Chitral Times

یو این ڈی پی گلگت بلتستان اورچترال کے چوبیس دیہات میں ارلی وارننگ سسٹم “نصب کرے گی

غذر(کریم رانجھا) ؔ UNDPگلگت بلتستان اور چترال کے چوبیس دیہات میں ” ارلی وارننگ سسٹم “نصب کرے گی،گلیشئیر سے متاثر ہونے والے آبادیوں کو محفوظ بنانے کے لئے دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں،غذر کے دومقامات پر نظام کی تنصیب کے لئے کام جاری ہے۔پراونشل کوآرڈینیٹر یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام عبدالباسط نے بالائی اشکومن کے گاؤں برصوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ UNDPگزشتہ چند سالوں سے گلگت بلتستان اور چترال میں گلئشیرز سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے چوبیس دیہات میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے نظام کی تنصیب پر کام کررہی ہے۔اس سلسلے میں GLOF 2پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔پہلے فیز میں سات دیہات منتخب کئے گئے ہیں جن میں ضلع غذر کے گاؤں برصوات اور درکوت شامل ہیں۔اس نظام کی تنصیب کے لئے محکمہ موسمیات کے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم ان دنوں مذکورہ گلیشئیرز کا سروے کررہی ہے،رواں سال کے اختتام تک ان سات مقامات پر ارلی وارننگ سسٹم نصب کردیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مقصد کے لئے محکمہ موسمیات،جی بی ڈی ایم اے،محکمہ جنگلات سمیت دیگر سرکاری محکموں کا تعاون بھی حاصل ہے۔اس سسٹم کے ساتھ ساتھ ویدر سٹیشنز کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے،پانی کی مقدار کو ماپنے کے لئے واٹر گیجز بھی نصب کئے جائیں گے۔سیلابی کٹاؤ روکنے کے لئے محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجرکاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔اس نظام کو کامیاب بنانے کے لئے مقامی تنظیمات کو فعال بنایا جارہا ہے جس پر کام جاری ہے۔اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مقامی رضاکاروں کو ایمرجنسی ایکویپمنٹس فراہم کئے جائیں گے۔اس نظام کی تنصیب کا مقصدمقامی آبادی کو سیلاب سے پیشگی خبردار کرنا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کو ممکن بنا یا جاسکے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
36876

چترال گول نیشنل پارک کے کمیونٹی واچرز تنخواہ نہ ملنے پر ڈیوٹی چھوڑدی،جنگلی حیات کو خطرہ لاحق

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال گول نیشنل پارک کی حفاظت پر مامور کمیونٹی واچرز گزشتہ دس مہینوں سے تنخواہ نہ ہونے کی باعث ڈیوٹی چھوڑ دی ہے جس کے نتیجے میں معدومیت کے خطرے سے دوچار کشمیر مارخور اور دوسرے جنگلی حیات اور دیودار کی جنگل کو شدیدخطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چترال گول نیشنل پارک پراجیکٹ کے احتتام پر 30کے لگ بھگ کمیونٹی واچروں کے تنخواہ اور کمیونٹی کو کنزرویشن کے کام میں شامل کرنے کے لئے مطلوبہ وسائل کی فراہمی کے لئے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جس سے ملنے والی منافع کو کمیونٹی واچروں کے تنخواہوں اور کمیونٹی کنزرویشن کے کاموں پر خرچ کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ اسلام آباد میں منسٹری آف کلائمیٹ چینج کی تحویل میں اس فنڈ سے حصہ لے کرکمیونٹی واچروں کو تنخواہوں کی ادائیگی چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی ذمہ داری ہے جوکہ اس میں اب تک ناکام رہا ہے۔ چترال گول نیشنل پارک سے متاثرہ دیہات نے محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے انڈومنٹ فنڈ سے تنخواہوں کے حصول میں ناکامی اور کمیونٹی واچروں کے کام چھوڑنے پر خاموشی برتنے اور نیشنل پارک کے متاثرہ گیارہ دیہات کے عوام کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر عملدرامد نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیس سال قبل نیشنل پارک کے قیام کے وقت مارخوروں کی آبادی دوسو سے کم رہنے سے یہ معدومیت کے خطرے سے دوچار تھی لیکن اب کمیونٹی کی تعاون کی وجہ سے یہ تعداد چار ہزار سے متجاوز ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ کئی مہینوں سے بار بار چیف کنزرویٹر کے نوٹس میں لانے کے باوجود مسئلے کا برقرار رہنا اور نیشنل پارک کی حالت خراب ہونا پی ٹی آئی حکومت کی اس دعوے کی نفی ہے کہ اس دور میں جنگلی حیات اور ماحولیات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

chitral gol national park2
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36870

اپرچترال میں کورونا وائرس سے مذید تین اورافراد مثاثر،متاثرہ گھروں کے مکینوں کی نقل وحمل پابندی عائد

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال میں مذید تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ہیلتھ زرائع کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہو نے انڈر ٹرینی ACs ریاض احمد ، سلیم اللہ ایوبی، نادر نظر بیگ، شگفتہ سرور نے کورونا سے متاثرہ افراد کے گھر جاکر ان کے اہلخانہ سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی اور کورانا وائرس سے مذید متاثر ہونے سے سے متعلق صوبائی حکومت کے احکامات ان تک پہنچائے۔ ان لوگوں کو اپنے گھروں میں Isolate ہونے اور اس موذی مرض کو مذید پھیلنے کے خطرات کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ متاثرہ گھروں کے متصل جتنے بھی گھر موجود ہیں ان سب کو تاحکم ثانی کسی بھی نقل و حمل اور نشست برخواست کے لئے Smart lockdown کے تحت بند کردی گئی۔ ان علاقوں میں چترال پولیس کے اہلکاروں کی ڈیوٹی لگادی جائے گی تاکہ کوئی بھی شخص غیر ضروری نقل و حمل سے اجتناب کرے اور علاقے کو مذید متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔ تمام لوگوں کو سختی سے سمجھایا گیا کہ ان کی معمولی سی کوتاہی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ لہذا اپنے اور اپنے پیاروں کے زندگی کو بچانے کی خاطرعارضی تکلیفی کو برداشت کرنا ہوگا۔ احتیاط بہترین علاج ہے لہذا اپنے گھر میں رہو اور محفوظ رہو۔

acs upper chitral visit corona smart lockdown places2 1
acs upper chitral visit corona smart lockdown places4
acs upper chitral visit corona smart lockdown places1

دریں اثنا صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہSOPs پر عملدرآمد کا سلسلہ حسب دستور جاری۔۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ (UT-ACs) ریاض احمد، نادر نظر اور سلیم اللہ ایوبی کےساتھ اپر چترال کے مختلف دکانوں، میڈیکل سٹورزاور پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اشیاء خوردنوش کی نرخنامے کے ساتھ ساتھ زائدالمیعاد اشیاء بھی چیک کئے۔ دوران انسپکشن انہوں نے ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے سے متعلق تمام دکانداروں کو سختی کے ساتھ ہدایات کیں کہ بے غیر ماسک پہنے کسی شخص کو سودا سلف دینے سے گریز کریں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

adc upper chitral bazar checking2 1
adc upper chitral bazar checking 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36851

ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کی واحد ڈیالیسز مشین خراب، گردے کے مریض مصائب کا شکار

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال چترال میں ڈیالیسز مشین گزشتہ سال اگست سے خراب ہونے کی بنا پر گردے کے مریضوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے جنہیں گردوں کی صفائی کے لئے پشاور کا سفر کرنا پڑتا ہے جس میں 25ہزار روپے کا خرچ آنے کی وجہ سے کئی نادار مریض بغیر علاج کے ایڑیاں رگڑ رگڑ کے جان دے دی اور کئی قابل رحم حالت میں ہیں۔ چترال ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے گردے کے ایک مریض سیف الاسلام نے چترال پریس کلب میں صحافیوں کو بتایاکہ گزشتہ سال ہسپتال کی مشین خراب ہونے کے بعد متعدد مرتبہ پشاور جاکر ڈیالیسز کرائی لیکن مہینے میں دو دفعہ یہ بھاری اخراجات برداشت کرنے ان کے بس کی بات نہیں جس کی وجہ سے ان کے گردے اب ناکارہ ہونے کے قریب ہیں۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم نے ڈایالیسز مشین کی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس میں چار لاکھ روپے مالیت کی ایک سپیر پارٹ خراب ہے جس کی رپورٹ بالائی حکام کو کردی گئی تھی۔

جماعت اسلامی یوتھ کے صدر وجیہ الدین نے اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف پی ٹی آئی حکومت ہیلتھ سیکٹر میں انقلابی اقدامات کا دعویدار ہے تو دوسری طرف عملی میدان میں صورت حال ناگفتہ بہہ ہے جس کا اندازہ ضلعے میں گردوں کے مریضوں کے لئے واحد سہولت کی ایک سال سے مسلسل خرابی ہے جس کے لئے حکومت کے پاس چار لاکھ روپے کی حقیر رقم بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صرف ڈیالیسز کے لئے مریض کو پشاور کے ہپسپتال بھیجنا اس حکومت کے لئے شدید بدنامی کا باعث اور اس کے قول اور فعل میں واضح تضاد کی نشاندہی کرتی ہے اور چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بنیادی سہولیات کاشدید فقدان انصاف صحت کارڈ کے ڈرامے کی قلعی کھول دینے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہذب معاشرے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ڈیالیسز مشین کی ایک سال تک مسلسل خرابی کا معاملہ سامنے آنے پر وزیر صحت مستعفی اور سیکرٹری ہیلتھ کو ڈی۔جی ہیلتھ کے ساتھ فوری طور ملازمت سے معطل کئے جاتے۔ دریں اثناء باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ 2009ء میں خریدا گیا چترال ہسپتال کا ڈیالیسز مشین پرانے ماڈل کا ہے جسے کئی عرصے سے متروک کیا گیا ہے اور اس کے پارٹس بھی آسانی سے دستیاب نہیں ہوتے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36845

انتقال پرملال، ڈی ایس پی (ر)عیسیٰ والی شاہ(المعروف شاہ جی ڈی ایس پی) انتقال کرگئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آوی کی معروف شخصیت ریٹائرڈ ڈی ایس پی عیسیٰ ولی شاہ (المعروف شاہ جی ڈی ایس پی) پرواک بالا میں انتقال کرگئے ہیں وہ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے اورپرواک گھر میں رہائش پذیر تھے۔

شاہ جی ڈی ایس پی کا شمار چترال کے معروف پولیس آفیسروں میں ہوتا تھا وہ بحیثیت ایس ایچ او جہاں بھی ڈیوٹی سرانجام دی ہے لوگ انھیں اچھے الفاظ میں یادکرتے ہیں وہ ایک ڈیوٹی فل پولیس آفیسر ہونے کے ساتھ ایک بہترین قانون دان بھی تھے جبکہ انھیں تاریخ پر بھی مکمل عبور حاصل تھا۔

وہ پرنسپل عزت ولی شاہ، انسپکٹر موسیٰ ولی شاہ، انسپکٹر وزیر علی شاہ، سب انسپکٹر جہانگر، انسپکٹرمولائی شاہ اور سید امیر الدین کے بڑے بھائی اورڈاکٹر شجاعت علی، سید سرتاج علی شاہ، عمران علی شاہ ودیگر کے چچا تھے۔


دریں اثنا مرحوم ڈی ایس پی کے بھائیوں اورخاندان کی طرف سے تمام بہی خواہوں اوردوستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے تناظر میں تعزیت کیلئے پرواک یا آوی آنے کی زحمت نہ کریں بلکہ اپنی اپنی جگہوں میں ان کے لئے دعائے مغفرت کریں۔

IMG 20200622 WA0020
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36823

چترالی نوجوان کا کورونا مریضوں کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان

چترال( چترال ٹائمز رپورٹ) چترال کے کریم آباد ویلی سے تعلق رکھنے والا نوجوان سید وزیر علی شان نے اپنا اور اپنی اہلیہ کا پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔

چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں وہ اور انکی اہلیہ گل مینہ شاہ کورونا کا شکار ہوئے تھے جو دونوں اب صحت یاب ہونے کے بعد اپنا خون (پلازمہ) کورونا کا شکار چترالی بہن بھائیوں کو عطیہ کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیر علی شاہ کے خون کا گروپ AB+اور اہلیہ کا گروپ B+ ہے۔۔
وزہر علی شاہ اور فیملی فلحال اسلام آباد میں مقیم ہیں۔پلازمہ لینے کے خواہشمند چترالی بہن بھائی درجہ ذیل نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔۔
وزیر علی شاہ

رابطہ نمبر
0301-8185553
0333-8185553

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36804

چترال میں درجہ حرارت میں اضافہ، گولین گول میں برفانی جھیل پھٹ جانے کاخدشہ، ہائی الرٹ جاری

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) درجہ حرارت میں حالیہ اضافے کے ساتھ گولین گول میں برفانی جھیل کے پھٹ جانے سے سیلاب (گلوف) کی الرٹ جاری ہونے کے ساتھ لویر چترال کی ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر متعدد اقدامات اٹھائی ہے جن میں وادی کی رہائشیوں کو سیلاب کی پیشگی اطلاع دینا، سیلاب آنے کی صورت میں محفوظ ٹھکانوں کی نشاندہی، ریلیف کے سامان کی گولین کی طرف روانگی اور ضروری ادویات کی اسٹوریج شامل ہیں۔ دو دن قبل الرٹ جاری ہونے کے فوری بعد ڈی سی چترال لویر نوید احمد نے متعلقہ محکمہ جات کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے ممکنہ سیلاب کے بعد حالات سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جس میں محکمہ ہائے ایریگیشن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ کے علاوہ ٹی ایم اے، ریسکیو 1122کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کے مطابق گولین میں عوامی آگہی پھیلائی جائے گی تاکہ عوام کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لئے تیار رکھا جاسکے اور سیلاب آنے کی صورت میں افراتفری کم سے کم ہو اور سیلاب سے محفوظ ٹھکانوں کی نشاندہی ہوسکے۔ محکمہ موسمیات کی مدد سے سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے کی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ عوام بروقت خطرے کی حامل مقامات سے نکل سکیں۔ اسی طرح محکمہ ایریگیشن کے ذریعے گولین گول کی چینلائزیشن کے ذریعے سیلاب کو انسانی آبادی سے روکنے کے لئے محکمے کے ایکسین کو اور دوسرے انفراسٹرکچروں محفوظ بنانے کے لئے متعلقہ محکمہ جات کو ٹاسک دے دئیے گئے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کو مطلوبہ مقدار میں ادویات اسٹور رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کے فیصلے کے مطابق ریلیف کے سامان گولین گول روانہ کردئیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایاہے کہ آنے والے 36گھنٹے اس سلسلے میں حساس ہوسکتے ہیں جس کے دوران گلیشر پھٹ سکتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 7جولائی کو گلیشیر کے پھٹ جانے سے وادی کا رابطہ ایک ماہ تک ملک کے دیگر حصوں سے کٹ کررہ گیا تھا۔

glof alert golen gol chitral 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36794

انتقال پرملال، انجینئر خالد محمود سعودی عرب میں انتقال کرگئے


چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے معروف نوجوان انجینئر خالد محمود انتقال کر گئے ہیں۔وہ کچھ عرصے سے بیمارتھے اور سعودی عربیہ کے ایک ہسپتال میں داخل تھے۔

ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے کام کے سلسلے میں سعودیہ میں مقیم تھے۔جہاں انکا کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔
انجینئر خالد محمود اپنے خاندان کا واحد وارث تھا جن کا شمار چترال کے انتہائی محنتی اور قابل فرزند وں میں ہوتا تھا۔ بہت ہی کم عرصے میں انھوں نے نام کمایا تھا۔ وہ ایک سوشل ورکرہونے کے ساتھ پی ٹی آئی کے سرگرم رکن تھے۔

khalid mehmood ksa 1
khalid mehmood۴ 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36770

چترال چیمبرآف کامرس کے زیراہتمام بارکے نومنتخب صدرنیازی ایڈوکیٹ کے اعزاز میں تقریب

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوِسی ایشن چترال نیا ز اے نیازی ایڈوکیٹ کے اعزاز میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب چترال کے معروف ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ جس میں فیڈریشن آف چیمبر اینڈ انڈسڑیز پاکستان کے رکن سرتاج احمد خان ،بزنس کمیونٹی کے عبد الناصر ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ساجد اللہ ایڈوکیٹ ، سیکرٹری جنرل سی سی سی آئی احسان اللہ، ممتاز تاجردین محمد ، ایکٹی وسٹ زاہد زین اور سوشل ورکر محب اللہ موجود تھے ۔ اس موقع پر چیمبر کی طر ف سے نو منتخب صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اور ساجد اللہ ایڈوکیٹ کو ہار پہنائے گئے اور مبارکباد دی گئی ۔ فیڈریشن آف چیمبرپاکستان کےایگزیکٹیو رکن سرتاج احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ عہدے زندگی میں بہت سارے لوگوں کو ملتے ہیں ۔لیکن لوگ اس کو یاد کرتے ہیں جو اپنے عہدے سے انصاف کرتے ہوئے لوگوں کے کام آئے ۔ نیازی ایڈوکیٹ ایک معروف نام ہے اس سے ڈسٹرکٹ بار اور چترال کےمسائل پو شیدہ نہیں ۔اس لئے ہم توقع رکھتے ہیں ۔ کہ وہ ان مسا ئل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال ایک نئے دور کی طرف رواں دوان ہے ۔ لواری ٹنل کھلا ہے ۔ اور بہت کم عرصے میں دوراہ ، شندور ، بروغل کے راستے کھلیں گے ۔ اور سی پیک اپنے ثمرات چترال کی سر زمین پر نچھاور کرے گا ۔لیکن ان سےوہ لوگ استفادہ حاصل کریں گے ۔جو حقیقی معنوں میں ان سے فوائد لینے کیلئے جدوجہد کریں گے ۔بدقسمتی سے چترال کے لوگ آج بھی خواب خرگوش میں ہیں ۔انہوں نے کہا۔ کہ سیاحت کی ترقی معاشی ترقی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔ چترال کو آفات سے محفوظ بنانے کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی کے ساتھ نوجوانوں کو ہراول دستہ بن کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔صدر چیمبر ڈاکٹر نذیر احمد نے کہا ۔ کہ نیازی ایڈوکیٹ نے چترال کے مسائل کیلئے نہ صرف آواز اٹھائی۔بلکہ عملی کا م کیا ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کیلئے نشستوں کا انتظام ، خواتین کے حقوق کیلئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔ عبدالناصر نے کہا ۔ کہ ڈسٹرکٹ بار چترال کا نہایت اہم ادارہ ہے ۔جس میں چترال کی نمایندگی کرنے کی بے پناہ صلاحیتں موجود ہیں ۔ انہوں نے مرحوم صدر بار چترال غلام حضرت انقلابی کی کوششوں سے ہائی کورٹ بنچ کے قیام اور جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کو تاریخی کارنامہ قرار دیا ۔ اور اس توقع کا اظہار کیا ۔ کہ کملیکس کے ادھورے کام کو مکمل کرنے میں نو منتخب صدر اہم کردار ادا کریں گے ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار چترال نیازاے نیازی نےاپنےخطاب میں کہا ۔ کہ بار کا صدر منتخب ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ اور مجھے میرے سترہ سالہ پریکٹس کے دوران یہ پہلا موقع ملا ہے ۔ انشا اللہ میں اپنی تمام صلاحیتں بار کے مسائل حل کرنے اورچترال کے حقوق کے حصول کی جدو جہد میں صرف کروں گا۔انہوں نے چترال چیمبر کی طرف سے عزت افزائی کرنے اور اپنے اعزاز میں پر وقار تقریب منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ۔ کہ بار ایسوسی ایشن ، چترال چیمبر، پریس کلب اور سی سی ڈی این مل کر چترال کی ترقی کیلئے قدم اٹھائیں گے ۔ انہوں نے بار اور دیگر اداروں کےروابط کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

niaz a niazi sartaj ahmad3 1
niaz a niazi sartaj ahmad2 1
niaz a niazi sartaj ahmad
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36762

پیسکو چترال کا قبلہ درست کیا جائے۔۔خدیجہ بی بی

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی نائب صدر خدیجہ بی بی نے پیسکو چترال کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے سے چترال شہر اور دروش ٹاؤن کے ہزار صارفین تنگ آچکے ہیں جن کو ادارے کی طرف سے کوئی سہولت میسر نہیں اور ادارے ملازمین اپنے ڈیوٹی صحیح معنوں میں ادا کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

جمعہ کے روز ایک اخبار ی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پیسکو چترال کے ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کی نا اہلی اور غفلت کی وجہ سے بجلی کے صارفین انتہائی مشکل میں مبتلا ہیں جن کو لائن میں کوئی مسئلہ پیش آنے پر پہلے تو دفتر کا ٹیلی فون کوئی نہیں اٹھاتا اور بار بار درخواست اور منت زاری کے باوجود کوئی توجہ نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاکہ لائن ٹھیک کرنے ادارے کے لائن مین کی بنیادی ڈیوٹی ہے لیکن چترال میں یہ لائن مین صارفین سے گاڑی میں پک اینڈ ڈراپ طلب کرتے ہیں جوکہ کسی بھی طور پر صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر توانائی عمر ایوب خان، سیکرٹری پاؤر اور دوسرے حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پیسکو چترال کا قبلہ درست کیا جائے، موجودہ ایس ڈی اور اور لائن سپرنٹنڈنت کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے بصورت دیگر وہ بجلی کے صارفین کے ساتھ احتجاجی دھرنا دینے پرمجبور ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36759

آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے عہدیداروں کا چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل خیبرپختونخوا کے کال پرآل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل چترال کے عہدہداروں نے چترال پریس کلب کے سامنے بجٹ21-2020 کو مستردکرتے ہوئے اپنے احتجاج ریکارڈ کرائی۔اس موقع پراحتجاجی جلسے سے صدر ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل وکلرکس ایسوسی ایشن چترال امیرالملک،صدرٹیچریوسی ایشن چترال مظفرالدین،جنرل سیکرٹری قاری محمدیوسف،پرائمری ٹیچرایوسی ایشن کے صدرضیاء الرحمن،وپڈاکے صدرجہانگرحسین،پیرامیڈیس کے صدرجمال الدین،جنرل سیکرٹری فیاض احمد،کلاس فورکے صدرمحمدقاسم اوردیگر نے بجٹ21-2020 کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بجٹ حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لئے تاریخ کا بدترین بجٹ ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نواز حکومت نچلی سطح کے کم تنخواہ دار سرکاری ملازمین کو بھوک اور افلاس سے مارنا چاہتی ہے اور آج یہ حکومت معاشی مشکلات کا بہانہ بنا کر غریب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے یہ بھول گئی کہ ان تجاویز کو منظور کرنے والی کیبنٹ کے ہر ممبر کی تنخواہ میں ابھی حال ہی میں 200فیصد اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہم اس تفریق اور بے انصافی کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلا ف ایک ملک گیر اور منظم احتجاج کا آغاز کرچکے ہیں اور اس وقت تک دم نہیں لیں گے جب تک اپنے جائز مطالبات منظور نہیں کروا لیتے اوراس ظالمانہ بجٹ کے خلاف متحد ہوکر ملک گیر احتجاجی تحریک جاری رکھاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم سندھ حکومت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ اپنے بساط کے مطابق پنشنرزاورسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی وفاقی حکومت کی طرح سرکاری ملازمین کونظراندازنہ کیاجائے۔صوبائی قیادت مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے و جلسے کے حوالے سے بھی لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا ہم بھی اس کے مطابق اپنے احتجاج جاری رکھیں گے۔
ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی نمائندگی کرتے ہوئے ریٹائرڈ حولدار سیدرحمت علی شاہ نے کہاکہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے اور ان حالات میں ایک غریب پنشنر اپنی انتہائی کم پنشن میں اپنی فیملی کا اخراجات کس طرح برداشت کریگا لہذا مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا جائے۔

chitral all employes coordination council protest 3
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36739

چترال میں ایک ہی دن میں کورونا کے چودہ نئے پازیٹیو کیسز رپورٹ، کل تعداد 153ہوگئی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آج جمعرات کے دن اپر اورلوئر چترال میں کورونا وائر س کے سات سات پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ ہیلتھ ذرائع کے مطابق اپر چترال کے پازیٹیوکیسز میں پانچ مرد اوردو خواتین شامل ہیں۔ جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر طارق کا تعلق سوات سے ہے اوروہ ٹی ایچ کیوہسپتال بونی میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ دیگر مریضوں میں ایک کا تعلق اپر دیر سے ایک کا کوراغ سے تین کا بونی سے اور ایک کا موڑکہو سے ہے۔ اپر چترال میں کل پازیٹیو کیسز کی تعداد63ہوگئی۔ جن میں 18صحت یا ب ہوکر فارع ہوچکے ہیں۔

اسی طرح لوئیر چترال میں کورونا کے آج سات پازیٹیو کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔جن میں چار افراد کاتعلق دوشیش جغور کے ایک ہی خاندان سے ہے۔ لوئیر چترال میں کل پازیٹیو کیسز کی تعداد 90ہوگئی ہے۔ جن میں 46افراد صحت یاب ہوکر فارع ہوگئے ہیں جبکہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد صرف ایک ہے۔ اور 43افراد آئسولیشن میں ہیں۔


دریں اثنا محکمہ ہیلتھ کی طرف سے تشویش کااظہارکرتے ہوئے عوام الناس سے ایک بار پھر اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں صرف مجبوری کی صورت میں ایس اوپیز کے تحت باہر نکلیں ۔اوراس موذی مرض کو پھیلنے سے روکنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36735

اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان کا مختلف آڈوں کا دورہ اورنرخناموں پر عملدرآمد کا جائزہ

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان نے آج چترال بازار اور ٹرانسپورٹ آڈوں کا دورہ کیا اور وہاں پر حکومت کی منظور کردہ نرخناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انھوں نے اس موقع پر کورونا وباء کی روک تھام کیلئے حکومتی احکامات اور اس او پیز کی عملداری کا بھی جائزہ لیا اور سخت ہدایت کی کہ کورونا کے کنڑول کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر ہر حالت میں عمل کیا جائے۔

ac chitral visit adas3 1
ac chitral visit adas2
ac chitral visit adas
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36725

خفیہ ادارے کا جعلی اہلکار چترال پولیس کے ہاتھوں گرفتار


چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) چترال شہر کے نواحی علاقہ شیاقو ٹیک سے تعلق رکھنے والا شجر علی ولد میر اکبر سکنہ اوچشٹ چترال پولیس کے ہاتھوں گرفتارہوگیا ہے ۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص خود کو خفیہ ادارے کا اہلکار بتلاکر سادہ لوح لوگوں سے پیسے بٹورتا اور خفیہ ادارے میں بھرتی کا جانسا دیتا تھا،جسکو آج چترال پولیس نے پکڑ کر زیر دفعہ 417،419،420 اور 170 PPC کے تحت FIR کیا ہے ۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد فیلڈر گاڑی بھی برآمد کی گی ہے ۔ ملزم مذکورہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

fake agency personel vehicle 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36712

اپرانتظامیہ کی ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں کاروائی

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے بدھ کے روز مستوج اور اس کے ملحقہ بازاروں اور پبلک مقامات کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد کورونا وائرس کے مریضوں کے تعداد میں روز بروز اضافہ ہونا اور اس سے بچاءو کے سلسلے میں لوگوں کے اندر کوتاہیوں اور لاپرواہیوں سے متعلق عوام کو آگاہ کرنا تھا۔

دوران انسپکشن انہوں نے متعدد دکانداروں کو بے غیر ماسک پہنے کاروباری لین دین میں ملوث پایا اور ان کو سختی سے ہدایت کی کہ ائندہ کے لئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ ان کو سمجھایا کہ ماسک، سنیٹائزر اور گلوز کا استعمال ہر لحاظ سے یقینی بنانا ہے اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مذید خلاف ورزی برتنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہون نے اشیاء خوردنوش کے نرخنامے کے ساتھ ساتھ زائدالمیعاد اشیاء بھی چیک کئے۔

adc upper chitral mastuj visit1 1
adc upper chitral mastuj visit2
adc upper chitral mastuj visit3 1

دریں اثنا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مکرم خان افریدی نے محمد ریاض موٹر وہیکل ایگزامینر تیمرگرہ اور ٹریفک اہلکاروں کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف بازاروں، پبلک مقامات اور اڈوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ اور اس سے محفوظ رہنے سے متعلق لوگوں میں آگاہی دی گئی۔ماسک کا استعمال ہر ممکن یقینی بنانے اور بلا ضرورت چہل پہل سے باز رہنے سے متعلق لوگوں کو انتباہ کیا گیا۔ گڑھے سڑے پھل اور سبزی بھیجنے والے متعدد دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی اور ان کو آگاہ کیا گیا کہ ائندہ بھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

بعد ازاں وہ پبلک ٹرانسپورٹ اور اڈوں کا دورہ کیا اور اڈے کی صفائی ستھرائی اور پبلک مقامات کو موثر بنانے کے حوالے سے بھی احکامات صادر کئے اور پبلک مقامات میں غیر ضروری نقل و حرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعدد عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو جرمانہ کیاگیااور ان کو اس طرح کے غیر سماجی افغال سے باز رہنے کی ہدایات کی گئی۔ عوامی حلقوں کی جانب سے انتظامیہ کے آفیسران کے اس اقدام کو سراہا گیا۔

adc upper chitral mastuj visit4 1
adc upper chitral mastuj visit5 1
upper chitral administration action against transporter
upper chitral administration action against transporter2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
36687

یارخون کے طلباوطالبات کا انٹرنیٹ کی خراب سروس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ,

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) یارخون کے مرکزی مقام بانگ میں ملک کے طول وعرض میں زیر تعلیم مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے سینکڑوں طلباو طالبات نے علاقے میں انٹرنیٹ کنکشن کی خراب صورت حال اور ان لائن کلاسوں سے محرومی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا اور جلسہ منعقدکیاجس سے اسٹوڈنٹس لیڈرز نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیاکہ علاقے میں ٹیلی نار کمپنی کی 2Gسروس کو اپ گریڈکرکے3Gکیا جائے۔ اسٹوڈنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے خالدمحمود،شیرکمال اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس کی خطرے کے پیش اس سال مارچ کے مہینے سے سینکڑوں اسٹوڈنٹس تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث اپنے گھروں میں مقیم ہیں اور اب مختلف اداروں میں ان لائن کلاسیں شروع کی گئیں ہیں لیکن اس علاقے میں ٹیلی نار کی 2G سروس کی وجہ سے وہ ان کلاسوں میں شامل نہیں ہوسکتے جس کے نتیجے میں ان کا قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خطرہ پید اہوگیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہاکہ مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں وہ سڑک کو بلاک کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

students of yarkhoon mastuj protest for internet
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36677

لوئرچترال میں بھی کورونا سے متاثرہ تین گاؤں کو سیل کردیا گیا،

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ صحت کے سفارشات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال نے کورونا سے متاثرہ تین دیہات کو سیل کردیا ہے ۔ منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر دروش ، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او دروش نے متاثرہ علاقوں کلکٹک ، نگر اوربڈوگاڑ دروش میں لاک ڈاون اور متاثرہ گھروں کو سیل کرتے ہوئے پولیس کی نفری تعینات کردئیے۔۔اوران علاقوں کے مکینوں کوحالات بہتر ہونے تک گھروں سے باہرنہ نکلنے کی ہدایت کی گئ ۔

lower chitral three villages sealed due to corona virous 9
lower chitral three villages sealed due to corona virous 7 1
lower chitral three villages sealed due to corona virous 1
lower chitral three villages sealed due to corona virous 3
lower chitral three villages sealed due to corona virous 2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36657

چترال کے نواحی گاوں راغ کے جنگل میں آتشزدگی، شاہ بلوط کے درختوں کونقصان

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال بونی روڈ پر واقع راغ گاؤں کے جنگل میں منگل کی سہ پہر کو آگ بھڑک اٹھی جہاں صنوبر اور شاہ بلوط موجود ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کا مقام کافی بلندی پر ہے جہاں آگ کے شعلےچاروں پھیل کر درختوں کو آپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔ آتشزدگی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی جبکہ آخری اطلاعات آنے تک آک بجھانے کی کوئی کوشش شروع نہیں ہوئی۔

chitral forest cought fire2 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36653

پی ٹی آئی لوئیر چترال کی کابینہ قانونی اعتبار سے نامکمل ہے،تنظیم سازی حماقت ہوگی۔اسرار صبور

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملاکنڈ ڈویژن اسرار الدین صبور نے ایک اخباری بیاں میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کی ضلعی کابینہ کی دو تہائی اکثریت کابینہ سے مستعفیٰ ہو چکے ہیں اور موجودہ کابینہ صرف تین افراد پر مشتمل ہے جس کی قانونی حیثیت تقریبا معزول تصور ہوتی ہے اور ایسے میں تحصیل یا یوسی لیول پہ تنظیم سازی کرنا حماقت ہوگی کیونکہ نامکمل کابینہ کے فیصلے بھی قانونی اعتبار سے نامکمل ہیں اور جب تک ضلعی کابینہ مکمل طور پر تشکیل نہیں پاتی تب تک کوئی بھی تنظیم سازی سیاسی مذاق تصور ہو گی اور اسے کوئی بھی سنجیدہ لینے کو تیار نہیں ہوگا۔ لہذا میں اپنی طرف سے تحریک انصاف لوئر چترال کے کارکنوں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ ایسے کسی بھی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جس کا انجام شرمندگی اور رسوائی ہو۔ لہذا جب تک ضلعی کابینہ کی تشکیل مکمل نہیں ہوتی تب تک کوئی بھی تنظیم سازی قانونی تصور نہیں ہو گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36644

اپر چترال میں سمارٹ لاک ڈاون کا اجراٗ، تین گاوں سیل کردیے گئے، نوٹفیکشن جاری

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر اپرچترال کی جانب سے تین گاوں کو سیل کرنے کے حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔۔موڑگرام بونی،بیلا دوری ریشان، سیداندور کوراغ کو سمارٹ لاک ڈاون کے تحت سیل کردیا گیا۔۔اپر چترال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 17کیسیز رپورٹ ہوئے جس سے کیسیز کی مجموعی تعداد 54 ہوگئی.
اسی طرح لوئیر چترال میں بھی پازیٹیو کیسز کی تعداد 76ہوگئی ہے ۔ جن میں سے 43افراد صحت یاب ہوکر فارع ہوگئے ہیں ۔ جبکہ ضلعی انتطامیہ ریکارڈ کے مطبق ابتک چترال میں کورونا وائر سے متاثرہ ایک شخص جان ہوچکا ہے ۔

smart lockdow upper chitral 1

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے خدشات اور اپر چترال کے کچھ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو isolate کرنے اور ان میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، ایم،ایس، ٹی،ایچ،کیو بونی، ڈپٹی ،ڈی،ایچ،او اپر چترال اور نمائندہ ٹی،ایم،او مستوج شریک ہوئے۔

adc upper chitral meeting on ororna

اے،ڈی،سی اپر چترال نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے متعلق صوبائی حکومت کے حالیہ SOPs سے متعلق آگاہ کیا اور اس حوالے تمام متاثرہ علاقوں کو فوری طور پر جزوی لاک ڈاءون کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کئے اور AAC اور SDPO کو بونی، کوراغ اور مستوج میں جتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں ان گھروں اور ان کے گھروں کے اردگرد جتنے بھی متصل گھر ہیں کو فوری طور پر لاک ڈاءوں کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔

adc upper chitral meeting on ororna1 1

دریں اثنا صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں کورانا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہو بہمراہ جہانزیب خان سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج نے بونی، کوراغ اور ریشن میں کورونا سے متاثرہ افراد کے گھر جاکر ان کی خیریت دریافت کی اور کورانا وائرس سے مذید متاثر ہونے سے سے متعلق صوبائی حکومت کے احکامات ان تک پہنچائے۔ ان لوگوں کو اپنے گھروں میں قرینطینہ ہونے اور اس موذی مرض کو مذید پھیلنے کے خطرات کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ متاثرہ گھروں کے متصل جتنے بھی گھر موجود ہیں ان سب کو تاحکم ثانی کسی بھی نقل و حمل اور نشست برخواست کے لئے Smart lockdown کے تحت بند کردی گئی۔ ان علاقوں میں چترال پولیس اور چترال لیویز کے اہلکاروں کی ڈیوٹی لگادی گئی۔ تمام لوگوں کو سختی سے سمجھایا گیا کہ ان کی معمولی سی کوتاہی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ لہذا اپنے اور اپنے پیاروں کے زندگی کو بچانے کی خاطرعارضی تکلیفی کو برداشت کرنا ہوگا۔

smart lockdown upper chitral1 1
smart lockdown upper chitral 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36619

آن لائن کلاسز شروع کرنے سے پہلے چترال میں انٹرنیٹ کامسئلہ حل کیا جائے۔۔اسلامی جمعیت طلبہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے ضلعی ناظم اقبال الدین نے کالج اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کے لئے ان لائن کلاسز شروع کرنے سے پہلے انٹرنیٹ کی connectivityکے مسئلے کو حل کرنے، یونیورسٹی آف چترال کے طلباء وطالبات کو ایس او پیز کے ساتھ ہوسٹلوں میں رہائش رکھنے کی اجازت دینے اور کروناوائرس کی ایمرجنسی کی بنیاد پر یونیورسٹی کی ٹیوشن فیس معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر یہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو اپر اور لویر چترال میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

پیر کے روز جمعیت کے دیگر رہنماؤں عزیر بشیر، دانیال اسلم، احسان جلیل، کاشف حسین، ذیشان الیاس، یاور جلال اور دوسروں کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ ایک طرف یونیورسٹی آف چترال نے اپنے اسٹوڈنٹس کے لئے ان لائن کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تو دوسری طرف لویر چترال میں انٹرنیٹ کی خراب کنکشن اور اپر چترال میں اس سہولت کی عدم دستیابی اور نادار اسٹوڈنٹس کے پاس انڈرائڈ فون اور لیپ ٹاپ نہ ہونے کے مسئلہ بھی درپیش ہے۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی آف چترال میں 90فیصد اسٹوڈنٹس کا تعلق اپر چترال سے ہے جہاں انٹرنیٹ کی سہولت سے لوگ ناآشنا ہیں اور چترال سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ ہزار طلباء وطالبات وہ بھی ہیں ڈاون کنٹری میں مختلف کالجوں میں زیر تعلیم ہیں اور اداروں کی بندش کی وجہ سے گھروں میں پڑے ہوئے ہیں اور وہ انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اپنے اپنے اداروں کی ان لائن کلاسوں سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں اور ان کی تعلیم کا ضیاع بھی جاری ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ آن لائن کلاسز کی اجراٗ کے ساتھ بجلی کی لوشیڈنگ کا بھی خاتمہ کرنا ہوگا جبکہ حال ہی میں مختلف تعلیمی اداروں نے آن لائن کلاسز کا اجرا کیا ہے مگر بجلی کی لوڈشیڈنگ اورآنکھ مچولی کی وجہ سے کلاسز متاثر ہورہے ہیں.

اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایس اوپیز پر عملدرامد کو شرط بناتے ہوئے اسٹوڈنٹس کو چترال ٹاؤن میں واقع مختلف ہاسٹلوں میں رہائش رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ یہاں انٹرنیٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھاکر ان لائن کلاسز اٹینڈ کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مرغی فروش کو مرغی بیچنے کی اجازت دی جارہی ہے تو معاشرے کا ذمہ دار اور حساس طبقہ طلبہ برادری پر اعتماد کیوں نہیں کیا جارہا ہے جوکہ کروناوائرس کے خلاف تدابیر پر اب بھی سختی سے عمل کررہے ہیں اور پبلک مقامات پر فیس ماسک استعمال کرنے والے سوفیصد لوگ یہی طالب علم ہیں۔

انہوں نے حکومت کو متبادل مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ جب تک انٹر نیٹ کا مسئلہ برقرار ہے تو ان لائن کلاسوں کی ویڈیو ریکارڈ یو ایس بی کے ذریعے اسٹوڈنٹس تک پہنچانے کا اہتمام کیا جائے تاکہ اس سے سوفیصد استفادہ ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ بندش کے دنوں کے لئے کورس اوٹ لائن بھی اسٹوڈنٹس کو فراہم کئے جائیں تاکہ وہ گھروں میں اس کا اہتمام کرسکیں۔ انہوں نے وفاقی بجٹ میں یونیورسٹی آف چترال کے لئے ایک ارب 74کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا لیکن مجموعی طور پر اعلیٰ تعلیم کے لئے بہت ہی معمولی فنڈ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کویاد دلایاکہ اقتدار میں آنے سے فزیکل انفراسٹرکچر کی بجائے ہیومن ڈیویلپمنٹ کو ترقی کا زینہ قرار دیاجارہا تھا لیکن اب اس میں بھی 180درجے کا ٹرن لیا گیا۔

انہوں نے یونیورسٹی آف چترال کے پراجیکٹ ڈائرکٹر کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چار سالوں کے دوران یونیورسٹی کی تعمیر میں ایک اینٹ کا اضافہ بھی نہ کرسکے اور نہ ہی اس کے لئے صوبائی اور مرکزی حکومتوں سے فنڈز لینے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ پراجیکٹ ڈائرکٹر ان کاموں میں پیش پیش ہیں جوکہ ان کہ ذمہ داریوں میں ہی نہیں آتے لیکن یونیورسٹی کو آگے لے جانے میں بری طرح ناکام ہوگئے۔

IJT Chitral press confrence1
IJT Chitral press confrence2
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36605

بھٹو اورمشرف کے بعد عمران خان ہی ہے جوچترال کے عوام کے ساتھ محبت کرتا ہے۔۔وزیرزادہ

چترال ( محکم الدین ) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے کہا ہے ۔ کہ سابق صدر پرویز مشرف اوربھٹو کے بعد اگر کوئی حکمران چترال کے لوگوں کے ساتھ محبت کرتا ہے تو وہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان ہے ۔ جس نے دو مرتبہ چترال کو مخصوص نمایندگی دی ۔ اور اپر چترال کو ضلع بنایا ۔ جو کہ لواری ٹنل کی تعمیر کے بعد سب سے اہم کام ہے ۔ کیونکہ اسی ضلع کے مطالبے پر سابق پی پی پی کی حکومت میں لوگوں پر ڈنڈے برسائے گئے ۔ اور اُنہیں پابند سلاسل کیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال پولو گراءونڈ کی تعمیر کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر سجاد احمد ، سابق صدر عبد اللطیف ، صدر چترال پولو ایسوسی ایشن چترال شہزادہ سکندرالملک ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چترال عبد الرحمت ، معروف پولو پلئیر ( ر) صوبیدار میجر مقبول علی خان ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ، پولو پلئیرز پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا صوبے کے کسی بھی ضلع سے بڑھ کر چترال کی ترقی چاہتے ہیں ۔ جس کا ثبوت یہ ہے ۔ کہ انہوں نے چترال کی دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ پولو کی ترقی کیلئے 13کروڑ روپے کی خطیر فنڈ منظور کی ہے ۔ جس سے چترال کے پندرہ پولوگراءونڈ ز کی تعمیر ومرمت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پولو چترال کا قدیم کھیل اور ثقافت کا اہم حصہ ہے ۔ اور فری سٹائل پولو کی بدولت پوری دنیا میں اس خطے کی پہچان ہے ۔ جبکہ چترال کے پولو پلئیرز نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود اس مہنگا ترین کھیل کو زندہ رکھا ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان کے مسائل بتدریج حل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال مین پولو گراءونڈ کی تعمیر پر ایک کروڑ چوہتر لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ اگر فنڈ کی کمی ہوئی، تو بیوٹیفیکیشن فنڈ سے مزید فنڈ فراہم کی جائے گی ۔ مگر تعمیر کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی ۔ کہ وہ پولو گراونڈ کمیٹی کے مشورے کے مطابق تعمیر کو ممکن بنائے ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ سیاحت سابق حکومتوں کی ترجیح نہیں تھی ۔ اس لئے انہوں نے کسی بھی کام کو سنجیدہ نہیں لیا ۔ پولو گراءونڈز کی تعمیر اور سڑکوں پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ خصوصا کالاش ویلیز روڈ اور گرم چشمہ روڈ کو سیاحت کی بنیاد پر بھی بہتر بنانے کی کوشش نہیں کی ۔ آج دس سال حکومت میں رہنے والا ایک نمایندہ مجھے گرم چشمہ میں کالج بنانے کا ٹاسک دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گرم چشمہ روڈ ڈراپ کیا گیا تھا ۔ تاہم اُسے دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے ۔ جس پر آٹھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔ کالاش ویلیز روڈ آخری مرحلے میں ہے جس پر چار ارب ساٹھ کروڑ رو پے ، آرندو روڈ پر ڈھائی ارب ، چترال یونیورسٹی پر ڈیڑھ ارب ، گولین بحالی پراجیکٹ پر چالیس کروڑ خرچ کئے جائیں گے ۔ معاون خصوصی نے کہا ۔ کہ میں کمیشن خور نمایندہ نہیں ہوں ۔ اس لئے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا ۔ میں چترال کا بیٹا ہوں اور اس کی ترقی میری ترجیح ہے ۔ میں چترال کے مسلم کمیونٹی کا شکر گزار ہوں ۔ کہ اُن کی محبت ہی کی بدولت میری کمیونٹی زندہ ہے ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتے ۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے چترال کے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کو اپنے صوابدیدی فنڈ سے 13کروڑ روپے دیے ہیں ۔ جس سے کافی مسائل حل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں چترال کے تمام نمایندگان کی دل سے قدر کرتا ہوں ۔ وہ میرے لئے انتہائی قابل احترام ہیں ۔ اس موقع پر شہزادہ سکندرالملک اور ڈی ایس او عبد الرحمت نے بھی خطاب کیا ۔

wazir zada inaugurated chitral pologround rehbilitation sikandarul mulk
wazir zada inaugurated chitral pologround rehbilitation3
wazir zada inaugurated chitral pologround rehbilitation5 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36596

اپر چترال میں ایک ہی دن میں کورونا کے 17نئے کیسز رپورٹ، ٹوٹل پازیٹیوکیسز کی تعداد 53ہوگئی

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)اپر چترال میں آج کورونا کے 17مذید پازیٹیوکیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔ نئے کیسز میں سات خواتین اور دس مرد شامل ہیں۔جن کی تصدیق محکمہ ہیلتھ اپر چترال کے فوکل پرسن ڈاکٹر سردار نواز نے کی۔ ان مریضوں میں تین کا تعلق دیر ضلع سے جبکہ باقی کا تعلق بونی، کوراغ، ریشن اور موڑکہو سے ہے۔ تمام مریضوں کو آئسولیشن سنٹر منتقل کردیا گیا ہے اوراپر دیر کے تین مریضوں کو ایس او پی کے تحت ان کے آبائی ضلع منتقل کیا جائیگا۔
اپر چترال میں ابتک کے پازیٹیو کیسز کی تعداد 53ہوگئی ہے۔ اپر چترال میں روزبہ روز پازیٹیوکیسز میں اضافے پر علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو ایس او پیز کے تحت گھروں سے نکلنے اورسوشل ڈسٹنسنگ پر ایک دفعہ پر زور دیا گیا ہے۔اور اس موذی مرض کو علاقے سے ختم کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36594

تحریک حقوق عوام اپرچترال کی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری، آوی میں اجلاس

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ ) تحریک حقوق عوام اپر چترال کے سینئر رہنما سید سلطان نگاہ ، سینئر نائب صدر رحمت سلام لال اور انفارمیشن سیکرٹری محمد پرویز لال نے آج اوی میں معتبرات علاقہ اور نوجوانان سے  تحریک حقوق عوام کی تنظیم سازی اور علاقے کے مسائل کے حوالے سے ایک ہنگامی نشست کا اہتمام کیا۔

نشست میں اوی کے معتبرات اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تحریک حقوق عوام کے رہنماؤں نے تحریک کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ اور علاقے میں گاؤں کی سطح پر تنظیم سازی کی ضرورت پر بریفنگ دی۔ ساتھ ساتھ تحریک حقوق عوام کے مرکزی کیبنٹ کیلئے اوی سے دو بندوں کے نام تجویز کرنے کی بھی درخواست کی۔

عمائدین نے متفقہ طور پر افسر حکیم لال اور اقبال عالم کا نام مرکزی کیبنٹ کیلئے تجویز کیا۔ ان کے علاوہ اوی سے محمد نادر پہلے سے ہی مرکزی کیبنٹ میں شامل ہیں۔ گاؤں کی سطح پر تنظیم سازی کا کام 3 دن کے اندر مکمل کرکے مرکزی رہنماؤں کے ساتھ مل کر حلف برداری کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نشست سے مرکزی رہنماؤں کے علاوہ اوی سے تعلق رکھنے والے معتبرات اور نوجوانوں نے بھی خطاب کیا اور علاقے کو درپیش مسائل سے مرکزی رہنماؤں کو آگاہ کیا اور مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔جن میں سردار حکیم لال، علی جبار لال،ریٹائرڈ ہیڈماسٹر شیر وزیر ، صوبیدار حاجی محمد، ممتاز علی وغیرہ شامل تھے۔

نشست میں علاقے کے کافی مسائل زیر بحث آئے۔ خصوصاً بونی ٹو اوی/سنوغر روڈ پر حکومت کی عدم دلچسپی پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔80 کے دہائی میں بننے والی اس سڑک کی توسیع ومرمت پر کسی بھی پارٹی کی حکومت کی طرف سے تاحال کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے حالانکہ اس سلسلے میں مختلف فورمز پر مطالبات کیے جاچکے ہیں۔ عمائدین نے متفقہ طور پر حکومت وقت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ مزکورہ روڈ کی توسیع کا کام جلد از جلد کروایا جائے۔

اس کے علاوہ اوی کا واحد 100 KVA ٹرانسفارمر جس پر بے جا لوڈ ہے اور اس کا ایک فیز بھی خراب ہے۔ اس ٹرانسفارمر کی خراب فیز کی مرمت اور ایک اضافی50 KVA ٹرانسفارمر کی فراہمی کا مطالبہ کیا تاکہ اوی کے عوام کی بجلی کی ضرورت پوری ہوسکے۔ آخر میں صدر محفل حاجی محمد نے حاضرین محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات کے ساتھ محفل برخاست کی۔

huquq upper chitral meeting awi 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36588

چترال شہراورکوہ ایریا کیلئے گولین واٹرسپلائی اسکیم کی بحالی کا کام شروع، وزیرزادہ نےافتتاح کیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گزشتہ سال 7جولائی کو گولین وادی میں برفانی جھیل کے پھٹ جان کے نتیجے میں سیلاب (گلوف) سے متاثرہ چترال شہراور مضافات کے لئے گولین گول واٹر سپلائی اسکیم کی بحالی کا کام شروع کرنے کی تقریب اتوار کے روز چترال بونی روڈ پر واقع ماشیلیک کے مقام پر ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گولین گول میں گزشتہ سال کی ڈیزاسٹر میں انفراسٹرکچر کو پہنچنے والی نقصان کا تخمینہ 40کروڑ 60لاکھ روپے لگایا گیا تھا جس میں گولین گول واٹر سپلائی اسکیم بھی شامل تھی اور یہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کا چترال کے عوام کے ساتھ محبت ہے کہ انہوں نے نان اے ڈی پی فنڈ سے یہ خطیر رقم مہیا مہیا کردی۔

انہوں نے کہاکہ بھٹو اور پرویز مشرف کے بعد عمران خان چترال کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہیں اور اس علاقے سے محبت رکھتے ہیں جس کا ثبوت انہوں نے عملی طو ر پر دے دیا جب انہوں نے گزشتہ دو قومی انتخابات میں چترال کے لئے ایک ایک ریزرو سیٹ دے کر ایم پی اے بنایا، چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرکے چترالیوں کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر کیاجبکہ ماضی میں ایک منتخب وزیر اعظم کے سامنے شندور گراونڈ میں ضلع کی قیام کا مطالبہ کرنے پر لوگوں سے جیلوں کو بھر دئیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ اپر چترال ضلع کے خلاف بات کرنے والے اب کہاں منہ چھپاتے پھریں گے جب اس ضلعے کو مطلوبہ ترقیاتی فنڈز بھی ملنے والے ہیں۔ وزیر زادہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے سوال کیاکہ عملی طور پر اپنے دور حکومت میں انہوں نے چترال کے لئے کیاکچھ کیا ہے سوائے فیس بک پر جھوٹے دعوے اور پروپیگنڈوں کے۔ انہوں نے کہاکہ شندور، گرم چشمہ اور بمبوریت روڈ وں کی فیڈرلائزیشن کے بغیر وہ کس طرح ان پرکام شروع کرسکتے تھے جبکہ فیڈرلائزیشن کا کام اس سال مئی کے مہینے میں ہوئی ہے۔ انہوں نے ہم مسلم لیگ کی طرح یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ ہم فلان پراجیکٹ کے لئے اتنے روپے رکھنے والے تھے بلکہ ہم پی ٹی آئی والے عملی طور پر فنڈ منظور کرنے کے بعدہی اس کا اعلان کرتے ہیں جس طرح حالیہ بجٹ میں یونیورسٹی آف چترال کے لئے ایک ارب 74کروڑ روپے کی خطیر رقم کی منظوری کروائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اپنے دس سالہ دور حکومت میں گرم چشمہ میں کالج قائم نہ کرنے اور اپنے آبائی گاؤں کی سڑک بنوانے میں ناکام رہنے والے اب کس منہ سے مجھ پر صرف دو سال کے دوران گرم چشمہ میں کالج طلب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا سپاہی ہونے کے ناطے وہ ترقیاتی کاموں میں اپنے لئے کوئی حصہ یا کمیشن مختص نہیں کیا ہے البتہ وہ کام کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔ وزیر زادہ نے کہاکہ گولین گول واٹر سپلائی پراجیکٹ کا ٹھیکہ ایک ایسے مستحکم تعمیراتی فرم کو مل گیا ہے جوکہ مالیاتی اور تکنیکی طور مستحکم ہے اور مقررہ وقت سے پہلے پہلے معیار کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچائے گا جس سے چترال شہراور مضافات میں پینے کے پانی کی قلت کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل ہوگا۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الولی خان، پی ٹی آئی لویر چترال کے صدر سجاد احمد خان، سابق صدر عبداللطیف، ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی کے چیرمین محمد قاسم، پشاور کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو حاجی محبوب اعظم اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

معاون خصوصی وزیر زادہ نے اس موقع پر افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس سے قبل پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایکسین نے بتایاکہ چترال شہر کے لئے واٹر سپلائی پراجیکٹ میں 3کروڑ 60لاکھ روپے لاگت آئے گی جبکہ ورک آرڈر کے مطابق یہ چھ مہینوں کے اندر اندر پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گی۔

پی پی پی کے سینئر رہنما شریف حسین نے عوام کوہ کی طرف سے معاون خصوصی وزیر زادہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی بے لوث اور تعصب سے بالاتر خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں ایک مثالی منتخب نمائندہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر زادہ کا تعلق چترال کی شاہی خاندان سے ہے جس کے آباواجداد نے کٹور اور رئیس خاندان سے پہلے چترال پر حکومت کی تھی۔ انہوں نے معاون خصوصی پر زور دیا کہ وہ کالاش وادیوں کی پسماندگی کو دور کرنے کی بھی دور کرنے کی کوشش کرے۔

golan gole water supply project rehabilation inaugurated by wazir zada chitral 1
golan gole water supply project rehabilation inaugurated by wazir zada chitral3 1
چترال (نمائندہ  چترال ٹائمز) گزشتہ سال 7جولائی کو گولین وادی میں برفانی جھیل کے پھٹ جان کے نتیجے میں سیلاب (گلوف) سے متاثرہ چترال شہراور مضافات کے لئے گولین گول واٹر سپلائی اسکیم کی بحالی کا کام شروع کرنے کی تقریب اتوار کے روز چترال بونی روڈ پر واقع ماشیلیک کے مقام پر ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گولین گول میں گزشتہ سال کی ڈیزاسٹر میں انفراسٹرکچر کو پہنچنے والی نقصان کا تخمینہ 40کروڑ 60لاکھ روپے لگایا گیا تھا جس میں گولین گول واٹر سپلائی اسکیم بھی شامل تھی اور یہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کا چترال کے عوام کے ساتھ محبت ہے کہ انہوں نے نان اے ڈی پی فنڈ سے یہ خطیر رقم مہیا مہیا کردی۔ انہوں نے کہاکہ بھٹو اور پرویز مشرف کے بعد عمران خان چترال کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہیں اور اس علاقے سے محبت رکھتے ہیں جس کا ثبوت انہوں نے عملی طو ر پر دے دیا جب انہوں نے گزشتہ دو قومی انتخابات میں چترال کے لئے ایک ایک ریزرو سیٹ دے کر ایم پی اے بنایا، چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرکے چترالیوں کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر کیاجبکہ ماضی میں ایک منتخب وزیر اعظم کے سامنے شندور گراونڈ میں ضلع کی قیام کا مطالبہ کرنے پر لوگوں سے جیلوں کو بھر دئیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ اپر چترال ضلع کے خلاف بات کرنے والے اب کہاں منہ چھپاتے پھریں گے جب اس ضلعے کو مطلوبہ ترقیاتی فنڈز بھی ملنے والے ہیں۔ وزیر زادہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے سوال کیاکہ عملی طور پر اپنے دور حکومت میں انہوں نے چترال کے لئے کیاکچھ کیا ہے سوائے فیس بک پر جھوٹے دعوے اور پروپیگنڈوں کے۔ انہوں نے کہاکہ شندور، گرم چشمہ اور بمبوریت روڈ وں کی فیڈرلائزیشن کے بغیر وہ کس طرح ان پرکام شروع کرسکتے تھے جبکہ فیڈرلائزیشن کا کام اس سال مئی کے مہینے میں ہوئی ہے۔ انہوں نے ہم مسلم لیگ کی طرح یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ ہم فلان پراجیکٹ کے لئے اتنے روپے رکھنے والے تھے بلکہ ہم پی ٹی آئی والے عملی طور پر فنڈ منظور کرنے کے بعدہی اس کا اعلان کرتے ہیں جس طرح حالیہ بجٹ میں یونیورسٹی آف چترال کے لئے ایک ارب 74کروڑ روپے کی خطیر رقم  کی منظوری کروائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے دس سالہ دور حکومت میں گرم چشمہ میں کالج قائم نہ کرنے اور اپنے آبائی گاؤں کی سڑک بنوانے میں ناکام رہنے والے اب کس منہ سے مجھ پر صرف دو سال کے دوران گرم چشمہ میں کالج طلب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا سپاہی ہونے کے ناطے وہ ترقیاتی کاموں میں اپنے لئے کوئی حصہ یا کمیشن مختص نہیں کیا ہے البتہ وہ کام کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔ وزیر زادہ نے کہاکہ گولین گول واٹر سپلائی پراجیکٹ کا ٹھیکہ ایک ایسے مستحکم تعمیراتی فرم کو مل گیا ہے جوکہ مالیاتی اور تکنیکی طور مستحکم ہے اور مقررہ وقت سے پہلے پہلے معیار کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچائے گا جس سے چترال شہراور مضافات میں پینے کے پانی کی قلت کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل ہوگا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی لویر چترال کے صدر سجاد احمد خان، سابق صدر عبداللطیف، ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی کے چیرمین محمد قاسم، پشاور کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو حاجی محبوب اعظم اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے اس موقع پر افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس سے قبل پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایکسین نے بتایاکہ چترال شہر کے لئے واٹر سپلائی پراجیکٹ میں 3کروڑ 60لاکھ روپے لاگت آئے گی جبکہ ورک آرڈر کے مطابق یہ چھ مہینوں کے اندر اندر پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گی۔ پی پی پی کے سینئر رہنما شریف حسین نے عوام کوہ کی طرف سے معاون خصوصی وزیر زادہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی بے لوث اور تعصب سے بالاتر خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں ایک مثالی منتخب نمائندہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر زادہ کا تعلق چترال کی شاہی خاندان سے ہے جس کے آباواجداد نے کٹور اور رئیس خاندان سے پہلے چترال پر حکومت کی تھی۔ انہوں نے معاون خصوصی پر زور دیا کہ وہ کالاش وادیوں کی پسماندگی کو دور کرنے کی بھی دور کرنے کی کوشش کرے۔
golan gole water supply project rehabilation inaugurated by wazir zada chitral4 1
golan gole water supply project rehabilation inaugurated by wazir zada chitral5 1
golan gole water supply project rehabilation inaugurated by wazir zada chitral6
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36573

سات سالہ بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کے جرم میں سرکاری سکول کا چوکیدار گرفتار

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ سینٹنل ماڈل ہائی سکول چترال کے چوکیدار کو سات سالہ بچے کے ساتھ مبینہ بد فعلی کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔بچے کے رشتہ داروں (افغان باشندے) نے بتایاکہ اتوار کے روز وہ سکول کے قریب روڈ میں بیٹھ کر کام کررہے تھے کہ انہیں معلوم ہوا کہ ان کے بچے کو سکول کے اندر بند کرلیا گیا ہے جس پر وہ سکول کے ااند جاکر دیکھا تو ملزم بدفعلی کی کوشش کررہا تھا اور انہیں دیکھ کر وہ بھاگ نکلے۔ انہوں نے بتایاکہ ان کی رپورٹ پر چترال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ چترال تھانے کے محرر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے متاثر بچہ (ف) کے بیان پر ملزم نظار شاہد ولد محمد ولی خان (عمر 32سال) ساکن ژانگ بازار کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 377اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے دفعات 53اور 55کے تحت مقدمہ دائر کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسرا رالدین نے بتایاکہ متاثرہ بچہ اور ملزم کا طبی معائنہ کیا گیا ہے جبکہ رپورٹ ابھی فائنل نہیں ہوئی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36569

وفاقی بجٹ میں چترال یونیورسٹی کیلئے ایک ارب بہترکروڑ روپے کی خطیر رقم مختص

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) جامعہ چترال کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک پریس ریلیز کے مطابق وفاقی حکومت نے یونیورسٹی کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر اور دوسرے ترقیاتی اخراجات کی مد میں پی ایس ڈی پی 2020-21 میں 1724.458ملین روپے کی خطیر رقم مختص کردی ہے۔ اس سے پہلے یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے فروری میں مجوزہ منصوبے کی پی سی ون تیار کرکے ایچ ای سی میں جمع کرادیا تھا۔جسے بعد میں گیارہ مارچ کو ایچ ای سی میں منعقدہ ایک اعلی سطحی ڈی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں پیش کرکے منظوربھی کرالیاتھا۔ اس خبرپر جامعہ چترال کے طلبہ اور عملہ سمیت علاقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم و تحقیق کے شعبے سے وابستہ تمام افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے پورے صوبے کے اندرمذکورہ پی ایس ڈی پی میں شامل اعلی تعلیم کے شعبے کے آدھے درجن سے بھی کم منصوبوں میں جامعہ چترال کو بھی شامل کرنے پروفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36567

چترال کے چاراہم چوکوں کے اوپرراہگیروں کیلئے اسٹیل کے پل تعمیر کئے جائیں۔۔عوامی حلقے

چترال ( محکم الدین ) بڑھتی ہوئی آبادی اور موٹر گاڑیوں کے رش کی وجہ سے چترال بازار کے چار اہم چوکوں پر پیدل چلنے والوں کیلئے روڈ کراس کرنا سنگین مسئلہ بن گیا ہے ۔ اور ان مقامات پر چھوٹے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں ۔ اتالیق چوک ، گولدور چوک پولوگراونڈ گیٹ اور کڑوپ رشت پمپ چوک ایسے مقامات ہیں ۔ جن کاخصوصی طور پر براہ راست تعلق قریبی نائبر ہوڈ , ویلج کونسلوں اورعمومی طور پر ضلع بھر کے لوگوں کی نقل و حمل سے ہے ۔ جس کی وجہ سے ان چوکوں پر گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کا ہمیشہ رش رہتا ہے ۔ اس لئے سڑک کراس کرنے والے افراد خصوصا خواتین ،طلبہ اور بزرگ شہریوں کو طویل انتظار کرنا پڑتا ہے ۔جبکہ ٹریفک پولیس کے جوان ان چوکوں پر مستقل بنیادوں پر لوگوں کو سڑک کراس کروانے کیلئے گاڑیاں روکتےہیں ۔ جس سے گاڑیوں کی روانی متاثر ہوتی ہے ۔ اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں بن جانے سے مزید مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔ پولیس کے جوانوں کی طرف سے گاڑیاں روک کر لوگوں کو سڑک پار کرنے کا یہ عمل اس مسئلے کا مستقل حل نہیں ۔ اگرچہ یہ خدمات قابل تعریف ہیں ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ ان چوکوں پر حادثات معمول بن چکے ہیں ۔ اور دن بدن ان میں اضافہ ہو رہاہے ۔ اس لئے راہگیروں کو محفوظ طریقے سے سڑک پار کرنے کیلئے ان چوکوں پر سٹیل کے پل تعمیر کئے جائیں ۔ عوامی حلقوں نے ان پلوں کی تعمیر کیلئے وزیر اعلی خیبر پختوخوا سے خصوصی فنڈ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اورضلعی انتظامیہ سےدرخواست کی ہے ۔ کہ ان مقامات پر ریڑھی بانوں کے ہجوم کو مستقل بنیادوں پر دور کیاجائے ۔ تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہو ۔

chitral bazar rush21 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36560

ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن لوئیر چترال کے انتخابات، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ صدر منتخب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ بار لویر چترال کے انتخابات میں ہیومن رائٹس ورکر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے اپنے مدمقابل کے مومن الرحمن کو 16کے مقابلے میں 25ووٹوں سے شکست سے دوچار کردیا جبکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا جوکہ الیکشن سے پہلے احتساب کا مطالبہ کررہے تھے اور ان کانامزد کردہ جنرل سیکرٹری مختار علی شاہ پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے تھے۔ دوسرے عہدیداروں میں شریف نواز فنانس سیکرٹری اور فرید احمد جنرل سیکرٹری شامل ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیاز اے نیازی کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے جسے پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی اکثریت کی حمایت حاصل تھی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36558

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال کے انتخابات،غلام مصطفی ایڈوکیٹ دوسری مرتبہ صدر منتخب

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال کے انتخابات کے سلسلے میں گزشتہ بار کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال کے کابینہ کو بحال رکھا جائے۔ جس کے مطابق غلام مصطفی ایڈوکیٹ دوسری مرتبہ صدرمنتخب ہوئے۔ اسی طرح کابینہ کے دیگر ارکان میں محمدنواب خان ایڈوکیٹ نائب صدر، ممتاز علی قاضی ایڈوکیٹ جنرل سیکریٹری اور وقاص احمد ایڈوکیٹ فنانس سیکریٹری شامل ہیں۔

bar association upper chitral
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36553

بیرونی خاتون سیاح کو چترال داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، براڈام میں رات گزارنے کے بعد ٹنل سے واپس

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ضلعی انتطامیہ لوئیر چترال نے ایک غیر ملکی خاتون سیاح کو لواری ٹنل پر روک کر براڈام میں رات گزارنے پر مجبورکیا جوکہ انسانی حقوق کی سراسر ناانصافی اورضلعی انتظامیہ کی نااہلی ہے ۔ جبکہ دوسری طرف دوسرے اضلاع سے گداگروں کے ٹولوں کو چترال انےکی اجازت دیکر کورونا وابا کو خود ہی دعوت دیے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چترال کے معروف نوجوان سماجی کارکن عمیر خلیل اللہ ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان کیا ۔

انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے دوسرے اضلاع سے پروفشنل گداگر چترال پہنچ کر بغیر ماسک اور ایس او پی کے گھوم پھر رہے ہیں۔اورساتھ سفارش کی بنیاد پرملکی اور غیر ملکی سیاح بھی چترال میں موجود ہیں۔ مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ایک سیاح خاتون تمام تر قانونی ضوابط پورا کرنے کے باوجود اسلام آباد سوات اپر دیر کا دورہ کرچکی ہیں ۔ ۔مگر چترال میں داخل ہونے کی اس کو اجازت نہیں مل رہی۔جوکہ تعجب خیز ہے۔ اگر ملاکنڈ میں مکمل پابندی ہے تو انھیں درگئی سے آگے آنا ہی نہیں دینا چاہیے تھا مگرانھوں نے پندرہ دن سوات میں گزاری کسی نے نہیں پوچھاپھر دیر کا دورہ کیا وہیں پر بھی کوئی مزاحمت نہیں ہوئی جبکہ یہ دونوں اضلاع بھی ملاکنڈ ڈویژن کے حصے ہیں۔

عمیر خلیل نے مذید بتایا کہ پولش خاتون سیاح کی چترال انٹری کیلئے ڈی سی لوئیر چترال کو باقاعدہ درخواست دی گئی مگر ڈی سی نے یہ کہتے ہوئے اجازت نہیں دی کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحوں کا داخلے پر پابندی ہے ۔ اوربراڈام میں لیویز اہلکاروں نے خاتون کو کئی گھنٹوں روکے رکھا ۔ اور وہیں پر رات گزارنے پر مجبور کیا۔ اگلی صبح ٹنل سے خاتون کو واپس کردیا گیا ۔

عمرخلیل نے مذید کہا کہ چترال کے عوام مہمان نوازہیں اورحکومتی اہلکاربھی سیاحت کی ترقی اور سیاحوں کو ان علاقوں کی طرف راغب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے مگردوسری طرف چترال انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ایک خاتوں سیاح کو تقریبا چوبیس گھنٹے لواری ٹنل کے مقام پر روکے رکھنے کے بعد واپس کردیا گیا جوکہ انتہائی زیادتی اورنااہلی ہے ۔ جس سے حکومت کی امیچ بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔

انھوں نے مذید بتایا کہ مذکورہ خاتون سیاح مارچ کے اوائل میں اسلام آباد پہنچی تھی اورکورونا کی وجہ سے وہیں پر قیام پذیر تھی جونہی حکومت کی طرف سے سیاحت پر پابندی نرم کردی گئی انھوں نے باقاعدہ اجازت لیکر سوات اور دیر کا دورہ کیا۔ مگرنامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈی سی لوئیر چترال نے انھیں چترال داخلے پر پابندی لگادی ۔

عمیر خلیل ایڈوکیٹ نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، وزیرسیاحت خیبرپختونخوا اوروزیر اعلیٰ کے پی سے پرزوراپیل کی ہے کہ بیرونی خاتون سیاح کی لواری ٹنل سے واپس کرنے کا نوٹس لیا جائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36545

آیون آٹانی گاوں کے رہاشی نوجوان کی دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر مبینہ خودکشی

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اٹانی گاؤں سے تعلق رکھنے والا 33سالہ شخص ظفر اقبال ولد محمد اقبال نے جمعہ کے روز ایون کے مقام پر مبینہ طور پر دریا میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ چترال پولیس کے مطابق خود کشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکا جبکہ ان کے چچا زاد بھائی نے پولیس اسٹیشن ایون میں رپورٹ لکھواتے ہوئے انہیں ذہنی مریض قرار دیا ہے۔ گاؤں کے لوگ ریسکیو 1122کی مدد سے ان کی لاش کی تلاش کررہے ہیں لیکن دریا میں درمیانے درجے کی طغیانی ہونے کی وجہ سے ابھی تک کامیابی نہیں ہوسکی ہے۔ چترال پولیس نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے۔

آیون آٹانی گاوں کے رہاشی نوجوان کی دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر مبینہ خودکشی
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36538

بی ایل ایس او علاقے کے طلباء کی آن لائن کلاسز کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کررہی ہے..منیجر

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ) بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن تمام اہالیان ڈسٹرکٹ اپر چترال اور حاص طور پر بیار کے عوام سے اپیل کرتی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے تعاون اور انکی جانب سے دئیے گئے ہدایات پر عمل کریں۔بی ایل ایس او کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور اپر چترال پولیس اور ہیلتھ سے متعلقہ لوگ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اُٹھارہے ہیں لیکن جب تک اس سلسلے میں عوام تعاون نہیں کریگی یہ ساری کاوشیں بیکار ہونگی۔ لہذا ہم عوام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اپنے ملک، علاقہ اور اپنی خاندان کے لیے حکومت کی جانب سے دیئے گئے SOPs پر عملدرامد کو یقینی بنائیں تاکہ اس موذی مرض سے علاقے کو محفوظ کیا جاسکیں۔ گزشتہ ایک ہی دن میں آٹھ پازیٹیوکیسز کاسامنے آنا تشویشناک ہے لہذسوشل ڈیسٹنسنگ کے ساتھ گھرسے نکلتے وقت ماسک کا استعمال ضرور کریں۔
پریس ریلیز میں مذیدکہا گیا ہے کہ بیار لوکل سپورٹ آرکنائزیشن اپنے علاقے کے طلباء کو ان کے ان لائن کلاسسز کے سلسلے میں سہولت فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے تاکہ انکی تعلیمی سال ضائع نہ ہوں۔ اور جوبھی BLSO آفس میں آتے ہیں ان کے لیے انٹرنٹ کی سہولت دی جاتی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36526

چترال ؛ دولوموچ میں ڈی ایس ایل لائن مہیا کردی گئی،سرتاج احمد ودیگرکا شکریہ۔۔عمائدین

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر کے نواحی ٹاؤن شپ دولومچ میں معززین کے ساتھ ڈی ایس ایل سروس کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے علاقے میں اس سہولت کی فراہمی ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کے لئے پی ٹی سی ایل کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کے حملے کے ساتھ اس کی اہمیت اور ضرورت میں کئی گنااضافہ ہوگیاہے جس میں سکولوں سے لے کر یونیورسٹیوں تک زیر تعلیم اسٹوڈنٹس ان لائن تعلیم حاصل کررہے ہیں جس کے لئے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور کریم آباد سمیت شوغور اور دوسرے علاقوں میں ٹیلی فون ایکسچنج لگائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے ایس ڈی او فضل الٰہی نے ضلعے کے اندر ٹیلی فون اور متعلقہ سہولیات کی فراہمی میں سرتاج احمد خان کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی کوششوں سے ہی چترال ٹاؤن کے علاوہ دروش سے لے کر وریجون، شاگرام، لوٹ کوہ اور مستوج تک اپٹیکل فائبر کے کیبل بچھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دولومچ میں 128 لائن ڈی ایس ایل لائن دستیاب ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسرار صبورنے ایجوکیشن میں انٹرنیٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اہالیان دومولچ پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں جوکہ پی ٹی سی ایل نے محدود مدت کے لئے پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔ مقامی کمیونٹی کے رہنما لیاقت علی، قاضی علی اکبر اور شاہ صاحب نے انٹرنیٹ کی وجہ سے انقلا بی تبدیلیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اب تجارت بھی اسی ذریعے ہوسکتی ہے اور چترال کی مصنوعات کی مارکیٹنگ بھی اس ذریعے سے ہوسکے گی جس کے لئے کمیونٹی کو تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے پی ٹی سی ایل کے ایس ڈی او، سرتاج احمد خان اور اسرار صبور کا شکریہ اداکیا۔

sartaj dolomuch chitral dsl farhami 1
sdo ptcl dolomuch chitral dsl farhami3 1
dolomuch chitral dsl farhami4 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36513

چترال بازار کیلئے سولرائزیشن پر نوے لاکھ روپے خرچ ہونے کے باوجوبازارکی لائٹنگ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا

Posted on

چترال ( محکم الدین ) چترال شہر کے بازاروں کو روشن کرنے کیلئے سولرائزیشن پر نوے لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتاہے ۔ کہ سولر پینل اپنی تنصیب کے چھ دن بعد ہی مردہ ہو گئے ۔ اور چترال بازار کو روشن کرنے کا خواب شرمندۃ تعبیر نہ ہو سکا ۔ آج بھی چترال کا مین بازار ، عبد الولی خان بائی پاس روڈ ، اتالیق چوک ، گولدور چوک سمیت تمام بازار رات کی تاریکی میں ڈوبے رہتے ہیں ۔ اور باولے و آوارہ کتوں کی اماجگاہ بنے ہوئے ہیں ۔ حکومت کے خزانے سے 90 لاکھ کی خطیر رقم کا اس طرح ضائع ہونا اور متعلقہ اداروں خصوصا ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کا واضح ثبوت ہے ۔ ایک طرف حکومت سیاحوں کو متوجہ کرنے کیلئے بیوٹیفیکیشن کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کر چکی ہے ، جبکہ دوسری طرف سولرائزیشن پر بھاری فنڈ کے ضیاع کے باوجود حکومت کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی ۔ جو بے حسی کی بد ترین مثال ہے ۔ چترال شہر میں عبدالولی خان بائی پا س روڈ ، شاہی بازار روڈ ، نیو بازار وغیرہ چترال شہر کی پہچان ہیں ۔ لیکن شہر کے ان اہم سیاحتی اور کاروباری بازاروں اور سڑکوں کے منصوبے ادھورے اور نہایت ناقص انجام پائے ہیں ۔ جس کی واضح مثال یہ ہے ۔ کہ بائی پاس روڈ تعمیر ہوئے سات سال بیت چکے ہیں ۔ لیکن اس روڈ پر نصب شدہ پولز کو بجلی کی سپلائی تاحال نہیں ہوئی ۔ یوں کھمبوں کی افادیت ختم ہوکر رہ گئی ہے ۔ اور یہ روڈ رات کی تاریکی میں اداروں کی کرپشن ، غفلت اور بے حسی کا رونا رو رہا ہے ۔ بازاروں کی اس قسم کے ناگفتہ بہہ حالات کے حوالے سے صدر تجار یونین چترال شبیر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ نوے لاکھ روپے کی لاگت سے بازار میں بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے چالیس سولر پینل کے کھمبے ڈی سی آفس روڈ ، نیو بازار تا چیو پُل ، آفیسر کالونی ، جغور تا پرانا سبزی منڈی اور اتالیق بازار میں لگائے گئے تھے ، لیکن یہ سسٹم دس دن بھی کام نہ دے سکے ۔ اب ان سولر پولز میں سے چھ کوبحال کر دیا گیا ہے ۔ جو کہ مسئلے کا حل نہیں ہے ۔ بازار کے تمام سولر کھمبوں کو بحال کرنے کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ اس پر بھاری فنڈ خرچ ہو چکے ہیں ۔ شبیر احمد نے سی اینڈ ڈبلیو کی طرف سے بائی پاس روڈ پر لگائے گئے پولز کو بھی ناقص قرار دیتے ہوئےکہا کہ ان کھمبوں کو روڈ کے سنٹر لائن میں نصب کرکے ڈبل سائیڈ لائٹ لگا نے چاہیے تھے ۔ کھمبوں کی ایک سائیڈ پر تنصیب نے روڈ کو متاثر کیا ہے ۔ اور سب سے افسوسناک امر یہ ہے ۔ کہ اب تک بائی پاس روڈ پر نصب شدہ پولز کو بجلی کی سپلائی نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے پُر زور اپیل کی ہے ۔ کہ چترال بازار کی لائٹنگ کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ۔

chitral bazar
shabir chitral bazar solarization 1 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36505

سوزوکی وین میں سبزی اورفروٹ فرخت کرنے والوں کی سینہ زوری،اتالیق پل پر احتجاج

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) سوزوکی وین میں سبزی اور فروٹ فروخت کرنے والوں نے چوری اوراوپر سے سینہ زوری کے مصداق اس وقت اتالیق پل پر نصف درجن گاڑیاں احتجاجی طور پر کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی کو متاثر کیا جب ان میں سے ایک گاڑی کو ٹریفک پولیس نے چیو پل پرغلط پارکنگ پر چالان کردیا۔ ٹریفک رک جانے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک انچارج فضل کریم موقع پر پہنچ گئے جہاں احتجاجی ڈرائیوروں نے گاڑیاں ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے دھمکیاں دینا شروع کر دیا۔ پولیس کی مزید نفری طلب کرکے انہیں چترال تھانے پہنچا دیئے گئے جہاں ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت پرچہ درج کیا گیا۔ عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

suzuki sabze forosh
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36490

اپرچترال سے ایک ہی دن میں آٹھ افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو موصول، چھ تعلق دیر سے ہے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال سے ایک ہی دن کورونا کے مذید آٹھ کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ ہیلتھ اپر چترال کے مطابق سات میل اورایک فیمل کی کورونا رپورٹ پازیٹیو موصول ہوئی ہیں۔ جن میں چھ افراد کا تعلق دیر سے ہے ایک کا کراچی سے اورایک خاتون کا تعلق بونی سے ہے۔دیر سے تعلق رکھنے والوں میں ارشاد اللہ، محب الدین، شافیع اللہ، ظہیر رحمن، شریف اللہ اور ایوب خان شامل ہیں جبکہ اویس کا تعلق کراچی ہے اورایک خاتون راحیلہ کا تعلق بونی سے ہے۔ ذرائع کے مطابق دیر سے تعلق رکھنے والے افراد محنت مزدوری کی غرض سے بونی میں مقیم ہیں۔ ان سے پہلے بھی دیر ضلع سے تعلق رکھنے تین افراد میں کورونا پازیٹیو رپورٹ ہوئی تھی جنھیں انتظامیہ نے ایمبولینس کے زریعے انکے آبائی ضلع منتقل کردیا تھا۔

دریں اثنا انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے ذمہ دارو ں نے عوام سے اختیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی غیرذمہ دارنہ نقل وحمل اوراختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے روزبہ روز کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ مجبوری کی حالت میں باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال اور سوشل ڈیسٹنس کا ضرور خیال رکھا جائے بصورت دیگر اس پر قابوپانامشکل ہوجائیگا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36486

آغا خان ہیلتھ سروس کی جانب سے گرم چشمہ میں ایمرجنسی ریساپنس سینٹر کا افتتاح

گرم چشمہ(چترال ٹائمز رپورٹ) آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان چترا ل کی جانب سے گرم چشمہ میں، کووِڈ19- (COVID-19)کے مریضوں کے لیے20بستروں پر مشتمل صحت کی سہولت گاہ انتہائی قلیل مدت میں تعمیرکرکے آج افتتاح کیا گیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال نوید احمد تھے جنھوں نے فیتہ کاٹ کر ایمرجنسی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔


صحت کی اِس سہولت گاہ کو، جسے”ایمرجنسی ریسپانس سینٹر فار کووِڈ19-پیشنٹس(Emergency Response Centre for COVID-19 Patients)“ کا نام دیا گیا ہے،معمولی سے درمیانہ درجے کی علامات رکھنے والے کووِڈ19-کے مریضوں کو دیکھ بھال کی سہولتیں فراہم کرے گا۔اس سہولت میں نصف بستر خواتین مریضوں کے لیے مخصوص ہوں گے۔

ایمرجنسی ریسپانس سینٹر فارکووِڈ19- پیشنٹس کا عملہ 29 ہیلتھ پروفیشنلز پر مشتمل ہو گا جن میں 7 ڈاکٹرز، 10 نرسیں اور 3 نرسنگ اسسٹنٹس شامل ہیں۔ اس سہولت پر کام کرنے والے عملے کے تمام افراد کو ادویات اور پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ (PPE) سمیت تمام لازمی آلات اوراشیائے ضرورت فراہم کر دی گئی ہیں۔

صحت کی اس سہولت کو آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ (Aga Khan Agency for Habitat) نے ایک با مقصد سہولت کے طور پر تعمیر کیا ہے اور اس میں مقامی طور پر پہلے سے تیار کردہ سینڈ وچ پینلز استعمال کیے گئے ہیں اور ہر سائٹ کی ضرورت کے مطابق سخت اور نرم ساخت اختیار کی گئی ہے۔

سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی، ڈپٹی کمشنر، لوئرچترال، نوید احمد نے کہا:”کووِڈ19- کی وباء کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ہے اور اِس سے نمٹنے کے لیے نجی شعبے اور حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اِس بحران سے نمٹنے کے لیے ہم آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان کے ساتھ شراکت داری کے پر امید ہیں۔“انھوں نے صحت کے حوالے سے چترال میں اے کے ایچ ایس پی کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پرموجود زیریں چترال کے پبلک اسپیشئالیسٹ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، ڈاکٹر نصار اللہ نے کہا:”آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان کی جانب سے یہ سہولت گاہ کووِڈ19- کے خلاف لڑنے والے زیریں چترال کے لوگوں کو دیکھ بھال کی سہولت فراہم کے لیے ایک بروقت خوش آئند ذریعہ ہے۔“

آغا خان ہیلتھ سروس،پاکستان کے ریجنل ہیڈ فار چترال، معراج الدین نے کہا:”یہ وقت ہر شخص کے لیے بے یقینی کا وقت ہے۔ کووِڈ19- نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم، اس وباء سے نمٹنے کے لیے،حکومتی کوششوں کو تقویت پہنچانے کی غرض سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ہمارا مقصد ہے کہ یہ سہولت گاہ اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کو دیکھ بھال، آرام اور امید فراہم کرے۔“

اس سے قبل،مئی میں بھی،اپر چترال کے علاقے بونی میں،28 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی سینٹر فار کووڈ -19 پیشنٹس کا افتتاح ہوا تھا۔ بونی میں کووِڈ19- کے مریضوں کے لیے عارضی قرنطینہ کا مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔
آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان (AKHS,P)کی جانب سے اپر اورلوئر چترال میں فراہم کی جانے والی موجودہ خدمات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے تاکہ وہ ابتدائی اور ثانوی سطح کے کووِڈ19- کے مریضوں کو بھی سہولت فراہم کر سکیں۔ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) اورصحت کے عالمی ماہرین نے بھی آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان کے طبی عملے کو کووِڈ-19کے مختلف پہلوؤں پر تربیت فراہم کی ہے جس میں نازک حالت والے مریضوں کی دیکھ بھال ویسٹ مینیجمنٹ، پی پی ای کٹس کا استعمال، اسکریننگ کے لیے حکمت عملی اور نمونوں کا جمع کرنا، اسٹور کرنا اور ٹرانسپورٹ کرنا شامل ہیں۔آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے تعاون سے، آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان نے حکومت خیبر پختونخوا کو مقامی طور پر کووِڈ19-کے مریضوں کی ٹیسٹنگ کے لیے سپورٹ میں اضافہ کیا ہے۔

کووِڈ19- کے لیے یہ خدمات،30 بنیادی ہیلتھ سینٹروں، 3 کمپری ہینسو ہیلتھ سینٹروں اور چترال میں واقع ایک میڈیکل سینٹر کے ذریعے فراہم کی جانے والی آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان کی پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر سروسزمیں کسی تعطل کے بغیر فراہم کی جا رہی ہیں۔

اِسی طرح، آغا خان میڈیکل سینٹر، بونی میں بھی تمام طبی یونٹس کسی تعطل کے بغیر سیکنڈری کیئر سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ اِن خدمات میں متعدد اسپشلائزڈ خدمات مثلاً ڈاکٹر سے مشاورت اور ٹیلی میڈیسن کی سہولتیں شامل ہیں۔

دی آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان نے، حکومت اور نجی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے، اپنے عملے کے ذریعے، جن میں ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں،کووِڈ19-کے حوالے سے آگاہی میں بھی اضافہ کیا ہے۔بنیادی سطحوں اور مختلف فورموں پر، متعدد سرگرمیوں بھی منعقد کی گئی ہیں تاکہ دوردراز علاقوں میں موجود آبادیوں سمیت کمیونٹیز کو بھی اہم معلومات فراہم کی جا سکیں اورکووِڈ19-سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔

اس موقع پرپریذیڈنٹ نامدارریجنل کونسل لوئرچترال ڈاکٹرریاض،چیئرمین ہیلتھ کمیٹی آرایچ سی گرم چشمہ ممتازماہرتعلیم (ر)ای ڈی او صمدگل،منیجربیسک ہیلتھ سینٹرزنصرت جہاں،اکٹرمعراج الدین اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان صحت کے شعبے میں معیاری خدمات فراہم کر نے کے لئے ایساماحول پیدا کرنا چاہتا ہے۔ جس میں مریض کے ساتھ خلوص اور انتہائی توجہ کا ماحول ہو جس میں ایک مریض اس وقت انتہائی توجہ اور محبت کے جذبات کا محتاج ہوتا ہے۔صحت کے حوالے سے چترال میں آغاخان ہیلتھ سروس کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔


اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال شہزاد،تحصیل خطیب گرم چشمہ مولانارحمت حسین،ای پی آئی کوآڈینٹرڈاکٹرفیاص رومی،آرپی ایم اے کے آرایس پی انجینئرسردارایوب،اسسٹنٹ منیجر کلینیکل پروگرام قدرالنساء،نورالہدایفتالی، انوربیگ،سیدحسین علی شاہ،اکبرشاہ،علاء الدین،گل حسین،لوکل کونسل گرم چشمہ اورپرابیک کے پریذیڈنٹ،ممبرریجنل کونسل یاسمین پناہ اوردیگرموجودتھے۔

akshp covid 19 emergency response center garamchashma inaugurated 3 1
akshp covid 19 emergency response center garamchashma inaugurated 2 1
akshp covid 19 emergency response center garamchashma inaugurated 1 1
akshp covid 19 emergency response center garamchashma inaugurated 13 1
akshp covid 19 emergency response center garamchashma inaugurated 12
akhsp emergency response center garamchashma 2
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, مضامینTagged
36474

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال نے 90دنوں کیلئے دریائے چترال میں تیرنے پر پابندی لگادی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد نے ضابطہ فوجداری 1898کے دفعہ 144کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے لئے حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے 90دنوں کے لئے دریائے چترال میں تیرنے اور تیرنے کی مشق کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال کے دفترسے بدھ کے روز جاری شدہ حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ دریا میں طغیانی کی وجہ سے دریا میں تیرنا انسانی جانوں کی ضیاع کا باعث بن رہا ہے، اس لئے اس پر پابندی عائد کرنا ناگزیر ہوگیا تھا۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستا ن کے دفعہ 188کے تحت کاروائی کی جائے گی جوکہ قید اور جرمانے پرمنتج ہوسکتی ہے۔

Chitral city lift on river
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36470

چترال، دو مختلف واقعات میں دو افراد جان بحق

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گزشتہ ایک دن کے دوران مختلف واقعات میں دو افراد جان بحق ہوگئے جن میں ایک قتل کا واقعہ بھی شامل ہے جوکہ افغان سرحد پر واقع گاؤں ارندو میں پیش آیا۔ چترال پولیس کے مطابق ارندو کے گاؤں گوڑگال میں ملزم حسین خان نے گاؤں ہی کے عاقب خان پر آتشین اسلحہ سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جس پر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ وقوعہ کے وقت مقتول ہل چلارہا تھا جس کا بیل بھی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا جسے موقع پر ذبح کیا گیا۔ ملزم اب تک گرفتار نہ ہوسکا ہے۔

دوسرے واقعے میں چترال دروش روڈ پر واقع گاؤں خیر آباد کے مقام پر موٹر سائیکل اور موٹر کار میں تصاد م کے نتیجے میں زخمی ہونے والا انور خان ولد محراب خان عمر (34سال) ساکنہ کیسو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

accident bike and 2d
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36467