Chitral Times

کالاش قبیلے میں فوتگی، کرونا کی وجہ سے 105سالہ انجہائی کی اخری رسومات کی ادائیگی میں مشکلات

چترال ( محکم الدین ) کالاش قبیلے کے ایک بزرگ کی وفات نے قبیلے کو دوہرے سوگ سے دوچار کر دیا ہے ۔ ایک طرف قبیلہ اپنے ایک سرپرست سے محروم ہو گیا ہے ۔ تو دوسری طرف کرونا وائرس سے بچنے کیلئے حکومتی سطح پر دیے جانے والے ہدایات و احکامات کی وجہ سے اُن کی آخری رسومات کی آدائیگی شایان شان طریقے سے انجام دینے میں مشکل پیش آگئی ہے ۔ جس میں عام طور پر تینوں کالاش ویلیز کے افراد جمع ہو کرتین دن رسوم کی انجام دہی کے ساتھ میت کو سپرد خا ک کرتے ہیں ۔

kalash death and corona locdown chitral 1 2

یہ معروف انجہانی شخصیت ایوب کالاش ہیں جو اتوار کی صبح ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں وفات پاگئے تھے ۔ انجہانی قبیلے کے نوجوان سیاسی اور سماجی شخصیات وزیر کالاش اور نذرگئے کالاش کے والد اور چترال میوزیم کے خاتون انچارج آفیسر سید گل کالاش کے دادا تھے ۔ اُنہوں نے اپنے قبیلے میں سب سے طویل عمر پائی ۔ اور معلومات کے مطابق اُن کی عمر ایک سو پانچ سال تھی ۔ اُن کی میت کو آبائی گاءوں بمبوریت انیژ پہنچا کر جشٹکان میں رکھا گیا ہے ۔ جہاں اُس کے قریب ترین رشتے دار اُس کی آخری رسومات میں شریک ہیں ۔ جو ڈھول بجا کر اُن کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔ اور اُن کی شاندار خدمات کا تذکرہ کیا جارہا ہے ۔ میت کے قریب کھڑی اور بیٹھی ہوئی خواتین ورثا بیٹے بیٹیاں انتہائی انہماک سے یہ داستانیں سن رہی ہیں ۔ اور وقفے وقفے سے کھبی آنسو بہاتی ہیں ۔ پھر ڈھول کی تھاپ کے ساتھ ماتمی رقص شروع کرتی ہیں ۔ کالاش قبیلے میں فوت شدہ کے قریبی رشتے دار خواتین کی شناخت بہت آسان ہے ۔ جو سوگ کے دوران سر پر روایتی ٹوپی (کوپیسی )نہیں پہنتیں ۔ سمجھ لو کہ وہ اُس کی بہت قریبی وارث ہے ۔ ایسی ہی انجہانی کی پوتی سید گل کالاش اور دیگر خواتین ہیں ۔ جنہوں نے سوگ کی وجہ سے ٹوپی اُتار دی ہے ۔

kalash death and corona locdown chitral 3 1

سید گُل کالاش جتنی اپنے دادا کی وفات پر صدمے کا اظہار کر رہی ہیں ۔ اُس سے زیادہ اُنہیں اس بات پر افسوس ہے ۔ کہ باوجود مالی استطاعت کے وہ اپنے دادا کیلئے تین دن کا سوگ رسم کے مطابق منانے قاصر ہیں ۔ جبکہ انہوں نے دادا کی وفات پر قبیلے کے لوگوں کو روایتی ضیافت دینے کیلئے پہلے سے ہی انتظامات کر لئے تھے ۔ مگر اب کرونا وائرس کے خوف سے زیادہ لوگوں کا اجتماع خطرے سے خالی نہیں ۔ اس لئے اس رسم کو مختصر کیا جا رہا ہے ۔ تاکہ کسی اور نقصان سے واسطہ نہ پڑے ۔ اُنہیں اس بات پر بہت افسوس ہے ۔ کہ اللہ نے اُنہیں بہت کچھ دیا ہے ۔ لیکن رواج کے مطابق دیگر وادیوں میں رہائش پذیر قبیلے کے لوگوں کو کرونا وائرس سے تحفظ کی خاطر آخری رسومات میں شرکت کی دعوت نہیں دے سکے ۔ سید گل کے والد وزیر کالاش کا کہنا ہے ۔ کہ وہ اپنے انجہانی والد کی آخری رسومات کی آدائیگی اور ضیافت کیلئے کم از کم ایک سو بکرے ذبح کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ لیکن موجودہ وقت میں کم سے کم اجتماع کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے باوجود خواہش کے نہیں کر سکتا ۔

kalash death and corona locdown chitral 2 1

انجہانی ایوب کالاش پیر کے روز سپرد خاک کیا جائے گا ۔ اتوار کے روز انجہانی کے آخری رسومات کے افتتاح پر بندوق کے کئی فائر کئے گئے ۔ اور چھوٹے پیمانے پر اجتماع منعقد کرنے کی بار بار ہدایات دی گئیں ۔ اس موقع پر مقامی سطح پر کام کرنے والی لوکل سپورٹ آرگنائزیشن اے وی ڈی پی نے رسومات میں شرکت کرنے والے افراد کے ہاتھ دھونے کیلئے صابن پانی کا انتظام کیا ۔ اور ماسک فراہم کئے ۔ چیر مین اے وی ڈی پی رحمت الہی ، منیجر وزیر زادہ نے تعزیت کے ساتھ کرونا وائرس سے متعلق حاضرین کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی قسم کے خطرات سے محفوظ رہا جا سکے ۔ اور کہا ۔ کہ ہاتھوں کی صفائی اور ماسک کا استعمال کرونا سے بچاءو کا واحد علاج ہے ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
34230

ڈپٹی کمشنر لوئرچترال کو فوراً تبدیل کیا جائے۔۔مولانا شیرکریم شاہ امیر جمعیت علماء اسلام اپرچترال

Posted on

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) مولانا شیرکریم شاہ امیر جمعیت علماء اسلام اپرچترال نے کہ اہے کہ موجودہ حالات میں چترال کےہرشعبے سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کروانا وائرس کی وجہ سے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرکے کروانا کا مقابلہ کررہے تھے اور چترال میں لاک ڈاؤن اور دفعہ۔ 144 کو چترالی عوام اور علماء کرام نے کروانا وائرس کے مقابلے اپنے اوپر تکالیف مشکلات اورسختیاں برداشت کرکے کروانا پھیلنے سے پورے چترال کو محفوظ بنایا اور اب تک چترال میں ایک بھی کروانا مریض نہیں لیکن موجودہ ڈپٹی کمشنر نے اپنی نااہلی کا ثبوت دیتے ہوئے لوگوں کا ایک بہت بڑا مجمع پولو گراؤنڈ میں جمع کرکے چترال کے مہذب قوم کو ایک بھکاری بناکر پوری دنیا کے سامنے پیش کیا۔۔اور دفعہ 144 کی دھجیاں اڑائی ۔ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ آئیندہ اگر چترال میں یہ وباء پھیل جائے تو اس کی تمام ذمہ داری موجودہ ڈپٹی کمشنر اور کمشنر ملاکنڈ پر ھوگی۔ اگر موجودہ حکومت اس نااھل ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ نہیں کیا تو ھم پورے چترالی عوام کو لیکر کروانا وائرس کا لحاظ کیے بغیر سڑکوں پر آئیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر ھوگی لہذا موجود ہ ڈپٹی کمشنر کا فوراً تبادلہ کیا جائے

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
34224

ایم پی اے اپنے الفاظ واپس لیکر معافی مانگے بصورت دیگرقلم چھوڑ ہڑتال پر مجبورہونگے۔۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں کرکٹ اسٹار شاہد افریدی کی طرف سے لاک ڈاؤن کے متاثریں میں فوڈ پیکج کی تقسیم کے بعد ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن اورڈی سی لویر چترال نوید احمد کے درمیان گزشتہ ایک ٹیلی فونی گفتگو کے بارے میں سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سرکاری محکمہ جات کے سربراہان اور ایمپلائز یونین کے رہنماؤں نے ایم پی اے کی طرف سے مبینہ طور پر ڈی سی کے ساتھ ناشائشہ الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری افسران کے ساتھ ہتک امیز رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اتوار کے روز ٹاؤن ہال میں منعقدہ اجلاس میں مقررین نے کہاکہ ڈی سی چترال لویر جیسے شریف النفس اور ذمہ دار افیسرکے ساتھ ایم پی اے کا ہتک امیز رویہ ناقابل برداشت ہے کیونکہ ہر سرکاری افسر محض تنخواہ اور مراعات کے لئے ہی نہیں بلکہ عزت کے لئے سول سروس میں آگئے ہیں اور ان کی تضحیک کا یہ سلسلہ چل نکلا تو کوئی بھی عزت دار آدمی اپنے بچوں کو سرکاری ملازمتوں پر بھیجنے پر تیار نہیں ہوگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر ایاززرین، اے سی چترال عبدالولی خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر حیدر الملک، ڈی ایف او شوکت فیاض، سیکرٹریز یونین کا صدر آفتاب عالم اور آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل کے خورشید خان نے کہاکہ غصے کے عالم میں ایم پی اے مولانا ہدایت کا جذباتی الفاظ کا استعمال قابل فہم بات ہے لیکن اس گفتگو کو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا میں وائر ل کرنا ناقابل معافی اور افسوسناک ہے اور ایک عالم دین کو زیب بھی نہیں دیتا اور یہ قانونی اور اخلاقی جرم بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایم پی اے اپنے الفاظ واپس لیکر معافی نہیں مانگا تو وہ ان حالات میں قلم چھوڑ ہڑتال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

all head of department chitral meeting 1 1
all head of department chitral meeting 2 1
all head of department chitral meeting 4
all head of department chitral meeting 5 1
officers chitral protest 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
34210

چترال میں اگر خدانخواستہ کرونا وائرس سے کوئی متاثر ہوا تو کمشنراورڈی سی ذمہ دارہونگے۔۔ایم پی اے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمن نے گزشتہ دن کرکٹ اسٹار شاہد افریدی کے چترال آمد کے موقع پرحالات کو خراب کرنے کی ذمہ داری کمشنر ملاکنڈ اور ڈی سی چترال پر ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کو یکسر نظر انداز کردیئے گئے جوکہ کرونا وائرس کے خلاف عوامی آگہی اور لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں جبکہ انتظامیہ نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خود ہی قانون کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی جس سے عوام میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے۔

اتوار کے روز امیر جے یو آئی لویر چترال مولانا عبدالرحمن، نائب ا میر جے یو آئی اپر چترال مولانا فتح الباری،جنرل سیکرٹری جے یو آئی انعام میمن، جے یو آئی کے رہنما قاری جمال عبدالناصر اور مولانا عبدالسمیع آزاد،امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد،تحصیل صدر پی پی پی عالم زیب ایڈوکیٹ، آل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد کوثر ایڈوکیٹ، ساجد اللہ ایڈوکیٹ اورپی پی پی کے ترجمان قاضی فیصل اور دوسروں کی موجود گی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال کے کسی علاقے میں اگر خدانخواستہ کرونا وائرس سے کوئی متاثر ہوا تو ان دو افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ان افسران نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرکے سوشل ڈنٹنسنگ کا بیڑا عرق کرنے کے بعد برات کی مبارک شب کو محفل موسیقی سجاکر قہر الٰہی کو دعوت دے دی۔

انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو کو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا میں وائرل کردیا جس سے عوام میں مزید بے چینی پھیل گئی۔ انہوں نے کہاکہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے پے در پے غلطیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ضلعے میں تعینات سرکاری افسران کو ان کے خلاف اکسانے کی کوشش کی ہے جس سے سرکاری ملازمین اور علاقے کا منتخب نمائندہ کا آمنے سامنے آنے کا خطرہ پید اہوگیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ دونوں افسران کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لایا جائے تاکہ کسی اور کو اس طرح کی غلطی کرنے کی ہمت نہ ہو۔

انہوں نے اس اس بات پر زور دیاکہ علاقے کی بہترین مفاد میں اور کرونا وائرس کو علاقے سے دور رکھنے میں عوام اختیاطی تدابیر اور حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ بدستور جاری رکھے گا۔اس سے قبل آل پارٹیز اور سول سوسائٹی کے تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اس کشیدہ صورت حال کا تفصیل سے جائزہ لے کر اسے حل کرنے کی تجاویز پر غو ر ہوا۔

mpa hidayat press confrence chitral 1 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34205

فلاحی و امدادی سرگرمیوں کیخلاف پریس کانفرس قومی مفاد میں نہیں ھے۔ ارشاد مکرر۔

(چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارشاد مکرر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ مشکل حالات میں شاہد افریدی فاؤنڈیشن کی چترال کے طول و عرض میں امدادی سرگرمیاں  انتہائی قابل تعریف عمل ھے جسے چترال کے کرونا متاثرین مستفید ہو رہے ھیں۔لیکن انتہائئ افسوس کی بات ھے۔کہ ہمارے قومی نمائندے  جو خود کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ھیں۔دوسرے فلاحی اداروں کی سرگرمیوں میں شامل ہو کر حقداروں کو حق پہچانے کی بجائے مخالفت پر اتر آئے ھیں۔مشکل کی اس گھڑی میں انتظامیہ اور دیگر فلاحی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے قومی مفاد کے برعکس طرز عمل اختیار کرنا ہمارے مولانا صاحباں کا انتہائی قابل مذمت اقدام ھے۔

لہذا قوم کی نمائندگی کیلئے خود میں قومی مفاد کو سمجھنے کی اہلیت پیدا کرے۔ان کا استعفی قوم پر احسان ہوگا ۔قوم ان کے حق میں دعا کرے گی وہ قوم کے حق میں دعا کریں۔

اخر میں شاہد افریدی فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کے حوالے سے چترال اور چترال بالا میں غریب لوگوں بروقت امداد پہنچانے پر مقامی انتظامیہ فعال کارگردگی اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی معاونت ذاتی دلچسپی پر ان کے اور شاہد افریدی فاؤنڈیشن کے  انتہائی شکر گزار ہیں۔اور وہ تاحیات غریبوں کے دعاؤں کے حقدار ہیں۔چترال کے غریب عوام مولانا صاحبان سے اب صرف دعاوں کے طلبگار ہیں۔کیونکہ اب وہ کسی کام کاج کے قابل نہیں رھے نہ خود کچھ کرتے ہیں اور نہ کسی اور کو کچھ کرنے دیتے ھیں

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34200

چترال میں دفعہ 144کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی،کمشنرملاکنڈ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہاہے کہ چترال میں دفعہ 144کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ انتہائی ڈسپلن طریقے سے امدادی اشیا تقسیم ہوئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان افریدی کو چترال لانے کا مقصد ایک تو مستحق لوگوں کی مددتھی تو دوسری طرف ہم دنیا کو دیکھانا چاہتے تھے کہ چترال کے مثالی لوگ قانون کا احترام کس طرح کرتے ہیں۔ چترال کے لوگ انتہائی مہذب، نظم وضبط اورڈسپلن والے لوگ ہیں۔اورقانون کے پاسدار ہیں۔ چترال میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چترال میں امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے،چھ سے آٹھ فٹ کے فاصلے پرلوگوں کو بیٹھایا گیا تھا ، شاہد افریدی کو چترال لاکرہم یہ پیغام دیناچاہتے تھے کہ اس نیک کام میں دوسرے لوگ بھی حصہ ڈالیں۔

انھوں نے کہا کہ شاہد افریدی نے یہی پروگرام سوات، دیرلوئر ، دیر اپرسب جگہ کیا مگرکہیں قانون کی وائلیشن کی بات نہیں ہوئی مگرچترال میں اسکو الگ رنگ دینے کی کوشش کی گئی ۔، انھوں نے گزشتہ دن ایم پی اے چترال ہدایت الرحمن اورڈپٹی کمشنر چترال کے درمیان ٹیلی فونک گفتگواورایم پی اے کی طرف سے اسی ٹیلیفونک گفتگو کوسوشل میڈیا میں وائرل کرنے کی مذمت کی ۔اورکہا کہ چترال کے مختلف مکاتب فکرنے بھی اسکی مذمت کی ہے۔

کمشنر نے کہا کہ میں ایم پی اے ہدایت الرحمن کی بڑی عزت کرتاہوں مگران کی غلط بیانی اورنازیباحرکت اورگفتگو کے خلاف وزیراعلیٰ ، چیف سیکریٹری ،لیڈرآف دی اپوزیشن اکرم خان درانی اورایف آئی اے کو باقاعدہ لکھوں گا۔اورسوشل میڈیا میں وائرل کلپ کو بھی بھیجوں گا۔اورقانون کے مطابق ایم پی اے خلاف کاروائی ہوگی۔ https://www.facebook.com/chitraltimes/videos/2578185175832927/?t=1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
34185

چترال کرونا فری ضلع ہے اسکو برقرار رکھنے میں عوام انتظامیہ کےساتھ تعاون جاری رکھیں۔۔کمشنرملاکنڈ

Posted on

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود نے کہا ہے ۔ کہ اللہ پاک کی مہربانی عوام چترال کے تعاون اور ڈپٹی کمشنر چترال اور انتظامیہ کے دیگر آفیسران کی بھر پور کوششوں کے نتیجے میں چترال اب تک کرونا وائرس سے محفوظ ہے ۔ میری تمام عوام سے پُر زور اپیل ہے ۔ کہ حکومتی ہدایات اور احکامات پر سختی سے عمل کریں جس طرح اب تک کرتے آئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز چترال میں قرنطینہ مراکز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان بھی موجود تھے ۔

کمشنر نے کہا ،کہ چترال پسماندہ اور غریب علاقہ ہے ۔ اگر کسی بھی قسم کی کوتاہی کی وجہ سے یہاں خدانخواستہ کوئی کیس ہوا ۔ تو کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یورپ اور امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں کرونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے ۔ اور لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں ۔ جن کو اُٹھانے والا کوئی نہیں ۔ ہ میں اس سے سبق حاصل کرکے احتیاطی تدابیر میں غفلت نہیں کرنی چاہیے ۔ ریاض محسود نے کہا ۔ کہ چائنا نے اگر کرونا پر قابو پایا ہے ۔ تو وہ احتیاطی تدابیر اور احکامات پر عملدر آمد کا نتیجہ ہے ۔ جو کہ ہمارے لئے سبق ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میں چترال میں بہت ڈسپلن دیکھ رہا ہوں ۔ یہاں عوام اور انتظامیہ ایک پیج ہیں ۔ انشا ء اللہ یہی تعاون جاری رہا ۔ تو یہاں کرونا وائرس نہیں آئے گا ۔ اور اب تک اس ضلع کا کرونا فری رہنا اللہ کی مہربانی اور چترال کے لوگوں کے نظم و ضبط کی مر ہون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قریبی ضلع دیر میں کئی کیس سامنے آئے ہیں ۔ اور لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ اس لئے چترال کے لوگوں کی غفلت بڑے پیمانے پر نقصانات کا موجب بن سکتا ہے ۔

کمشنر نے عوام چترال سے اپیل کی ۔ کہ جو عناصر حکومتی احکامات و ہدایات پر عمل کرنے سے روک رہے ہیں ۔ اُن کی باتوں میں نہ آئیں ۔ اور اپنی و دوسروں کی جان بچانے کیلئے ہدایات پر بدستور عمل کریں ۔ قبل ازین کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود نے مختلف قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا ۔ ۔ انہوں نے قرنطینہ میں رہائش پذیر افراد سے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا ۔ جس پر قیام پذیر افراد نے مجموعی طور پر انتظامات کے سلالے میں اطمینان کا اظہار کیا ۔ تاہم کچھ مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی ۔ جنہیں فوری طور پر حل کرنے کیلئے کمشنر نے احکامات دیے ۔https://www.facebook.com/chitraltimes/videos/2530185420564295/?t=6

commissioner malakand chitral qurantine visit1 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
34180

قانون کی دھجیاں اُڑانے والےکمشنراورڈپٹی کمشنرکوفوری معطل کرکے جوڈیشل انکوائری کی جائے۔مولانا چترالی

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات اور قانون کی دھجیاں اڑاکر چترال کو کرونا کے مہلک وائرس کے خطرے سے دوچارکرنے والے کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود اور ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد کو فوری طور پر معطل کرکے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

ہفتے کے روز پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شاہد افریدی کی طرف سے 20کلوگرام آٹا تقسیم کرنے کے لئے خواتین سمیت500افرادکو ایک چار دیواری کے اندر جمع کرکے ایک ہزار کے قریب مجمع اکھٹا کرکے کمشنر ملاکنڈ کی ایما پر ضلعی انتظامیہ نے جس شرمناک حرکت کا ارتکاب کیا ہے، وہ انتہائی قابل مذمت ہے جس میں ضلعے میں نافذ دفعہ 144کی خود خلاف ورزی ہوئی اور یہ سارا ڈرامہ غریبوں کو آٹے کا تھیلہ تھماتے ہوئے میڈیا میں لانے کا شوق پورا کرنے کے لئے رچایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے متاثریں میں اب تک الخدمت فاونڈیشن سمیت کئی مخیر حضرات ہزاروں فوڈ پیکج تقسیم کرچکے ہیں لیکن کسی نے پبلسٹی کا بھونڈا شوق پورا نہیں کیا جبکہ اس دفعہ چترال کے یوٹیلیٹی اسٹوروں سے سستا آٹا اٹھواکر ضلعی انتظامیہ نے ایک اور غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔

مولانا چترالی نے کہاکہ چترال کے عوام انتہائی قانون پسند ہیں اور حکومت کی طرف سے تشہیر کردہ کرونا وائرس کے خلاف اقدامات پر سوفیصد عمل کررہے ہیں اور مساجد میں بھی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی لیکن کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر چترال کے ڈرامے کے بعد ہر کوئی اپنے آپ کو آزاد محسوس کرتا ہے اور کل جمعہ کے اجتماعات میں نمازیوں کی تعداد پھر معمول کے مطابق رہا جبکہ اس سے قبل چترال کی تاریخی شاہی مسجد میں صرف 25نمازی حاضر ہوئے تھے جہاں ہزاروں کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال، بونی اور دروش میں ان اجتماعات کے موقع پر سینکڑوں لوگ سوشل ڈسٹنسنگ کو بالائے طاق رکھ کر آپس میں گھل مل گئے اور اس مہلک وائرس کے پھیل جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کاذمہ دار کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر خود ہی دفعہ 144کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے اور اپنے طرز عمل سے یہ ثانت کردیاکہ عوام کے لئے قانون کچھ اور ہے اور خواص کے لئے کچھ اور۔ مولانا چترالی نے کہاکہ انہوں نے بیس دن تک چترال میں رہ کر عوام کو اختیاطی تدابیر اپنانے اور حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی تاکید کرکے فضا کو ہموار کیا تھا لیکن کمشنر نے ان سب پر پانی پھیردیا ہے اور اگر چترال کے اندر کہیں بھی کرونا کا کیس سامنے آیا تو کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا کی عالمی وبا ء کے اس دور میں دنیا بھر میں غیر مسلم بھی اللہ تبارک وتعالیٰ کے ذات کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن صاحب بہادر کمشنر صاحب نے جمعتہ المبارک کی رات ڈی سی ہاؤس میں محفل موسیقی منعقد کرکے اپنے مہمان کا دل جیت لینے کی کوشش کی جبکہ اسی دوران زلزلہ آنے پر یہ لوگ بھاگ گئے۔

مولانا چترالی نے کہاکہ اگر صوبائی حکومت نے اپنے افسران کو بچانے کی کوشش کی اور ان کی اس سنگین غلطی پر ان کے خلاف کاروائی نہیں کی تو اس کا مطلب اس کے سوا کچھ نہیں ہوگاکہ پی ٹی ا ٓئی حکومت کرونا کے خاتمے میں مخلص نہیں ہے اور سمجھوتے سے کام لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانونی مشیروں سے مشورہ کرکے کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر چترال کےخلاف عدالت عالیہ میں کیس دائر کریں گے ۔ اس موقع پر جناب انجیئنر فضل ربی سینئر نائب صدر پی پی پی ضلع چترال ، جناب صادق آمین ممبر کے پی کے چیمبر آف کامرس ، جناب محیب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ ممبر لائیر فورم ، اور جناب مولانا فیض محمد راہنما جے یو ائی ضلع چترال ، جناب مولانا قاضی خلیل احمد صاحب بھی موجود تھے ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
34177

دروش ٹاون میں ریسکیو1122کی سروس کا آغاز کردیا گیا۔

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی کوششوں سے آج لوئر چترال تحصیل دروش میں ریسکیو 1122 کی سروسز کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے. جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ریسکیو 1122 نے اب سے تین سال پہلے چترال میں چترال ٹاؤن کے اندر اپنی خدمات فراہم کرنے کا آغاز کر دیا تھا اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں  چترال کے عوام کو بہترین خدمات فراہم کررہاہے اور انشاءاللہ آئندہ بھی اسی طرح کسی بھی ایمرجنسی میں ریسکیو 1122 چترال کے ساتھ ساتھ دروش میں بھی خدمات فراہم کرے گا.۔

rescue 1122 services extended to drosh 4
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34160

دفعہ ۱۴۴کے باوجود جلسہ منعقد کرنا افسوسناک ہے۔۔سلیم خان

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم خان نے ڈی سی چترال کیجانب سے 144دفعہ کی خلاف ورزی کرنے اور کرکٹر شاہد آفریدی کیلئے جلسہ منعقد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔۔اور مطالبہ کیا ہے کہ ڈی سی کیخلاف کارروائی کیجائے۔۔۔


سابق صوبائی وزیر نے اپنے ایک بیان میں مذید کہا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے چاہے وہ ڈی سی ہو یا ایک عام شہری سب کو ایک نظر سے دیکھنا چاہیئے نا کہ قانون کا غلط استعمال کیا جائے
انہوں نے مزید کہا کہ کورنا وائرس کیخلاف حفاظتی اقدامات کیوجہ سے چترالی شہریوں کو چترال آنے کی اجازت نہیں جس کی وجہ سے بہت سے چترالی ضلع سے باہر مختف جگہوں میں پھنسے ہوئے ہیں اورمشکلات سے دوچار ہیں۔۔سلیم خان نے مطالبہ کیا کہ ان حالات میں اگر شہریوں کی اپنے ضلع میں داخل نہ ہونے دینے سختی سےعملدرامد کیا جا رہا ہے تو پھر شاہد آفریدی کیلئے قانون کی خلاف ورزی کرکے جلسے کا انعقاد کیوں کیا حکومت کو اس کی تحقیقات کرنی چاہیئے اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔۔


واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ چترال نے شاہد آفریدی کیجانب سے راشن کی تقسیم کیلئے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی تھی جبکہ ضلع میں انتظامیہ نے خود دفعہ 144 کا نفاذ کیا تھا جس کی رو سے ضلع میں کسی بھی طرح کا سیاسی یا غیر سیاسی اجتماع کے انعقاد پر پابندی ہے۔۔۔۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34156

چترال کیلئے 83ڈاکٹرتعینات، مگرشونگوش اویرکے عوام اب بھی محروم،زیادتی ہے۔۔اکبرالدین

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تریچ میر ایریا ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ٹاڈو) کے چیرمین اور ضلع کونسل چترال کے سابق رکن اسلام اکبرالدین ایڈوکیٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ بیسک ہیلتھ یونٹ شونگوش اویر میں ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لاکر وادی کی 18ہزار آبادی کے حالت زار پر رحم کرے جوکہ ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ چھ سالوں سے علاج معالجے کی سہولت سے مکمل طور پرمحروم چلے آرہے ہیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ اویر چترال کا سب سے پسماندہ علاقہ ہے جس کا واحد ہسپتال حکومت کی غفلت کی وجہ سے ڈاکٹراور ادویات سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور حال ہی میں ضلعے میں 83میڈیکل افسروں کی پوسٹنگ ہوئی لیکن اس بدقسمت علاقے کی قسمت میں اب بھی کوئی ڈاکٹر نہیں تھا جس کی وجہ سے اس بار بھی اس کے ہسپتال میں ڈاکٹر تعینات نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ اس دفعہ ڈاکٹر کی عدم فراہمی پر علاقے کے عوام میں مکمل مایوسی پھیل گئی ہے جوکہ غربت کی وجہ سے چترال جاکر علاج کے اخراجات اٹھانے کے قابل بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نہ صرف میڈیکل افسر کی تعیناتی فوری طور پر کی جائے بلکہ بیسک ہیلتھ یونٹ شونگوش اویر کے زلزلہ زدہ عمارت کی مکمل بحالی کی جائے اور گزشتہ دس سالوں سے ڈینٹل ٹیکنیشن کی اسامی کو بھی فوری طور پر پر کیاجائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
34141

چترال کے عوام پیار کی زبان کے علاوہ اور کچھ نہیں جانتی …شاہد خان افریدی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان افریدی نے کہا ہے کہ چترال کے عوام پیار کی زبان کے علاوہ اور کچھ نہیں جانتی اور انہی اوصاف کی وجہ سے چترال کرونا کے مہلک وائرس سے اب تک پاک ہے۔ انہوں نے وہ ایک عرصے سے چترال اور اس سے ملحق علاقوں کو دیکھنا چاہتے تھے لیکن موقع نہیں ملا تھا اور اب لاک ڈاؤن کے بحران کے موقع پر انہیں یہاں اپنے بھائیوں سے ملنا نصیب ہوا اور اللہ کا شکر ہے کہ وہ خالی ہاتھ نہیں آرہے بلکہ کچھ لے کر آگئے ہیں جس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور فورسز کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ شاہد افرید ی کے کہاکہ چترال کے عوام نے انہیں جوعزت دی ہے، وہ بہت کم جگہوں میں مل سکتا ہے اور اس موقع پر اپنی خوشی کو وہ الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ حکومت سے درخواست کریں گے کہ کھیلوں کے حوالے سے یہاں دستیاب ٹیلنٹ کو ترقی دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑے اور بذات خود وہ چترال کے ساتھ ایک مستقل تعلق جوڑ کر یہاں کرکٹ، ایجوکیشن اور ہیلتھ کے میدان میں کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Shahid Afridi chitral parade ground speech7 1
Shahid Afridi chitral parade ground speech7 1

ان خیالات کا اظہارانھوں نے جمعرات کے روز شاہد خان افریدی فاونڈیشن کے زیراہتمام چترال کے پریڈ گراونڈ میں کرونا وائر س کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے متاثرہ 500خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود، ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وسیم ریاض خان، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل علی ظفر اورڈپٹی کمشنر اپرچترال شاہ سعود ودیگربھی موجود تھے۔ شاہد افریدی نے متاثرین میں فوڈ پیکج تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے نہایت نظم وضبط کا مظاہر ہ کرنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اصول پر عمل پیر ا ہونے پر چترالی عوام کو تعریف کی۔

commissioner malakand division riaz mehsood chitral speech
commissioner malakand division riaz mehsood chitral speech

اس سے قبل کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسودنے کہاکہ شاہد افریدی وہ واحد شخصیت ہیں جوکہ ان حالات میں کراچی سے آکر سوات سے لے کر چترال تک عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شاہد افریدی قومی ہیرو ہیں جن کے اس جذبے کو دیکھ کر مخیر حضرات آگے آکر اس کارخیر میں حصہ لیتے ہوئے عوام کو درپیش مصائب میں کمی لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا کے عالمی وبا کے حوالے سے دنیا کے سامنے کامیابی اور ناکامی کی دونوں مثالیں موجود ہیں اور چین کی کامیابی میں ان کا نظم وضبط اور حکومتی احکامات پر مکمل عملدرامد کا ہاتھ ہے۔ا نہوں نے چترالی عوام پر زور دیاکہ وہ ڈسپلن کا ایسا مظاہرہ کریں کہ پورے پاکستان کے لئے مثال ہو۔ کمشنر ملاکنڈ نے کہاکہ مختلف پروگرامات کے تحت متاثرہ عوام کے ساتھ امداد کا سلسلہ جمعرات کے دن سے ہوگیا ہے۔

Shahid Afridi chitral parade ground speech and relief package distribution
Shahid Afridi chitral parade ground speech and relief package distribution

ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد نے کہاکہ چترال کو کرونا وائرس سے پاک رکھنے میں چترال کے عوام کاتعاون اور مثبت روئیے کا ہاتھ ہے جوکہ اس سلسلے میں وضع کردہ اختیاط پر عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں داخل ہونے والے ہر ایک کو چودہ دنوں تک قرنطینہ میں رکھاجاتا ہے تاکہ متاثرعلاقوں سے یہاں وائرس کے پھیلنے کا خطرہ باقی نہ رہے۔ انہوں نے شاہد افریدی فاونڈیشن کی طرف سے چترالی عوام کی امداد کو سراہتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ہر ایک مخیر کو امدادی اشیاء کی ترسیل اور تقسیم کے سلسلے میں مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے۔

Shahid Afridi chitral parade ground speech3 1
Shahid Afridi chitral parade ground speech3 1
Shahid Afridi chitral parade ground speech1 1
Shahid Afridi chitral parade ground speech1 1
Shahid Afridi chitral parade ground speech55 1
Shahid Afridi chitral parade ground speech55 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
34119

شاہد افریدی نے لاوی کے مستحق خاندانوں میں امدادی پیکیج تقسیم کی۔

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ملک کےمعروف کرکٹر اور شاہد افریدی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو شاہد افریدی نے اپنے دورے کے دوسرے روز دروش میں کرونا وائرس متاثرین میں امدادی راشن پیکیج تقسیم کئے۔ شاہد افریدی گذشتہ رات کو چترال نگر پہنچنے کے بعد نگر فورٹ میں قیام کیا ۔ اور بدھ کےروز انہوں نے دروش کے پسماندہ ترین علاقہ لاوی کے تیس خاندانوں میں خوراک کے پیکیج تقسیم کئے ۔ شاہد افریدی بعد ازان چترال خاص کیلئے روانہ ہوئے ۔ جہاں وہ قیام کریں گے ۔ اور متاثرین میں امدادی پیکیج تقسیم کریں گے ۔ شاہد افریدی نے گذشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں چترال کے متاثرین میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے سلسلے میں خود چترال آنے کی اطلاع دی تھی ۔ جسے انہوں نے حقیقت کرکے دکھلایا ۔ جب کہ اس سے قبل ایک اور کرکٹر کو چترال آنے کی اجازت کمشنر ملاکنڈ کی طرف سے نہیں دی گئی تھی ۔ جس سے وہ ناراض لوٹ گئے تھے ۔

shahid afridi chitral visit3
shahid afridi chitral visit3
shahid afridi chitral visit4
shahid afridi chitral visit4

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
34109

اظہار تشکر۔۔۔۔۔۔۔محمد اسماعیل اینڈ فیملی

ہم اپنے اُن تمام دوستوں، بہی خواہوں اوررشتہ داروں کا تہہ دل سے مشکورہیں کہ جنھوں نے ہمارے پیارے والد محترم محمد عباس منیجرکی اچانک وفات کے موقع پرتعزیت اورہماری دلجوئی کیلئے ہمارے گھرریشن چترال تشریف لائے ،مساجد اورنجی مخفلوں میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا اور بےشمار ٹیلی فون کالز، ٹیکسٹ مسجز، خطوط، سوشل میڈیاودیگرذرائع سے ہمارے غم میں برابرکے شریک رہے ، آپ سب کا فردافرداشکریہ اداکرنا ہمارے بس میں نہیں لہذا چترال کے موقربرقی اخبارچترال ٹائمزڈاٹ کام کی وساطت سے آپ سب کا فردافردا شکریہ اداکرتے ہیں اوردعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیرعطافرمائے اورمرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔۔آمین۔

فقط سوگواران

محمد اسماعیل (ICMOD) نیپال

محمد اسحاق ایڈوکیٹ اینڈ فیملی ریشن چترال پاکستان

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
34069

اے۔کے۔آر۔ایس۔پی نے ائسولیشن رومز درکارسہولیات سے آراستہ کرکےاپرانتظامیہ کے حوالہ کی

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ) اے۔کے۔آر۔ایس۔پی اپر چترال کینڈین حکومت کی مالی تعاون سے گرلز ڈگری کالج بونی میں بارہ کمروں پر مشتل ائیسولیشن رومز ضروریات اور درکار سہولیات سے اراستہ کرکے آج انتظامیہ اپر چترال کو حوالہ کردی۔کمروں کے ساتھ واش روم کی سہولت،مریض کے لیے سنیٹائزر ضرورت کے مختلف سامان اور میڈیسن رکھے گئے ہیں۔ اور سٹاف کے رہنے کے لیے اسٹاف روم بھی بنائے گئے ہیں۔ائیسولیشن سنٹر ضلعی انتظامیہ کو حوالہ کرتے وقت ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذوالفقار احمد تنولی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکھو مکرم خان،ایریا پروگرام منیجر اے۔کے۔آر۔ایس۔پی پیر سجاد حسین اور سٹاف، پریزیڈنٹ آغا خان ریجنیل کونسل اپرچترال امتیاز عالم اور ڈاکٹر سردار نوازبھی موجود تھے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے اے۔کے۔ڈی۔این کے جملہ ادارے بشمولِ اے۔کے۔آر۔ایس۔پی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائریس سے بچاو اور روک تھام کے سلسلے آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔اس سلسلے آج اپر چترال کے لیے بارہ کمروں / بیڈز پرمشتمل ائیسولیشن سنٹر مطلوب سہولت کے ساتھ انتظامیہ کو حوالہ کرنا احسن اقدام ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اے۔کے۔آر۔ایس۔پی اس کے علاوہ بھی مختلف امور میں بھر پور تعاون کر رہی ہے اور کرونا وائریس سے بچاو کے اگاہی مہم کے سلسلے ادارے کا کردار نمایاں ہے۔ اس لیے انتظامیہ اے۔کے۔ڈی۔این کے جملہ ادارے اور ریجنیل کونسل کا شکر گزار ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اپنی محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ اس سے پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی ائیسولیشن وارڈ قائم کی گئی ہے جس کے ایک وارڈ میں چھ بستروں کی گنجائش موجودہے۔ تا ہم اے۔ کے۔ آر۔ ایس۔ پی کی طرف سے فراہم کردہ ائیسولیشن سنٹر میں مریضوں کو علحیدہ علحیدہ رکھنے میں اسانی ہوگی۔

akrsp upper chitral isolation rooms for corona 3
akrsp upper chitral isolation rooms for corona 3
akrsp upper chitral isolation rooms for corona 2
akrsp upper chitral isolation rooms for corona 2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34060

چترال کو کرونا فری رکھنے کیلئے ہر فرد کو انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیناہوگا۔۔جعفردوست

چترال ( محکم الدین ) چترال کے ممتاز سوشل ورکر و چیرمین چیپس رحمت علی جعفر دوست نے کہا ہے ۔ کہ کرونا وائرس کو مذاق سمجھ کر غفلت کا ارتکاب ایسی سنگین غلطی ہو گی ۔ جس کا مداوا کسی بھی صورت نہیں کیا جاسکے گا ۔ چترال کو کرونا فری رکھنے کیلئے ہر فرد کو انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دینے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپر چترال کے مختلف مقامات کے اپنے پندرہ روزہ آگہی مہم کے بعد چترال پریس کلب میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سماجی فاصلہ رکھنا ، ماسک کا استعمال ، ہاتھوں کی صابن سے صحیح معنوں میں صفائی اور غیر ضروری نقل و حم سے پرہیز اس وائرس سے بچنے کے نہایت آسان طریقے ہیں ۔ جن پر عمل کرکے ہم اپنی جان اور دوسروں کی جان بچا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گذشتہ پندرہ دنوں سے انہوں نے اپر چترال کے لاسپور ویلی ، یارخون لشٹ ، چھت گاز ، کھوت ، ریچ ، تریچ ، مداک ، نشکوہ ، کُشم ، موردیر ، گہکیر ، لون ،لوٹ اویر کا دورہ کرکے کرونا وائرس کے بارے میں آگہی دی ۔ اس دورے میں بیار بیلٹ کے مردو خواتین رضاکاروں نے بھر پور تعاون کیا ۔ ہم نے ماسک کی تیاری ، ہاتھوں کی صفائی ، سماجی فاصلہ رکھنے اور گھروں کے اندر بیٹھنے کے طریقوں سے متعلق لوگوں کو تربیت فراہم کی ۔ جس سے لوگوں میں کرونا وائرس سے تحفظ کا احساس بیدار ہوا ۔ جعفر دوست نے کہا ۔ کہ ابتدائی طور پر جب یو نیورسٹیز ، سکول وکالجز کے طلبہ شہروں سے چترال آئے تو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ جبکہ بعد میں شہروں سے آنے والے زیادہ تر محنت مزدوری سے وابستہ لوگ تھے ۔ جن کو اس وائرس کے بارے میں آگہی ہی نہیں تھی ۔ اس لئے اُن کی تربیت بہت ضروری تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ اپر چترال انتظامیہ کے پاس وسائل نہیں ہیں ۔ اس کے باوجود انہوں نے اپنی بساط سے بڑھ کر کام کیا ۔ جس کیلئے وہ داد و تحسین کے مستحق ہیں ۔ رحمت علی جعفر دوست نے کہا ۔ کہ اپر چترال کے لوگوں میں کرونا وائرس سے متعلق اب بہت بیداری آچکی ہے ۔ اب باہر سے آنے والے افراد کو مقامی لوگ اور گھر کے افراد خود قرنطینہ منتقل ہو نے پر مجبور کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ انتہائی جذبے کے ساتھ لوئر چترال میں اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے آئے تھے ۔ جن میں مختلف ماسک کی تیاری اور دیگر احتیاطی تدابیر کی عملی تربیت فراہم کرنے شامل تھے ۔ تاہم اُنہیں افسوس ہے ۔ کہ اجازت نہیں دی گئی ۔ جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال سمیت انتظامیہ کے دیگر آفیسران اور چترال بھر کے اداروں کے ذمہ دار ماحولیاتی آگہی دینے کے حوالے سے گذشتہ بیس سالوں سے چترال بھر میں اُن کی سرگرمیوں سے آگاہ ہیں ۔ اس کے باوجود اُنہیں خدمت کا موقع فراہم نہ کرنا زیادتی کے مترادف ہے ۔ جعفر دوست نے آگہی کمپین کیلئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے پر امان فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا ۔ اور لوگوں سے اپیل کی ۔ کہ زندگی بہت قیمتی ہے ۔ اسے محفوظ بنانے کیلئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں ۔

cheps jafar dost chitral campaign 1
cheps jafar dost chitral campaign 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
34053

لوئراوراپرچترال کےمختلف ہسپتالوں کیلئے 83ڈاکٹرزتعینات کردئے گئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے حال میں ہی میں کنٹریکٹ پر بھرتی شدہ 1300میں سے 83ڈاکٹر (بی پی ایس 17) چترال میں تعینات کردی جن میں سے 9ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں، 19اپر چترال ضلعے میں اور 55لویر چترال کے مختلف ہسپتالوں میں بھیج دئیے گئے جن میں 11سول ڈسپنسریاں بھی شامل ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال دروش میں ایک بھی لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی نہیں ہوئی جس کے لئے اہالیان دروش گزشتہ چھ مہینوں سے جدوجہد کرتے آرہے تھے اور اسی طرح اپر چترال کے ہیڈ کوارٹرز میں واقع تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی میں بھی کسی لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق اکثر بیسک ہیلتھ یونٹ (BHUs)میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کی بجائے ان کے قرب وجوار میں واقع سول ڈسپنسریوں میں ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں جس کا ایک مثال ریشن بی ایچ یو ہے جہاں کئی سالوں سے ڈاکٹر کی اسامی خالی ہے لیکن اس سے دو کلومیٹر دور زئیت گاؤں میں ایک کمرے میں قائم سول ڈسپنسری میں ڈاکٹر کی تعیناتی ہوئی ہے اور یہی حال مروئے میں قائم بی ایچ یو کا ہے جہاں ڈاکٹر نہیں ہے لیکن موری لشٹ کے سول ڈسپنسری میں ڈاکٹر کی تعیناتی ہوئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ چترال میں تعینات کردہ 83ڈاکٹروں میں سے 10کا تعلق چترال سے ہے جبکہ باقی غیر مقامی ہیں۔
دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکر نے ڈاکٹروں کی تعیناتی کوخوش آئندقراردیتے ہوئے اس امید کا اظہارکیاہے کہ گزشتہ ادوار کی طرح چارچ لینے کے بعد مذکورہ ڈاکٹرز غائب نہیں ہونگے۔ جبکہ پچھلے ادوار میں یہی ڈاکٹرز یہاں چارچ لینے کے بعد پھرکبھی نظرنہیں آئے۔یہی وجہ ہے کہ گزشتہ حکومت میں 92ڈاکٹرز یہاں کے مختلف ہسپتالوں میں تعینات کئے گئے تھے جوچارچ لینے کے کچھ عرصے بعد دوبارہ ڈاون ڈسٹرکٹس میں اپنی ٹرانسفرکرانے میں کامیاب ہوگئے۔اورچترال کے عوام چلاتے رہے مگرشنوائی نہیں ہوئی ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
34046

شاہد خان افریدی امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں چترال پہنچ رہے ہیں

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورکرکٹ اسٹار شاہد خان آفریدی کرونا وائرس اورلاک ڈاون کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کیلئے امداد لیکر چترال پہنچ رہے ہیں۔ سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں نے مجھے بہت پیار اورمحبت دئیے ہیں لہذا آج وقت آگیا ہے کہ میں ان کی مدد کروں۔ انھو ں نے سوات میں تقریبا دوسو افراد میں امدادی اشیا ء تقسیم کی۔ اورکہا کہ وہ دیر اورچترال کے عوام تک بھی امداد پہنچائیں گے۔ آج منگل کے روز وہ سوات سے چترال کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ دیرلوئیر اوراپر میں بھی مستحق افراد میں امدادی پیکیج تقسیم کریں گے اورچترال روانہ ہونگے۔اور کل چترال میں امدادی پیکج تقسیم کرین گے ۔ ہمارے زرائع کے مطابق انھیں ٹنل سے چترال آنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ جبکہ روانگی سے قبل وہ سکریننگ کے مراحل سے گزرکر سوات پہنچا ہے۔

اخری اطلاع کے مطابق شاہد خان افریدی چترال پہنچ گئے ہیں ان کے ہمراہ کمشنرملاکنڈ بھی ہیں جوکل چترال میں امدادی پیکج تقسیم کریں گے ۔

دورہ سوات کے دوران پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفرید ی ۔کورونا وائرس کی وباء سے مثاثرہ سوات کے غریب خاندانوں میں خوراک کی اشیا ئتقسیم کرنے کے لئے سوات فلاحی تنظیم کے رضا کاروں کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، اے ڈی سی حامد خان، اے سی عا مر علی شاہ اور سوات فلاحی تنظیم کے رکن فضل خالق بھی موجود تھے شاہد خان آفریدی نے چندخاندانوں میں باعزت طریقے سے خوراک کی اشیاء تقسیم کیں،جبکہ سوات فلاحی تنظیم کو 250 مزید خاندانوں میں باعزت طریقے سے ان کی دہلیز پر خوراک کی اشیاء تقسیم کرے گی، شاہد خان آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ سوات کے لوگوں نے مجھے ہمیشہ پیار اور عزت دی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہوں، رمضان میں دوبارہ آکر غریب خاندانوں کی مددکروں گا، انہوں نے کورونا وائرس کی وبا ء سے بچنے کے لئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ وباء پر قابوپایا جا سکے، کمشنرملاکنڈ ڈویژن ریا ض خان محسود اور ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے ان کا شکریہ ادا کیا، مختصر دورے کے بعد وہ چترال کے لئے روانہ ہوئے ۔۔

اس سے قبل وہ سوات میں وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی سے ان کے حجرے میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ملک کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے سخت حالات سے گزر رہا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر میں عوامی تعاون سے اس وباء پر جلد قابو پایا جاسکتا ہے۔ صوبائی وزیر سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پختہ عزم اور احتیاطی تدابیر اپنا کر ہم سب مل کر اس وباء پر قابو پاسکتے ہیں۔ انہوں نے سوات میں کرونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے آگاہی پھیلانے اور لوگوں میں امدادی اشیاء تقسیم کرنے پر صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے شہریوں سے کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ احتیاط سے اس مرض کے پھیلاو کو روکا جاسکتا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی فاونڈیشن وباء کے باعث متاثرہ افراد کی خدمت میں حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کام کررہی ہے اور مزدور کار طبقہ کے گھروں تک راشن پہنچایا جارہا ہے اور امدادی کاروائیوں کا یہ سلسلہ صوبہ بھر میں جاری ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر امجد علی نے مشکل کی اس گھڑی میں عوام خدمت پر شاہد خان آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں یادگاری سونیئر بھی تحفے میں پیش کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
34036

اپرچترال میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ ، لوگ سڑکوں پرنکلنے پرمجبور، انتظامیہ کو 13اپریل تک کی ڈیڈلائن،

بونی (ذاکرزخمی) اپر چترال میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک حقوق اپر چترال کی کال پر سیاسی عمائدین اور تحریک کے کارکنوں کا ایک ہنگامی اجلاس تحریک کے صدر مختار احمد کے ہاں منعقد ہوا جس میں تحریک کے کارکنوں کے علاوہ تقریباً تمام سیاسی پارٹیوں کی نمائیندے موجود تھے۔ ان میں جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا شیر کریم شاہ، سابق تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف، امیرِ جماعتِ اسلامی مولانا جاوید،ریٹائرڈ پرنسپل عبد الکبیر، محمد یونس لال، تحریک حقوق کے صدر مختار احمد،تحریکِ انصاف کے بابر علی،اے۔این۔پی کے قربان علی،پی۔پی۔پی کے رحمت سلام اور پرویز لال،عید علی،حسین زرین, سابق وی سی ناظم سلامت و دیگر کارکنان نے شرکت کی۔صدارت رحمت سلام لال نے کی جبکہ نظامت کے فرائض پرویز لال انجام دے رہے تھے۔
شراکاء اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کیا کہ گزشتہ پانچ مہینوں سے پیڈو اور پیسکو عوام پر ظلم ڈھائے ہوئے ہیں۔ اور مختلف حیلے بہانے سے عوام کو اندھیرے میں رکھے ہوئے ہیں۔ اور اس وقت کرونا وائریس کے پیچھے خود کو محفوظ سمجھ رہے ہیں اور اپنی ناہلی کرونا کے پیچھے چھپانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔ عوامِ اپر چترال کو کرونا سے زیادہ یہی ادارے ستا رہے ہیں۔ برداشت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ اب یہ بالکل نا قابلِ برداشت ہو چکا ہے۔ ایک طرف عوام کرونا کی وجہ سے گھروں میں مقید ہیں دوسری طرف ادارے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
رمضان المبارک بھی قریب ہے ایسی صورت حال میں مزید خاموشی عوام سے برداشت نہیں ہوگی۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے ادارے اور انتظامیہ کو باخبر کیا گیا کہ 13 اپریل تک بجلی کا نظام درست نہ ہوا تو عوام سڑکوں پر ائینگے جو احتجاج، دھرنا اور لانگ مارچ کی صورت میں اپنے بنیادی حق لینے تک جاری رہیگی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک طرف کرونا وائریس کی پریشانی اوپر سے بدترین لوڈ شیڈنگ اپر چترال کے عوام کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔کرونا کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر حکومتی لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں عوام گھروں میں محصور ہیں وہاں انہیں ملکی حالات سے باخبر ہونے کے بھی ذرائع میسر نہیں۔سکول بند ہیں۔دوسرے علاقوں میں انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں وہاں اپر چترال میں بجلی کی سہولت تک میسر نہیں۔ ان حالات کے پیش نظر حالات کے ستائے عوام ایک بار پھر تمام حالات کے پرواہ کیے بیغر سڑکوں پر انے پرمجبورہوئی ہے۔

upper chitral loadsheeding meeting 3
upper chitral loadsheeding meeting 3
upper chitral loadsheeding meeting 1
upper chitral loadsheeding meeting 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34028

اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش تک معطل رہیں گے،ترجمان


اسلام آباد (چترال ٹائمز رپورٹ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش تک معطل رہیں گے۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان تعلیمی ادارے کھولنے کے حکومتی اعلان کی بعد کیا جائے گا۔ یہ وضاحت ملک کے مختلف حصوں سے طلبہ کے سوالات کے جواب میں کی گئی ہے۔ یونیورسٹی نے وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق اپنے امتحانات ورکشاپس اور دیگر علمی و تحقیقی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ ٹیوٹرز و دیگر افراد کو مطلع کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی بندش تک مین کیمپس اور علاقائی دفاتر تشریف نہ لائیں اور اپنے داخلہ فارم ودیگر درخواستیں بذریعہ پوسٹ آفس بھیجوائیں یا آن لائن اپلائی کریں۔ امتحانات اور ورکشاپس کی نئی تاریخوں کے اعلان میں حکومت کی پالیسی اور ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ نیا شیڈول یونیورسٹی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا اور طلبہ و طالبات کو بذریعہ ایس ایم ایس بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
34022

چترال کے دورآفتادہ علاقوں میں ڈاکٹروں کی تعیناتی احسن اقدام ہے۔۔پی ٹی آئی رہنما

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)موجودہ حالات میں چترال کے دور افتادہ علاقوں کی ڈسپنسریوں میں ڈاکٹروں کی تعیناتی صوبائی حکومت کااحسن اقدام ہے۔ گاؤں کی سطح پر ڈاکٹروں کی دستیابی سے عوام کو صحت کی سہو لیات ان کی دہلیز پر دستیاب ہو نگی ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف اپر اور لوئر چترال کے رہنماؤں سجاد احمد خان اور آفتاب ایم طاہر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو علاج کی بہتر سہو لیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے اور گاؤں کی سطح پر موجود سول ڈسپنسریوں میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کے حوالے سے صوبائی حکومت نے پالیسی مرتب کی تھی لیکن کرونا و ائرس کی وباء کے پیش نظر صوبائی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ محمود خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ دورہ چترال کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹروں کی تعیناتی کا جو وعدہ کیا تھا وہ اللہ کی مہربانی سے پورا ہو گیاہے اور انشاء اللہ آنے والے وقت میں چترال کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھائے جائینگے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34009

نوجوانان واشچ کے زیراہتمام مستحق افراد میں امدادی پیکیج تقسیم

تورکہو( چترال ٹائمزرپورٹ) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی طور پر پریشان لوگوں کی امداد کیلئے نوجوانان واشچ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت جامع مسجد واشچ میں ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے کیمپ کے پہلے دن علاقے کے 40مستحق خاندانوں میں اشیائے خوردونوش کا پیکیج تقسیم کیا گیا ،بھر پور تعاون پر کیمپ انتظامیہ نے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلیف کیمپ جاری رہے گا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
34001

تنخواہوں یا پینشن کا حصول،لاک ڈاون کے باوجود چترال شہر میں لوگوں کا غیر معمولی رش

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پیر کے دن چترال شہر میں لوگوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا جوکہ گزشتہ کئی دنوں سے بہت کم رہ گئی تھی۔ چترال کے مختلف بازاروں اتالیق بازار، پولو گراونڈ روڈ، شاہی بازار، نیوبازار سمیت بائی پاس روڈ میں موجود ہجوم نارمل حالات کے مانند ذیادہ تھا جب مہینے کے شروع میں اکثر لوگ تنخواہوں اور پنشن کی وصولی کے ساتھ ساتھ خریداری کے لئے بڑی تعداد میں بازار کا رخ کیاکرتے تھے۔ جنرل اسٹوروں پر گہماگہمی دیکھنے میں آئی اور خریداروں کے واپس آنے سے دکانداروں کی خوشی ان کے چہروں سے عیاں تھی۔ کرونا وائر سے بچاؤ کے لئے آپس میں چھ فٹ کا فاصلہ رکھنے کے مشورے اور اپیل دھرے کے دھرے رہ گئے اور بازار میں لوگ معمول کی طرح ایک دوسرے سے گھل مل گئے۔ درین اثناء چترال پولیس اور چترال سکاوٹس کی طرف سے میگافون کے ذریعے آگہی مہم زور وشور سے جاری ہے اور دن میں کئی مرتبہ چترال ٹاؤن اور مضافات میں کرونا وائرس بچاؤکے سلسلے میں عوام کو تفصیلی ہدایات دی جارہی ہیں۔

chitral bazar lockdown
chitral bazar lockdown
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
33991

غیرضروری نقل وحرکت کو روکنے کیلئے چترال پولیس نے رائڈر اسکوارڈ تشکیل دیدی

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) چترال پولیس نے چترال شہر اور مضافات میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں نافذ دفعہ144کوموثر بنا کر لوگوں کی غیر ضروری نقل وحرکت کو روکنے کے لئے رائڈر اسکواڈ تشکیل دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آٹھ، آٹھ گھڑ سواروں مشتمل دن اور رات کو شہر اور گردونواح میں گلی کوچوں اور مختلف مقامات پر گشت جاری رکھیں گے۔ یہ گھڑ سوار جوان آگہی مہم کی خدمات بھی ضرورت کے مطابق انجام دینے کے ساتھ معمول کے فرائض سر انجام دیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چترال میں رائڈر اسکواڈ باقاعدہ طور پر ریگولر گشت پر مامور کیے گئے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33980

حادثہ کاشکار گاڑی پشاور سے نہیں عشریت سے چترال آرہی تھی۔۔ڈی سی نوید احمد

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے ایک آن لائن اخبار میں چھپی خبر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹنگ کرتے ہوئے کم تحقیق کیا کریں بلاتحقیق کے خبریں شائع نہ کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی بار بار تاکید کے باوجود ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں چترالی عوام چترال آنے کی کوشش کرتے ہیں اور عوام کی بڑی تعداد ضلع چترال میں داخل ہوچکی ہے ان میں سے 346افراد کو چترال میں 30قرنطینوں میں رکھا گیا۔ چترال میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے مسافر گاڑیوں کی چترال داخلے پر پابندی لگائی ہے۔اکثر لوگ لواری ٹنل تک گاڑیوں میں پہنچتے ہیں اور ٹنل کو پیدل کراس کرتے ہیں۔ہفتے کے روز جس گاڑی کا حادثہ ہوا اُس میں اپر چترال کے لوگ تھے جو بڑی تعداد میں صبح کے وقت ٹنل کراس کرکے پہنچے تھے جن میں عورتیں بھی شامل تھیں۔اُن کے لئے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نےانسانی ہمدردی کی بنا پر گاڑیوں کا بندوبست کیا اوراُنہیں اپر چترال کے لئے روانہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ابھی تک ایسے پیدل آنے والے سینکڑوں افراد کے لئے گاڑیوں کا بندوبست کرکے اُنہیں اپر ضلع پہنچایا۔اُنہوں نے ضلع سے باہر چترالیوں سے اپیل کیا کہ وہ ان حالات میں چترال آنے کی ہرگز کوشش نہ کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ یہ ضلع اس موذی وبا سے محفوظ رہے۔اُنہوں نے کہابین اضلاع کے مسافروں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی ہے جس پر کارروائی کی جارہی ہے۔ چترال کے مختلف علاقوں سے آنے والے مسافر نجی گاڑیوں میں سفر کر رہے ہیں جس پر حکومت نے پابندی نہیں عائد کی ہے۔ ہفتے کے روز فلائنگ کوچ گاڑی کا جو حادثہ ہوا وہ پشاور سے نہیں عشریت سے آر ہی تھی۔یہ انٹرا ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ تھی۔اُنہوں نے کہا کہ پابندی کے باوجود اگر کوئی چترال میں داخل ہونے کی کوشش کریگا تو اُنہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33958

مخیر حضرات کامصیبت کی اس گھڑی میں مدد کیلئے اگے انا احسن اقدام ہے۔ ڈی سی شاہ سعود

بونی (محمد ذاکرزخمی) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نےعالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے فراہم کردہ فوڈ پیکچز مستحق افراد میں تقسیم کی۔ڈپٹی کمشنر نے ٹرسٹ کی جذبہ خدمتِ خلق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پریشانی اور مصیبت کے وقت اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے مخیر حضرات اور ادارے اگے اکر اپنے بھائیوں کی داد رسی کریں۔ اس سلسلے عالمگیر ویلفر ٹرسٹ کی پیش قدمی قابل تعریف ہے۔

یاد رہے کہ ممتاز فلاحی خدمت گار قاری فیض اللہ چترالی اور مفتی فیض الدین شیخ الحدیث دار العلوم ذکریا اسلام آباد کی خصوصی کوششوں سے عالمگیر ویلفر ٹر سٹ کی تعاون سے اپر چترال میں امدادی پیکیج تقسیم کرنے کا کام شروع ہوا ہے۔ اس میں مولانا فدالرحمٰن موڑکھو اور بیار میں امدادی پیکیج تقسیم کر رہے ہیں جبکہ فتح الرحمٰن نائب امیر جے۔یو۔ائی امدادی سامان لیکر تورکھو روانہ ہوچکے ہیں۔اس طرح ہر مصیبت اور پریشانی کے وقت یہ علما کرام حسبِ سابق مستحق افراد کے داد رسی کے لیے حتہ المقدور کوشش کرتے ہیں۔۔ اس میں محسنِ چترال قاری فیض اللہ چترالی امید کی ایک کرن ہے۔ جو ہرمشکل وقت میں متاثرین کی مدد کیلئے پہنچ جاتے ہیں۔ اس طرح مفتی فیض الدین کی خدمات بھی قابلَ تعریف ہیں۔۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33955

پاک فضائیہ کا سی130 طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں پاک فضائیہ کا ایک سی130 طیارہ دالبندین (بلوچستان) سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچا۔ زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تافتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔ انہوں نے اس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے زائرین کو اس خصوصی پرواز کے ذریعے اسکردو پہنچانے پر پاک فضائیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ پاک فضائیہ کا ایئرٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے اور انہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستان
33952

اضلاع کو حفاظتی سامان کی خریداری کے لیے 5 کروڑ جاری کیے ہیں۔ وزیر صحت

پشاور(چترال ٹائمزرپورت ) خیبرپختونخوا کے میں کورونا وباء کے خلاف برسرِ پیکار صحت عملے کی اپنی حفاظت کے لیے اب تک ڈیڑھ ارب روپے کا حفاظتی سامان (PPEs) خریدا جا چکا ہے۔ اسی طرح سینٹرل پریکورمنٹ کے علاوہ اضلاع کو بھی اپنی ضرورت مقامی سطح پر ہی پوری کرنے کے لیے 5 کروڑ جاری کر دیئے ہیں۔ اس وقت سب کی نظر صحت عملے پر ہے اور ان سے توقعات وابستہ ہیں۔ اس امر کا اعلان خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سیلم خان جھگڑا نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کیا۔ صوبائی وزیر نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی سامان اور اس کے استعمال کرنے والوں کی فہرست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مخصوص حفاظتی سامان جس میں میڈیکل ماسک، دستانے، این 95 ماسک اور گاؤن وغیرہ شامل ہیں صرف مخصوص ڈیوٹی کرنے والے صحت عملے کے لیے ہی ہے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے صحت عملے کے لیے گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران ڈیڑھ ارب روپے کا حفاظتی سامان (PPEs) خریدا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اس وقت عالمی سطح پر کورونا وباء کے پھیلاؤ کے پیش نظر حفاظتی سامان کی دستیابی میں کمی کا سامنا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سینٹرل پریکورمنٹ کے علاوہ اضلاع کو بھی 5 کروڑ جاری کیے ہیں تاکہ وہ مقامی سطح پر ہی اپنی ضرورت کے مطابق حفاظتی سامان خرید سکیں اور کورونا وائرس کے تدارک کے لیے اقدامات اٹھا سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فنڈز ڈی ایچ اوز اور ہسپتالوں کے ایم ایس کو جاری کی گئی ہے اور مزید بھی دی جائے گی۔ وزیر صحت نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ حکومت صحت عملے کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی اور اس مقصد کے لیے جتنا خرچ کر سکتے ہوئے کریں گے۔ تیمور جھگڑا نے نے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس اور دیگر فرنٹ لائن ورکز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت قوم کی نظریں ان پر ہیں اور سب کی توقعات ان سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ صحت عملہ اس وقت پوری دل جمعی اور پختہ ارادے کے ساتھ اس چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد ہم اس وباء پر قابو پالیں گے۔ دریں اثناء وزیر صحت نے کہا کہ مردان کی یونین کونسل منگا میں 109 افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ انہوں نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر منگا کے رہائشیوں شکریہ ادا کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
33948

انتقال پرملال، عباس منیجرآف ریشن انتقال کرگئے، ریشن میں سپردخاک

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ریشن کے معروف شخصیت منیجر محمد عباس خان اج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ، انھیں آبائی قبرستان ریشن میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

وہ محمد اسمعیل خان پروجیکٹ منیجر ICIMOD نیپال اور محمد اسحاق ایڈوکیٹ کے والد محترم تھے۔ 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33945

کرونا وائرس لاک ڈاون، چترال کے مختلف مساجدمیں لوگوں کی حاضری کم رہی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)  جمعہ کے روز چترال پولیس نے چترال شہر اور مضافات میں لاک ڈاون کو موثر بنانے اور عوام کو باہر نکلنے کی حوصلہ شکنی کے سلسلے میں ذیادہ سرگرمی دیکھائی جس سے بازار اور سڑکیں تقریباً سنسان اور موٹر گاڑیاں بھی اکا دکا نظر دیکھائی دیئے۔گزشتہ جمعہ کے برعکس مختلف مساجد میں نمازیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہا ا ور نماز جمعہ کے لئے اجتماعات تعداد کے لحاظ سے متاثر رہا۔  ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال وسیم ریاض خان نے میڈیا کو بتایاکہ اپر اور لویر چترال کے چالیس مختلف جامع مساجد سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق 16600کی گنجائش کے برعکس صرف 839افراد نے نماز جمعہ پڑھ لی۔ انہوں نے بتایاکہ چترال کی تاریخی شاہی مسجد میں 35جبکہ جامع مسجد شاہی بازار، اتالیق مسجد، دواشش، ارندو خاص، کوشٹ، برنس، کوغوزی اور بونی میں پانچ پانچ نمازی موجود رہے جبکہ دروش کے بلال مسجد میں نمازیوں کی تعداد سب سے ذیادہ رہا جوکہ 100کے لگ بھگ ہے۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیاکہ گزشتہ دنوں چترال پولیس کی مسلسل آگہی مہم سے چترال کے عوام نہایت ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں جوکہ فطرت کے لحاظ سے قانون شکنی کے مخالف ہیں اور یہی رویہ رہا تو چترال کو کرونا کی مہلک وائرس سے پاک رکھنا کوئی مشکل امر نہیں ہے۔

chitral masajid ban on crowd 2

دریں اثنا محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج ، شمشیر علی خان سب ڈویژنل پولیس آفیسر موڑکہو/تورکہو کے ہمراہ بونی جامع مسجد میں موجود نمازیوں کو آگاہ کیا کہ صوبائی حکومت نے 31 مارچ 2020 سے تمام مساجد میں 5 افراد سے ذیادہ کی موجودگی پر پابندی عائد کی ہے اور نماز با جماعت کے وقت بھی امام سمیت صرف موءذن، خادم یا مسجد کا چوکیدار اور مسجد کے اپنے افراد ہونگے جبکہ ان کی تعداد پانچ سے ذیادہ نہ ہو۔ لہذا کورانا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے تحت آپ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں اور براہ کرام مسجد میں جمع نہ ہوں۔ اس حوالے سے پولیس مسجد کے پیش امام کے ذریعہ باضابطہ اعلان بھی کروایا۔گیا

chitral masajid ban on crowd 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33916

الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے کرونا وائرس کے مریضوں سے ڈیلنگ کیلئے سامان ایم ایس کے حوالے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ممبر قومی اسمبلی چترال مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہا ہے ۔ کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے موجودہ حکومت کی طرف سے پانچ ہزار روپے کا اعلان انتہائی افسوسناک ہے ۔ جس پر حکومت کو شرم آنی چاہیے ۔ چترال پریس کلب میں صحافیوں سے ایک غیر رسمی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ پنجاب میں دس ہزار ، سندھ میں پندرہ ہزار اور خیبر پختونخوا میں متاثرین کیلئے پانچ ہزار کا اعلان امتیازی سلوک کے مترادف ہے ۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے امدادی رقم کی تقسیم کیلئے مرتب ہونے والی فہرست کو بھی ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ۔ کہ حکومت کی طرف سے دو ہزار کی آبادی میں سے تیس افراد کا انتخاب بھی ایک بھونڈا فیصلہ ہے ۔ جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔ اس سے نئے تنازعات جنم لیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہر ویلج کونسل کی آبادی کے پچاس فیصد کو امدادی فہرست میں شامل کیا جائے ۔ کیونکہ ملاکنڈ ڈویژن خصوصا چترال انتہائی پسماندہ علاقہ ہے ۔ اور کرونا وائرس کی وجہ سے غریب طبقہ بُری طرح متاثر ہو چکاہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام امدادی فہرستیں تیار کرنےکا مطالبہ کیا ۔ ممبر قومی اسمبلی نے کہا ۔ کہ چھ اپریل کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بلایا ہے ۔ جس میں انشاللہ چترال کے موجودہ مسائل کے بارے میں تفصیلی بات کرو ں گا ۔

alkhidmat foundation chitral 4

قبل ازین مولانا عبد الاکبر نے الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں سے ڈیلنگ میں استعمال ہونے والے سامان ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر شمیم کو اُن کے آفس میں حوالہ کی ۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن نوید احمد بیگ ودیگر موجود تھے ۔ فراہم کئے گئے سامان میں گلوز ، کیپ ، سنیٹائزر ، ماسک اور گاءون شامل تھے ۔ انہوں نے سامان کی کمی کے باوجود ایم ایس ڈی ایچ کیوچترال کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ ہسپتال میں مزید جن چیزوں کی ضرورت ہے ۔ ان کی فراہمی کے سلسلے میں حکومت اور الخدمت فاونڈیشن کے پیلٹ فارم سے کوشش کی جائے گی ۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شمیم نے نئے سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آٹھ ان ڈیوٹی ڈاکٹروں ، چار نرسنگ سٹاف ، کلاس فور وغیرہ کیلئے ایک دن میں چوبیس مختلف سامان استعمال کئے جاتے ہیں ۔ جس کے بعد اُنہیں سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگا یا جاتا ہے ۔ اس لئے ہسپتال سٹاف کو سامان کی کمی کا شدید مسئلہ درپیش ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مطلوبہ سامان کی کمی مریضوں کے سکریننگ ، آئسولیشن اور لیبارٹری ٹسٹ کیلئے مواد کے حصول میں رکاوٹ پیدا کرسکتی ہیں ۔ اس لئے ہسپتال کو ڈیمانڈ کے مطابق سامان کی فراہمی اشد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس وقت حکومت پر بہت زیادہ دباءو ہے ۔ اس لئے غیر سرکاری فلاحی ادارے اس میں تعاون کر سکتے ہیں ۔

alkhidmat foundation chitral 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
33906

چترال شہر میں انتظامیہ کا چھاپہ، جعلی ہینڈ سینٹائزر برآمد کرکے اسٹاک کو سیل کردیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹ میں جعلی ہینڈ سیناٹزروں کے بک جانے کی عوامی شکایت پر فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے چترال ٹاون کے ایک مقامی انٹرپرائززسے مشتبہ ہینڈ سینٹائزر برامد کرکے موجود مال کو سیل کردیا جبکہ اس کے نمونے لے لئے گئے جنہیں چیک کرنے کے لئے لیبارٹری بھیجوادئیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان اور ایس ڈی پی او ظفر احمد نے تھانہ چترال کے ایس ایچ او سجاد حسین کی معیت میں مقامی انٹرپرائزز پر چھاپہ مارتے ہوئے اس کے مالک سے کئی سوالات کئے اور ضروری دستاویز طلب کئے جن کے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر گودام میں موجود اسٹاک کو سیل کرکے قبضے میں لے لیا۔ اس موقع پر بتایاگیا کہ اس سے قبل دروش میں بھی اس برانڈ کے سینٹائزر کو دروش کے مقام پر قبضے میں لے کر اس انٹرپرائزز کے مالک کے خلاف پرچہ چاک کیا گیا تھا۔

ac chitral raid on fake sanitizer 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33904

آغاخان ہیلتھ سروس کے زیراہتمام کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں اگاہی مہم جاری

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)آغاخان ہیلتھ سروس صوبہ خیبرپختونخوا اورپنجاپ ریجن کے ریجنل ہیڈمعراج الدین اور ٹیکوپراجیکٹ کے ڈسٹرکٹ کوارڈینٹرانوربیگ نے کروناوائرس کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ اے کے ایچ ایس پی چترال کے مختلف علاقوں میں کروناوائرس سے بچاؤکے بارے میں احتیاطی تدابیرکے حوالے سے مہم شروع کی ہے۔ اس سلسلے میں آگاہی گھرگھرپہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کروناوائرس سے بچاؤکے لیے سب لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے اہلِ خانہ کو بیماری سے محفوظ رکھیں،ذرا سی بے احتیاطی نقصان کا باعث بن سکتی ہے اس لیے علاج سے بہتر احتیاط پر عمل کرتے ہوئے اپنے سمیت دوسروں کو بھی بیماری سے بچانے کے لیے میل جول کم کریں۔
بیماری سے بچنے کے لئے صرف ماسک کا استعمال ہرگز کافی نہیں۔ اس کے لئے بار بار ہاتھ دھونا، چھینک اور کھانسی کے دوران منہ اور ناک کو ڈھانپنا اور ایسے لوگوں سے دْور رہنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بخار،کھانسی،زکام،سردرد،سانس لینے میں دشواری کروناوائرس کی ابتدائی علامات ہوسکتی ہیں۔ایسے فردکوباقی افرادسے الگ ہوکرچنددن تنہائی میں گزارناچاہیے اوراپنے اندرقوت مدافعت پیداکرنے والی غذائیں اوردوایات استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ کمزورقوت مدافعت رکھنے والے افرادباآسانی سے شکارہوجاتے ہیں۔اگرجسم میں قوت مدافعت ہوتوکوئی بھی بیماری اورانفیکشن آسانی سے آپ پرحملہ آورنہیں ہوسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ اس وائرس کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ وائرس انتہائی سرعت کے ساتھ ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوجاتاہے۔یہ بات بالکل واضع ہے کہ کروناوائرس سے انتابڑاخطرہ نہیں،جتنابڑاخطرہ اس کی پھیلنے سے ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرکوئی ایسے واقعہ پیش آئے ہیلتھ سنٹریاہسپتال جانے سے پہلے ان نمبروں پررابطہ کریں۔گورنمنٹ ہیلب لائن نمبر:1166،آغاخان ہیلتھ سروس ہیلپ لائن نمبر:03453181108

یادرہے کہ آغاخان ہیلتھ سروس کے مختلف ہسپتالوں میں اگاہی کے ساتھ ایمرجنسی سروس بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بونی میڈیکل سنٹرمیں روزانہ مختلف نوعیت کے کم ازکم چارایمرجنسی کیسزکا اپریشن بھی کیا جاتا ہے جس سے مختلف مکاتب فکر نے سراہا ہے۔

miraj and anwar akhsp chitral
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33888

مستوج، برفانی تودے کی زد میں اکرلاپتہ گاڑی کو ملبے سے نکال لیا گیا

۔مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) گزشتہ دن مستوج کے نواحی گاوں شاہی داس کے قریب برفانی تودہ گرنے سے گاڑی ملبے تلے دب گئی تاہم ڈرائیوسمیت تمام پسنجرز بھاگ کراپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق گاڑی قرنطینہ سے فارع لوگوں کو لے کرلاسپورویلی جارہی تھی کہ شاہی داس کےمقام پر اچانک برفانی تودہ گرنے کی اوازسنائی دی  جس پر ڈرائیورسمیت تمام مسافرگاڑی سے اُترکرمحفوظ مقام کی طرف  بھاگ کراپنی جانیں بچائیں اورگاڑی ملبہ تلے دب گئی، تاہم بعد میں چترال سکاوٹس، چترال پولیس اورمقامی رضاکاروں نے ملبہ ہٹاکرگاڑی کو ملبہ سے باہرنکال لئے ہیں۔

mastuj avalanch2 1
mastuj avalanch3 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33880

جر نلسٹ فا ؤنڈیشن کی کال پر ملک بھر میں ” صحافی تجھے سلام”ڈے منایا گیا

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) جرنلسٹ فا ؤنڈیشن نے ملک بھر میں 30مارچ2020کو”کورونا وباء“کیخلاف پا ک فو ج،ڈاکٹرز اور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ہمراہ فر نٹ لا ئن کا کردار ادا کر نے پر صحافیوں اور میڈ یا ورکرز کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے”صحافی تجھے سلام”ڈے منایا۔ ملک بھرسے سیاسی،سماجی،صحافتی،مذہبی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے صحافیوں کو سلام اور خراج تحسین پیش کیا۔ رکن اسمبلی علی گو ہر، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چو ہدری، سابق وفا قی وزیر شیخ آفتاب، رہنما پی ٹی آئی کنزہ اقتدار،سابق چیئر مین اکادمی ادبیات افتخار حسین عارف، شیر افضل ملک پروگرام آفیسر قائد اعظم لائبریری لا ہو ر،سینئرصحافی حاجی نواز رضا، فو زیہ شاہد، سابق صدر نیشنل پر یس کلب شکیل قرار، سابق سیکرٹری نیشنل پر یس کلب انوررضا،سابق نائب صدر نیشنل پر یس کلب ڈاکٹرسعدیہ کمال،رہنماء پیپلز پارٹی عالمگیرخان،سائیکالوجسٹ ڈاکٹرشازیہ،ڈاکٹر حیدر واجد(پمز)سیاسی رہنما ء جا وید انتظار،رہنماء جماعت اسلامی بلال اظفر عباسی،چیئر مین میڈیا ایکشن فو رس مظہر اقبال،مرکزی صدر سندھ یونین آف جر نلسٹ ایم ارشاد خان، صدر آر آئی یو جے عامر سجادسید،سیکرٹری ایم ڈبلیوں شیخ و حید، صدر ربجا نثار احمد، مر کزی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک ڈاکٹر با بر افضل، صدر پنجاب ٹیچر یو نین ڈسڑکٹ را ولپنڈی عمران قاضی،جنرل سیکرٹری ایجوکیٹر ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ را ولپنڈی اخیان گل،امیر جماعت اسلامی بہاولپور نصر اللہ خان،جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی حلقہ259جام ضیاالرحمان آرائیں،مرکزی صدر یو تھ اسمبلی ہیو من رائٹس با بر سلیم،چیئر مین یو سی کھنہ ڈاک ملک وسیم ثناء،مائدہ صنم عباسی ایڈووکیٹ، سماجی رہنما سلیم بلوچ،فصیح جمیل ایڈووکیٹ، سماجی رہنما ڈاکٹر احسان ہا شمی، سینئر صحافیوں اصغر علی مبارک، ڈاکٹر ذکر یا(فیصل آباد)راؤخلیل، محمود عباسی، انتظار مہدی، سجاد حیدر ملک،علی رند، رفعت علی قیصر،میڈیا کو آرڈی نیٹر ریسکیو1122 فا روق بٹ،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن بہاولپور را ئے خالد محمود کھرل،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن رحیم یا رخان جام اصغر،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن حاصل پو ر سلمان گل،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن بھلوال ملک اقبال،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن بہاولنگر خرم شہزاد،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن ڈی آئی خان تو قیر زیدی،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن کنجوانی ملک فا روق،نائب صدر کنجوانی پر یس کلب حمید شفیقی،کو آرڈنیٹرجرنلسٹ فا ؤنڈیشن جھڈو(سندھ عظیم آرائیں)کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن جھنگ شفقت سیال،کو آرڈنیٹرجرنلسٹ فا ؤنڈیشن چترال کمال عبدالجمیل،کو آرڈینیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن ملتان،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن لا ہور،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن پشاور،کو آرڈنیٹرجرنلسٹ فا ؤنڈیشن آزاد کشمیر،کو آرڈنیٹرجرنلسٹ فا ؤنڈیشن سوات،کو آرڈنیٹر جرنلسٹ فا ؤنڈیشن سرگودہا سمیت اہم شخصیات نے صحافیوں، میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا اور ٹیم جرنلسٹ فا ؤنڈیشن پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
ضلع دیر اپر کے سنیئر صحافی اور پریس کلب کے سابق صدر سید زاہد جان نے سلام صحافی ڈے منانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے صحافیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، انہوں نے جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر قسم تعاؤن کا یقین دلایا۔
چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، صحافی اور میڈیا ورکر موجودہ حالات میں تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں مثبت انداز میں ادا کر رہے ہیں۔
چترال میں جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، جمعیت علماء اسلام چترال لوئر کے امیر مولانا عبدالرحمن، سنیئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر، ضلع اپر چترال کے امیر مولانا فتح الباری نے موجودہ حالات میں صحافی برادری کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کا یہ اہم طبقہ تمام تر مشکلات اور تکالیف کے باوجود اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پیش کر رہی ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔
ہدیت الہادی کے مرکزی چیئر مین رضیت با اللہ نے صحافی تجھے سلام ڈے منانے پر جرنلسٹ فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم صحافی برادی کی خدمات کے معترف ہیں۔ اپر چترال کی سب سے بڑی عوامی تنظیم تحریک حقوق عوام کے ترجمان محمد پرویز لال نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
33875

چترال سے تعلق رکھنے والی نرس ارم شہزادی کو انصاف دلایا جائے۔۔۔سلیم خان

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) پا کستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے صدر وسابق صو بائی وز سلیم خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں پشاورکے ایک نجی ہسپتال کے ایک چارچ نرس ارم شہزادی جن کا تعلق چترال سے ہے مذ کورہ ہسپتال میں د وران ڈیوٹی کرونا وائرس کا شکار ہوکر زندگی اور موت کے کشمکش میں ہیں۔ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ مذکورہ ہسپتال کے انتظامیہ نے اپنے سٹاف کی بروقت علاج کرنے کے بجائے ان کو ہسپتال سے نکال باہر کرکے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا۔ اب وہ HMCہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ میں نارتھ ویسٹ ہسپتال کے انتظامیہ کی اس غفلت سرد مہری کا پر زور مذمت کرتا ہوں۔مشکل کی گھڑی میں مذکورہ ہسپتال اگر اپنے ایک اسٹاف کی بروقت علاج نہیں کراسکتا تو دوسرے مریضوں کی وہ کیا علاج کریں گے۔ انہو ں نے صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت سے پرزور اپیل مطالبہ کیاکہ ارم شہزادی کو انصاف دلایا جائے اور مذکورہ ہسپتال کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا تے ہوئے اس ہسپتال کا لائسنس منسوخ کردیا جائے۔ تاکہ باقی پرائیوٹ ہسپتالوں کو بھی سبق ملے۔ انہو ں نے صو با ئی حکومت سے مطا لبہ کیا کہ صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں، نرسیں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دوسرے تمام اسٹاف کومکمل تحفظ دی جائے اور ان کے لئے اضافی ہیلتھ الاؤنس کابھی بندوبست کیا جائے تاکہ وہ زیادہ خلوص اور لگن کے ساتھ اس وبائی مرض کا مقابلہ کرسکیں۔

nurse irum
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
33867

لاک ڈاون متاثرین کیلئے قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے امدادی سامان کی تقسیم کاآغاز

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال کے معروف علمی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے عالمگیر ویلفئر ٹرسسٹ انٹرنیشنل کی معاونت سے لاک ڈاون سے متاثرہ لوگوں کیلئے چترال بھر میں حسب سابق امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ قاری فیض اللہ کے معاون خصوصی شاہی خطیب خیلق الزمان نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں اپر چترال سب ڈویژن مستوج ،تورکہو ، موڑکہو کے مستحقین کیلئے امدادی سامان آٹا ، دال ،چینی وغیرہ بھیج دیے گئے۔جہاں ہمارے نمائندے امدادی سامان تقسیم کرینگے۔ اور لوئر چترال میں بھی غریب نادار اور بلخصوص لاک ڈاؤن متاثرین میں امدادی پیکج تقسیم کئے جائینگے۔ انھوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں بھی امدادی سرگرمیاں جلد عمل میں لائی جائینگی۔

qari faizullah chitrali relief 3
qari faizullah chitrali relief 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33858

چترال میں داخل ہونے والے افراد 14 روز تک قرنطینہ سنٹر میں رہیں گے۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن


سوات (چترال ٹائمزرپورٹ ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہاہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع میں اب تک 20 کوروناوائرس کے کیس سامنے آئے ہیں،271 مشتبہ کیسوں میں سے 148کیس نیگیٹو آئے ہیں،بیرون ممالک اور ملک کے دوسرے علاقوں سے 15166 افراد ملاکنڈ ڈویژن میں داخل ہوئے ہیں جن میں سے12501 بیرون ممالک سے آنے والے افراد کی سکریننگ مکمل ہوچکی ہے،کورونا سے محفوظ اپرچترال اور لوئرچترال کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ چترالی مکین جہاں ہیں وہاں رہیں، چترال آنے کی زحمت نہ کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرگہ ہال سیدوشریف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم بھی موجود تھے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع کی ایک کروڑ آبادی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہیں اور تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 1420کمروں پر مشتمل 65قرنطینہ سنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ 1226بیڈ پر مشتمل 47آئسو لیشن یونٹ بھی قائم کردیئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ اب تک 271کیسوں میں سے 20کیس مثبت آچکے ہیں جبکہ دیر لوئر میں ایک خاتون انتقال کرچکی ہے اسی طرح 148کیس نیگٹیو آئے ہیں اور 103کے رزلٹ آنے باقی ہیں انہوں نے کہاکہ بیرون ملک اور اندورن ملک سے 15166افراد ملاکنڈ ڈویژن میں داخل ہوئے ہیں جن میں سے 12501کی سکریننگ ہوچکی ہے اور دیگر ان تمام افراد جو داخل ہوئے ہیں ان کی سکریننگ کے لئے ٹیمیں ان کے گھروں میں جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت ملاکنڈ ڈویژن کے دو اضلاع اپر چترال اور لوئر چترال میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے اور اسی بنیاد پر دونوں اضلاع کو سیل کردیا گیا ہے اور کسی کو باہر آنے او رباہر جانے کی اجازت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ چترال کے مکین جہاں پر ہیں وہیں پر ہی رہیں کیونکہ چترال میں داخل ہونے والے افراد 14 روز تک قرنطینہ سنٹر میں رہیں گے انہوں نے کہاکہ غرباء اور مستحق افراد کو امداد پہنچانے کے لئے کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ان افراد کو باعزت طریقے سے ہی امداد پہنچائی جائے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
33843

لاک ڈاؤن سے متاثر طبقوں کوگزارہ الاؤنس دیکر ان کو فاقوں سے بچایا ۔جائے۔وکلاء برادری

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے چترال کے سینئر وکلاء محمد کوثر ایڈوکیٹ (صدر سب ڈویژن چترال وسابق نامزد امیدوار PK89چترال)، عبدالولی خان ایڈوکیٹ(نامزد امیدوار PK1چترال)،، ساجد اللہ ایڈوکیٹ (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ضلع چترال وممبر صوبائی کونسل)، خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ(صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و ممبر صوبائی کونسل پی ایم ایل این) اور نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ(سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ.ن) نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے جاری لاک ڈاؤن سے متاثر طبقوں کو فوری طور پر کم از کم 20ہزار روپے گزارہ الاؤنس دے کر ان کے گھروں کو فاقوں سے بچایا جائے جن میں وکلاء، تاجر، پرائیویٹ سکولز اساتذہ، ڈرائیور اور صحافی شامل ہیں۔ بدھ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2014اور 2015ء میں چترال میں ایسے ہی حالات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں میاں نواز شریف نے چترال کے عوام کی زخموں پر بروقت مرہم پٹی کی تھی اور گھر گھر لاکھوں روپے تقسیم کئے حالانکہ اُس وقت چترال میں پارٹی کی پارلیمانی نمائندگی نہ ہونے کے برابر تھی۔ انہوں نے کہاکہ آج ایک بار پھر شدید بحرانی کیفیت سے چترال کے عوام دوچار ہیں اور کاروبار زندگی مفلوج ہونے کی وجہ سے عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی کا محتاج ہے لیکن چترال کے منتخب نمائندگا کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے جوکہ خالی خولی پریس کانفرنس کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں معاشی صورت حال ملک کے دیگر علاقوں سے قطعی مختلف ہے اور یہا ں کی مخدوش حالات کے پیش نظر یہ بات حکومت کے لئے ناگزیر ہوگئی ہے کہ نواز شریف کی طرح خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے اور 20ہزار روپے فی گھرانہ پیکج کے ساتھ ساتھ بجلی سمیت دیگر یوٹیلیٹی بلز بھی معاف کئے جائیں۔ پی ایم ایل (ن) کے رہنماؤں نے کہاکہ ان حالات میں حکومت کی طرف سے 3ہزار روپے کی امداد کا اعلان اونٹ کے منہ میں زیر ہ کے برابر اور شرمناک ہے اور پی ٹی آئی قیادت کا چترال کی طرف خصوصی توجہ نہ دینا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ قائدمیاں نواز شریف اور سابق وزیر اعظم خاقان عباسی کے افتتاح کردہ منصوبوں خصوصاً گیس پلانٹس، گرم چشمہ، بمبوریت اور بونی روڈ پر کام شروع کیا جائے اور بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے ٹائیگر فورس کے نام پر من پسند افراد کو نوازنے کی کوشش کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے اس پر اپنی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عوام کو حفاظتی کٹس فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33837

کروناوائرس سے متعلق اگہی کے سلسلے میں ویلج کونسل سیکریٹریز بھی سرگرم عمل

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں محکمہ بلدیات چترال بھی سرگرم عمل ہے۔محکمہ بلدیات تحصیل دروش کے فوکل پرسن ذبیح اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چترال ابرار اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر تمام ویلج کونسل کے سکریٹریرز اپنے اپنے علاقے میں کرونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم میں مصروف ہیں اور ہرروزانہ کی بنیاد پراپنے متعلقہ مساجد میں کرونا وائرس سے متعلق اعلانات کاسلسلہ جاری ہے۔

vc secretaries of chitral in coronavirus campaign 3
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33832