Chitral Times

چترال اپر اور لوئیر میں عید مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی گئی، فلسطین کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام 

چترال اپر اور لوئیر میں عید مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی گئی، فلسطین کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام

چترال ( نمائندگان چترال ٹائمز) ملک کے دوسرے حصوں کی طر ح عید الفطر اپر اور لوئیر چترال میں مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں اپر چترال کے مختلف علاقوں بونی ، مستوج ،تورکھو اور موڑکھو کےجامع مساجد اورعیدگاہوں میں عیدکی اجتماعات ہوۓ اور نماز عید ادا کی گئی، علماۓ کرام اس دن کی مناسبت سے تقاریر وعظ نصیحت پیش کی فلسطین کی مظلوم مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوۓ ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور شہدا کے لیے دعاۓ معفرت کی گئ اور ساتھ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائین مانگی گئی،

اسی طرح لوئیر چترال میں دروش ، چترال شاہی جامع مسجد ،گرم حشمہ ، ایون ویگر علاقوں میں بھِی عید کے بڑے اجتماعات ہوئے ۔جس میں ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔ ۔ اس موقع پر امت مسلمہ خصوصا فلسطین کے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

 

 

دریں اثنا  گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ضم اضلاع سمیت خیبر پختونخوا کے عوام، پوری قوم، امت مسلمہ اور خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوعیدالفطر کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا یہ پر مسرت تہوار امت مسلمہ کی اجتماعیت اور اخوت و بھائی چارے کا ایسااظہار ہے جوامت مسلمہ کوایک دوسرے کیساتھ محبت اور اتحاد کی بنیادوں پر جوڑتاہے۔
گورنرنے کہاہے کہ آج کے دن عید کی خوشیاں مناتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھنا بھی ضروری ہے کہ ہم اپنے عزیز و اقارب، پڑوسیوں اوراردگردبسنے والے ضرورت مند بہن بھائیوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں کیونکہ عید کی حقیقی مسرت صرف اسی صورت حاصل ہوتی ہے جب اس میں تمام لوگ شریک ہوں،عید کی حقیقی خوشی ایکدوسرے سے مل کر باٹنے سے ہی حاصل ہوتی ہے۔عیدالفطر میں اجتماعی خوشیاں مناناہی دراصل عید الفطر کا حقیقی پیغام اور اس کا تقاضہ ہے۔

عیدالفطر کا تہوار پوری امت مسلمہ کیلئے اللہ تعالی کیطرف سے انعام اور اجتماعی خوشی کا بڑا دن ہے کیونکہ آج کے دن بغیر کسی فرقے، رنگ، امیر، غریب کے تمام مسلمان اللہ تبارک و تعالی کے انعام سے مستفید ہوتے ہیں۔ معاشرے کے غریب و نادار لوگ بھی ہماری محبتوں کے طلبگار ہیں اور ایسے مفلس و غریب خاندانوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے یہی مذہب اسلام کی خوبصورتی ہے کہ اپنی خوشی کو دوسرے کی خوشی کیلئے قربان کر دیا جائے۔گورنر نے کہا کہ نماز عید کے اجتماعات میں مملکت پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی طور پر دعائیں کی جائیں کیونکہ ہمارا ملک ہماری پہچان ہے۔ہمیں آج اس مبارک موقع پر یہ عہد بھی کرنا چاہئے کہ ہم کسی بھی قسم کی منفی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات قبول فرمائے۔آمین۔

 

اسی طرح  وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین خان گنڈا پور نے بھی پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے جو رمضان کے پورے مہینے میں روزوں اور دیگر عبادات کے صلے میں عطا کیا گیا ہے جس کے لئے اللہ تعالی کی ذات کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ عید الفطر کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عید الفطر ملت اسلامیہ میں اجتماعیت اور یگانگت کی سوچ پیدا کرتی ہے اور آج بحیثیت قوم ہمیں اجتماعیت اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کا اصل فلسفہ یہ ہے کہ ہم اپنے آس پاس نادار لوگوں اور معاشرے کے محروم طبقوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور ایسا کرکے ہم نہ صرف عید کی خوشیوں کو دوبالا کرسکتے ہیں بلکہ اللہ تعالی کی رضابھی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام مخیر حضرات اپنے آس پاس ناداروں اور ضرورت مندوں کا بھر پور خیا ل رکھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کریں کیونکہ جس طرح روزہ ہمیں صبر وتحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے اسی طرح عید الفطر ہمیں دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا درس دیتی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عید الفطرکا ایک اہم پیغام باہمی محبت و اخوت اور اتحاد کا بھی ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم وطن عزیز میں امن و سلامتی اور قومی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسزکے جوانوں کو عید الفطر کی خصوصی مبارکباد دی ہے۔

chitraltimes eid prayer warijun mulkhow 2

chitraltimes eid prayer ayun chitral lower
Exif_JPEG_420
chitraltimes eid prayer ayun chitral lower
Exif_JPEG_420

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87397

حکومت خیبر پختون خوا کی جانب سے چترال لوئیر کے مستحقین میں عید پیکج تقسیم

Posted on

حکومت خیبر پختون خوا کی جانب سے چترال لوئیر کے مستحقین میں عید پیکج تقسیم

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر کے ہمراہ مستحقین میں چیک تقسیم کیں۔ صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے انصاف سہولت پروگرام کے تحت مستحقین کو امدادی رقوم کی ادائیگی کا آغاز کردیا . اس پروگرام کے تحت ضلع کے مستحقین کو فی کس دس،دس ہزار روپے کے چیک دیۓ جائنگے ۔ تاکہ عید الفطر کے آمد پر اپنے ضروریات پوری کر سکیں. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ  ضلعی انتظامیہ لوئر چترال عوام کو انکے دہلیز پر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ہر وقت کوشاں ہے۔تقریب سے ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر نے بھی خطاب کیا اور عید پیکج کو صوبائی حکومت کی طرف سے ایک تخفہ قرار دیا ۔

chitraltimes eid package cheques distributes dc lower and mpa fatahulmulk2 chitraltimes mpa fatih ul mulk ali nasir addresing eid package distribution cermony chitraltimes eid package cheques distributes dc lower and mpa fatahulmulk

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87381

ڈی پی او اپر چترال کا عید الفطر کی آمد پر شہدائے پولیس کے ورثاء کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں

Posted on

ڈی پی او اپر چترال کا عید الفطر کی آمد پر شہدائے پولیس کے ورثاء کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں

اپر چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈی پی او اپر چترال محمد عتیق شاہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل مستوج و تورکھو اپر چترال کے تمام شہدائے پولیس کے ورثاء کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں کئیں۔
ڈی پی او عید الفطر کے اس مبارک موقعے پر خود بھی شہید ظفر احمد (2009) کے گھر کوشٹ تشریف لے گئے، اہل خانہ سے ملے۔ شہید ظفر احمد کی بلند درجات کے لئے دعا کی اور  مزار پر پھول چڑھائے۔ ڈی پی او نے شہید کے اہل خانہ کو گفٹ دیے اور اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ یاد رہے شہید ظفر احمد 2009 کو کیلاش وادی میں فارنر کی سکیورٹی پر مامور ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر چترال محمد عتیق شاہ اور SDPO سرکل مستوج مولائی شاہ کے خصوصی ہدایات پر ASI تھانہ مستوج فیض الرحمن کا شہید کانسٹبل مبارک حسین کے مزار پر حاضری،پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کرکے شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

سرکل ایس ڈی پی او سٹی چترال سجاد حسین اور SHO سٹی چترال بلبل حسن نے اپر چترال مستوج ایس ایچ او شیراحمد کی طرف سے بھیجے گئے عید ی شہید کنسٹبل مبارک حسین کی والدہ کو پیش کرتے ہوئے انہیں تسلی دی۔

شہید حیدر علی گاؤں استچ کی زیارت میں حاضری دی گئی پھول چڑھائے گئے اور اعلیٰ درجات کے لئے دعائیں کی گئیں۔
ایس ڈی پی او سرکل تورکہو بہادر خان کی قیادت میں شہید اے ایس آئی محمد عزیز اللہ اور ہیڈ کانسٹیبل اسلام الدین کی زیارت پر حاضری دی گئی۔
شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی گئی اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعائیں کی گئیں۔

chitraltimes dpo upper chitral visits shuhada houses 4 chitraltimes dpo upper chitral visits shuhada houses 5 chitraltimes dpo upper chitral visits shuhada houses 1 chitraltimes dpo upper chitral visits shuhada houses 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87371

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد عمران خان کا مختلف بازاروں اور ٹرانسپورٹ آڈوں کا معائنہ ، گرانفروشی پر متعدد دکانیں سیل کردیَے گئے 

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد عمران خان کا مختلف بازاروں اور ٹرانسپورٹ آڈوں کا معائنہ ، گرانفروشی پر متعدد دکانیں سیل کردیَے گئے

چترال ( چترال ٹائمزرپورت ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے عوامی شکایات پر کاروائی عمل میں لاتے ہوۓ چترال بازار میں واقع سبزی کے دکانوں اور پولٹری شاپس کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی, سرکاری نرخنامے اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اور گرانفروشی ,سرکاری نرخنامے کی عدم موجودگی , ناقص صفائی میں ملوث دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی۔ اور مہنگا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کو گرفتار کرواکر دکانوں کو سیل کر دیا۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال محمد عمران خان نے ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے عوام سے کرایوں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی کی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ کرایہ نامہ اویزاں کریں ۔ اور عید کے ایام میں گاڑیوں کی شارٹیج اور زائد کراۓ وصول کرنے سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں لائسنس منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ جیل کی سزا دی جاۓ گی۔

chitraltimes dc lower chitral imran khan visit bazar and transport ada 2 chitraltimes dc lower chitral imran khan visit bazar and transport ada 3 chitraltimes dc lower chitral imran khan visit bazar and transport ada 4 chitraltimes dc lower chitral imran khan visit bazar and transport ada 5 chitraltimes dc lower chitral imran khan visit bazar and transport ada 6 chitraltimes dc lower chitral imran khan visit bazar and transport ada 7 chitraltimes dc lower chitral imran khan visit bazar and transport ada 8

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87340

عیدالفطر کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے زیرِ صدارت اجلاس

Posted on

عیدالفطر کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے زیرِ صدارت اجلاس

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)عیدالفطر کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ میٹنگ میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور دوسرے متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔
میٹنگ میں ضلع میں امن و امان، دفعہ 144 کا نفاذ، مساجد اور عیدگاہوں میں سیکورٹی کی تعیناتی ، صفائی کی صورتحال، ٹریفک پلان اور سیاحتی مقامات کی صفائی وغیرہ سے متعلق تفصیلی بحث و مباحثہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عیدالفطر کے دوران ضلع کے اندر امن و امان برقرار رکھنے سمیت دیگر تمام معاملات کو بخوبی طریقے سے انجام دینے سے متعلق احکامات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیاکہ علاقے میں امن و امان قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ چونکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے اور مفاد عامہ کی خاطر اس کا نفاذ بھی اذ حد ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ عیدالفطر کے دوران سیاح ہمارے علاقے کی طرف رجوع کریں گے لہذا صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سیاح حضرات کی بہتر سہولیات کے لئے بھی اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔ سیاح حضرات سے بھی گزارش کی گئی کہ وہ بھی علاقے کی تہذیب و تمدن اور صفائی کا خیال رکھیں۔
chitraltimes dc upper chitral irfanuddin chairing meeting on eid holidays
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87328

چترال سے ممبر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی کے چترال پہنچنے پر پرتباک اسقبال، عوام کی توقعات پر اترنے کی ہرممکن کوشش کرینگے۔ ممبران اسمبلی 

Posted on

چترال سے ممبر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی کے چترال پہنچنے پر پرتباک اسقبال، عوام کی توقعات پر اترنے کی ہرممکن کوشش کرینگے۔ ممبران اسمبلی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے اتوار کے روز لواری کے مقام پر ایم این اے عبداللطیف اور ایم پی اے ثریا بی بی کا والہانہ استقبال کیا جوکہ حلف اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ چترال پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کارکنا ں سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاکہ وہ چترالی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے چترالی عوام کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہاکہ 8فروری کے عام انتخابات میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے خدمت کا موقع دیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے استقبالیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل چیئرمین دروش کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل چیئرمین کے ہی کے زریعے علاقے کے چھوٹے موٹے مسائل حل ہونگے لہذا ووٹ پی ٹی آئی امیدوار کو دیکر ایک مرتبہ پھر عمران خا ن کا ہاتھ مضبوط کریں۔

chitraltimes pti mna and mpa ds warm welcome in Ashirate vaillage

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87310

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپرچترال تبدیل، نو تعینات ڈی۔پی۔او محمد عتیق شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Posted on

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپرچترال تبدیل، نو تعینات ڈی۔پی۔او محمد عتیق شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپرچترال تبدیل ہوگیا، نئے تعینات ڈی پی او ایس پی محمدعتیق شاہ اپر چترال پولیس لائن پہنچنے پر نوجوانان و افیسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اپر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی۔پی۔او کو سلامی پیش کی۔ڈی۔پی۔او اپر چترال نے یادگار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ نوجوانان و افسران سے ملاقات کی۔ اور علاقے کے بارے میں بریفنگ لی، علاقے کی پرآمن فضا کو برقرار رکھنے اورمنشیات کی لعنت سے علاقے کی نوجوان نسل کو بچانے کیلئے پولیس کو مذید متحرک کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

chitraltimes dpo upper chitral muhammad atiq shah resume charge 2

chitraltimes dpo upper chitral muhammad atiq shah resume charge 4

chitraltimes dpo upper chitral muhammad atiq shah resume charge 3

chitraltimes dpo upper chitral muhammad atiq shah resume charge 2

chitraltimes dpo upper chitral muhammad atiq shah resume charge 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87301

چترال کے دونوں اضلاع میں دفعہ 144کانفاذ،  غیر قانونی افغان مہاجرین کی شہر میں داخلے، ہوائی فائرنگ، ون و یلنگ پرپابندی عائد،

چترال کے دونوں اضلاع میں دفعہ 144کانفاذ،  غیر قانونی افغان مہاجرین کی شہر میں داخلے، ہوائی فائرنگ، ون و یلنگ پرپابندی عائد،

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )  ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اپر چترال محمد عرفان الدین اور ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان  نے ہوم اینڈ ٹرائبل افئیر ڈیپارٹمنٹ کی سفارش اپنے اپنے ضلعوں میں ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت عیدالفطر کے موقع پر غیر قانونی افغان مہاجرین کی شہر میں داخلے پر پابندی، ہوائی فائرنگ، ون و یلنگ ، آتش بازی, اسلحے کی نمائش، لاوڈ اسپیکر کے استعمال، سیاحتی مقامات پر کسی بھی قسم کی آگ جلانے، دریا کے کنارے نہانے ا ورگاڑیوں میں کالے رنگ کے شیشے لگانے پر پابندی عائد کی ہے جوکہ دو ماہ تک برقرار رہے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ یہ پابندی عید کے موقع پر امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنانے کی خاطر لگائی گئی ہیں۔

 

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان نے صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں عیدالفطر کے موقع پر ضلع بھر میں امن وامان کو برقرار رکھنے، قیمتوں پر کنٹرول کو مزید سخت کرنے، ٹرانسپورٹ کے من مانی کرایوں کی حوصلہ شکنی، صفائی کو برقرار رکھنے، ریسکیو 1122کو الرٹ رکھنے سمیت دوسرے متعلقہ امور کے بارے میں تمام محکمہ جات کے سربراہوں کے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی وہ عیدالفطر کے موقع پر عوام کو کسی نوعیت کی شکایت کا موقع نہ دیں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں کے حوالے سے خصوصی چیکنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام ڈیپارٹمنٹ ہیڈز کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے عید کے موقع پر اسٹیشن پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

chitraltimes dc lower chitral chairing meeting

chitraltimes dc upper chitral imposed 144 chitraltimes dc lower chitral 144 imposed

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87289

بونی میں دو روزہ مینا بازار/ایگزیبیشن کا افتتاح، مینا بازار میں خواتین کی دستکاری سمیت مختلف قسم کے سٹال لوگوں کی دلچسپی کے مرکز بنے رہے 

Posted on

بونی میں دو روزہ مینا بازار/ایگزیبیشن کا افتتاح، مینا بازار میں خواتین کی دستکاری سمیت مختلف قسم کے سٹال لوگوں کی دلچسپی کے مرکز بنے رہے

 

chitraltimes meena bazar booni inagurated by adc 4

 

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )ا پر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں آج سے خواتین کے لیے دو روزہ مینا بازار /ایگزیبیشن کا افتتاح کیا گیا ۔ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقدہ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال فدا الکریم، تحصیل ناظم سردار حکیم، صدر اسماعیلیہ کونسل امتیاز عالم اور یونیورسٹی آف چترال کے پبلک ریلیشن آفیسر شکیل حسین سمیت کئی معززین نے شرکت کی۔

 

اپر چترال کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مینا بازار کا باقاعدہ افتتاح فیتہ کاٹنے کی تقریب سے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد اور خواتین کاروباریوں کو تعاون فراہم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے صنعت کاری میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس مقصد کے لیے اپنی مکمل حمایت کا وعدہ کیا۔

 

تحصیل ناظم سردار حکیم نے بھی خواتین میں کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے میں اے کے آر ایس پی کی کاوشوں کو سراہا اور اس طرح کے اقدامات میں ان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مختلف سٹالز کے دورے کے دوران خواتین کاروباریوں کے ساتھ ذاتی طور پر بات چیت کی اور حوصلہ افزائی اور تعاون کے الفاظ پیش کیے۔

بعد ازاں اے کے آر ایس پی کے ریجنل پروگرام منیجر سجاد حسین نے مینا بازار کا دورہ کیا تاکہ خواتین کاروباریوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ انہوں نے تقریب کی کامیابی میں تعاون کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔

 

شرکاء نے ریجنل پروگرام منیجر اور انٹرپرائز منیجر حمید اعظم کی اس تقریب کے لیے ان کی غیر متزلزل حمایت پر تعریف کی۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سٹالز کا دورہ کیا، جو خواتین کاروباریوں کے لیے کمیونٹی کی دلچسپی اور حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔

 

یہ تقریب دو دن تک جاری رہے گی، جو خواتین کاروباریوں کو اپنی مصنوعات اور صلاحیتوں کو دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ مینا بازار میں خواتین کی دستکاری سمیت مختلف قسم کے سٹال لگائے گئے ہیں ،

chitraltimes meena bazar booni inagurated by adc 7

chitraltimes meena bazar booni inagurated by adc 2 chitraltimes meena bazar booni inagurated by adc 3 chitraltimes meena bazar booni inagurated by adc 5 chitraltimes meena bazar booni inagurated by adc 6 chitraltimes meena bazar booni inagurated by adc 9 chitraltimes meena bazar booni inagurated by adc 10 chitraltimes meena bazar booni inagurated by adc 11 chitraltimes meena bazar booni inagurated by adc 12 chitraltimes meena bazar booni inagurated by adc 13 chitraltimes meena bazar booni inagurated by adc 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87250

جشن کاغلشٹ امسال 18 اپریل سے کاغ لشٹ کمیٹی کے زیر نگرانی منایا جائیگا ۔ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ 

Posted on

جشن کاغلشٹ امسال 18 اپریل سے کاغ لشٹ کمیٹی کے زیر نگرانی منایا جائیگا ۔ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چیئرمین جشن کاغ لشٹ کمیٹی شہزادہ سکندرالمک کی صدارت جشن کاغ لشٹ کمیٹی کا دوسرا اہم اجلاس آج حیدری ہاؤس بونی میں منعقد ہوا۔جس میں نئے کابینہ کے ارکان سمیت مختلف کھیلوں کے کنوینرز اور دیگر جشن قاق سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جنرل سکرٹری جشن کاغ لشٹ محمد حبیب استاذ پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ طویل مشاورت اور سوچ بچار کے بعد جشن قاق لشٹ 2024 کو دلچسپ اور شاندار بنانے کے مختلف تجاویز پیش کیے گئے ان تجاویز کی روشنی میں ذیل فیصلے کیے گیے ۔جشن کاغ لشٹ 2024 منانے کی متوقع تاریخ 18 اپریل 2024 تا 21 اپریل 2024 ہوگا۔ موسمی صورت حال کے پیش نظر تاریخ میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔ چئیرمین جشن قاق لشٹ شہزادہ سکندرالمک نے کہا کہ اس سال جشن کاغ لشٹ پروقار طریقے سے منایا جائیگا ۔ تمام سرگرمیاں اور مالیاتی معاملات جشن کاغ لشٹ کمیٹی کے نگرانی میں ہونگے۔اجلاس میں تمام کنوینرز کو ان کی زمہ داریاں سونپی گئی۔تاکہ تمام کھیلوں کے زمہ دراں اپنے ساتھ کمیٹی تشکیل دیکر اپنی اپنی زمہ داریاں ادا کریں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ مختلف کھیلوں کے مقابلے کے لیے ٹیم کم ازکم ہو تاکہ جشن کے تمام سرگرمیاں بروقت مکمل ہو سکے۔محدود وسائل کی بنا پراس سال جشن قاق لشٹ کو اپر چترال کی حد تک محدود رکھا گیا ہے۔اخر میں جشن کاغ لشٹ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ اس سال جشن کو کامیاب بنانے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بھر پور تعاون کرینگے۔

chitraltimes qaqlasht committee upper chitral 2 chitraltimes qaqlasht committee upper chitral 3 chitraltimes qaqlasht committee upper chitral 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87245

نو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Posted on

نو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے لوئر چترال پولیس کی کمان سنبھال لی۔ لوئر چترال پولیس لائن پہنچنے پر افیسران نے ڈی۔پی۔او کا پرتپاک استقبال کیا۔لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی۔پی۔او کو سلامی پیش کی۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے یادگار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔پولیس لائن لوئر چترال کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ ہر شعبے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس میں بہتری لانے کی خصوصی ہدایت دی۔

chitraltimes dpo iftikhar shah resume charge as dpo chitral lower3

chitraltimes dpo iftikhar shah resume charge as dpo chitral lower

chitraltimes dpo iftikhar shah resume charge as dpo chitral lower line

chitraltimes dpo iftikhar shah resume charge as dpo chitral lower police line visit

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87238

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں میں رقص و سرود کی محفلوں کے انعقاد افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ہرگز اجازت نہیں دینگے۔ عبد الواسع اینڈ عبد الاکبرچترالی 

Posted on

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں میں رقص و سرود کی محفلوں کے انعقاد افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ہرگز اجازت نہیں دینگے۔ عبد الواسع اینڈ عبد الاکبرچترالی

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع اور سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں میں رقص و سرود کی محفلوں کے انعقاد پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسلامی اقدار اور پاکستان کی قومی شناخت کے منافی قرار دیا ہے۔المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں میں رقص و سرود کی محفلوں کا انعقاد ہمارے اقدار کی منافی ہے، ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ایسی کسی بھی سرگرمی کی قطعاً اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وفاقی حکومت وزارتِ تعلیم کی اس حرکت کا نوٹس لے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم و تربیت کا یونیسکو کی طرف سے سرکاری تعلیمی اداروں میں ڈانس محافل کے انعقاد، اساتذہ اور طلباء کو شریک کرانے کی دعوت اور شطرنج کھیل کے لیے اساتذہ کو ٹریننگ دینا قابلِ مذمت ہے۔ نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان کا تقاضا اسلامی شعائر کی ترویج و اشاعت ہے نہ کہ رقص و سرود کی محافل، وفاقی حکومت ان نوٹیفیکیشنز کو فی الفور منسوخ کرے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں بچے سکولوں سے باہر ہیں، سکولوں میں اساتذہ اور کتابوں کی کمی کا سامنا ہے، سکولوں کی عمارتیں بوسیدہ اور خستہ حال ہیں لیکن ان کوتاہیوں کی طرف کوئی توجہ نہیں کی جاتی۔ حکومت اس طرح کے غیر سنجیدہ اقدامات کے بجائے بچوں کی بہتر تعلیم اور سہولیات پر توجہ دے۔انھوں نے کہا کہ حکمران اس بات کو یقینی بنائیں کہ بین الاقوامی اداروں کو پاکستان کی سالمیت کا احترام کرنے کا پابند بناتے ہوئے نظریاتی امور میں دخل اندازی سے روک لیں۔اس بے ہودہ سرگرمی کے انعقاد کی بجائے تعلیمی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مغربی تہذیب کو مسلط کرنے کی کوششوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی۔

chitraltimes dance for education order unesco

chitraltimes chese training for teachers federal

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
87234

اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چترال میں احتجاجی مظاہرہ

Posted on

اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چترال میں احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمایندہ چترال ٹائمز)جمعتہ الوداع کے موقع پر جماعت اسلامی چترال نے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا دن مناتے ہوئے اسرائیلی ریاست کی ذیادتیوں کے خلاف بھر پور احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں مولانا جمشید احمد، وجیہہ الدین، قاضی سلامت اللہ اور دوسروں نے عزہ میں فلسطینی مسلمانوں کی اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی کی سخت مذمت کی جس میں 33ہزار فلسطینی اب تک شہید ہوچکے ہیں۔ امریکی حکومت انتہا ئی دوغلاپن کا مظاہر ہ کررہی ہے جوکہ فلسطین میں مسلمانوں کا خون بہانے میں اسرائیل کا مددگارہے۔ تمام مسلمانوں کو اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہئے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کیاجارہا ہے۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ دوٹوک پالیسی اختیارکرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کو روکنے میں اپنا بھر پور کرداراد کرے۔

chitraltimes jamat islami protest against israel chitral lower chitraltimes jamat islami protest against israel chitral chitraltimes jamat islami protest against israel

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87204

ورلڈ بینک کا پاکستان سے بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافے، پینشن اصلاحات کا مطالبہ

Posted on

ورلڈ بینک کا پاکستان سے بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافے، پینشن اصلاحات کا مطالبہ

واشنگٹن(چترال ٹائمزرپورٹ)ورلڈ بینک نے پاکستان سے بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے اور پینشن اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔ورلڈ بینک نے پاکستان ڈویلپمنٹ اپڈیٹ میں پنشن اصلاحات پر وفاقی اور صوبائی پبلک سیکٹر کی پنشن سے پیدا ہونے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے فوری طور پر اصلاحات متعارف کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پینشن اصلاحات کے منصوبے کو تیار کرکے اسے نافذ کرنے کے لیے ابتدائی اقدامات کیے جائیں تاکہ طویل مدت کیلیے مالی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ پبلک سیکڑ کے معاوضے کو معقول بنانے کے لیے اصلاحاتی منصوبے کے تحت ابتدائی اقدامات بھی کیے جائیں۔بجلی اور گیس سیکٹر میں نرخوں کے حوالے سے اصلاحات کو رسدی لاگت کے ساتھ منسلک رکھا جائے تاکہ بجلی اور گیس کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو محدود کیا جاسکے اور غریبوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔عالمی بینک نے پرسنل انکم ٹیکس (پی ا?ئی ٹی) کی ریونیو اصلاحات پر، عالمی بینک نے تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار ملازمین کیلئے اسکیموں کو ترتیب دے کر پیچیدگی کو کم کرنے کے لئے ذاتی انکم ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ورلڈ بینک کا مزید کہنا ہے کہ مراعات یافتہ طبقے کو ختم کرکے ایکویٹی بڑھانے کے لئے مخصوص ا?مدنی کے ذرائع کا علاج اور قابل ٹیکس ا?مدنی کے ذرائع میں شرح کے ڈھانچے کو ہم آہنگ کرکے ذاتی انکم ٹیکس کے نظام الاوقات میں اصلاحات کی جائیں۔عالمی بینک نے سماجی طور پر نقصان دہ اشیا پر ٹیکس بڑھانے کی تجویزدیتے ہوئے کہا ہے کہ تمباکو سمیت صحت کے لیے دیگر نقصان دہ مصنوعات اور ماحول کو نقصان پہنچانے والی اشیا پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے۔ورلڈ بینک نے توانائی کی مصنوعات، ٹیلی کمیونیکیشن، مالیاتی خدمات اور دیگر کی کھپت پر ذاتی انکم ٹیکس“ودہولڈنگ”چارجز کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب اور کمزور گھرانوں پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

پی آئی اے نے سعودی عرب کے کرایوں میں بڑی کمی کردی

کراچی(سی ایم لنکس)پی آئی اے کی جانب سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی جانب سے ملک کے شمالی علاقوں سے سعودی عرب کا دوطرفہ عمرہ کرایہ ڈیڑھ لاکھ سے کم کرکے 1 لاکھ 3 ہزار روپے کردیا گیا ہے جب کہ کراچی سے سعودی عرب کا دوطرفہ عمرہ کرایہ سوا لاکھ سے کم کرکے 95 ہزار کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پی آئی اے نے سعودی عرب میں ملازمت اور رہائشی ویزا رکھنے والوں کو 30 فیصد رعایت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ قومی فضائی کمپنی نے اس حوالے سے اپنے بکنگ دفاتر اور ایجنٹس کو نئے کرایے نامے سے بھی آگاہ کردیا ہے۔عمرہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 سے 11 اپریل تک ہوگا جب کہ ملازمت اور رہائشی ویزا ٹکٹوں پر رعایت کا اطلاق 2 سے 11 اپریل تک ہوگا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87187

 اسماعیلی کمیونیٹی کے زیراہتمام لوئر چترال میں ماحولیاتی تحفظ کےلئےشجرکاری مہم کاآغاز

 اسماعیلی کمیونیٹی کے زیراہتمام لوئر چترال میں ماحولیاتی تحفظ کےلئےشجرکاری مہم کاآغاز

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آغا خان ریجنل کونسل لوئرچترال نے 4 اپریل 2024 کوماحولیاتی تحفظ کے مقصد سےشجرکاری کی مہم “درخت سےحیات” کاباقاعدہ آغازکیا۔ یہ اقدام اسماعیلی CIVIC کاحصہ ہے ، جو ایک عالمی پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے تحت دنیابھر میں شیعہ اسماعیلی مسلم کمیونیٹی جن معاشروںمیں وہ رہتےہیں ان کےمعیارزندگی کوبہتربنانے اور انسانیت کی خدمت کےلئےاپنا مثبت کردار ادا کرتےرہےہیں۔ اس سلسلے میں آج ریجنل کونسل لوئرچترال میں ایک پر رونق تقریب کے دوران شجر کاری کاباقاعدہ آغازبدست ڈپٹی کمشنرلوئرچترال محمدعمران خان کیاگیا۔
اسماعیلیCIVICکے مشن ’’درخت سےحیات‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے ظفرالدین ، صدر ، آغاخان ریجنل کونسل برائےلوئرچترال نے کہا کہ اسما عیلی CIVICپروگرام گزشتہ تیں برسوں سے پوری دنیا میں ماحولیات کے تحفظ کے لئے اپنی رضا کاروں کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے ،جس میں شجرکاری کے علاوہ صفائی اور آگاہی کے مہمات بھی شامل ہیں گزشتہ دو برسوں میں لوئرچترال میں ماحولیات کے تحفظ کےلیے300,000سے ذائد پودے لگائے گئے ۔ اور اس سال بھی لوئرچترال ریجن میں 300,000 پودے لگائیں جائیں گے۔ اس مہم کےآج باقاعدہ آغار کے لئے ہم یہاں جمع ہیں۔

سینئر اسکالر علی اکبر قاضی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکا محفل کو پروگرام کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے آگاہ کیا۔
افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال ،اسسٹنٹ کمشنر (HQ) محمد عاطف جالب،DFO فارسٹ DFO وائلڈ لائف کے علاوہ تمام اےکےڈی این کی قیادت، اسماعیلی والنٹئیرز، کونسل کےعہدیداروںسمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں نےشرکت کی۔

تقریب کےمہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لو ئرچترال عمران خان نےخظاب کرتےہوئےکہاکہ میں سب سےپہلے اسما عیلیCIVIC کےزمہ داران کاشکریہ ادا کرتاہوںکہ وہGlobal warming کے سد باب کے لئے پچھلے کئی سالوں سے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں ۔اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اسما عیلی کونسلات کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون بحثیت رضا کار جاری رکھیں گے۔
جرمن واچ(جو ایک پائیدارترقی کی وکالت کرنے والا گروپ ہے)ماحولیاتی رسک ا نڈیکس 2020 کے مطابق ، پاکستان اپنےجغرافیائی ماحول کی وجہ سےگذشتہ 20 سالوںمیں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سےزیادہ متاثرہونےوالے 10 ممالک میں شامل ہے۔

گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران، اسماعیلی مسلم کمیونیٹی کےانچاسویں مورثی امام ہزہائی نس دی آغا خان نے، دنیابھرکےکئی لاکھوںانسانوںکی معیارزندگی کوبہتربنانےکےلئے صحت، تعلیم، ثقافتی احیاء اور معاشی اختیارکےشعبوںمیں متاثرکن خدمات انجام دیہے اور دنیاکے بعض انتہائی دور دراز اور مسائل کاشکارعلاقوںمیں بہترمواقع پیداکرنےکےلیےکام کیاہے۔
یہ اقدامات اسماعیلی مسلم کمیونیٹی کی شہری مشغولیت اور ذمہ دار شہری کی ا خلاقیات کی عکاسی کرتی ہے ، جو اسلام کی بنیادی خدمت ، امن ، ہمدردی اور کمزوروںکی دیکھ بھال کے اقدار کی مثال ہیں۔

chitraltimes ismaili council starts plantation campaign under civic program 4 chitraltimes ismaili council starts plantation campaign under civic program 5

chitraltimes ismaili council starts plantation campaign under civic program 2 chitraltimes ismaili council starts plantation campaign under civic program 8 chitraltimes ismaili council starts plantation campaign under civic program 1

chitraltimes ismaili council starts plantation campaign under civic program 7

chitraltimes ismaili council starts plantation campaign under civic program 3

chitraltimes ismaili council starts plantation campaign under civic program 6

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87165

چترال میں موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کو کم کرنے اور مقامی آبادی کو موسمی تبدیلی کے اثرات سے ہم آہنگ کرنے کے سلسلے میں آغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (آکاہ) کے زیر اہتمام پلان کی تیاری سےمتعلق نالج اور بزنس حب کے ممبران کیلئے سیشن کا انعقاد

Posted on

چترال میں موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کو کم کرنے اور مقامی آبادی کو موسمی تبدیلی کے اثرات سے ہم آہنگ کرنے کے سلسلے میں آغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (آکاہ) کے زیر اہتمام پلان کی تیاری سےمتعلق نالج اور بزنس حب کے ممبران کیلئے سیشن کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ٹائم ) چترال میں موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کو کم کرنے اور مقامی آبادی کو موسمی تبدیلی کے اثرات سے ہم آہنگ کرنے کے سلسلے میں آغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (آکاہ) کے زیر اہتمام آگہی دینے اورپلان کی تیاری سےمتعلق نالج حب اور بزنس حب کے ممبران کی ایک غیر معمولی نشست چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ جس میں اس امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ چترال موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کا سب سے زیادہ نقصانات اٹھانے والا علاقہ بن چکا ہے ۔ جس کے نقصانات کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔ ریجنل پروگرام منیجر آکاہ ولی محمدنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال کو موسمیاتی تبدیلی سے پہنچنے والے نقصانات تشویشناک حد تک بڑ ھ گئے ہیں ۔ اور انسانی زندگی پوری طرح متاثر ہو چکی ہے۔ لیکن ہمیں خود کو ان حالات سے ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کو روکا نہیں کیا جاسکتا ۔ تاہم اس میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔ لیکن اس کیلئے لوگوں میں آگہی اور حساسیت پیدا کرنابنیادی کام ہے ۔

 

قبل ازین فدا حسن پلاننگ آفیسر نے شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔ جبکہ جاوید احمد منیجر آکاہ ایمرجنسی ریسپانس نے BRAVE پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیل سے پریزنٹیشن دی ۔ اور کہاکہ اپر چترال میں یہ پراجیکٹ چار یوسیز میں اور لوئر چترال میں آٹھ یوسیز میں کام کر رہا ہے ۔ جن سے مجموعی طور پر 227 دیہات اور 116 کلسٹر کور ہوں گے ۔ یوسی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سےپلان بنایا جائے گا ۔جس پر عملدر آمد کیا جائے گا ۔ خطرات سے دوچار اور مالی طورپرکمزور افراد کی مدد کی جائے گی ۔بزنس حب اور نالج حب کے تحت منصوبہ بندی کی جائے گی ۔ لائن ڈیپارٹمنٹس ،این جی اوز ،سول سوسائٹی آرگنائزیشنز کو ٹریننگ دی جائے گی ۔ کلائمیٹ ایڈاپٹیشن پلان بنائے جائیں گے ۔ اور موسمی تبدیلی سےہم آہنگ کرنے نیز موسمی تبدیلی سےہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائےجائیں گے ۔ پروفیسر چترال یونیورسٹی بیالوجیکل سائنس حفیظ اللہ نے اپنے پریزنٹیشن میں قرآن حکیم کی روشنی میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ قدرتی وسائل کا غیر دانشمندانہ استعمال قرار دیا ۔ اور کہا 1800 عیسوی سے غیر دانشندانہ انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے موسم پر اثرات پڑنے شروع ہوئے ۔ جو بالاخر گلوبل وارمنگ کی صورت میں اپنے منفی اثرات کے ساتھ موسم پر اثر انداز ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچ کہیں نہیں جا سکتے ۔ بلکہ ہمیں ان حالات کا مقابلہ کرتےہوئے اس ماحول میں زندگی گزارنے کیلئے خود کو تیار کرنا پڑے گا ۔ پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا پانچواں ملک ہے ۔ اور چترال کے دونوں اضلاع سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ چترال میں زرخیز اور سرسبز زمینات کو بغیر کسی منصوبہ بندی کے سرکاری عمارات کی تعمیر کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ غیر مقامی پودوں کی چترال منتقلی ،کوڑا کرکٹ اور کچرے میں اضافہ سمیت پانی کے غیر دانشمندانہ استعمال سے چترال کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔

 

سوشل سیکٹر اور اینڈیجنس نالج کا وسیع تجربہ رکھنے والے شخصیت شاکریز نے اپنےٹیلفونک خطاب میں تجربات شئیر کرتے ہوئے کہا ۔ کہ در اصل چترال اور اس کے لوگوں کو صدیوں کے تجربات پرمحیط مقامی علم سے دوری کی سزا مل گئی ہے ۔ اور ہسنتا بستا خوبصورت چترال دن بدن بے موسمی اور تیز بارشوں و برفباری سے تباہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آج ہمیں اپنی زراعت میں مقامی کھاد ، جنگلات کی بےدریغ کٹائی سے پرہیز ، چراگاہوں و جنگلات کی حفاظت کیلئے “سق” کا نظام ،پانی کے انتظامات اور کم آبادی پر انحصار کرنا چاہئے تاکہ مزید تباہی سے بچ سکیں ۔ پروگرام کے دوران سوال و جواب بھی کئے گئے ۔

chitraltimes akahp program on climate change under brave project 2 chitraltimes akahp program on climate change under brave project 4 chitraltimes akahp program on climate change under brave project 5 chitraltimes akahp program on climate change under brave project 6 chitraltimes akahp program on climate change under brave project 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87155

چترال کے رہائشی اور زرخیز زرعی علاقے سے دور ہائی ٹرانسمیشن ٹاورز اوٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب کے حوالے سے دائررٹ پٹیشن پرعدالت کا نوٹس، مدعا علیہان کو کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت

Posted on

چترال کے رہائشی اور زرخیز زرعی علاقے سے دور ہائی ٹرانسمیشن ٹاورز اوٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب کے حوالے سے دائررٹ پٹیشن پرعدالت کا نوٹس، مدعا علیہان کو کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت

 

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پشاور ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن کے زریعے  چترال کے رہائشی اور زرخیز زرعی علاقے سے دور ہائی ٹرانسمیشن ٹاورز اور ہائی ٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب کے لیے بین الاقوامی انجینئرنگ گائیڈ لائنز/ طریقہ کار کو اپنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ جہاں تک ممکن ہو انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ درخواست گزار وجیہہ الدین چیئرمین ویلج کونسل ایون نے شیر حیدر خان ایڈووکیٹ کے ذریعے رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔ کہ گولین گول ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سے نیشنل گرڈ اسٹیشن تک بجلی پہنچانے کے لئے بجلی کے ٹرانسمیشن ٹاورز رہائشی اور زرخیز زمینوں پر نصب کئے گئے ہیں، جس سے انسانی جانوں کے لئے بھی خطرہ لاحق ہے۔

بدھ کے روز 3 اپریل کو کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ مینگورہ کے دو رکنی بینچ نے کی جس میں جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس شاہد خان شامل تھے، عدالت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مدعا علیہان کو کمنٹس جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
87124

ڈپٹی کمشنر محمد عمران کا این ایچ اے حکام سے میٹنگ، چترال شندور روڈ، کالاش ویلی اور لواری اپروچ روڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، رکاوٹوں اور کمپنسیشن سے متعلق کیسز کا حتمی رپورٹ پیشن کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر محمد عمران کا این ایچ اے حکام سے میٹنگ، چترال شندور روڈ، کالاش ویلی اور لواری اپروچ روڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، رکاوٹوں اور کمپنسیشن سے متعلق کیسز کا حتمی رپورٹ پیشن کرنے کی ہدایت

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) چیئرمین این ایچ اے کی ہدایات پر جنرل منیجر این ایچ اے تنویر اسحاق , پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے ظہیر الدین , ریزیڈنٹ انجنئیرنیسپاک الطاف افریدی , پراجیکٹ منیجر عمر جان کمپنی عرفان اللہ نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے سے ان کے افس میں ملاقات کی۔

میٹنگ میں انتظامی افسران اور متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔میٹنگ میں ضلع لوئر چترال کےتمام رابطہ سڑکوں ,چترال بونی مستوج شندور روڈ, چترال بمبوریت روڈ اور لواری ایپروچ روڈ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے این ایچ کے متعلقہ ذمہ داران کو حائل رکاوٹوں اور کمپنسیشن سے متعلق کیسز کا حتمی رپورٹ بنا کر پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ تا کہ عید کے بعد متعلقہ پراجیکٹس پر کام کا اغاز کیا جا سکے۔ اور کام کو معیار کے مطابق جلد پایہ تکمیل تک پنچایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ادارے مل کر ترقیاتی کاموں کی جلد پایہ تکمیل کو یقینی بنائیں۔

chitraltimes dc lower chitral imran khan meeting with nha officials2 chitraltimes dc lower chitral imran khan meeting with nha officials 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87117

چترال لوئیر میں ٹائیفائیڈ کیسز میں حالیہ اضافے کی تحقیقات کے لئے ٹیم چترال پہنچ گئی، ڈپٹی کمشنر سے مشاورتی اجلاس

چترال لوئیر میں ٹائیفائیڈ کیسز میں حالیہ اضافے کی تحقیقات کے لئے ٹیم چترال پہنچ گئِ، ڈپٹی کمشنر سے مشاورتی اجلاس

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کے پی کی ایک ریپڈ ریسپانس ٹیم نے ڈاکٹر محمد گل سرتاج پراونشل سرویلنس آفیسر اور ڈاکٹر امیر بختیار FELTP فیلوز کی قیادت میں ڈسٹرکٹ چترال کے دورے پر ہے ۔ اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان صاحب سے ملاقات کی۔ تاکہ XDR اور MDR ٹائیفائیڈ کیسز میں حالیہ اضافے کی تحقیقات کی جا سکیں۔ اجلاس میں کیسز اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر چترال کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگ کی گئی جس میں متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کی گئی اور سرویلنس وزٹ کا منصوبہ بنایا گیا۔ اجلاس میں جامع حکمت عملی بھی ترتیب دے دی گئی ہے ۔
ڈی جی ہیلتھ سرویلینس ٹیم کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے خون کے نمونے جمع کریں اور ایس او پی کے مطابق کیسز کی تحقیقات کریں۔ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایچ او اپنے ٹیم کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں فیلڈ میں موجود ہیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ چترال لوئیر میں
اب تک ٹوٹل 6 کیسز رپورٹ ہوۓ ہیں۔حالات نارمل ہیں۔ عوام الناس سے گزارش کی گئِ ہے کہ احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اور ٹیم کو ضلع کے دوسرے متاثرہ علاقوں کا فوری دورہ کر نے کی ہدایات جاری کیں ۔ تا کہ کیسسز کا بروقت سد باب ممکن بنایا جا سکے۔

 

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر ڈی ایچ او ڈاکٹر فیاض علی رومی کی قیادت میں آر ایچ سی ارندو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ماہر ڈاکٹروں پہ مشتمل ٹیم نے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں سرجن ڈاکٹر محیب اللہ، بچوں کے ماہر ڈاکٹر شبیر، ماہر امراض نسواں ڈاکٹر ماہ پارہ اور ڈاکٹر سمیع فزیشن شامل تھے۔ ادویات تجویز کرنے کے علاوہ ملیریا اور ٹائیفائیڈ کی علامات کی موجودگی کے لیے تمام مریضوں کی جانچ کی گئی۔ ٹی بی کے مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ بھی کی گئی اور نمونے جمع کرنے اور لیبارٹری تجزیہ کے لیے ضروری مشورہ دیا گیا۔ مزید برآں، مچھر دانی اور پانی صاف کرنے کی گولیاں بھی آبادی میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

 

chitraltimes dc imran khan meeting with health department toyphide

chitraltimes health department free medical camp arandu

chitraltimes health department free medical camp arandu

chitraltimes health department free medical camp arandu 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87072

چترال میں پولیس کا خدمت مرکز سات مختلف شعبوں میں عوام کی خدمت میں مصروف اور جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، ایکٹنگ ڈی پی او عبد الستار خان 

چترال میں پولیس کا خدمت مرکز سات مختلف شعبوں میں عوام کی خدمت میں مصروف اور جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، ایکٹنگ ڈی پی او عبد الستار خان

 

چترال (نمائندہ  چترال ٹائمز) قائم مقام ڈی پی او لویر چترال عبدالستارخان نے کہا ہے کہ لویر چترال میں پولیس کا خدمت مرکز سات مختلف شعبوں میں عوام کی خدمت میں مصروف اور جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ فورس ہے جس میں جدید چیلنجز اور مسائل کا مقابلہ کرنے اور انہیں حل کرنے کی اہلیت موجود ہے۔ زرگراندہ روڈ میں واقع خدمت مرکزکے مختلف شعبہ جات کی وزٹ کے دوران انہوں نے مقامی میڈیاکو بتایاکہ سیف سٹی (safe city) کا کنٹرول روم، ابابیل فورس کا کنٹرول روم، موٹر ڈرائیونگ لائسنس برانچ، پولیس اسسٹنس لائنز، فارن رجسٹریشن برانچ، ٹریفک ایجوکیشن ڈیسک اور جینڈر سپانس سنٹر یہاں الگ الگ قائم ہیں جہاں ہر خاص وعام انتہائی سہولت کے ساتھ اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ اس موقع پر بتایاگیاکہsafe cityپراجیکٹ کے تحت 100سے بھی زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے پوری شہر کے ساتھ ساتھ بمبوریت ویلی اور لواری ٹنل اپروچ روڈ تک نقل وحرکت کی نگرانی اورمانیٹرنگ یہاں پر کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کنٹرول روم کی بدولت چترال شہر میں چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ابابیل فورس فوری طور پر جائے حادثات میں پہنچ کر رسپانس دیتے ہیں جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں پہنچ جاتی ہیں۔
جینڈر رسپانس ڈیسک میں ان ستم رسیدہ خواتین کو مدد اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے جوکہ تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔ گزشتہ سال کے دوران 235خواتین کویہاں مدد فراہم کی گئی۔ انسپکٹر امان اللہ نے میڈیاکو بریفنگ دی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اقبا ل کریم اور ٹورزم پولیس کے ڈی ایس پی راجہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

chitraltimes khidmat markaz chitral police lower

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87065

شاہی مسجد کو محکمہ اوقاف کے تحویل میں دینے کے خلاف چترال کی سول سوسائتی سراپا احتجاج، سیکریٹری اوقاف سے نوٹفیکشن  فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ 

Posted on

شاہی مسجد کو محکمہ اوقاف کے تحویل میں دینے کے خلاف چترال کی سول سوسائتی سراپا احتجاج، سیکریٹری اوقاف سے نوٹفیکشن  فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) شاہی مسجد چترال کو محکمہ اوقاف کو تحویل میں دینے کے خلاف چترال کی سول سوسائٹی متحرک ہوگئی۔ منگل کے روز چترال میں مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے پرزورمطالبہ کیا کہ اس تاریخی مسجد پر غیر قانونی قبضہ کی راہ ہموار کرنے والی سیکرٹری اوقاف کے نوٹیفیکیشن کو فی الفور منسوخ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس مسجد کو 1924ء میں مہتر چترال سر شجاع الملک نے قائم کیا تھا اور تب سے اس کا انتظام وانصرام چترال کے عوام ضلعی انتظامیہ کے زیر سرپرستی میں چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر اوقاف کا محکمہ اس کا انتظام سنبھال لیا توا س کی حالت زار بھی مسجد مہابت خان کی طرح ہوجائے گی جس کے محراب کی مرمت گزشتہ سالوں سے نہیں ہوئی اور یہ کھنڈر کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چترال کے عوام کبھی بھی اپنی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ اجلاس کے شرکاء سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، محمد کوثر ایڈووکیٹ ، سراج الدین ربانی ایڈووکیٹ ، قاضی نسیم، آمین الحسن اور دوسروں نے کہا کہ لینڈ سیٹلمنٹ کا کام ابھی پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا اور نہ ہی فرد جاری ہوئے ہیں اس لئے اس بنیاد پر۔ نوٹیفیکیشن کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87063

جامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں طلباء کی دستار بندی تقریب، جامعہ سے ابتک تقریباََ تین سو طلباء قرآن پاک حفظ کرچکے ہیں 

جامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں طلباء کی دستار بندی تقریب، جامعہ سے ابتک تقریباََ تین سو طلباء قرآن پاک حفظ کرچکے ہیں

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) جامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں گزشتہ دن جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد ہوا۔ جس میں اہالیاں علاقہ، مقامی علماء کرام، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد ادارہ ہذا کے طلباء نے حمد، نعت اور تقاریر سے محفل کو رونق بخشی۔ جامعہ اسلامیہ بکرآباد میں امسال 15 طلباء کرام کی دستار بندی کی گئی۔اور ان کے اعزاز میں ان کو شیلڈ و دیگر انعامات سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ اور ساتھ ہی جامعہ اسلامیہ کے تحت چلنے والا ادارہ نیکس جین اکیڈیمی سے کمپیوٹر کورسز کرنے والے 40 طلباء جو کہ کمپیوٹر کے مختلف کورسز مکمل کرچکے تھے، کمپیوٹر بیسک شارٹ کورس میں 20 طلباء، گرافک ڈیزائئنگ کورس میں 8 طلباء، ویب ڈیزائننگ کورس میں 3 طلباء اسی طرح ویڈیو ایڈیٹنگ کورس میں 9 طلباء فارغ ہوچکے تھے، ان کے اعزاز میں ان کو تکمیلی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ آخر میں آج کے اس محفل کے مہمان خصوصی ہر دلعزیز و معروف شخصیت استاد الاساتذہ قاری محمد یوسف نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ مدارس دین اسلام اور زندگی کے محافظ ہیں، اس لئے جہاں بھی مدرسہ قائم ہو، علاقے کے لوگ اپنے لئے نیک بختی سمجھیں، مدارس دین سیکھنے کیلئے ہیں، یہ دُنیاوی مفادات حاصل کرنے کے لئے نہیں ہیں۔ مدارس کی بنیاد رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکھی۔ اس لئے اسلام کے پیرو کار مدارس کے قیام میں بھر پور تعاون کریں۔
یاد رہے کہ اب تک جامعہ اسلامیہ بکرآباد سے تقریباََ تین سو طلباء قرآن پاک حفظ کرچکے ہیں اور زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

chitraltimes dastarband program jamia bakarabad chitral 3 chitraltimes dastarband program jamia bakarabad chitral 4 chitraltimes dastarband program jamia bakarabad chitral 5 chitraltimes dastarband program jamia bakarabad chitral 6 chitraltimes dastarband program jamia bakarabad chitral 7 chitraltimes dastarband program jamia bakarabad chitral 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87046

پشاور ہائی کورٹ نے ویلج کونسل پرسان لٹکوہ کی دفتر منتقلی کو فوری طور پر روک دیا، حکم امتناعی جاری 

Posted on

پشاور ہائی کورٹ نے ویلج کونسل پرسان لٹکوہ کی دفتر منتقلی کو فوری طور پر روک دیا، حکم امتناعی جاری

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) پشاور ہائی کورٹ نے ویلج کونسل پرسان لٹکوہ لوئیرچترال کی بعض عوام کی طرف سے دائردرخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ویلج کونسل پرسان کے دفتر کی منتقلی کو فوری طور پر روکنے کے لئے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردی ہے،۔ بہتولی کے عوام کی طرف سے اس پٹیشن کی پیروی چترال کی نوجوان قانون دان سیف اللہ منگول کررہے ہیں۔سیف اللہ منگول ایڈوکیٹ کے مطابق ویلج کونسل پرسان لٹکوہ کے مرکزی دفتر بہتولی گول میں 2015میں تعمیر کی گئی تھی اور 2018سے باقاعدہ طور پر فنکشنل ہے،جبکہ 2022میں اسکی ایک سب آفس کو پرسان گاوں کے اخری حصے میں منتقل کی گئی تھی۔ گزشتہ لوکل گورنمنٹ الیکشن کے بعد ویلج کونسل پرسان کے چیئرمین نے اے۔ڈی لوکل گورنمنٹ کے ساتھ ملی بھگت کرکے راتوں رات ویلج کونسل کے مرکزی آفس کو مکمل طور پرپرسان کے اخری کونے میں منتقل کررہا تھا جہاں لوگوں کا پہنچنا مشکل ہوگیا تھا اور علاقے کے عوام نے یہ مسئلہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنچ کردیا تھا جس پر پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے دفتر کی منتقلی کو فوری طور پر روک کر متعلقین کو اگلے پیشی30اپریل کو کورٹ میں حاضر ہونے کی نوٹس جاری کی ہے۔

chitraltimes vc pursan stay order phc

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87024

چترال کی معروف صوفی شاعر عبدالغنی المعروف دول ماما ہزاروں آشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک 

چترال کی معروف صوفی شاعر عبدالغنی المعروف دول ماما ہزاروں آشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے معروف صوفی شاعر عبدالغنی خان المعروف دول ماما کو اتوار کے روز ان کے آبائی قبرستان گمبد بروز میں سپرد خاک کیا گیا جوکہ مختصر علالت کے بعد گزشتہ شب انتقال کرگئے تھے۔ ان کے نماز جنازے میں غیر معمولی تعداد میں ان کے مداح شریک ہوئے جن میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شامل تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دول ماما کانمازجنازہ چترال کی تاریخ میں چند ایک میں شامل ہے۔ دول ماما کی عمر 80برس کے لگ بھگ تھی جس کے سوگواروں میں ایک بیوہ، پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔

chitraltimes abdul ghani dol mama namaz janaza 2

chitraltimes abdul ghani dol mama namaz janaza 1

chitraltimes abdul ghani dool mama late 2
File Photo : Abdul Ghani-aliance-Dol-mama late
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87004

چترال کے دور افتادہ علاقےتورکہو ورکوپ سے تعلق رکھنے والے مولانا نعیم اللّٰہ نے لاہور گریژن یونیورسٹی(LGU) پنجاب سے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔‎

Posted on

چترال کے دور افتادہ علاقےتورکہو ورکوپ سے تعلق رکھنے والے مولانا نعیم اللّٰہ نے لاہور گریژن یونیورسٹی(LGU) پنجاب سے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔‎

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے دور افتادہ علاقےتورکہو ورکوپ سے تعلق رکھنے والے مولانا نعیم اللّٰہ نے لاہور گریژن یونیورسٹی(LGU) پنجاب سے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ مولانا نعیم اللّٰہ نے حالیہ دنوں لاہور گریژن یونیورسٹی میں اپنی پی ایچ ڈی مقالے کامیابی سے دفاع کیا ۔ ان کے مقالے کا عنوان” Analytical Study of the Deviations of Tafseer Jalalain “تھا۔ اچھے اور بیترین انداز میں اپنے مقالے کا دفاع کرنے پر لاہور گریژن یونیورسٹی میں اسلامک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ چیرمین ڈاکٹر طاہر مسعود قاضی سمیت ان کے اساتذہ کرام اورپروفیسر صاحبان نے انہیں مبارک باد دی اور ان کے کام کو سراہا۔مولانا نعیم اللّٰہ نے اس پہلے یونیورسٹی آف لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اسٹڈیز سے ایم فل کر چکے ہیں۔ آجکل وہ لاہور میں آس اکیڈمی (Academy of Arabic Sciences)میں بطور مدرس اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر نعیم اللّٰہ ورکوپ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد کریم کے فرزند ہیں۔

chiraltimes molana inamullah phd completed from torkhow werkup 2 chiraltimes molana inamullah phd completed from torkhow werkup 3 chiraltimes molana inamullah phd completed from torkhow werkup 5

chiraltimes molana inamullah phd completed from torkhow werkup 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
86996

چترال شہر اور مضافات میں گزشتہ دو دنوں سے وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری جاری، طوفانی بارشوں کے باعث متعدد مکانات منہدم، ندی نالوں میں طغیانی 

Posted on

چترال شہر اور مضافات میں گزشتہ دو دنوں سے وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری جاری، طوفانی بارشوں کے باعث متعدد مکانات منہدم، ندی نالوں میں طغیانی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر اور مضافات میں گزشتہ دو دنوں سے وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، ہفتے کے دن چترال کے طول وعرض میں طوفانی بارشوں کے باعث متعدد ندی نالوں میں شدید طغیانی کی صورت حال ہے، دروش میں کلدام نالہ میں شدید طغیانی کے باعث چترال پشاور روڈ کئی گھنٹے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بندرہی ، وقفے وقفے سے بارش کے نتیجے میں موسم انتہائی سرد ہو گیا، اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، موسلادھاربارشوں کے نتیجے میں متعدد مقامات پر کچے مکانات گرنے کے اطلاعات ہیں، چترال شہر کے نواحی گاؤں چیوڈوک میں رہائشی مکانات گرگئے تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

ڈی سی آفس لوئیر چترال سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع لوئر چترال میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر اے سی دروش اسامہ چیمہ کی نگرانی میں محکمہ این ایچ اے کی مشینری سٹینڈ بائی ہے۔ اور دروش لنک روڈ میں مختلف نالوں کی کلیئرنس اور سلائڈنگ کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ضلع کے تمام راستے بشمول چترال بونی روڈ ٹریفک کیلۓ فلحال بحال ہیں۔

مسافر حضرات سے التماس کی گئِ ہے کہ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفر کریں۔ خراب موسم میں رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں ۔

حالیہ بارشوں کے نتیجے میں چیو ڈوک لوئر چترال میں ایک مکان گرنے کا واقعہ پیش ایا۔جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر اے سی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب نے اے سی یو ٹی خلیل اللہ کے ہمراہ جاۓ وقوعہ کا دورہ کیا۔ افسران نے مالک مکان سے ملاقات کی ۔ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے امدادی سامان متاثرہ خاندان میں تقسیم کر دی گئی ہیں۔ افسران نے متعلقہ پٹواری کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فوری طور پہ واقعے کا رپورٹ بنا کر پیش کریں ۔ تا کہ صوبائی حکومت کے پالیسی کے تحت متاثرہ خاندان کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنایا جاسکے ۔

اسی طرح  اپر چترال کے گاؤں شینجوران کوشٹ میں موسلادھاربارشوں کے نتیجے میں مسمی انور محمد خان ولد وزیر خان کے گھر کا ایک حصہ گرگیا جسکی وجہ سے وہ شدید مشکلات سے دو چار ہے ۔تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

 

دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بارشوں اور برفباری کے دوران پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ممکنہ جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے پیشگی انتظامات ہر لحاظ سے مکمل رکھے جائیں۔ وزیر اعلی نے مزید ہدایت کی ہےکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں متاثرین کو بروقت امداد اور فوری ریلیف کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے ، بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں ممکنہ طور پر بند ہونے والی سڑکوں کو بروقت کھولنے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں مقامی سطح پر چھوٹی بڑی مشینری اور افرادی قوت کی دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کا مربوط نظام وضع کیا جائے۔

chitraltimes drosh nala chitral peshawar road3

chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 1 chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 7 chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 8 chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 1

chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 6

chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 4

chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 3

chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 2

chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 5

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86974

چترال کے معروف صوفی شاعر عبد الغنی المعروف دول ماما انتقال کر گئے

Posted on

چترال کے معروف صوفی شاعر عبد الغنی المعروف دول ماما انتقال کر گئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی معروف شخصیت،  ہردلعزیز صوفی شاعر عبدالغنی خان المعروف  دول ماما انتقال کرگئے ہیں ۔ ان کی عمر چوہتر برس تھی ۔ عبدالغنی خان دول گذشتہ دو مہینوں سے آنتوں کے عارضے میں مبتلاتھے ۔ جس کا پشاور کے ٹی ایچ میں آپریشن کیا گیا تھا ۔ اور ایک آنت کی پیوندکاری کی گئی تھی ۔ لیکن اس کے باوجود وہ خوراک کرنے کے قابل نہ تھے ۔ وہ ہفتے کی شام اپنے گھر واقع گنبد بروز میں انتقال کر گئے ۔ عبدالغنی خان دول مرحوم چترال کے معروف شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی مقام رکھتے تھے ۔ اور ان کے مداحوں کا وسیع حلقہ موجود تھا ۔ لیکن عین شباب میں تبلیغ دین سے وابستہ ہوئے ۔ اور گلو کاری کو خیر آباد کہہ دیا ۔ اور صوفی شاعر کے نام سے اپنا لوہا منوایا ۔ ان کو فی البدیہہ شاعری پر ملکہ حاصل تھا ۔ وہ آمد کے شاعر تھے ۔ اور منٹوں میں اپنا مدعا شعری زبان میں بیان کرتے تھے ۔انھیں کل اتوار کے روز آبائی قبرستان گنبد بروز میں سپردخاک کردیا جائیگا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86971

اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے، گل مراد خان ایڈوکیٹ صدر اپر چترال اور ساجداللہ ایڈوکیٹ صدر لوئیرچترال منتخب

Posted on

اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے، گل مراد خان ایڈوکیٹ صدر اپر چترال اور ساجداللہ ایڈوکیٹ صدر لوئیرچترال منتخب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے جن میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ لویر چترال اور گل مراد خان ایڈوکیٹ اپر چترال کے صدر منتخب ہوگئے۔ لویر چترال میں تمام عہدیداربلامقابلہ منتخب ہوگئے جن میں محمدکوثر چغتائی نائب صدر، نبیگ جنرل سیکرٹری، فیصل کمال فنانس سیکرٹری اور ظفرالحق لائبریری سیکرٹری جبکہ ہدایت الاسلام، سردار علی، راحت علی اور سلیم سرور ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبر منتخب ہوگئے۔ اسی طرح اپر چترال بار ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں میں نائب صدر غلام علی شاہ، جنرل سیکرٹری خلیل احمد بیگ، فہیم اللہ فنانس سیکرٹری، علی جان لائبریری سیکرٹری اور مفتاح الدین ممبر ایگزیکٹو کمیٹی شامل ہیں۔

chitraltimes chief justice peshawar high court visit chitral sajidullah adv

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86965

زیر تعمیر چترال شندور روڈ کے تمام بقایاجات متعلقہ ٹھِیکہ دار کو ریلیز کردئے گئے ، عید کے فورا بعد تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوگا

Posted on

زیر تعمیر چترال شندور روڈ کے تمام بقایاجات متعلقہ ٹھِیکہ دار کو ریلیز کردئے گئے ، عید کے فورا بعد تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوگا

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آج این ایچ اے کے ایگزیکٹو بورڈ نے لواری ٹنل الیکٹریکل ورک اورٹنل اپروچ روڈ کے PC-1 کی منظوری دی جس کی کل لاگت 40 ارب ہے۔ اسے جلد ہی CDWP کے میٹنگ میں پیش کیا جائیگا۔ زرائع کے مطابق این ایچ اے حکام نے چترال بونی مستوج شندور روڈ کے تمام بقایا جات بھی متعلقہ ٹھیکہ دار کو ریلیز کردی ہے، اس بات کی تصدیق فرزند چترال جوائنٹ سیکریٹری کمیونکیشن منسٹری بشارت احمد نے کی ہے، این ایچ اے زرائع کے مطابق چترال شندور روڈ پر عید کے فورا بعد دوبارہ زوروشور سے کام شروع کیا جائیگا، اس خبر پر چترال کے مختلف مکاتب فکر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستان
86963

اپر چترال میں غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس کا اجراء شروع ، ڈپٹی کمشنرنے افتتاح کردیا

Posted on

اپر چترال میں غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس کا اجراء شروع ، ڈپٹی کمشنرنے افتتاح کردیا

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے اج اپر چترال میں غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر اپر چترال، ڈسٹرکٹ یوتھ افسر اپر چترال اور دوسرے افراد موجود تھے۔ اپر چترال کے رہائشی اپنے غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس لوئر چترال کی بجائے اپر چترال میں ہی حاصل کریں گے۔اپرچترال کے رہائشی DASTAK ایپ کے زریعے ان لائن ایپلائی بھی کرسکتے ہیں۔

chitraltimes dc upper chitral irfanuddin inagurated arm licence office 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86941

کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ڈی جی کے زیر صدارت پہلا باظابطہ اجلاس

کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ڈی جی کے زیر صدارت پہلا باظابطہ اجلاس

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )ڈاریکٹر جنرل کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی منہاس الدین کی زیر صدارت KVDA کے تینوں کلاش ویلز کے عمائیدین اور VC نما ئیندگان کے ساتھ پہلا اجلاس بمبوریت کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا

اجلاس میں تینوں کلاش ویلز کے عمائیدیں ، تینوں کلاش کے وی سیز کے چیرمین صاحبان ، تنظیمات کے عہداداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل KVDA نے سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مجوزہ کلاش ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے رولز کے حوالے سےشراکاء کو تفصلی بریفنگ دی، شراکاء نے KVDA کے حوالے سےDG سے سوالات کیں اور DG نے تفصیل کےساتھ شراکاء کے سوالوں کے جوابات دیئے

ڈی جی نے مزید کہا کہ KVDA کیلئے منظور شدہ انتظامی آسامیوں پر بھرتی کے عمل کو کم سے کم ممکنہ وقت میں مکمل کیا جائے گا اور اس سارے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائےگا۔اُنہوں نے مزید کہا کی کہ مجوزہ کلاش ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کیلئے تیار کر دہ رولز کے حوالے ایک کمیٹی تشکیل دیا جائے گا جس میں ماہر قانون کو بھی شامل کیا جائے گا جو رولز کے تبدیلی کےحوالے سے اپنے شفارشات تیار کرکے ڈی جی صاحب کو پیش کرے گا اور ڈی جی ان کے شفارشات کو بورڈ کے میٹنگ کی ایجنڈا میں شامل کرکے اس حوالے سے بورڈ ممبرز کو بریفینگ دے گا تاکہ اس سیزن میں زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو علاقے کی طرف راغب کیا جا سکے-

ڈی جی نے کالاش ویلیز کے تعمیر وترقی میں کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا ویلز میں موجود مسلم و اقلیتی برادری کے بہتری اور علاقے میں بنیادی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا
اجلاس سے عبدالمجید قریشی ،انت بیگ اقلیتی ممبر، برس خان VC چیرمین بریر ، مالک شائے اور دیگر شراکاء نے بھی خطاب کیا۔

chitraltimes kvda first meeting minhas uddin chaired kalash valley

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86952

خیبرپختونخوا حکومت کا رواں سال صوبہ کا بلندترین پہاڑترچ میرسیاحتی عنوان کے طور پرمنانے کا اعلان

Posted on

خیبرپختونخوا حکومت کا رواں سال صوبہ کا بلندترین پہاڑترچ میرسیاحتی عنوان کے طور پرمنانے کا اعلان
مشیر سیاحت کی زیرصدارت اجلاس میں کوہ پیمائی کی رائلٹی اور ٹریکنگ فیس معاف کرنے نیز ترچ میر پہاڑ کو خیبرپختونخوا کے سیاحتی علامات میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ )خیبرپختونخوا حکومت نے سال 2024-25 کو صوبہ کی بلند ترین چوٹی ترچ میر کو بطور سیاحتی عنوان کے طور پر منانے اورمختلف فیسٹیول شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کو ٹاسک حوالے کرکے فوری طور پر جاندار اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس امر کا فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی زیرصدارت سیاحت کی ترقی سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے کانفرنس ہال پشاور میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت، جنرل منیجر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ محمد علی سید اور جنرل منیجر ٹورازم سجاد حمید کے علاؤہ ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی جنہوں نے صوبائی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سیاحت کی ترقی کیلئے سنگ میل اقدام قرار دیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

 

اجلاس میں سال 2024-25 کیلئے کوہ پیمائی کی رائلٹی اور ٹریکنگ فیس معاف کرنے اور ترچ میر پہاڑ کو خیبرپختونخوا کے سیاحتی علامات میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ترچ میر چوٹی سر کرنے کیلئے مختلف بین الاقوامی کوہ پیماؤں کو مدعو کیا جائے گا جبکہ ان کیلئے ٹریننگ پروگرامزبھی ترتیب دیئے جائینگے۔ سیاحت سے منسلک صوبہ کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مسائل اور ان کے حل کیلئے اگلا اجلاس پشاور کی بجائے چترال، کاغان، سوات اوردیگر سیاحتی اضلاع کے صدرمقامات پر منعقد کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سیاحت سے منسلک اسٹیک ہولڈرز نے مشیر سیاحت کو اپنے مسائل و مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ زاہد چن زیب نے انکے معروضات توجہ سے سنے اور انکے ترجیحی بنیادوں پر ازالے کا یقین دلایا۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سیاحتی خدمات کی بطریق احسن ادائیگی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

 

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دیں جنہیں ہم سپورٹ کرینگے۔ سیاحوں کے این او سی سے متعلق مسئلے پر انہوں نے کہا کہ اسے متعلقہ حکام کیساتھ ملاقات کے بعد جلد حل کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر نتائج کیلئے خیبرپختونخوا ٹورازم پولیس کو فرسٹ ایڈ بکس کیساتھ اپ گریڈ کرکے مزید تربیت دینے کے علاؤہ اضافی موٹر بائیک سے لیس کیا جا رہا ہے۔ مشیر سیاحت نے واضح کیا کہ سیاحتی مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا جس کیلئے اتھارٹیز کو فعال بنانے کے علاؤہ ضلعی انتظامیہ کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔ اسی طرح سیاحتی مقامات کو جانے والی شاہراہوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا جس کیلئے نئے بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں۔ زاہد چن زیب نے اعتراف کیا کہ ٹور آپریٹرز اور دیگر تمام سٹیک ہولڈرز سیاحت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور صوبائی حکومت انکی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ اجلاس کے شرکاء نے سٹیک ہولڈرز کی مناسبت حوصلہ افزائی اور سیاحت کی ترقی کیلئے جراتمندانہ اقدامات پر مشیر سیاحت اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور سیاحتی اہداف کے حصول میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

chitraltimes tourisom department meeting on chitral terichmir day chitraltimes tourisom department meeting on chitral terichmir chitraltimes advisor to cm kp chairing torurisom meeting on chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86916

سنیٹر طلحہ محمودکا اچانک پی پی پی میں شمولیت کا اعلان چترال میں حیرت کا باعث بن گئی

Posted on

سنیٹر طلحہ محمودکا اچانک پی پی پی میں شمولیت کا اعلان چترال میں حیرت کا باعث بن گئی

چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز) عام انتخابات 2024ء میں جمعیت علمائے اسلام کی ٹکٹ پر چترال سے قومی اسمبلی کا امیدوار سنیٹر طلحہ محمودکا اچانک پی پی پی میں شمولیت کا اعلان چترال میں عمومی طور پر حیرت کا باعث بن گئی ہے۔ دمدار ستارے کی طرح چترال کی سیاسی افق پر نمودار ہونے کے بعد انہوں نے سیاسی حلقوں میں تہلکہ مچادیا تھا جس نے الیکشن کے مہم کے دوران اور الیکشن میں شکست کے بعد بھی سخاوت کے وہ کارنامے دیکھائے تھے کہ عرب بادشاہ خاتم طائی کی یاد تازہ ہوئی تھی جبکہ اس نے مستقل بنیاد پر چترال میں طلحہ محمود فاونڈیشن کو قائم کرنے کا اعلان بھی کردیا تھا۔ چترال ٹاؤن کے گاؤں ژوغور میں دواشش کے مقام پر انہوں نے مکان خرید کر گھر بھی آباد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر چترال کی انتخابی تاریخ میں انہوں نے جے یو آئی کی ووٹ بنک کو چارچاند لگاتے ہوئے اسے 43ہزار تک پہنچادیا جوکہ ان کی کرشماتی شخصیت کا مظہر ہے۔جے یو آئی کے مقامی کارکنا ن اور قیادت انہیں مستقل طور پر چترال منتقل ہونے اور مستقبل میں ان کی سوفیصد کامیابی کی نویدسنارہے تھے کہ ان کی پارٹی کو الوداع کہنے کی خبر بجلی بن کر گرگئی ہے۔ مقامی قائدین تاہم اپنی خفت کوچھپانے کے لئے ان پارٹی سے علیحدگی کو معمول کی آمدو رفت ہی قرار دے رہے ہیں۔

 

جے یوآئی لویر چترال کے امیر قاری جمال عبدالناصر نے پریس کلب نیوز کو بتایاکہ ان کے جانے سے پارٹی کی ووٹ بنک پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا جبکہ طلحہ محمود کی پارٹی کی رفاقت کو ختم کرنے کے بارے میں ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ جے یوآئی ایک نظریاتی جماعت ہے اور اس میں آئے ہوئے غیر نظریاتی لوگ اسی طرح کسی بھی وقت چلے جاتے ہیں جوکہ معمول کی بات ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ طلحہ محمود صاحب الیکشن مہم کے دوران بھی اکثر مواقع پر جمعیت علمائے اسلام کی واضح پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی من مانی کرتے رہے تھے۔ اسی طرح پارٹی کے ترجمان اور سینئر رہنما قاضی نسیم کا کہنا ہے کہ طلحہ محمود کے بارے میں ان کا موقف سچ ثابت ہوئی ہے کیونکہ اقتدار کی خاطر پارٹی میں آنے والے لوگ اسی طرح ایک ایک ہوکر چلے جاتے ہیں اور یہ کہ انہوں نے الیکشن میں ا ن کے بارے میں واضح طورپر کہا تھاکہ باہر سے آئے ہوئے لوگوں پر کبھی بھی اعتبارنہیں کرنا چاہئے۔

 

جے یو آئی لویر چترال کے جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن نے سنیٹر طلحہ محمود کے پارٹی سے جدائی اختیار کرنے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے جانے کا بہت دکھ ہواجوکہ ایک عرصہ درازسے پارٹی میں ایکٹیو رہنما اورکارکن تھا اور چترال الیکشن کے لئے مضبوط اورمربوط بنیادوں پرکام کیا تھاجوکہ اپنی جگہ ایک حقیقت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ان کی شخصیت کی وجہ سے جے یو آئی کی نظریاتی ووٹوں سے الگ بھی بہت سارے لوگوں سے ووٹ دئیے تھے۔ انعام میمن نے کہاکہ ان کے جانے کا دکھ رہے گامگر جانے والوں کو روکا نہیں جاسکتا ہے اور آنے والوں کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
86889

تحصیل بار ایسوسی ایشن دروش کے سالانہ انتخابات مکمل، صدر اکرام حسین سمیت تمام عہدیداربلا مقابلہ منتخب

تحصیل بار ایسوسی ایشن دروش کے سالانہ انتخابات مکمل، صدر اکرام حسین سمیت تمام عہدیداربلا مقابلہ منتخب ہوگئے

چترال (نمائند ہ  چترال ٹائمز) تحصیل بار ایسوسی ایشن دروش کے سالانہ انتخابات میں تمام عہدیداربلا مقابلہ منتخب ہوگئے جن میں صدر اکرام حسین شامل ہیں جوکہ دوسری مرتبہ صدر بن گئے ہیں۔ تحصیل بار ایسوسی ایشن دروش کے سالانہ انتخابات کے الیکشن کمشنر عبدالحمید خان ایڈوکیٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن شیڈول کے مقررہ تاریخ کو تمام عہدوں کے لئے کوئی ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں آئے اور متفقہ طور پر عہدیدار منتخب کئے جن میں صدر اکرام حسین کے علاوہ صدر غفار علی، جنرل سیکرٹری الطاف حسین، فنانس سیکرٹری حسین احمد، جائنٹ سیکرٹری ثوباد احمد، پریس سیکرٹری میر اعظم خان، لائبریری سیکرٹری ہاشمہ پروین، شامل ہیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی میں سینیر وکلاء فضل مولیٰ اور نوید الرحمن چغتائی شامل ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86894

میری والدہ کو ملنے والی این ڈی ایم اے امدادی چیک سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا۔ ثریا بی بی 

Posted on

میری والدہ کو ملنے والی این ڈی ایم اے امدادی چیک سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا۔ ثریا بی بی

چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 1اپر چترال سے منتخب ہونے والی رکن صوبائی اسمبلی اور خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی ماں کو بارش کے متاثرین میں شامل کرکے انہیں وزیر اعظم کی ریلیف پروگرام کے تحت معاوضے کا چیک دینے کے بعد سے سوشل میڈیا پر آنے والا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے جوکہ کئی باروضاحتی بیان بھی دے چکی ہے کہ ان کااس معاملے سے کوئی سروکار نہیں تھا اور انہیں بھی چیک دینے کی تقریب کے بعد ہی پتہ چلا تھا۔ سوشل میڈیا میں سخت تنقید کی زد میں آنے کے بعد ثریا بی بی ہنگامی طور پر بونی پہنچ کر کارکنان کے ساتھ طویل نشست کی اور انہیں اپنی صفائی پیش کی اور اپنی والدہ کو ملنے والی چیک یارخون ویلی کے ایک متاثرہ شخص کو دینے کا بھی اعلان کیا،  جس کے بعد اگرچہ کارکنان کی ذیادہ تعداد ان پر تنقید کا سلسلہ بندکردیا ہے لیکن سوشل میڈیا کے فیس بک پلیٹ فارم استعمال کرنے والے عام یوزرز کی طرف سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ اورپارٹی کی ضلعی قیادت کی طرف سے ان کی حمایت میں کوئی موقف سامنے نہ آنے کی وجہ سے معاملہ طول پکڑتی جارہی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86891

ایم این اے چترال غزالہ انجم کا اپرچترال کا دورہ ، بونی میں ورکرکنونشن سے خطاب، بونی شندور روڈ پر دریائے میں گرائے گئے ملبہ جلد ہٹانے کے لئے این ایچ اے حکام سے رابطہ، ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا

ایم این اے چترال غزالہ انجم کا اپرچترال کا دورہ ، بونی میں ورکرکنونشن سے خطاب، بونی شندور روڈ پر دریائے میں گرائے گئے ملبہ جلد ہٹانے کے لئے این ایچ اے حکام سے رابطہ، ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم۔این۔اے غزالہ انجم نے آج اپر چترال بونی کا پہلا باضابطہ دورہ کیا اور سینئر وائس پریزیڈنٹ پرویز لال ہاؤس میں بونی، تورکہو ، موڑکھو ، مستوج اور دیگر علاقوں سے آنے ہوئے پارٹی ورکروں سے ملاقات کی اور کنونشن سے خطاب کی۔ ایم۔این۔اے کو علاقے کو درپیش چیدہ چیدہ مسائل جن میں بجلی اور سڑکوں کی بحالی وغیرہ شامل ہیں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر ایم این اے نے جلد از جلد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔
بونی شندور روڈ پر بلاسٹنگ کی وجہ سے ملبہ دریا میں گر کر انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرگیا ہے۔ گرمیوں میں بونی کو دریائی کٹاؤ سے محفوظ کرنے کیلئے یہ ملبہ ہٹانا انتہائی ناگزیر تھا۔ مسلم لیگ (ن) اپر چترال کی قیادت کی خصوصی درخواست پر ایم۔این۔اے نے این۔ایچ۔اے حکام سے فوری طور پر رابطہ کرکے ملبہ ہٹانے کا کام فوری طور پر شروغ کروائی اور بعد ازاں مذکورہ سائٹ کا دورہ بھی کیا۔
اس کے علاوہ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کا بھی دورہ کیا اور حالیہ بارش متاثرین کےلئے این ڈی ایم اے امدادی پیکج کی درخواستیں شفاف طریقے سے پراسس کرنے کی ہدایت کی اور مزید امدادی رقم کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ۔

chitraltimes mna ghazala anjum visit upper chitral booni 11

chitraltimes mna ghazala anjum visit upper chitral booni 3 chitraltimes mna ghazala anjum visit upper chitral booni 5 chitraltimes mna ghazala anjum visit upper chitral booni 6 chitraltimes mna ghazala anjum visit upper chitral booni 7 chitraltimes mna ghazala anjum visit upper chitral booni 9

chitraltimes mna ghazala anjum visit upper chitral booni 2

chitraltimes mna ghazala anjum visit upper chitral booni 16 chitraltimes mna ghazala anjum visit upper chitral booni 15 chitraltimes mna ghazala anjum visit upper chitral booni 14

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86840

سابق صوبائی وزیرسلیم خان کی ممبرپلاننگ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی عاصم آمین سے ملاقات، چترال گرم چشمہ روڈ کی نظرثانی شدہ پی سی ون کی ایک مہینے کے اندر دوبارہ منظوری کی یقین دہانی

Posted on

سابق صوبائی وزیرسلیم خان کی ممبرپلاننگ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی عاصم آمین سے ملاقات، چترال گرم چشمہ روڈ کی نظرثانی شدہ پی سی ون کی ایک مہینے کے اندر دوبارہ منظوری کی یقین دہانی

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ )  ممبر پلاننگ نیشنل ھائی ویز اتھارٹی عاصم آمین کے ساتھ این ایچ اے آفس اسلام آباد میں منگل کے روز سابق صوبائی وزیر سلیم خان  کی ایک اہم ملاقات ہوئی ، جس میں چترال گرم چشمہ دوراہ پاس روڈ پر کام کے آغاز حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

سلیم خان نے ممبر پلاننگ کو اس پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ چترال گرم چشمہ روڈ سال 2017 میں میری کوششوں سے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں ڈالا گیا تھا۔ اور اس پراجیکٹ کا باقاعدہ ٹنڈر ہو کر ٹھیکہ دار بھی مقرر ہوا تھا۔ مگر جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی۔ تو پورے چار سالوں تک اس پراجیکٹ کو سرد خانے میں ڈالا گیا۔ بعد میں پی ڈی ایم کی حکومت میں اس پراجیکٹ کو اے ڈے پی میں دوبارہ شامل کیا گیا۔ مگر Revised PC 1 منظور نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک اس اہم پراجیکٹ پر کام شروع نہیں ہو سکا۔ انہوں نے مذید کہا کہ یہ پراجکٹ نہ صرف چترال کے لوگوں کی ضرورت ہے بلکہ مستقبل میں یہ افغانستان اور تاجکستان کے ساتھ براستہ دوراہ پاس منسلک ہو سکتا ہے۔ اور ایک تجارتی روٹ کے حساب سے تینو ں ممالک اس روٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔

ممبر بورڈ نے سلیم خان کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ روڈ انتہائی اہمیت کا حامل روڈ ہے اور کنسلٹنٹ کے ذریعے اس روڈ کی دوبارہ سروے اور اسٹیمیٹ لگا کر آیک مہینے کے اندر اندر پلاننگ ڈویژن سے دوبارہ منظوری لیکر اس سال اس پراجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا انہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ کنسلٹنٹ کو ھدایات جاری کردی کہ 20 دنوں کے اندر اندر چترال گرمچشمہ روڈ کے PC 1 کو تیار کرکے منظوری کیلئے جمع کر دیا جائے۔

سلیم خان نے مذید کہا کہ چترال کیلاش ویلی روڈ اور چترال بونی مستوج شندور روڈ پر بھی کام نہ ہونے کے برابر ہے اور علاقے کے لوگ آمد و رفت کے حوالے سے سخت تکلیف میں ہیں۔ ان دونوں پراجکٹس کیلئے بھی وافر مقدار میں اس سال فنڈ مہیا کیا جائے

اس بات پر ممبر بورڈ نے کہا کہ ان دونوں پراجکٹس کیلئے بھی نئے اے ڈی پی میں زیادہ فنڈ مختص کرکے کام کے رفتار کو تیز کردیا جائے گا۔
آخر میں سلیم خان نے ممبر بورڈ اور ان کے ٹیم کا شکریہ ادا کیا

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
86837

لاسپور اپرچترال سے تعلق رکھنے والا گیارہ سالہ بچہ پشاور کے ناصر باغ نہر میں ڈوب کر جان بحق

Posted on

لاسپور اپرچترال سے تعلق رکھنے والا گیارہ سالہ بچہ پشاور کے ناصر باغ نہر میں ڈوب کر جان بحق

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) لاسپورویلی اپرچترال سے تعلق رکھنے والا پانچویں جماعت کا طالب علم پشاور میں ناصر باغ نہر میں ڈوب کر جان بحق ہوگئے ہیں، زرائع کے مطابق لاسپور سے تعلق رکھنے والا گیارہ سالہ سیف اللہ ولد اسلام الدین ساکن لاسپور اپرچترال گزشتہ رات پشاور میں واقع گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگئے تھے، بہت کوشش اور تلاش کے باوجود بچے کا سراغ نہ مل سکا تھا ، تاہم آج ریسکیو 1122 کو اطلاع ملنے پر غوطہ خور ٹیم روانہ کردیاگیا ، ریسکیوکے غوطہ خوروں نے ناصر باغ نہر میں بچہ کی تلاش شروع کردی اورڈیڈھ گھنٹے تک سرچ کے بعد آج سہ پہر بچے کی جسد خاکی نہر سے نکال لی۔ اور ورثا کے حوالہ کردی گئی، وقتی طور پر یہ معلوم نہ ہوسکی ہے کہ بچے کے ڈوبنے کی وجوہات کیاتھیں،بعض زرائع کے مطابق والد صاحب ڈانٹنے پر بچے نے مبینہ طور پر نہرمیں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہے۔ تاہم مقامی پولیس واقعے کی انکوائری کررہی ہے۔

chitraltimes 5th class students saifullah from laspur drown into nasir bagh chanel and died 2 chitraltimes 5th class students saifullah from laspur drown into nasir bagh chanel and died 3 chitraltimes 5th class students saifullah from laspur drown into nasir bagh chanel and died 5 chitraltimes 5th class students saifullah from laspur drown into nasir bagh chanel and died 6 chitraltimes 5th class students saifullah from laspur drown into nasir bagh chanel and died 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
86810

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی خاتون ایم این اے غزالہ انجم کا چترال شہر میں قائم یوٹیلیٹی اسٹوربرانچ کا دورہ، وزیر اعظم پروگرام کے تحت دی جانے والی سبسڈائزڈ اشیاء تقسیم کے بارے میں بریفنگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی خاتون ایم این اے غزالہ انجم کا چترال شہر میں قائم یوٹیلیٹی اسٹوربرانچ کا دورہ، وزیر اعظم پروگرام کے تحت دی جانے والی سبسڈائزڈ اشیاء تقسیم کے بارے میں بریفنگ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی خاتون ایم این اے غزالہ انجم نے چترال شہر میں قائم یوٹیلیٹی اسٹوربرانچ کا دورہ کیا اور وزیر اعظم پروگرام کے تحت دی جانے والی سبسڈائزڈ اشیاء تقسیم کی اوریوٹیلیٹی اسٹور کے حوالے سے موقع پر موجود عوام سے مسائل دریافت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ملک میں معاشی بدحالی کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف نے مہنگائی وگرانی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے بنیادی اور روزمرہ کے استعمال کی اشیاء انتہائی کم قیمت پر دستیاب کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی طرف سے رمضان پیکج سے کم آمدنی والے عوام کو ریلیف مل گئی ہے اور بات ثابت شدہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیشہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی طرف عملی قدم اٹھاتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد کوثر ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس سے قبل عمل ستار ریجنل منیجر یوٹیلیٹی اسٹورز چترال نے ایم این اے کو پرائم منسٹر کی رمضان پیکج کے متعلق بریفنگ دی۔

chitraltimes mna ghazala anjum visit utility store chitral distribute subsidized items chitraltimes mna ghazala anjum visit utility store chitral distribute subsidized items2 chitraltimes mna ghazala anjum visit utility store chitral distribute subsidized items chitraltimes mna ghazala anjum visit utility store chitral distribute subsidized items 5 chitraltimes amal zar and shafiq rm utility stores chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86799

موڑکھؤ/ تورکھو بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے چیرمین تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو میر جمشید کے زیرِ صدارت بونی میں اجلاس

Posted on

موڑکھؤ/ تورکھو بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے چیرمین تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو میر جمشید کے زیرِ صدارت بونی میں اجلاس

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) طویل عرصہ سے اپر چترال میں بدترین لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔خصوصاً موڑکھؤ/ تورکھو جو سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کبھی 48 گھنٹوں بعد ایک گھنٹے کی بجلی میسر ہوتی ہے تواکثر غائب ہی رہتی ہے۔رمضان المبارک کے مہینے نہ سحری میں روشنی میسر ہے نہ تو افطاری میں۔علاقے کے لوگ ادارے،انتظامیہ اور منتخب نمائیندوں سے مایوس ہو چکے ہیں ایسے میں احتجاجی میٹنگ اور جلسے کرکے اپنی تحفظات سے آگاہ کرتے رہے ہیں۔چیرمین موڑکھؤ تورکھو میر جمشید حالات کی نزاکت اور لوگوں کی مجبوریوں کا احساس کرتے ہوئے اس مسلے کا کوئی درمیانی حل تلاش کرنے لیے بونی میں اجلاس کا انعقاد کیا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) فدالکریم، آر۔ ای پیڈو اور لائن سپرٹنڈنٹ پیڈو بھی موجود تھے۔
کوشٹ،موڑکھو،سہت،کشم،زیزدی وغیرہ کے ویلیج چیرمین صاحباں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ چیرمین زکواۃ اپر قاری میر فیاض کی تلاوت اور مختصر گفتگو سے میٹنگ کا آغاز کیا گیا۔چیرمین تحصیل کونسل تمام حاضرین کی نمائندگی کرتے ہوئے بجلی کی مسلے کے بارے آر۔ای سے اگاہی اور تجویز طلب کی کہ کس طرح لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو کم سے کم کیا جا ئے تاکہ صارفین کو کچھ ریلیف مل سکے۔

ار۔ ای نے تمام مسائل اور روکاوٹوں کے بارے بتایا کہ اس وقت ریشن پاور ہاؤس کی پیداواری صلاحیت ایک میگا واٹ تک محدود ہے جو اپر چترال کی ضرورت کوپورا کرنے کے لیے بالکل ناکافی ہے۔لاواری میں ٹاور گرنے سے نیشنل گریڈ سے سپلائی منقطع ہے اور گولین گول پاور بھی پانی کم پڑنے کی وجہ ضرورت کے مطابق بجلی نہیں دے رہی ہے۔اس لیے مجبواً صارفین دقت اور مشکلات سے دو چار ہیں۔ہم چاہتے ہوئے بھی بے بس ہیں کہ صارفین بجلی کو کچھ ریلیف دیں۔میٹنگ میں نمائندہ گان مختلف تجاویز پیش کی ان تجاویز کی روشنی میں مختلف پہلووں پر غور کیا گیا۔ ساتھ نیشنل گریڈ سے منقطع ٹاور کی بحالی کے لیے ہر سطح پرمثبت کوشش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اور موجود دستیاب بجلی کو ہر ممکن بہتر انداز میں صارفین میں تقسیم کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
چیرمین تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو میر جمشید اس سلسلے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو خود اس کمیٹی کے سربراہی کرتے ہوئے اس مسلے کے حل کے مختلف پہلووں پر سنجیدہ غور و فکر کرینگے۔ امید ہے آپ کی کاوشیں رنگ لاکر بہت جلد لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

chitraltimes meeting on electricity loadsheeding uper chitral 3

chitraltimes meeting on electricity loadsheeding uper chitral 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86794