Chitral Times

یونیورسٹی آ ف چترال نے ایم اے (پرائیویٹ) سالانہ امتحانات برائے2019کے نتائج کا اعلان کردیا

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال نے ایم اے (پرائیویٹ) سال 2019کے پریویس اور فائنل کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کے آٹھ مضامین یعنی عربی، اکنامکس، انگلش، ہسٹری، آئی۔آر، اسلامیات، پولیٹکل سائنس اور اردومیں مجموعی طور پر 753امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 559امیدواران کامیاب قرار پائے۔ یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 74فیصد رہا۔اعلامیے میں مزید کہاگیاہے کہ مذکورہ امتحان کے دوران بننے والے یو۔ایف۔ایم(UFM)کیسز کی سماعت بدھ مورخہ 25مارچ 2020کو جامعہ چترال میں ہوگی۔ مذکورہ نتائج یونیورسٹی کے ویب سائٹ https://uoch.edu.pk/index.php/examinations/results/ پر دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ امیدواروں کے ڈی ایم سی (DMC) اُن کے مستقل پتوں پر بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔
.
اس سے قبل کنٹرولر امتحانات کے دفتر میں منگل 10مارچ کو ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری تھے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر بخاری نے شفاف امتحانات کے کامیاب انعقاد اور دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کمپیوٹرائیزڈ نظام کے تحت نتائج مرتب کرنے پرشعبہ امتحانات کے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔
chitral Universiyt 1 scaled

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32836

ڈپلومہ آف کامرس/بزنس ایڈمنسٹریشن امتحان 11مارچ سے شروع ہو گا..کنٹرولر

Posted on

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پشاور کے زیر انتظام ڈپلومہ آف کامرس/بزنس ایڈمنسٹریشن کا سالانہ امتحان برائے 2020، 11مارچ بروز بدھ سے شروع ہو رہا ہے۔ مذکورہ بالا امتحان کا شیڈول بورڈ کی ویب سائٹ www.kpbte.edu.pkپر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔اس امرکا اعلان کنٹرولرامتحانات کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ میں‌کیاگیا ہے .

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32828

اپرچترال کےٹرانسپورٹروں کی من مانیاں عروج پر، انتظامیہ خاموش تماشائی…عوامی حلقے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) بریپ وملحقہ علاقوں‌کے عوام نے اپرچترال انتظامیہ سے ٹرانسپورٹروں‌کی طرف سے بے تحاشہ کرایوں‌کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تیل کی قیمتوں میں‌کمی کے باوجود بھی ٹرانسپورٹروں‌کی من مانیاں بدستورجاری ہیں جبکہ اپرچترال انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ مہینوں‌جاری کرایہ ناموں پرابھی تک عمل درآمد نہ ہوسکی ہے .
.
اپرچترال کے مختلف علاقوں‌سے تعلق رکھنے والےافراد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ اپرچترال ضلع بننے کے بعد لوگوں‌میں‌خوشی کی لہردوڑ گئی تھی کہ الگ ضلعی انتظامیہ کم ازکم سرکاری نرخ ناموں‌پرعملدرآمد کویقینی بنائیگی مگرستم ظریفی یہ ہے کہ تحصیلدارسے لیکرڈپٹی کمشنرتک اورٹریفک افسرسے لیکر ڈی پی او تک سب بونی میں ڈھیرے ڈالے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام گوناگوں‌مسائل کا شکارہے. بریپ سے تعلق رکھنے والے ایک سماجی کارکن نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کونام ظاہرنہ کرنے کا استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں من مانی کرایوں‌کے خلاف کھلے عام بولوں گاتوکل کوئی بھی مجھے اپنی گاڑی میں بیٹھنے نہیں‌دیگا، انھوں‌نے بتایا کہ آئےروز ٹرانسپورٹروں‌کے ساتھ ناجائز کرایوں‌کے خلاف جھگڑا گالم گلوچ اورہاتھاپائی تک پہنچ جاتی ہے. مگرانتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہے . انھوں نے بتایا کہ چترال سے بریپ 600روپے اورمستوج میں 500روپے فی سواری وصول کررہے ہیں اسی طرح بونی سے بریپ 350اورمستوج میں 300روپے لیا جاتا ہے .
.
انھوں‌نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ من مانی کرایوں‌کا فوری نوٹس لیں اور سرکاری نرخ ناموں‌پر عملدرآمد کویقینی بنانے کیلئے مجسٹریٹس کومتحرک کرے ، ٹریفک پولیس کو مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے، خصوصی طور پر مستوج، بریپ ، ہرچین ودیگرمقامات پر ٹریفک پولیس کی موجود گی انتہائی ضروری ہے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف ملنے کے ساتھ الگ ضلع بننے کا ثمربھی لوگوں‌تک پہنچ سکے.
.
انھوں‌نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مستوج کے نام پر تعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو مستوج ہی میں خدمت کا موقع دیا جائےتاکہ چھوٹے موٹے عدالتی کاروائیوں‌کونمٹانے سے عوام کو مذید ریلیف ملیگا.

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32824

اڈیٹرایسوسی ایشن چترال کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ اور دوگھنٹے کی قلم چھوڑہڑتال

Posted on

چترال ( محکم الدین ) اَڈیٹرایسوسی ایشن خیبر پختونخوا سب کمیٹی چترال کے زیر انتطام ڈسٹرکٹ اکاءونٹ آفس چترال کے ملازمین نے منگل کے روز دو گھنٹے کی قلم چھوڑ ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جس میں اکاونٹس کے تمام اسٹاف نے شرکت کی ۔ اس موقع پر احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اَڈیٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا سب کمیٹی چترال کے چیرمین عبدالقادر ، جنرل سیکرٹری محمد علی بیگ ، فنانس سیکرٹری فضل حق اور ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران معراج احمد اور احمد حفیظ نے کہا ۔ کہ وہ حکومت کے امتیازی سلوک کی پُر زور مذمت کرتے ہیں ۔ جو انہوں نے اَڈیٹر اینڈ اکاوء نٹس کے ساتھ روا رکھا ہے ۔ اَڈٹ اینڈ اکاءونٹس کے ملازمین تنخواہوں اور دیگر حکومتی مراعات کے سلسلے میں غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک کا شکار ہیں ۔ جنہیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ اور اُن کی ایک نہیں سُنی جا رہی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ملک میں ہوشربا مہنگائی سے تمام ملازمین متاثر ہیں ۔ لیکن حکومت مراعات ،عنایات اور نوازشات کی بارش چند مخصوص محکموں پر کر رہا ہے ۔ جبکہ اڈیٹرکی ذمہ داریاں اور کام اُن سے کہیں زیادہ ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ اَڈٹ اینڈ اکاءونٹس کے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کو ایف بی آر ، جوڈیشری ، ایف آئی اے ، نیب ، قومی اسمبلی ، سینٹ وغیرہ کے تنخواہوں کے برابر لایا جائے ۔ اور اَڈٹ اینڈ اکاءونٹس کے ملازمین میں پائی جانے والی احساس کمتری ، ہیجانی کیفیت اور محرومی کو دور کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دی ۔ اور امتیازی سلوک اسی طرح جاری رہا ۔ تو وہ اپنے صوبائی قیادت کے احکامات کے مطابق ہر قسم کے احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔ جس میں مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ اور دفاتر کی تالا بندی بھی کی جاسکتی ہے ۔ اس سے اداروں اور عوام دونوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32817

بدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (چترال ٹائمز رپورٹ‌) بدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے.
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا طا قتور سلسلہ پاکستان میں منگل کے روز سے داخل ہوگا جس سے دو سے تین دن تک (بدھ تا جمعہ) مزیدبارش ہوگی جس کے زیر اثر:

بدھ سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد ، پنجاب کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے
.
کوئٹہ ، ژوب ، پشین ، ہرنائی ، قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ ، پنجگور ، زیارت ، قلات ، مستونگ میں منگل (شام) سے جمعرات تک ، جبکہ سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، شکار پور اور شہید بینظیر آباد میں منگل (شام) اور بدھ کے روز تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کراچی سمیت زیریں سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔
.
کشمیر ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، مردان ، اسلام آباد / راولپنڈی ، جہلم ، گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا ، ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد کے اضلاع میں بدھ اور جمعرات کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
.
خیبر پختونخوا ، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان ، کشمیر ، اور ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں موسلادھار بارش سے طغیانی اور پہارٰ ی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
اس دوران تمام متعلقہ حکام کو کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لئےاحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32813

کرونا وائرس،اقدامات کااعلان، دفترات کے دروازے کھلا چھوڑیں، بائیومیٹرک حاضری بند

Posted on

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ‌)‌ ملک میں کرونا وائرس کی موجودگی کے کیسز رپورٹ ہونے کے پیشں نظر، حکومت خیبر پختونخوا نے عام لوگوں کی آگاہی کیلئے مندرجہ ذیل احتیاطی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ جن پر طبی ماہرین نے بھی عمل کرنے کی ہدایت کی ہے تفصیلات کے مطابق جن احتیاطی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے ان کے تحت ہر ایک کو ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے کچھ عرصہ کیلئے احتیاط کر نی چاہیے۔ بائیو میٹرک حاضریا ں لگانے کا عمل روک کر حاضری رجسٹر استعمال کیا جائے۔ سائیڈ ریلنگ اور دروازے پر دستک دیکر چھونے سے بھی لازمی طور پر پرہیز کیا جائے۔ اہلکار اور افسران دروازے کو کھلا چھوڑیں تاکہ انہیں کھولنے کیلئے دروازوں کو چھونے سے بچا جا سکے۔ اسی طرح مشترکہ استعمال کی اشیا ء اور آلات مثلا کمپیوٹر کی بورڈ، فیکس مشین اور ٹیلی فون استعمال کرنے والے آپریٹرز، ایسی اشیا ء استعمال کرتے ہوئے ڈسپوزیبل دستانے پہنیں۔ افسران اس امر کو بھی یقینی بنائیں کہ زکام کا حامل کوئی بھی فردلازمی طور پر ماسک پہنے اور ایک ماسک ایک دن سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے۔ بلکہ اس کو روزانہ نئے سے تبدیل کیا جائے۔ زکام اور بخار کی علامات والے کسی بھی فرد کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جائے اور عملے کے ہر فرد کے صابن سے ہاتھ دھونے کو ہر تین یا چار گھنٹے بعد لازمی طور پر یقینی بنایا جائے۔ اور ہاتھ دھونے کا عمل لازمی طور پربیس سیکنڈ تک ہونا چاہیے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32808

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پرتقریب

Posted on

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ‌) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع چترال کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا. جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کثیر تعداد میں شریک ہوئیں. خواتین سکالرز نے اپنے خطابات میں اسلامی تعلیمات کے مطابق عورتوں کے حقوق اور ذمہ داریوں کی وضاحت کرنے کے ساتھ مغرب سے درآمد شدہ نعرہ “میرا جسم میری مرضی” کو شرم و حیا کے منافی قرار دیکر اس کی بھر پور مذمت کی اور کہا کہ ان خواتین کا نعرہ ہوسکتا ہے جو اسلامی اصولوں کے بجائے مغربی تھذیب و تمدن اور مادر پدر آزادی کے خواہاں ہیں. ہم ان متنازعہ اور غیر شائستہ نعروں کی پرزور مذمت کرتے ہیں. اور اس مارچ کے خلاف آج دختران اسلام پورے پاکستان میں خواتین کے اصل مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے میدان میں نکل آئی ہیں آج یہاں قتیبہ سکول میں منعقد ہونے والی تقریب بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے.جس میں “عورت مارچ” کے نام سے بے حیائی کو فروغ دینے کے مغربی ایجنڈے کی بھرپور مذمت اور اس سے برات کے اعلان کے ساتھ اسلامی اصولوں کو پیش نظر رکھ کر خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا.

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32805

اکیڈیمی ادبیات اسلام آباد میں حسن قرآت مقابلےاورچترال کے مسائل حوالے پروگرام

Posted on

اسلام آباد (چترال ٹائمز رپورٹ ) اکیڈمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے کانفرنس ہال میں مولانا عمران احمد چترالی اینکر پرسن ڈی ٹی ایچ نیوز کے زیر اہتمام ایک پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی انعام میمن تھے۔ پروگرام میں چترال سے تعلق رکھنے والے ممتاذ دینی ، علمی ، سیاسی و کاروباری اشخاص، طلباء اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ پروگرام تین نشستوں پر مشتمل تھا۔ پہلی نشست پاکستان بھر کے دینی و عصری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم چترالی طلباء کے مابین مسابقہ حسن قرآت کے آخری مرحلہ (فائینل راؤنڈ) کی تھی جس کے لیے کراچی ، لاہور، پشاور اور چترال سے مجموعی طور پر سات طلباء کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گیے تھے۔ ججز کے فرائض قاری وقار احمد چترالی، قاری سلطان ولی اور قاری ضیاءالدین انجام دے رہے تھے۔ مسابقہ حسن قرآت میں دروش پبلک سکول دروش کے ہونہار طالبعلم صبغت اللہ نے پہلی پوزیش ، دارلعلوم سرحد پشاور کے طالبعلم احتشام الحق اور جامعہ دالعلوم کراچی کے طالبعلم ہدایت الرحمن نے برابر نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ منظور اسلامیہ لاہور کے طالب علم شعیب الرحمن نے تیسری پوزیش حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیے جن کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بالترتیب پچاس ہزار روپے، تیس ہزار روپے اور بیس ہزار روپے کے نقد انعامات کا اعلان کیا گیا۔
.
دوسری نشست چترال کےمعاشی اور معاشرتی مسائل اور ان کے حل کے متعلق چترال کے صاحب الرائے اشخاص کی تقاریر و تجاویز پر مشتمل تھی۔ معاشی مسائل میں ان عوامل کو زیر بحث لانے کی کوشش کی گئی تھی جو چترال کی ترقی و حوشحالی کی راہ میں حائل ہوں جیسا کہ حصول تعلیم میں دشواری ، غربت، بیروزگاری ، کاروبار کے مواقع اور نوجوانوں کی عدم دلچسپی وغیرہ۔ جبکہ معاشرتی مسائل میں چترال کی امن و آشتی ، بھائی چارگی اور مثالی اقدار پر ممکنہ طور پر اثر انداز ہونے والے عوامل کا احاطہ کیا گیا تھا جن میں سوشل میڈیا کا منفی استعمال، سیاسی ہم آہنگی کا فقدان ، بین المسالک و لمذاہب عدم ہم آہنگی کا خدشہ اور منشیات کی بہتات جیسے عنوانات پر سیر حاصل بحث کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔
.
مقررین میں شیر زاد علی حیدر، عبدالطیف ، رضیت باللہ ، مولانا حسین احمد ، قاضی نسیم ، احمداللہ ، قاضی عنایت جلیل اور حافظ انعام میمن وغیرہ نے نہایت خوشگوار ماحول میں اپنے زرین خیالات کا اظہار کیے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ چترال کی ترقی و حوشحالی کے لیے نوجوانوں کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ یہاں کے قدرتی وسائل سے بھرپور فائیدہ اٹھانے کے لیے کاروبار کی طرف توجہ دینا ہوگا اور مقامی پروڈکٹ کو غیر چترالیوں کے ہاتھوں سستے داموں فروخت کرنے کی بجائے خود ہی چترال سے باہر مارکیٹ تک پہنچانے کے لیے کمر بستہ ہونا پڑیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال کی امن و آشتی ، بھائی چارگی اور عظیم اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے نسلی و علاقائی تعصبات ، سیاسی اور نظریاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک چترالی کی حیثیت سے اتحاد و اتفاق سے ترقی و حوشحالی کی طرف بڑھنا ہوگا۔
.
مقررین نے مزید کہا کہ آجکل ثقافت کے نام پرروایتی اقداروحدود کا خیال رکھے بغیر ڈھول کلچر کو پروموٹ کرنے کی دانستہ یا نادانستہ کوششیں دیکھنے میں آرہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ تہذیب و حیا کے حدود کے اندر رہتے ہوئے منفرد طرز کا فن موسیقی ہماری ثقافت کا ایک چھوٹا سا حصہ ضرور ہے لیکن کل ثقافت ہر گز نہیں ہے۔ اس کے برعکس پیار محبت ، ہمدردی و رواداری ، خیر خواہی و بھائی چارگی ، ایثار و مہمان نوازی اور سب سے بڑھ کر امن و آشتی اور حب الوطنی نہ صرف ہمارے عظیم اقدار کا حصہ ہیں بلکہ پورے پاکستان میں ہماری پہچان بھی ہیں۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس جیسے پروگرامات کے زریعے اہالیان چترال کی حقیقی ثقافت اور بے مثال اقدار کو دنیا بھر میں پروموٹ کرنے کی کوشش کیجائے۔ شرکا نے پروگرام کو اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام قرار دے کر پروگرام کے روح رواں مولانا عمران احمد چترالی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیے۔
.
پروگرام کی تیسری نشست محفل مشاعرہ کے لیے مختص تھی۔ شعرا میں شیر ذاد حیدر ، قاضی عنایت جلیل ، سیدالابرار ، صفدر شاہ ساجد و دیگر شامل تھے۔ شعرا نے حمد ، نعت ، اصلاحی کلمات اور درد بھری غزلیں سنا کر شرکاء سے خوب داد وصول کیے۔ نوجوان شاعر امین الاسلام نے “پاکستان سے متعلق کرونا وائرس کے تاثرات ” کے عنوان سے معاشرے کی خامیوں کو بھرپور طنز و مزاح کے ساتھ بیان کرکے محفل کو خوب زعفران زار کیا۔
.
پروگرام میں چترال کے قابل فخر فرزند قاضی عنایت جلیل کی تصنیف “جانان چینی ” کی رونمائی بھی کی گئی۔ جانان چینی میں چترال اور ہمسایہ ملک چین کی قدیم روایاتی و ثقافتی یکسانیت کو نہایت خوبصورت انداز میں تحریر میں لائی گئی ہے۔ مصنف نے اپنی تحقیق میں چترالی زبان میں مستعمل الفاظ ششنگ ، قلمقی یا علمقی ، نہنگ ،خطھائے اور دیگر قدیم الفاظ کا چین کی تاریخ کے ساتھ تعلق کو نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے۔ کتاب کے آخری صفحات میں سی پیک روٹ کے لیے وادی چترال کی موزونیت کو مدلل اور جاندار انداز میں زیر بحث لایا گیا ہے۔ شرکائے محفل نے “جانان چینی” کو قاضی عنایت جلیل کی جانب سے شاندار کاوش قرار دئیے۔
.
پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی حافظ انعام میمن دیگر مہمانان گرامی کے ساتھ حسن قرآت مسابقہ کے فائینل راونڈ تک پہنچنے والے قراء اور پوزیشن لینے والے طلباء و دیگر میں انعامات تقسیم کیے۔ سب سے آخر میں پروگرام کے مہتمم مولانا عمران احمد چترالی نے گوناگوں مصروفیات سے وقت نکال کر تشریف لانے خصوصا دور دراز شہروں سے تشریف لانے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پروگرام کے لیے ہال مختص کرنے پر اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ خصوصی طور پر پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے شب وروز انتھک محنت ، جدوجہد اور تکنیکی معاونت کرنے پر امین الاسلام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور چترال کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر فورم پر اپنی کوششوں کو جاری و ساری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
husne qiraat isb3

husne qiraat isb2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32800

اے.کے.ایچ.ایس.پی چترال کے ریجنل منیجرمعراج الدین پنجاب اورکے پی کے ریجنل ہیڈ تعینات

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کے چترال میں ریجنل منیجر معراج الدین کو ترقی دے کر خیبر پختونخو ا ور پنجاب کا ریجنل ہیڈ تعینات کردیا گیا ہے۔اس سے قبل وہ آغا خان ایجوکیشن سروس میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ معراج الدین کینیڈا کی ایک معروف یونیورسٹی سے منیجمٹ کا کورس اور کراچی یونیورسٹی سے کیمسٹری میں ایم۔ فل بھی کرچکے ہیں۔وہ جولائی 2018ء سے اے کے ایچ ایس پی چترال کے ریجنل منیجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھارہے تھے۔ جہاں‌ بہتر کارکردگی کی بنا پرانھیں دوصوبوں کا ریجنل ہیڈ مقررکیاگیا ہے.

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32785

یوم خواتین کے موقع پرچترال میں تقریبات، خواتین میں خودکشی کے رجحان پرتشویش کااظہار

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں لوئر اور اپر چترال میں تقریبات منعقد ہوئے ۔ جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور طالبات نے شرکت کی ۔ لوئر چترال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چترال پولیس کی پہلی خاتون انسپکٹر دلشاد پری نے کہا ۔ کہ چترال کی خواتین کو معاشرے میں وہ مسائل درپیش نہیں ہیں ۔ جتنا دوسرےعلاقوں کی خواتین اور بچیوں کو درپیش ہیں ۔ کوئی بھی معاشرہ سو فیصد مسائل حل نہیں کر سکتا ۔چترال کے والدین دیگر علاقوں کی نسبت بچیوں کابہت زیادہ خیال رکھتی ہیں ۔ اس کا منفی اثر بھی بچیوں پر پڑ رہا ہے ۔ والدین کو بچوں کی پرورش میں میانہ روی اختیار کرنا چاہیئے ۔ اور بچیوں پر لازم ہے ۔ کہ والدین اور بہن بھائیوں کا احترام کریں ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال میں خواتین خاص کر نوجوان خواتین میں خود کشی کے رجحان نے وبا کی شکل اختیار کی ہے ۔ اور انتہائی معمولی نوعیت کے مسائل کی بنیاد پر خواتین اپنی زندگی کا چراغ گل کر لیتی ہیں ۔ خود کشی کے ان واقعات میں غربت کا عمل دخل نہ ہو نے کے برابر ہے ۔ ہمیں اپنے مسائل کو ایک دوسرے کے ساتھ شئیر کرنا چاہیئے ۔ تاکہ اس کا کوئی حل نکل سکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عورت اپنے آپ کو خود سستا کرے ۔ تو اس کی وقعت نہیں رہتی ۔ اگر اپنی عزت کا خیال رکھے ۔ تو کوئی بھی اس پر اثر انداز نہیں ہو سکتا ۔

اس موقع پر ایکسس پراجیکٹ کے کو آرڈنیٹر شمیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ صحت مند ماں اور بچہ ہی اچھے شہری بن سکتے ہیں ۔ اوریہ تب ہی ممکن ہے ۔ کہ خواتین سائنسی بنیادوں پر اپنی اور بچوں کی صحت کا خیال رکھیں ۔ خواتین کا عالمی دن ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے ۔ کہ ہم اپنے کلچر کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیم اور صحت پر توجہ دیں ۔ اور خواتین کی بہتری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کریں ۔ اس موقع پر محترمہ گلنار بھی موجود تھیں ۔ اسی قسم کی ایک اور تقریب اپر چترال کے مقام بونی میں منعقد ہوئی ۔ جس میں بھی خواتین نے اس دن کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
women day chitral

اسی طرح خوتین کاعالمی دن کی مناسبت سے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے AQCESSپراجیکٹ کے مالی معاونت سے ضلع اپرچترال میں‌بھی ایک تقریب منعقد ہوئی . جس سے اے کے آر ایس پی کے پروگرام منیجر سید سجاد حسین شاہ،ڈی پی او اپر چترال ذولفقار احمد تنولی ، سابق ایجوکیشن افیسر نور شابہ، پی ایم ایس افیسر شگفتہ، پراجیکٹ کوارڈنیٹر ایکسس شمیم اختراور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے علاقے میں خواتین کے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہاکہ سول سوسائٹی کو حکومت کے شانہ بشانہ کام کرے تاکہ علاقہ حقیقی ترقی سے ہمکنار ہوسکے کیونکہ خواتین آبادی کی نصف کے برابرہیں اور گاڑی کے چارمیں سے دوپہیئے کے طور پر وہ ہی چلاتی ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او اپر چترال نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایان خدمات انجام دینے والی خواتین میں تعریفی شیلڈ تقسیم کئے۔
booni women day upper chitral scaled

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32779

دومہینے گزرگئے ،دروش ہسپتال کے نئے تعینات ڈاکٹرزتاحال چارچ نہیں‌سنبھالے

Posted on

دروش(چترال ٹائمزرپورٹ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش میں تعینات ہونے والے چار ڈاکٹرز تبادلے کے احکامات جاری ہونے کے دو مہینے بعد بھی ڈیوٹی پر نہیں آئے۔ ڈیڑھ سال سے زیادہ کا عرصہ دروش ٹی ایچ کیو ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز کی عدم دستیابی اور اس وجہ سے عوامی احتجاج کے بعد صوبائی محکمہ صحت نے دروش ہسپتال کے لئے دو لیڈی ڈاکٹروں اور دو میل میڈیکل افسروں کی تعیناتی کا اعلامیہ 10جنوری 2020؁ء کو جاری کر دیا تھا جسکے بعد کئی ہفتوں سے ہسپتال کے سامنے جاری دھرنا ختم کیا گیا تھا تاہم تقرری کے دو مہینے پورا ہونے کے باوجود دروش ہسپتال میں تعینات ہونے والے ڈاکٹروں نے چارج نہیں سنبھالا جسکی وجہ سے عوامی مایوسی میں اضافہ ہو گیاہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو صوبائی حکومت صوبے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کا دعویٰ کررہی ہے جبکہ دوسری طرف حالت یہ ہے کہ سرکاری اہلکار حکومتی احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونا یقینا حکومتی اتھارٹی کی کمزوری ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹروں کے تبادلے کے حکمنامے میں انہیں فوری طور پر سابقہ چارج چھوڑ نے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.
اس حوالے سے انتہائی ذمہ دار ذریعے نے میڈیا کو نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ دروش ہسپتال میں تعینات ہونے والے ڈاکٹروں کی مضبوط سیاسی پشت پناہی ہورہی ہے اور اسی وجہ سے وہ حکومتی احکامات کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال دروش ہسپتال میں تعینات ہونے والی کم از کم دو لیڈی ڈاکٹروں کے تبادلے منسوخ کرانے میں حکمران جماعت کے صف اول کے لیڈر پیش پیش رہے اور ایک لیڈر مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کا تبادلہ منسوخ کرانے کیلئے بذات خود محکمہ صحت کے ڈائریکٹوریٹ کے چکر لگاتا رہا اور تبادلہ مسنوخ کرانے میں کامیاب ہوا۔ اس بار بھی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے بااثر سیاسی لیڈروں کی پشت پناہی کی وجہ سے لیڈی ڈاکٹروں کے تعیناتی کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32777

دروش انتظامیہ کی کاروائی، جِن ڈاکٹرکی کلینک بندکردی گئی،سامان قبضے میں لیکرانکوائری شروع

Posted on

دروش (نمائندہ چترال ٹائمز) اسسٹنٹ کمشنردروش نےجنجریت کے جِن ڈاکٹرکی کلینک بندکرکے سرجری کےسامان اورادویات اپنے قبضے میں لے لیا ہے. گزشتہ دن جِن ڈاکٹرکے حوالے سے سماء ٹی وی پر خبرچلنے کے بعد دروش انتظامیہ متحرک ہوگئی تھی. اسسٹنٹ کمشنردروش عبدالحق نے ڈی ایس پی دروش اور ڈی ایچ او چترال کو الگ الگ مراسلوں‌میں جِن ڈاکٹر کے حوالے سے انکوائری کرنےکو کہا تھا اورہفتہ کے دن خود پولیس کے ہمراہ جنجریت میں جِن ڈاکٹرکے گھر پر چھاپہ مارکرسرجری کے سامان اورادویات اپنے قبضے میں‌لیکرغیرقانونی کلینک بند کرنے کی ہدایت کی تھی.
.
یادرہے کہ گزشتہ تقریبا دومہینوں‌ سے دروش کے نواحی گاوں جنجریت میں ساتویں جماعت کا طالب علم جنید لوگوں کا علاج کررہا تھا . ذرائع کے مطابق ایک سینئرجِن ڈاکٹرجنید کے وجود میں اکرمریضوں‌کا معائنہ کررہا تھا اورساتھ ضرورت پڑنے پر اپریشن بھی کررہا تھا. اورجتنے لوگوں کی اپریشن ہوئی ہے ان میں اکثرصحت یاب بتائے جارہے ہیں . تاہم ڈاکٹراس بچے کے خلاف تھے کہ کس طرح ایک تیرہ سالہ بچہ اپریشن کرسکتا ہے جبکہ وہ کچھ پڑھانہیں ہے. تاہم بعض علماء کے مطابق جنات بھی انسانوں کے ساتھ مختلف شعبوں‌میں پڑھائی اورٹریننگ لیتے ہیں لہذا یہ ممکن ہے کہ جنات میں بھی ڈاکٹرموجود ہیں مگروہ انسانوں‌کو نظرنہیں‌آتے ہیں . یہی وجہ ہے کہ تیرہ سالہ جنید کے وجود میں بھی ایک جن ڈاکٹرکا سایہ تھاجومریضوں کی معائنہ کے ساتھ اپریشن بھی کررہا تھا.
.
خورکشاندہ چترال سے گردوں کے درد میں مبتلاایک مریض نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو بتایا کہ ان کا درد سے براحال تھا بہت سے ڈاکٹروں‌سے علاج کروانے کے باوجود افاقہ نہیں‌ہوا تھا جونہی جنجریت کے جِن ڈاکٹرسے اپریشن کروایا تب سے افاقہ محسوس کررہا ہوں ، انھوں‌نے بتایا کہ ان کے گردے کی پھتری پیشاپ کی نالی میں گری تھی جس کو جِن ڈاکٹر نے کامیابی سے اپریٹ کیا. مریض کے پاس موجودالٹراساونڈ رپورٹ کے مطابق اپریشن سے پہلے 7ایم ایم کی پتھری کی نشاندھی کی گئی ہے تاہم اپریشن کے بعد رپورٹ نارمل ہے. اسی طرح چند اورمریضوں‌کے رشتہ داروں نے بتایا کہ جن ڈاکٹرنے اپریشن کرنے کے بعد ان کے رشتہ دارپہلے سے بہترمحسوس کررہے ہیں‌. تاہم بعض لوگ جِن ڈاکٹرکو صرف دھوکہ اورپسیہ پٹورنے کا ذریعہ بتارہے ہیں.

دریں‌اثنا دروش وملحقہ علاقوں‌کے بعض مکاتب فکر نے انتظامیہ کی اس کاروائی کو غیرضروری اوراختیارات کاناجائز استعمال قراردے رہے ہیں‌ان کا کہنا ہے کہ اگرانتظامیہ اتنی متحرک ہے تو دروش ہسپتال میں‌ایک سال سے لیڈی ڈاکٹرنہیں‌لوگ چیخ رہےہیں مگرشنوائی کیوں نہیں‌ہورہی اب ایک جِن ڈاکٹرغریب مریضوں‌کاکامیاب علاج کررہا ہے توانتظامیہ کی مداخلت بلاجواز ہے . جبکہ کسی مریض یا ان کی رشتہ دارنے رپورٹ تک نہیں کی ہے . دوسری طرف بعض مکاتب فکر نے انتظامیہ کی کاروائی کو وقت کی ضرورت قراردیکرکہا ہے کہ اس سے پہلے بھی اورغوچ گاوں میں ایک شخص نے لوگوں‌سے لاکھوں‌روپے ہتھیاکربھاگ گیا ہے.

letter to jin doctor

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32766

موجودہ حکومت چترال میں آربوں‌روپے خرچ کررہی ہے..وزیرزادہ کامہرکہ میں اظہارخیال

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ چترال کی ترقی کیلئے انٹر نیشنل ٹورزم کا فروغ انتہائی ضروری ہے ۔ چترال کا امن اس کا سب سے بڑا سرمایہ ہے ۔ یہی چیز اسے تمام علاقوں سے ممتاز بناتی ہے ۔ کیونکہ قدرتی نظارے تو بہت جگہوں میں موجود ہیں ۔ لیکن وہ چترال کی متنوع کلچر ، اقلیت و اکثریت کی باہمی محبت ، مہمان نوازی اور امن کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال پریس کلب کے پروگرام مہرکہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں بڑی تعداد میں دیگر مہمان موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میں سماجی ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہوں ۔ اور اسے مضبوط بنانے کی ہمیشہ کو شش کی ۔ اور آیندہ بھی بھائی چارے کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کروں گا ۔ کیونکہ اسی میں چترال کی ترقی کا راز مضمر ہے ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ تحریک انصاف کی حکومت کا سب سے بڑا کام ضلع اپر چترال کا قیام ہے ۔ یہ ایسا کام ہے ۔ جسے سابقہ حکومتیں 70سالوں میں بھی نہیں کر سکیں ۔ انتظامی آفیسران کی تقرری ہو چکی ہے ۔ دیگر کام بتدریج انجام پائیں گے ۔
.
انہوں نے کہا ۔ کہ قدرت نے اُنہیں خدمت کے جذبے سے نوازا ہے ۔ اُنہیں پیسہ بنانے کی خواہش نہیں ۔ اس لئے اُن کے آفس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ کسی کے ساتھ بھی اختلاف رکھنے کے قائل نہیں ہیں ۔ شہزادہ افتخار الدین ، سلیم خان کے ساتھ برادارانہ تعلقات ہیں ۔ اپنے دیگر ممبران اسمبلی کی دل سے قدر کرتے ہیں ۔ وزیر زادہ نے چترال کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کہا ۔ کہ مڈکلشٹ میں پانچ ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ جس میں ایک ارب اسی کروڑ رو ڈ ی تعمیر پر خرچ ہوں گے ۔ ارندو روڈ پر دو ارب ، سوئر گول پُل ، سوئر روڈ اور ہرچین پُل پر دو ارب ، پولوگراءونڈز کی تعمیر پر بارہ کروڑ ، ٹاون بیوٹیفیکیشن سینتیس کروڑ ، ائر پورٹ روڈ تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ، گولین گول چالیس کروڑ ، سوسوم روڈ دس کروڑ ، اورغوچ روڈ کیلئے تین کروڑ فنڈز منظور ہو چکے ہیں ۔ ایک کروڑ روپے مساجد پر خرچ کئے جائیں گے ۔
.
اسی طرح گرم چشمہ دیدار گاہ کیلئے بھی فنڈ مختص کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کالاش کمیونٹی کی تہوار کے لئے چھ کروڑ میں اٹھائیس کنال زمین خریدی گئی ہے ۔ اسی طرح اقلیتی فنڈ سے تین کروڑ پچاس لاکھ تہواروں کے مقامات کی تعمیر ایک کروڑ پچاس لاکھ سے دو سو گھروں کی رینویشن کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ سابق ایم این اے افتخار الدین نے گرم چشمہ روڈ اور کالاش ویلیز روڈ کیلئے بڑا کام کیا ہے ۔ لیکن اس کے باوجود فنڈ فیڈرلائز نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک زمین کی خریداری نہیں ہو سکی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ کلاس فور بھرتیوں کیلئے ایم پی اے نہیں بنے ۔ محکمہ ہیلتھ میں کلاس فور بھرتیوں میں اُن کا کوئی ہاتھ نہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چھیاسی کروڑ کا ریشن بجلی گھر بحالی منصوبہ جولائی تک ہینڈ اور ہو گا ۔ جس سے اپر چترال کی بجلی کے مشکلات میں کافی کمی آئے گی ۔

wazir zada mpa meet the press chitral program mahraka 4 scaled
wazir zada mpa meet the press chitral program mahraka 2 scaled

wazir zada mpa meet the press chitral program mahraka 3 scaled

wazir zada mpa meet the press chitral program mahraka 5 scaled

wazir zada mpa meet the press chitral program mahraka 6 scaled

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32733

ایمریٹس نے ایوی ایشن انڈسٹری میں خواتین کی خدمات کے اعتراف میں دلچسپ اقدام اٹھالیا

Posted on

کراچی(چترال ٹائمزرپورٹ) ایوی ایشن انڈسٹری میں خواتین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور ایوی ایشن کے مختلف شعبہ جات میں براہ راست اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایوی ایشن انڈسٹری میں ایمریٹس خواتین کے اہم کردار کو دلچسپ انداز سے سامنے لایا ہے۔

اس ضمن میں ایئرلائن نے خصوصی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ فلائٹ ڈیک اور کریو سمیت تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہے اور یہ ایمریٹس کے اسکائی کارگو کے زیر استعمال بوئنگ 777 فریٹر جہاز کو مختلف اسٹاپس پر کارگو فلائٹس کے لئے آپریٹ کررہی ہیں۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والی کیپٹن ایلن روز اور آسٹریلیا سے فرسٹ آفیسر ہیڈی مک ڈیارمڈ نے 10 روز کے دوران فرینکفرٹ سے میکسیکو سٹی اور کیوٹو سے ایگواڈلا، ایمسٹرڈیم اور آخر میں دبئی آمد کے دوران تازہ پھلوں اور پھولوں سے لیکر ادویات تک 300 سے زائد ٹن کارگو کی نقل و حمل کی گئی اور اس دوران تقریبا 30 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا گیا۔ ان دونوں پائلٹس کے ہمراہ کینیڈا سے کیپٹن ہیدر والف بھی فرینکفرٹ سے میکسیکو سٹی کی پرواز آپریٹ کرنے کے لئے شامل ہوئیں۔

ایمریٹس کی 40 فیصد مجموعی افرادی قوت خواتین پر مشتمل ہے جن میں بیشتر کیبن کریو کے طور پر کام کررہی ہیں۔ ایمریٹس کی خواتین پائلٹس 30 سے زائد قومیتوں سے مشتمل ہیں جن کی عمروں کی رینج 23 سال سے 62 سال کے درمیان ہیں۔ 160 سے زائد قومیتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین میں 1100 سے زائد اماراتی خواتین بھی شامل ہیں جو پورے ایمریٹس گروپ میں مختلف انتظامی امور بشمول فلائٹ آپریشنز، انجینئرنگ، ایئرکرافٹ دیکھ بھال و مرمت، کیٹرنگ، کارگو و ریمپ آپریشنز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان کے علاوہ مسافروں کو ایئرپورٹ سروسز، سیلز اینڈ کسٹمر افیئرز اور بزنس سپورٹ کے کاموں میں کارپوریٹ سطح پر بھی خواتین اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

ایمریٹس گروپ کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ آف ہیومن ریسورسز عبدالعزیز نے کہا، ” ابتداء ہی سے ایمریٹس کی کامیابی میں بڑی حد تک خواتین کا ہاتھ رہا ہے جنہوں نے تمام کاروباری شعبوں میں بھرپور محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم نہ صرف ایمریٹس میں انکی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر ایویشن صنعت میں بھی انکی خدمات کے معترف ہیں۔ ہمیں خوشی اور فخر ہے کہ دنیا کو جوڑنے میں ہماری کثیر القومی خواتین اسٹاف نے اہم کردار ادا کیا اور ایوی ایشن انڈسٹری میں مثالی کردار کے طور پر اپنا کیرئیر آگے بڑھانے کے لئے خواتین و لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔”

ایمریٹس دوران سفر اپنے صارفین کے ساتھ بھی خواتین کا عالمی دن منا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ آئس میں موجود 120 سے زائد خواتین کی جانب سے ہدایت کردہ فلمیں بھی شامل ہیں۔ کیپٹن روز اور فرسٹ آفیسر ہیڈی مک ڈیارمیڈ کے آپریٹ کردہ فریٹر پروازوں پر 75 ٹن سے زائد تازہ پھول کیوٹو سے ایگواڈلا اور ایگواڈلا سے ایمسٹرڈیم تک پہنچائے گئے۔ ایمسٹرڈیم دنیا میں پھول تقسیم کرنے والا سب سے بڑا مرکز ہے۔

اسی طرح خواتین پر مشتمل تمام فلائٹ ڈیک کریو کی جانب سے آپریٹ کردہ فریٹر جہاز سے جان بچانے والی ادویات کی بروقت ترسیل کرکے 10 ٹن ادویات پہنچائی گئیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32712

صوبے بھر میں پبلک گاڑیوں کے کرائے کم کرنےکیلئے مراسلہ جاری

Posted on

صوبے بھر میں پبلک گاڑیوں کے کرائے کم کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع کردیئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا
محکمہ ٹرانسپورٹ کا ریجنل اور صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو کرایوں میں کمی نافذ کرنے کے لئے مراسلہ جاری
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں پبلک گاڑیوں کے کرائے کم کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع ہوگئے ہیں اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا ریجنل اور صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو کرایوں میں کمی کرنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں کمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کرایوں میں 4.2 فیصد کمی ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے کی گئی ہے اس لئے اندرون شہر پشاور اور بین الاضلاعی چلنے والی گاڑیوں میں کم کرایہ فوری نافذ کیا جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اس سلسلے میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے متعلقہ اہلکارفیلڈ وزٹ کیا کریں اور ہر روٹ پر مسافروں سے نئے کرایہ ناموں کے بارے میں معلومات یقینی بنائی جائیں تاکہ نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمدیقینی ہوسکے۔
transport

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32687

سرکاری ملازمین کو سستی، غفلت، کاہلی اور اقرباء پروری کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی..وزیرزادہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے بارے میں پی ٹی آئی حکومت کی پالیسی واضح اور دو ٹوک ہے جس کے مطابق کسی کو حکومتی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے سمیت سرکاری فرائض کی انجام دہی میں سستی، غفلت، کاہلی اور اقرباء پروری کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام سرکاری افسران اور اہلکاروں کو ایک صفحے پر ہونا ضروری ہے۔ جمعرات کے روز چترال میں ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کی کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام تعمیراتی محکمہ جات میں ان کا کوئی کوئی کمیشن اور حصہ نہیں ہے اور عوامی نمائندے کے طور پر وہ تعمیراتی کاموں میں معیار اور مقدارپر کسی بھی طرح سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہیں اور وہ ایک ایک پراجیکٹ کی سائٹ وزٹ کرکے اس بات کو یقینی بنائیں گے اور اب کوئی سرکاری کام کا ٹھیکہ لینے سے پہلے سو مرتبہ سوچ لے اور اس بات پر یقین رکھے کہ کوئی حیلے بہانے اب چلنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے بلین ٹری سونامی کے حوالے سے کہاکہ یہ شجرکاری کا ہی نام نہیں ہے بلکہ یہ ایک سوچ کا نام ہے جس میں محکمے کا ہر ملازم ایک ایک پودے کو بچانے کی فکر رکھتا ہے جبکہ ماضی میں چیف منسٹر سے لے کر چپڑاسی تک درختوں کی کٹائی کا سوچتا تھا۔ انہوں نے سرکاری افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے محکمہ جات کی ضروریات اور ترقیاتی منصوبہ جات کے بارے میں مطلوبہ ہوم ورک اور ضروری دستاویز تیار کرکے بروقت ان کے حوالے کریں تاکہ بجٹ تجاویز میں شامل کئے جاسکیں۔وزیر زادہ نے محکمہ وائلڈ لائف میں نگہبانوں کے تنخواہوں میں غیر معمولی تاخیر پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس محکمے نے بروقت اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے کی وجہ سے مسئلہ پید اہوگیا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال حیات شاہ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان، ایڈیشنل اے سی (ریونیو) شہزاد احمد کے علاوہ تمام سرکاری محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔
wazir zada dadak ijlas scaled
wazirzada khan

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32684

کورونا وائرس کے خطرےکے پیش نظراضلاع کی سطح پرڈیزیزسرویلنس سینٹرزقائم کردئے گئے

Posted on

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں صوبائی و اضلاع کی سطح پرڈیزیز سرویلنس سینٹرز قائم کر دئیے گئے
اقدامات کی نگرانی، ریپڈ رسپانس ٹیموں کی مدداور حفاظتی سامان کی مدد یقینی بنائے گا۔
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ‌) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر صوبائی سطح پر اور تمام اضلاع میں ڈیزیز سرویلنس سینٹرز قائم کر دئیے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا، صوبائی ڈیزیز سرویلنس سینٹر کے سربراہ ہوں گے جبکہ پاک فوج، محکمہ داخلہ، تعلیم، اطلاعات، لائیو سٹاک ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت کے ذیلی اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ صوبائی ڈیزیز سرویلنس سینٹر کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ، تدارک اور نمٹنے کے لیے تیاریوں کی نگرانی کرے گا۔ اسی طرح صوبائی سرویلنس سینٹر ڈسٹرکٹ ریپڈ رسپانس ٹیموں (آر آر ٹی) اور صوبائی ریپڈ رسپانس ٹیم کی کورونا صورت حال پر اقدامات اٹھانے میں مدد فراہم کرے گا۔ سرویلنس سینٹر صوبائی اور ضلع ریپڈ رسپانس ٹیموں کو لاجسٹک سپورٹ اور دیگر سامان اور آلات کی بروقت فراہمی یقینی بنائے گا۔ صوبائی ڈیزیز سرویلنس سینٹر صوبے میں کورونا وباء سے متعلق ایڈوائزری اور پروٹوکولز کا بھی اجراء کرے گا۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے ایک اور اعلامیے کے مطابق اضلاع کی سطح پر بھی ڈسٹرکٹ ڈیزیز سرویلنس سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنرز ضلع ڈیزیز سرویلنس سینٹرز کے سربراہ ہوں گے۔ سرویلنس سنٹرز ضلع میں کورونا وائرس سے متعلق تمام صورت حال کا جائزہ لیں گے اور صوبائی سینٹر کو آگاہ کریں گے۔ ضلعی ڈیزیز سرویلنس سینٹرز،متعلقہ ضلع کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32673

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ چترال پریس کلب کے پروگرام “مہراکہ” میں مدعو

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ چترال پریس کلب کے پروگرام ‘مہراکہ”میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے اور چترال میں پی ٹی آئی کے موجود ہ دور حکومت میں اپنی کارکردگی سے عوام کو آگاہ کریں گے۔ یہ پروگرام کل جمعرات کے دن سہ پہر تین بجے پریس کلب چترال کے اڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ ہرخاص وعام کوشرکت کی دعوت ہے.

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32671

بکامک میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر کے نواحی گاؤں بکامک میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کومبینہ طور پر پھانسی دے کر موت کی نیند سلادیا جبکہ ایک شخص کو کلہاڑی سے وار کرکے زخمی کردیا۔ چترال پولیس کے مطابق بکامک کی رہائشی عبدالجلیل ولد علی محمد نے ناجائز تعلق کے شبہ میں اپنی بیوی کو گھر کے مویشی خانے میں لے جاکر پھانسی دے کر قتل کردیا جبکہ گاؤں ہی کے رہایشی اول خان کے سر پر کلہاڑی سے وار کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ چترال پولیس نے تعزیرات پاکستان کے دفعات 302,324اور 311کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ دائر کرکے انہیں گرفتار کردیا ہے۔ دریں اثناء مقتولہ کو پوسٹ مارٹم کے بعد گاؤں کے قبرستان میں دفن کیا گیا جوکہ تین بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32668

این ایچ اے نے نیا فارمولا ایجاد کرلیا، تارکول روڈ پر مٹی کی پیوند کاری شروع

Posted on

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی مرکزی شاہراہ متعلقہ ادارے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے تاہم نئے پاکستان میں NHAنے اس قومی شاہراہ کی مرمت اور بہتری کے لئے نیا فارمولے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ اس نئے فارمولے کے تحت تارکو ل روڈ پر ”مٹی“ کی پیوند کاری کا کام زور اور شور سے جاری ہے۔ این ایچ اے حکام کی طرف سے انجینئرنگ کے اس نئے شاہکار فارمولے کو دیکھتے ہوئے عوام کو خوشگوار حیرت ہوئی ہے کہ ایسے ایسے ماہرین تعمیرات کی موجودگی میں ہماری قومی سڑکیں کیونکر بد حالی کا شکار ہوں۔
.
واضح رہے کہ چترال پشاور شاہراہ کے چترال سے لیکر میرکھنی تک کے حصے کی مرمت کے نام پر ہر سال کروڑوں روپے اڑا لئے جاتے ہیں۔ ناقص مرمت اور مناسب نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے سڑک کا مرمت شدہ حصہ چند ہی دنوں میں دوبارہ اپنی اصل شکل میں آکر جنگ زدہ سڑک کا منظر پیش کرتا ہے مگر این ایچ اے سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔
.
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے اپنے دورہ چترال کے بعد چترال کے سڑکوں کی حالت پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوں لگتا ہے کہ اس علاقے کے لوگ ابھی بھی پتھر کے دور میں رہ رہے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32661

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Posted on

ِاسلام آباد (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ملک کے بالائی اور وسطی غلاقوں میں بدھ سے ہفتہ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے. ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک طا قتور سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ کے روز سے داخل ہوگا اورجمعرات سے وسطی اور بالائی علاقوں کو اپنی گرفت میں لیکر ہفتہ تک موجود رہے گا۔ جس کے زیر اثر

بدھ سے ہفتہ کے دوران خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع، اسلام آباد ، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، جہلم ، چکوال ، میانوالی ، سرگودھا ، خوشاب ، بھکر ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شیخوپورہ ، لاہور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، گجرات ، حافظ آباد اور نارووال کے اضلاع میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

بدھ سے جمعرات کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، پشین ، ہرنائی ، زیارت ، ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، خانیوال ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، بہاولپور ، بہاولنگر ، خان پور ، رحیم یار خان ، سکھر ، جیکب آباد اور لاڑکانہ کے اضلاع میں گرد آلود ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔جمعہ اور ہفتہ کے روز کراچی سمیت زیریں سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، مردان ، نوشہرہ ، چارسدہ ، صوابی ، کوہاٹ ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد ، سرگودھا اور کشمیر کے اضلاع میں جمعرات اور جمعہ کے روز موسلادھار بارش ( ژالہ باری) کا امکان ہے۔ اس دوران پشاور ، اسلام آباد ،راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، سرگودھا اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیر ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے سیلاب اور پہارٰ ی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

راولپنڈی اور لاہور میں جمعرات، جمعہ اور ہفتے کے روز پی ایس ایل کے میچز متاثر ہونے کا امکان ہے۔
اس دوران تمام متعلقہ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
32652

بمبوریت میں نوتعمیرشدہ ہاسٹل کا بدست وزیرزادہ افتتاح، کالاش کمیونٹی میں امدادی رقوم تقسیم

Posted on

چترال( محکم الدین ) معاون خصوصی وزیراعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے کہا ہے ۔ کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں جو انقلابی اصلاحات کئےاُس کے ثمرات بتدریج حاصل ہو رہے ہیں ۔ اور معشیت بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ ہماری حکومت نوجوانوں کیلئے ایک نعمت ہے ۔ جس میں باصلاحیت نوجوان اپنی قابلیت کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرتے ہیں ۔ جبکہ پچھلی حکومت میں ملازمتوں کے سودے ہوا کرتے تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالاش ویلی بمبوریت میں ایک سو طالبات کیلئے نو تعمیر شدہ ہاسٹل کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الولی خان ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ، اے ڈی ای او فیمل ، ڈی ڈی ای او میل محمد ایوب ، چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی اور بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما اور لوگ موجود تھے ۔

وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ پولیس اور ہسپتالوں کا نظام بہتر ہو چکا ہے ۔ ملک میں امن اور آشتی ہے ۔ اچھی سفارت کاری کے باعث افغانستان میں بھی امن کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔ جس میں پاکستان کا بہت بڑا رول ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے سب سے محفوظ ملک ہے ۔ چترال سمیت پورے ملک میں اقلیتوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاطت حکومت کی ترجیح میں شامل ہے ۔ جبکہ مسلم کمیونٹی خود بھی اقلیتوں کے تحفظ میں حکومت سے دو قدم آگے ہے ۔ یہ ان لوگوں کیلئے پیغام ہے ۔ جو انسانی حقوق کو بنیاد بنا کر پاکستان جیسے ملک کو گرے لسٹ میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جبکہ ہونا تو یہ چاہیے ۔ کہ انڈیا کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے ۔ جہاں اقلیتوں کا سفاکانہ قتل عام جاری ہے ۔ انہوں نے اس امر کو انتہائی خطر ناک قرار دیا ، کہ ہندوستان کی موجود ہ حکومت اقلیتوں کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دینے میں مصروف ہے ۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی محمود خان چترال کے مسائل میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ جس کا ثبوت یہ ہے ۔ کہ چترال کے کئی منصوبوں کےلئے انہوں نے فنڈ منظور کئے ۔ جن میں آرندو روڈ کیلئے دو ارب روپے ، مڈکلشٹ کیلئے تین ارب ،نو آر سی سی پُل ، سینتیس کروڑ گولین بحالی پراجیکٹ اور تیس کروڑ دیگر منصوبوں کیلئے فنڈ منظور کئے ۔ یو سی ایون کیلئے سات کروڑ بیس لاکھ ، ایک کروڑ مساجد کی تعمیر اور ایک کروڑ پندرہ لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے منظور کئے ہیں ۔ ان منصوبوں سے ویلیز اور یو سی ایون کے کافی مسائل حل ہوں گے ۔ ویلیز کے تمام بڑوں اور نوجوانوں نے اُنہیں سپورٹ کیا ۔ اس لئے یہ منصوبے ممکن ہوئے ۔ اور آیندہ بھی اگر آپ کا تعاون اور سپورٹ جاری رہا ۔ تو مزید ترقیاتی کام کرنے کے قابل ہوں گے ۔ وزیر زادہ نے چیف منسٹر کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ انہوں نے چترال کو بہترین انتظامی آفیسران کی ٹیم دی ہے ۔ جو عوامی مفاد کے تمام کاموں میں ہر وقت اُن سے تعاون کرتے ہیں ۔ اور دن رات مستعد ہیں ۔ معاون خصوصی نے گرلز ہاسٹل کی اعلی معیار پر تعمیر کرنے پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ ٹھیکہ داروں کے کام کی تعریف کی ۔ انہوں نے زمین اونر کو ملازمتیں دینے ، آئی ٹی ٹیچر کی تقرری اور گرلز ہاسٹل کے گراونڈ فلور پر ہائر سکینڈری کلاسین چلانے کے سلسلے میں اقدامات اُٹھانے کا وعدہ کیا ۔
.
قبل ازین کالاشہ ُدور بمبوریت میں اوقاف اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے گرانٹ ان ایڈ کی صورت میں پانچ سو افراد کو فی کس 2760 روپے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ مسلم مستحقین کو زکواۃ کی مد میں امداد ملتی ہے ۔ جس سے کالاش کمیونٹی محروم ہے ۔ اس لئے حکومت گرانٹ ان ایڈ کی صورت میں اقلیتوں کو مدد دیتی ہے ۔ تاہم یہ امداد پہلی مرتبہ کالاش اقلیت کو دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اُن کی ڈکشنری میں کسی کی مخالفت اور امتیاز نہیں ہے ۔ اور وہ سب کو یکسان احترام دینے پر یقین رکھتے ہیں ۔ وہ چترال اور کالاش برادری کے بیٹے ہیں ۔ اُن سے جو کچھ بھی ہو سکا ۔ اور جس کیلئے ہو سکا کام کرنے کو اپنے لئے سعادت سمجھیں گے ۔ انہوں نے کالاش برادری سے کہا ۔ کہ کسی کو بھی وادی کے اندر غیر مقامی افراد کو زمین فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اور جنگلات کی کٹائی پر بھی پابندی ہوگی ۔ ورنہ مری والوں کی طرح بعد میں وادی کے لوگوں کو پچھتانہ پڑے گا ۔ انہوں نے سیاحتی فوائد حاصل کرنے کیلئے قدیم مکانات کو زندہ کی ضرورت پر زور دیا ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ چار سال میں کالاش کمیونٹی کے 228افراد کو ملازمتیں دی گئی ہیں ۔ یہ بھی موجودہ حکومت کی اقلیتوں پر مہربانی ہے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الولی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ کا لاش قبیلہ خوش قسمت ہے ۔ کہ اُن کو وزیر زادہ جیسا باصلاحیت اور مخلص نمایندہ ملا ہے ۔ کالاش اور مسلم برادری میں بھائی چارے کے فروغ میں ان کا کردار اسے سب سے ممتاز بناتی ہے ۔ حکومت کی طرف سے انتظامیہ کو واضح ہدایات دی گئی ہیں ۔ کہ کالاش برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔ چیر مین اے وی ڈی پی رحمت الہی نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ انہوں نے بی بی فوزیہ اور اب وزیر زادہ کو ایم پی اے اور اب وزارت کا عہدہ دیا ۔ جس نے اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر خیبر پختونخوا میں نام پیدا کیا ہے ۔ جو کہ ہم سب کیلئے خوشی کا مقام ہے ۔
wazir zada mpa chitral visit

wazir zada mpa chitral visit3

wazir zada mpa chitral visit4

wazir zada mpa chitral visit5

wazir zada mpa chitral visit6

wazir zada mpa chitral visit kalash valley

wazir zada mpa chitral visit7

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32642

انتقال پرملال، لاسپورکے معروف شخصیت لعل خان صوبیدارانتقال کرگئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لاسپورویلی کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت ریٹائرڈ صوبیدارلعل خان انتقال کرگئے ہیں‌. انکی عمرتقریبا 90 برس تھی. ان کا نمازجنازہ کل بروز بدھ ساڑھے گیارہ بجے آبائی گاوں بروک لاسپور میں اداکی جائیگی.وہ گزشتہ کچھ دنوں‌سے فالج کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زیر علاج تھے.
وہ ریٹائرڈ صوبیداربارڈ پولیس موسی ولی، سردارولی، استاد مظفرعلی کے والد ،سابق ناظم سلیمان اور پی پی پی لوئرچترال کے نائب صدر محمد اشرف کے سسر تھے.

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32637

ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی پرفوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے… صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

Posted on

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایات کی ہے کہ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کرایوں میں کمی کا جو اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اس پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام کرایوں میں 4.2 فیصد کمی پر عملدرآمد کے لیے فوری طور پراقدامات اٹھائیں اور من و عن کمی کو پبلک گاڑیوں پر نافذ کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور نااہلی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر صورت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو فوری ریلیف پہنچانا چاہتی ہے اس لیے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد فوری طور پر نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا تاکہ عوام کو ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچ سکے.

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32633

چرون زندرانگرام تریچ روڈ کے بمباغ کے مقام پردریابردروڈ پرجلد کام شروع کیا جائے..عبداللہ جان

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) تحریک حقوق اپر چترال کے جنرل سیکرٹری عبداللہ جان نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چرون زوندرانگم تریچ روڈ کے بمباغ کے مقا م پر دریا برد حصے کی بحالی پر کام جلد سے جلد شروع کیا جائے کیونکہ مزید وقت کے ضیاع سے دریا میں پانی کی سطح بڑھ جانے کے بعد کام ممکن نہیں رہے گا جس کے نتیجے میں کوشٹ یونین کونسل سمیت دوسرے علاقوں کا رابطہ ضلعے کے دیگر حصوں سے کٹ کر رہ جائے گا۔

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک کروڑ 13لاکھ روپے مالیت کا ٹینڈر ہونے کے باوجود کام شروع نہ ہونے سے عوا م میں بے چینی پھیل گئی ہے کیونکہ موسم سرما کے احتتام کے ساتھ دریا میں پانی کا سطح بلند ہونا شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس روڈ کے متاثرہ حصے کو بحال کرنے میں مزید سستی اور کاہلی کا مظاہرہ ہوا تو اس کے نتیجے میں آنے والی موسم گرما کے دوران دریا کا رخ پوری طرح بمباغ گاؤں کی طرف ہوجانے اور سڑک کا مزید حصہ اور قیمتی زرعی زمین کے دریا برد ہونے کا بھی خطرہ بھی واضح ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوشٹ، موردیر اور بمباغ کے عوام محصور ہوکر رہ جائیں گے جوکہ پہلے ہی ناقابل بیان مصائب سے دوچار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وقت کے ضیاع کی وجہ سے اگر کام بروقت مکمل نہ ہوسکا تو کوشٹ یونین کونسل کے عوام سخت ترین احتجاج پر اتر آتے ہوئے چرون کے مقام پر روڈ بلاک کرنے پرمجبور ہوں گے اور تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
charun zondrangram road mulkhow 2

charun zondrangram road mulkhow 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32631

جماعت اسلامی حلقہ خواتین چترال کا اجتماع ارکان، یوم خواتین کے سلسلے میں مشاورت

Posted on

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع چترال کا اجتماع ارکان جامعتہ المحصنات گولدور چترال میں ناظمہ ضلع طاہرہ عبد الرحیم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ضلعی ناظمہ نے سورہ توبہ کی آیت 11 تا 18 پر درس میں تجدیدِ عہد پر ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عہد ہم عالم ارواح میں اپنے رب سے کر چکے ہیں اور اب اس کی تجدید کر کے اس پر عملاً کام کرنا ہے۔ ورنہ اس عہد کو ایفا نہ کرنے پر اللّٰہ کے عذاب کا مستحق ہو سکتے ہیں۔یہ ضروری نہیں کہ اللّٰہ کا عذاب اندھی،طوفان،زلزلہ اور وبائ امراض کی صورت ہی میں آئے بلکہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کا قہر ہے کہ بندے کو نیک کام کرنے کی توفیق نہیں ملتی۔اس لئے ہر انسان کو چاہئے کہ اپنا محاسبہ کرتا رہے۔اس موقع پر گزشتہ ماہ کے پروگراموں کا جائزہ، اعانت کی وصولی،مرکزی شوریٰ حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی کے لیے انتخاب رائے دہی اور اہداف کی روشنی میں ارکان سے رپورٹ لی گئ۔
.
بعد ازان ناظمہ ضلع نے ارکان کے مشورے سے ایک تا 20 مارچ یوم خواتین کے حوالے سے منائ جانے والی مہم کے لیے پلاننگ کی اور ارکان کو مختلف ذمہ داری سونپ دی۔ائندہ اجتماع ارکان 7 مارچ کو طے کر دی گئ۔اجلاس کا اختتام محاسبہ و دعا سے ہوا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32629

اے۔کے۔ایچ۔ایس۔پی کے زیراہتمام ہسپتالوں میں ماحولیاتی معیارکے بارے دوروزہ تربیتی ورکشاپ

Posted on

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) صحت و تندرستی بیماریوں سے نجات کی صورت میں ہی ممکن ہے،چھوٹے پیمانے پر کی جانیوالی اصلاحات کی وجہ سے ہیلتھ کیئر کے بحران پر کافی حدتک طور پر قابو پایا جاسکتا ہے تمام اسٹاف سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہارآغاخان ہیلتھ سروس چترال ریجنل منیجرمعراج الدین نے اکیسس (AQCESS) پرجیکٹ کے زیراہتمام علاج معالجے کے مراکزکے انتظامیہ سے متعلق افرادکوہسپتالوں میں ماحولیاتی معیارکے بارے میں استعداد کارکوبڑہانے کے موضوع پردوروزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کنسلٹنٹ ڈاکٹرعلی شاہ،ہیڈآف کمیونٹی ڈویلپمنٹ چترال نصرت جہاں،(AQCESS) پراجیکٹ کے ضلعی کواڈینٹرمیرفیاض اوردیگرنے شراکا ء ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس چترال پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے ڈاکٹروں، ایل ایچ ویز،نرسوں اور دیگراسٹاف کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مختلف ورکشاپس،سمیناراوردیگرپروگرامات انعقاد کررہے ہیں۔جن کا بنیادی مقصد کم آمدنی والے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناکرگھرکے دہلیزپرصحت کے بنیادی سہولیات فراہم کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی چترال شعبہ صحت کی ترقی اور عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے مختص کردہ وسائل کے ثمرات ہر صورت عام آدمی تک پہنچنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کی جانے والی اصلاحات اورتربیتی ورکشاپ قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام اسٹاف محنت،لگن،دیانتداری اور انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے کی ضرورت ہے۔چترال جیسے پسماندہ وادی کے دور دراز علاقوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی ڈاکٹرز اور عملہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، لوگوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرناہماری ذمہ داری ہے۔ورکشاپ میں اے کے ایچ ایس پی کے مختلف سنٹرز سے 18اسٹاف نے شرکت کی پروگرام کے آخرمیں تمام شرکاء ورکشاپ میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔
akhsp workshop chitral 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32625

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کالاش قبیلے پر خصوصی احسانات ہی..وزیرزادہ

Posted on

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے ۔ کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کالاش قبیلے پر خصوصی احسانات ہیں ۔ قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ ایم پی اے کی نشست ، چیرمین ڈیڈک کا عہدہ اور اب انہوں نے وزارت کا عہدہ ایک محروم کمیونٹی دی ہے ۔ جو کہ کمزور طبقے کو طاقت اور عزت دینے کی اعلی مثال ہے ۔ جس کیلئے پوری کالاش برادری وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی شکر گزار ہے ۔ وہ پیر کے روز کالاش ویلی رمبور میں کالاش قاضیوں اور یتیموں میں اوقاف مائناریٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان ، سابق ناظم یو سی ایون رحمت الہی ، اوقاف کے اسٹاف اور کالاش قبیلے کے مردو خواتین کی بڑی تعداد مو جود تھی ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ حکومت کی طرف سے اقلیتوں کی مدد کا سلسلہ جاری ہے اور آیندہ بھی جاری رہے گا ۔ کالاش کمیونٹی کو اپنے اندر اتحاد برقرار رکھنا چاہیے ۔ اور کالاش اور مسلم برادری کے درمیان مثالی بھائی چارہ اور اتفاق میں کوئی آنچ نہیں آناچاہیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان وہ ریاست ہے ۔ جہاں اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے ۔ حکومت اور مقامی مسلم کمیونٹی اپنے سے پہلے اقلیتوں کا خیال رکھتے ہیں ۔ خصوصا کالاش کمیونٹی محفوظ ترین زندگی گزار رہی ہے ۔ وزیر زادہ نے سکھ برادری ، ہندو برادری ، مسیحی اور دیگراقلیتی مذاہب کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ وہ ان سے انتہائی محبت کرتے ہیں ۔ خصوصا اقلیتی ایم پی ایز روی کمار ، ولسن وزیر ، رنجیت سنگھ اور ایم این اے جمشید طومس کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ وہ دل وجان سے ان کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلی کی چترال کے مسائل میں دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ۔ کہ کئی منصوبوں کیلئے وزیر اعلی نے منظوری دی ہے ۔ جن کی تکمیل کے بعد عوام کی مشکلات میں بہت کمی آئے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تینوں ویلیز کے سڑکوں کی عارضی مرمت کیلئے ایک ایک کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ سات کروڑ بیس لاکھ روپے یونین کونسل ایون پر خرچ کئے جائیں ۔ بیس مساجد کی سولرایزیشن پر 92لاکھ روپے لگائے جائیں گے ۔ جبکہ پچیس لاکھ روپے کی لاگت سے عید گاہ ایون کی تعمیر کی جائے گی ۔ انہوں کالاش ویلی روڈ کی این ایچ اے کے زریعے تعمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین بھر پور محنت اور کوشش کے باوجود اس روڈ کی فیڈرلائزیشن نہیں ہوئی تھی ۔ زمین کی خریداری بھی نہیں ہوئی تھی ۔ اب یہ ٹینڈر کے مرحلے تک پہنچ چکا ہے ۔ این ایچ اے نے اگر یہ روڈ نہیں بنایا ۔ تو وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے یہ تعمیر کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے ۔ اوریہ روڈز تعمیر ہو کے رہیں گے ۔ معاون خصوصی نے اس موقع پر 71کالاش قاضیوں میں فی کس 30ہزار روپے ، 17یتیم بچوں کو فی کس 5ہزار ، دو کمیونٹی بیسڈ سکولوں کو بالترتیب 1لاکھ 93ہزار اور 1لاکھ 3ہزار پانچ سو مجموعی طور پر 25لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے ۔ سکولوں کو دیے جانے والے چیک سے طلبہ کیلئے ٹیکسٹ بک اور یونیفارم خریدے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ،کہ بیوہ خواتین کیلئے 10ہزار ، شادی شدہ جوڑوں کیلئے 40ہزار اور مریضوں کیلئے ڈاکٹری نسخے کے مطابق فنڈ تقسیم کئے جائیں گے ۔ اسی طرح 210گھروں کی مرمت کیلئے ایک کروڑ 40لاکھ روپے کی لاگت سے کام جاری ہیں ۔ تینوں ویلیز میں 2 کروڑ 80لاکھ سے زمین خریدی گئی ہے ۔ 50 لاکھ پر مزید زمین خریدی جائے گی ۔ جبکہ بشالینی ، مذہبی عمارات کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ 55لاکھ سے کام جاری ہیں ۔
kalash community received cheques form wazir zada chitral 9

kalash community received cheques form wazir zada chitral 8

kalash community received cheques form wazir zada chitral 7

kalash community received cheques form wazir zada chitral 6

kalash community received cheques form wazir zada chitral 4

kalash community received cheques form wazir zada chitral 2

kalash community received cheques form wazir zada chitral 1 scaled

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32606

آرکاری ؛ چار بچوں‌کی ماں نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی‎

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کی ایک اوربیٹی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے. مقامی پولیس نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو بتایا کہ راباط ارکاری سے تعلق رکھنے والی مسماۃ ش ب زوجہ اعتبار شاہ نے گزشتہ دن آرکاری کےمقام پردریا چترال میں چھلانگ لگاکرمبینہ طور پرخودکشی کی ہے. وہ چار بچوں‌کی ماں تھیں ، جن میں دو بیٹے اوردوبیٹیاں‌ہیں ، جبکہ خاتون کی عمر تقریبا چالیس برس تھی. وجہ خودکشی فلحال معلوم نہ ہوسکی تاہم ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون ذہنی مریضہ تھیں.
پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو دریا سے نکال کرڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں پوسٹ مارٹم کے بعدورثا کے حوالہ کیاگیا .

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32602

چترال کے ملازمین کو فائرووڈ الاونس مارکیٹ ریٹ کے مطابق دیا جائے…صدر پی.ایم .اے

Posted on

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع چترال کے صدر جمال الدین نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے چترال کے موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے 1942؁ء میں سر کاری ملازمین کے لئے یکم نومبر سے 15 اپریل تک یعنی 166 دن کے لئے یومیہ ایک من جلانے کی لکڑی مقرر کی تھی۔ تاکہ سر کاری ملازمین گھر کی طرف سے مطمئن ہو کر اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے انجام دے سکیں۔

ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں‌انھوں‌نے کہاہے کہ 1973 ؁ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے لکڑی کے بجائے مارکیٹ ریٹ کے مطابق قیمت مقرر کیا۔ مارکیٹ ریٹ کے مطابق اس وقت لکڑی کی قیمت فی من چا ر روپے پچاس پیسہ(4.50) تھا۔ 166 دنوں کے لئے ملازمین کو سالانہ 747 روپے فائیر ووڈ الاونس کی مد میں ملازمین چترال کو ملتے رہے۔ حکمرانوں کی نا انصافی ملازمین چترال کی بے حسی اور بے تو جہی کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی قیمت بڑھنے کے باوجود 2010 ؁ء تک سر کاری ملازمین کو وہی رقم یعنی چار روپے پچاس (4.50) پیسے 166 دنوں کے لئے 747 روپے ملتا رہا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا 2011 ؁ء میں چترال کے ملازمین کی متحدہ تنظیم آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل (AEGCC) کی کوششوں اور چترال کے منتخب نمائندوں کے تعاؤ ن سے عوامی نیشنل پارٹی (A.N.P) کی حکومت نے اُسے 10 گُنا بڑھا کر 45 روپے فی من کر دیا۔ جو کہ 166 دن میں 7470 روپے بنتے۔ یہ رقم تاحال ہم لے رہے ہیں۔

اب چونکہ لکڑی کی قیمت انتہائی بڑھ گئی ہے۔ اکثر ملازمین کی تنخواہ کا نصف حصہ سے زیادہ رقم لکڑی لینے پر خرچ ہوتاہے۔ مہنگائی کے اس دور میں چترال جیسے دور افتادہ علاقہ میں زندگی گزار نا انتہائی مشکل ہو گیاہے۔ مذکورہ حالات کو پیش نظر رکھ کر ملازمیں چترال کی ایک وفد جس میں چترال کے تمام سر کاری ملازمین کے تنظیمات کے صدور کے علاوہ تحریک انصاف کے ضلعی قائدین بھی شامل تھے۔آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل کے صدر امیر الملک کی قیادت میں چترال کے اقلیتی MPA، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ وزیر زادہ کی وساطت سے وزیر خزانہ، صحت تیممور جھکڑا سے ملاقات کی۔ جس میں فائیر ووڈ الاونس کو مارکیٹ ریٹ پر آدا کرنے کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر خزانہ نے ہمارے اس مطالبہ کو حق بجانب قرار دے کر آنے والے بجٹ میں فائر ووڈ الاونس میں خاطرخواہ اضافہ کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔ ہم یقین کے ساتھ یہ اُمید رکھتے ہیں۔کہ تحریک انصاف کی حکومت ہمارے اس مطالبے پر ضرور عمل درآمد کریگی۔ انشاء اللہ ہمیں عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا موقع نہیں دیگا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32595

کالاش ویلی میں‌جاری کیریک گاڑ(سنوگالف) اختتام پذیر، مہمان خصوصی وزیرزادہ نے انعامات تقسیم کی

Posted on

چترال ( محکم الدین) چترال کے سیاحتی مقام کالاش ویلی بمبوریت میں ایک مہینہ پہلے شروع کیا جانے والا کیریک گاڑ ( سنو گالف) فیسٹول اتوار کے روز اختتام پذیر ہوا ۔ سینکڑوں افراد نے شیخاندہ بمبوریت کے برف سے ڈھکے میدان میں کھیل کا لطف اٹھایا ۔ جس میں شیخاندہ کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برون ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ اختتامی میچ کے مہمان خصوصی معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ تھے۔ جبکہ دیگر سرکاری آفیسران اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھی موجود تھے ۔ وزیر زادہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ وزیر اعظم عمران خان سیاحت کو ایک انڈسٹری کے طور پر ترقی دینے کی کو شیش رنگ لے آئی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم و شہزادی کیٹ کےدورہ چترال کی راہ ہموار ہوئی ۔ جس کے بہت مثبت نتائج دنیا کے سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے ااقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ تاکہ سیاحت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکیں ۔ انہوں نے چترال کے مختلف پراجیکٹس کی تعمیرکیلئے وزیر اعلی کی طرف سے کئے گئے فنڈ کی منظوری کے حوالے سے حاضرین کو اگاہ کیا ۔ اور کہا ۔کہ معاشی طور پر بد حال خزانہ تحریک انصاف کی حکومت کو ملی ۔ پھر بھی وزیر اعظم کی انقلابی اقدامات کی وجہ سے ملک مشکل حالات سے نکل کر خوشحالی کی طرف روان دوان ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ونٹر سپورٹس فیسٹول میں کریک گاڑ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔آیندہ اس کھیل کو کیلنڈر ایونٹ کے طور پر منانے کی کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہندوستان میں اقلیتوں پر قیامت بیت رہی ہے ۔جبکہ پاکستان میں اقلیتیں امن اور سکون کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے ہندوستان کی انتہا پسندی کی پر زور مذمت کی ۔ اور کہا ۔ کہ بھارت میں اقلیتوں کی زندگی عذاب بن گئی ہے ۔ قبل ازین شیخاندہ بمبوریت اور برون گاوں کے مابین میچ کا تماشائیوں نے زبردست لطف اٹھایا ۔ تاہم کامیابی شیخاندہ کے حصے میں آئی ۔ مہمان خصوصی وزیر زادہ نے کامیاب شیخاندہ ٹیم کو ایک لاکھ اور رنر اپ برون ٹیم کو پچاس ہزارروپے نقد انعام اور ٹرافی تقسیم کی ۔ انہوں نے شیخاندہ کے دو مساجد کیلئے پانچ لاکھ اور تین لاکھ پچاس ہزار روپے سولر تنصیب کرنے ، مکین جال میں پرائمری سکول اور گرلز پرائمری سکول اور نہر و پائپ لائن کی تعمیر کااعلان کیا ۔

kalash valley crack gal snow golf scaled
kalash valley crack gal snow golf3 scaled

kalash valley crack gal snow golf2 scaled

kalash snow sports8
kalash snow sports9

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32585

ٹرانسپورٹ کرایو‌ں میں‌کمی کا اعلان، پشاورسے چترال 500 روپے فی مسافرمقرر

Posted on

کرایوں میں کمی وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو فوری ریلیف دینے کی خاطر کی گئی ہے۔ملک شاہ محمد وزیر
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ‌) خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کی سفارشات پرصوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرایوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کردیا اور سیکریٹری پی ٹی اے کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں کے مابین اور اندرون شہرڈیزل سے چلنے والی مسافر گاڑیوں کے کرائے میں تقریباً 4.2فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کے مطابق کرایوں میں کمی کا اعلان وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں کمی کے تناسب سے کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کرایوں میں کمی کا مقصد عوام کو فی الفور ریلیف وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق دینا ہے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق فلائنگ کوچز/منی بس1.37 روپئے اے سی بس 1.57عام بس 1.22 اور لگژری بس 1.32 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ مقرر کیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق پشاور سے کوہاٹ 65 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 89 اے سی بس102عام بس 79روپے لگژری بس 85 کرایہ فی مسافر مقرر کیاگیا ہے اس طرح پشاور سے بنوں 195 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 267اے سی بس306 عام بس 237 روپے لگژری بس 257روپئے کرایہ فی مسافر وصول کیا جائے گا اور پشاور سے ڈیرہ 320 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 438اے سی بس502 عام بس 390 روپے لگژری بس 422روپئے کرایہ فی مسافر مقرر ہے اور پشاور سے ہریپور 156 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 214اے سی بس245 عام بس 190 روپے لگژری بس 206روپئے کرایہ فی مسافر مقرر کیا جاچکا ہے اعلامیے کے مطابق پشاور سے ایبٹ آباد 195 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 267اے سی بس306 عام بس 237 روپے لگژری بس 257روپئے کرایہ فی مسافر مقرر کیا گیا ہے اور پشاور سے مانسہرہ 221 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 303اے سی بس347 عام بس 270 روپے لگژری بس 292روپئے کرایہ فی مسافر مقرر ہے پشاور سے مردان 58 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 79اے سی بس91 عام بس 71 روپے لگژری بس 77روپئے کرایہ فی مسافر کیا گیا ہے اور پشاور سے ملاکنڈ 118 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 162اے سی بس185 عام بس 144 روپے لگژری بس 156روپئے کرایہ فی مسافر مقرر ہے اور پشاور سے منگورہ 172 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 236اے سی بس270 عام بس 210 روپے لگژری بس 227روپئے کرایہ فی مسافر مقرر کیا گیا ہے پشاور سے دیر 250کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 342اے سی بس392 عام بس 305 روپے لگژری بس 330روپئے کرایہ فی مسافر وصول کیا جائے گا اور پشاور سے چترال 365کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 500اے سی بس573 عام بس 445 روپے لگژری بس 481روپئے کرایہ فی مسافر مقرر کیاگیا ہے اور پشاور سے چارسدہ 27 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 37اے سی بس42 عام بس 33 روپے لگژری بس 36روپئے کرایہ فی مسافر وصول کیا جائے گا مزید برآں دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء، نابینا اور دیگر معذور افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کیلئے اصل کرایوں پرموجودہ پچاس فیصد/ نصف رعایت جاری رہے گی۔ جبکہ گاڑی میں اے سی سسٹم کام نہ کرنے کی صورت میں ڈیلکس سٹیج کیرج کا کرایہ وصول کیا جائیگا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32564

پشاورسے چترال آنے والی گاڑی کو بروزکےمقام پرحادثہ، تمام مسافربال بال بچ گئے

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اتوار کی علی الصبح پشاور سے چترال آ نے والی گاڑی (فلائنگ کو چ نمبرP3832) کو چترال شہر کے قریب بروز گاؤں میں خوفناک حادثہ پیش آیا تاہم گاڑی میں سوار تمام اٹھارہ مسافر بال بال بچ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی تیز رفتار ی سے آ کر بروز گول میں سڑک کے کنارے واقع ایک ریستوران میں جاگھسی۔ اتوار کے دن کی چھٹی کے وجہ سے ریستوران بند تھا اور اندر کوئی نہیں تھا۔ گاڑی میں سوار تمام مسافرزخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے گاڑی سے باہر نکا ل لائے اور ریسکیو 1122کے ایمبولینس اور پرائیویٹ گاڑیوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا جن میں سے بعض کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیے گئے۔ حادثے کی اصل وجہ فلحال معلوم نہ ہوسکی تاہم چترال پولیس نے ڈرائیور مجیب الرحمٰن ساکن وریجون موڑکھو کے خلاف دفعہ 337 کے تحت مقدمہ درج کر نے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق ریستوران کے اندر افراد موجود ہونے کی صورت میں جانی نقصان کا زیادہ احتمال تھا۔ پشاور سے رات کے وقت چترال سفر کرنے سے ڈرائیور وں پر عنودگی طاری ہونے سے ماضی میں سینکڑوں جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔
broze accident chitral4 scaled broze accident chitral3 scaled broze accident chitral2 scaled

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32575

پاک فوج کے چھ افسران کی لیفٹنٹ کرنل کے عہدوں‌پرترقی..اظہار مسرت…. شمسیار خان

میں اپنی اور اپنے پورے خاندان کی جانب سے نشیبی اور بلائی چترال سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کے چھے جوانوں : میجر عمران جغور ،میجر علی سرور ، میجر سللطان علی ، میجر شمس الحق ، میجر احسان اور میجر مظہر بالترتیب بونی ، چرون اویر ، بلیم اور تورکہو کو میجر رینک سے لفٹننٹ کرنل کی اعلیٰ قیادت کے عہدوں پر پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ چترال سے پاکستان کے اعلیٰ ادارہ ، پاک آرمی، میں ہمارے چھے بچوں کا ایک ساتھ کرنل کے عہدوں تک پہنچنا ہم سب کےلئے اعلیٰ اعزاز کی بات ہے ۔ فوج میں ایک عہدے سے ترقی پاکر دوسرے عہدے تک پیہنچنے کا سفر محنت طلب اور صبر طلب کام ہے ۔ ہم ان جوانوں کی سخت محنت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ چترال اور خاص کر اپر چترال پاکستان کا ایک چھوٹا سا دور افتادہ علاقہ ہے لیکن الحمد لللہ شکر کہ پاکستان آرمی میں ہمارے نو جواں بریگئڈئر جیسے اعلیٰ عہدوں تک بھی پہنچ گئے ہیں اس کے عللاوہ یہاں کے ہمارے جواں سوال سروس کی مشکل آزمائش سے گزر کر سکریٹری اور آئی جی کے عہدوں تک پہنچ کے پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں۔ میں اس موقعے پر اپنی آنے والی نسل کو یہ تاکید کرنا چاہوں گا کہ ہمارے پاس افواج پاکستان اور اعلیٰ سول سروس جیسے دو اہم شعبے ہیں جن میں جانے کے بعد ہماری نسل قوم کا سرمایہ بن سکتی ہے ۔ ہم سکول کے اساتذہ سے بھی یہی گزارش کریں گے کہ اُن کی نظر میں اگر کوئی بچہ/ بچی ایسی صلاحیتوں سے بھر پور ہوں جوکہ انہیں اعلیٰ سول سروس اور فوج کی طرف راہنمائی کرتی ہوں تو اُن صلاحیتوں کو ہر ممکن پروان چڑھانے کی کوشش کریں ۔
.
موقعے سے فائدہ آٹھا تے ہوئے میں اپنے ہونہار نونہال ضیا السلام ولد اسلام الدین بونی ٹیک لشٹ کی فارمن کرسچن یونیورسٹی لاہور کے ماحولیاتی سائنس کے شعبے میں ایم فل کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کر کے سونے کا طمغہ حاصل کرنے اور ہم سب کا سر فخر سے اونچا کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے پورے اپر چترال کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ تعلیم اور معیاری تعلیم ہی ہے جو کہ ہماری ترقی کی ضامن ہے ۔ میں ضیا السلام کو شاباش کے ساتھ اُن کے درخشاں مستقل کے لیے اللہ رب العزت سے بدست دعا ہوں ۔

lt col shams ali sarwar qazi sulatan from chitral

..
.
شمسیار خان بونی ٹیک لشٹ
حال اسلام آباد
shamsyar booni

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, خطوطTagged
32557

شیرنوروزچیف لائبریرین اسلامک یونیورسٹی مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے

اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز)اسلام آباد میں مقیم چترال کے معروف شخصیت شیرنوروزخان چیف لائبریرین انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد مدت ملازمت مکمل کرکے گزشتہ دن سبکدوش ہوگئے. آپ کا تعلق چترال کے دورآفتادہ علاقہ کھوت سے ہے . شیرنواز خان 1988 میں بحثیت لائبریرین اسلامک یونیورسٹی میں ملازمت اختیارکی اور32سال سروس مکمل کرکے بحثیت چیف لائبریرین سبکدوش ہوگئے . انھوں نے ابتدائی تعلیم چترال سے اورماسٹرکی ڈگری کراچی سے حاصل کی ہے.
.
ملازمت کے دوران انھوں نے کئی کتابیں لکھی جن میں‌سات کتابیں شائع ہوچکی ہیں باقی طباعت کے مرحلہ میں ہیں جبکہ نیشنل اورانٹرنیشنل جریدوں‌میں‌انکے درجنوں آرٹیکلز شائع ہوئیں. سیرت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پرلکھی گئی دو کتابوں کیلئے بالترتیب انھیں 2015اور2017میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا.
.
شیرنوروز خان انتہائی قابل، محنتی، ملنسار اوراپنے علاقے سے انتہائی محبت کرنے والے شخصیت کے مالک ہیں. انھوں نے دوران ملازمت خصوصی طور پرچترال کے طلباو طالبات کیلئے گران قدرخدمات سرانجام دی ہے.
.
ان کے شائع شدہ کتابیں درجہ ذیل ہیں .
• The Prophet Muhammad (peace be on him): A Select Bibliography in Western Languages. Islamabad: Islamic Research Institute, 2015. 257p.
.
• Hadrat Muhammad Salla Allah Alayh wa Sallam: Muntakhab Kitabiyyat Urdu Kutub va Maqalat. Islamabad: Islamic Research Institute, 2016. 564p.
.
• Collection of Sirah Books in National Sirah Library & Study Centre. Islamabad: Islamic Research Institute, 2011. 164+30p.
.
• A Guide to Library & Information Science: Questions & Answers. Lahore: Multiline Publications, 2012.447p.
.
• Ishariyyah Salana aur Mauduati Reportain (1962-2013). Islamabad: Council of Islamic Ideology, 2016.376p.
.
• Index of Fikr-o-Nazar, the Urdu quarterly Journal of Islamic Research Institute: Vols. 16-32 (July 1987-June 1995). Islamabad: Islamic Research Institute, 2001. 200p.
.
• Index of al-Dirasat al-Islamiyyah, the Arabic quarterly Journal of Islamic Research Institute: Vols. 1-50 (1965-2015). Islamabad: Islamic Research Institute, 2018. 195p.

………
Books unpublished
• Index of Islamic Studies, the English quarterly Journal of Islamic Research Institute: Vols. 1-50 (1962-2012) 298p. (unpublished).
.
• Books on Islamic Economics in the Libraries of International Islamic University, Islamabad: Islamic Research Institute, 105p. (unpublished)
.
• A Manual of Transliteration: Islamic Studies Policy. 182p.
.
• A Glossary of Islamic Terms. 200p
.
• Expansion of Subject Headings on Islam: Based on LC Subject Headings. 50p.
.
sher nawroz book3

sher nawroz book2

sher nawaz book1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32540

کرونا وائرس سے منٹنے کیلئے ریسکیو1122 کی طرف سے ایس اوپیزجاری

Posted on

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخو ا ایمرجنسی ریسکیو سروس ( ریسکیو 1122) نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی کے دوران ایس او پیز تیار کرکے صوبے بھر میں قائم ریسکیو سٹیشنز کو مراسلہ جار ی کر دیا ۔ ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو 1122کسی بھی ہنگامی و ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہاہے ۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے بعدڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر احمد نے خصوصی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر سے متعلق ایس او پیز جاری کردیں ،اس سلسلے میں تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کوریسکیو ایمبولینس میں سپتال منتقل کرنے کے دوران ریسکیو اہلکار ڈبل دستانے اور ماسک ضرور استعمال کریں۔مشتبہ مریض سے رابطے سے قبل حفاظتی گاﺅن یا کوٹ ضرور پہنیں جبکہ مریض کو فوری ڈبل ماسک اور دستانے مہیا کئے جائیں۔ بلا ل احمدفیضی نے بتایا کہ ایس او پیز کے مطابق کرونا کے مشتبہ مریض اور اس کے ساتھ موجود تیمار دار کو بھی حفاظتی دستانے اور ماسک فراہم کیے جائیں۔مریض کی منتقلی سے قبل ہسپتال انتظامیہ کو پہلے سے آگاہ کیا جائے،مریض کو ایمبولینس میں منتقل کرنے کے دوران صرف ایک تیماردار کو ساتھ رکھا جائے۔مریض کی ہسپتال منتقلی کے بعد ایمبولینس اور اسٹریچر کو پوری طرح دھونے اور صاف کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔ ایس او پی میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی عملے کے ممبر کومشتبہ مریض کے ساتھ 14 دن میں بخار کے ساتھ دیگرعلامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو قریبی ہسپتال سے رابطہ کریں.

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32536

مسجد و مدرسہ سید نا امیر معا ویہ ؓ بکامک چترال میں عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد

Posted on

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)مسجد و و مد رسہ سید نا امیر معا ویہ ؓ بکا مک میں 4خوش نصیب بچوں وسیم خان بن نسیم خان، ثاقب احمد بن جعفر احمد، فیضان الرحمن بن حا جی الرحمن کے تکمیل حفظ القرآن کے منا سبت سے ایک سادہ و پروقار عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمان خصو صی معروف عالم دین و صدر مدرس دارلعلوم چترال مو لانا حبیب اللہ جبکہ صدر محفل چیئر مین ضلعی سیرت کونسل چترال حافظ نواز مدنی تھے دیگر علماء کرام میں استاذ شمس الدین مو لانا عنا یت اللہ مو لاناقاری عنا یت الرحمن مدرسہ ہذا کے مہتمم و خطیب مو لانا بزرگ ولی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر حطاب کرتے ہوئے مقررین نے قرآن مجید کے عظمت و حفظ القرآن کے فضیلت بیان کرتے ہوئے بچوں ان کے وا لدین اور استاذ محترم کو مبارک باد وخراج تحسین پیش کی اور کہا جس لگن و محنت سے آپ لو گوں نے یہ عظیم سفر طے کی ہے وہ انتہائی لائق تحسین و قابل تقلید عمل ہے۔ مقررین نے کہا کہ قرآن ہی میں قیا مت تک آنے والے انسانیت کے تما م مسائل کا حل مو جود ہے عزت و بلندی کا معیار دھن اور دولت نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ سے کامل محبت و تعلق ہے اور اس تعلق کو مضبوط بنا نے کے لئے قرآن مجید کا مطا لعہ اور اس کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ مقررین نے کہا کہ آج ہم جن انفرادی و اجتماعی مشکلات و پریشانیوں کا شکار ہے ان کا بنیا دی وجہ قرآنی تعلیمات سے دوری ہے۔
madrasa quaran confrence chitral 5

madrasa quaran confrence chitral 4

madrasa quaran confrence chitral 2

madrasa quaran confrence chitral 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32519

اسسٹنٹ ڈائریکٹرانفارمیشن زارولی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پریس سیکریٹری تعینات

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے عوامی مفاد میں مندرجہ ذیل افسران کے فوری طور پر تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حسن علی (BS-17)پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انفارمیشن خیبر پختونخوا کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ زارولی (BS-17) اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انفارمیشن کو اپنی ہی تنخواہ اور سکیل پر بحیثیت پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیاہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔یادرہے کہ زارولی کا تعلق کھوژ مستوج سے ہے . وہ اس سے پہلے محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا میں‌ اسسٹنٹ ڈائریکٹرتعینات تھے.جبکہ اسے قبل محکمہ اطلاعات میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈورٹزمنٹس کے عہدوں پر تعینات رہنے کے علاوہ متعدد صوبائی وزراء کے پبلک ریلیشنز آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
دریں‌اثنا صدر چترال پریس کلب ظہیرالدین نے انتہائی مسرت کا اظہارکرتے ہوئے زارولی زاہد کی بطور پریس سیکریٹری تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے.
zar wali zahid ad info order

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32510

اے وی ڈی پی اوراکاہ کے زیراہتمام کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ ٹریننگ کا انعقاد

Posted on

چترال ( محکم الدین ) آغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ ( AKAH) کے تعاون سے ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP)کے زیر انتظام پانچ روزہ کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ ٹریننگ جمعہ کے روز اختتام پذیر ہوا ۔ تربیتی پروگرام میں سرٹ کے ممبران کو قدرتی آفات کے موقع پر متاثرہ لوگوں کی سرچ اینڈ ریسکیو کرنے ، فوری انفارمیشن ، فرسٹ ایڈ اور رابطہ کاری کے حوالے سے جدید اور سائنسی بنیادوں پر ٹریننگ دی گئی ۔ اور اختتامی روز اس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقع پر چیرمین اےوی ڈی پی رحمت الہی ، ریجنل پروگرام آفیسر فوکس ولی محمد نے , سرٹ کے سابق کیپٹن اسرارالدین،منیجر اے وی ڈی پی جاوید احمد ، نئے کیپٹن آصف رضا اور دیگر مہمانوں کے علاوہ سرٹ کے ممبران موجود تھے ۔ چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی نے ٹریننگ کی اہمیت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اللہ پاک نے ایک انسان کی جان بچانے کو پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف قرار دیا ہے ۔ اس لئے انسانیت کی خدمت کے جذبے سےسرشار رضاکار نہایت ہی اہم اور قابل احترام ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اے وی ڈی پی آپ کا اپنا ادارہ ہے ۔ جو گذشتہ اٹھارہ سالوں سے ایون اور کالاش ویلیز کی تعمیر و ترقی میں سرگرم عمل ہے ۔ موجودہ ٹریننگ بھی اس ادارے کے زیر نگرانی اس لئے دی جارہی ہے ۔ کہ خدا نخواستہ کسی آفت کی صورت میں مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کر سکیں ۔ انہوں ٹریننگ پروگرام منعقد کرنے پر آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ( اکاہ )کی تعریف کی ۔ریجنل پروگرام آفیسر ولی محمد نے اپنے خطاب میں کہا ۔کہ قدرتی آفات میں مقامی کمیونٹی کی اہمیت سب سے زیادہ ہے ۔ ایسے موقع پر کمیونٹی کے تربیت یافتہ افرادہنگامی حالات سے بہتر طور پر نمٹ سکتے ہیں ۔ خصوصا زخمیوں کی نوعیت کو جاننا ، ان کی فوری طبی امداد اور ہسپتالوں تک پہنچانے میں کردار مقامی لوگوں کا ہی ہوتا ہے ۔ اس لئے ہم کمیونٹی کی تربیت کو اولیت دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ کے تحت اسی قسم کے تربیتی پروگرام آیندہ بھی کئے جائیں گے ۔ اور سرٹ کے رضاکاروں کو مزید فعال کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں سٹاک پائل اے وی ڈی پی کے پاس موجود ہے ۔ جبکہ چوبیس عدد پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹ اب فراہم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم پراجیکٹ کی بنیاد پر وقتی کام کرنے والے نہیں ہیں ۔ کمیونٹی اور ہمارا ہمیشہ ساتھ رہا ہے اور رہےگا ۔انہوں نے 2015 کے سیلاب اور زلزلے میں سرٹ کیپٹین آصف رضا کی خدمات کی تعریف کی ۔ پروگرام کے آخر میں مہمانوں نے تربیت حاصل کرنے والے سرٹ ممبران میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے ۔
akah chitral6 scaled

akah chitral5 scaled

akah chitral4 scaled

akah chitral3 scaled

akah chitral2 scaled

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32502

گرم چشمہ اورکالاش ویلیز روڈ اورگیس پلانٹ کی تنصیب میں‌ غیرمعمولی تاخیرہوئی..شہزادہ افتخار

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) سابق ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین نے کہا ہے کہ چترال کے معروف سیاحتی مقامات گرم چشمہ اور کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر اور گیس پلانٹ کی تنصیب میں رکاوٹ اورغیر معمولی تاخیر سے موجودہ حکومت کی چترال کے عوام کے مسائل سے عدم دلچسپی کھل کر سامنے آئی ہے ۔ یہ منصوبے سابقہ حکومت میں اپنی تعمیر کے آخری مراحل میں تھے کہ اقتدار کی تبدیلی آڑے آگئی ۔ اس وقت سے ان پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ جبکہ یہ چترال کےعوام کے منصوبے ہیں۔ چترال ٹائمزڈاٹ کام سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ سابق حکومت نے چترال کیلئے مجموعی طورپر 90ارب روپے کے منصوبوں کا آغاز کیا تھا ۔ جن میں سے تقریبا 62ارب روپے لواری ٹنل اور گولین ہائیڈل کی تعمیر پر خرچ ہوئے ۔ جبکہ بقیہ بجلی ٹرانسمیشن لائن ، گیس پلانٹ اور روڈز کی تعمیر پر خرچ ہونے تھے ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ گیس پلانٹ کیلئے زمین خریدنے کے باوجود منصوبوں پر کام اب تک رکےہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال ایک نظر انداز شدہ ضلع بن کر رہ گیا ہے ۔ یہاں دور دور تک ترقی کے آثار نظر نہیں آتے ۔ اور زندگی جمود کا شکار ہے ۔ اس کی بنیادی وجہ موجودہ حکومت کی چترال کے ساتھ امتیازی سلوک کے علاوہ خود مقامی لوگوں کی طرف سے اپنے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے نمایندے منتخب نہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بعض پارٹیاں انتخابات کو اسلام کی جنگ قرار دے کر مذہب کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ جبکہ یہ کوئی ایسا معرکہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مذہبی پارٹیوں کی مرکز نگاہ بھی اگر ترقیاتی منصوبے ہی ہیں ۔ تو انتخابات کو صرف مذہب کے ساتھ جوڑ کر مفاد حاصل کرنے کی کوشش کرنا کیسے درست ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ اپنی بساط کے مطابق چترال کی ترقی کیلئے کوششیں جار ی رکھیں گے ۔ اور متذکرہ بالا منصوبے تعمیر ہو کے رہیں گے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32500