Chitral Times

صوبائی کابینہ نےاسپیشل پولیس کی مستقلی اورچترال کے سڑکوں‌کیلئے 65ملین روپے کی منظوری دیدی

ایجنڈا۔۱
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا اسپیشل پولیس آفیسرز (ریگولرائزیشن آف سروسز)ایکٹ 2019 کے تحت کنٹریکٹ یا فکسڈ پے پر بھرتی اسپیشل پولیس کے وہ افسران جو یکم اگست 2019 کو اُن عہدوں پر تعینات تھے فوری طور پر مستقل ہو جائیں گے۔
چونکہ صوبائی حکومت نے اسپیشل پولیس آفیسرز کی کنٹریکٹ میں یکم جنوری 2020 سے 30 جون 2020 تک توسیع کی پہلے ہی منظوری دی چکی ہے اس لئے یکم جولائی 2020 سے کل 9618 اسپیشل پولیس افسران مستقل ہو جائیں گے جس پر سالانہ 2726.393 ملین روپے لاگت آئے گی۔
معاملہ منظوری کے لئے کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔
.
ایجنڈا۔۲
صوبائی کابینہ نے بچوں سے متعلق جرائم اور مقدمات کی فوری سماعت اور جرائم میں ملوث افرا د کے کیسزجلد از جلد نمٹانے کیلئے ڈویژنل سطح پر7 چائلڈ کورٹس کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔اس مقصد کیلئے7ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز(BS-20) کی آسامیوں کی منظوری دیدی گئی ہے جس پر سالانہ تقریباً5کروڑ روپے اضافی خرچ ہوں گے۔اس اقدام کا مقصد بچوں سے متعلق بڑھتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی اور مجرموں کو فوری سماعت کے ذریعے قرار واقعی سزا دینا ہے۔
.
ایجڈا۔۳
صوبائی کابینہ نے جوڈیشل لاک اپ ٹانک، صوابی، نوشہرہ اور ملاکنڈ کو سب جیل کا درجہ دینے اور بشام میں نئے جوڈیشل لاک اپ کے قیام کی منظوریدیدی ہے۔اول الذکر چار لاک اپ قیام پاکستان سے قبل قائم کئے گئے تھے۔تاہم بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر اسے باقاعدہ سب جیل کا درجہ دیدیا گیا ہے۔
.
ایجنڈا۔۴
صوبائی کابینہ نے جج رجب علی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی بطور جج انسداد دہشت گردی کورٹ بونیر تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔
.
ایجنڈا۔۵
صوبائی کابینہ نے ضم شدہ اضلاع کی تیزترقی اور باہمی مشاورت سے ترقیاتی سکیموں کی نشاندہی کیلئے ضم شدہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ سکروٹنی اینڈ کلیئرنس کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دیدی ہے۔ کمیٹی میں متعلقہ محکموں کے سربراہ، ایڈیشل ڈپٹی کمشنر قانون نافذ کرنے والے اداروں (جس کا عہدہ لیفٹنٹ کرنل سے کم نہ ہو) کو نمائندگی دی گئی ہے جبکہ کمیٹی میں متعلقہ ضلع کے منتخب سینیٹرز، ایم این ایزاور ایم پی ایز کو بھی مدعو کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ حکومت نے ضم شدہ ضلاع کیلئے دس سالہ پروگرام کے تحت (2020-30) سالانہ 100بلین روے کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔دس سالہ پروگرام کے فیز ون کے تحت تین سالہ تیز تر عمل درآمد پروگرامAIP موجودہ سالانہ ترقیاتی کا حجم59 بلین روپے ہے جس میں 20 شعبوں میں ترقیاتی عمل شروع کیا گیا ہے۔ اب تک78مختلف سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے اور اس مقصد کیلئے29بلین روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔
.
ایجنڈا۔۶
صوبائی کابینہ نےIntegrated Water Resource Management Strategy کی منظوری دیدی ہے۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے تیار کردہ اسٹریٹیجی میں 200 کے لگ بھگ بین الاقوامی قومی اور صوبائی اداروں، ماہرین سے مشاورت کے بعد سٹریٹیجی کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ اس اقدام سے زرعی مقاصد اور پینے کے پانی کا اداراتی طریقہ کار وضع کیا گیا ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں پانی کے بہتر انتظام و انصرام یقینی بنایا جا سکے اورمستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کا جا سکے۔اس اسٹریٹیجی کے تحت وزیراعلیٰ کی سربراہی میں واٹر کونسل اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں واٹر کمیشن قائم کئے جائیں گے۔علاوہ ازیں واٹر یوزرز ایسوسی ایشنز اور پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے اس سٹریٹیجی کو آگے بڑھایا جائیگا جو صوبے کی سماجی و معاشی ترقی پر دیر پا اثرات مرتب کرے گا۔
.
ایجنڈا۔۷
صوبائی کابینہ نے قبائلی اضلاع میں عارضی طور پر بے گھر افراد کیلئے شروع کئے گئے مستقل تعمیر نو پراجیکٹ جس کی مدت31دسمبر2019ء کو ختم ہو گئی تھی،میں یکم جنوری2020 سے30جون2021تک نوسیع کی منظوری دیدی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ اسکیم کے تحت سڑکوں اور پلوں کی تعمیر، تعلیمی اداروں کا قیام، سکولوں میں لیبارٹریز کا قیام، میڈیکل سنٹرز کی تعمیر کے منصوبے شروع کئے گئے جس کی تکمیل کیلئے مزید وقت درکار ہے۔ کابینہ نے ان منصوبوں کی اہمیت کے پیش نظر پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری دی۔
.
ایجنڈا۔۸
سابقہ قبائلی علاقوں کی صوبے میں انضمام کے بعد صوبے کے دیہاتی علاقوں میں بسنے والی آبادی کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے۔ صوبائی حکومت کو ان دیہاتی علاقوں میں غربت کے خاتمے اور لوگوں کی معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے مختلف ترقیاتی پارٹنرز کی طرف سے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔انٹر نیشنل فنڈفار ایگریکلچریل ڈیویلپمنٹ(IFAD) نے صوبے میں سرمایہ کاری پر رضامند ی ظاہر کی ہے تا کہ دیہاتی علاقوں کے نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ مواقع فراہم کئے جاسکیں۔
.
اس سلسلے میں خیبر پختونخوا رورل اکنامک ٹرانسفرمیشن پراجیکٹ ) RETP) کے نام سے ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس مجوزہ منصوبے پر اگلے چھ سالوں میں 100 ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔ جس میں سے 50 ملین ڈالر FAD فراہم کرے گی۔
معاملہ منظوری کے لئے کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔
ایجنڈا۔۰۱
صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا حلقہ بندی لوکل کونسل ایکٹ2015ء کی منسوخی کی منظوری دیدی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مستقبل کی حلقہ بندی کی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سونپی گئی اور وفاقی حکومت نے الیکشن ایکٹ2017ء کے تحت الیکشن کمیشن کو اختیار تفویض کر
.
دیا۔ اس لئے لوکل کونسل ایکٹ2015ء غیر موثر قرار پایا۔ اس تناظر میں آج صوبائی کابینہ نے اس کی منسوخی کی منظوری دیدی ہے۔
.
ایجنڈا۔۱۱
صوبائی کابینہ نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کیلئے ظفر علی شاہ کے نام کی باقاعدہ منظوری دیدی۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل کی خالی آسامی پرعارضی طور پر WSSCکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو اضافی چارج دیا تھا۔ تاہم پی ڈی اے ایکٹ2017 کی سیکشن۔9 کے تحت ڈائریکٹر جنرل کی باقاعدہ تعیناتی قانونی طور پر ضروری تھی جس کی آج کابینہ نے منظوری دی۔
.
ایجنڈا۔۲۱
صوبائی کابینہ نے پبلک اور کمرشل سوئمنگ پول کے قیام کو ریگولیٹ کرنے کیلئے خیبر پختونخوا ماڈل بائی لاز(Bye-laws) کی منظوری دیدی ہے۔ مذکورہ قانون کے تحت سوئمنگ پول کی ٹی ایم او کے ساتھ باقاعدہ رجسٹریشن، مناسب جگہ کی موجودگی اور پلان کی منظوری لازمی ہوگی۔ پلان کے تحت سوئمنگ پول کے اوقات، سٹرکچر، سیفٹی، صفائی کا معیار، پرمٹ، کارڈز کی تعیناتی، غوطہ خوروں کی تعیناتی، لائف جیکٹس، سوئمنگ پول کی گہرائی، فلٹرپلانٹس وغیرہ کی موجودگی لازمی ہو گی۔
.
ایجنڈا۔۳۱
صوبائی کابینہ نے چترال ایون بمبوریٹ روڈ، چترال گرم چشمہ دورایا روڈ اور چترال بونی مستوج شندور روڈ اور پلوں کی بحالی و مرمت اور برف کلیئر کرنے کیلئے باترتیب35 ملین اور30ملین روپے فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
.
ایجنڈا۔۴۱
صوبائی کابینہ نے ضلع اورکزئی میں میٹا خان تا پلوسی روڈ کی45 ڈویژن سے تعمیر اور ضروری فنڈز کی منتقلی کی منظوری دیدی ہے۔
.
ایجنڈا۔۵۱
صوبائی کابینہ نے شاہ کس ضلع خیبر میں ریسکیو۔1122 ٹریننگ اکیڈمی کے قیام کی منظوری دید ی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ جگہ میں لیویز ٹریننگ اکیڈمی قائم تھی اس لئے یہ عمارت ٹریننگ کی80فیصد ضروریات پوری کرتی ہے۔لہذا اس عمارت میں ریسکیو۔1122 کی اکیڈمی کے قیام سے فنڈز اور اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی۔صوبائی کابینہ نے مذکورہ مقام پر اکیڈمی کے قیام اور20فیصد ضروری اخراجات کیلئے 1190ملین فنڈز کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے۔
.
ایجنڈا۔۶۱
صوبائی کابینہ نے سپیشل کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نارتھ وزیرستان میں دوکانداروں، پیٹرول پمپس وغیرہ کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے نظر ثانی شدہ اخراجات کی مد میں 13532.292 ملین کی رقم کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے تاکہ نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے اور متاثرین کی مالی امداد یقینی بنائی جا سکے۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت اس سے قبل متاثرین میران شاہ بازار میں 4404.973 ملین روپے تقسیم کر چکی ہے۔
.
ایجنڈا۔۷۱
صوبائی کابینہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج رزڑ صوابی کو شاہ ذیب شہید ڈگری کالج رزڑ کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
.
ایجنڈا۔۰۲
صوبائی کابینہ نے اضلاع ڈی آئی خان، ایف آر ڈی آئی خان، ٹانک،ایف آر ٹانک، لکی مروت ساؤتھ وزیرستان اور صوبے کے دیگر اضلاع میں لوکسٹ کے پھیلا وء کی روک تھام اور کنٹرول کیلئے450 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔
.
ایجنڈا۔۱۲
صوبائی کابینہ نے یاسر عمران کی بطور ایڈمنسٹریٹر اوقاف تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔
.
ایجنڈا۔۲۲
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن آرڈیننس 1978 کے سیکشن – 4 میں ترمیم
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن آرڈیننس 1978 کے سیکشن – 4 کی رو سے کمیشن کے ممبران اور چیئرمین پانچ سال کی مدت کیلئے تعینات ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت یہ مدت پانچ سال سے کم کرکے 3 سال رکھنے کا ارادہ رکھتی تھی۔ اس سلسلے میں مذکورہ سیکشن میں ضروری ترامیم منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے پیش کئے گئے جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔ ترامیم کا اطلاق کمیشن کے موجودہ ممبران اور چیئرمین پر نہیں ہوگا۔
.
ایجنڈا۔۳۲
صوبائی کابینہ نے سیرینہ ہوٹل کی نئی لیز معاہدے کیلئے قائم کمیٹی کیلئے نئے چیئرمین کیلئے وزیر قانون سلطان محمد خان کے نام کی منظوری دیدی۔واضح رہے کہ سینئر منسٹر کیde-notificationکے سبب نئے چیئرمین کی تقرری ضروری تھی جس کی کابینہ نے منظوری دیدی ہے۔
.
ایڈیشنل ایجنڈا نمبر 1
کوہاٹ ڈویژن ڈیویلیپمنٹ پراجیکٹ
صوبے کے تیل اور گیس پیدا کرنے والے اضلاع یعنی کرک، کوہاٹ اور ہنگو کی ترقی کے لئے” کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ” کے نام سے ایک جامع منصوبہ منظوری کے لئے کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا۔ پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012 کے تحت تیل اور گیس کی رائیلٹی کا 10 فیصد .
.
حصہ تیل اور گیس پیدا کرنے والے اضلاع کی ترقی پر خرچ ہونا ہے۔
اس منصوبے کے تحت تیل اور گیس کی رائیلٹی کے استعمال سے متعلق محکمہ خزانہ اور پی اینڈ کے تمام سابقہ گائیڈ لائنیزاور نوٹیفیکشنز کو منسوخ کیا جائیگا جبکہ کوہاٹ ڈویژن میں تیل اور گیس کی رائیلٹی کے 10 فیصداور صوبائی ترقیاتی پروگرام کے اضافی 20 فیصد کے ا ستعمال کے لئے نیا میکینزم بنایا جائیگا۔
کابینہ نے کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ اس منصوبے سے کوہاٹ ڈویژن کی تیز رفتار ترقی ممکن ہو سکے گی۔
.
ایڈیشنل ایجنڈا نمبر 2
محکمہ صحت کو ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ ادویات کی خریداری کے لئے KPPRA Rules 2014 میں استثنٰی:
محکمہ صحت نے لیشمینیاکی وباء کو کنٹرول کرنے کیلئے واحددستیاب انجکشنGlucantime کی خریداری کے لئے گزشتہ سال اشتہار جاری کیا تھا جس کے جواب میں صرف ایک کمپنی نے Bid دی تھی جو مطلوبہ ٹیکنیکل معیار پر پورا نہیں اترتا تھا۔ چونہ یہ انجکشن مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے اور معاملے کی حساس نوعیت کے پیش نظر یہ انجکشن WHO سے خریدنا پڑ رہا ہے جس کے لئے محکمہ صحت کو KPPRA کے متعلقہ قوانین میں استثنیٰ کی ضرورت تھی معاملہ منظوری کے بعد کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔
.
ایڈیشنل ایجنڈا نمبر 3
قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر فاٹا ڈیوپلپمنٹ اتھارٹی کو ختم کرنے کا معاملہ گزشتہ سال کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ کابینہ نے FDA کے خاتمے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ قانون اور پی اینڈ ڈی کو اس سلسلے میں متعلقہ قوانین کا جائزہ لے کر بل تیار کرنے کی ہدایات کی تھی۔اس سلسلے میں قانون کا مسودہ تیار کر کے کابینہ کی منظوری کے لئے پیش کیا گیا۔ جس کی کابینہ نے منظور ی دے دی۔
.
ایڈیشنل ایجنڈا نمبر 4
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ISRA) کے لئے خیبر پختونخوا سے ممبر نامزدگی۔
خیبر پختونخوا سے ارسا کی رکنیت کے لئے تین ناموں کا پینل کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا
1 ریٹائرڈ انجینئر زاہد عباس
2 ریٹائرڈ انجینئر ارباب زوالفقار
3 انجینئر مجاہد سید
کابینہ نے ان میں سے ذاہد عباس کے نام کی منظوری دے دی۔
.
نان ایجنڈا نمبر 5
کابینہ نے ضلع ہری پور کے یونین کونسلز بار کوٹ، گرم ٹھوڑ، مسلم آباداور کھاریاں کو گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ماتحت کرنے کی منظوری دی۔
KP Chief Minister meeting R scaled

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32371

دریائے چترال سے نامعلوم خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد،ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ایون اور اورغوچ گاوں کے درمیان واقع چیلم کے مقام پر دریائے چترال کے کنارے ایک نامعلوم خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس اور ریسکیو 1122کو اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے ۔ اور لاش کو دریا سے نکالا ۔ ذرائع کے مطابق لاش کافی پرانی ہے ۔ جو دریا میں پڑے رہنے کی وجہ سے مسخ ہو چکی ہے ۔ مسخ شدہ لاش کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا گیا ہے ۔ اور ورثاء کی تلاش جاری ہے ۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ کہ خاتون کی ہلاکت کیونکر ہوئی ۔ تاہم چترال میں خودکشی کے واقعات ہوتے رہےہیں ۔ اور بعض اوقات قتل کے واقعات کو خودکشی کا رنگ بھی دیا جاتا رہا ہے ۔
women death body recovered from river chitral 2 scaled

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32378

اپرچترال میں ناجائزلوڈشیڈنگ کےخاتمہ کیلئے وزیراعظم اورآرمی چیف سے اپیل….میرآیوب

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)تحریک تحفظ حقوق عوام اپر چترال کے سرپرست اعلیٰ میر آیوب نے کہا ہے کہ گولین گول ہائیڈیل پاور ہاؤس سے بجلی کی پائیداوار شروع ہونے کے بعد سے یکم جنوری 2020تک اپر چترال کو بجلی کی فراہمی کسی حد تک بلا تعطل جاری رہی اور 2جنوری 2020سے اپر چترال کے عوام کو ریکارڈ 22گھنٹے کی ناجائز لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کر دیا گیا ہے یہ واپڈا کا عوام کے ساتھ ظلم ذیادتی کی انتہا ہے۔
.
چترال ٹائمزڈآٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں‌نے کہا کہ گولین گول پاؤر ہاؤس سے جتنی بھی بجلی پائید ا ہو رہی ہے اس کو دونوں اضلاع اپر اور لوئر چترال کے درمیاں برابری کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے تاکہ اپر چترال کے عوام کو بھی کچھ راحت میسر آجائے۔
.
انھوں نے کہا کہ چترال کے عوام سب سے بڑے اسلامی افواج کے بہادر سپہ سالار چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل باجوہ سے اپیل کرتے ہیں کہ لواری ٹاپ میں گلیشئرکی زد میں آکر تباہ شدہ ٹاورزکی فوری ضروری مرمت پاکستان آرمی کے انجینئرنگ کور کے بہادر جوانوں سے کرواکرسخت سردی کی لپیٹ میں مقید اور اندھیرے میں ڈوبے ہوئے عوام کو نجات دلوادیں یہ کام فوری طور پر صرف اور صرف پاکستان آرمی کے جوان ہی انجام دے سکتے ہیں۔
.
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان بحیثیت سربراہ حکومت پاکستان اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے چیف منسٹر بحیثیت سربراہ صوبائی حکومت آئین پاکستان کی روشنی میں تمام صوبوں اور اضلاع کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہوئے برابری کی بنیاد پر انصاف کو یقینی بنا لیں اور چترال کے بجلی کی اس سنگین مسئلہ کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں تاکہ عوام کو انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آئے۔
.
میرایوب نے مذید کہا کہ واپڈا کا یہ اعلانیہ کہ پانی کی کمی کی وجہ سے گولین گول پاؤر ہاؤس کی پائیداواری گنجائش 108میگاواٹ سے گٹ کر صرف 7میگاواٹ رہ گئی ہے نہایت ہی مضحکہ خیز، غیر منطقی اور غیر تسلی بخش ہے اگر بفرض محال سخت سردی کی وجہ سے پانی کی مقدار میں 70فیصد بھی کمی واقع ہوجائے تب بھی پائیداواری صلاحیت کم و بیش 20میگاواٹ تو رہ ہی جاتی ہے۔ واپڈا کی طرف سے اس خوفناک اور دل کو دہلا دینے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے فوری طور پر ماہرین کی ایک اعلی سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر اصل صورت حال کو منظر عام پر لایا جائے۔
.
انھوں نے کہ اپر چترال کے لئے الگ گریٹ اسٹیشن کی تنصیب کے لئے وفاقی حکومت نے فنڈ کی منظوری دے چکی ہے اور ماہرین کی ایک ٹیم مقام تنصیب گریڈ اسٹیشن خاندان جنالی کوچ (قاقلشٹ)کا جائزہ بھی لے چکی ہے لہذا عوام اپر چترال کا یہ پرزور مطالبہ ہے کہ منظور شدہ گریڈ اسٹیشن کی تنصیب کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ اس کی تنصیب سے اپر چترال کو باقاعدہ اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی ہوجائے گی۔
.
تحریک حقوق کے سرپرست اعلی نے مذیدمطاللبہ کیا کہ محکمہ پیڈو (PEDO)متعدد بار مرمت شدہ ٹرانسفرمیراور Out Dated ٹرانسمیشن لائینوں کو جدید خطوط پر استوار کر کے Leakages پر قابو پاکر درست وولٹیج کے ساتھ عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں. نیز غیر ضروری اور سفارش کی بنیاد پر قائم آڈے ختم کر کے سب کو برابری کی بنیاد پر بجلی کی ترسیل کو یقینی بنائیں۔ پیڈوریشن اپر چترال میں زیر تعمیر پاؤر ہاؤس میں کام کی رفتار کو تیز کرکے جلد از جلد اس کو مکمل کرے اس کی تکمیل سے اپر چترال کی عوام کو کچھ راحت میسر آجائے گی۔
.
انھوں‌نے مذید مطالبہ کیا کہ چترال میں پیڈو کے جتنے ملازمین Daily Wages پر کام رہے ہیں ان کی سروس کو باقاعدہ بنایا جائے تاکہ وہ عوام کو بہتر سروس دے سکیں۔
.
اپر چترال کو ضلع کا درجہ دے دیا گیا ہے لہذا محکمہ پیڈو اپنا دفتر ضلعی ہیڈ کوارٹر بونی میں کھول دیں اس میں REکے علاوہ ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ تاکہ عوام کو بروقت بہتر سروس میسر آجائے گی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32361

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا نیا شیڈول جاری،

Posted on

سرکاری سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا نیا شیڈول جاری، درخواستیں منگل سے 6 مارچ تک تمام قومی بینکوں میں وصول کی جائیں گی، ترجمان وزارت مذہبی امور.
.
اسلام آباد (چترال ٹائمزرپورٹ) وزارت مذہبی امور نے حج2020کے لئے سرکاری سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق درخواستیں منگل سے 6 مارچ تک تمام قومی بینکوں میں وصول کی جائیں گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کے لئے 11 دن مختص کئے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں وزارت کی طرف سے حج اخراجات بغیر قربانی کے لئے 4 لاکھ 55 ہزار اور 4 لاکھ 63 ہزار روپے ہوں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32354

ڈسٹرکٹ اینٹی نارکوٹکس سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی، ڈپٹی کمشنرچیئرمین ہونگے

Posted on

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی منظوری کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ اینٹی نارکوٹکس سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر ہونگے جبکہ اس کے ممبران میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(مرادنہ/زنانہ)، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، صحافی/ میڈیا کے نمائندے (جنہیں ضلعی پریس کلب نامزد کرے گا) سول سوسائٹی کی جانب سے دو نمائندے(جن میں ایک کو ڈپٹی کمشنر اور دوسرے کو ڈسٹرکٹ بار کونسل وکلاء برادری سے نامزد کرے گی)۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور اور پرنسپل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کالج شامل ہونگے جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اس کے ممبر کم سیکرٹری ہوں گے مزید برآں مذکورہ کمیٹی کے قواعدوضوابط میں متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے انسداد منشیات کے اقدامات کا تجزیہ کرنا عوامی آگاہی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینا تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصاًقانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین قریبی رابطہ کی نگرانی، عوامی آگاہی کیلئے میڈیا کو موٗثر طور پر اور انسداد منشیات سے متعلق مسائل کی نشاندہی کرنا، اگر کوئی ہوتو،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور متعلقہ پرنسپل کی نگرانی میں میڈیا کوموثر طور پر شریک کرنا شامل ہیں جب کہ کمیٹی کے اجلاس مہینے میں دو مرتبہ ہوں گے اس امر کا علان ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32351

اقلیتوں کیلئے تمام تعلیمی اداروں میں 2 فیصد داخلہ کوٹہ مختص کرنے کیلئے کوشش جاری ہے..وزیرزادہ

Posted on

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کی زیر صدارت پیر کے روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اقلیتوں کے لیے صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 2 فیصد داخلہ کوٹہ مختص کرنے پر غور و خوض کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی سردار رنجیت سنگھ کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم افسر علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کبیر، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز محمد رحمان، ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ وحید خان، ڈپٹی سیکرٹری بہبود آبادی پیر محمد کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
.
اس موقع اقلیتوں کے لیئے سرکاری ملازمت کے لیئے منعقد کیے جانے والے امتحانات کے پاسنگ مارکس کم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے جبکہ صوبے کی تمام جامعات میں کوٹہ مختص کرنے کے حوالے سے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو سمری منظوری کے لیئے بھیجنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔معاون خصوصی وزیر زادہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو معیاری تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں باعزت روزگار بھی فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کی فلاح وبہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ اقلیتوں کے طرز زندگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی میں اقلیتوں کے لیئے کوٹہ مختص کر نے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32348

میری والدہ اے.کے.ایچ.ایس.پی انتظامیہ کی ظلم اورناانصافی کاشکارہوئی،انصاف دلایاجائے..جواد

پشاور (علی مراد) آغا خان فیمیلی ہیلتھ سنٹر پشاور کی دائی اے کے ایچ ایس پی مینجمنٹ اور لوکل کونسل پشاوراینڈ مردان کے تین عہدیداروں کی ذاتی عناد، دھوکہ دہی، طالمانہ رویئے سے تنگ آکر برین ہیمرج کے باعث جاں بحق ہو گئی، میری والدہ انصاف کے لئے لڑتی رہی آخر کار انصاف نہ ملنے پر ذہنی دباو کے باعث دماغ کی رگیں پھٹنے سے دنیا چھوڑ گئی. میرا اس دنیا میں اب کوئی نہیں میرا مستقبل تاریک ہو گیا فیس نہ دینے کی وجہ سے مجھے اسکول سے بھی نکال دیا گیا وزیر اعلی خیبر پختون خوا ،حلقے کے ایم پی اے اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی کامران بنگش واقعے کا نوٹس لیکر ملازمین کو انکی ملازمت پر بحال کرواٗئیں اور تین سالوں سے تنخواہ اور معاوضے سے محروم ملازمین کو انکی تنخواہ دلوانے میں کردار ادا کریں تنخواہ اور معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے سولہ ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے.
.
ان خیالات کا اظہار آغا خان فیمیلی ہیلتھ سنٹر پشاور کی مرحومہ دائی حمیدہ بانو کے اکلوتے بیٹے جواد، انکی بیٹی رابعہ ، نرگس اور روبی نے میڈیا کو اپنی دکھ بھری دستاں سناتے ہوئے کیا جواد نے بتایا کہ میری ماں ہی واحد سہارا تھی جو ناانصافی میری ماں کے ساتھ ہوئی اور اب دیگر ملازمین کے ساتھ بھی ہو رہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے وزیر اعلی اور حلقے کے ایم پی اے و معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش ملازمین کی مشکلات کا نوٹس لیں،
اس موقع پر اغا خان فیمیلی ہیلتھ سنٹر کے ملازمین نے بھی ظلم اور نا انصافی کا شکار دائی حمیدہ کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حمیدہ تین سالوں سے تنخواہ اور معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے مسلسل دباو کا شکار تھی مکان کا کرایہ دے سکتی تھی نہ ہی بیٹے کی فیس، یہاں تک کہ کھانے کے لئے بھی پیسے نہیں تھے. اغا خان ہیلتھ سروسز پاکستان کی نا اہل انتظامیہ کو اپنی عیاشیوں سے فرصت ملے تو ملازمین کو انصاف ملے گا ان ملازمین کی دن رات کی محنت کی بدولت ہی ادارہ آئی ایس او سرٹیفائڈ ہو گیا آج ان ملازمین کو ذلیل و خوار کیا جا رہاہے انہوں نے کہا کہ ادارے میں موجود بھیڑیوں کے کالے کرتوتوں کو اب عوام کے سامنے اور خصو صا اسماعیلی کمیونیٹی کے سامنے لانے کا وقت آگیا ہے. اے کے ایچ ایس پی کے سی ای او، ایچ آر ہیڈ ،جی ایم ،ایچ پی ایم مینجر ماہانہ فی کس لاکھوں میں تنخواہ لے رہے ہیں اور اب وہ پرانے باصلاحیت، تجربہ کار ملازمین کو ہٹا کر اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے چترال اور پنجاب میں اپنے رشتہ داروں کو نواز رہے ہیں.انھوں‌نے کہا کہ ادارہ کے اندر نیچلے طبقے کیلئے الگ پالیسی اورقانون ہے جبکہ اونچے طبقے کیلئے سب کچھ الگ ہے. جسکی وجہ سے غریب طبقہ کسمپرسی کا شکار ہے.
.
ملازمین اور مرحوم دائی کے بچوں کا کہنا تھا کہ تین سالوں میں ڈونرز کے پیسوں سے مقدمہ بازی ، کراچی سے پشاور تک بذریعہ جہاز سفر، فائیو اسٹارز ہوٹلوں میں قیام و طعام پر اب تک کروڑوں روپے اڑا چکے ہیں لیکن اپنے قابل، با صلاحیت تجربہ کار ڈٓاکٹرز ،سنیئر لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور دیگر مخلص ملازمین کو ملازمت ، معاوضہ اور تنخواہ دینے کے لئے ان کے پاس پیسہ نہیں ہے جسکی وجہ سے دائی حمیدہ جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں ہیزہائنس کے اداوروں میں ملازمین کو عزت دی جاتی ہے لیکن نااہل انتظٓا میہ ادارے کی بدنامی کا سبب بن رہی ہے .
.
رہی سہی کسرغیر متعلقہ، نااہل اوران پڑھ افراد کی بلاوجہ مداخلت نے پوری کی۔ ملازمین مسلسل مینٹل ٹاچر کرنے کے باعث ذہنی کوفت اور ڈپریشن کا شکار ہیں تنخواہ اور معاوضہ نہ ملنے کے باعث انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں گھر کا کرایہ دے سکتے ہیں نہ ہی یوٹیلیٹی بلز ، بچوں کی فیسیں نہ دینے کے باعث بچوں کو بھی اسکولوں سے نکالا جا چکا ہے جسکی وجہ سے ان کے بچوں کا مستقبل بھی تاریک ہو گیا ہے حالانکہ اسماعیلی کمیونیٹی میں کہیں بھی یہ ظلم نہیں اور یہ نا انصافی امام کے وژن کے برعکس ہے اس موقع پر ہیلتھ سنٹر پشاور کے متاثرہ ملازمین دائی حمیدہ بانو کے گھر گئے اور انکے اکلوتے بیٹے اور بیٹیوں سے انکی ماں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اورانہیں تسلی دی ملازمین نے یقین دلایا کہ ہرممکن انصاف کی فراہمی تک وہ انکے ساتھ ہیں اور حقوق کے لئے لڑتے رہیں گے.
.
اس سلسلے میں جب اے.کے.ایچ.ایس.پی کے ایک ذمہ دار سے ان کی ورژن لینے کیلئے رابطہ کیا گیا توان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ملازمین کوادارہ کی پالیسی اورقانون کے دائرے میں‌رہتے ہوئے فارغ کیا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ جب ان میں‌سے بعض نے عدالت سےرجوع کیا توعدالت نے بھی ان کے خلاف فیصلہ دیا ہے.

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32339

چترال میں‌ شجرکاری مہم کا آغاز، ڈی پی اوآفس میں پودالگاکرمہم کا افتتاح کردیا گیا

Posted on

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں ڈی پی او آفس بلچ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے ڈی ایف او محکمہ جنگلات چترال کے ہمراہ ڈی پی او آفس میں پودے لگا کر مہم کا افتتاح کر دیا۔ ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،اس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آتی ہے،انسانی صحت کیلئے شجرکاری انتہائی ضروری ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم میں سے ہر فرد کم از کم دو پودے لگائے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو اچھی آب و ہوا میسر آئے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سیزن میں پورے چترال میں تمام پولیس اسٹیشنزمیں 5000 سے زآئد پودے لگائے جائیں گے۔اس موقع پرایس پی انوسٹیگیشن خالد خان،ایس ڈی پی او ہیڈکوارٹر محی الدین اور ایس ڈی ایف او محکمہ جنگلات یوسف فرہاد ودیگر بھی موجود تھے۔

DPO Chitral office plantation campaign 1 scaled
DPO Chitral office plantation campaign 2 scaled

DPO Chitral office plantation campaign 3 scaled

DPO Chitral office plantation campaign 4 scaled

DPO Chitral office plantation campaign 5 scaled

DPO Chitral office plantation campaign 6 scaled

DPO Chitral office plantation campaign 8 scaled

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32326

وی سی سی زرگراندہ کے زیراہتمام مستحق خاندانوں میں سلائی مشینیں تقسیم

چترال(بشیرحسین آزاد) وی سی سی زرگراندہ کے عہدہ داران مسرور علی شاہ،ناصر احمد اور منظور احمد ایڈوکیٹ نے زرگراندہ کے چار مستحق خاندانوں میں پروٹیکٹیڈ ایریاز منیجمنٹ پراجیکٹ (PAMP) کی طرف سے دی گئی سیلائی مشینیں تقسیم کی۔چونکہ مستحق خواتین کی تعداد پندرہ تھی اس لئے قرعہ اندازی کے ذریعے فیصلہ کرکے چار خاندانوں کو مشینیں دی گئیں۔یہ مشینیں چترال گول نیشنل پارک سے ملحق وی سی سی میں پراجیکٹ کے ذریعے تقسیم کی گئی۔اس سے پہلے مرغیوں کے یونٹس،ہنی بکس اور مویشیوں کے ادویات بھی دی گئی۔کمیونٹی کو فیصلہ سازی میں شریک کرنے پر گاؤں کے عمائدین نے ڈی ایف او (PAMP) نعمت اللہ خان اور دوسرے زمہ داروں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئیندہ متعلقہ ادارہ کے ساتھ ملکر تحفظ وائلڈلائف کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔
zargrandeh vcc chitral 1

zargrandeh vcc chitral 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32321

پولوگراونڈز کی بحالی کے منصوبوں میں مستوج کے گراونڈز کوبھی شامل کیا جائے..عوامی حلقے

Posted on

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج کے مختلف مکاتب فکر نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت چترال کے پندرہ پولوگراونڈ ز کی تزوئین آرائش اوربحالی کیلئے خطیررقم مختص کی ہے مگرمستوج خاص کے دو پولوگراونڈز میں‌سے ایک بھی ان میں‌شامل نہیں‌. چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں‌نے کہا کہ مستوج کے دونوں پولوگروانڈز سیم وتھور کا شکار ہیں اورساتھ گزشتہ دو تین دھائیوں‌سے ان کی مرمت اوربحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں‌اُٹھائے گئے جس کی وجہ سے پولوگراونڈ سکڑ کرفٹ بال گراونڈ تک محدود ہوگئے ہیں . انھوں نے اس بات پر بھی انتہائی افسوس کا اظہارکیا ہے کہ پولوکا مایہ ناز کھلاڑی اورگزشتہ تین دہائیوں‌سے چترال پولوٹیم کا کیپٹن اورپولوایسوسی ایشن ضلع چترال کا صدرشہزادہ سکندرالملک بھی اسی گراونڈز میں‌ کھیلتا رہا ہے اور ساتھ ہر سال شندورفیسٹول کے موقع پرچترال کی پولوٹیمیں‌یہاں‌پر ڈھیراڈالتی ہیں اورکئی دنوں تک مستوج میں‌پریکٹس میچ کھیلتے ہیں مگرمحکمہ سیاحت اورضلعی انتظامیہ کی طرف سے مستوج کے دونوں‌پولوگرونڈز کو نظرانداز کرنا افسوسناک ہے.
انھوں نے مذیدکہاہے کہ یہ بات خوش آئندہے کہ مستوج خاص میں پولوکے کئی نوجوان کھلاڑی پیداہوئے ہیں‌اورگھوڑا پالنے کا رواج دوبارہ عام ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ کئی سالوں‌سے دونوں‌پولوگروانڈز ویران پڑے تھے. جسکی وجہ سے گزانڈوک چنار پولوگراونڈ یارخون روڈ کا متبادل سڑک یا والی بال گراونڈ تک محدود ہوگیا ہے اور مستوج پولوگراونڈ سے بچوں کی کھیل کود یا مویشی چرانے کا کام لیا جاتا تھا ، مگر اب علاقے کے نوجوان چترال کے ثقافتی کھیل کو دوبارہ زندہ کئے ہوئے ہیں‌ اورگرمیوں‌میں‌روزانہ پولو کے میچزہوتے ہیں‌جوکہ خوش آئند ہے. جبکہ گراونڈز کی مرمت اورلیولنگ ہونے پرسنوغر سے لیکر چپاڑی اورہرچین تک کھلاڑی یہاں‌پر کھیلنے کیلئے آئیں‌گے. انھوں نے وزیراعلیٰ‌، محکمہ سیاحت اورضلعی انتطامیہ ومنتخب ممبران اسمبلی سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ مستوج کے پولوگراونڈز کی مرمت اورتزئین وآرائش کرکے انھیں‌ بادشاہوں‌کے کھیل اورکھیلوں‌کا بادشاہ پولوکیلئے دوبارہ ہموار کیا جائے.
Mastuj pologround chitral11 scaled

Mastuj pologround chitral2 scaled

Mastuj pologround chitral1 scaled

Mastuj pologround chitral scaled

Mastuj pologround5

Mastuj pologround sikandar

Mastuj pologround2

Mastuj pologround

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32298

چترال میں یتیم بچوں‌ کی کفالت کیلئے معیاری آغوش ہوم کا آغازاپریل میں ہوگا..خالدوقاص

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ )چترال میں یتیم بچوں کی کفالت کے لئے معیاری آغوش ھوم کا آغاز اپریل میں ھوگا۔ خالدوقاص آغوش چترال کے قیام میں مخیر افراد کے تعاون کے لئے پشاور میں مقیم چترالی کمیونٹی کا ڈونرزکانفرنس پریس کلب پشاور میں ممبر قومی اسمبلی چترال مولانا عبدالاکبر چترالی کی صدارت میں منعقد ھوا.
.
اس موقع پرچترال سے تعلق رکھنے والےمشیروزیر اعلی وزیرزادہ مہمان خصوصی تھے. ڈونرزکانفرنس میں سابق اور موجودہ اراکین صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت اللہ ،محمد سلیم خان صدر پیپلزپارٹی چترال،مولانا عبدالرحمن امیر جے یوآئی چترال،محمد علی (کمراٹ)، سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد، سابق ڈسٹرکٹ ممبر و ضلعی امیرجماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد،الخدمت کے ضلعی صدر نوید احمد بیگ،پریس کلب پشاور کے صدر سید بخارشاہ باچا،چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین، چترال تجاریونین کے صدر صادق امین اور جہانزیب کوارڈینیٹر ریسورس موبلائزیشن آ غوش چترال سمیت چترال سے تعلق والے سابق بیورکریٹ، تاجر، صنعت کار اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ چترالی عمایدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
.
اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں یتیم بچوں کی تعداد42لاکھ سے تجاوز کر گئی ھے الخدمت ملک بھر میں یتیم بچوں کی کفالت کے لئے13آغوش ھومز قائم ہیں جبکہ فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت گھروں پر یتیم بچوں کی کفالت بھی جاری ھے اس وقت الخدمت کے تحت ملک بھر میں 14ہزار یتیم بچوں کی کفالت جاری ھے جو ملک بھر میں حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں میں سب سے بڑی تعداد میں یتیموں کی کفالت کا ملک گیر ادارہ ھے انہوں نے اعلان کیا کہ اپریل میں آغوش الخدمت چترال کا آغاز کیا جائے گا۔اس موقع پر چترال کے مخیر شخصیات نے چترال میں یتیم بچوں کی کفالت کے لئے 26لاکھ روپے کے عطیات کا اعلان کیا جبکہ مخیر شخصیات نے آغوش کے لئے مختلف ضروریات کی فراہمی میں تعاون کے بھی اعلانات کئے۔
ji aghosh donors confrence chitral scaled

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32279

رنج والم کا شکار کالاش خاندان کی طرف سے تمام مخیرحضرات سے مدد کی اپیل

چترال ( محکم الدین ) گردش زمانہ اور حالات و واقعات بدلنے میں دیر نہیں لگتی ۔ ایسے ہی اچانک رنج و الم کے شکار بمبوریت کے مقام بتریک کے ایک کالاش خاندان نے تمام مسلم اور غیر مسلم مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ اُنہیں سہارا دے کر مزید بکھرنے سے بچایاجائے ۔ خاندان کے واحد کفیل افضل خان کے مطابق اُن کے خاندان پر اُفتاد اُس وقت آن پڑی ۔ جب اُن کے بڑے بھائی پارسل خان جنگل کے ایک تنازعے میں ایک شخص کے قتل کے مجرم ٹھہرے ۔ اور اسے جیل میں ڈال دیا گیا ۔ جس کا صدمہ برداشت نہ کرتی ہوئی والدہ اور بہن بیمار پڑ گئے ۔ اور اسی غم میں فوت ہو گئے ۔
.
ماں ، بہن کی علالت ، تدفین کی رسومات کی آدائیگی ، بھائی کیلئے وکلاء کی فیس گھر کے اخراجات ناقابل برداشت تھے ۔ اس لئے گاوں کا ایک شخص اس شرط پر سات لاکھ روپے قرض دینے پر راضی ہوا ۔ کہ چودہ من اخروٹ جس کی مالیت ایک لاکھ 80ہزار روپے بنتی ہے ۔ سالانہ سود پر ادا کرنے پڑیں گے ۔ اور اگر دو سال آدائیگی نہ ہو ئی ۔ تواصل زر اور سود کے بدلے میں وہ میری ایک قطعہ زمین پر قبضہ کریں گے ۔ مجبوری اتنی ناقابل برداشت تھی ۔ کہ مجھے یہ شرائط ہر صورت ماننے پڑے ۔ دو سال مشکل سے سو د ادا کرتا رہا ۔ لیکن گذشتہ دو سالوں سے سود کی آدائیگی نہ ہونے کے سبب قرض خواہ اصل زر اور سود سمیت 9 لاکھ کی مجموعی قرض کے عوض زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ ایک طرف قرض خواہ کا بوجھ اور دوسری طرف بڑے بھائی پارسل خان کی جیل میں ہارٹ اٹیک سے ہلاکت نے بیوہ اور یتیم بچوں کی مستقل ذمہ داری نے خاندان کو مزید معاشی مسائل سے دوچار کردیا ہے ۔ اور وہ انتہائی طور پر کسمپرسی کی حالت سے دوچار ہیں ۔
.
مجبوری اور غم و صدمے سے نڈھال افضل خان نے اشک بار آنکھوں سے تمام مخیر حضرات سے اپیل کی ہے ۔ کہ ان کے مجبور خاندان کو مزید مصائب سے دوچار ہونے سے بچانے کیلئے قرض کے 9لاکھ روپے کی آدائیگی میں اُن کی مدد کریں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان کا گزارہ محنت مزدوری پر ہے ۔ اور وہ لاہور کے مختلف فیکٹریوں میں مزدوری کرتے ہیں ۔ جس سے اُن کے گھر کے اخراجات ہی پورے نہیں ہو رہے ۔ ایسے میں قرض کی بڑی رقم ادا کرنا اُن کیلئے ایک کوہ گران ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ۔ کہ خدا کی زمین اچھے اور رحم دل لوگوں سے خالی نہیں ۔ اور ضرور مخیر بہن بھائی اُن کے خاندان کے بیوہ یتیم بچوں کو اس مصیبت سے نکالنے کیلئے مد د کریں گے ۔ واضح رہے ۔ کہ پارسل خان کو مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی تھی ۔ اور وہ جیل میں سزا کاٹنے کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے کچھ عرصہ قبل انتقال کر گئے تھے ۔ ان کی بیوہ یتیم بچے اور خاندان کے دوسرے افراد مشکل میں ہیں۔

مخیر حضرات موبائل نمبر 9701411-0344—— اور 03424187316 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ یا چترال ٹائمزڈاٹ کام کی وساطت سے بھی متاثرہ خاندان کے ساتھ مدد کی جاسکتی ہے .

kalash in chitral jail2 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
32273

خالد بن ولی کی یاد میں پروقار تقریب اتوار کے روز پشاور میں منعقد ہوگی

Posted on

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) نوجوان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خالد بن ولی شہید کی یاد میں چترال ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ (CAEH) کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پشاور کے تعاؤن سے ”لو یو چترال “ (Love You Chitral) کے نام سے ایک پروقار تقریب اتوار 23فروری کو قیوم اسٹیڈئم پشاور میں منعقد ہوگی۔

اس سلسلے گذشتہ روز پشاور میں سی اے ای ایچ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور چترال سے تعلق رکھنے والے سرکاری افسران، ڈی ایس او پشاور، سیاسی و سماجی شخصیات کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ڈائریکٹر ایکسائز سید کاظم حسین جان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اس پروگرام کو باوقار انداز میں منانے کے سلسلے میں مشاورت کرنے کے بعد حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ CAEHکے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اسے ایک روزہ پروگرام میں خالد بن ولی کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کے علاوہ مختلف ایونٹس شامل میں جن میں طلباء و طالبات کے درمیان کوئز مقابلے، انڈور اور آؤٹ ڈور گیمز، طلباء و طالبات کے لئے ٹیلنٹ ایوارڈ، مشاعرہ، ثقافتی ایونٹ، لباس اور خوراک کے اسٹال لگائے جائینگے جبکہ خالد بن ولی کی یاد میں پودا لگایا جائیگا۔ اس موقع پر CHIPsکی طرف سے مختلف شخصیات میں پودے تقسیم کرنے کے علاوہ تقریب کے اختتام پر کلین اینڈ گرین واک کے تحت سپورٹس کمپلیکس کی اپنی مددآپ کے تحت صفائی کی جائے گی۔

اجلاس میں اس ایک روزہ تقریب کو شایان شان بنانے کے حوالے سے شرکاء نے اپنی تجاویز پیش کیں اور یہ فیصلہ ہوا کہ خالد بن ولی کی یاد میں اس پروگرام کا مقصد چترال کی تہذیب اور ثقافت کا صحیح آئینہ دار بنانا ہے تاکہ اس پروگرام کے ذریعے چترال کا ایک بہترا میج اور چترالیوں کے بارے میں تاثر کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتوار کے روز پرو گرام کا آغاز صبح 9بجے خالد بن ولی کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی سے ہوگا اور طلباء و طالبات میں ”پاکستان افئیرز“ کے بارے میں کوئیز مقابلہ ہوگا۔ دس بجے اپر چترال اور لوئر چترال کے کی ٹیموں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے شروع ہونگے، سہ پہر 3:30بجے فٹ بال کا آخری مقابلہ اپر چترال اور لوئر چترال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

CAEH khalid bin wali program

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32265

لوک ورثہ میوزیم میں چترالی ثقافت کو بھر پور حصہ دیا جائے گا۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر

Posted on

اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان کی معروف قومی ادارہ لوک ورثہ اسلام آباد میوزیم کو ملک کے مختلف النوع ثقافتوں کا امین سمجھا جاتا ہے۔اس میوزیم میں مختلف علاقوں کی منفرد ثقافتوں کی نمائندگی اور نمائش کے لیے مخصوص گیلیریاں مختص کی گئی ہیں۔نیز ان گیلیریوں میں ان علاقوں کے علاقائی اور روایتی لباس میں ملبوس مورتیں،فن تعمیر،دستکاریاں عرض دیگر روایتی و ثقافتی چیزین نمائش کے طورپر رکھی گئی ہیں۔ اس طرح یہ میوزیم اپنے دیکھنے والوں کو ملک بھر کی علاقائی ثقافتوں کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔لیکن اس عظیم قومی ادارے میں چترالی ثقافت کو نمائندگی نہ دینے کے برابر ہے بلکہ نمائندگی بالکل نہیں ہے۔حالانکہ چترالی ثقافت کو د نیا بھر کی مقبول ترین ثقافت کی حیثیت حاصل ہے۔
.
گزشتہ روز کھوار قلم قبیلہ چترال کی اراکین ذاکر محمد زخمی صدر علاوالدین عرفی جائنٹ سکرٹری،صاحب ولی اسرا اور ذاہد حسین خراسانی پر مشتمل وفد نے جب میوزیم کا دورہ کیا تو لوک ورثہ میوزیم میں چترالی کلچر کی نمائندگی کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہوئے ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر لوک ورثہ طلحہ علی کشواھا،ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ ڈاکٹر زوبیہ سلطانہ اور تیکنکی کنسلٹنٹ نعیم صافی سے ملاقاتیں کی اور چترالی تہذیب و ثقافت کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے لوک ورثہ کی میوزیم میں چترالی ثقافت کی نمائندگی اور نمائش کے لیے گلیری مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔
ڈائریکٹر لوک ورثہ قلم قبیلہ چترال کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپ نے صحیح وقت پر رابطہ کیا اور انشاء اللہ بہت جلد اپ کی مطالبے پر غور کیا جائے گا۔ انھوں نے تیکنکی کنسلٹنٹ نعیم صافی کو خصوصی ہدایت کی۔کہ اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دیکر ترجیحی بنیاد پر کام کو اگے بڑھایا جائے۔وفد نے حکام سے مطالبہ کیا کہ لوک ورثہ مطبوعات چترال کی لوک کہانیاں اور بابا سیر کی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں جب کہ ان کی مانگ زیادہ ہے۔ادارہ ان کتابوں کی دوبارہ اشاعت کی بھی منظوری دے دی۔قلم قبیلہ چترال اس سلسلے لوک ورثہ کی شکر گزار ہے۔
qalam qabila chitral delegation met lokvirsa 1 scaled

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32259

مادری زبانوں‌کے عالمی دن کے موقع پر کھوار اہل قلم کے زیراہتمام چترال میں‌تقریب

Posted on

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر کہوار اہل قلم کے زیر اہتمام ایک پر وقارتقریب زبانوں کے حوالے سے چترال پریس کلب میں منعقد ہوا ۔ جس میں مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے افراد شعراء و ادباء نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی اور صدارت کے فرائض معروف شعراء صلاح الدین طوفان اور مسرت بیگ مسرت نے انجام دی۔ جبکہ نظامت کی ذمہ داری جنرل سیکرٹری اہل قلم اقرارالدین خسرو اور مرکزی چیرمین محمد کوثر ایڈوکیٹ نے ادا کی ۔تقریب میں چترال میں بولی جانے والی مختلف زبانوں کے نمایندوں نے اپنے مقالات پیش کئے ۔جن میں خالد فراق عندلیب گجری زبان میں ،علاءالدین حیدری ید غہ میں ، قاری طاہرالدین شادان ،محبوب الحق حقی کھوار اور صلاح الدین طوفان نے پلولہ زبان میں اپنے مقالات پیش کئے۔ اس موقع ہر مقررین نے اپنےخطاب میں کہا ۔ کہ چترال میں بولی جانے والی چودہ زبانوں سب کو معدومیت کا خطرہ ہے ۔ کیونکہ بیرونی زبانوں کی یلغار اور جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے دن بدن تہذیب و تمدن ، زراعت اور دیگر طور طریقوں میں تبدیلی آرہی ہے ۔ جس کی وجہ سے چیزوں کے نام متروک ہوتے جارہے ہیں ۔ اس لئے زبانوں کو غیر معمولی خطرات لاحق ہیں ۔ اس موقع پر متفقہ طور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ۔ کہ کھوار سمیت چترال میں بولی جانے والی تمام بولیوں کو قومی زبان کی طرح اہمیت دی جائے ۔ قومی اور صوبائی سطح پر زبان و ثقافت پر خرچ کئے جانے والے وسائل میں سے چترال کی بولیوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے حصہ دیا جائے ۔ قومی اور صوبائی حکومتی الیکٹرانک میڈیا میں کھوار اور دیگر زبانوں کیلئے بھی وقت مختص کیا جائے۔
khowar ahle qalam chitral mothri zuban day program at press club
khowar ahle qalam chitral mothri zuban day program haqqi

khowar ahle qalam chitral mothri zuban day program khisraw

khowar ahle qalam chitral mothri zuban day program kausar

khowar ahle qalam chitral mothri zuban day program fida

khowar ahle qalam chitral mothri zuban day program

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32250

انتقال پرملال، لوٹ اویرکی معروف شخصیت حاجی عبدالغیاث انتقال کرگئے

Posted on

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) مردمخیز سر زمین لوٹ اویر کی معروف شخصیت حاجی عبدالغیاث اپنی زندگی کی تقریبا 80 سال کی بہاریں دیکھ کر آج داعی اجل کو لبیک کہتے ھوۓ انتقال کرگئے .وہ سابق یوسی ناظم اکبرالدین کےوالد حاجی اخترعلی شاہ کے سسراور مولانا تنویرالحق کےنانا تھے .

مرحوم کا ارتحال وادی لوٹ اویر کیلیۓ بالعموم اور علاقہ پختوری کیلیۓ باالخصوص ایک ناقابل تلافی سا نحہ ھے لیکن انسان کیا کر سکتا ھے داعی اجل کے سامنے بے بس ھےمرحوم بہت سے خوبیوں کے مالک تھے نہایت زیرک ‘ ہنس مکھ ‘ مردم شناس’ مصلح ‘ اور شرافت سے بھر پور شخصیت تھے اویر کے بہت بڑے جا گیر دار اور صاحب ثروت ھونے کے باوجود کبھی گھمنڈ نہی کیا غرور اور تکبر سے کوسوں دور تھے ھمیشہ فقیرانہ اورسادہ زندگی گزاری .
وہ وادی اویر کے نامی گرامی شخصیات میں سے تھے سیاست کے بابا سمجھے جاتے تھے مھمان نواز اور اصول پسند تھے علمإ کے قدر دان تھے یہ ھی وجہ ھے کہ علاقہ اویر کے علما ٕ بھی ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے کٸی بار ڈسٹرک کونسل کے ممبر منتخب ھوۓ وادی اویر کیلیۓ کئی گران قدر خدمات سر انجام دئے. انھیں گزشتہ دن سپردخا ک کردیا گیا.

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32230

چترال ، انڈر21گیمز اختتام پذیر، تحصیل مستوج اورچترال کی ٹیمیں‌ سبقت لے گئیں

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر انتظام انڈر 21گیمز گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال کے سٹیڈیم میں منعقد ہوئے ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل محمد علی ظفر اور صدر محفل ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد تھے ۔ ڈی پی اورچترال وسیم ریاض ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چترال عبدالرحمت بھی موجود تھے ۔ یہ مقابلے انٹر تحصیل سطح پر منعقد ہوئے ۔ جس میں فٹبال ، والی بال ، بیڈ منٹن اتھلیٹکس ، رسہ کشی ، کبڈی شامل تھے اپر چترال کے تحصیل تورکہو موڑکہو کا مقابلہ مستوج کے ساتھ ہوا ۔ جس میں فٹبال اور دوڑ میں تورکہو موڑکہو نے کامیابی حاصل کی ۔ جبکہ والی بال ، بیڈ منٹن ، رسہ کشی اور کبڈی مقابلے میں کامیابی مستوج کے حصے میں آئے ۔ اسی طرح لوئر چترال میں تحصیل چترال کا مقابلہ تحصیل دروش سے ہوا ۔ جس میں دروش کو صرف کبڈی میں کامیابی ملی ۔ جبکہ فٹبال، والی بال ، بیڈ منٹن ، رسہ کشی اور دوڑ کے مقابلے تحصیل چترال نے جیت لئے ۔ کبڈی کو چترال میں بطور گیم پہلی مرتبہ متعارف کیا گیا ۔ کامیاب ٹیموں کو بیس بیس ہزار اور رنر اپ ٹیموں کو دس دس ہزار روپے انعام دیے گئے ۔ اسی طرح کھلاڑیوں کو یومیہ ٹی اے کے طور ایک ایک ہزار روپے دیے گئے ۔ کمانڈنٹ چترال سکاءوٹس کرنل محمد علی ظفر ، ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد اورڈی پی او وسیم ریاض نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاءوٹس نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال کے جوانوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں ۔ ان کو صرف مواقع اور رہنمائی کی ضرورت ہے ۔ انٹر تحصیل کھیلوں کے انعقاد سے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مزید مواقع ملیں گے ۔ اور با صلاحیت کھلاڑیوں کے انتخاب میں مدد ملے گی ۔ مستقبل میں یہاں کے کھلاڑی چترال اور ملک کا نام روشن کرنے کے قابل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ صحت مند تفریح اچھے کھلاڑی اور اچھے شہری بننے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کامیاب ٹیموں کو مبارکباد دی اور رنر اپ ٹیموں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ قبل ازین جمعرات کے دن اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان نے فیتہ کاٹ کر انڈر 21 انٹر تحصیل کھیلوں کا افتتاح کیا ۔ جس کے بعد مختلف تحصیلوں کے کھلاڑیوں نے وردی میں مارچ پاسٹ کیا ۔ اور قومی ترانہ پیش کیا ۔ کھیل کے دوران شہنائی اور ڈھول کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ جس سے کھیل کی رنگینیوں میں اضافہ ہوا ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالرحمت نے میڈیا کو بتایا ۔ کہ کھیل میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں میں کٹ تقسیم کئے گئے ہیں ۔ جن میں جوگرز ، جراب اور شرٹ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کھلاڑیوں کو سہولت دینے کی ہر ممکن کو شش کی گئی ہے ۔ تاہم اپر چترال میں شدید سردی اور بعض مقامات پر برفباری کے سبب کھیلوں کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا ۔ اس لئے اُن کو بھی لوئر چترال بلایا گیا ۔ جہاں انہوں نے آج مقابلوں میں حصہ لیا ۔

chitral under 21game9 scaled

chitral under 21game mastuj scaled
chitral under 21game drosh scaled
chitral under 21game8 scaled

chitral under 21game7 scaled

chitral under 21game6

chitral under 21game5

chitral under 21game4

chitral under 21game2

chitral under 21game1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32213

اپرچترال کی بجلی کا مسئلہ حل نہ ہواتولانگ مارچ پر مجبورہونگے…عبد اللہ تحریک حقوق

Posted on

چترال ( محکم الدین ) تحریک حقوق عوام اپر چترال کے جنرل سیکرٹری عبداللہ نے کہا یے ۔ کہ اپر چترال کے لوگوں کی طرف سے بجلی کی بحالی کے حوالے سے دی گئی ڈیڈ لائین آئندہ ہفتے ختم ہو رہی ہے ۔ اس دوران اگر بجلی بحال نہ کی گئی ۔ تو ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ پر مجبور ہوں گے ۔ اس سے پہلے بھی لانگ مارچ کا سہارا لے کر ہم نے بجلی حاصل کی تھی ۔چترال پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا ۔ کہ لانگ مارچ کی صورت میں تمام تر کشیدہ حالات اور جانی ومالی نقصانات کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ ،حکومت ،پیڈو اور پیسکو پرعائد ہوگی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ کہاں کا انصاف ہے ۔ کہ اپر چترال میں چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف تین گھنٹے بجلی ملتی ہے ۔ جکہ اکیس گھنٹے لوگ لوڈ شیڈنگ میں گزارتے ہیں ۔ اس کے مقابلے میں لوئر چترال میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ صرف پانچ سے چھ گھنٹے ہے۔ جو کہ اپر چترال کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے ۔ انہوں گذشتہ روز لوئر چترال میں بجلی کے حوالے سے احتجاجی جلسے کو مقامی سیاسی نمایندگان اور یونین کے ذمہ داروں کی طرف سے بدنیتی پر مبنی قرار دے کر اس کی پر زور مذمت کی اور کہا ۔ کہ ان سیاسی قائدین نے بجلی کا مستقل حل نکالنے کی بجائے واضح الفاظ میں اپر چترال کو بجلی نہ دینے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ جو کہ چترالی قوم کو تقسیم کرنے اور کمزور کرنے کی مذموم کوشش ہے ۔ اگرچہ چترال انتظامی لحاظ سے دو اضلاع میں تقسیم ہو چکا ہے ۔ لیکن زبان و تہذیب و ثقافت کو نہ تقسیم کیا جا سکتا ہے ۔ اور نہ یہ ممکن یے ۔ انہوں نے اس بات کو مسترد کیا ۔ کہ ریشن بجلی سے لوئر چترال کو بجلی نہیں مل رہی تھی ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے ۔ کہ رشن بجلی گھرسے برنس سے چترال ٹاون کے دنین تک بجلی دی جاتی رہی ۔ اور لوگ استفادہ کرتے رہے ہیں ۔ہم نے کبھی بھی اس کی مخالفت نہیں کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اپر چترال کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے سیاسی قائدین اور دیگر نمایندگان مل کر واپڈا حکام سے 55ارب روپے کے خطیر فنڈ سے تعمیر ہونے والے گولین ہائیڈل پاور اسٹیشن کی پیداوار 106میگاواٹ سے گر کر صرف 6 میگاواٹ پر آنے کے بارے میں سوال کرتے۔ اور ڈیزائن بنانے والے انجینئر کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کرتے تو وہ منافرت پھیلانے سے زیادہ بہتر تھا ۔ انہوں نے کہا ۔ اپر اور لوئر کےبے جا تنازعات پیدا کرکے ہمیں نفرتوں کو پروان چڑھانے سے پر ہیز کرنی چاہیے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32210

اسلام آباد، چترال پریس کلب کے نومنتخب کابینہ سے فردوس عاشق اعوان نے حلف لیا

اسلام آباد (نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چترال پریس کلب کے نومنتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا جن میں صدر ظہیر الدین، سینئر نائب صدر سیف الرحمن عزیز، نائب صدر میاں آصف علی شاہ کاکاخیل، جنرل سیکرٹری عبدالغفار، آفس سیکرٹری سید نذیر حسین شاہ اور فنانس سیکرٹری نور افضل خان شامل تھے۔
.
پی آئی ڈی سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں پرنسپل انفارمیشن افیسر محمد طاہر حسن اورمنسٹری آ ف انفارمیشن کے افسران کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چترال جیسے دورافتادہ علاقے میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے پر چترال کے صحافیوں کی تعریف کی اور انہیں یقین دلایاکہ چترال سمیت دوسرے دوردراز اضلاع میں میڈیا کے کارکنان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں ٹورزم کو ترقی دینے اور ہائیڈرو پاؤر پوٹنشل سے استفادے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بناتے ہوئے مقامی میڈیا کو اس عمل میں شامل کیا جائے گا۔ اس موقع پر چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے چترال میں میڈیا کو درپیش مسائل سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔

chitral press club new cabinet oath tacking isb scaled
SPECIAL ASSISTANT TO THE PRIME MINISTER ON INFORMATION AND BROADCASTING, DR. FIRDOUS ASHIQ AWAN TAKING OATH FROM NEWLY ELECTED OFFICE BEARERS OF CHITRAL PRESS CLUB IN ISLAMABAD ON FEBRUARY 18,2020.
ashaq awan special assistan
SPECIAL ASSISTANT TO THE PRIME MINISTER ON INFORMATION AND BROADCASTING, DR. FIRDOUS ASHIQ AWAN ADDRESSING A PRESS CONFERENCE IN ISLAMABAD ON FEBRUARY 18, 2020.
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32177

چترال اور بنوں میں دارالامان اورپشاورمیں زمونگ کور کی طرز پرادارہ قائم کیا جائیگا..ادریس

Posted on

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ سماجی بہبود خیبرپختونخوا کی جانب سے وومن ایمپاورمنٹ پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے پشاور میں مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صوبائی محتسب برائے انسداد ہراسانی رخشندہ ناز، ممبران صوبائی اسمبلی عائشہ بانو، ساجدہ حنیف، زینت بی بی اور مختلف محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ورکشاپ سے خطاب میں صوبائی محتسب رخشندہ ناز کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بنائی گئی اس پالیسی سے خواتین کو معاشرے میں اپنا جائز مقام حاصل ہوگا، اور ائین میں ان کے لئے دئے گئے حقوق کی پاسداری ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں خواتین کی شراکت داری یقینی بنانے سے ادارے اور بھی مضبوط ہونگے۔ رخشندہ ناز کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کا مقصد پالیسی میں موجود خامیوں کو ختم کرنا اور اسے مزید بہتر بنانا ہے تاکہ کام کی جگہوں پر خواتین کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے۔
.
ورکشاپ کے شرکاء پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جس میں کہا گیا کہ پالیسی کے نفاذ سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے اگاہی مہم ترتیب دئے جائینگے، اور تعلیمی اداروں میں اس حوالے سے مضامین شامل کئے جائینگے۔ اسی طرح خواتین کو تفریح، کھیل کود اور سفری سہولت کی فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائیں جائیں گے، شرکاء کواگاہ کیا گیا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے کی جانے والی قانون سازی، پالیسیز اور دیگر اقدامات سے عوامی اگاہی کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں جائینگے، جبکہ سیاسی جماعتوں کو کم از کم پانچ فیصد سیٹس پرخواتین کو نمائیندگی دینے کا پابند کیا جائیگا۔ سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود محمد ادریس کا کہنا تھا کہ پالیسی کا مقصد خواتین کو معاشی، معاشرتی، سیاسی اور قانونی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ پالیسی کے تحت چترال اور بنوں میں نئے دارالامان اور پشاور میں زمونگ کور کی طرز پر لڑکیوں کے لئے الگ ادارہ قائم کیا جائیگا، جس کا پی سی ون مکمل ہوچکا ہے۔ اسی طرح کام کرنے والی خواتین کے لئے ہاسٹلز کا قیام،انڈسٹریل ٹرینگ سنٹر سمیت مردان اور ایبٹ آباد میں خواتین کے لئے الگ سفری سہولیات دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں خواتین کی سہولیت کے لئے وومن فیسیلٹیشن سنٹر کے قیام کے لئے بھی پی سی ون منظور ہوچکا ہے۔ جنڈر سپیشلسٹ محکمہ سماجی بہبود سیدہ ندرت کا کہنا تھا کہ مشاورتی ورکشاپ میں خواتین کو با اختیار بنانے کی پالیسی پر عملدرامد کے حوالے سے ایک باقاعدہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ پالیسی کے تحت متعلقہ سرکاری اداروں سے جینڈر فوکل پرسنز کا انتخاب مکمل کیا جاچکا ہے، جبکہ اب مرحلہ وار نفاذ کے حوالے سے ٹائم لائن پر کام جاری ہے۔
KP Population workshop scaled

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32173

بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف چترال ٹاون میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال ٹاون کے عوام نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف منگل کے روز زبردست احتجاجی ریلی نکالی اور اتالیق چوک چترال میں جلسہ منعقد کیا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مقرر ین نے کہا ۔ کہ محکمہ واپڈا کی غفلت اور لاپرواہی کی بنا پر اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا گولین ہائیڈل پراجیکٹ تباہی کے دھانے پر ہے ۔ ذمہ دار آفیسران گذشتہ تین مہینوں سے غائب ہیں ۔ اور پاور ہاءوس نان ٹیکنکل افراد یعنی ہیلپر سے چلایا جا رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے بجلی کی مجموعی پیداوار 108میگاواٹ سے کم ہو کر صرف 6 میگاواٹ رہ گئی ہے ۔ مسلسل لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ۔ جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ، دیگر سرکاری ا ادارے ، کاروبار مکمل طور پر مفلوج ہو چکے ہیں ۔ عوام کو شدید طور پر مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ظالمانہ اور نا اہلی کی یہ لوڈ شیڈنگ مزید برداشت نہیں کی جائے گی ۔ کیونکہ دونوں اضلاع کے لوگوں کا انحصار چترال ٹاٗون پر ہے ۔ اس لئے شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کسی بھی صورت قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہمارے نمایندگان قومی اور صوبائی اسمبلی میں بجلی کے حوالے سے آواز اُٹھاتے ہیں ۔ تو اُسے سنجیدہ نہیں لیا جاتا ۔ اور مسئلے کو حل کرنے کی بجائے اُسے پس پُشت ڈال دیا جاتا ہے ۔ حالانکہ بڑی مقدار میں پانی بجلی گھر کے مین ٹینک سے ضائع ہو رہا ہے ۔ اُس کو بحال کرنے کی کوشش نہیں کی جارہی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ واپڈا کی نا اہلی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے گولین ہائیڈل کی پیداوار مسلسل گھٹ رہی ہے ۔ گذشتہ سال سردیوں میں پانی کی کمی کے باوجود پیداوار 12میگاواٹ تھی ۔ جو کہ اب مزید کم ہو کر 6 میگاواٹ پر آگئی ہے ۔ اُسے بھی مختلف علاقوں میں تقسیم کرکے شہر کو اندھیرا رکھا جا رہا ہے ۔ مقررین نے کہا ۔ کہ جو بجلی پیدا ہو رہی ہے ۔ اُسے چترال ٹاءون کو بلا ناغہ دیا جائے ۔ اگر ضرورت پوری ہو ۔ تو دیگر علاقوں کو دیا جائے ۔ مقررین نے لواری ٹاپ پر گرے ہوئے پانچ پول کی فوری بحالی کا بھی مطالبہ کیا ۔ تاکہ نیشنل گرڈ بحال ہونے پر نیچے سے بجلی کی ترسیل ممکن ہو سکے ۔ مظاہرین نے واپڈا ، پیسکو ، گولین ہائیڈل انتظامیہ ، ممبران اسمبلی اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے ۔ احتجاجی جلسے سے سابق ایم این اے شزادہ افتخار الدین ، سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن ، امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد ، پی پی رہنما شریف حسین ، پی ٹی آئی رہنما امین الرحمن ، خطیب مولانا اسرار الدین الہلال ، سابق ناظم سجاد احمد ، صدر تجار یونین چترال شبیر احمد ، جے یو آئی رہنما مولانا عبد السمیع ، سابق ناظم حیات الرحمن اور فدا احمد وغیر ہ نے خطاب کیا ۔
chitral protest jalsa against loadsheeding9 scaled
chitral protest jalsa against loadsheeding8 scaled

chitral protest jalsa against loadsheeding7 scaled

chitral protest jalsa against loadsheeding4 scaled

chitral protest jalsa against loadsheeding3 scaled

chitral protest jalsa against loadsheeding2 scaled

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32162

تھانہ چترال کے حدود میں چوری کے تین مقدمات میں‌ملوث ملزمان گرفتار

Posted on

چترال( نمایندہ چترال ٹائمز) تھانہ چترال کے حدود میں ہونے والے چوری کے تین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم بروز حسین ولد بار حسین سکنہ ریحانکوٹ کو چترال سٹی پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے قیمتی اسپیر پارٹس برآمد کیے ۔ ملزم سجاد ولد کاکا غلام کے قبضے سے قیمتی موبائل اور ہزاروں کی نقدی برامد جبکہ محمد ریحان ولد سلطان مراد ساکن ایون کے قبضے سے ایک عدد چھر یدار بندوق ریپیٹر ،ایک عدد ایئر گن بی ایس اے ،ایک عدد لیپ ٹاپ ایک ضرب پستول دو عدد چارجر 30 بور برآمد کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اسی طرح علاقہ کوغوزی میں ہونے والی چوری کے وردات میں ملوث ملزم اصلی الدین ولد ملک ،شیر بہادر ولد بادشاہ اور محمد ولد باز محمد ساکنان ارندو کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 10 شاخ بکریاں برآمد کی گئیں ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔
.
درین اثنا عوامی حلقوں نے چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف موثر کاروائی پر چترال پولیس کی تعریف کی ہے ۔ اور امید ظاہر کی ہے۔ کہ پولیس چترال آیندہ بھی اسی طرح مستعدی سے چوروں کے خلاف کاروائی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔
chitral police karwari thiefs caught 2 scaled

chitral police karwari thiefs caught 1 scaled

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32157

اے ڈی سی اپرچترال عرفان الدین نے بچوں کوقطرے پلواکرپولیومہم کا افتتاح کردیا

Posted on

بونی (جمشید احمد)صوبے کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع اپر چترال کے ہیڈ کواٹر بونی میں بھی پولیو کے قطرے پلواکر مہم شروع کردیا گیا۔ اڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے بچوں‌کوقطرہ پلاکر مہم کا باقاعدہ اغاز کیا۔ان کے ہمراہ اے اے سی مستوج مغظم خان بھی موجود تھے۔بعد میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا جہان بی ایچ یوز، سی ڈی ایس ،ٹرانزڈ پوانٹ اورفکس سنٹر کا بھی معاٸنہ کیا گیا. دورے کےدوران کوٸی انکاری کیس رپورٹ نہیں ہوٸے اور مہم انتہائی سردی کے باوجودجاری ہے۔
polio campaign upper chitral
polio workers chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32138

پولیوورکرپرحملہ کرنے والی ماں‌بیٹی کی اپیل مسترد، ماتحت عدالت کا فیصلہ اورجرمانہ برقرار

Posted on

چترال (محکم الدین) چترال کے ماڈل اپیلٹ کورٹ سیشن جج و ضلع قاضی چترال جاوید الرحمن نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایون صحن پائین میں پولیو ورکر پر حملے کے مشہور کیس کے مجرمان ماں بیٹی کی اپیل خارج کر دی۔ مجرمان ماں بیٹی کے خلاف ماڈل ٹرائل مجسٹریٹ سنیئر سول جج چترال ناصر خان نے جرم ثابت ہونے پر 19اگست 2019کو اپنے فیصلے میں ایک لاکھ 10ہزار796روپے جرمانے کا حکم سنایا تھا۔ استغاثہ پولیو ورکر شازیہ بی بی کے مطابق 25مارچ 2019کو صحن پائین ایون میں پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے جب وہ امیر خان کے گھر میں داخل ہوئی۔ تو امیر خان کی بیوی مشرف بی بی اور بیٹی نسیمہ بی بی پولیو قطرے پلانے سے اُس پر برہم ہوئے اور دھکے دے کر گھر سے نکالنے کے دوران شازیہ نالے میں گر گئی۔ جس کی وجہ سے اُس کے جسم کے کئی حصوں پر زخم آئے۔ اُس وقت ماڈل ٹرائل کورٹ میں چالان پیش ہونے کے ایک ماہ کے اندر اندر عدالت نے ماں بیٹی کو جرم ثابت ہونے پر مجرم قرار دیتے ہوئے جرمانے کی سزا سنائی۔ جس کی عدم آدائیگی کی صورت میں تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی ہوگی۔ اس فیصلے کے خلاف مجرمان نے ماڈل اپیلٹ کورٹ سیشن جج و ضلع قاضی چترال کی عدالت میں اپیل کی تھی۔ جسے عدالت نے خارج کردیا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32132

سنو سپورٹس فیسٹول علاقے میں سرمائی ٹورزم کو ترقی دینے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی..نویداحمد

Posted on

مدک لشٹ(نمائندہ چترال ٹائمز)وادی چترال کے پرفضا مقام مڈاک لشٹ میں منعقد ہونیو الے ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول تین دن تک جاری رہنے کے بعد اتوار کے روز اختتام پذیر ہوگئی جس میں برف پر کھیلنے جانے والی مختلف مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ فیسٹول میں اسکیئگ اور سنو اسکیٹنگ کے علاوہ آئس ہاکی، سنو ٹریکنگ، برف کے مجسمہ سازی کے مقابلے بھی شامل تھے جبکہ ساتھ ہی شرکاء اور سیاحوں کیلئے موسیقی نائٹ کا بھی اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہاکہ سنو سپورٹس فیسٹول علاقے میں سرمائی ٹورزم کو ترقی دینے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سرمائی کھیلوں کو سرکاری سرپرستی میں منعقدکئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے دوسرے علاقوں میں ان کھیلوں کو ترقی دینے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے جس میں ٹی سی کے پی بھر پور تعاون کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں کھیلوں کے حوالے سے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے اور ضرورت صرف اس کو بروئے کار لانے اور ان صلاحیتوں کے اظہار کے لئے مواقع کی فراہمی ہے۔ ڈی سی نے گلوف ٹو پراجیکٹ، یو این ڈی پی، منسٹری آف کلائمیٹ چینج سمیت ٹی سی کے پی کو مڈاک لشٹ سنو سپورٹس فیسٹول کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے صدر شہزادہ ہشام الملک کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی حیات شاہ، اے سی دروش عبدالحق اور دوسرے افسران موجود تھے۔
madaklasht snow festival concludes 2 scaled
madaklasht snow festival chitral 11 scaled

madaklasht snow festival chitral 2 scaled

madaklasht snow festival chitral 3

madaklasht snow festival chitral 5 scaled

madaklasht snow festival chitral 7

madaklasht snow festival chitral 9

madaklasht snow festival chitral 8 scaled

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32123

ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول،ایڈونچر کے شوقین سیاح حسین وادی چترال پہنچ گئے

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)وادی چترال کے پرفضا مقام مدکلشت میں تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونیو الے ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیاگیا، غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کی کثیر تعداد ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول سے محظوظ ہونے مدکلشت پہنچ گئے، مقامی افراد کی جانب سے سیاحوں کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا گیا، فیسٹیول میں دوسرے روز آئس ہاکی، سنو ٹریکنگ، برف کے مجسمہ سازی کے مقابلے سمیت دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ ساتھ ہی شرکاء اور سیاحوں کیلئے موسیقی نائٹ کا بھی اہتمام کیاگیا،

فیسٹیول کی اختتامی تقریب اتوار کے دن منعقد ہو ئی جس میں مختلف سنو گیمز کے اختتامی مقابلے، موسمیاتی تبدیلی اور صفائی آگاہی مہم ورکشاپ سمیت کرلنگ مقابلے منعقد کئے گئے، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ چترال کے باہمی تعاون سے منعقدہ تین روزہ ایونٹ میں مختلف سنو گیمز کے مقابلے ہوئے،مداکلشٹ کے اس خوبصورت سیاحتی مقام پر پہلی بار سرکاری سطح پر ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے، تین روزہ فیسٹیول میں سکینگ، سنو بورڈنگ، آئس سکیٹنگ، آئس ہاکی، سنو ٹریکنگ، برف کی مجسمہ سازی، کرلنگ مقابلوں سمیت ایکوٹورازم ورکشاپ، باربی کیو نائٹ، موسمیاتی تبدیلی سے آگاہی اور موسیقی نائٹ فیسٹیول کا حصہ ہے، فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی سیاح مدقلشت پہنچ کر سنو فیسٹیول میں مختلف کھیلوں سے محظوظ ہو رہے ہیں، فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد تھے. جنھوں‌نے کھلاڑیوں‌میں‌انعامات تقسیم کئے .
madaklasht snow festival chitral 9

madaklasht snow festival chitral 7

madaklasht snow festival chitral 5 scaled

madaklasht snow festival chitral 3

madaklasht snow festival chitral 2 scaled

madaklasht snow festival chitral 11 scaled

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32109

چترال، کنواں کھودنے کے دوران پتھرلگنے سے ایک بھائی جان بحق دوزخمی

Posted on

چترال ( محکم الدین ) چترال شہر سے تیس کلومیٹر دور شیڑی پچھیلی میں کنواں کھودنے کے دوران پتھر گرنے سے ایک بھائی جان بحق اور دو زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیاگیا ہے ۔ مقامی نوجوان شاہد احمد کے مطابق فیروز با با کے تین بیٹے شیر خان ،صدام حسین اور اختر حسین اپنے گھر کیلئے کنوان کھود کر نیچے فرش کی صفائی کر رہے تھے ۔ کہ اوپر مزید ملبہ نیچے گرا جس کے نتیجے میں کنواں کے فرش پر کام کرنے والا شیرخان ملبے کے نیچے دب گیا ۔ اس دوران دوسرا بھائی اسے نکالنے کیلئے عجلت اور پریشانی کے عالم میں بھائی کو بچانے کیلئے نیچے اترا ۔ تو اس کا سر پر بھی پتھر لگنے سے چوٹ آیا ۔ اور کنواں کے اندر بیہوش ہو گیا ۔ سب سے چھوٹے بھائی نے جب یہ حادثہ دیکھا تو اس کے ہوش بھی اڑ گئے ۔ تینوں کو بعد آزان مقامی لوگوں نے انتہائی مشکل سے ریسکیو کرکے نکالا ۔ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال روانہ کر دی ۔ تاہم شیر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ جبکہ اخترحسین اور صدام حسین زیر علاج ہیں ۔ شیر خان چار بچوں اور صدام حسین تین بچو ں کا باب ہے ۔ جو محنت مزدوری کرکےگزارا کرتے تھے ۔ اب شیر خان کے بچےوالدکے سایہ سے محروم ہو گئے ہیں ۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق تینوں بھائی کنواں کھودنے کے دوران اکسیجن کی کمی کے باعث بیہوش ہو گئے تھے ۔ جن میں ایک بیہوش مریض کو ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا ۔ جبکہ دو بھائیوں کو فوری طور سول گاڑی میں ریسکیو کیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق بیہوش بھائیوں کی حالت قدرے بہتر ہو چکی ہے ۔اور خطرے سے باہر بتائے جاتے ہیں ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32107

زنگ لشٹ تورکہو کے رہائشی پانی کے بوند بوند کو ترسنے لگے

Posted on

تورکہو(شراف الدین ) تورکہو زنگ لشٹ گاوں کے رہائشی پانی کی بوند بوند کوترسنے لگے. گاؤں تقریبا ڈیڈھ سوگھرانوں پرمشتمل ھے ۔جہاں‌پر دو پائپ لائن موجود ہیں، ایک منصوبہ پرانا تھا جبکہ دوسرے منصوبہ کیلئے پچھلی حکومت میں سابق ایم پی اے سید سردار حسین نے تقریباً 98 لاکھ روپے کی گرانڈ فراہم کی تھی. لیکن متعلقہ محکمہ کی ناقص حکمت عملی ، علاقے کےعوام اورنمائندگان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ دونون پائپ لائن خراب ھیں اور موسم سرمااتے ھی علاقے میں پانی ناپید ہوجاتا ھے اور پورے گاؤں کے عوام گھنٹوں کا فاصلہ طے کرکے پانی لانے پرمجبور ہیں. جن میں ذیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں صرف ایک جگہ پر پانی کےحصول کے لئے جمع ھوتے ھیں اور پانی کے ایک ایک قطرے کے لئے ترستے ھیں علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ .ایک چھوٹے گاوں‌کیلئے پائپ لائن کے دو منصوبے ہونے کے باوجود علاقے میں پانی کا نہ ہونا محکمہ پبلک ہیلتھ کیلئے لمحہ فکریہ ہے .انھوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے .
zanglasht torkhow water shortage chitral 3 scaled

zanglasht torkhow water shortage chitral 4 scaled

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32089

اپرچترال کی بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے 7دن کی مہلت،بھرپوراحتجاج کی دھمکی..تحریک حقوق

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ تحریک حقوق عوام اپر چترال کے نمائندگان نے ایک پریس کانفرس میں محکمہ بجلی، حکومت وقت، اور سیاسی نمائندوں کوآگاہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فوری طور پر 3.5 میگا واٹ کی بجلی اپر چترال کے مجسٹریٹ اور حقوق عوام کے مفاہمت سے طے شدہ شیڈول کے مطابق تمام علاقوں کو دی جائے۔

تحریک حقوق عوام اپر چترال کے نمائندگان رحمت سلام لال، سلامت خان، پرویز لال، میر ایوب،نادر جنگ، وزیر شاہ اور دوسروں نے متعلقہ اداروں اور موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورساتھ تحریک حقوق عوام اپر چترال نے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کہ انہوں نے انتہائی سخت موسمی حالات کے باوجود اپنے حق کے حصول کے لئے سڑکوں پر نکلے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

انھوں نے کہا کہ 3 فروری کو اپر چترال کے عوام نے بونی میں ایک عظیم الشان جلسہ کیا تھا اور جلسہ کے بعد عوام کو گولین گول پاور ہاوس کی طرف مارچ کر نا تھا لیکن MPA چترال مولا نا ہدایت الرحمن کی یقین دہانی پر جلسہ کے شرکاء پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔ اس کے دوسرے دن MPA چترال مولا نا ہدایت الرحمن کی سربراہی میں تحریک حقوق کا وفد گولین گول پاور ہاوس میں مجسٹریٹ اپر چترال، لوئر چترال اور دونوں اداروں یعنی واپڈااور پیڈو کے ذمہ داروں کی موجودگی میں گولین گول پاور ہاوس میں پیدا ہونے والی 7 میگا واٹ بجلی کی اپر چترال اور لوئر چترال میں مساوی تقسیم پر رضامند ہوئے۔اس کے بعد AC اپر چترال، ذمہ داران پیڈو اورتحریک حقوق کے ذمہ داروں کی موجودگی میں ایک شیڈول مرتب کیا گیا۔ مگر محکمہ پیڈو کے ذمہ داران نے اس شیڈول کو بھی پاؤں تلے روند ڈالا۔ اب عوام اپر چترال کے برداشت کا پیمانہ لبریز ہو چکاہے انھوں‌نے مطالبہ کیاکہ محکمہ پیڈو کا ریجنل افس ہیڈ کوارٹر بونی منتقل کیا جائے۔

انھوں‌نے کہا کہ گولین گول پاور ہاوس کے ڈیم میں وافر مقدار میں پانی ضائع ہو رہا ہے جلد ازجلد اس کی مرمت کی جائے اگر حکومت کے پاس پیسے نہیں ہے تو اپر چترال کے عوام کو اجازت دی جائے تاکہ عوام اپنی مدد آپ کے تحت اس کی مرمت کر سکیں۔ انھوں‌نے کہا کہ اپر چترال کے عوام آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مداخلت کر کے عوام کو ان کا جائز حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ اپر چترال میں غریب عوام کے ساتھ ساتھ شہدا کے لواحقین بھی بجلی جیسی عظیم نعمت سے محروم ہیں۔

انھوں حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر7 دن کے اندر اندر یہ تمام مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو عوام کا ردعمل بہت شدید ہوگا، جس میں لانگ مارچ، شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کیا جائیگا اور اس میں کوئی بھی بدامنی یا نا خوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پیڈو، مو جودہ حکومت اور ذمہ دار اداروں پر عائد ہوگی۔
tahrik huquq upper chitral bijli masla 2

tahrik huquq upper chitral bijli masla 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32079

موڑکہو،معروف سیاسی شخصیت فصل امین لال المعروف گنبدو صوفی انتقال کرگئے

Posted on

انتقال پرملال۔
موڑکھو(جمشید احمد) موڑکھو سہت کی معروف سیاسی سماجی شخصیت اور سابق ممبرموڑکھو فصل امین لال المعروف گنبدو صوفی انتقال کر گٸے۔ان کی عمر تقریبا 95سال تھی مرحوم ایک شعلہ بیان مقریر اور اپنی سیاسی کرٸرمیں مسلسل تین دفعہ ممبررہ چکے ہیں۔ان کوہفتہ کے دن ان کی اباٸی قبرستان گنبد میں سپرخاک کر دیا گیا۔۔ مرحوم جماعت اسلامی کے رکن اور تحصیل موڑکہو کے امیر بھی رہ چکے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32076

چترال شعور کے معروف شخصیت میرطنت شاہ کی وفات پردوبئی میں‌تعزیتی اجلاس

Posted on

دوبئ (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شغور سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیت میر طنت شاہ کی وفات پر گزشتہ روز دبئی میں مقیم ان کے فرزند سنگین علی شاہ کے رہائش گاہ پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اورسیز چترال ویلفئیرایسوسی ایشن دبئی کے صدر حاجی محمد ظفر نے کی .اجلاس میں پی پی رہنما شفیق احمد ایڈوکیٹ، نظارولی شاہ کے علاوہ ابو ظہبی اور شارجہ سے کافی تعداد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے چترالی باشندوں نے شرکت کی اور مرحوم کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس مقوقع پر مرحوم کے فرزند سنگین علی نے اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے تمام دوست احباب اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کہ جنہوں نے ان کے والد کے وفات پر ان کے دکھ میں شامل ہوئے۔ مرحوم کے سوگوران میں نظار ولی شاہ، ارجمند شاہ، سنگین علی شاہ، رحمت اعظم، رحمن علی شاہ، عظیم علی شاہ اور نعیم علی شاہ شامل ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32074

ڈپٹی کمشنرچترال نوید احمد نے بچوں‌کو قطرے پلواکرپولیومہم کا افتتاح کردیا

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ویمن اینڈ چلڈرن سیکشن واقع ژانگ بازار میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلواکر نیشنل امیونائزیشن ڈیز (این آئی ڈیز) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر فیاض رومی نے بتایاکہ برفباری کی وجہ سے لویر ضلعے کے کریم آباد، گرم چشمہ اور شوغور یونین کونسلوں میں جبکہ اپر چترال کے شاگرام اور یارخون یونین کونسلوں میں یہ مہم اپریل تک موخر کی گئی ہے جبکہ باقی 22یونین کونسلوں میں مہم چلایا جائے گا جس کے دوران 63736پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال نے پولیو کے خلاف مہم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ اس مہم کے سوفیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ اجائے گا تاکہ چترال پہلے کی طرح پولیو فری رہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم، کوارڈینیڑ ایل ایچ ڈبلیو پروگرام ڈاکٹر سلیم سیف اللہ، ڈبلیو ایچ او کا نمائندہ ڈاکٹر اسرار اور چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ بھی موجود تھے۔
polio nid campaign kicked off in chitral 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32070

چترال کے خوبصورت اورسیاحتی مقام مداکلشت میں ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے انتہائی خوبصورت سیاحتی مقام مدک لشٹ میں ہندوکُش سپورٹس کلب ،ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا ، گلاف ، منسٹری آف اینوائرنمنٹ ، سیکی فیڈریشن ،ونٹر سپورٹس فیڈریشن اور ضلعی انتظامیہ چترال کے باہمی اشتراک سے ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول کا رنگارنگ تقریب سے آغاز ہو گیا،
.
فیسٹول میں بڑی تعداد میں ملکی ، غیر ملکی اور مقامی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ اور ملک کے کئی شہروں سے سیاح اسکیٹنگ اور مدک لشٹ کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں پہنچ گئے ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق نے تین روزہ سنو فیسٹیول کا افتتاح کیا، اس موقع پر ٹورازم کارپوریشن کے عہدیداران، مقامی شخصیات سمیت دیگر اہم حکام بھی موجود تھے، تین روزہ ایونٹ میں مختلف سنو گیمز کا انعقاد کیا جائے گا تاہم مداکلشت کے اس خوبصورت سیاحتی مقام میں پہلی بار سرکاری سطح پر ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے،جبکہ پچھلے سال غیر سرکاری طور پر منایا گیا تھا.

تین روزہ فیسٹیول میں سکینگ، سنو بورڈنگ، آئس سکیٹنگ، آئس ہاکی، سنو ٹریکنگ، برف کی مجسمہ سازی، کرلنگ مقابلوں سمیت ایکوٹورازم ورکشاپ، باربی کیو نائٹ، موسمیاتی تبدیلی سے آگاہی اور موسیقی نائٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ چترال اور ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون سے اس خوبصورت سیاحتی مقام پر ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں نہ صرف مقامی افراد شریک ہیں بلکہ غیرملکی سیاح بھی اس تین روزہ فیسٹیول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، یہ بات الگ ہے کہ یہ ایک نیا سیاحتی مقام ہے اور یہاں سہولیات کی کمی ضرور ہے مگراس کے باوجود یہاں کے مقامی باشندوں نے سیاحوں کا کھلے دل سے استقبال کیا اور ایونٹ کو کامیاب بنانے میں بھرپور ساتھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ مداقلشت کا سیاحتی مقام مستقبل میں بہترین سیاحتی مقامات میں شمار ہو گا اور یہاں موسم سرما میں سیاحتی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا، اس سے قبل صرف یہاں کے مقامی لوگ اور مقامی کلب موسم سرما میں اس ایونٹ کا انعقاد کرتے تھے تاہم امسال پہلی مرتبہ یہاں سرکاری سطح پر ایونٹ کا انعقاد ہوا ہے جس سے چترال کے سیاحتی مقامات میں بھی اضافہ ہوا گا اور سیاح اس خوبصورت وادی کی سیر و تفریح سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

فیسٹول کے منتظم و صدر ہندو کُش سپورٹس ایسو سی ایشن شہزادہ ہشام الملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ کہ جوائنٹ سلالیم میں مقامی کھلاڑی پہلی مرتبہ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ اسی طرح مقامی طور پر لکڑی سے تیار شدہ سامان سے سکیٹنگ ، آئس سکیٹنگ ، آئس ہاکی اور اسکیٹنگ کے مقابلے شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مڈک لشٹ نہایت ہی خوبصورت اور پُر امن علاقہ ہے اور لوگ انتہائی طور پر تعاون کرنے والے ہیں ۔ اسی لئے ہم نے گذشتہ سال کئی عرصے بعد اس کھیل کو دوبارہ زندہ کیا ۔ یہاں کے مقامی کھلاڑیوں کو نیلتر میں لے جا کر ٹریننگ دی ۔ آج وہ بہترین کھلاڑی ہیں ۔ اور دوسرے لڑکوں کو تر بیت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گذشتہ سال چار سو سے زیادہ مقامی کھلاڑیوں نے اس میں حصہ لیا تھا ۔ لیکن امسال پچیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کو موقع دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ انٹر نیشنل کھلاڑی شوقیہ طور پر اس میں حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا ، سیکی فیڈریشن ، ونٹر سپورٹس فیڈریشن ، منسٹری آف اینوائرنمنٹ ، گلاف ،ڈپٹی کمشنر چترال اور مقامی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ اُن کے تعاون سے فیسٹول کا انعقاد ممکن ہوا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم مڈک لشٹ میں برف سے تعلق رکھنے والے تمام کھیلوں کو ترقی دینا چاہتے ہیں ۔ تاکہ یہاں سے اعلی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی پیدا ہوں اور وہ ملکی و بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لے سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اسکیٹنگ کیلئے سامان ونڑ سپورٹس فیڈریشن نے اُنہیں مہیا کی ہے ۔ صدر لوکل کونسل نذیر احمد نے کہا ، کہ عرصے بعد اس کھیل کو مڈک لشٹ میں دوبارہ زندہ کیا گیا ہے ۔ اور یہ ہندو کُش سپورٹس کلب اور موجودہ حکومت کی طرف سے سیاحت کو فروغ دینے ی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ اس کھیل کی بدولت ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اعلی شخصیات اور سیاح آتے ہیں ۔ ہمارے مسائل سے اُ نہیں آگاہی ہوتی ہے ۔ خصوصا سردیوں میں مڈک لشٹ کے راستے بند ہوتے ہیں ۔ اور زیادہ تر مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اس کی صفائی کرتے ہیں ۔ اس فیسٹول کی وجہ سے روڈ کھلا رکھنے کیلئے انتظامیہ نے اقدامات کئے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کھیل ہمارے لئے نیا نہیں ہے ۔ ہمارے آباو اجداد انگریز آفیسروں کے ساتھ یہاں کھیلا کرتے تھے ۔ لیکن بعد آزان اس کی سرپرستی نہ ہونے کے باعث یہ منقطع رہا ۔ اب اس کی دوبارہ بحالی سے رونقیں بحال ہوئی ہیں ۔ اور اس کا سہرا شہزادہ ہشام الملک صدر ہندوکُش سپورٹس کلب کے سر ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیاحوں کی آمد سے مقامی مصنوعات کی خریداری سے مثبت اثرات رونما ہو رہے ہیں ۔ ہوم گیسٹ ہاوئسز سے لوگوں کی آ مدنی ہو رہی ہے اور کاروبار کو فروغ ملا ہے ۔ نیز مختلف سیاحوں سے تعلقات استوار ہو رہے ہیں ۔ جن کی بدولت نوجوانوں کی ذہنی اور فکری صلاحیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت نے اس علاقے کو سیاحتی مقام قرار دے کر اس کی سڑکوں اور دیگر سیاحتی انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے پانچ ارب روپے کی منظوری دی ہے ۔ جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔
madaklasht chitral snow festival 2020 7

madaklasht chitral snow festival 2020 8

madaklasht chitral snow festival 2020 9

madaklasht chitral snow festival 2020 10

madaklasht chitral snow festival 2020 5 scaled

madaklasht chitral snow festival 2020 6 scaled

madaklasht chitral snow festival 2020 4

madaklasht chitral snow festival 2020 1

madaklasht chitral snow festival 2020 2
madaklasht snow festival chitral11 scaled

madaklasht snow festival chitral8 scaled

madaklasht snow festival chitral7 scaled

madaklasht snow festival chitral5 scaled

madaklasht snow festival chitral4 scaled

madaklasht snow festival chitral3 scaled

madaklasht snow festival chitral2 scaled

madaklasht snow festival chitral1 scaled

madaklasht snow festival chitral scaled

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32046

جامعہ چترال نے بی اے سپلمنٹر ی امتحانات برائے سال 2019کے نتائج کا اعلان کردیا

Posted on

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) یونیورسٹی آف چترال نے بی اے سپلمنٹری امتحانات برائے سال2019 کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔ کنٹرولرامتحانات کے دفترسے جاری اعلامیے کے مطابق مذکورہ امتحانات کا انعقاد دسمبر کے آخری عشرے میں کیا گیا تھا۔ جمعہ14فروری کو جامعہ کے شعبہء امتحانات میں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں نتائج کا اعلان کیاگیا جس کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری تھے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر بخاری نے انتہائی کم وسائل کے ساتھ جدید خطوط پر سافٹ وئیر کے ذریعے نتائج مرتب کرنے پر شعبہء امتحانات اور آئی۔ٹی سیکشن کے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ مذکورہ نتائج جامعہ کے چترال کے ویب سائٹ https://uoch.edu.pk/index.php/examinations/results/ پر رول نمبر یا امیدوار کے نام کی اندراج کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔جبکہ ڈی ایم سی امیدواروں کی طرف سے درج کردہ پتوں پربذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32042

ملاکنڈ ڈویژن کے تاجر برادری کی تمام ترمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائینگے..وزیراعلیٰ

Posted on

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے بشمول ملاکنڈ ڈویژن کی تاجر برادری کی تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جبکہ ملاکنڈ ڈویژن میں سڑکوں ، رابطہ پلوں ،سبزی منڈی سمیت دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی یقینی بنائی جائے گی ۔ اُنہوںنے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن میں محکمہ بلدیات کے نیچے ٹاﺅن کمیٹیاں مکمل فعال بنائی گئی ہیں جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام اور خصوصاً تاجر برادری کو اس ضمن میںدرپیش مسائل کوجلد حل کیا جائے گا۔تاجر برادری کو ہر ممکن ریلیف دیں گے۔ صوبائی حکومت تجارتی سرگرمیاں مزید فعال بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔سوات ایکسپریس وے کی تکمیل سے پورے ملاکنڈ ڈویژن میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جبکہ ملاکنڈ کی تاجربرادری بھی ایکسپریس وے بھر پور استفادہ کر سکے گی ۔صوبائی حکومت سیاحتی پالیسی اور سیاحتی بورڈ کی تشکیل میں ملاکنڈ ڈویژن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے گی ۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ملاوٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی ، البتہ فو ڈ انسپکیشن کیلئے تمام متعلقہ اداروں کی ایک مشترکہ ٹیم معائنہ کیا کرے تاکہ عوام کو اس حوالے سے مشکلات کا سامنا بھی نہ ہو اور مطلوبہ مقصد بھی حاصل کیا جاسکے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے نظام کو ٹھیک کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقتدار ملا ہے جبکہ موجودہ صوبائی حکومت پورا نظام ٹھیک کرکے عوام کو تمام تر ریلیف فراہم کرے گی ۔ اُنہوںنے یقین دلایا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کی تاجر برادری کو وفاقی سطح پر جتنے بھی حل طلب مسائل کا سامنا ہے، ان مسائل کے حل کیلئے متعلقہ فورم پراقدامات لئے جائیں گے ۔ اُنہوںنے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ میں ٹی ایم اے تمام اُمور کو ریگولیٹ کر رہی ہے جس سے بلدیات کے حوالے سے عوام کے زیادہ تر مسائل جلد حل ہو جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کیلئے پہلے سے دو پل اے ڈی پی میں شامل کئے گئے ہیں جو ٹینڈرنگ فیز میں ہیں ۔ وہ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاورمیں ضلع ملاکنڈ سے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبد الرحیم کی قیادت میں آئے ہوئے تاجربرادری کے ایک وفد سے ملاقات کر رہے تھے ۔ ملاقات میں وزیر زراعت محب اﷲ،ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین سوات فضل حکیم خان، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹر ی شہاب علی شاہ اور وفد کے دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ نے ملاکنڈ ڈویژن کی تاجر برادری کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ان کے تمام تر حل طلب مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔ تاجر برادری کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا ۔ ملاکنڈ ڈویژن میں تجارت کے فروغ کیلئے چھوٹے چھوٹے انڈسٹریل زونز کا قیام یقینی بنایا جارہا ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ ان انڈسٹریل زونز کو ویلنگ کے ذریعے سستی بجلی فراہم کی جائے گی ۔ اُنہوںنے کہاکہ بٹ خیلہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن ہو گئی ہے ، جس سے وہاں کے عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی ممکن ہو ئی ہے جبکہ ملاکنڈ ڈویژن میں ویمن یونیورسٹی کے قیام کی منظوری بھی ہو چکی ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ تیمر گرہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک بڑی واٹر سپلائی سکیم کا قیام بھی ممکن بنایا جارہا ہے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پورے ملاکنڈ ڈویژن کی ترقی و بحالی ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنائی جائے گی ۔ اُنہوںنے کہا کہ چکیسرروڈ اور رابطہ پل کو اے ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے ، جس کی تعمیر سے وہاں کے عوام کو سفری سہولیات فراہم ہو سکے گی ۔اُنہوںنے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن میں ڈبلیو ایس ایس سی کی کارکردگی مزید بہتر کررہے ہیں جس سے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کی صفائی ممکن بنائی جائے گی جبکہ ملاکنڈ ڈویژن میں پیتھم ادارے کی بحالی پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملاکنڈ ڈویژن کی تاجربرادری نے سوات ایکسپریس وے ، ملاکنڈ ڈویژن میں سڑکوں کی تعمیر وبحالی اور شہروں کی خوبصورتی اور تاجربرادری کے مسائل کے حل پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا جبکہ صوبائی حکومت کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔
<><><><><><>

.
وزیراعلیٰ‌سے جاپانی سفیر Mr. Kuninori Matsudaکی خیبرپختونخوا ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے جاپانی سفیر Mr. Kuninori Matsudaنے خیبرپختونخوا ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُموراور خیبرپختونخوامیں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر خیبرپختونخوا حکومت اور جاپانی حکومت کے مابین باہمی تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں جائیکا (JICA)کے تعاون سے سڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جائے گا جس سے قبائلی اضلاع میں سفری سہولیات سمیت تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ اُنہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جائیکا کے تعاون سے 28 ارب روپے کی لاگت سے700 کلومیٹر طویل سڑکوںاور 10 پلوں کی تعمیر ومرمت یقینی بنائی جائے گی جبکہ پلوں سمیت دیہی علاقوں میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بھی مزید بہتر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ روڈ انفراسٹرکچر کی مضبوطی سے صوبے میں سیاحتی اور تجارتی سرگرمیاں مزید بڑھیں گی ۔وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ پلاننگ کمیشن کی وسطاعت سے صوبے میں سڑکوں کی بحالی و مرمت کا جامع مسودہ جائیکا اور جاپانی سفارتخانے کو پہلے سے ہی بھجوادیا گیا ہے جبکہ جائیکا نے خیبرپختونخوا کے مختلف سیکٹرز میں ترقیاتی سکیموں کیلئے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ طور خم بارڈرپر انفراسٹرکچر کی بہتری اور 24/7 گھنٹے کھولنے سے صوبے میں تجارتی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے جبکہ صوبائی حکومت وسطی ایشیاءممالک سے تجارتی سرگرمیاں بڑھا رہی ہے، جس سے صوبے کی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔روڈ نیٹ ورکس اور دیگر انفراسٹرکچر کی بحالی سے صوبے میں سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گاجبکہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی بہتری سے کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں بھی بہتری آئے گی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سماجی خدمات کی بہتری اور کمیونٹی کی ترقی کیلئے کامیاب جوان پروگرام کا اجراءکردیا ہے جبکہ صوبائی حکومت سماجی خدمات اور صوبے میں کمیونٹی کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔صوبائی حکومت کی خصوصی توجہ صوبے میں ملکی اور بین الاقوامی سیاحت کے فروغ پر مرکوز ہے ۔ سیاحت کے فروغ سے صوبے کے محصولات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں میں جائیکا (JICA)کے تعاون پر جاپانی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ صوبے کی ترقی کیلئے جاپانی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ روابط جاری رکھے گی جبکہ باہمی تعاون کو مزید آگے لیکر جائیں گے ۔ اس موقع پر جاپانی سفیر Kuninori Matsudaنے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کی کاوشوں کی تائید کی ہے جبکہ صوبے میں سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقداما ت پرخیبرپختونخوا حکومت کو سراہا ہے ۔جاپانی سفیر نے عندیہ دیا ہے کہ عنقریب جائیکا کے صدر کا پاکستان دورہ اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ایلمنیٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اکبر ایوب ،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو و دیگر بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔
……………..

وزیراعلیٰ‌کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی اور صوبہ خیبرپختونخوا کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت و دیگر امور کے بارے آگاہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، قبائلی عوام کی دیر پا ترقی کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات اور درپیش چیلنجز پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ میگا پروجیکٹس پر پیش رفت اور صوبائی حکومت کی جانب سے صنعت اور سیاحت کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سیاحت اور صنعت کاری کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، جس سے صوبہ معاشی طور پر مستحکم ہونے جارہا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32035

پشاورہائی کورٹ نے ملاکنڈ ڈویژن میں‌ٹیکس کٹوتی رقم ریونیومحکمہ کو ادانہ کرنے حکم دیدیا

سوات(چترال ٹائمزرپورٹ) پشاورہائی کورٹ مینگورہ بینچ / دارالقضاء سوات نے ٹیکس کی کٹوتی کی رقم ریونیومحکمہ کو نہ دینے کا حکم دیدیا ہے. تفصیلات کے مطابق رحیم اللہ چترالی ایڈووکیٹ کی وساطت سے M/Sلالہ اکبر خان وغیرہ کے عنوان سے ایک مقدمہ /رٹ پٹیشن دارلقضاء میں دائرکرکے موقف اختیار کیا گیا کہ ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس withholding/ٹیکس وغیرہ جوکہ SRO 12/13کے تحت مسثنی قرار دیاہے لیکن گورنمنٹ آف پاکستان مذکورہ ایس اراوسے ہٹکر رجسٹرڈگورنمنٹ کنٹریکٹر سے ٹیکس withholding/ٹیکس وغیرہ کی کٹوتی کر تی ہے جو کہ غیرقانونی اور غیرشرعی ہے-ابتدائی بحث کے بعدمذکورہ بیچ کے جج صاحبان جسٹس سیدارشد اور جناب جسٹس وقاراحمد نے سائلان کے موقف کو درست گردانتے ہوئے ریسپانڈنٹس /محکمہ کو ہدایات جاری کی کہ وہ متذکرہ ٹیکس کی کٹوتی کی رقم ریونیومحکمہ کو نہ دی جائے اور چودہ یوم کے اندر اندرجواب عدالت عالیہ میں جمع کرنے کی ہدایت بھی کی-
phc order malakand tax free zone

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32037

ڈپٹی کمشنرز17فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کی خود نگرانی کریں..کمشنرملاکنڈ

Posted on

سوات (چترال ٹآئمز رپورٹ‌) کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن ریاض خان محسود کی زیر صدارت انکے دفتر سیدو شریف میں انسداد ِپولیو مہم کے ڈویڑنل ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم،ڈویڑن بھر کے ڈپٹی کمشنرز سمیت ڈی ایچ اوز اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی حکام نے کمشنر کو 17فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن ریاض خان محسود نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کی خود نگرانی کریں اور مہم کے پہلے روز پولیو ٹیموں کو جتنے بھی مسائل درپیش ہو وہ اگلے دن فوری طور پر حل ہونے چاہئے تاکہ مہم میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اور مہم کامیابی سے اختتام پزیر ہو انہوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کیلئے فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کو ہر حال میں کامیاب بنانا ہے تمام افسران واہلکاران قومی جذبے کے تحت پولیو مہم میں خدمات سرانجام دیں تاکہ ملک کو اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا مل سکے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32030

اطلاع برائے بھرتی چترال سکاوٹس، تمام امیدواران کل 9 بجے سےپہلے چترال سکاوٹس گراونڈ پہنچ جائیں

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وہ تمام خواہشمند امیدواران جو چترال سکاوٹس میں‌بھرتی کیلئے 13اور14فروری کوبھرتی رجسٹریشن سے رہ گئے ہیں‌کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ کل یعنی 15فروری ہفتہ کے دن صبح‌نوبجے سے پہلے چترال سکاوٹس گراونڈ حاضرہوجائیں‌. 9 بجے کے بعد کسی بھی امیدوار کو انٹری کی اجازت نہیں‌دی جائییگی. کوئی بھی امیدوار اپنے ساتھ موبائل لانے سے گریز کریں اورامیدوار کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ افراد کی انٹری کی اجازت نہیں‌ہوگی.اس امر کا اعلان چترال سکاوٹس کی طرف سے جاری ایک نوٹس میں‌کیا گیا ہے . یادرہے کہ جمعہ کے دن کافی امیدوار رجسٹریشن سے رہ گئے تھے جس کی بنا پر کمانڈنٹ ودیگر اعلی حکام نے یہ احکامات جاری کی ہے.

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32019

برطانوی شہزادہ اور شہزادی کے والہانہ استقبال پر چترال کے ڈپٹی کمشنر سے اظہار تشکر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)برطانیہ کے شاہی خاندان نے ضلع لوئر چترال کے ڈپٹی کمشنر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا شاہی خاندان کے افراد کے والہانہ استقبال پر مشکور ہیں، شہزادی ڈیاناکے دورہ سے متعلق تصاویر پر مشتمل البم تحفے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شاہی خاندان نے ضلع لوئرچترال کے ڈپٹی کمشنر ڈی سی نویداحمد کواظہارتشکر کا خط لکھا، جس میں کہا گیا چترال میں شاہی خاندان کے افرادکے والہانہ استقبال پرمشکورہیں، دورے کے موقع پر اطمینان بخش انتظامات کئے گئے۔خط میں کہا گیا عوام کی محبت اور اعلیٰ انتظامات کے سبب ان کادورہ یادگاربن چکاہے، شہزادی ڈیانا کید ورہ سے متعلق تصاویر پر مشتمل البم تحفے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، شاہی خاندان کے دورے کیلئے کئے گئے اطمینان بخش انتظامات کئے گئے۔

یاد رہے برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے اکتوبرمیں پاکستان کا تاریخی پانچ روزہ دورہ کیا تھا، پانچ روزہ دورے میں شہزاد ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے لاہوراسلام آباد اور چترال کا دورہ کیا، کیلاش کی ثقافت دیکھی اور بادشاہی مسجد بھی گئے جبکہ وزیراعظم عمران خان سے اور صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کی۔پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد پر رائل وزٹ پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ نمبرون پررہا اور، عوام نے حسین شہزادی کیٹ مڈلٹن اور خوبرو شہزادے ولیم کا پاکستان آمد پرشکریہ ادا کیا۔برطانوی شاہی جوڑے شہزادے ولیم اور اْن کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی ٹرک آرٹ سے مزین رکشے میں سفر کر کے سب کے دل جیت لیے تھے۔آخری روز بھی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے لاہور کے ایس او ایس ویلیج میں بچوں کے ساتھ وقت گزار، بچوں کے کمرے میں گئے اور خوب گپ شپ لگائی، شاہی جوڑے نے اسلام آباد میں کے نائن سینٹر کا دورہ بھی کیا۔برطانوی شاہی مہمان پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ روانہ ہوئے، دورہ کے آخری تقریب میں انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں آرمی سینٹر کا بھی دورہ کیا اور خیبر رائفل ملٹری پوسٹ کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔
prince of wallies letter to dc chitral scaled
prince william and princes chitral kalash visit

Prince William Chitral visit 2.jpg22 broghil2

Prince William Chitral visit 2.jpg22

Prince William Chitral visit 3

Prince William Chitral visit 9

Prince William Chitral visit 8

Prince William Chitral visit 7

Prince William Chitral visit 4

british prince Waliam and princes arrived Chitral 1

akah breafing to prince William at Bumburate Chitral 2
british prince Waliam and princes arrived Chitral 3 princes waliam arrieved chitral british prince Waliam and princes arrived Chitral 2
princes of wallies

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32001

اظہار مسرت ومبارکباد…… منجانب : بریگیڈیر ( ریٹائرڈ) خوش محمد

Posted on

حالیہ PMS میں شاندار کامیابی پر میں اپنی جانب سے انیس الرحمان ولد محد دوست ، فواد احمد ولد خوش ولی، شگفتہ سرور ولد حکیم سرور، سلیم اللہ خان ایوبی ولد امان اللہ خان ، ریاض احمد ولد عبد الحمید خان ، نوید احمد ولد عزیز اللہ اور نادر نظر ولد اکبر خان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ چترال میں اس سال اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے صوبائی سطح پر ہونے والے سول ملازمتوں کی اعلیٰ اسامیوں میں اپنے اور قوم کے لئے بلند مقام حاصل کر لیا ہے ۔ ہم اپنے تمام طالب علموں سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ میرٹ کو اپنا معیار بنائیں ۔ تعلیم حاصل کرنے کا اصل مقصد بھی میرٹ ہی ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ یہ افیسرز عملی زندگی میں آنے کے بعد قوم کا اثاثۃ ثابت ہوں گے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, خطوطTagged
31994