اور آئندہ بجٹ میں پنشنرز کو ریلیف دینے کیلئے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلی مزمل خان ترنابی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران مزمل ترنابی نے پنشنرز کے تحفظات اور تکالیف سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے حاضر سروس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت ہاوس رینٹ اور دیگر الاونسز میں اضافے کی بھی سفارش کی۔ صوبائی وزیر نے پنشنرز کے نمائندہ کے طور پر انہیں یقین دلایا کہ آنے والے بجٹ میں پنشنرز کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور انشااللہ پنشنر زکے تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو خاطر خواہ ریلیف دی جائیگی۔اس موقع پر وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کی مستقلی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ پنشنرز نے صوبے کی ترقی کیلئے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ صرف کیامزمل خان ترنابی نے پنشنرز کے مسائل سننے اور اس کے حل کی یقین دہانی پر صوبائی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا ملاقات میں مستقبل میں ایسی نشستوں کے انعقاد پر اتفاق بھی کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61052