Chitral Times

اپر چترال گریڈ اسٹیشن کیلئے 15کروڑ روپے کی پہلی قسط منظور ہوچکی ہے۔۔ ایم این اے

بونی (ذاکرزخمی) ایم۔این۔اے چترال مولانا عبد الاکبر چترالی نے آج اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں جماعت اسلامی اپر چترال اور الخدمت فاونڈیشن اپر چترال کے دفترکا باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر امیرِ جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین کے علاوہ جماعت کے اراکین اور بونی کے دیگر سیاسی وا سماجی عمائدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔


اس موقع پر ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی۔تلاوتِ کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ممتاز مذہبی سکالر سلطان نگاہ نے صدارت کی جبکہ جنرل سکرٹری جماعت اسلامی اپر چترال استاد عنایت اللہ نے نظامت کی فرائض انجام دی۔ امیرجماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین ایم۔این۔اے کو خوش امدید کہتے ہوئے موجود عمائدین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ دفتر کے افتیتاح کے موقع پر تقریب میں شرکت کی انھوں نے کہا کہ علاقے کے مسائل مشترک ہیں اور انہیں ملکرحل کرنا ہے جماعت اسلامی اپر چترال کے جملہ سیاسی و سماجی عمائدین کے ساتھ ملکر علاقے کے مسائل حل کرنے پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
نوجوان سیاسی قیادت سابق تحصیل کونسلر بونی سردار حکیم اور تحریکِ حقوق اپر چترال کے سرگرم رُکن پرویز لال اپر چترال کے جملہ مسائل سے ایم۔این۔اے کو اگاہ کیے۔ان میں خاص طور پر بجلی کا مسلہ،گریڈ اسٹیشن،بائی پاس روڈ تورکھو روڈ کی خستہ حالی،نادرا میں لوگوں کو درپیش مسائل اور نگہبان کے مسائل سر، فہرست تھے۔


ایم۔این۔اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ بجلی اور گریڈ اسٹیشن کی قیام کے سلسلے اطمینان بخش پیش رفت ہوچکی ہے۔ اس سلسلے اگلے سال گولین گول پر اپر چترال کے لیے علحیدہ14 میگاواٹ کی ٹرانسفرمر لگایا جائیگا جس سے اپر چترال کے پاور کا مسلہ حل ہوگا ساتھ انہوں کہا کہ اپر چترال گریڈ اسٹیشن کے لیے 15کروڑ روپے کی پہلی قسط منظور ہو کر اکاونٹ پرمنتقل ہو چکے ہیں۔اور کرونا وائریس کی وبا کی وجہ سے کام التوا کا شکار ہے جونہی حالت بہتر ہونگے کام شروع ہوگا اور ساتھ دوسرے مسائل کے حل کے سلسلے ہر ممکن جدو جہد کرنے کی یقین دہانی کی۔صدراتی خطاب میں سلطان نگاہ نے کہا کہ مولانا عبد الاکبر ایم۔این۔اے چترال علاقے کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہا ہے۔ اور قومی اسمبلی میں چترال کی نمائیندہ گی کاحق ادا کر رہا ہے۔ امید ہے کہ انکی بھر پور جدوجہد کے نتیجے چترال کے مسائل حل ہونگے۔

mna upper chitral ji alkhidmat office innauguration 2 1
mna upper chitral ji alkhidmat office innauguration 3 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36039

بشیر احمد کو آبائی گاؤں خورکشاندہ میں سپردخاک کردیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں کووڈ 19سے جان بحق ہونے والے شخص بشیر احمد کواتوار کے روز ان کے آبائی گاؤں خورکشاندہ میں سپرد خاک کیا گیا جوکہ گزشتہ رات پشاور کے ایک ہسپتال میں وفات پاگئے تھے جہاں وہ کئی دنوں سے زیر علاج تھے۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد نے میڈیا کو بتایاکہ چترال میں کرونا وائرس سے جان بحق ہونے والے اس پہلے شخص کی تدفین حکومتی ایس او پیز کے مطابق ہوئی ہے۔تدفین کے موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن، ریسکیو1122اور پولیس کے اہلکار بڑی تعداد میں موجود رہے جبکہ ایمبولنس سے جنازہ گاہ تک اور لحد میں رکھنے تک ٹی ایم اے کے اسٹاف نے لاش کو اپنے تحویل میں رکھا اور تمام ضروری ہدایات پر عملدرامد کیا گیا۔ نماز جنازے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بشیر احمد کے فیملی ذرائع نے میڈیا کو بتایاکہ وہ جاب کے سلسلے میں اپنے بال بچوں کے ساتھ لاہور میں مقیم تھے اور حال ہی میں واپس آنے کے بعد سینے کی تکلیف اور شوگر لیول بڑھنے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردئیے گئے تھے جہاں حالت بہتر نہ ہونے کی بنا پر عید کے روز انہیں پشاور میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال ریفر کئے گئے تھے۔ ان کی عمر 57سال کے لگ بھگ تھی۔

دریں اثناء ڈی سی لویر چترال نوید احمد نے عوام پر زور دیا کہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لئے دئیے اختیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرامد کو یقینی بناکر اپنے علاقے کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھیں۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سماجی فاصلہ کا مکمل خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانے، ماسک اور دستانے پہننے اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے جیسے معمولات اپنا کر ہم کرونا کو شکست دے سکتے ہیں۔

bashir ahmad wwf chitral funneral 1 1
bashir ahmad wwf chitral funneral 1 2
bashir ahmad wwf chitral funneral 4
bashir ahmad wwf chitral
File Photo Late Bashir Ahmad
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
36021

چترال ٹاون کےصارفین پانی کے بوند بوند کو ترس گئے۔ گولین واٹر سپلائی سکیم تاحال بحال نہ ہوسکی

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال ٹاون کے سماجی،سیاسی اور عوامی حلقوں نے چترال ٹاسک فورس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گولین واٹر سپلائی سکیم کی بحالی میں آنے والے منصوبے کو گرمیوں کا موسم آتے ہی بحال کیا جائے۔ان حلقوں نے فوجی اور سول حکام کی توجہ چترال ٹاون کی80ہزار آبادی کو پینے کے پانی کی مشکلات اور ایک سال گذرنے کے باوجود ٹاون کے اہم ترین واٹر سپلائی اسکیم کی بحالی میں ناکامی کی طرف دلاتے ہوئے یاد دلایا ہے کہ گولین واٹر سپلائی سکیم 2012ء میں 54کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی تھی امیر حیدر خان ہوتی نے چترال ٹاون کا اتنا بڑا منصوبہ دیا جو5جولائی2019کے سیلاب کی زد میں آکر بند ہوا۔سیلاب کے وقت وزیراعظم عمران خان کی بہن خود گولین کی سیاحت پر آئی تھی جنہیں 7جولائی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیلاب زدہ گاؤں سے نکالا گیا۔چترال ٹاون واٹر سپلائی سکیم کو بحال کرنا2مہینوں کا کام تھا مگر حکومت نے اس میں پورا سال لگادیا۔11مہینے گذرنے کے باوجود پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے سکیم کی بحالی پر کام شروع نہیں کیا۔چترال ٹاون کے عوام نے پورا سال پانی کی بوند بوند کو ترس کرگذاردیا11مہینے گذرنے کے باوجود واٹر سپلائی سکیم تباہ شدہ حالت میں پڑی ہے۔سننے میں آرہا ہے کہ8مہینوں تک صوبائی حکومت نے سکیم کی بحالی کیلئے فنڈ نہیں دئیے۔فنڈ منظور ہونے کے 3مہینے محکمہ پبلک ہیلتھ نے ٹینڈراور ورک آرڈر میں گذار دئیے۔محکمہ کے حکام کو منصوبے کی اہمیت،ہنگامی حالت اور ٹاون کے عوام کی مشکلات کا اندازہ ہی نہیں ہے۔سیاسی اور سماجی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گرمیوں میں لوگ باہر نکلینگے اور امن عامہ کا مسئلہ پیدا ہوگا اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پر عائد ہوگی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36016

انتقال پُرملال ،ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سابق پروجیکٹ منیجر بشیر احمد انتقال کرگئے

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ) ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سابق پروجیکٹ منیجر بشیر احمد گزشتہ رات کے ٹی ایچ پشاور میں انتقال کرگئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کئی دنوں سےسینے کی بیماری میں مبتلا تھے جبکہ شوگر کی مرض کا عارضہ پہلے ہی لاحق تھا۔ انہیں اتوار کے روز خودکشاندہ میں ان کی آبائی قبرستان میں بعداز نماز عصر سپردِ خاک کیا جائے گا۔

وہ محبوب احمد ،اعجاز احمد، شکیل احمد کے بڑے بھائی اور ڈاکٹر نذیر احمد کےسالہ تھے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36010

یکم جون سے صوبے کے تمام کورٹس، ٹریبونلز میں عدالتی کاروائی بحال ہونگے۔۔چیف جسٹس

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے جاری ایک نوٹفیکشن میں کہا گیا ہے کہ مجاذ حکام نے تمام کورٹس، ٹریبونلز کو یکم جون 2020سے باقاعدہ عدالتی کاروائی حسب سابق جاری رکھنے کے احکامات جاری کی ہے۔ نوٹفیکشن میں مذید کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام کورٹس، ٹریبونلز اُن ایس او پیز کے تحت فعال ہونگے جس کی نشاندہی ہائی کورٹ کی طرف سے مختلف اوقات میں کی گئی ہے۔

دریں اثنا رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ نے ایک اور نوٹفیکشن میں کہا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کوویڈ 19کی وباء کے دنوں وکلاء کیلئے کوٹ کی جگہ بلیک گاون پہنے کی اجازت دید ی ہے۔ جس کی درخواست بارکی طرف سے کی گئی تھی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36006

چترال، مختلف واقعات میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے، دومبینہ خودکشی اورایک قتل کاواقعہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں مختلف واقعات میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے جن میں دومبینہ خودکشی اور ایک قتل کا واقعہ شامل ہیں۔ چترال پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ شیشی کوہ وادی کے ٹنگیڑ میں پیش آیا جہاں ایک جوانسال شخص شوکت علی شاہ ولد نورغازی کی لاش کو دریا کے کنارے برامد کیا گیا جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے جبکہ اس کا گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کے ورثاء نے کسی پر دعویداری نہیں کی ہے جبکہ پولیس مختلف افراد سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ اورنامعلوم افراد کے خلاف ایف ائی آر درج کی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتول شادی شدہ تھے اور ان کے دو بچے بھی تھے۔

خودکشی کا پہلا واقعہ تورکھو کے اجنو کے مقام پر پیش آیا جہاں گزشتہ دنوں 60سالہ شخص شیرین حیات ولد شکورحیات نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو دریا برد کردیا جس کی لاش کو گاؤں کے قریب دریا سے برامد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق خودکشی کا دوسرا واقعہ مستوج کے چوئنج گاوں میں پیش آیا جہاں پر 24سالہ نادر ولی ولد صائب علی نے مبینہ طورپر اپنے گھر کے اندر 12بور بندوق سے فائر کرکے اپنی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق خود کشی کے دونوں واقعات میں وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی جبکہ دونوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد دفن کردئیے گئے اور مقامی ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35996

چترال کے ایک اورفرزند ڈاکٹر محمد رفیع کا اعزاز، پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) چترال کے ایک اورقابل فخر فرزند محمد رفیع نے چائنا کی معروف یونیورسٹی ننجینگ یونیورسٹی پی آر چائنا Nanjing University P R China))کے انفارمیشن منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے پی ایچ ڈی تھسیس کی کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی ڈگری کا حقدار قرار پایا ہے۔
ڈاکٹر محمد رفیع کا تعلق سب ڈویژن مستوج کے زیئت گاوں سے ہے، اور غلام نبی کے فرزند ارجمند ہیں۔ وہ اس سے پہلے ڈائریکٹوریٹ آف آرکائیوز اینڈ لائبریز خیبرپختونخوا میں بحثیت لائبریری آفیسر کام کررہے تھے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
35993

پیسکوکی جانب سے چترال کے اضلاع کیلئے بجلی کی چار چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)PEPCOکے ذیلی ادارہ PDCخیبرپختونخوا نے چترال کے اضلاع کیلئے نئے لوڈ منیجمنٹ شیڈول جاری کردیا ہے جو کہ سراسر غیر منطقی ہے۔ مختلف مکاتب فکر نے چترال ٹائمز ڈاٹ کا م سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گولین گول ہائیڈروپاوراسٹیشن سے بجلی پیداوار اس وقت صرف چترال کو ہی مل رہی ہے۔ کیونکہ نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے والی لائن کے دونوں سرکٹ جنوری 2019سے لواری پاس میں ٹاورز کے گرنے کی وجہ سے منقطع ہے، اگر خدانخواستہ اس شیڈول کو نافذ کیا گیا تو تمام فیڈر پر چا رچار گھنٹے کی روزانہ کی بنیاد پر لوشیڈنگ ہوگی۔ اور گولین گول کی بجلی کی پیداوار بری طرح متاثر ہونے کے علاوہ کاروبار زندگی بھی ٹھپ ہوجائیگی۔


یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لوڈمنیجمنٹ کا بنیادی مقصد پورے ملک میں بجلی کے شارٹ فال کو کم کرنا ہوتا ہے۔ اور اس کے تحت اگر علاقے کی بجلی بند ہوتی ہے تو یہی بجلی نیشنل گرڈ کے ذریعے کسی دوسرے علاقے کو دی جاتی ہے تاہم پچھلے پانچ مہینے سے نیشنل گرڈ سے منقطع ہونے کی وجہ سے گولین گول کی بجلی نہ تو کسی اور علاقے کو دی جاسکے گی بلکہ کم لوڈ پر چلنے سے مشینوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔ اور ساتھ ٹرپنگ کے خطرابت بھی بڑھ جائیں گے نینز پانی کی بہتات کو پاور ہاوس کے انٹیک سیکشن پر کنٹرول کرنا بھی مشکل ہوجائیگا۔ کیونکہ پچھلے سال جولائی کے آغاز میں گولین گول میں شدید سیلاب کی وجہ سے انٹیک سٹرکچر انتہائی نازک حالت میں ہے اور اس کی مکمل صفائی کیلئے ٹینڈ ر ہونے کے باوجو د ابھی تک کام کا آغاز نہیں ہوسکا ہے۔

یا درہے کہ گولین گول میں اس وقت پانی وافر مقدار میں موجود ہے ہمارے ذرائع کے مطابق اس پانی سے ایک کے بجائے دو یونٹ کو بھی چلایا جاسکتا ہے مگر چترال کی ضرورت اس وقت زیادہ سے زیادہ چودہ میگاواٹ ہے جبکہ موجودہ وقت میں صرف آٹھ میگاواٹ زیر استعمال ہے۔ جبکہ پیک اورز میں کبھی کبھی چودہ میگاواٹ تک پہنچ جاتا ہے۔ لہذا عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں لوڈشیڈنگ کا کوئی جواز نہیں بنتا، خواہ مخواہ اس گرمیوں میں لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے 

Chitral a view of Golan hydro power station of 108MW head which was washed away by heay flood last night at Golan valley pic by Saif ur Rehman Aziz
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35987

چترال کے چھ فرزندان اور ایک بیٹی پی ایم ایس افیسربھرتی۔۔نوٹفکیشن جاری

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر صوبائی حکومت نے 123 امیدواروں کو پرونشل منیجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) BPS-17 بھرتی کے احکامات جاری کی ہے جن میں چترال کے سات امیدوار بھی شامل ہیں۔۔ان امیدواروں میں انیس الرحمن ولد دوست محمد ، سلیم اللہ ایوبی ولد امان اللہ کوشٹ، ریاض احمد ولد عبد الحمید خان ، نوید احمد ولد عزیز اللہ ، نادر نظر ولد اکبر خان، شگفتہ سرور دختر حکیم سروس بونی اور فواد احمد ولد خوش ولی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ان کی پوسٹنگ بعد میں کی جائیگی۔

pms kp 2020 results1 1
pms kp 2020 results2 1
pms kp 2020 results3 1
pms kp 2020 results4 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35977

سرتاج احمد خان کی صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی سے ملاقات، مزدوروں کیلئے اقدامات کی درخواست

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس پشاور کے کوارڈینیٹرسرتاج احمد خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر محنت وافرادی قوت وکلچر شوکت علی یوسفزئی سے ملاقات کرکے صوبے میں صنعتی زون میں کام کرنے والے مزدور کی حالت زار بہترکرنے، لیبرکالونیوں میں سہولیات دینے اورمزدوروں کی زندگی میں بہتری لانے کے اقدامات اٹھانے کی بات کی گئی۔

گزشتہ روز کوارڈینیٹرسرتاج احمد خان نے شوکت علی یوسفزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور صوبے کے صنعتی زون میں کام کرنے والے مزدوروں کی کورونا 19لاگ ڈاﺅن کی وجہ سے مشکلات سے انھیں آگاہ کیا اور وزرات کی جانب سے لیبر کی حالت زار اور زندگی بہتر بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھانے اور مشکلات کم کرنے کے لئے وزیر محنت وافرادی قوت کو آگاہ کیا۔ انہوں نے لیبرکے حقوق کےلئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔

شوکت علی یوسفزئی نے کہاکہ صوبے کے کلچرکے فروغ کیلئے اقدام شروع کردی ہے اور وزیراعلیٰ صنعتی مزدوروں کے مسائل کا احساس ہے اور ہم بھرپور کوشش کررہے کہ مزدور کو بروقت اجرت دلانے کے ساتھ ان کی زندگی میں بہتری لائے۔

سرتاج احمد خان نے صوبائی وزیر کو اس سلسلے میں چترال سمیت دوسرے اضلاع کے دورے کی بھی دعوت دی ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35972

موڑکہو،انتقال پرملال، پی پی پی کے بزرگ رہنماسابق چئرمین وزیراحمد خان انتقال کرگئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما اور یونین کونسل موڑکھوکے سابق چیرمین وزیر احمد خان 92سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔ وہ 1960ء کے عشرے میں پی پی پی کے قیام کے بعد سے پارٹی سے وابستہ تھےاور مولانا محمد ولی (شیشیو مولوی) اور سید عبدالغفور شاہ کے ساتھ مل کر ہراول دستے میں شامل رہا اور چترال کو پارٹی کا گڑھ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

موڑکھو میں ترقیاتی منصوبوں کے ہردم مستعد رہے اور ان کی مخلصانہ کاوشوں کی بنیاد پر 1983ءکےبلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کونسلر اور پھر چیرمین منتخب ہوگئے۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے خرابی صحت کی بنا پر سیاست سے کنارہ کش ہوگئے تھے۔سوگواروں میں چار بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑ گئے۔ بیٹوں میں عبدالعزیز (اسسٹنٹ ڈی سی آ فس), سردار احمد،عبداحمید اور عبدالمجید شامل ہیں۔

وہ ریٹا ئرڈ ہیڈماسٹر امان اللہ خان کے سسر اور سماجی شخصیت مرزا جان تاتاکا بھائی تھآ۔ انہیں بعداز نماز جمعہ ان کے آ بائی گاؤں زیلی وریجون میں سپردِ خاک کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35970

طلباو طالبات کی مستقبل کو بچانے کیلئے یکم جون سے تعلیمی اداروں کو کھولا جائے۔۔پیما چترال

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن منیجمنٹ ایسوسی ایشن چترال (پیما) نے یکم جنو ن 2020سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذید بچوں کو سکولوں سے باہر رکھنے کی صورت یہ نسل فیملی اور معاشرہ کیلئے ناسور بن سکتی ہے لہذاحکمرانوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کی نونہالوں کو دوبارہ تعلیمی دھارے میں لاکر والدین اورسکول انتظامیہ کی پریشانیوں کا مدواکریں ۔ جمعہ کے دن پیما چترال کے صدر وجیہ الدین نے مختلف پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے پرنسپل صاحبان یارمحمد، شیر حیدر، سیدی، حسین احمد، مسرورعلی شاہ، انور ودیگرکے ہمراہ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں اورمعمولات تعطل کا شکار ہیں وہیں پر پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی بری طرح متاثر ہیں اورچترال کے اندر تقریبا ڈھائی سوپرائیویٹ سکولوں کے تمام طلباوطالبات کی تعلیمی سرگرمیاں 24دسمبر2019سے مکمل طور پر معطل ہیں جو اپنی بساط کے مطابق معیاری تعلیم دینے میں مصروف عمل تھے۔

انھوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی کی بنا پر بازار، مختلف دفاتر اورعبادت گاہوں میں لوگ آتے جاتے ہیں صرف تعلیمی اداروں کو بند کرنا انتہائی زیادتی ہے جبکہ زندہ قوم کبھی بھی اپنے تعلیمی اداروں کو بند ہونے نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران سکول انتظامیہ نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح آن لائن بچوں کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھا جاسکے مگر چترال میں انٹرنیٹ کی ناقص صورت حال اوراکثر علاقوں میں یہ سہولت نہ ہونے کیوجہ سے انٹرنیٹ کے زریعے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا ہمارے لئے مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا ہے۔ اس کیوجہ سے پرائیویٹ اسکولز انتظامیہ بچوں کی تعلیمی تعطل کی پریشانی کے ساتھ اسٹاف کی تنخواہ، بلڈنگز کا کرایہ، یوٹیلیٹی بلزکی ادائیگی اور دوسرے اوپریشنل چارجز کی وجہ سے شدید اضطراب سے دوچار ہیں۔ چونکہ چترال کے ۹۹فیصد اسکولز انتہائی کم فیس چارچ کرتے ہیں اسلئے ٹیوشن فیس کی ایک ماہ بھی عدم ادائیگی اسکول کو تالہ لگانے کے مترادف ہوتا ہے۔

انھوں نے مذید بتایا کہ ہم نے حکومت کی درخواست پر پہلے ہی دس فیصد فیس کی رعایت کا اعلان کرچکے ہیں جو لاک ڈاون کے اندر ادائیگی کی صورت میں رعایت دیں گے۔ جبکہ مذید سکولوں کی بندش سے ضلع کے اندر تعلیمی بحران کا خدشہ ہے۔ پیما کے ذمہ داروں نے کہاکہ بہت سے ممالک نے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کرچکے ہیں لہذا ہم بھی حکومتی ایس او پیز کے ساتھ سکول کھولیں گے تاکہ بچوں کے مستقبل کو بچایا جاسکے۔

انھوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام سکولز پہاڑی علاقوں میں شمار ہوتے ہیں جہاں پہلے سے تقریبا ڈھائی مہینے کی چھٹی بچے گزارچکے تھے جبکہ شہری علاقوں میں گرمیوں کی چھٹیاں زیادہ ہوتی ہیں لہذا ملاکنڈ ڈویژن کے سکولوں کو ان چھٹیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اوریکم جون سے کلاسوں کی باقاعدہ اجراء کی اجازت دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے گورنمنٹ کیلئے 60فیصدمعیاری تعلیم مہیا کررہے ہیں اور چترال کے اندر نوے فیصد تعلیمی ادارے نان پرافٹیبل ہیں جن کی مذید بندش سے یہ ادارے اپنا وجود ہی کھونے کا خدشہ ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جس طرح دوسرے سیکٹرز کیلئے حکومت نے ریلیف پیکجز کا اعلان کیا ہے اسی طرح پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے تاکہ ان اداروں کو بھی بحرانوں نے نکالا جاسکے۔


سکول ایس او پیز کے حوالے سے پیما کے صدر نے بتایا کہ وہ سکولوں کو دو شفٹ میں چلائیں گے ہر سٹوڈنٹ ایک دن چھوڑکر دوسرے دن سکول آئیگا اورہفتے میں صرف تین دن پڑھائی ہوگی۔اور ساتھ بچوں کو کورونا کے وباء سے متعلق اگاہی بھی دی جائیگی۔

ایک سوال کے جواب میں پیما کے ذمہ داروں نے کہا کہ میٹرک کے طلباو وطالبات کو پروموٹ کرکے حکومت نے کوئی عقلمندی کا کام نہیں کیا ہے جبکہ سکولوں کی بندش کی وجہ سے تمام حال اورکمرے خالی تھےاور اساتذہ فارع تھے سوشل ڈیسٹنسنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے امتحان لیا جاسکتا تھا مگرحکومتی احکامات کو ہم سرخم تسلیم کرتے ہیں ۔

PEIMA chitral 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35966

شندور پاس روڈ تاحال بند،نوجوان کی لاش کندھوں پراُٹھاکرلاسپورپہنچایاگیا،فوری کھولنے کا مطالبہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے عوام نے شندور پاس روڈ نہ کھولنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس سے اپر چترال انتظامیہ کی نااہلی قراردیا ہے، یارخون ویلی سے تعلق رکھنے والا چیلاس میں حادثے کاشکار جوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس کی لاش کو شندور پاس سے کندھوں پر اُٹھاکر لاسپور پہنچایا گیا۔

چترال ٹائمزڈاٹ کام سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے سابق یوسی ناظم یارخون اورپی ٹی آئی رہنما محمد وزیر نے کہا ہے کہ شندور پاس روڈ نہ کھولنے کیوجہ سے چترال کے عوام اورخصوصا اپر چترال کے عوام انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں، جبکہ بار بار مطالبے کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی جسکا مقصد کورونا وائرس کی وجہ سے مصائب کا شکار عوام کو مذید مشکلات سے دوچار کرنے کا تہیہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے ملک بھر کے تمام علاقے متاثر ہیں اورمتاثر ہورہے ہیں اوراموات کے ساتھ متاثرین کی تعداد میں چترال کے دونوں اضلاع سے کئی گنا زیادہ ہے مگر اسطرح کی پابندی اورلاک ڈاون ملک کے کسی حصے میں بھی نہیں ہے۔ انھوں نے مذید کہا کہ لواری ٹنل سے آمدورفت جاری ہے صرف شندور ٹاپ کو بند رکھنا کونسی عقلمندی کی بات ہے یہ ہماری سمجھ سے بلاتر ہے۔

انھوں نے بتایا کہ چترال کے عوام قانون کے پاسدار اورمحب وطن ہیں جوبھی حکم ریاستی اداروں کی طرف سے ملک میں نافذ ہوئے ہیں سب سے پہلے ان پر عملدرآمد چترال میں ہوا ہے اوراب بھی لوگ براستہ ٹنل چترال پہنچ کر انتظامیہ کی احکامات کی روشنی میں ایس او پیز کے تحت قرنطینہ ہورہے ہیں۔ اسی طرح شندور پاس روڈ سے بھی یہی قانون کو اپنایا جائیگا۔


محمد وزیر نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں یارخون ویلی سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو شندور پاس سے سفر کی اجازت نہ ملنے پربراستہ قراقرم سفر کے دوران بچارہ مزدور چیلاس میں حادثے سے دوچار ہوئے جن میں سے تین زخمی گلگت میں داخل ہیں جبکہ ایک جوان نادر ولد محمد غازی بیگ ساکن ژوپو یارخون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کی لاش کو براستہ شندور لاسپور کے عوام کندھوں پر اُٹھاکر لاسپور پہنچائے۔جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔


سابق ناظم نے مذید بتایا کہ یارخون اور لاسپور ویلی کے غریب لوگ محنت مزدوری کیلئے سردیوں کے موسم میں گلگت جاتے ہیں اوراب واپس گھروں کو آرہے ہیں مگر شندور ٹاپ پر پابندی کی وجہ سے انھیں بشام اورسوات وغیرہ کے راستے سے آنا پڑ رہا ہے جبکہ درجنوں افراد گلگت ودیگرعلاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شندور روڈ سے برف ہٹاکر راستہ کھول دیا جائے اور آمدورفت کی اجازت دی جائے۔ جسطرح کا لائحہ عمل لواری ٹنل پر جاری ہے وہی سسٹم شندور پاس پر بھی قائم کیا جائے۔ تاکہ مسافروہیں پر انٹری کرکے انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں اپنے گھروں تک پہنچ جائیں گے۔ لہذا مسافروں کو مذید مصائب سے دوچار نہ کیا جائے۔

shandur a young man from yarkhun died in gilgit accident3
shandur a young man from yarkhun died in gilgit accident2
shandur a young man from yarkhun died in gilgit accident4
shandur a young man from yarkhun died in gilgit accident5
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
35955

ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرکے خلاف شائع شدہ خبرمن گھڑت اوربے بنیاد ہے،مذمت کرتے ہیں۔۔قرارداد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس چترال کے ملازمین کا ایک ہنگامی اجلاس منعقدہوا جس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے گورنمنٹ کنٹریکٹر مغل باز خان کا چترال ٹائمز ڈاٹ کام میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفسر کے بارے میں شائع شدہ بیان کو من گھڑت اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسے متعلقہ ٹھیکہ دار کا ناجائز کام نہ ہونے کی وجہ سے اکاونٹس آفس کو بلیک میل کرنے کی کوشش قرار دی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس آفس میں اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں تیس ہزار سے ذیادہ ملازمین اور پنشنرز کے تنخواہ، جی پی فنڈ، پنشن اور دیگر مراعات کے بلز کے علاوہ دوسرے تمام سرکاری کام، وصولیوں اور ادائیگیوں کے کلیم کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے بغیر لالچ کے شب وروز مصروف عمل رہتے ہیں اور کووڈ 19کے دوران بھی ہم نے چھٹی کئے بغیر کام جاری رکھا اور اضافی مراعات یا کسی لالچ کے اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہے۔اس کارکردگی پر تمام ادارے اور ملازمین، پنشنرز اور عام عوام ان کی کارکردگی کو سراہتے ہیں لیکن مذکورہ ٹھیکہ دار کا ناجائز کام نہ ہونے کی بنا پر اس دفتر کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔ قرارداد میں مذید کہا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ چترال کے جملہ ٹھیکہ جات (Contracts)کئی سالوں سے مذکورہ ٹھیکہ دارکو دیکر حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے کا عمل جاری ہے جس پر فوری طور پر انکوائری کروایا جائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35951

جمعرات کی رات سے گرج چمک/گرد آلود ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ ) جمعرات کی رات سے منگل کے دوران پاکستان میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ جس کے زیر اثر پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور آزاد جموں و کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات (رات) سے سوموار/منگل کے روران خیبر پختونخواہ ، پنجاب (راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک ، میانوالی ، سرگودھا ، بھکر ، لیہ ، خوشاب ، منڈی بہاوالدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخوپورہ ، لاہور ، قصور ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹی ٹی سنگھ ، ساہیوال ، اوکاڑہ) ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں وقفے وقفے سے گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعہ اور ہفتہ کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، ہرنائی ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، ڈی جی خان ، راجن پور ، ملتان ، خانیوال ، رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور ، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، شہید بینظیر آباد۔ میں گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کے روز میرپورخاص ، بدین اور حیدرآباد میں بھی گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


دریں اثنا پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے ایک مراسلے کے ذریعے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنر اورضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ اورساتھ ریسیکیو 1122اورمتعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت گئی ہے

بارشوں اور تیز ہواؤں کا یہ سلسلہ 2 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے

پی ڈی ایم اے نے کسان موسم کی صورت حال کے پیش نظرگندم کی کٹائی میں احتیاتی تدابیراختیارکرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

‎مراسلہ میں مذید کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔

weather may 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35944

تحریک تحفظ حقوق چترال کے چیئرمین نے اپنی شادی کی خوشیوں میں ایک نئی روایت قائم کی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تحریک تحفظ حقوق چترال کے چیرمین پیر مختار علی شاہ نے ایک نئی روایت قائم کرتے ہوئے اپنی شادی کی خوشیوں میں چترال میں قائم محافظ بیت الاطفال میں مقیم یتیم بچوں کو شامل کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کردیاجس میں معززین شہر اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں اس تقریب کا اہتمام انہوں نے موڑکھو سے اپنی بارات کو واپس پشاور لے جانے کے موقع پر کیا تھا جس میں چترال کے معروف شخصیت عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ مہمان خصوصی تھے جبکہ محافظ بیت الاطفال کے سرپرست اعلیٰ اور شاہی جامع مسجد کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے صدارت کی۔

اس موقع پر انجمن ترقی کھوار پشاور حلقہ کے صدر سعید احمد، محافظ بیت الاطفال کے منتظم مفتی ضیاء اللہ، معروف سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر، تنظیم کے سرگرم رکن رکن خادم الاسلام،، عمیر خلیل، سیاسی شخصیت محمد کوثر ایڈوکیٹ، علاء الدین عرفی، خواجہ خلیل،روز تنظیم کے چیر مین ہدایت اللہ، چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین، سی اے ای ایچ کے صدر بہار احمد، الطاف الرحمن رومی اورمدثر الملک بھی موجود تھے۔

اپنے خطاب میں عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ نے تنظیم تحفظ حقوق چترال کے چیر مین پیر مختار علی شاہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے معاشرے میں ایک ایسی روایت کو جنم دے دی جوکہ عین اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے اور یتیموں کے سر پر دست شفقت رکھنے سے یہ اللہ کی خوشنودی کے حصول کے ساتھ معاشرے کے کارامد اور ذمہ دار فرد بنیں گے۔ انہوں نے تنظیم کا ممبر بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ضلع سے باہر مقیم چترالیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے وہ ہر دم تنظیم کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے محافظ بیت الاطفال کے بانی عمادالدین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ چترال میں اپنی نوعیت کی اس ادارے کی قیام کا کریڈٹ ان ہی کو جاتا ہے۔

مولانا خلیق الزمان نے اسلام میں نکاح کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اگر ہم اس معاملے میں سادگی اختیار کریں تو کوئی پیچیدگی پید ا نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اقبال کے شاہینوں کو اپنی زندگی کی اس منفرد خوشی میں شامل کرکے پیر مختار نے قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔

مفتی ضیاء اللہ نے محافظ بیت الاطفال کی قیام کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ دوسروں کو خوشی سے ہمکنار کرکے جو خوشی انسان کو میسر ہوتی ہے، اس کا احاطہ مشکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ادارے میں مقیم بچے چترال شہر کے بہترین سکولوں میں زیر تعلیم ہیں جبکہ ضلع سے باہر بھی کئی یتیم بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے سلسلے میں کفالت کا سلسلہ جاری ہے۔

عنایت اللہ اسیر نے تحریک تحفظ حقوق چترال اور محافظ بیت الاطفال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس سے وابستہ شخصیات کی کوششوں اور محنت پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے روح روان پیر مختار علی شاہ نے کہاکہ ہمیں اپنی بساط بھر ان بچوں کی معاونت کرنی ہے جوکہ والدین کے دست شفقت سے محروم ہوگئے ہیں اور یہ اللہ کے پیارے نبی کا پسندیدہ عمل بھی ہے جس سے ان کا قرب حاصل ہوگا۔

سعید احمد نے سپاس شکریہ ادا کیا اور پیر مختار علی شاہ کی خدمات پر مختصراً روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ان کے نس نس میں چترالی عوام کی خدمت کا جذبہ ان کے بچپن سے موجود ہے اور اس تنظیم کو معرض وجود میں لاکر انہوں نے اس کا اظہارکردیا ہے۔

اس سے قبل خادم الاسلام نے تنظیم کے اعراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس تنظیم کے قیام کے بعد چترال سے باہر مقیم کوئی بھی چترالی اپنے آپ کو تن تنہا نہ سمجھے کیونکہ اس کے پرعزم اور پرجوش کارکنوں ان کے لئے احساس تحفظ کی ضمانت ہیں۔

pir mukhtar weeding chitral3 1
pir mukhtar weeding chitral1
pir mukhtar weeding chitral2 1
abdul wali adv pir mukhtar weeding chitral33
Khaliqu zaman at pir mukhtar weeding chitral
syed ahmad finance pir mukhtar weeding chitral 1
inayatullah asir at pir mukhtar weeding chitral
ziaullah baitulatfal pir mukhtar weeding chitral
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35926

چترال کے ایک اورنوجوان فداعلی کا اعزاز، پاک آرمی میں کمیشن لینے میں کامیاب

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)موردیر موڑکہو سے تعلق رکھنے والا ہونہار نوجوان فداعلی ولد خدانگاہ نے پی ایم اے لانگ کورس کا امتحان پاس کرکے پاک آرمی میں کمیشن لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ انھیں گزشتہ دنوں پاک آرمی کی طرف سے پی ایم اے 145لانگ کورس کیلئے جوائننگ لیٹر موصول ہوگیا ہے۔ فداعلی نے میٹرک تک تعلیم مقامی پرائیویٹ سکول ابن بطوطاکمیونٹی سکول اورایف ایس سی آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول سین لشٹ چترال سے حاصل کی ہے۔ انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالی کی مہربانی والدین کی دعاؤں اوراساتذہ کی بہترین رہنمائی قرار دیا ہے۔

یادرہے کہ حال ہی میں ان کے چچا زاد بھائی آیاز احمد ولد مولانگاہ پی ایم اے 141لانگ کورس مکمل کرکے پاک آرمی میں ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
35917

عید کی چھٹیو ں کے بعد شام 5 بجے سے ضروری دکانوں کےعلاوہ تمام دکانیں بند رہینگے۔اجمل خان وزیر

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ عید الفطر گزرنے کے بعد کورونا خطرات کے پیش نظر دوبارہ عید سے پہلے والے معمولات پر عمل درامد یقینی بنایا جائیگا شام 5 بجے کے بعد ضروری دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گے۔ دکانیں ہفتے میں چار دن پیر منگل بدھ اور جمعرات کو شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ حجام اور سیلون ہفتے میں تین دن جمعہ ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہیں گے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور کے مختلف بازاروں میں ایس او پیز کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اجمل وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت دو جنگ لڑرہی ہیں ایک کورونا کے خلاف اور دوسرا غربت و افلاس کے خلاف۔ ہماری ملک کی کافی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ غریب طبقے کا سوچ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاون میں دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کیا ہے جو ملکی تاریخ کا بہترین اور شفاف پروگرام ہے۔ احساس پروگرام کے دوسرے فیز میں خیبر پختون خوا حکومت کی طرف سے بھی غریبوں کو کیش فراہم کرنے کا سلسلہ جلد شروع ہوجائیگا اسکے علاوہ زکات فنڈ سے بھی مستحقین کو 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے وزیراعلی محمود خان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زکات کے پاس رجسٹرڈ 29 ہزار افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچایا گیا ہے۔ اجمل وزیر نے اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے خود کورونا کا شکار ہوئے چیف سیکرٹری اس وقت قرنطینہ میں ہے لیکن گھر سے تمام انتظامی امور کی نگرانی کررہاہے۔ مشیر اطلاعات نے ذخیرہ اندوزوں کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں سے اہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے آرڈنینس لایا گیا ہے۔ آرڈیننس میں ذخیرہ اندوزوں کے لئے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہے اور اسمیں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز اور طبی عملہ وسائل کی کمی کے باوجود کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ لاک ڈاون میں سختی اور نرمی دونوں عوام کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورت میں مزید نرمیاں بھی کی جائیگی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
35914

ٹھیکہ داروں کے بل پاس نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں مزدور متاثرہیں، نوٹس لیا جائے۔۔کنٹریکٹرایسوسی ایشن

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ) کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے ضلعی چیر مین مغل باز خان اور صدر نور احمد خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختوا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاونٹس افیسر(ڈی اے او) چترال کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے جوکہ ٹھیکہ داروں کے بل رشوت کے بغیر نہیں کرتے اور ٹھیکہ داروں کو ادائیگی نہ ہونے پر ہزاروں دیہاڑی دار مزدور بھی متاثر ہورہے ہیں۔ بدھ کے روزجاری شدہ پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ ڈی اے او جس دن سے چارج سنھبال لیا ہے، اس دن سے ٹھیکہ داروں کے ساتھ ان کا رویہ نہایت غیرمنصفانہ اور خلاف قانون ہے جس کے نتیجے میں ٹھیکہ داروں کے بل ان کے میز پر کئی ہفتوں تک پڑے رہتے ہیں جنہیں وہ نہ واپس کرتا ہے اور نہ ہی پاس۔ انہوں نے کہاکہ ڈی اے او کی طرف سے اپنے ختیارات سے تجاوز کی وجہ سے ٹھیکہ داربرادری انتہائی تکلیف میں ہے اور سرکاری کام بھی مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچنے میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے مذکورہ افسر کی ستم رسانیوں کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت کے اہلکار اور ٹھیکہ داروں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر فرنٹ لائن پر کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف رہ کر انتہائی مشکل حالات میں سرکاری ہسپتالوں کو سوختنی لکڑی اور ایمرجنسی سامان کی ترسیل مکمل کردی لیکن ان کے بلز قواعد وضوابط پر پورا اترنے کے باوجود 22اپریل سے ان کے دفترمیں پڑی ہیں جبکہ انہیں یا تو پاس کیا جانا ہے اور یا تو اعتراض لگاکر واپس کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کی ٹھیکہ دار برادری بہت ہی مشکل حالات سے دوچار ہوکر قومی تعمیر وترقی کا کام نبھارہے ہیں جبکہ چترال میں ورکنگ سیزن بھی نہایت قلیل ہے۔ انہوں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہارکیا کہ اگر اس افیسر کا تبادلہ نہ کیا گیا تو جون کے مہینے میں ٹھیکہ دار برادری کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ اس افیسر کے خلاف سخت انکوائر ی کرکے انہیں دوسروں کے لئے سامان عبرت بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ٹھیکہ داربرادری کی وفد نے ڈی سی چترال نوید احمد کی نوٹس میں لانے کے ساتھ ساتھ اکاونٹنٹ جنرل اور وزیر اعظم کی سٹیزن پورٹل میں شکایت درج کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35907

کورونا وائرس سے خاتون کی ہلاکت کی غیرمصدقہ خبرسے عوام میں تشویش، انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال میں کورونا وائرس سے ہلاکت کے حوالے سے غیر مصدقہ خبر نے نہ صرف متوفیہ خاتون کے خاندان والوں کو مشکلات سے دوچار کردیا بلکہ اس غیر ذمہ دارانہ فیس بکی خبر کی وجہ سے عوام میں تشویش پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق بریر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون منگل کی شام ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں انتقال کر گئی، ڈاکٹروں نے متوفیہ کے کورونا سے متاثر ہونے کے حوالے سے شک کا اظہار کیا تھا اور اسکے سیمپل ٹیسٹ کے لئے پشاور بھیجے گئے، احتیاط کے طور پر متوفیہ کو ایس او پی کے تحت سپر خاک کرنے کی ہدایت کی گئی،انکی لاش ریسکیو 1122کی گاڑی میں تدفین کے لئے خیر آباد منتقل کی جارہی تھی کہ اس دوران چترال کے مقامی ایک شخص نے ریسکیو 1122 کا حوالہ دیکر سوشل میڈیا میں ”چترال میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت اور خیر آباد دروش میں سپر دخاک کرنے“ کی خبر چلادی حالانکہ جس وقت یہ خبر سوشل میڈیا میں چلادی گئی اسوقت تک متوفیہ کی لاش چترال سے منتقل ہی نہیں کی گئی تھی۔تاہم ریسکیو 1122 کے ذمہ داران نے انکی طرف سے ایسے کسی خبر کی تردید کی۔اورساتھ ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال نوید احمد سے رابطہ کرنے پر انھوں نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کوبتایا کہ ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے اب کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

اس خبر کے بریک ہونے کے بعد جب ریسکیو 1122اور ٹی ایم اے دروش کے اہلکار لاش لیکر خیر آباد پہنچ گئے تو وہاں پر بتایا گیا کہ فی الوقت کورونا سے متاثرہ خاتون کو یہاں دفن کرنے کا کوئی بندوبست نہیں لہذا اسے اسکے آبائی علاقے شیشی کوہ یا شوہر کے گاؤں بریر منتقل کیا جائے۔ اس بناء پر متوفیہ کی لاش ایمبولنس میں دروش ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پربھی لوگوں کا ایک جم غفیر جمع ہوا کہ کورونا سے جان بحق خاتون کی لاش لائی گئی ہے۔ لوگ اس تشویش میں مبتلا رہے کہ اب کیا ہوگا، اسے کہاں دفنایا جائیگا، طریقہ کار کیا ہوگا۔ اس دوران کم از کم دو گھنٹے تک یہ لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں ریسکیو 1122کے ایمبولنس میں موجود رہی جبکہ ہسپتال کے باہر بڑی تعداد میں لوگ ایک عجیب کشمکش کے عالم میں موجود تھے۔ بالآخر متوفیہ کی لاش کو انکے شوہر کے گاؤں بریر منتقل کیا گیا۔ دروش ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے کسی کو کورونا سے اس خاتون کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پریس ریلیز اسوقت تک جاری نہیں کرتے جب تک مصدقہ خبر سامنے نہ آئے۔

واضح رہے کہ متوفیہ خاتون کو دو دن پہلے ہیضے کی شکایت پر دروش ہسپتال لایا گیا تھا اور وہاں سے انہیں کل ہی ڈی ایچ کیو چترال منتقل کیا گیا تھا۔ انکے لواحقین نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہسپتال لائے تھے تاہم متوفیہ کو دمے کی شکایت بھی تھی۔


درایں اثناء عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بلاتحقیق سوشل میڈیا میں خود ساختہ صحافیوں کے ان حرکتوں کا نوٹس لیا جائے کیونکہ اس غیر ذمہ دارانہ حرکت کی وجہ سے نہ صرف متوفیہ خاتون کے خاندان والوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اس بناء پر لوگوں میں تشویش اور خوف کی کیفیت پیدا ہوگئی۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کسی مریض کے کورونا وائرس کیوجہ سے انتقال کی خبر محکمہ صحت کے ذمہ دار افسران یا ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران خود مقامی میڈیا کو جاری کریں اور چترال کے لوگوں کو نام نہاد فیس بکی صحافیوں کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچائیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ ضروری تادیبی کاروائی کرے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35904

اپر چترال میں ایک اورمریض میں کورونا پازیٹیورپورٹ موصول، کل تعداد14جبکہ لوئیرمیں2 4ہوگئ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال اپر میں آج ایک اورشخص میں کورونا پازیٹیورپورٹ موصول ہوئی ہے ۔ محکمہ ہیلتھ کے مطابق بہادرعلی ساکن کھوت کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ جس کے ساتھ اپر چترال میں کورونا مریضوں کی کل تعداد چودہ ہوگئی جبکہ ان میں سے آٹھ افراد صحت یاب ہوکر آئسولیشن وارڈ سے ڈسچارچ ہوگئے ہیں ۔

اسی طرح لوئر چترال میں کورونا پازیٹیوکیسز کی کل تعداد بیالیس ہے جن میں سے ۳۳افراد صحت یاب ہوکر فارغ ہوگئے ہیں صرف نو پازیٹیوکیسز کے حامل مریض آئسولیشن وارڈ میں ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا پازیٹیو مریضوں کیلئے پی ٹی ڈی سی موٹل چترال میں آئسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا ہے ۔ جبکہ قرنطینہ سنٹروں کو ختم کردیا گیا

اپر اورلوئیر چترال میں ابتک کورونا مریضوں کی کل تعداد 56ہوگئی ہے۔ جن میں سے صرف پندرہ مریض آئسولیشن میں ہیں باقی صحت یاب ہوکر فارع ہوگئے ہیں۔ یہاں یہ بھی قابل ذکر ہے کہ چترال کے دونوں اضلاع میں ابتک کورونا کی وجہ سے کوئی فوتگی نہیں ہوئی ہے۔

dailiy sitiation Covid 19 upper chitral
اپر چترال میں ایک اورمریض میں کورونا پازیٹیورپورٹ موصول،  کل تعداد14جبکہ لوئیرمیں2 4ہوگئئ
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
35879

چترال کے طول وعرض میں عید کی نماز معمول کے مطابق مذہبی جوش وجذبے سے ادا کردی گئی

چترال ( محکم الدین سے ) تین مہینے سے کرونا کے خوف میں زندگی گزارنے والے چترال کے باسیوں نے عید کی خوشی میں سرکاری ہدایات اور علماء و خطبا کے گزارشات کو ہوا میں اُڑا دی ۔ اور چترال کے طول وعرض میں نماز عید اور عید کی دیگر سرگرمیاں معمول کے مطابق انجام دی گئیں ۔ عید کی مصروفیات اور لوگوں کی نقل وحمل دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے ۔ کہ ملک میں کرونا وائرس کے حوالے سے کی جانے والی باتیں محض افسانے ہیں ۔ جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ۔ چترال میں عید سے تین دن پہلے ہی حکومت کی طرف سے لاک ڈاءون میں مشروط نرمی کے ساتھ ہی دوسرے شہروں کی طرح عید کی خریداری کے دوران لوگ سماجی فاصلے کی ہدایات کو سرے سے ہی بھول گئے تھے ۔ جبکہ عید کی نماز او ر رشتے داروں سے میل جول نے لوگوں کو مزید ایک دوسرے سے قریب تر کر دیاہے ۔ اور شاذو نادر ہی کسی کو ماسک پہنے دیکھا گیا ۔ چترال کے بڑے عید گاہوں اور جامع مساجد میں حسب روایت بڑے اجتماعات ہوئے ۔ جس میں خطبا نے کرونا وائر س سے تحفظ کے سلسلے میں حکومتی ہدایات و احکامات پر عمل کرنے کیلئے سختی سے تاکید کی ۔ لیکن ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کسی کو بھی نہیں دیکھا گیا ۔ چترال کا شاہی جامع مسجد ، ایون عید گاہ ، بلال مسجد دروش ، جامع مسجد گرم چشمہ ، جامع مسجد بونی سمیت تمام مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید انتہائی ادب و احترام اور خشوع و خضوع اور بڑے اجتماعات کے ساتھ ادا کی گئی ۔ خطباء نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ کرونا وائرس اللہ رب العزت کی طرف سے ایک بڑی آزمائش ہے ۔ اور بحیثیت مسلمان اس وبا ء سے چھٹکارا پانے کیلئے ہ میں نبی پاک صل اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے فرمودات اور اعمال پر عمل کرنا چاہیے ۔ ہ میں کسی اور بحث میں پڑے بغیر اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ اللہ پاک کی نظر عنایت اُمت مسلمہ کی طر ف ہو ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ بیماری امیروں اور غریبوں دونوں کا امتحان ہے ۔ کہ ہم ایک دوسرے کے دُکھ درد میں شریک ہونے ، اور اللہ کی دی ہوئی دولت میں غریبوں کا کس حد تک خیال کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کرونا وائرس نے مسلم اُمہ کی اجتماعیت کو پارہ پارہ کرنے میں کردار ادا کیا ۔ اور مساجد کی صفحوں میں دراڑ پیدا کی ۔ جبکہ خانہ خدا بھی عبادات سے خالی ہو گیا ہے ۔ جوکہ مسلم اُمہ کیلئے نہایت دُکھ اور غم کا مقام ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پردہ مسلمان خواتین کا زیور ہے ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ہماری موجودہ نسل دین سے نا شنا لوگوں کی تقلید کرنے میں شب و روز مصروف ہے ۔ جس کی وجہ سے کئی مسائل جنم لے رہے ہیں ۔ عیدا لفطر کے دوران لاک ڈاءون میں نرمی کی وجہ سے آمدوروفت میں روانی پیدا ہوئی ہے ۔ تاہم ملکی سیاحوں کی نقل وحمل پر اب بھی پابندی ہے ۔ جس کی وجہ سے چترال کے سیاحتی مقامات کالاش ویلیز کے ہوٹل مالکان عید پر بھی روزگار سے محروم رہے ۔ جبکہ یہ ہوٹل کرونا وائرس کی وجہ سے چلم جوشٹ کے موقع پر بھی بند رہے تھے ۔

shahi masjid chitral eid
drosh eid pray chitral
مراد اسٹیڈیم دروش میں نماز عید کی ادائیگی۔۔۔تصویر پرائڈ آف چترال
shahi masjid chitral eid2
شاہی مسجد چترال : تصویر؛مولانا خلیق الزمان وال
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35860

عید کے دن مختلف واقعات میں ایک شخص جان بحق اورتیرہ زخمی، موٹرسائیکل حادثات کے تین واقعات

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) عید کے دن چار مختلف واقعات میں ایک شخص جان بحق اورتیرہ افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو دروش اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ پہلا حادثہ نگر میں ہوا ۔ جہاں درش لنگہ سے اُرسون جانے والی پک اپ ڈاٹسن نگر کے مقام پر کھائی میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں چودہ سالہ اعجاز ولد لجبر خان ساکن اکروئے ارندو جان بحق اور ڈرائیور سمیت سات افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سید رحیم ولد شیر محمد ، شاہنواز و یاسر خان پسران بہادر ساکنان اکروئے حال اوسیک دروش ، ظاہرخان ولد قاجیر خان ، عمر الرحمان ولد سردار خان ، شیر اعظم ولد قدیر محمد ساکنان دمیل حال لنگہ و اوسیک دروش ، عالم الدین ولد محمد فضل ، سید ابراہیم ولد شیر محمد ساکنان نگر شامل ہیں ۔

دوسرا واقعہ دروش ہی کے مرکزی مقام شیل پمپ کے قریب پیش آیا ۔ جہاں مخالف سمت سے آنے والے دو موٹر سائیکل ایک دوسرے سے ٹکرا گئے ۔ جس کے نتیجے میں اسحاق ولد محمد شریف خان آزاد دام اور سلطان ولد محمد انور خان ساکن سوئر زخمی ہو گئے ۔ دونوں حادثات کے تمام زخمیوں کو دروش ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ جان بحق اعجاز کی لاش ٹی ایچ کیو دروش میں منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔

تیسرا واقعہ چترال سکاءوٹس ہیڈ کوارٹر چترال کے قریب پیش آیا ۔ جہاں موٹر سائیکل ویگن کے ساتھ ٹکرا گیا ،جس کے نتیجے میں موٹر ساءکل میں سوار دو نوں بھائی زخمی ہو گئے ۔ زخمی ثنا اللہ ولد وسیع اپنے بھائی کو لے کر رشتے داروں سے عید ملنے جا رہا تھا ۔ کہ چھاونی کے قریب حادثے کا شکار ہوا ۔ جنہیں بعد آزان ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچا دیا گیا ۔

اسی طرح کا ایک اورواقعہ گزشتہ دن جغورکے مقام پر پیش آیا جہاں ایک اورموٹرسائیکل سوار مختلف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں جغوردواشش کے ہی رہائشی نوجوان نثار اللہ زخمی ہے جنھیں ریسکیو۱۱۲۲کی اہلکاروں نے فسٹ ایڈ کے بعد ہسپتال پہنچا دیا ہے ۔

تینوں حادثات میں ریسکیو 1122 نے فوری امداد فراہم کی ۔ اور جان بحق و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال اور ٹی ایچ کیو دروش پہنچایا ۔ جس پر عوامی حلقوں نے ریسکیو 1122ٹیم کی فوری طبی امداد اور ریسکیو کے اقدام کو سراہا ہے ۔

rescue 1122 chitral 3
rescue 1122 chitral 2
motorcycle accident chitral
motorcycle accident chitral1
motorcycle accident chitral drosh
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35850

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایکسرے کی سہولت عدم دستیاب، بجٹ کورونا کھا گیا،مریض متاثر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال کی واحد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایکسرے مشینین آوٹ آف آرڈر ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مریضوں کے رشتہ داروں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی ایچ کیوہسپتال میں ایکسرے کی ایک مشین خراب دوسرے کیلئے ایکسرے کی فلمیں دستیاب نہیں جبکہ ایک مشین کی سافٹ وئیر میں مسئلہ ہونیکی وجہ سے ہسپتال میں ایکسرا کی کوئی بھی سہولیت دستیاب نہیں۔ جس کی وجہ سے لاک ڈاون سے متاثرہ عوام کو مذید مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ انھوں نے ہسپتال انتظامیہ سے ایکسرا کی سہولت فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اس سلسلے میں جب ایم ایس سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ایکسرے کی سات یونٹ موجود ہیں مگر ایکسرا فلم لینے کیلئے بجٹ دستیاب نہیں جس کیوجہ سے صرف ایمرجنسی مریضوں کیلئے ایکسرے کی سہولت موجود ہے جبکہ او پی ڈی مریضوں کیلئے نہیں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ موجودہ صورت حال کی وجہ سے ہسپتال کی تمام بجٹ کورونا ایمرجنسی کی طرف منتقل کردئیے گئے ہیں جسکی وجہ سے ہسپتال میں بعض سہولیات کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جوں ہی بجٹ ہمیں ملتا ہے ایکسرے کی سہولت اوپی ڈی مریضوں کیلئے بھی دستیاب ہوگی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35846

قرآن مجید کی تلاوت کھوار ترجمہ کے ساتھ اب آڈیو میں بھی دستیاب

کھوار بولنے والوں کے لیے یہ بہت بڑی سعادت مندی کی خبر ہے کہ قرآن مجید فرقان حمید کا مکمل کھوار زبان میں ترجمہ مع تلاوت آڈیو کی صورت میں انٹرنيٹ پر منظر عام پر آ چکا ہے۔ تلاوت، ترجمہ اور صدابندی کی عظیم سعادت چترال کے قابلِ فخر فرزند بین الاقوامی طور پر ایوارڈ یافتہ قاری جناب قاری بزرگ شاہ الازہری صاحب نے حاصل کی ہے۔ قاری صاحب کی روح میں اترنے والی آواز کے ساتھ کلام اللہ کی تلاوت اور عام فہم و شستہ ترجمہ اپنی مادری زبان کھوار میں خود بھی سنیے اور گھر گھر سناٸیے۔ قاری صاحب کی یہ عظیم خدمت کھوار کمیونٹی کی قرآن فہمی کے حوالے سے ایک شاندار سنگ میل ثابت ہو گی۔  اللہ تعالیٰ اجر عظیم عطا کرے۔ یاد رہے قرآن مجید کا کھوار ترجمہ قاری بزرگ شاہ الازہری صاحب نے تقریباً دو دہاٸی پہلے کتابی صورت میں کیا تھا۔ اس بار پورے قرآن کی تلاوت کے ساتھ مکمل کھوار ترجمے کی صدا بندی کی سعادت بھی قاری صاحب نے ہی حاصل کی ہے۔

گھر گھر قرآن کی تعلیم اپنی مادری زبان میں پہنچاٸیے۔

دیے گٸے لنک میں کلک کرکے آپ تلاوت و ترجمہ سن بھی سکتے ہیں اور ڈاٶنلوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

http://quranalfajr.org/chitrali.php

خدایو کلامو تان تت بپو وارا ترجمو سوم تان دی کار کورور وا تان دورین دی چاکاٶر۔

ظہورالحق دانش

مرکزی جنرل سکریٹری انجمن ترقی کھوار چترال

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, خطوطTagged
35843

چترال کے ایک نوجوان کی ایمانداری، راستے سے ملنے والی پانچ لاکھ روپے مالک کوواپس کردی

تورکہو(چترال ٹائمز رپورٹ ) اپرچترال کے گاوں رائین تورکہو سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے راستہ سے ملنے والی پانچ لاکھ روپے نقد مالک کو واپس کردیا ہے ۔تریچ سے پی ٹی آئی ورکرخواجہ خلیل نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو ٹیلی فون پر بتایا کہ چاردن پہلے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحقین میں رقوم تقسیم کرتے وقت کیش کم پڑنے پر شاگرام سے پانچ لاکھ روپے بذریعہ دینارپوسٹمین تریچ منگوایا گیا جوان سے راستے میں کہیں گم ہوگئے ۔ اور اخلاص الدین نامی نوجوان ساکن رائین کو ملے تھے جنھوں نے سوشل میڈیا سے دینار کا موبائل نمبرلیکر ان سے رابطہ کیا اورپانچ لاکھ کیش واپس کرکے رمضان المبارک کے مہینے میں ایک سچا اورایماندار مسلمان ہونے کے ساتھ حقیقی معنوں میں چھتراری ہونے کا بھی ثبوت دیا ہے ۔ جس پر دیناراحمد نے علاقے کے معززین کو لیکر آج اخلاص الدین کے گھر جاکر انکا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ اپنی طرف سے تیس ہزارروپے نقدانعام دیا ہے اورپانچ لاکھ روپے شراف الدین کاشفی کو ادا کردیا ہے جن کے کہنے پر انھوں نے شاگرام سے مذکورہ رقم لارہا تھا۔

دریں اثنا احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت چترال کے انتہائی دور افتادہ اور پسماندہ علاقے تریچ کے غریب باسیوں میں امدادی رقم بصورت کیش تقسیم کئے گئے۔
کرونا وائرس کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر روزانہ اجرت پر کام کرنے والے اور چھوٹے طبقے کے کاروباری افراد بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

یوسی تریچ کے دو وی سیز میں اس پروگرام سے منسلک تمام عملے نے انتہائی خلوص گرم جوشی اور دل جمی سے کام کرتے ہوئے صرف دو دن میں48 لاکھ روپے مستحقین میں تقسیم کئے۔


علاقے کے لوگوں کی آسان رسائی اور ٹریفک کی سہولیات کو ملخوظ خاطر رکھ کر رقم کی تقسیم کے لیے چار سکولوں گورنمنٹ پرائمیری سکول پارسنگ،گورنمنٹ ہائی سکول زوندرانگرام،گورنمٹ پرائمیری سکول شوچ،گورنمٹ پرائمیری سکول شاگروم کا انتخاب کیا گیا۔
علاقے کے مستحقین نے عمران خان کی طرف سے ایمرجنسی کیش پروگرام کو سراہاہے کہ انھوں نے غریبوں کو بروقت امدادپہنچاکر انھیں عید کی خوشیوں میں شامل کرلیاہے ۔

torkhow cash return1
torkhow cash return
torkhow cash returned
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35836

حکومت یکم جون تک تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کااعلان کرے ۔ وجیہ الدین صدر پیما چترال

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) وجیہ الدین صدر پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیو شن مینجمنٹ ایسوسی ایشن ( پیما) چترال نے کہا ہے کہ پاکستان میں جب سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہوا تو سب سے پہلے تعلیمی اداروں کو 15 دن تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور بعد میں آہستہ آہستہ ان چھٹیوں میں توسیع کی گیی لیکن اب جبکہ حکومت 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کر چکا ہے اس سے تمام نجی تعلیمی اداروں میں ایک غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گیی ہے ۔اور تمام حکومتی و نجی ادارے ،بازار ،مارکیٹ اور ٹرانسپورٹ کھلنے کے بعد اب صرف سکولوں کو بند رکھنے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا۔

ایک پریس رییز میں انھوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران حکومت نے نجی تعلیمی اداروں سے بچوں کے فیسوں میں رعایت کی درخواست کی اس پر تمام نجی اداروں نے متفقہ طور پر 6ہزار سے زاید فیس دینے والے طلبہ کیلیے 20 فیصد اور اور6 ہزار سے کم فیس دینے والوں کیلیے 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا۔باوجود اس کے تمام سکولوں میں فیس جمع کرنے کی تناسب 20 فیصد سے بھی کم ہے اس کے نتیجے میں نجی سکولز بری طرح مالی خسارے کا شکار ہوگیے ہیں اور اس حالت میں بلڈنگ کا کرایہ ادا کرنا ،اساتذہ کی تنخواہیں اور دوسرے اخراجات برداشت کرنا نجی اداروں ک بس باہر ہوگئی ہے۔

WHO کے حالیہ اعلامیے کے مطابق ہمیں اس وائرس کے ساتھ ہمیشہ رہنا ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہویےہمیں اپنی کاروبار زندگی کو چلانا ہے۔حکومت کے پاس اس حوالے سے کوئی جامع پلان موجود نہیں ہے اس کے نتیجے میں طلبہ کی پڑھایی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ لاکھوں کے تعداد میں اساتذہ بے بیروزگار ہو رہے ہیں۔ اس حقیقت سے حکومت اچھی طرح واقف ہے کہ حکومت کی تعلیمی ذمہ داری کا 60 فیصد حصہ نجی تعلیمی ادارے اچھی طرح نبھا رہے ہیں اور ملک میں معیار تعلیم کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ہم وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محترم محمود خان اور وزیر تعلیم اکبر ایوب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ SOPs کے ساتھ عید کے فورا بعد اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کریں جس طرح باقی دنیا میں بھی تعلیمی اہمیت کو مد نظر رکھ کر تعلیمی اداروں کو کھولے جا رہے ہیں ۔
دکانیں، مارکیٹ ،شاپنگ مالز،ٹرانسپورٹ،ایر پورٹس اور ریسٹورینٹس وغیرہ کھولے جا سکتے ہیں اس سے بہتر SOPs کے ساتھ اور منظم انداز میں تعلیمی اداروں کو بھی کھول کر تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جاسکتی ہیں۔ حکومت نجی تعلیمی اداروں کیلیے فوری طور پر ریلیف پیکچ کا اعلان بھی کرے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35832

چترال پولیس کی کامیاب کاروائی ، ایک ہفتے کے اندر12.286 کلوگرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈی پی او چترال وسیم ریاض کی خصوصی ہدایت پر جاری مہم کے دوران چترال پولیس نے منشیات فروشوں کے گرد گرا تنگ کر دیا ۔ پچھلے ایک ہفتے کے کاروائی کے دوران 12.286 کلو گرام چرس ،245 گرام افیون ، 10 گرام ہیروئن جبکے 17 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے کل 27 ملزمان کو گرفتار کیا ۔


ڈی پی او چترال نے مذید کہا کہ ہمارا عزم منشیات سے پاک چترال ہے لہذا منشیات کے خلاف جاری اس مہم میں مزید تیزی لائی جائے گی ۔ اور چترال کے اندر منشیات فروشی کو جڑ سے ختم کریں گے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35817

پنچاب کے بھکاری پھر سے چترال پہنچ گئے، انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہراور مضافات میں پنجاب اور ملک کے دوسرے علاقوں سے بھکاری چترال پہنچ کر انتظامیہ کی کارکردگی کے حوالے سے ایک بہت بڑا سوال کھڑا کردیا کہ یہ لواری ٹنل سے کیسے نکل کر چترال پہنچ گئے جبکہ غیر مقامی افراد کو یہاں پر داخلے کی اجازت بھی نہیں ہے اور یہ کہ قرنطینہ میں ڈالے بغیر ان کو کس نے اور کیسے چھوڑ دئیے۔ گزشتہ ڈھائی مہینے کی لاک ڈاؤن کے دوران چترال میں ڈاؤن ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے بھکاری بھی اپنے اپنے علاقوں کی طرف جاچکے تھے لیکن دو دن پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کو ہٹانے کے ساتھ ہی بھکاریوں نے چترال کا رخ کرلیا اور ان کی پہلی کھیپ پابندی ہٹنے کے پہلے ہی دن یہاں پہنچ گئی جن میں نوجوان خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ عوامی حلقے اس بات پر حیرانگی کا اظہارکررہے ہیں کہ لواری ٹنل سے نکل کر چترال میں داخل ہونے کے بعد یہ چیکنگ کے عمل سے کیسے گزر گئے جبکہ دو دن پہلے بنائے گئے ایس او پیز کے مطابق کوئی بھی غیر مقامی باشندے کو چترال آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس کا یہاں ملازمت اور کاروبار نہ ہو۔ انہوں نے اس حدشے کا اظہار کیاہے کہ ٹیسٹ کے بغیر ان بھکاریوں کو شہر کے اندر کھلا چھوڑ نے سے یہاں کرونا وائرس کا پھیل جانے کے خطرات بڑھ جائیں گے۔

bahkari panjabi in chitral
bahkari panjabi in chitral4 1
bahkari panjabi in chitral3
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35788

اقلیتی برادری کے مستحقین کی امدادی چیک روکنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔۔وزیرزادہ

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے بعض اخبارات میں صوبے کی اقلیتی برادری کے مستحقین کے امدادی چیک روکنے سے متعلق شائع شدہ خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اصل صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر زادہ نے کہا کہ بیواؤں کی مالی معاونت کے سلسلے میں 50 لاکھ روپے کے چیک تقسیم ہو چکے ہیں جبکہ میڈیکل گرانٹ اور جہیز کے چیک جانچ پڑتال کے مراحل میں ہیں جو تیاری کے بعد مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی اقلیتی برادری کے 800 مستحق گھرانوں کے لیے 80 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی ہوچکی ہے جس کے چیک تیاری کے مراحل میں ہیں۔ جبکہ بندوبستی اضلاع کے 4000 گھرانوں میں 1 کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کی اقلیتی برادری کے مستحقین کی حکومت کی جانب سے بلا امتیاز امداد کا سلسلہ جاری ہے وزیر زادہ نے واضح کیا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے اقلیتی ممبران صوبائی اسمبلی اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ایک پیج پر ہیں اور عید الفطر کے بعد عوامی نمائندے اور محکمہ اوقاف کے حکام مل کر مستحقین میں امدادی چیک تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان کے غربت مٹاؤ وژن کو عملی جامہ پہنا یا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35785

طورخم بارڈر ہفتے میں چھ دن 24 گھنٹے ٹرکوں کیلئے ایس او پیز کے تحت کھلا رکھنے کا فیصلہ

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے لیے طورخم بارڈر ہفتے میں چھ دن 24 گھنٹے تمام ٹرکوں کے لیے ایس او پیز کے تحت کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،گزشتہ چند دنوں میں بارڈر کو 24 گھنٹے کھولنے سے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ دونوں ممالک کی مرضی سے ہفتے کا دن پیدل بارڈر کراسنگ کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو پاکستانی، افغانستان سے طورخم بارڈر کے ذریعے وطن واپس آرہے ہیں انہیں ضلع خیبر میں حفاظتی اقدام کے پیش نظر قرنطینہ کیا جا رہا ہے۔ اجمل وزیر نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان نے اعلان کیا ہے کہ اس سال عید سادگی سے منائی جائی جائیگی اور ہر قسم کی غیر ضروری سرگرمیوں سے پرہیز کیا جائیگا۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ اس بار عیدی اپنے بچوں کی بجائے مستحقین میں تقسیم کی جائے اور عید کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔اجمل وزیر نے ایک بار پھر مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ مخیر حضرات عید کے موقع پر غریب اور نادار طبقے کی دل کھول کر مدد کریں۔ اجمل وزیر نے صوبے میں کورونا کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ریکوری ریٹ ملک کے باقی صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے جو 31 فیصد ہے۔ انہوں نے کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کے بارے میں بتایا کہ صوبے میں 200 آئسولیشن وارڈز قائم کئے گئے ہیں جن میں 5598 بستروں کی گنجائش ہے۔ اسی طرح صوبے میں تقریباً 359 کوارنٹائن سنٹرز قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں 550 سے زائد وینٹیلیٹرز، کورونا مریضوں کے لیے مخصوص ہیں۔علاوہ ازیں اجمل وزیر نے کہا کہ اپوزیشن بے جا تنقید سے پرہیز کرے اور اپنے ادوار کا موازنہ کرے تو پتہ چل جائے گا کہ ملک کا بیڑہ کس نے غرق کیاہے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اللہ نے پاکستان کو کرپشن کے الزامات سے پاک اور مخلص وزیرعظم دیا ہے۔ وزیر اعظم اپنی مخلصانہ کوششوں سے کورونا کو شکست دینے کے لیے میدان میں موجود ہیں،وزیراعظم عمران خان تمام صوبوں کو ساتھ لیکر کورونا کے خلاف موثر اقدامات کررہے ہیں۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں وزیراعلی محمود خان کورونا کے خلاف سے لیڈ کررہے ہیں اور وہ خود ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز کے دورے بھی کررہے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35783

آیون کالاش ویلی روڈکی تعمیر میں پیش رفت پر وزیراعلیٰ اوروفاقی وزیرمواصلات کا شکریہ۔۔وزیرزادہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا و چیر مین ڈیڈک لوئر چترال وزیر زادہ نے ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر میں پیش رفت پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ گذشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ ایون کالاش ویلیز روڈ سیاحتی نقطہ نگاہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ تاہم مرکزی حکومت کی طرف سے اس کی فیڈرلائزیشن تاحال اس بنیاد پر نہیں کی جا سکی ۔ کہ اُن کے اسسمنٹ کے مطابق اس روڈ پرسال بھر مطلوبہ تعداد کے مطابق ٹریفک نہیں ہوگی ۔ جس کی وجہ سے اس کی آمدنی اتنی نہیں ہو گی ۔ کہ روڈ کومستقل بنیادوں پر مرمت اور بحال رکھنا ممکن ہو سکے ۔ اس لئے ڈیپازٹ ورک کے تحت اس کی تعمیر کی جا سکے گی ۔ جس کیلئے فنڈ وفاقی حکومت فراہم کرے گی ۔ ایمپلمنٹ این ایچ اے کرے گا ۔ اور تعمیر کے بعد صوبائی حکومت کے حوالے کرے گا ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ ایون کالاش ویلیز روڈ کیلئے این او سی جاری ہو چکا ہے ۔ صوبائی کیبنٹ کی طرف سے دوبارہ اس روڈ کی ڈی فیڈریلائزیشن کے بعد این او سی کے تحت یہ صوبائی حکومت کی تحویل میں آجائے گا ۔ جس کے بعد سڑک کیلئے زمین کی خریداری اور کنٹریکٹر کو ایوارڈ کرنے کا مرحلہ آجائے گا ۔

معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ ایون کالاش ویلیز روڈ انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو ترقی ملے گی ۔ اور مقامی لوگ اس سے خاطر خواہ فائدہ اُٹھائیں گے ۔ جس سے علاقے کے معاشی حالات میں نمایاں تبدیلی آئے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس قسم کے منصوبوں پر عملی کام میں بہت زیادہ قواعدو ضوابط عمل کرنا پڑتا ہے ۔ جس کی وجہ سے تاخیر ہوتی ہے ۔ تاہم یہ خوشی کا مقام ہے ۔ کہ کالاش ویلیز روڈ اب تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔ اور یہ ایون اور ملحقہ وادیوں کے لوگوں کیلئے بہت بڑی کوش خبری ہے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35778

گلگت سے یارخون جانے والی جیب گاڑی حادثے کا شکار پانچ مسافر زخمی ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

گلگت( چترال ٹائمزرپورٹ )  گلگت سے یارخون جانے والی جیب گاڑی کو چیلاس کے مقام پر حادثہ پیش آنے سے چار مسافر ذخمی ہوئے تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔

تٖفصیلات کے مطابق آج صبح گلگت شہر میں کام کرنے والے یاخون گازین کے مقامی باشندے  مسمی دیدار ، نادر، تاج ، نور اور شیر حسن  جیب گاڑی میں بہ راستہ شندرور روانہ ہوئے ۔ گاہکوچ کے مقام پر حالیہ مخدوش حالات کے پیش نظر روکے جانے پر انہوں نے بہ رستہ قراقرم اپنا سفر جاری رکھا لیکن دن کے تقریباً 11 بجے بد قسمتی سے چیلاس کے مقام پرموڑ کاٹتے ہوئے  جیب گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔ نتیجے کے طور پر تین مسافروں  تاج گاؤں گازین  ، نور گاؤں گازین  اور دیدار گاؤں اُناوچ کو ہلکی چھوٹیں آئیں جبکہ نادر گاؤں گازین کے سر پر چوٹ لگنے سے اُس پر تھوڑٰی سی عنودگی طاری ہے  ۔ ڈاکٹر احسان نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ تاج ، نور اور دیدار ہلکی سی مرہم پٹی کے بعد آج  ہی ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا  جبکہ نادر کو  طبی مشاہدے میں رکھا جائے گا ۔ ڈرائیور شیر حسن گاؤں گازین  کو کوئی چوٹ نہیں آئی ۔ ذخمیوں میں نادر کے علاوہ تمام کی حالت بالکل درست اور خطرے سے باہر  ہے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
35771

عید الفطر کے موقع پر 22سے 27مئی تک عام تعطیل کااعلان

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر کے موقع پر 22مئی سے 27مئی 2020تک عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35764

پنشنرز کیلئے سہولت, عبوری ماہانہ متوقع پنشن جاری۔ رقم پنشنرز کے بنک اکاونٹس میں بھیج دی گئی

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)اکا ونٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون اور منظوری سے نئے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کیلئے متوقع ماہانہ پنشن کی ادائیگی کا اجراء کر دیا ہے۔ یہ ایڈوانس پنشن کی ایک صورت ہے اور اس کا مقصد سرکاری ملازمین کی ریٹائزمنٹ کے فوری بعد ان کی ماہانہ تنخواہ کے بند ہونے اور ان کے پنشن کیس کی اے جی آفس میں آنے، اس کی چھان بین، منظوری اور ادائیگی تک کے عرصہ میں تنخوا اور پنشن کا عبوری حل پیش کرنا ہے۔


اس طریقہ کار کے تحت ریٹائر ہونے والے پنشنر کو اس کے ساٹھ سال کی عمر کو پہنچنے پر ملنے والی یا اس سے پہلے ریٹائر ہونے کی صورت میں آخری بنیادی تنخوا ہ کاپینسٹھ فیصد عبوری پنشن کے طور پر دیا جائے گا۔پنشن قوانین کے مطابق حتمی پنشن کے تعین کے بعد اس عبور ی ادا شدہ پنشن کو اس میں سے منہا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مارچ 2020میں سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں تین سالہ اضافہ کے خلاف پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کی وجہ سے صوبہ بھر میں دو ہزار سے زیادہ سرکاری اہلکار فارغ ہو گئے تھے اور ان کی تنخواہیں بند ہو گئی تھیں۔مزید برآں کرونا لاک ڈاوٗن کے باعث سرکاری دفاتر کی بندش کی وجہ سے ان کے پنشن کیسوں کی تکمیل اور اے جی آفس تک ترسیل میں غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے پنشنروں کی پریشانیوں اور مسائل میں اضافہ ہو رہا تھا۔ اکاوٗنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کی طرف سے نئے پنشنرز کیلئے فراہم کی جانے والی اس نئی سہولت کے باعث نہ صرف پنشنرز کی مالی پریشانیوں میں کمی آئے گی بلکہ بائیس سو خاندانوں کیلئے صحیح معنوں میں عید کی نوید ثابت ہو گی۔


اے جی آفس کی ایک پریس ریلز کے مطابق عمر کی حد میں اضافہ اور پھر اس کی واپسی کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں صوبہ بھر میں ریٹائر ہونے والے تقریباً بائیس سو ملازمین کی متوقع پنشن ان کے بنک اکاونٹس میں بھیج دی گئی ہے جن کے ذریعے وہ ماہ فروری تک اپنی تنخواہیں لیتے رہے ہیں۔ ایسے تمام پنشنرز اپنا نام اکاوٗنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کی ویب سائٹ پر موجود ضلع وار فہرستوں میں دیکھ سکتے ہیں۔
اے جی آفس کی پریس ریلز میں واضح کیا گیا ہے کہ متوقع ماہانہ پنشن کی ادائیگی ایک خالصتاً عبوری انتظام ہے جو اکاونٹس آفس میں پنشنر کے متعلقہ محکمہ سے مکمل پنشن کیس کے آنے تک یا زیادہ سے زیادہ ایک سال کی مدت کیلئے ہے۔ موجودہ پنشن رولز کے مطابق اس کا کوئی اثر کموٹیشن یا حتمی پنشن پر نہیں پڑیگا۔ مزیدیہ کہ اس سہولت سے استفادہ کیلئے پنشنر کو نہ کسی اکاوٗنٹس آفس جانے کی ضرورت ہے نہ کسی سفارش کی۔ مستقبل میں بھی ریٹائر ہونے والے تمام پنشنرز کو یہ سہولت کمپیوٹرائزد سسٹم کی بدولت حاصل رہے گی۔پریس ریلیز میں پنشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ماہانہ متوقع پنشن کی بنک اکاونٹ میں ٹرانسفر کی تصدیق اور رقم نکالنے کیلئے اپنے بنکوں سے رابطہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
35762

پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ایس او پیز تشکیل،لواری ٹنل کے مقام پر ہر مسافرکا ریکارڈرکھاجائیگا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) بین الاضلاعی اور اندرون ضلع پبلک ٹرانسپورٹ پر پابند ی اٹھانے کے بعد نئی صورت حال کے مطابق ایس او پیز تشکیل دینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد کے صدارت میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لواری کے مقام پر محکمہ صحت، چترال سکاوٹس، چترال پولیس اور چترال لیویز کا مشترکہ اسکریننگ سنٹر قائم رہے گا جس میں ہر آنے والے مسافرکے کوائف کا ریکارڈ بناکر ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم بھیجوادئیے جائیں گے جبکہ کووڈ 19کی ظاہری علامات رکھنے والوں کو قریبی ہیلتھ سنٹروں میں منتقل کئے جائیں گے۔ اسی طرح ہر ویلج کونسل کی سطح پر ویلج سیکرٹری کی سربراہی میں علاقے کے عمائیدیں، پولیس، محکمہ صحت اور ٹائیگر فورس کے نمائندوں پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ دوسرے اضلاع سے آنے والوں کا ریکارڈ ڈپٹی کمشنر آفس کے کنٹرول روم سے ان ویلج کونسل کمیٹیوں کو بھیجوادئیے جائیں گے جوکہ ان افراد کو ان کے گھروں پر قرنطینہ کو یقینی بنائیں گے۔ اس وقت مختلف قرنطینہ سنٹروں میں موجود افراد کے بارے میں فیصلہ ہوا کہ ڈسڑکٹ ہیلتھ افیسر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مشترکہ طور پر ان سنٹروں کا وزٹ کرنے کے بعد ان افراد کی صحت کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے اور جن میں ظاہری علامات موجود نہ ہوں، ان کو آزاد کئے جائیں۔ چترال آنے والے غیر مقامی ملکی باشندوں کے بارے میں فیصلہ ہواکہ چترال میں کاروبار اور ملازمت کے بغیر کسی کو بھی ضلعے کے حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا اور لواری سے واپس بھیج دیاجائے گاجبکہ غیر ملکی باشندوں کو قرنطینہ میں رکھے جائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35755

بروغل میں خوراک کا کوئی مسئلہ نہیں، گندم کی وافر مقداد سٹاک میں موجود ہے۔۔۔ڈپٹی کمشنر شاہ سعود

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ڈپٹی کمشنراپر چترال شاہ سعود نے کہا ہے کہ بروغل میں وافر مقدا ر میں گندم دستیاب ہے جس کی تصدیق علاقے کے سابق وی سی ناظم امین تاجک نے بھی کیا تھا۔ایک اخباری بیان میں ڈپٹی کمشنرنے کہا ہے کہ محکمہ فوڈ کے مطابق بروغل ویلی میں 44.250میٹرک ٹن گند م سٹاک میں موجود ہے۔ لہذا علاقے میں گندم کی عدم دستیابی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ آغاخان ریجنل کونسل اپر چترال کی درخواست پر بروغل کا راستہ مارچ 2020میں ہی کھول دیا گیاہے۔ اورریلیف آٹیم بھی علاقے میں پہنچادیے گئے ہیں۔ریجنل کونسل اورآکاہ پاکستان کے زیراہتمام فوڈ پیکج تقسیم ہورہے ہیں۔اور یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے موبائل وین میں سامان علاقے میں بھیجے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بعض افراد کی طرف سے سوشل میڈیا پر بے سروپا بیان بازی پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس جھوٹی پروپیگنڈے کا مقصد ذاتی مقاصدکیحصول کے سو ا کچھ اور نہیں ہوسکتا اور یہ سوشل میڈیا میں واویلا مچانے والا شخص بروغل کے غریب عوام کے نام پر پہلے ہی کئی منصوبے حاصل کرچکا ہے لیکن ان کا خاطر خواہ فائدہ عوام کو نہیں پہنچا۔ انھوں نے سوشل میڈیا کے ایکٹیوسٹس کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بے غیر تحقیق کے کسی بھی خبر کو پھیلانے سے گریز کریں۔اگرکسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ ڈی سی آفس سے رابطہ کریں جبکہ سابق وی سی ناظم مسلسل رابطے میں ہیں۔ اورعلاقے کے مسائل سے انتظامیہ کو اگاہ کرتے رہتےہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35750

خیبرپختونخوا حکومت کا ملک میں کورونا وائرس کے باعث سیاحتی مقامات نہ کھولنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے نئے ایس او پیز کا مسودہ تیارکرلیا، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد اس کی منظوری دی جائے گی، سیکرٹری محکمہ سیاحت خوشحال خان


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جاری جزوی لاک ڈاؤن کے پیش نظر صوبے کے سیاحتی مقامات تاحال نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ملک میں کورونا ایمرجنسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان حالات میں سیاحت کی صنعت کو کھولا نہیں جا سکتا، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم وامورنوجوانان خوشحال خان نے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کوویڈ 19 ایمرجنسی میں ہونے والی مختلف پیشرفت پر عمل پیرا ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس وائر س پر جلد قابو پالیا جائے جس کے بعد سیاحوں کیلئے سیاحتی مقامات مکمل طور پر کھولے جائینگے،اس سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت نے نئے ایس اوپیز کا مسودہ تیا ر کیا ہے تاہم متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مشاورت کے بعد مناسب وقت پر اس کی منظوری دی جائے گی اور اس کے بعد مطلع کیا جائے گا۔

atif khan kaghan4
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35735

اپر چترال میں کورونا کا ایک اورمریض صحتیاب ہوکر فارع، جبکہ ایک اورجوان میں کورونا پازیٹیورپورٹ

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز)اپر چترال میں کورونا کا ایک اورمریض صحت یاب ہوکر آئسولیشن وارڈ سے فارع کردئے گئے، ہیلتھ ذرائع کے مطابق اجمل الدین ولد معراج الدین ساکن تریچ کی تیسری دفعہ بھیجی گئی سمپل کی رپورٹ نیگیٹیو موصول ہوئی ہے۔ جس پر انھیں آج انتظامیہ کے ذمہ داروں اے اے سی مکرم خان افریدی، ڈاکٹر سردار نواز ودیگر حکام کے ہمراہ گرلز ڈگری کالج جنالی کوچ میں قائم آئسولیشن وارڈ سے ڈسچار چ کردیا،صحت یاب ہونے والے نوجوان نے ہسپتال اورضلعی انتظامیہ کی بہترخدمات کو سراہا اورآئسولیشن وارڈ کے سہولیات پر اطمینان کا اظہارکیا۔


دریں اثنا چترال سکاوٹس سے منسلک ایک جوان میں کورونا وائرس کی پازیٹیورپورٹ موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاورکے رہائشی محمد زیشان جوچترال سکاوٹس کے مستوج ونگ کے ساتھ منسلک ہے چھٹی گزار کرپشاورسے مستوج جارہے تھے کہ کورونا مشتبہ قرار دیکر گورنمنٹ کالج بونی میں قرنطینہ کیا گیا تھا جس کا ٹیسٹ رپورٹ آج پازیٹیو آئی ہے۔ جس پر انھیں آئسولیشن وارڈ شفٹ کردیا گیا۔

upper chitral covid 19 patient recovered and discharged1 1
upper chitral covid 19 patient recovered and discharged4 1
upper chitral covid 19 patient recovered and discharged3 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35726

ڈی ایچ اوز ہسپتالوں کا دورہ کریں،کام نہ کرنیوالے طبی عملے سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ وزیرصحت

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ کام نہ کرنے والے صحت عملے سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ضلع کے ہسپتالوں کے باقاعدگی سے دورے کریں اوروہاں درپیش مسائل کو حل کریں۔ صوبے میں کورونا کی وجہ سے متاثر روٹین ویکسینیشن کے عمل کو دوبارہ پہلے کی سطح پر لایا جائے گا جبکہ آئی ایم یو کے ہسپتال وزٹ میں بھی اضافہ کیا جائیگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشاور، مردان اور ملاکنڈ ڈویژنز کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کے وڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ان اضلاع میں کورونا وائرس کی صورت حال، روٹین ویکسینیشن، ادویات سٹاک اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضلعی ہیلتھ آفیسرز نے اپنے اپنے علاقوں میں کورونا وائرس کی صورت حال، روٹین ویکسینیشن اور ادویات سمیت دیگر مسائل کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر یہ بات سامنے آئی کہ کچھ اضلاع سے ادویات، سٹاف اور دیگر امور سے متعلق ڈیٹا انٹری صحیح نہیں ہو رہی جس کے باعث بروقت فیصلہ سازی نہیں ہو رہی۔ اسی طرح ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ویکسینیٹرز کو حفاظتی سامان مہیا کریں تاکہ وہ فیلڈ میں جا کر روٹین ویکسینیشن کا عمل سر انجام دے سکیں۔ وزیر صحت نے ڈی ایچ اوز کو یہ بھی ہدایت بھی کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں موجود ہسپتالوں کے باقاعدگی سے دورے کریں اور وہاں درپیش مسائل کو حل کرائیں۔ تیمور جھگڑا نے اجلاس کے دوران یہ بھی کہا کہ آئی ایم یو کے نمائندے ایک ماہ میں ایک وزٹ کے بجائے مختلف اوقات میں ایک ہسپتال کے کئی دورے کریں۔ آئی ایم یو کی جانب سے مرتب کی جانے والی رپورٹس باقاعدگی سے منسٹر آفس اور سیکریٹری آفس کو بھیجی جائیں۔ اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ کام نہ کرنے والے صحت عملے سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور محکمہ صحت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کر کے صوبے میں صحت سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35723