Chitral Times

Jun 21, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

، 10 بلین ٹری اور بیری شہد منصوبہ کے تحت چترال سمیت دیگر اضلاع میں بیری، زعفران اور زیتون کاشت کی جائے گی،۔گورنرشاہ فرمان

Posted on
شیئر کریں:

، 10 بلین ٹری اور بیری شہد منصوبہ کے تحت صوبہ کے چترال، سمیت دیگر اضلاع میں بیری، زعفران اور زیتون کی کاشت کی جائے گی،۔گورنرشاہ فرمان

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ )گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ صوبہ میں زیتون، بیری شہد اور زعفران کی کاشت منصوبہ کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ زراعت اور محکمہ جنگلات کا مشترکہ کردار و اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، مذکورہ دونوں محکمے مشترکہ جامع منصوبہ بندی کے تحت صوبہ میں بیری شہد، زیتون اور زعفران کی انتہائی استعداد رکھنے والے اضلاع میں موزوں اراضی کے انتخاب کے ساتھ اسکا تحفظ بھی یقینی بنائیں، گزشتہ روز محکمہ جنگلات اور محکمہ زراعت کے انتظامی سربراہان عابد مجید اور محمد اسرار سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمارے صوبہ کو زیتون، بیری شہد اور زعفران کی انتہائی استعداد سے نوازا ہے، 10 بلین ٹری اور بیری شہد منصوبہ کے تحت صوبہ کے چترال، لکی مروت،کرک کوہاٹ، خیبر سمیت دیگر اضلاع میں بیری، زعفران اور زیتون کی کاشت کی جائے گی، منصوبہ میں کو آپریٹیو فارمنگ کے ذریعے مقامی لوگوں کو شامل کیا جائے گا جس سے نہ صرف مذکورہ زرعی شعبوں کی انتہائی استعداد کو صحیح معنوں میں استعمال میں لایا جا سکے گا بلکہ مقامی افراد بالخصوص نوجوانوں کو ایک تیار روزگار بھی میسر آئے گا، ملاقات میں محکمہ زراعت اور محکمہ جنگلات کے انتظامی سربراہان نے گورنر کو زیتون، زعفران اور بیری کی کاشت منصوبہ سے متعلق اپنی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا، ملاقات میں منصوبہ کیلئےوفاق اور صوبائی سطح پر درکار فنڈز سمیت دیگر متعلقہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
59526