Chitral Times

چترال میں اعلیٰ معاشرتی اقدار کو پروموٹ کرنے میں اسٹریم میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے۔۔وسیم ریاض

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال وسیم ریاض نے کہا ہے کہ چترال میں امن وامان کو قائم رکھنے اور اعلیٰ معاشرتی اقدار کو پروموٹ کرنے میں مین اسٹریم میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے اور یہاں کے صحافی احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ خدمات سر انجامِ دے رہے ہیں۔ ہفتے کے روز چترال پریس کلب کی عمارت میں رینویشن کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے چترال میں اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے منشیات کے خلاف جنگ سمیت جتنے بھی کام کی اور مہم چلائی،ان سب میں میڈیا کا بھرپور حاصل رہا۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے کہا کہ پریس اور پولیس کے ایک قریبی تعلق کار ہوتی جوکہ چترال میں مثالی انداز میں قائم ہے اور معاشرتی برائیوں کے خلاف دونوں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے ڈی پی او وسیم ریاض کا منشیات کے خلاف منظم، مربوط اور مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے منشیات کے کاروباریوں کا قلع قمع ہوگئی ہے جس سے عوام نے سکھ کا سانس لے لیا ہے۔ اس سے قبل ڈی پی او نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز محئ الدین اور دوسرے پولیس افسران بھی موجود تھے۔

dpo chitral wasim riaz chiral press club last visit 2
dpo chitral wasim riaz chiral press club last visit 3
dpo chitral wasim riaz chiral press club last visit 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37226

پہلے سلام پھر کلام، چترال کی تاریخ میں پہلی بار ٹریفک وارڈن پولیس متعارف

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان PSP نے ضلع چترال میں ٹریفک وارڈن سسٹم متعارف کروایا، جس میں ٹریفک پولیس کے نظام میں نمایاں ظاہری اور عملی تبدیلی کے علاوہ عوام کے ساتھ بہتر اور دوستانہ رویے پر زور دیا گیا ہے ۔


ڈی پی او چترال نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا اگرچہ چترال ٹریفک پولیس کی امیچ پہلے سے ہی اچھی ہے مزید اس کی کارکردگی میں نکھار لانے کی خاطر کچھ عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت تھی جس میں ٹریفک سٹاف کی گیٹ اپ سے لے کر ان کی عوام کے ساتھ اچھا برتاؤ اور خوش اسلوبی سے اپنے فرائض اور کارکردگی کو بہتر بنانا شامل تھا ۔ اس ضمن میں ٹریفک اسٹاف کو ٹریننگ دی گئی تاکہ وہ عوام کی امیدوں پر پورے اتر سکیں اور اپنی ذمہ داریاں مزید احسن طریقے سے نبھا سکیں۔ اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ چترال کے عوام بھی ٹریفک وارڈن پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے اور منظم شہری ہونے کا ثبوت دیں گے ۔

trafic police chitral reforms by dpo wasim sajjad5
trafic police chitral reforms by dpo wasim sajjad3
trafic police chitral reforms by dpo wasim 2
trafic police chitral reforms by dpo wasim sajjad1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37219

گولین گول پاورہاوس سے ہفتہ کی صبح 6بجے سے چوبیس گھنٹے کیلئے بجلی بند رہیگی۔ایس ڈی اوپیسکو

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) گولین ہائیڈرو پاؤر اسٹیشن میں پاؤر چینل کی ضروری صفائی کے لئے واپڈا نے چوبیس گھنٹے کی پرمٹ حاصل کرلی ہے جس کے نتیجے میں ہفتے کے دن بجلی صبح 6بجے سے اتوار کی صبح تک بند رہے گی۔جس کے نتیجے میں لوئر اوراپرچترال جہاں تک گولین کی بجلی پہنچی ہے معطل رہے گی۔ ایس ڈی او پیسکو چترال سب ڈویژن نادر شاہ نےچترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ حال ہی میں سیلاب آنے کے بعد پاؤر چینل کی صفائی ناگزیر ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی بندش ایک دن کے لئے ہے لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ ہفتے کی شام کو بجلی کی سپلائی بحال ہو۔

Chitral a view of Golan hydro power station of 108MW head which was washed away by heay flood last night at Golan valley pic by Saif ur Rehman Aziz
bijli band 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37209

گرم چشمہ؛ ایکٹیڈ کی جانب سے تعمیرکردہ ہیومینٹرین رسپانس فیسیلٹی کی بدست ڈپٹی کمشنر افتتاح

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ایکٹڈ (ACTED) نامی انٹرنیشنل این جی او نے چترال کی وادی لوٹ کوہ میں گرم چشمہ کے مقام پر قدرتی آفات کے دوران ایمرجنسی کی بنیاد پر ابتدائی امداد اور رسپانس کی فراہمی کے لئے ہیومینٹرین رسپانس فیسیلیٹی تعمیر کرکے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردی جس میں مقامی کمیونٹی کے نمائندے بھی شامل تھے۔


جمعہ کے روز گرم چشمہ میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد اور ایکٹڈ کے پراجیکٹ منیجر کامران زیب نے فیسیلیٹی کی حوالگی کے دستاویز پر دستخط کئے جبکہ مقامی کمیونٹی کے نمائندوں نے ڈیزاسٹر کے فوری بعد متاثرین کے کام آنے والے مختلف النوع اشیاء چارج لیا جوکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ قطعہ اراضی پر تعمیر کردہ تین کمروں میں سجائے گئے تھے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی اورفیتہ کاٹ کر ہومینٹرین رسپانس فیسیلٹی کا باقاعدہ افتتاح کیا

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ایکٹڈ ادارے کی طرف سے اپنی نوعیت کے لحا ظ سے انتہائی اہمیت کے حامل سہولت گھر کی فراہمی پرمسرت اورشکریہ کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ قدرتی آفات سے دوچار ایسے دوردراز مقامات کی نشاندہی اور ان میں کمیونٹی کو وسائل فراہم کرنے سے ان کے مشکلات اور مصائب میں بہت ہی کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو آگے بڑھ کر قدرتی آفات واقع ہونے کی صورت میں ریسکیو اپریشن اور سامان ضرورت کی رسد اور انتظام میں تربیت حاصل کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سہولت گھر میں موجود سازوسامان کمیونٹی کی امانت ہیں اور ان سے استفادہ حاصل کرنا کمیونٹی کی ذمہ داری ہے اور ایک ایک آئٹم کی استعمال سے واقفیت حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ اور این جی اوز مل کر جب ڈیزاسٹر رسک کی کمی اور کمیونٹی کی امپاورمنٹ کے لئے کام کریں تو اس کے نتائج بہتر ہی برامد ہوتے ہیں جوکہ اس فیسیلیٹی کی صورت میں ہمارے سامنے ہیں۔


اس سے قبل پروجیکٹ منیجر کامران زیب نے کہاکہ حکومت برطانیہ کے ڈی ایف آئی ڈی کی مالی معاونت سے ان فیسیلیٹی ہوم کی قیام کا مقصد قدرتی آفات سے ذیادہ دوچار علاقوں میں کمیونٹی کو وہ سہولیات فراہم کئے جائیں جوکہ قدرتی آفات کی صورت میں ضلعے کے دیگر حصوں سے کٹ کر رہ جاتے ہیں اور فوری طور پر امداد کی ترسیل ممکن نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ اس نوعیت کی فیسیلیٹی کالاش وادیوں بمبوریت اور بریر کے سنگھم میں واقع دوباژ کے مقام پر بھی پایہ تکمیل کو پہنچ گئی ہے جسے ضلعی انتظامیہ اور کمیونٹی کے حوالے کیا جائے گاجبکہ اپر چترال کے مقام مستوج خاص میں فیسیلیٹی کا افتتاح 13جون کو ہوچکا ہے۔

اس موقع پر کمیونٹی کی طرف سے اسماعیلی کونسل کے سیکرٹری محمد ولی نے ایکٹڈ، حکومت پاکستان اور حکومت برطانیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس فیسیلیٹی کی ضرورت عرصہ دراز سے محسوس کی جارہی تھی جس کا اندازہ وہ لوگ کرسکتے ہیں جوکہ 2015ء میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں آنے والی قیامت خیز سیلاب کے وقت یہاں مصائب سے دوچار ہوئے تھے۔ انہوں نے وادی میں ڈی ایس ایل کی سہولت کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔ لوٹ کوہ سرکل کے ایس ڈی پی او احمد عیسیٰ کے علاوہ ایکٹیڈ کے پروگرام افیسر ڈی آر آر سلیم خان، مقبول اور دوسرے بھی موجود تھے۔ گرم چشمہ جاتے ہوئے ڈی سی نے سین، بوختولی اور گرم چشمہ میں جیپ ایبل پلوں کا معائنہ کیا جنہیں ایکٹڈ نے ضروری مرمت کے بعد ٹریفک کے قابل بنائی ہے۔ ڈی سی نے اس موقع پر کام کی معیارکو سراہا۔

acted chitral HRF lotkoh garamchashma 5
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower1
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower2
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower 1
acted chitral HRF lotkoh garamchashma 3
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower9
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower8
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower7
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower6
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower5
acted chitral HRF lotkoh garamchashma 2
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
37194

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ماسٹر لیول کے میرٹ لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی۔

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ماسٹر کے میرٹ بیسڈ پروگرامز سمسٹر بہار 2020 میں کامیاب امیدواران کی میرٹ لسٹ یونیورسٹی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے اور کامیاب اُمیدواران کو بذریعہ ڈاک بھی ان کے پوسٹل ایڈرسس پر اگاہ کیا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن نے بتایا کہ کامیاب اُمیدواران کے لئے داخلہ فیس جمع کروانے کی اخری تاریخ 10 جولائی2020 مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے مذید ہدایت کی کہ کامیاب اُمیدواران یونیورسٹی ویب سائٹ سے اپنا فیس چالان فارم ڈاؤن لوڈ کر کے فیس مسلم کمرشل بنک، الائیڈ بنک اور فرسٹ وومن بنک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروا سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء فیس بذریعہ چالان فارم نیشنل بنک کی برانچوں میں بھی جمع کروا سکتے ہیں۔ جن طلباء کو داخلے سے متعلق اطلاع نامے موصول نہیں ہوئے یا جن کا نام یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجودمیرٹ لسٹ میں موجود نہیں ہے وہ اپنے داخلے کے متعلق معلومات زیل نمبروں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ 051+9057422, 051-9250043۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن کو اگیا کیا ہے کہ ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن، انوائرمینٹل ڈیزائن اینڈ فارسٹری ایکٹنشن کی میرے لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جبکہ ایم اے ٹیفل، ڈپلومہ ان ٹیفل، ایم اے ای پی ایم، ڈپلومہ ان ای پی ایم اور ڈپلومہ ان ای ایل ایچ کی لسٹیں جلد جاری کر دی جائیں گی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37188

ہفتہ سے ملک میں موسلادھاربارش کا امکان، ندی نالوں میں طغیانی کی پیشنگوئی ،لیڈسلائڈنگ کا خدشہ

آنے والے جمعہ / ہفتہ سے ملک میں مون سون ہوائیں شدت سے داخل ہونے کا امکان

اسلام آباد (چترال ٹائمز رپورٹ ) ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون کی کم شدت کی ہوائیں جمعہ (شام / رات) سے داخل ہونگی اور ہفتہ کو اس کی شدت میں مزیداضافہ ہوجائے گا۔ ہفتے کے روز مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی امید ہے۔ اس کے باعث کشمیر ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں جمعہ (شام / رات) سے منگل تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش(چند مقامات پر موسلادھار بارش) کا امکان ہے۔ اس عرصے کے دوران موجودہ گرم اور مرطوب موسمی صورتحال کی شدت کم ہونے کا امکان ہے

بلوچستان کے مشرقی علاقوں (ژوب ، بارکھان ، لورالائی ، موسیٰ خیل ، سبی اور کوہلو) اور سندھ کے کچھ حصوں (سکھر ، جیکب آباد ، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص) میں بھی ہفتہ (شام) اور پیرکے دوران گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسلادھار بارش سے ہفتہ اور اتوار کو پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر کے مقامی ندی نالوں اور پشاور ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور لاہور میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ اس دوران کشمیر ، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
37183

پولو گراؤنڈ کوشٹ سے تجاوزات ہٹاکر توسیع کا کام شروع کردیا گیا

اپرچترال (چترال ٹائمزرپورٹ)پولو گراؤنڈ کوشٹ میں تجاوزات ہٹاکر توسیع کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترا ل شاہ سعودکی ہدایات پر معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرزشگفتہ سرورودیگر حکام نے ایک لمبے عرصے سے متنازغ شدہ مسئلے کو حل کرنے کے سلسلے میں کوشت ویلی کا دورہ کیا اور کوشٹ کے عمائدین اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کوشٹ پولوگراؤنڈ میں تجاوزات ہٹاکر جگہ ہموار کرکے متعلقہ محکمہ و ٹھیکہ دار کو گراؤنڈ کی وسعت شروع کرنے کے لئے احکامات جاری کئے۔ اس طرح پولواور فٹ بال پلیرز کا ایک درینہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل کردیا گیا۔ عمائدین علاقہ اور خصوصاً کھیلوں سے وابستہ افرادنے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور دوسرے انتظامی آفیسران کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

pologround kosht rehabilitation works started upper chitral8
pologround kosht rehabilitation works started upper chitral5
pologround kosht rehabilitation works started upper chitral4
pologround kosht rehabilitation works started upper chitral22
pologround kosht rehabilitation works started upper chitral
pologround kosht rehabilitation works started upper chitral2
pologround kosht rehabilitation works started upper chitral7
pologround kosht rehabilitation works started upper chitral9
pologround kosht rehabilitation works started upper chitral91
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37165

مجلس عمومی کا اجلاس بلانے میں ناکام، جے یو آئی لوئر چترال کی کابینہ کالعدم ہوچکی ہے۔۔محمد الیاس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما اور سابق تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس نے کہا ہے کہ لویر چترال ضلعے میں پارٹی جے یو آئی امیر اور جنرل سیکرٹری کے ہاتھوں ہائی جیک ہوگئی ہے اور پارٹی کی صفوں میں انتشار پھیل رہی ہے جہاں مخلص کارکنان کو ماورائے دستور اپنے راستے سے ہٹانے سے کوشش کی جارہی ہیں اور رکنیت سے اخراج کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جارہا ہے۔ جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ جے یو آئی ضلع لویر چترال کے کالعدم امیر اپنے کالعدم کابینہ کو لے کر ان کی رکنیت معطل کی ہے لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ انہیں یہ خبر سوشل میڈیا میں فیس بک کے ذریعے مل گئی لیکن ابھی تک انہیں لیٹر نہیں ملا۔ انہوں نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جمعیت کی دستور کی پاسدار ی کرتے ہوئے ہر غیر دستوری قدم کی مخالفت کی اور بالائی نظم کو اس سے باخبر رکھاتاکہ چترال میں یہ پارٹی شکست وریخت کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ متنازعہ کابینہ کی بنیادہی جعل سازی پر ہوئی ہے جہاں دوسری جماعتوں کے لوگوں سے جعلی ووٹ بھگتاکر موجودہ کابینہ وجود میں لائی گئی تھی اور بحیثیت پارٹی کارکن انہوں نے یہ بات پارٹی کی بالائی نظم کی نوٹس میں لائی تھی۔ انہوں نے کہاکہ جب یہ جعلی مینڈیٹ والے پارٹی کا نظم ونسق سنھبال لیا تو ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن کو بھی اپنے نرغے میں لے لیا اور محکمہ ہائے صحت اور تعلیم میں کلاس فور پوسٹوں کو امیر اور جنرل سیکرٹری نے آپس میں بانٹ لیا تو پارٹی کارکنوں میں مایوسی پھیل گئی اور سینکڑوں پرانے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے پارٹی کے پرچم دفتر میں واپس کردئیے۔ انہوں نے کہاکہ جنرل سیکرٹری انعام میمن کا ایم پی اے پر اتنا اثر ہے کہ ایم پی اے کاموبائل فون بھی ان کے نشان انگوٹھے سے کھلتا ہے۔ مولانا الیاس نے کہاکہ گزشتہ دنوں ڈی سی چترال اور ایم پی اے کے درمیان تلخ گفتگو کی اڈیو کو وائرل کرنے کے ذمہ داروں کی تعین کا بھی مطالبہ بھی انہوں نے پارٹی کی بالائی نظم سے کیا تھا کیونکہ اسے سوشل میڈیا میں وائرل کرنے سے ایم پی اے کو خفت کا سامنا کرنا پڑ ا اور پارٹی کیلئے بھی شرمندگی کا باعث ہوا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کی جنرل سیکرٹری کو شیڈول فور میں شامل کرنے کے حوالے سے ابھی ان کا موقف دستور کے عین مطابق تھا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھاکہ جے یو آئی جیسی امن کے عالمبردار پارٹی کے ذمہ دار کو شیڈول فور میں شامل کرنا کی تحقیقات کی جائے اور اگر یہ درست بنیادوں پر ہوئی ہے تو بھی کاروائی کی جائے اور اگر بلاتحقیق اور ثبوت شامل کیا گیا ہے تو بھی حکومت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کے دستور کے دفعہ 12شق 8کے تحت اگر کوئی کابینہ چھ ماہ تک مجلس عمومی جا اجلاس بلانے میں ناکام رہے تو یہ کابینہ خود بخود ختم ہوجاتی ہے اور اس طرح مولانا عبدالرحمن 22جولائی سے اپنے کابینہ سمیت کالعدم ہوچکے ہیں جس کی کوئی دستوری حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اجلاس میں کارکنان کا سامنا کرنے کی قوت نہ رکھنے کی وجہ سے اجلاس بلانے میں ناکام رہ کر اب صوبائی نظم کا حوالہ دیتے ہیں لیکن ان کے مطالبے کے باوجود ضلعی نظم کوئی تحریری ثبوت نہ دیکھا سکے جس میں اجلاس نہ بلانے کی ہدایات موجود ہوں۔ انہوں نے مولانا عبدالرحمن کی طرف سے فیس بک پر اپنے اوپر لگائے گئے اغیار کے ہاتھوں کھلونا بننے کے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ ثبوت پیش نہ کرنے پر وہ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹا سکتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37160

مسافربردارگاڑیوں کیلئے نئے کرایہ نامے جاری، پشاور سے چترال 423روپے فی سواری مقرر

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) ڈیزل کی قیمتیں میں اضافہ کے بعد 101روپے مقرر ہونے پر صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور نے صوبے میں مختلف شہروں کے مابین اور اندرون شہر ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے فی کلو میٹر فی مسافر نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں۔جن کے تحت فلائنگ کوچز 1.16روپے، اے سی بسیں 1.36روپے، عام بسیں 1.01روپے اور لگثرری بسیں 1.11روپے فی کلومیٹر فی مسافر کرائے وصول کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کیلئے فلائنگ کوچز75روپے، اے سی بسیں 88روپے، عام بسیں 66روپے اور لگثرری بسیں 72روپے کرایہ وصول کریں گی اسی طرح پشاور سے بنوں کیلئے فلائنگ کوچز226روپے، اے سی بسیں 265روپے، عام بسیں 197روپے اور لگژری بسیں 216روپے، پشاور سے ڈی آئی خان کیلئے فلائنگ کوچز 371روپے، اے سی بسیں 435روپے، عام بسیں 323روپے اور لگژری بسیں 355روپے اور پشاور سے ہری پور کیلئے فلائنگ کوچز181روپے، اے سی بسیں 212روپے، عام بسیں 158روپے اور لگژری بسیں 173روپے کرایہ چارج کریں گی۔ مزید برآں پشاور سے ایبٹ آباد کیلئے فلائنگ کوچز226روپے، اے سی بسیں 265روپے، عام بسیں 197روپے اورلگژری بسیں 216روپے,پشاور سے مانسہرہ کیلئے فلائنگ کوچز256روپے، اے سی بسیں 301روپے، عام بسیں 301روپے اورلگژری بسیں 245روپے,پشاور سے مردان کیلئے فلائنگ کوچز67روپے، اے سی بسیں 79روپے، عام بسیں 59روپے اورلگژری بسیں 64روپے,پشاور سے ملاکنڈکیلئے فلائنگ کوچز137روپے، اے سی بسیں 160روپے، عام بسیں 119روپے اورلگژری بسیں 131روپے,پشاور سے تیمرگرہ کیلئے فلائنگ کوچز205روپے، اے سی بسیں 441روپے، عام بسیں 179روپے اورلگژری بسیں 196روپے,پشاور سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچز200روپے، اے سی بسیں 234روپے، عام بسیں 174روپے اورلگژری بسیں 191روپے,پشاور سے دیر کیلئے فلائنگ کوچز290روپے، اے سی بسیں 340روپے، عام بسیں 252روپے اورلگژری بسیں 277روپے,پشاور سے چترال کیلئے فلائنگ کوچز423روپے، اے سی بسیں 496روپے، عام بسیں 369روپے اورلگژری بسیں 405روپے,پشاور سے چارسدہ کیلئے فلائنگ کوچز31روپے، اے سی بسیں 37روپے، عام بسیں 27روپے اورلگژری بسیں 30روپے کرایہ وصول کریں گے۔اس کے علاوہ دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء، نابینا و معذور خصوصی افراد60برس سے زائد عمر کے بزرگ مسافروں کیلئے اصل کرایوں پر پچاس فیصدموجودہ رعایت برقرار رہے گی۔ جبکہ ائرکنڈیشنز کام نہ کرنے کی صورت میں ڈیلکس سٹیج کیرج بس کا کرایہ وصول کیا جائے گا۔


پیر محمدخیبرپختونخوا رائٹ ٹوانفارمیشن کے پبلک انفارمیشن آفیسر تعینات


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)خیبر پختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ2013کے تحت مجاز حکام نے محکمہ قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) پیر محمد کی نامزدگی بحیثیت پبلک انفارمیشن آفیسر (PIO)کی ہے۔مذکورہ افسر سے دفتری ٹیلی فون نمبر091-9210439اور فیکس نمبر091-9210044پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ قانون،پارلیمانی امور اور انسانی حقوق، حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
37147

اپرچترال میں بلاوجہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج،7جولائی تک کا ڈیڈلائن۔تحریک حقوق

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) تحریک حقوق عوام اپر چترال کا ایک ہنگامی اجلاس آج صدر تحریک حقوق جناب مختار احمد لال کے ہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحریک کے رہنماؤں اور اراکین کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقے کے معتبرات شریک ہوئے۔ اجلاس میں اپر چترال کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور شرکاء نے مسائل کی طرف توجہ نہ دینے پر متعلقہ اداروں اور حکومت وقت کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا۔خصوصا اپر چترال میں بجلی کی حالیہ بدترین اور بلا جواز لوڈ شیڈنگ کو عوام کے ساتھ مذاق قرار دیا اور موقف اختیار کیا کہ وافر مقدار میں بجلی موجود ہونے کے باوجود بلا وجہ عوام کو تنگ کرکے وبائی صورت حال میں احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے۔ اگر فوری طور پر بجلی بحال نہ کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکل آئے گی۔

اس کے علاوہ اپر چترال گرڈ اسٹیشن پر کام شروغ نہ ہونے پر عوام نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معاون خصوصی وزیر زادہ اور ایم۔این۔اے کے مطابق اس کے لیے 15 کروڑ روپے بھی ریلیز ہوچکے ہیں لہذا گرڈ اسٹیشن پر کام بلا تاخیر شروغ کی جائے اور آنے والی سردیوں سے پہلے اس کو فعال کیا جائے ورنہ متعلقہ ادارے سردیوں میں ٹرانسمشن لائنوں کا بہانہ بنا کر اپر چترال کو بجلی سے محروم رکھیں گے۔ ساتھ ساتھ یہ بھی مطالبہ دہرایا گیا کی ار۔ای پیڈو کا دفتر ریشن سے بونی منتقل کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت ہو۔


اجلاس میں سڑکوں کا کباڑا کرکے فائبر آپٹکس کی لائنیں مستوج، شاگرام، اور وریجون میں بچھانے کے ایک سال بعد بھی فعال نہ کرنے پر بھی شدید غم وغصہ اظہار کیا اور اس کے ساتھ ساتھ 3 جی 4 جی کو بھی جلد از جلد فعال کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ طالب علم آن لائن کلاسوں سے استفادہ کرسکیں اور ساتھ ساتھ اپر چترال میں ٹیلی نار کی انتہائی ناقص سروس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارہ اگر فوری طور پر معیاری سروس بحال نہیں کرتا تو اس کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔


اس کے علاوہ ڈی۔ایچ۔او اپر چترال کے حوالے سے مطالبہ کیا گیا کہ ان کو ہیڈکوارٹر اپر چترال میں اپنے کام کا آغاز کرنا چاہئے اور ایڈیشنل ڈیوٹی ادھر سے ہی سر انجام دیں اگر اپر چترال نہ انا چاہتے ہیں تو اس کی جگہ کسی اور کوتعینات کیا جائے ۔


اجلاس کے آخر میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں مندرجہ بالا مسائل کے حل کیلئے 7 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی۔ 7 جولائی تک مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں بڑی عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

tahreek huquq upper chitral 3
tahreek huquq upper chitral 4
tahreek huquq upper chitral 2
tahreek huquq upper chitral 1
tahrik e huquq upper chitral meeting 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37130

محکمہ ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے طلباٗ کی قیمتی وقت بچانے کی غرض سے کورسز کی ویڈیوز اپ لوڈ کرد ی

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے طلباء کی تعلیمی صلاحیتوں میں بہتری لانے اور ان کے قیمتی وقت کے ضیاء کو بچانے کی غرض سے انگریزی اور علاقائی زبانوں میں کورسز کی ویڈیوز اپ لوڈ کر دی ہیں۔محکمے کی طرف سے ڈیجیٹل پروگرام میں گریڈ-1 سے گریڈ-12 تک تعلیم گھر، لرن سمارٹ پاکستان اور اساتذہ کے لیے آن لائن ٹیچر ٹریننگ سرٹیفکیشن شامل ہیں یہ تمام پروگرامز اور اس حوالے سے ویڈیوز محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ https://www.kpese.gov.pk/ اور ڈیجیٹل لنک http://kplearning.kpese.gov.pk/ پر دستیاب ہیں۔وزیر تعلیم خیبر پختونخوا اکبر ایوب خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ اقدامات کورونا صورتحال سے نمٹنے کے لیے شروع کیے گئے ہیں تاہم محکمہ تعلیم اس میں مزید جدت لارہا ہے اور یہ آن لائن ڈیٹا روزبروز اپ ڈیٹ ہوتا رہے گا اور یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ انہوں نے سیکرٹری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری اور محکمہ تعلیم کے حکام کی کوششوں اور اصلاحات کو سراہا۔اکبر ایوب خان نے کہا کہ کے پی کے لرننگ پورٹل پر ویڈیوز اپ لوڈ کئے گئے ہیں جن کی ٹوٹل تعداد 170 تک ہے اور مزید ویڈیوز بھی اپلوڈ کی جا رہی ہیں۔ اپلوڈ شدہ ویڈیوز میں جنرل نالج، میتھس، بیالوجی، فزکس اور کیمسٹری کے گریڈ ایک سے لیکر گریڈ دس تک کے مضامین شامل ہیں، جن سے طلباء و طالبات مستفید ہو سکتے ہیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ اب آن لائن درس و تدریس طلباء اور والدین کی دسترس میں ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ والدین اور طلباء اپنی ذمہ داریاں پوری کر کے ان سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
37106

بروز کوڑ کے مقام پر آتشزدگی ، رہائشی مکانات اورجمع پونجی جل کرخاکستر،

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے مقام بروز کوڑ میں پیسکو کے ملازم ظہیر الدین ولد عبدالکریم کے گھر میں آگ لگنے سے گیارہ کمروں پر مشتمل گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا ۔ اور گھر کے سامان میں سے ایک چیز بھی نہیں بچایا جاسکا ۔

ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچے ۔ جن کی کوششوں سے قریب کے گھر آگ لگنے سے محفوظ رہے ۔ متاثرہ شخص ظہیرالدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ وہ شام کے وقت گرڈ سٹیشن جوٹی لشٹ میں ڈیوٹی پر تھے ۔ کہ ان کے گھر کے ایک کمرے میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اور آگ کے شعلوں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ جس پر گھر کے افراد نے بھاگ کر جان بچائی ۔ آگ کے شعلے بلند ہونے پر مقامی لوگوں کو اطلاع ہوئی ۔ جنہوں نے گھر کو بچانے کی حتی المقدور کوشش کی ۔ لیکن یہ جدوجہد بے سود ثابت ہوا ۔ اور گھر مکمل طور پرجل کرخاکسترہوگئے ۔

انہوں نے کہا ۔ کہ افراتفری اور خوف کی وجہ سے ایک چیز بھی نہ بچایا جاسکا ۔ اور تمام سامان آگ کی نذر ہو گئے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان کا کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے ۔ اور یہ گھر انہوں نے چند سال پہلے تعمیر کیا تھا۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان کو مالی طور پر بہت نقصان اور ذہنی طور پر انتہائی صدمہ پہنچا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ۔ کہ ان کی دوبارہ بحالی کیلئے مالی تعاون کیا جائے ۔

atashzadi broze khol zaheer3
atashzadi broze khol zaheer
atashzadi broze khol zaheer2 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37110

چترال پولیس کی کاروائی، گولین میں خام چرس تلف،مختلف تھانوں کے حدود سے منشیات برآمد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال پولیس نے منگل کے روز گولین وادی میں کاشت کردہ پوست کی فصل کو تلف کرنے کے ساتھ کاشت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ او کوغوزی شمشیر الٰہی نے بتایاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران گولین میں ایک بجلی گھر کے احاطے کے اندر پوست کاشت کرنے کی خبر موصول ہوئی جس کی تصدیق کرانے کے بعد انہوں نے احاطے پر چھاپہ مارا اور ایک بڑے رقبے پر پوست کی فصل کو تلف کردیا جوکہ سبزی اور پھولوں کی کور میں کاشت کئے گئے تھے تاکہ عام لوگوں کو نظر نہ آسکے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی گھر کے ٹیکنیشن کو گرفتار کرکے ان کے خلاف نارکاٹکس کنٹرول کے دفعات کے تحت مقدمہ دائر کردیا گیا ہے جبکہ ان کے کاشت کردہ پوست سے خام چرس کی مقدار 6.30کلوگرام برامد ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان کی طرف سے منشیات کے خلاف مکمل طور پر عدم برداشت کے اصول پر عمل پیر اہوتے انہوں نے چرس اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی جاری ہے۔

دریں اثنا ایک پریس ریلیز کے مطابق چترال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوۓ ماہ رواں میں علاقہ پولیس سٹیشن کوغوزی کے حدود سے 6 کلو خام چرس اور 365 گرام چرس برآمد کیے ۔پولیس سٹیشن ارندو کے حدود سے 1200 گرام افیون برآمد۔ پولیس سٹیشن چترال کے حدود سے
1 کلو 65 گرام چرس برآمد ۔ علاقہ پولیس سٹیشن دروش کے حدود سے 165 گرام چرس برآمد ۔پولیس سٹیشن ا یون کے حدود سے 165 گرام چرس 4 لیٹر دیسی شراب برآمد ۔۔پولیس سٹیشن مستوج کے حدود سے 110 گرام چرس برآمد ۔ پولیس سٹیشن رمبور کے حدود سے 9 لیٹر دیسی شراب برآمد ۔پولیس سٹیشن لوٹکوہ کے حدود سے 55 گرام چرس برآمد ۔پولیس سٹیشن شوغو ر کے حدود سے 40 گرام افیون برآمد جبکے پولیس سٹیشن عشیریت کے حدود سے 20 گرام چرس برآمد ۔کل 24 ملزمان گرفتار ۔
ڈی پی او چترال نے اپنے ایک بیان میں کہا منشیات کا دہندہ کسی صورت بردا شت نہیں چترال کے یوتھ کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا چترال پولیس کا مشن ہے ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

chars kasht chitral 1
chars talaf chitral
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37101

اپر چترال میں بھی طلحہ محمود فاونڈیشن کی طرف سے امدادی راشن تقسیم کئے جائیں گے۔۔سینیٹرطلحہ

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) طلحہ محمود فاونڈیشن پاکستان کے چیئرمیں سنیٹر طلحہ محمود ایک روزہ دورے پر جب اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی پہنچے تو ان کا پرتباک استقبال کیا گیا۔ بونی کے مقامی ہوٹل میں جمیعت علماء اسلام اپر چترال کے امیر شیرکریم شاہ،سنئیر نائب امیر مولانا فتح الباری،سابق تحصیل ناطم مولانا محمد یوسف اور جمیعت کے دیگر سرکردہ ارکان نے ان کا استقبال کیا ۔لوئیر چترال کے امیرِ جمیعت علماء اسلام مولانا عبد الرحمٰن اور جنرل سیکریٹری حافظ میمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اپر چترال پہنچے پر آپ کے اعزاز میں ایک مختصر استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ضلعی امیر شیرکریم شاہ اپر چترال امد پر سنیٹر طلحہ محمود کو خوش امدید کہا اور دُکھی انسانیت کی خدمت کی جذبے چترال جیسے دور افتادہ علاقے اکر ضرورت مندوں کی دلجوئی پرانکی تعریف کی۔انھوں نے جمیعت اور علاقے کی لوگوں کی طرف طلحہ محمود کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سابق تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف اور سنئیرنائب امیر مولانا فتح الباری نے بھی خطاب کرکے موجود حالات میں طلحہ محمود فاونڈیشن کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزیدامددی کاروائی کے دائرہ کار بڑھانے کی درخواست کی۔اس موقع پر چترالی روایت کے تحت چترالی چغہ اور چترالی ٹوپی مہمان کو پہنائے گئے۔
طلحہ محمود فاونڈیشن کے چئیرمین سنیٹر طلحہ محمود نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ لوگ پرخلوص،محبت اور پیار کرنے والے لوگ ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت تک تقریباً پانچ ہزار ضرورت مندوں تک راشن پہنچا چکے ہیں اور انشاء اللہ میری کوشش ہوگی کہ اس سلسلے کو مزید برقرار رکھا جائے۔سینٹرنے مزید کہا کہ ہم صرف کوشش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ وسیلہ بنا رہا ہے۔شائد بونی انے کا کوئی پروگرام نہ تھا لیکن آپ لوگوں کی خلوص کھینچ کر بونی پہنچا دیا۔ اس لیے میں اپ کی محبت اور خلوص کا شکر گزار ہوں۔

talha mehmood upper chitral visit 5
talha mehmood upper chitral visit 2
talha mehmood upper chitral visit 4
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37089

گرم چشمہ ؛ انٹرنیٹ سروس کی عدم دستیابی کے خلاف طلباو طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

گرم چشدمہ (نمائندہ چترال ٹائمز ) گرم چشمہ میں پیر کے دن ڈی ایس ایل انٹرنٹ کی فراہمی میں حکومت اور پی ٹی سی ایل کی جانب سے بے جا تاخیر کے خلاف اسٹوڈنس کا ایک بھر پور احتجاجی مظاہرہ ہوا,جس کی قیادت لوٹکوہ اسٹوڈنٹ اسوسی ایشن کے  وسیم سجاد اور عرفان علی خان کر رہے تھے.مظاہرے میں گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات, سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حکومت سے  بھر پور انداز میں مطالبہ کیا کہ جلد از جلد انٹرنٹ کے سہولت کو یقینی بنایا جاۓ کیونکہ یونیورسٹیز کی جانب سے آن لا ئن کلاسز کا اغاز ہو چکا ہے اور علاقے میں انٹرنٹ کی  عدم دستیابی کی وجہ سےسینکڑون طلباء کی کریئر داو پہ لگا ہے. شرکاء نے مطالبہ کیا کہ . 
۔گرم چشمہ اور لوٹکوہ کےدیگر علاقوں میں ڈی-ایس-ایل سروس بحال کیا جاے۔
۔لوٹکوہ کے وہ علاقے جہاں ٹیلی نار نیٹ ورک بلاک کیئے گیے ہیں اور ایرجنسی سروس لگا دی گئی ہے کوفوری کیا جائے۔
لوٹکوہ سمیت پورے چترال کے تمام پسماندہ علاقوں میں تھری جی اور فور جی سروس مہئیا کیا جائے۔ 
۔ 3G اور 4G کے بحال ہونے تک HEC آن لائن کلاس کے نام پر طلبا کو ذہنی ازیت سے دوچار نہ کریں 
۔ کورونا وبا ختم ہونے تک یونیورسٹی اور کالجوں مین فیسوں کی وصولی میں کمی کی جاے۔

students protest aanist internet service garamchashma chitral 1
students protest aanist internet service garamchashma chitral 3
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37080

طلحہ محمود فاونڈیشن کے زیر اہتمام چترال شہر میں امدادی پیکچ اورنقد رقوم تقسیم،

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)طلحہ محمود فاونڈیشن کے چیئرمین سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ دْکھی انسانیت کی خدمت سے رضائے الٰہی کے ساتھ ساتھ دلی سکون بھی ملتا ہے اور اسی بنا پر مہنگائی اور مشکلات کے دور میں ہمیں اردگرد بسنے والے کمزور طبقات کا خیا ل رکھنے کا مشن جاری رکھوں گا اور اس میں دوسرے اہل ثروت حضرات کو شامل کرکے ان مسائل میں کمی لانے کے لئے کردار ادا کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فاونڈیشن کے زیر اہتمام چترال پریڈ گروانڈمیں سینکڑوں افرادمیں امدادی راشن پیکچ کے ساتھ ساتھ نقدی رقم تقسیم کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح مشکل کی اس گھڑی میں ہماری فاونڈیشن مستحق اور ضرورت مند لوگوں کے ساتھ اپنی تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس لاک ڈاون نے پورے ملک کی طرح وادی چترال میں بھی لوگوں کو یکساں طور پر متاثر کیا ہے، بہت سے گھرانوں کا انحصار روزانہ محنت مزوری کرنے والے افرادیا دوسرے شہروں میں کام کرنے والے افراد کی آمدنی پر ہے جو لاک ڈاون کی وجہ سے اپنی کمائی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ دیہاتوں میں بھی سماجی دوری کا لحاظ رکھتے ہوئے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ایسے میں محمد طلحہ محمود فا ونڈیشن کی جانب سے کرونا وائرس اورلاک ڈاون کی وجہ سے ضرورت مند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے ملک میں کام کرنے والے مخیرحضرات اورنجی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال جیسے پسماندہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پرکام کیاجائے مل جل کر معاشرے کے کمزور طبقات کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ ہمارے 72سال گزرنے کے باوجودپاکستان معاشی بدحالی کاشارکارجس کی اصل وجہ ناقص پالیسی سازی ہے۔پھربھی بزرگوں اورپاک فوج کے جوانوں نے وطن عزیزاورہمارے لئے عظیم قربنایاں دی ہے ہمیں اپنی فوج سے بے حد پیار ہے اور انہیں ان کی قربانیوں کا بھی احساس ہے جسے ہم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
پریڈ گروانڈومیں 550متاثرین میں راشن پیکچ کے ساتھ ساتھ نقدی ایک ایک ہزارروپے اوربغیرراشن کے 167افرادمیں تین، تین ہزارروپے،40خواتین میں پانچ، پانچ ہزار روپے، 14مقامی رضاکاروں میں آٹھ، آٹھ ہزارروپے تقسیم کئے۔


اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی چترال وچیئرمین ڈیڈک اپرچترال مولاناہدایت الرحمن نے کہاکہ محمد طلحہ محمود فاونڈیشن مستحق خاندانوں میں راشن پیکچ کے ساتھ ساتھ دوسرے اضلاع میں تعلیم، صحت، خوراک،وائرسپلائی سمیت دیگر متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے۔اس لئے سینیٹرطلحہ محمود سے خصوصی اپیل کی جاتی ہے کہ دوسرے اضلاع کی طرح چترال کی پسماندگی اوردورافتادگی کومدرنظررکھتے ہوئے یہاں بھی ترقیاتی منصوبوں پرکام شروع کیاجائے جس کی بدولت ضلع بھر میں ایک نمایاں تبدیلی رونما ہوگی اور کئی خاندان ان منصوبوں سے مستفید ہوں گے۔


اس موقع پرضلعی امیرجمعیت علماء اسلام مولاناعبدالرحمن،جنر ل سیکرٹری حافظ انعام میمن،ضلعی ترجمان جے یوآئی قاری نسیم،ممتازعالم دین قاری جمال عبدلناصر،مولاناعبدالسمیع اوردیگرنے کہاکہ موجودہ حالات سے نمٹنے کیلئے محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کی رضاکار ٹیمیں اورجے آئی کے ضلعی قیادت نے مستحق خاندانوں کی یونین کونسل اور ویلیج کونسل کی سطح پر فہرست مرتب کی گئی ہیں، روزانہ سینکڑوں ضرورت مند خاندانوں میں مرحلہ وارراشن کی تقسیم کویقینی بنایاجا رہا ہے۔چترال بھرمیں تقریبا 3کروڑروپے کی مالیت کا5500راشن پیکچ تقسیم کیاجائے گا جس میں 20کلوآٹا،10کلوچاول،10کلودال اور5کلوگھی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ طلحہ محمود فاونڈیشن کی جانب سے چترال میں ضرورت مندوں اور غریبوں کو راشن کی ترسیل کا سلسلہ جاری رہا۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان،اسسٹنٹ کمشنر یوٹی نویداحمد،فواداحمداورپولیس اہلکارکثیرتعدادمیں موجودتھے۔اس موقع پرسینیٹرمحمدطلحہ محمود اوراُس کے فرزند کوچترال کی روایاتی تحفے چترال ٹوپی اور چغہ پیش کئے گئے۔


بعدازاں انہوں نے چترال شہر کے نواحی گاؤں بکرآباد میں بھی ایک سو افراد میں راشن پیکج تقسیم کی۔ اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، قاری جمال عبدالناصر، مولانا عبدالسمیع آزاد اور قاسم محمود نے خطاب کیا جبکہ اہالیاں بکرآباد کی طرف سے معروف صحافی فخر عالم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ سینیٹر طلحہ محمود نے ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

senator talha mehmood chitral visit
senator talha mehmood chitral visit3
senator talha mehmood chitral visit1 1
senator talha mehmood chitral visit5
senator talha mehmood chitral visit and relief packages
senator talha mehmood chitral visit2
talha mehmood foundation chitral relief packages 4
talha mehmood foundation chitral relief packages 2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37067

اظہار تعزیت۔۔۔ ( خاندان شاہ جی ڈی ایس پی)۔۔۔۔شمیار خان اینڈ فیملی

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

میں  اور میرے  خاندان کے تمام اراکین ڈی ایس پی ( ریٹائرڈ ) عیسیٰ والی شاہ کی رحلت پر جوژ بوہت آوی کے  اپنے تمام بہن بھائیوں کے ساتھ اس اندوہناک غم میں براربر کے شریک ہیں ۔  شاجی( مرحوم)  میرے ہم جماعت و ہم مشرب تھے ۔ جماعتی ہونے کے اعتبار سے اُن کی جدائی کا غم مجھ پر بہت گراں گزر رہا ہے ۔ شاجی ( مرحوم ) اپنے پیشے میں اپنی اصول پسندی  کی وجہ سے پولیس کی تاریخ  میں ایک بہترین پولیس افیسر کی حیثیت سے ادارے پر راج کرتے رہیں گے  دوسری طرف  ادب شناسی اور ادب نوازی کی دنیا میں  بھی اُن  کی ظرافت اور نوکا جھوکی کی یاد چترال کے ادب پروروں کو ستاتی رہے گی ۔  اللہ مرحوم کو جنت فردوس میں جگہ عطافرمائے ۔ آمین ۔ میں خصوصی طور پر مرحوم کے قرابت داروں ، محترم عزت ولی شاہ ، موسی ولی شاہ ، وزیر علی شاہ ، جہانگیر اور مولائی شاہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہو اور  بہ دست دعا ہوں کہ اللہ تعالی پسماندہ گان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

شمسیار خان

ٹیک لشٹ بونی

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, خطوطTagged
37058

دروش؛ محمود رضا کا اعزاز، پاک نیوی کے اسپیشل برانچ میں لیفٹنٹ بھرتی

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) دروش سے تعلق رکھنے والا نوجوان محمود رضا ولد حیدررضا کمیشن کا امتحان پاس کرکے پاک نیوی کے اسپیشل برانچ میں لیفٹنٹ بھرتی ہواہے۔
محمود رضا کے ہم کلاس سید اولادالدین شاہ نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو بتایا کہ ہم خادم علی شاہ بخاری انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں انکم ٹیکس لاء ایک ساتھ پڑھے تھے۔ جبکہ محمود رضا ایم بی اے کے ساتھ ایل ایل بی کیا ہوا ہے ۔ یادرہے کہ حیدررضا اپنے علاقے سے پہلے نوجوان ہیں جو پاک نیوی کے اسپیشل برانچ میں بحثیت لیفٹنٹ بھرتی ہوا ہے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37037

دروش،دریاکے کنارے کھیلتے ہوئے دو بچے دریا کے بے رحم موجوں کے نذرہوگئے، ایک کی لاش برآمد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اتوار کے روز دروش کے گاؤں وارڈاپ میں دریا کنارے کھیلتے ہوئے دو بچیاں دریا کی بے رحم موجوں کے نذر ہوگئے جن کا تعلق مہمند ضلع سے ہے اور اپنی ماں کے ساتھ دروش میں ننھیال آئے ہوئے تھے۔ دروش پولیس اسٹیشن سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق عائشہ (عمر12سال)اور ہادیہ (عمر 10سال) دختران فہیم اللہ ساکن مہمند ضلع دوسرے بچوں کے ساتھ وارڈاپ کے قریب دریا کے قریب کھیل رہے تھے کہ دونوں بچیاں دریا میں گر گئے جوکہ آج کل درمیانی درجے کی طغیانی سے دوچار ہے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر کوشش کرتے ہوئے عائشہ کی لاش دریا سے برامد کرلی جبکہ ہادیہ کی لاش کے لئے مقامی لوگ اور ریکسیو 1122کا عملہ سخت کوششوں میں مصروف ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ دروش کے حکیم آباد سے تعلق رکھنے والے رحیم اللہ کی بیٹی کی شادی کئی سال پہلے ضلع مہمند (سابق مہمند ایجنسی) میں ہوئی تھی اور وہ کئی روز پہلے اپنے بچوں اور بچیوں کے ساتھ ننھیال آئی ہوئی تھی۔

rescue 1122 wardap drosh3 1
rescue 1122 wardap drosh1 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37030

اپرچترال ضلع کیلئے بونی ہیڈ کوارٹر نامنظور، کاغلشٹ انتہائی موذوں ہے۔۔محمد سید خان

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما، سابق ممبر تحصیل کونسل اور ریٹائرڈ ڈی پی او محمد سید خان لال نے اپر ضلعے کے لئے کاغ لشٹ کی بجائے بونی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزبنانے کی تجویز کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کے خطرے سے ہمہ وقت دوچار بونی گاؤں کو ہیڈ کوارٹرز قرار دینا تباہی اور بربادی کے ساتھ ساتھ حکومت اور عوام کے لئے ہمیشہ کے لئے سر دردی اور سرکاری خزانے کو خالی کرنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہوگا اور یہ چند نا پختہ ذہنوں کا ناقابل عمل سوچ ہے۔ ہفتے کے روز ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کے لئے وسیع رقبے کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ کاغ لشٹ میں بلامعاوضہ دستیاب ہے جہاں پر ماسٹر پلان کے مطابق ایک نیا شہر آباد ہوگا جسے پورے ملک کے لئے ایک ماڈل کے طور پر بھی آباد کیا جاسکتا ہے جہاں لاکھوں ایکڑ سرکاری اراضی دستیاب ہے اور جدید خطوط پر ٹاؤن پلاننگ کے لئے اس سے بہتر جگہ اور کہیں نہیں ہے بونی ٹاؤن میں ایک تو زمین محدود ہے جبکہ زمین کی خریداری پر ابتدائی تخمینے کے مطابق 3ارب روپے صرف ہوں گے تو دوسری طرف کاغ لشٹ میں زمین کی خریداری پر ایک پائی کا خرچ بھی نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ بونی زوم میں کئی گلیشیائی جھیلیں موجود ہیں جوکہ کسی بھی وقت پھٹ کر سنوغر گاؤں کی طرح بونی کے تین چوتھائی حصے کو ملیامیٹ کرسکتے ہیں جبکہ اس صورت میں ہزاروں انسانی جانیں بھی خطرے میں ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر شدید حیرانگی کا اظہار کیاکہ چند سال پہلے وارننگ جاری ہونے پر بونی کے عوام گاؤں خالی کرکے رات کاغ لشٹ میں پناہ لی تھی اور اب پھر بھی بونی ہی کو ضلعی صدر مقام کا درجہ دیتے ہوئے انہیں اس خطرے کی فکر کیوں نہیں ہوئی۔ محمد سید خان لال نے کہاکہ کاغ لشٹ میں زمین کی خریداری اور ادائیگی کی بجائے براہ راست تعمیراتی کام شروع کیا جاسکتا ہے جس میں حکومت کو 3ارب روپے سے ذیادہ کا بچت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ کاغ لشٹ موڑکھو، تورکھو، لون گوہکیر اور مستوج وادیوں سے مساوی فاصلے پر واقع ہے جہاں تک ان دوردراز علاقوں سے رسائی بھی آسان ہے اور یہاں تریچ میر سمیت ہندوکش پہاڑی سلسلے کی چوٹیوں کا نظارہ بھی ایک دلفریب منظر پیش کرتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیاکہ اپر چترال کے لئے کاغ لشٹ ہی کو صدر مقام بنانے کے لئے ماسٹرپلان تیارکرکے اس پر تعمیر کا کام شروع کیا جائے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37016

یونیورسٹی آف چترال نے ایم۔اے پرائیویٹ سالانہ امتحانات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا

چترال (نمائند چترال ٹائمز) یونیورسٹی آف چترال نے ایم۔اے پرائیویٹ سالانہ امتحانات 2020ء کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق یکم جولائی تک بغیر لیٹ فیس کے ان لائن ایڈمشن فارم یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.uoch.edu.pkپر جمع کرسکتے ہیں جبکہ فارم کی پرنٹ کاپی داخلہ فیس کی ادائیگی کی بنک رسید کے ساتھ یونیورسٹی شعبہ امتحانات پہنچا نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پبلک ریلیشنز افیسر شکیل حسین کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ داخلہ فیس بنک آف خیبر کے چیوبازار برانچ اور دروش برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ایم اے پرائیویٹ (پریویس) میں پہلی بار شامل ہونے کے لئے داخلہ فیس 7500روپے جبکہ ایم۔اے فائنل کے لئے 5500روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایک پرچے میں فیل امیدوار وں کے لئے فیس 1650روپے اور دوپرچوں کے لئے 2750روپے فیس رکھی گئی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق 9جولائی تک لیٹ فیس 100روپے، ایم اے پریویس کے لئے 23 جولائی تک ڈبل فیس12000اور31جولائی تک 16500روپے جبکہ ایم اے فائنل کے لئے ڈبل فیس 10000روپے اور ٹرپل فیس 14500روپے مقررکی گئی ہے۔ امتحانات کے لئے غیر حتمی تاریخ 20اگست مقرر کی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37014

تورکہوروڈ کی تعمیرمیں سست روی اوراپرچترال میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ ودیگرامورپرآل پارٹیزاجلاس

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آل پارٹیز اپر چترال کی ایک غیر معمولی اجلاس زیرِ صدارت ممتاز قانون دان اور بزرگ سیاسی قیادت ایڈوکیٹ حکیم علی شاہ وزیر ہاوس بونی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپر چترال کے سیاسی قیادت کی اکثریت نے شرکت کی۔ قاری مجیب کی تلاوتِ کلامِ پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ سنئیر مسلم لیگی راہنما پرنس سلطان الملک نے نظامت کی۔ اجلاس میں حکومتی پارٹی کی طرف سے اپرچترال کے جنرل سکرٹری افتاب۔ایم طاہر کے علاو،پی۔پی۔پی کے ضلعی صدر امیر اللہ،نوجوان سوشل ورکر سید کوثر علی شاہ،نوجوان کارکن ضیا پیر زادہ،ممتاز ادبی،سیاسی و سماجی شخصیت ظفر اللہ پروازؔ،ریٹائرڈ ایس،ایم قربان علی،لال شاہ وزیر، سابق چیرمین فیض الرحمٰن،سنئیر قانون دان محمد نواب،نوجوان سوشل ورکر دیدار علی میر ؔ،جاوید جمروز،ناصر اللہ وغیرہ نے شرکت کی۔آل پارٹیز اجلاس کا مقصد اپر چترال میں ہونے والے تمام ترقیاتی منصوبوں اور علاقائی مسائل کو ملکر حل کرنے اور انتظامیہ کے ساتھ رابطے کو مستحکم کرکے علاقے میں مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ میٹنگ میں متفقہ طور پر ذیل قرارداد منظور کی گئی۔
بونی پُل تا ریسٹ ہاوس روڈ پر توسیع کا کام جاری ہے۔قرار پایا کہ روڈ کے درمیان واٹر سپلائی۔ٹیلی فون لائن،ایریگیشن اسکیم کے پائپ اور بجلی کے کھمبے لگے ہوئے ہیں۔ بلیک ٹاپینگ اور توسیع کے وقت ان تمام تنصیبات کو روڈ کنارے منتقل کرکے کام کو مکمل کیا جائے تاکہ بعد میں روڈ غیر ضروری کھودائی اور بربادی کی نذر نہ ہو اور ساتھ روڈ کی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کی جائے تاکہ اس اہم منصوبے سے عوام مکمل طور مستفید ہو سکے اور حکومتی فنڈ کا استعمال صحی ہو۔
عرصہ سے بونی میں پبلک ہیلتھ کے لائینوں میں پانی ناپید ہے۔بونی کے اندر پانی کی انتہائی قلت ہے۔جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی نگرانی تین فیزوں پر پائپ بیچھائی گئی ہیں۔ان سب میں پانی کا نہ ہونا باعثِ تشویش ہے لہذا ان لائینوں پر جلد از جلد پانی بحال کی جائے۔
ٹیلی نار سروس پورے چترال میں وبالِ جان بن چکی ہے لہذا متعلقہ ادارے کو اپنی سروس بہتر بنانے کے ہدایت کی جائے۔
قرار پاپا کہ تورکھو روڈ پر کثیر رقم خرچ ہو رہی ہے۔لیکن کام کی رفتار اور معیار تسلی بخش نہیں۔متعلقہ ادارہ کام کی نگرانی کرے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہونے دیں۔
اپر چترال کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ آل پارٹیز اپر چترال کی ایک میٹنگ رکھا جائے تاکہ علاقے کے مسائل اور ان کے حل کے سلسلے لا یحہ عمل طے پا سکے۔
مژگول پل اور کوشٹ پُل پر کام انتہائی سست روی کا شکار ہے۔لہذا کام کی رفتار میں تیزی لایا جائے۔
ملکھو سہت روڈ عارضی طور پر ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے تا ہم روڈ نقشے کے مطابق نا مکمل ہے اسے مکمل کیا جائے۔
بجلی کی بلاجواز غیر اغلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے حالانکہ اس وقت نہ پانی کا اور نہ موسم کا کوئی مسلہ لہذا بجلی کی نظام کو درست کیا جائے۔
مستوج روڈ پر 33 کلومٹر پرٹینڈر ہوکر 22کلومٹر پر توسیع کا کام ہو چکا ہے اور باقی کام نہیں ہوا اس پر کام جلدشروع کیا جائے۔
بونی کے اندر سرکاری دفاتر کے لیے موزوں زمینات موجود ہیں عوامی سہولت کے خاطر دفترات بونی میں تعمیر کیا جائے۔

upper chitral all parties meeting 4
upper chitral all parties meeting 1
upper chitral all parties meeting 5
upper chitral all parties meeting 3
upper chitral all parties meeting 2
upper chitral bijli loadsheeding 2

دریں اثنا اپر چترال میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور بلاجواز لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع کردیا گیا۔ تحریک حقوق عوام نے متعلقہ اداروں سے وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی لیکن متعلقہ اداروں کے پاس کوئی ٹھوس جواز نہیں ہے۔ پانی وافر مقدار میں دستیاب ہے اور موسمی حالات بھی انتہائی موزوں ہیں۔ ذرائع کے مطابق لواری ٹاپ پر نیشنل گرڈ کے جو ٹاور متاثر ہوئے تھے وہ بھی تاحال بحال نہیں کیے جاسکے ہیں۔ اس صورتحال میں گولین گول پاور ہاؤس کا ایک فیڈر ہی پورے چترال کے لئے کافی ہے لیکن محکمہ واپڈا اور پیسکو عوام کو بلا وجہ تنگ کرکے احتجاج پر مجبور کررہے ہیں۔ تحریک حقوق عوام اپر چترال اہم۔این۔اے، ایم۔پی۔اے اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے پر زور گزارش کرتی ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور بجلی کی بلا ناغہ سپلائی بحال کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ہمارے ذرائع کے مطابق جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن کے 2 ملازمین اس میں ملوث ہیں۔ انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کو ان کے ناموں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ اگر بلا جواز لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوراً ختم نہ کیا گیا تو تحریک حقوق عوام بھرپور احتجاجی مظاہروں کا حق رکھتی ہے اور اس معاملے میں کسی بھی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لائے گی۔

upper chitral bijli loadsheeding 3
upper chitral bijli loadsheeding
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36998

پی ٹی آئی دروش کی نگرفورٹ میں استقبالیہ تقریب، متعدد افراد کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

دروش(چترال ٹائمز رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے جنرل سیکرٹری شہزادہ فیصل صلاح الدین کی دعوت پر نگر فورٹ میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سجاد احمد خان کے علاوہ دیگر قائدین، دروش سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر دروش کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، پارٹی قائدین نے نئے شامل ہونے والے افراد کو ٹوپیاں پہنائیں۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں سابق ناظم وی سی آڑیاں حاجی نصیر الدین، سابق ناظم وی سی عشریت اقبال الدین بھی شامل تھے۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سجاداحمد خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ آج کے اس تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نہ صرف پارٹی کارکنان کا خیال رکھے گی بلکہ بغیر کسی تعصب کے پورے چترال کی خدمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت پی ٹی آئی ہی لوگوں بالخصوص نوجوانوں کیلئے امید کی کرن بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا مخالف عناصر ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کے اندر اختلافات پیدا کرکے پارٹی کو کمزور کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں اور انکا عمران خان کے وژن اور تحریک انصاف کیساتھ کوئی ہمدردی نہیں۔ سجاد احمد خان نے کہا پچھلی حکومت کے دور میں اسوقت میں صوبائی نائب صدر تھا اور دروش کو تحصیل کا درجہ دینے اور دروش ہسپتال کو اپگریڈ کرنے میں میرا کردار شامل ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری شہزادہ فیصل صلاح الدین نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس تقریب میں پی ٹی آئی کے کارکنان کے علاوہ دیگر دوستوں کو بلانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب ملکر چترال کی ترقی کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ہم پر اعتماد کیا ہے، ہمارا اپنا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے بلکہ ہم سب عمران خان کے وژن کے مطابق ملک و قوم کی خدمت کیلئے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے اندر اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اپنے ناراض ساتھیوں کو منالیں کیونکہ ہم سب عمران خان کے سپاہی ہیں۔ انہوں نے کہا میرے دروازے بلا کسی تفرقے کے سب کے لئے کھلے ہیں۔


اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی تحصیل دروش کے صدر ارشاد مکرر نے کہا کہ پارٹی قیادت اب نظریاتی اور مخلص کارکنان کے ہاتھوں میں آچکی ہے، اب چند لوگوں کی اجارہ داری نہیں ہوگی بلکہ پارٹی کارکنان کو انکا مقام ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر عوامی مسائل حل کرنے اور قومی خدمت کے لئے ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس مختصر تقریب میں درجنوں افراد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ موجودہ قیادت کے سامنے آنے کے بعد لوگوں کا اعتماد بحال ہو چکا ہے اور وہ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ تقریب سے پی ٹی آئی سنیئر راہنما جناح لال، آڑیاں دروش کے سابق ناظم حاجی نصیرالدین،پیر کرم الٰہی،قاری احمد علی اور اظہار دستگیر نے بھی خطاب کیا۔

pti drosh chitral 2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36993

شاگرام میں حوا کی ایک اوربیٹی نے مبینہ طورپردریا میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔۔پولیس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) شاگرام پولیس اسٹیشن تورکہوکے حدود میں حوا کی ایک اور بیٹی نے مبینہ طور پر خودکشی کرے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسماۃ افسانہ زوجہ طارق عمر تقریبا ۲۱سال سکنہ شاگرام گھر میں معمولی تکرار کے بعد گھر سے نکل کر دریاۓ تورکہو میں کود کرمبینہ طور خودکشی کی ہے جسکی تلاش جاری ہے خود کشی کی اصل وجہ فلحال معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم مقامی پولیس تفتیشن کررہی ہے ۔ متوفیہ ایک بچی کی ماں تھی۔ یادرہے کہ تین دنوں کے اندر اپرچترال میں خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36991

آر۔ایچ ۔سی ہسپتال مستوج اورگرم چشمہ پی پی پی کے تحت آغاخان ہیلتھ سروس کےسپرد، مفاہمت پر دستخط

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز)خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع اور چترال کے پسماندہ علاقوں کے 8 ہسپتالوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور عملے کی کمی کو دور کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کر دیا گیاہے۔ صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے کامیاب ہونے پر اس ماڈل کو صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے دن خیبرپختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن پشاور میں ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال، ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر جانباز آفریدی، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عرفان اللہ سمیت محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور پرائیویٹ سیکٹر کے سروس پروائڈرز کے نمائندے موجود تھے۔ ہیلتھ فاؤنڈیشن اور سروس پروائڈرز کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے 6 کیٹیگری ڈی ہسپتال اور چترال کے 2 کیٹیگری ڈی ہسپتال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائے جائیں گے جس سے ان ہسپتالوں کی استعداد میں اضافے کے ساتھ عملے کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا نے خیبرپختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کم وقت میں شفاف طریقے سے اس پراجیکٹ کو مکمل کیا جس سے قبائلی اضلاع اور چترال کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر آئیں گی اور وہاں ڈاکٹرز کی تعیناتی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ آؤٹ سورسنگ کے بعد کل 270 بستروں پر مشتمل ان ہسپتالوں میں گائنی، پیڈز، سرجیکل، میڈیکل، ایمرجنسی، ایکسرے، لیبارٹری، بلڈ بینک اور ڈینٹسری کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال کرم، مہمند، اورکزئی، ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی وزیرستان اورمستوج اپرچترال اور گرم چشمہ لوئر چترال میں واقع ہیں۔ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ این او سی حاصل کرنے کے بعد 2 ہفتوں کے دوران ہسپتالوں میں او پی ڈی اور ایمرجنسی سروس شروع کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آؤٹ سورسنگ اس لیے بھی ضروری تھی کہ کرونا وباء کے دنوں میں ان ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ ان علاقوں کے عوام کو صحت کی مزیدسہولیات میسر آ سکیں۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ ویژن رہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے عمل کو پورے صوبے میں توسیع دی جائے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات مل سکیں۔ وزیر صحت نے کہا محکمہ صحت اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس پراجیکٹ کو کامیاب بنائیں تاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اس ماڈل کو مزید علاقوں تک توسیع دینے اور دیگر شعبوں میں بھی شروع کرنے کی راہ ہموار ہو سکے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ ان ہسپتالوں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ صحت سہولیات مہیا کی جائیں گی اور ہیلتھ فاؤنڈیشن ان ہسپتالوں کی آپریشنلایزیشن کی ٹائم لائن مرتب کرے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا وہ اس عمل کی خود نگرانی کریں گے۔ تقریب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال نے بھی خطاب کیا اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو سراہتے ہوئے کہا کہ قبائلی ضلع اورکزئی میں پہلے سے اس ماڈل کے تحت کامیابی سے چلنے والے مشتی میلا ہسپتال میں گائنی سمیت کئی شعبوں میں تاریخ میں پہلی دفعہ مریضوں کے آپریشن کیے گئے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا کے اس ماڈل کو توسیع دینے اور پسماندہ قبائلی اضلاع کے عوام کو بہتر صحت سہولیات فراہم کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔
اس مفاہمتی یادداشت پرڈی ایچ او چترال ڈاکٹرشہزادہ حیدرالملک اوراے کے ایچ ایس پی خیبرپختونخوااورپنجاب کے ریجنل ہیڈمعراج الدین نے دستخط کئے۔اس موقع پرمعراج الدین نے کہاکہ کولٹی ہیلتھ کئر میں اے کے ایچ ایس پی اپنی ایک انفرادیت کا حامل ہے اور کرونا وائرس کی اس عالمی وباء کے دوران ہر جگہ حکومت کے شانہ بشانہ خدمات کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے۔ مستوج اور گرم چشمہ کے مقامات پر رورل ہیلتھ سنٹروں کو آغا خان ہیلتھ سروس نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سنبھال کر ان کی کایا ہی پلٹ دی۔ علاج معالجے کی معیاری سہولیات اوربہترین سروس کی فراہمی آغا ہیلتھ سروس کی اولین ترجیح ہے۔

akhsp ppp mou signed with health kp
akhsp ppp mou signed with health kp2
KP Minister Health and Finance 3
KP Minister Health and Finance 1 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36980

محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا میں ای ۔پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا ،



انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ذریعے سرکاری اُمور میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھار رہے ہیں، محمود خان


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے محکمہ بلدیات کے الیکٹرانک پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم کا باضابطہ افتتاح کیا ہے جس کے تحت ٹاﺅن میونسپل ایڈ منسٹریشنز سمیت محکمے کے دیگر تمام ذیلی اداروں کی ملکیتی کمرشل جائیدادوں کے انتظام و انصرام سے متعلق اُمور کو آن لائن کر دیا گیا ہے جبکہ ان کمرشل جائیدادوں کی صاف و شفاف نیلامی کیلئے ڈیجٹیل سسٹم متعارف کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ای پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم کو ای گورننس اور ڈیجٹیل پاکستان کے وژن کی تکمیل کیلئے صوبائی حکومت کی ایک اور اہم پیشرفت اور اپنی نوعیت کا ایک منفرد اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف کمرشل جائیدادوں کی صاف و شفاف اور آسان طریقے سے نیلامی ممکن ہو گی بلکہ محکمے کی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ ای پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہو ئی جس میں وزیراعلیٰ نے سسٹم کا باضابطہ افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش اور سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کے علاوہ محکمے کے دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلیٰ نے ای پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے پر محکمہ بلدیات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثراستعمال کے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس مو قع پر بتایا گیا کہ خیبرپختونخواای پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے والا ملک کا پہلا صوبہ ہے ۔ قبل ازیں ای پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نئے سسٹم کے تحت اب ملک کے کسی کونے سے بھی خواہشمند لوگ کمرشل جائیداوں کی نیلامی کیلئے بولی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ان جائیدادوں میں کمرشل پلازے ، دُکانیں اور پلاٹس وغیر ہ شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا ای پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرنے والا پہلا منصوبہ ہے جبکہ محکمہ بلدیات خیبرپختونخوامیں پہلے سے ہی ای بڈنگ اور ای آکشن سسٹم رائج کر دیا گیا ہے ۔ای پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ٹی ایم ایز کی جائیدادوں،کرایوں اور لیز وغیرہ کے ریکارڈ کا ایک مرکزی نظام تشکیل دیا گیا ہے جس سے شفافیت اور جوابدہی کے عمل کو فروغ ملے گا، آمدن میں اضافہ ہو گااور آپریشنل لاگت بھی کم ہوگی۔ ای پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم کے ویب پورٹل پر آکشن مشتہر ہونے کے بعد تمام تفصیلات اور الرٹس ایک خود کار طریقے سے رجسٹرڈ صارفین کو بھیج دی جائیں گی ۔

نیلامی میں شرکت کیلئے صوبہ بھر سے صارفین کو ایک محفوظ سسٹم کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ اس موقع پر محکمہ بلدیات کے پہلے سے متعارف ای بڈنگ اور ای آکشن سسٹم کے تحت حاصل ہونے والی بچت کے حوالے سے بھی بریفینگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ای بڈنگ سسٹم کے تحت مالی سال 2017-18 کے دوران ترقیاتی سکیموں میں 4928.5 ملین روپے کی بچت ہوئی ۔ اسی طرح 2018-19 کے دوران 5034.1 ملین روپے جبکہ مالی سال 2019-20 کے دوران 1976.1 ملین روپے کی بچت کی گئی ۔ ای آکشن سسٹم کے تحت آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ پایا گیا ۔ مالی سال 2017-18 کے دوران ٹیکسیشن کنٹریکٹس کی مد میں آمدن 336 ملین روپے تھی ، جو 2018-19 میں 75.89 ملین روپے اضافے کے ساتھ 591 ملین روپے تک پہنچ گئی ۔ اسی طرح مالی سال2019-20 کے دوران بھی 795 ملین روپے کی بڈز موصول ہوئی ہیں، جو سابقہ مالی سال کے مقابلے میں 34.51 فیصد اضافی ہیں۔
<><><><><><><>

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36972

چترال کے دواضلاع میں کورونا وائرس کی پھیلاو میں تیزی، کل تعداد 189ہوگئی۔۔محکمہ ہیلتھ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے دونوں اضلاع میں کورونا وائرس کے پھیلاو میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ لوئر اوراپرچترال میں مذید پازیٹیوکیسز سامنے آئے ہیں۔ ہیلتھ ذرائع نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ اپر چترال میں کورونا پازیٹیو کیسز کی تعداد 72ہوگئی ہے جن میں سے 27افرادصحت یاب ہوکر فارع ہوچکے ہیں اور 45افراد فلحال آئسولیشن میں ہیں جبکہ 46افراد کے ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔ اپرچترال میں ابتک 543مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا۔جن میں 422کیسز نیگیٹو رپورٹ ہوئے۔ اورابتک مرنے والوں کی تعداد صفرہے۔

اسی طرح لوئر چترال میں ابتک ٹوٹل پازیٹیو کیسز کی تعداد 117ہوگئی ہے، جن میں 54افراد صحت یاب ہوکر فارع ہوگئے ہیں اور60افراد آئسولیشن میں ہیں۔ اپرچترال میں کل1045مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے852نیگیٹو رپورٹ ہوئے۔ جبکہ 72افراد کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔ اورلوئرچترال کی ریکارڈ کے مطابق کورونا کی وجہ سے صرف ایک شخص کا انتقال ہوگیا ہے۔ دریں اثنا ہیلتھ حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اختیاطی تدابیر نظرانداز کردیا ہے جس کیوجہ سے پازیٹیو کیسز میں روزبہ روز اضافہ ہوتا جارہاہے جوکہ تشویشناک ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس میں مذید اضافے کا خدشہ ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ انتہائی ضروری کام کے سوا گھروں سے باہر نہ نکلیں اورگھرسے نکلتے وقت ایس او پیز کا ضرور خیال رکھیں۔ ماسک اوردستانے پہنیں واپسی پردستانوں کو گھروں سے باہر ہی تلف کریں اورہاتھوں کو کم از کم بیس سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔

acs upper chitral visit corona smart lockdown places1

دریں اثنا خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سیلم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر 46 فیصد ہو گئی ہے۔ صوبے میں اب تک کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہیں۔ گزشتہ روز 1712 کورونا مریض صحت یاب ہوئے جبکہ اس سے ایک دن پہلے 2516 افراد کو صحت یاب قرار دیا گیا۔ محکمہ صحت کورونا مریضوں کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز پر من وعن عمل درآمد کر رہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں اب تک 23887 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ایکٹیو مریضو ں کی تعداد 11921 ہے۔ اب تک 869 افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہو چکے ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 11097 ہے جو کہ 46 فیصد بنتی ہے۔ کورونا مریضوں کی صحت یابی کی شرح کے حساب سے خیبرپختونخوا اس وقت سندھ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ وزیر صحت نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے 2 پولی میریز چین ریکشن مشینیں محکمہ صحت کو دی گئی ہیں جو کہ کورونا ٹیسٹنگ کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں قائم ہونے والی نئی لیبارٹریوں کو دیں گے جس سے ہماری کورونا تشخیصی ٹیسٹوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ تیمور جھگڑا نے بتایا کہ کوہاٹ اور تیمرگرہ میں دو نئی لیبارٹریاں قائم ہو چکی ہیں جو کہ جلد کام شروع کر دیں گی۔ وزیر صحت نے کہا کہ اس وقت صوبے میں یومیہ اوسطاً 3500 ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ کورونا تشخیصی ٹیسٹوں کی یومیہ تعداد بہت جلد 5 ہزار سے زائد ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹوں کے لیے نجی شعبے کی لیبارٹریاں بھی محکمہ صحت کے ساتھ آن بورڈ ہیں۔

Health Minister Health kp jhagra
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36970

ڈپٹی کمشنراپر چترال کے زیرصدارت نرخنامہ اورکورونا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کے حوالے اجلاس

اپرچترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور نرخنامے کی دکانوں میں آویزاں کرنے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں UT-ACS, صدر و سیکرٹری بازار یونین بونی بازار نے شرکت کیں۔ میٹنگ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو اشیاء خوردنوش میں کمی کی صورت میں عام عوام تک پہنچانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ غذائی اجناس کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو روکنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اسسٹنٹ کمشنرز اپر چترال کے ساتھ انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں اور ان کو روانہ کی بنیاد پر بازار چیکنگ کرنے اور ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کئے۔ ڈی،سی اپر چترال نے صدر و سیکرٹری بازار یونین بونی بازار کو اس حوالے سے خصوصی تعاون کرنے اور دکانداروں کی طرف سے اشیاء خوردونوش کے نرخنامے اپنے دکانوں میں آویزاں کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ صدر و سیکرٹری بازار یونین بونی بازار نے آپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

dc upper chitral meeting2

دریں اثنا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ اور اس پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں UT-ACS سلیم اللہ ایوبی، ریاض احمد ، محمد ظاہر شاہ سپرنٹینڈنٹ ڈی،سی آفس بونی اور ٹرانسپورٹ یونین کے صدر و سیکرٹری نے شرکت کیں۔ کورونا وائرس کے بے تحاشہ پھیلاؤ اور بڑے پیمانے پر ان کے نقصان دہ اثرات کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔ میٹنگ میں یہ بتایا گیا کہ یہ سب کچھ عوام الناس کی کوتاہی، غفلت اور اس وباء کو مزاق سمجھ کر نظر انداز کرنے کی وجہ سے روز بروز لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ہمیں ان کی تدارک کے لئے کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ سب کچھ صرف اور صرف احتیاط اور خود کو محدود کرنے سے ہی ممکن ہے۔ ڈی،سی،اپر چترال نے صدر و سیکرٹری ٹرانسپورٹ یونین کو ہدایت کی کہ تمام ٹرانسپورٹرز و مسافر حضرات کو ماسک، گلوز اور سنیٹائزر کا استعمال یقینی بنانے کی طرف راغب کریں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

dc upper chitral meeting1۱ 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
36964

چترال اکنامک ڈویلپمنٹ فورم کا پہلا اجلاس، کمشنر ملاکنڈ کی بطور مہمان خصوصی شرکت

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہاہے کہ چترال میں جنگلات کی کٹائی کوروک کرہی ہم گلیشئرکی جھیلوں کو پھٹنے اور تباہی مچانے سے روک سکتے ہیں جس کیلئے انتظامیہ کو انتہائی سخت قدم لینا پڑرہا ہے ۔ اوریہ ایک خوفناک حقیقت ہے کہ چترال اس سلسلے میں نہایت حساس ہے جہاں سینکڑوں گلیشیائی جھیلیں موجود ہیں ۔ جمعرات کے روز چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام چترال کے اکنامک ڈویلپمنٹ فورم کے پہلے اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال میں چانسہ مشینوں کی استعمال پر دفعہ 144نافذکیاجائیگاتاکہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو روکا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی پر سخت کاروائی کی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دنوں کالام سوات کے واقعے کی انکوائری کرتے ہوئے محکمہ فارسٹ کے 25اہلکاروں کومعطل کردیاہے۔ اور جنگلات کی کٹائی میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ جنگلات کی تباہی اور کٹائی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کی تشویشناک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگلات کا تحفظ بہت اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ جنگلات زندگی کی علامت ہیں، جن کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اس اہم ترین قومی اثاثے کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انکے خلاف قرار واقعی کارروائی ہوگی۔


انہوں نے کہاکہ کالاش قبیلے کی فوتگی میں 40سے 50بکرے ذبح کئے جاتے ہیں جوکہ ایک غریب خاندان کے لئے بہت مشکل ہے اس لیے ہم نے اس قبیلے کیلئے انڈومنٹ فنڈ کا بندوست کیا ہے۔ جس سے فوتگی کی صورت میں ہر خاندان کی مدد کی جائے گی۔اور بہت جلد انڈومنٹ فنڈ کے تحت کالاش لوگوں کو پانچ کروڑ روپے ملیں گے۔اور87لاکھ روپے کاچیک کالاش قبیلے کے قبرستان کے لئے زمین مالکان میں تقسیم کیاگیاجوان کی دیرینہ مطالبہ تھا۔


کمشنر نے مذید بتایا کہ چترال گرم چشمہ اورچترال شندورروڈ کو فیڈرلائز کرکے این ایچ اے کوحوالہ کردیاگیا اور موجودہ پی ایس ڈی پی میں ان کیلئے فنڈ ز بھی مختص کئے گئے ہیں جس پرعنقریب کام شروع کیاجائے گا۔


اسی طرح چترال بمبوریت روڈ کوبھی وفاقی حکومت ساڑھے چار آرب روپے کی خطیر رقم سے تعمیرکرکے صوبائی حکومت کوحوالہ کریگی جس کی بھی کاغذی کارروائی آخری مرحلے پرہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ سلیم اور ارندور میں پاک افغان بارڈر تجارت کے لئے چندمہینوں کے اندرکھو ل دی جائے گی۔ دونوں سائڈ کے عوام ان بارڈرز کو کھولنے پر خوش ہے جبکہ اس سے دونوں خطوں کے عوام کو اس فیصلے سے بہت زیادہ مالی فوائد حاصل ہونگے۔ ان بارڈرز کے کھلنے سے جو تجارتی مواقع پیدا ہونگے اس سے فائدہ اْٹھانے کے لئے ملک کے دیگر تجارتی برادری بالخصوص چیمبرز کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔


کمشنر ملاکنڈنے کہاکہ چترال کے پولوایسوسی ایشن کے لئے بھی انڈومنٹ فنڈ قائم کرکے اس کوبھی ایک بااختیارایسوسی ایشن بنایاجائے گا۔ تاکہ اس ثقافتی کھیل کی مذید ترقی کے ساتھ چترال میں گھوڑے پالنے والوں کی بھی مددکی جائے گی۔کمشنر ملاکنڈنے چترال چیمبراف کامرس اوراس کی سر پرست اعلیٰ سرتاج احمدخان کی کاؤشوں کوسراہا۔


اس سے قبل چترال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخوا کے کوارڈنیٹر سرتاج احمد خان نے خطاب کرتے کہاکہ چترال پانی،جنگلات اور معدنیات کے خزانوں سے مالا مال ہے جبکہ کلچر اورسپورٹس سمیت اس کے مختلف فیسٹولز آمدنی کے وہ ذرائع ہیں کہ اس شعبے سے وابستہ افراد کو تربیت فراہم کرکے خاطر خواہ آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔چترال کے مرداورخواتین میں ہرقسم کے ٹیلنٹ موجودہے یہاں کوالٹی ایجوکیشن نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کاسامناہے اوچترال میں سیاحت کا فروغ مقامی لوگوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

سرتاج احمد خان نے بتایا کہ چترال پاکستان کو 27فیصد پانی مہیا کرتا ہے۔ یہاں پر 527گلیشئرز ہیں جنکی حفاظت صرف جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے مشروط ہے۔ انھوں نے کہاکہ چترال کے گیس پلانٹ کی تنصیب اخری مراحل میں ہیں انکی فوری تنصیب اور گولین گول سے رائیلٹی کی مد میں مفت بجلی صارفین کو مہیاکرکے ہی جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو روکا جاسکتا ہے۔

سرتاج احمد خان نے چترال کے قومی بینک کیلئے بلڈنگ، چترال میں انٹرنیٹ کی بہتر سہولت اورچترال میں ٹیلی نار سروس کو بہترکرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انھوں نے چترال کی ثقافتی کھیل پولو کو بطور پی ایس ایل متعارف کرانے اور چترال شہر کیلئے ڈرینیج اورسوریچ سسٹم کو جدید تقاضوں کے مطابق کرنے کے ساتھ چترال کیلئے کاغان کی طرح الگ ٹورزم اتھارٹی بنانے اورچانسہ مشینوں کے استعمال پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا۔ انھوں نے کویڈ 19کے دوران ہوٹل انڈسٹر ی کے نقصانات کا ازالہ کرنے اورریسٹورانٹ ودیگر کو بلوں کی دائیگی کے ساتھ کورونا وائرس کے دنوں خصوصی ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کیلئے کم ازکم ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے،چترال یونیورسٹی کی حالت زار کو بہتر بنانے اور چترال میں ریت و بجری پر عائد ٹیکس کو ختم کرنے کابھی مطالبہ کیا۔ اس سے قبل ڈاکٹر نذیر احمد نے چیمبر کے بارے میں شرکاء کو مکمل بریفنگ دی۔


اس موقع پرسابق ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال حیات شاہ،اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہزاد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنریوٹی نویداحمد،انیس الرحمن،فواداحمد،مختلف محکمہ جات اوراین جی اوز کے سربرہاں اورتجاریونین چترال کے صدراورمختلف مکتبہ فکرکے لوگ کثیرتعدادمیں موجودتھے۔ اس موقع پرچترال چیمبرآف کامرس کی طرف سے مہمانوں کوچترال کی روایاتی تحفے چترال ٹوپی اورشیلڈپیش کئے گئے۔

chitral chamber of commerce meeting 5
chitral chamber of commerce meeting 1
chitral chamber of commerce meeting 3
commissioner malakand chitral chamber speech 1
commissioner malakand chitral chamber speech 2
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36937

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کی تقریب حلف برداری، کمشنر ملاکنڈ نے حلف لیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلعی بارایسوسی ایشن چترال کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری بارروم چترال کے ہال میں منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈڈویژن ریاض خان محسود نے نومنتخب عہدے داروں ضلعی صدر نیازاے نیازی ایڈوکیٹ اوراُس کے کابینہ سے حلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ وکلاء ملک میں ریڑھ کی ہڈی ی حیثیت رکھتے ہیں اور عوام کی عدلیہ سے کافی امیدیں وابستہ ہیں لہذ وکلاء کے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ چترال سے دلی محبت وہمدردی ہے ہرفورم میں یہاں کے انتہائی خستہ حال سڑکوں اوردیگرمسائل کواجاگرکرتاہوں۔عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے وکلاء برادری حکومت کے ساتھ دیں۔ جب معاشرے میں ظلم و ناانصافی ختم ہوگی تو معاشرے میں ہر شعبہ میرٹ کی خود بخود پاسداری کرے گا۔انہوں نے ریکارڈ روم کومحفوظ جگہ شفٹ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ڈسٹرکٹ بارچترال کوایک ماڈل باربنانے کابھی اعلان کیا۔
کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ انکی کوششوں سے وزیر اعلی نے کالاش کمیونٹی کیلئے انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ بہت جلد کالاش کمیونٹی کیلئے پانچ کروڑ روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کیاجائیگا۔ جس کی منافع کو کالاش کمیونٹی کی فوتگی کے موقع پر خرچ کیا جائیگا۔ کمشنر نے سابق صدر بار مرحوم غلام حضرت انقلابی کی فیملی کو این ڈی ایم اے سے خصوصی پیکچ دلوانے کی کوشش کا بھی اعادہ کیا۔

اس سے قبل بار کے نومنتخب صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال بار کے ڈھائی سو سے زیادہ ممبران ہیں مگر بار روم کی بلڈنگ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہونے کی وجہ سے وکلاء انتہائی مصائب کا شکار ہیں۔ انھوں نے بار کے سابق صدر غلام حضرت انقلابی مرحوم کیلئے این ڈی ایم اے سے خصوصی پیکیج دلوانے کا مطالبہ کیا۔ نومنتخب صدرنے بارایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے اورچترال کے قدیم ریکارڈ کسی محفوظ جگہ شفٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
تقریب سے سینئر قانون دان اورصوبائی بار کونسل کے ممبر عبد الولی خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ چترال کی ہر خوشی اورغمی میں شریک رہا ہے۔ انھوں نے کمشنر سے چترال کی معروف تعلیمی ادارہ دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کی مخدوش حالت اورادارے کو بچانے کابھی مطالبہ کیا۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال حیات شاہ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان، چیمبرآف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہزاد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز(یوٹی)نویداحمد،انیس الرحمن،فواداحمد،سینئرپبلک پروسیکیوٹرایاززریں،ممتازقانون دان عبدالی خان،صاحب نادراوردیگرموجودتھے۔حلف برداری کے بعدچترال کی روایت کے مطابق مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈریاض خان محسود کوچترال ٹوپی پیش کیاگیا۔

district bar chitral oath taking cermoney commissioner malakand chief guest 2
district bar chitral oath taking cermoney commissioner malakand chief guest 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36931

شوگرام میں ایک اور بچی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)شوگرام اپر چترال میں ایک اور جوان سال بچی نے دریا چترال میں چھلانگ لگاکر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسماۃ حلیمہ دخترعزیز الرحمن عمر تقریبا 20سال نامعلوم وجوہات کی بنا پرگزشتہ دن خود کو دریا برد کردیا ہے۔ لاش کی تالاش جاری ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36926

احساس پروگرام کے تحت نیا سروے کرنے کیلئے ورک پلان تیار کرنے کا فیصلہ ۔۔۔وزیراعلٰی


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کی ملاقات۔
شمالی اور جنوبی وزیرستان کی زیادہ سے زیادہ آبادی کو احساس پروگرام میں شامل کرنے کے لئے نیا سروے کرنے پر اتفاق۔


پشاور میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے لنگر خانے کا افتتاح۔
مستحق لوگوں اور مسافروں کی سہولت کے لئے صوبے میں مزیدلنگر خانے بھی قائم کئے جائیں گے۔ محمود خان


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بدھ کے روز اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور صوبے میں کورونا وباءکی وجہ سے متاثر ہونے والے مستحق افراد کو نقد امدادی رقوم کی تقسیم کے علاوہ مسافروں اور دیگر مستحق افراد کو مفت خوراک کی فراہمی کے لنگر خانوں کے انتظام و انصرام سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں احساس پروگرام کے تحت مالی امداد کے لئے زیادہ سے زیادہ مستحق آبادی کو پروگرا م میں شامل کرنے کے لئے نیا سروے کرنے میں اتفاق کرتے ہوئے اس سلسلے میں جلد ہی ورک پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کورونا کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے صوبے کے متاثرہ مستحق خاندانوں کو احساس پروگرام کے تحت ریلیف پیکج کی مد میں نقد رقوم کی تقسیم کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں اس ریلیف پیکج کی تقسیم انتہائی شفاف اور منظم انداز میں ہوئی ہے اور صرف مطلوبہ معیار پر پورا اُترنے والے مستحق خاندان ہی اس پیکج سے مستفید ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور اس کی پوری ٹیم نے کورونا ریلیف پیکج کی تقسیم کے عمل کو کامیاب بنانے کے لئے جس انداز میں کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، اس کی ٹیم اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کے کردار کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے صوبے میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو کامیاب بنانے میں صوبائی حکومت کے تعاون اور اشتراک کار کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے تعاون اور اشتراک کار کی اُمید رکھتی ہیں۔


دریں اثناءوزیراعلیٰ نے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے ہمراہ پشاور میں سیلانی لنگر خانے کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے صوبے میں مسافروں سمیت دیگر مستحق افراد کو مفت خوراک کی فراہمی کے لئے لنگر خانوں کے قیام کو وزیراعظم پاکستان کا ایک غریب پرور اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وباءکیوجہ سے صوبے میں لنگر خانوں کے معاملات سست روی کا شکار ہو گئے لیکن چونکہ ہم نے اس وبا ءکے ساتھ رہنا ہے۔ اس لئے لنگر خانوں کو اب مزید فعال بنایا جائیگا۔ صوبے میں اس وقت گیارہ لنگر خانے قائم ہیں اور مزید لنگر خانے بھی قائم کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا۔


بعد ازاں وزیراعلیٰ محمود خان اور معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سٹی نمبر 1 میں قائم احساس کیش ڈیلیوری پوائنٹ کا بھی دورہ کیااور وہاں پر کیش کی تقسیم کار کے کاموں کا جائزہ لیا۔

پشاور انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی ) کی نو تعمیر شدہ عمارت کو فی الوقت کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے استعمال میں لانے کا فیصلہ


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )  پشاور انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی ) کی نو تعمیر شدہ عمارت کو فی الوقت کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیاہے اور مذکورہ ہسپتال کوفور ی طور پر فعال بنانے کیلئے محکمہ صحت کو درکار طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پی آئی سی کو کورونا مریضوں کیلئے فوری طور پر فعال بنانے کیلئے واک ان انٹرویو کے ذریعے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی بھرتی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔اسی طرح محکمہ مواصلات ، پی ٹی سی ایل اور پیسکو کو بھی فوری طور پر عمارت میں یوٹیلیٹی کنکشنز کو بروقت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا ، وزیرمحنت شوکت یوسفزئی ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز،ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود،انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاﷲعباسی متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس کو کورونا کی تازہ ترین صورتحال ، سمارٹ لاک ڈاﺅن پر عمل درآمد ، کورونا کے مریضوں کیلئے سرکاری ہسپتالوں کی استعداد کار کو بڑھانے کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت اور دیگر مختلف اُمور پر تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کو مزید موثر بنانے اور بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کو مناسب اقدامات اُٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مارکیٹوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ تاجر تنظیموں کے ساتھ بات چیت کی جائے جس کے بعد جن مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہو اُن کو فوری طور پر بند کر دیا جائے ۔ اجلاس میں آنے والی عید الضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر قابل عمل حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اوراس مقصد کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ عید قربان کیلئے جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے جگہ جگہ مویشی منڈیوں کی بجائے مخصوص ایس او پیز کے تحت منتخب مقامات پر ہی مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ 31 مئی 2020 کو صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز کی تعداد 121 تھی جس میں 24 جون تک مزید49 بیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 31 جولائی تک آئی سی یو بیڈز کی تعداد 330 تک بڑھا دی جائے گی ۔آئی سی یو بیڈز کی یو ٹیلائزیشن کی شرح 66 فیصد ہے ۔ اسی طرح ایچ ڈی یو بیڈز کی استعداد 490 سے بڑھا کر696 کر دی گئی ہے ۔ 31 جولائی تک ایچ ڈی یو بیڈز کی مجموعی استعداد 1644 تک لے جانے کا پروگرام ہے ۔ صوبے میں دستیاب ایچ ڈی یو بیڈز کی یوٹیلائزیشن کی شرح 50 فیصد ہے۔

صوبے کے تدریسی ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ لیبارٹریز کو ہفتہ بھر چوبیس گھنٹے چلانے کی ہدایت بھی کی جا چکی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر مرکزی کنٹرول روم کو دیگر تمام ہسپتالوں سے مربوط کرنے اور ہسپتالوں کے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مختلف ہسپتالوں میں مختص آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز کا بروقت اور بہتر استعمال ممکن ہو سکے ۔ اس اقدام سے کسی ایک ہسپتال پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور مریضوں کو تکلیف بھی نہیں ہو گی ۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاو ن سے آئندہ ماہ جولائی کے اختتام تک صوبے کے تین ہسپتالوں پشاور انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی، ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال رجڑ چارسدہ ، ویمن اینڈ چلڈرن بلاک ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں 450 اضافیبیڈز کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی ۔جولائی کے وسط تک پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 40 آئی سی یو بیڈز، 110 ایچ ڈی یو بیڈز اور 100 آئسولیشن بیڈز قائم کئے جائیں گے ۔ پشاور کے دو تدریسی ہسپتالوں ایل آر ایچ اور کے ٹی ایچ کورونا کے مریضوں کیلئے کافی بیڈز دستیاب ہیں۔ صوبے میں کورونا ٹیسٹنگ کی مجموعی استعداد ساڑھے تین ہزار یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے ، سندھ کے بعد فی ملین آباد ی کے مقابل سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹنگ کی جارہی ہے ۔

وزیراعلیٰ کی پولیس کی طرف سے شہری پر تشدد اور اُس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے واقعے کا سختی سے نوٹس

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پولیس کی طرف سے شہری پر تشدد اور اُس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کو اپنے دفتر طلب کر کے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل اور گرفتار کرکے اُن کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پی کو واقعے کی صاف شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور انسانیت اور انسانیت کی تذلیل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی اور متاثرہ شہری کے ساتھ پورا انصاف کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پولیس کا کام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ،کسی کو بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، مجرم کو سزا دینا عدالت کا کام ہے پولیس کا نہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا پولیس ایک مثالی پولیس ہے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے خیبر پختونخوا پولیس نے قربانیوں کی ایک داستان رقم کی ہے لیکن کچھ عناصر ایسی حرکتوں سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں ایسے عناصر کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہو گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کی ملاقات

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ محمود خان اور شہرام ترکئی کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اُن کی کسی کے ساتھ ذاتی رنجش اور لڑائی نہیں ہے ،وہ بحیثیت ٹیم لیڈر حکومت اور پارٹی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور اس طرح تمام ٹیم ممبران سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ پارٹی کے ایجنڈے کی تکمیل اور حکومتی اصلاحات کی کامیابی کیلئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں ۔اس راستے میں جو بھی رکاوٹ بنے گا وہ پارٹی کا وفادار اور مخلص کارکن نہیں ہو سکتااور جو اس ایجنڈے کی تکمیل کیلئے خلوص نیت سے کام کرے گا ہم اُس کو بھر پور عزت دیں گے ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36922

ٹیکنیکل ایوالویشن کمیٹی اپر چترال برائے CDLD پروگرام کا اجلاس، ،۳۲اسکیموں کی منطوری دیدی گئی

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ٹیکنیکل ایوالویشن کمیٹی اپر چترال برائے سی،ڈی،ایل،ڈی پروگرام کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت بدھ کے دن محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اجلاس میں AAC موڑکہو/تورکہو کے علاوہ ایگزیکٹو انجنیئر سی،اینڈ،ڈبلیو ڈویژن اپر چترال، UT-ACs، DFC اپر چترال ٹی،ایم،اوز مستوج/موڑکہو/ تورکہو AD لوکل گورنمنٹ چترال، پروگرام افیسر سی،ڈی،ایل ڈی پروگرام اپر چترال اور متعلقہ انجنیئرز نے شرکت کیں۔

اس اجلاس کو بلانے کا مقصد سی،ڈی،ایل،ڈی پروگرام کے تحت اپر چترال کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے مختص شدہ فنڈز کا اندازہ لگانا اور تجویز کردہ اسکیموں کو recommendکرنا تھا۔ تمام تجویز شدہ اسکیموں کو ایک ایک کرکے زیر بحث لائے گئے اور کل 26میں سے23 اسکیموں کو مناسب اور مفاد عامہ سمجھ کر recommendکر لیا گیااور 3 اسکیموں کی recommendations دوبارہ جانچ پڑتال کے بعد دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

باقی ماندہ اسکیموں کی دوبارہ جانچ پڑتال کے لئے ٹیکنیکل ایکسپرٹ انجنیئرہدایت اللہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ چند دنوں کے اندر ان باقی ماندہ اسکیموں کا دوبارہ جائزہ لیکر اس کی فزیبلیٹی چیک کرکے رپورٹ کرےگا اور اس کے بعد اس کی باقاعدہ recommendations دی جائے گی۔ اے،ڈی،سی اپر چترال نے متعلقہ سوشل موبلائزرز اور انجنئیرز کو ہدایت کی کہ ان تمام اسکیموں کی ایگزیکیوشن کے وقت کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کی بروقت تکمیل کے حوالے سے معیار، پالیسی اور ڈیزائن کے معاملے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائےگا۔

adc upper chitral meeting on cdld projects2 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
36917

نیچھاغ اویر کے دوہرے قتل میں ملوث مجرمان کو جلدانصاف کے کٹہرے پرلایا جائے۔۔نیاز اے نیازی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) انسانی حقوق فاونڈیشن چترال کے چیئرمین اوربارایسوسی ایشن چترال کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نیچھاغ لوٹ اویر کے دوہرے قتل کے مقدمے میں ملوث مجرموں کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی اسطرح کے واقعات کو خودکشی کا رنگ دیکر مجرموں کو بچایا جاچکا ہے۔ لہذا اس دفعہ دوبارہ وہی کہانی نہ دہرائی جائے۔انھوں نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک دہائی سے خودکشی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اواز اُٹھاتا رہا ہے اوران دس سالوں کے اندر تقریبا دو سو خودکشی کے واقعات کو اکھٹا کیا اوراس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ان میں سے نصف سے زائد کو غیرت کے نام پر قتل کرکے خودکشی کا رنگ دیا گیا۔ نیازی نے کہا کہ نیچھاغ اویرکے دوہرے قتل میں بھی مقامی پولیس کی تفتیش بھی انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ جبکہ مقتولین کے رشتہ دار بھی اصل حقائق سامنے لانے سے گریزان ہیں۔ بار کے صدر نے چیف جسٹس آف پشاور ہائی کورٹ سے اس واقعے کا سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہوئے مقامی پولیس سے سائنسی خطوط پر کیس کی تفتیش کرکے مجرمان کو انصاف کے کٹھرے پر لانے کامطالبہ کیا ہے۔


یادرہے کہ گزشتہ دنوں نیچھاغ اویر کے مقام پر جھاڑیوں میں پولیس کو دو لاشیں ملی ہیں۔ جوایک نوجوان لڑکا اورایک لڑکی کی ہے۔ لاش کے ساتھ ایک عدد بندوق اورایک پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔ جبکہ مقتولیں کے جسم پر زخموں کی نشان بھی ہیں۔ پولیس دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کردی ہے۔ اور تفتیش جاری ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق بعض عمائدین کی طرف سے اس واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کیلئے کوشش کی جارہی ہے جبکہ عوامی رائے کے مطابق واقعہ خودکشی نہیں بلکہ غیرت کے نام پر قتل ہے۔تاہم مقامی پولیس دونوں پہلوں پرجدید خطوط پر تفتیش کررہی ہے۔لہذا فلحال یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا غیرت کے نام پر قتل۔

nichagh oveer murdered
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
36914

کالاش نہایت قدیم تہذیب کے حامل اور پوری دنیا میں منفرد ثقافت کے پیروکار ہیں…کمشنرملاکنڈ

چترال ( محکم الدین) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے ۔ کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے ۔ اس لئے جہاں بھی اقلیتی برادری کی بات ہوتی ہے، میں سب سے پہلے کالاش قبیلے کا ذکر کرتا ہوں ۔ کیوں کہ کالاش نہایت قدیم تہذیب کے حامل اور پوری دنیا میں منفرد ثقافت کے پیروکار ہیں ۔ اور صدیوں سے اس قبیلے نے اپنی تہذیب کو سینے سے لگائے رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالاش ویلی رمبور میں کالاش قبرستان کی حوالگی اور چیک تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان کے علاوہ علاقائی عمائدین موجود تھے ۔ انہوں نے کہا۔ پاکستان میں اکثریت سے زیادہ اقلیتوں کا خیال رکھا جاتا  ہے ،  خصوصی طور پر کالاش اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے ویلیز کے لوگوں کو خوشخبری سنائی ۔ کہ چترال سے بمبوریت کے لیے اسلام آباد جیسا روڈ تعمیر کیا جائے گا ،  تاکہ عوام کے آمدورفت کے مسائل حل ہوں ۔ اور سیاحوں کی آمدسے لوگوں کو گھر کی دہلیز پر روزگارکے مواقع مل سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔کہ ہم نے پانچ جگہوں پر کالاش کمیونٹی کے لئے زمین محتض کی ہے وہ آپ کو حوالہ کیا جائے گا ۔  جہاں آپ اپنی  عبادت اور مذہبی تہوار ادا کرینگے۔  ہم آپ کے مذہب کو چھیڑنا نہیں چاہتے ۔  بلکہ آپ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہ کالاش لوگ فوتگی میں اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کرتے ہیں  اور پھر مشکلات سے دوچار ہو جاتے ہیں ۔اس  لیے ہم نے قبیلے کیلئے انڈومنٹ فنڈ کا بندوست کیا ہے۔ جس سے  فوتگی  کی صورت میں ہر خاندان کی مدد کی جائے گی۔اور بہت جلد انڈومنٹ فنڈ کے تحت کالاش لوگوں کو پانچ کروڑ روپے ملیں گے ، انہوں نے کہا۔  اس سلسلے میں  کالاش نوجوان نور شاہدین نے مجھ سے ہمیشہ رابطہ رکھا۔جس کیلئے کمیونٹی کو ان  کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔ درین اثنا کالاش کمیونٹی کے لئے قبرستان اور تہوار منانے کیلئے نئی آراضی کی خریداری کے چیک بھی تقسیم کئے گئے ۔ جس کے تحت کراکاڑ بمبوریت قبرستان کیلئے ساڑھے تینتالیس لاکھ ، برون قبرستان کیلئے سولہ لاکھ سینتالیس ہزار ، فیسٹول پلیس بھٹیٹ رمبور کیلئے سینتالیس لاکھ چھبیس ہزار اور فیسٹول پلیس بڑ انکورو  رمبورکیلئے پینتالیس لاکھ چھیالیس ہزار روپے کے چیک زمین مالکان کو دیے گئے ۔ قبل ازین کمشنر ملاکنڈ نے رمبور میں فیسٹول کے زمین کا افتتاح کیا ۔ جس پر کالاش کمیونٹی کےعمائدین نے انہیں کالاش روایتی ہار اور چپان پہنائے ۔

commissioner malakand riaz mehsud kalash valley chitral visit 2
commissioner malakand riaz mehsud kalash valley chitral visit 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36897

بونی گول قاسماندہ روڈ اور پُل کی منظوری دیدی گئی، نوٹیفکیشن جاری

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ ) پیر کے دن اپر چترال کی ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے ڈی سی اپر چترال شاہ مسعود  اور  ایکسن سی این ڈبلو کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بونی گول قاسماندہ روڈ  اور بونی گول پُل کی تعمیر کی منظوری دے دی جس پر  باضطہ کام جلد شروغ کیا جائے گا۔

  تحصیلد ار مستوج  ربنواز  خان  اور  ایس ڈیو نے پورے پروجیکٹ کا معائنہ کیا  اور  پروجیکٹ پہ کام جلد شروغ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ پروجیکٹ  تین مرحلوں پر  مشتمل  ہو گا۔ پہلا  مرحلہ شماشیلی سے لیکر لوٹ دور تک محیط ہوگا‘  دوسرا    مرحلہ  خورانڈوک لوٹ دور سے لیکر سنگلاندہ  اور قاسماندہ کے آخری  گھرانے تک محیط ہوگا‘ جس میں ایک لنک روڈ کے ذریعے لوٹ چھتُرقاسماندہ کو بھی مین روڈ سے منسلک کیا جائے گا‘  جبکہ تیسرے مرحلے میں بونی گول ندی پر  پُل کی سنگِ بنیاد رکھی جائے گی جس سے پراسنِک، چیاندور اور بزاندہ کے عوام  مستفید ہونگے۔

 اس  پروجیکٹ کو  عملی شکل دینے   میں  ایم پی اے ہدایت الر رحمان اور ایم این اے  عبدلا اکبر چترالی‘دونوں نے نہایت ہی اہم کردار ادا کئے ہیں۔  پروجیکٹ کی  فنڈنگ  ایم این اے  ”پاک  پی ڈبلو ڈی فنڈ“ سے مختص کی گئی تھی۔

 د ریں ا ثنا  منصوبے  کے بارے میں مقامی لوگوں کی رائے جاننے کی  غرض سے‘  پہلے ایک میٹنگ  منعقد کی گئی جس میں مقامی لوگوں نے  نہ  صرف کثیر تعداد میں شرکت کی بلکہ نئے منصوبے کو بھی بے  حد تک  سراہا۔ میٹنگ کی صدارت الواعظ فراموز خان نے سرانجام دی‘   پھر گولڈن محرکہ سوسائٹی وا  تاجر  یونین بونی بازار کے صدر محمد شفیع نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا  اور امید ظاہر کی وقت کی نزاکت کو سامنے رکھتے ہوئے پروجیکٹ پر کام  کے حوالے کوئی دریغ نہیں کیا جائے گا۔  میٹنگ کے آخر میں   چیر مین چپس وا  ڈی سی اپر چترال کے  فوکل پرسن برائے کرونا اگاہی  رحمت علی جعفر  نے مقامی لوگوں کی نمائندگی کرتے ہوئے  ایم پی اے  ہدایت رحمٰن، ایم این اے  عبدل اکبر چترالی اور ڈی سی اپر چترال شاہ مسعود  کا  خاص شکریہ ادا کیا کہ جن کی کاواشوں  سے  بالاآخر بونی گول کے لوگوں کا دیرانہ  خواب تکمیل کی طرف گامزن ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36892

یو این ڈی پی گلگت بلتستان اورچترال کے چوبیس دیہات میں ارلی وارننگ سسٹم “نصب کرے گی

غذر(کریم رانجھا) ؔ UNDPگلگت بلتستان اور چترال کے چوبیس دیہات میں ” ارلی وارننگ سسٹم “نصب کرے گی،گلیشئیر سے متاثر ہونے والے آبادیوں کو محفوظ بنانے کے لئے دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں،غذر کے دومقامات پر نظام کی تنصیب کے لئے کام جاری ہے۔پراونشل کوآرڈینیٹر یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام عبدالباسط نے بالائی اشکومن کے گاؤں برصوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ UNDPگزشتہ چند سالوں سے گلگت بلتستان اور چترال میں گلئشیرز سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے چوبیس دیہات میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے نظام کی تنصیب پر کام کررہی ہے۔اس سلسلے میں GLOF 2پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔پہلے فیز میں سات دیہات منتخب کئے گئے ہیں جن میں ضلع غذر کے گاؤں برصوات اور درکوت شامل ہیں۔اس نظام کی تنصیب کے لئے محکمہ موسمیات کے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم ان دنوں مذکورہ گلیشئیرز کا سروے کررہی ہے،رواں سال کے اختتام تک ان سات مقامات پر ارلی وارننگ سسٹم نصب کردیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مقصد کے لئے محکمہ موسمیات،جی بی ڈی ایم اے،محکمہ جنگلات سمیت دیگر سرکاری محکموں کا تعاون بھی حاصل ہے۔اس سسٹم کے ساتھ ساتھ ویدر سٹیشنز کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے،پانی کی مقدار کو ماپنے کے لئے واٹر گیجز بھی نصب کئے جائیں گے۔سیلابی کٹاؤ روکنے کے لئے محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجرکاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔اس نظام کو کامیاب بنانے کے لئے مقامی تنظیمات کو فعال بنایا جارہا ہے جس پر کام جاری ہے۔اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مقامی رضاکاروں کو ایمرجنسی ایکویپمنٹس فراہم کئے جائیں گے۔اس نظام کی تنصیب کا مقصدمقامی آبادی کو سیلاب سے پیشگی خبردار کرنا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کو ممکن بنا یا جاسکے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
36876

چترال گول نیشنل پارک کے کمیونٹی واچرز تنخواہ نہ ملنے پر ڈیوٹی چھوڑدی،جنگلی حیات کو خطرہ لاحق

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال گول نیشنل پارک کی حفاظت پر مامور کمیونٹی واچرز گزشتہ دس مہینوں سے تنخواہ نہ ہونے کی باعث ڈیوٹی چھوڑ دی ہے جس کے نتیجے میں معدومیت کے خطرے سے دوچار کشمیر مارخور اور دوسرے جنگلی حیات اور دیودار کی جنگل کو شدیدخطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چترال گول نیشنل پارک پراجیکٹ کے احتتام پر 30کے لگ بھگ کمیونٹی واچروں کے تنخواہ اور کمیونٹی کو کنزرویشن کے کام میں شامل کرنے کے لئے مطلوبہ وسائل کی فراہمی کے لئے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جس سے ملنے والی منافع کو کمیونٹی واچروں کے تنخواہوں اور کمیونٹی کنزرویشن کے کاموں پر خرچ کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ اسلام آباد میں منسٹری آف کلائمیٹ چینج کی تحویل میں اس فنڈ سے حصہ لے کرکمیونٹی واچروں کو تنخواہوں کی ادائیگی چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی ذمہ داری ہے جوکہ اس میں اب تک ناکام رہا ہے۔ چترال گول نیشنل پارک سے متاثرہ دیہات نے محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے انڈومنٹ فنڈ سے تنخواہوں کے حصول میں ناکامی اور کمیونٹی واچروں کے کام چھوڑنے پر خاموشی برتنے اور نیشنل پارک کے متاثرہ گیارہ دیہات کے عوام کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر عملدرامد نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیس سال قبل نیشنل پارک کے قیام کے وقت مارخوروں کی آبادی دوسو سے کم رہنے سے یہ معدومیت کے خطرے سے دوچار تھی لیکن اب کمیونٹی کی تعاون کی وجہ سے یہ تعداد چار ہزار سے متجاوز ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ کئی مہینوں سے بار بار چیف کنزرویٹر کے نوٹس میں لانے کے باوجود مسئلے کا برقرار رہنا اور نیشنل پارک کی حالت خراب ہونا پی ٹی آئی حکومت کی اس دعوے کی نفی ہے کہ اس دور میں جنگلی حیات اور ماحولیات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

chitral gol national park2
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36870

اپرچترال میں کورونا وائرس سے مذید تین اورافراد مثاثر،متاثرہ گھروں کے مکینوں کی نقل وحمل پابندی عائد

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال میں مذید تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ہیلتھ زرائع کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہو نے انڈر ٹرینی ACs ریاض احمد ، سلیم اللہ ایوبی، نادر نظر بیگ، شگفتہ سرور نے کورونا سے متاثرہ افراد کے گھر جاکر ان کے اہلخانہ سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی اور کورانا وائرس سے مذید متاثر ہونے سے سے متعلق صوبائی حکومت کے احکامات ان تک پہنچائے۔ ان لوگوں کو اپنے گھروں میں Isolate ہونے اور اس موذی مرض کو مذید پھیلنے کے خطرات کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ متاثرہ گھروں کے متصل جتنے بھی گھر موجود ہیں ان سب کو تاحکم ثانی کسی بھی نقل و حمل اور نشست برخواست کے لئے Smart lockdown کے تحت بند کردی گئی۔ ان علاقوں میں چترال پولیس کے اہلکاروں کی ڈیوٹی لگادی جائے گی تاکہ کوئی بھی شخص غیر ضروری نقل و حمل سے اجتناب کرے اور علاقے کو مذید متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔ تمام لوگوں کو سختی سے سمجھایا گیا کہ ان کی معمولی سی کوتاہی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ لہذا اپنے اور اپنے پیاروں کے زندگی کو بچانے کی خاطرعارضی تکلیفی کو برداشت کرنا ہوگا۔ احتیاط بہترین علاج ہے لہذا اپنے گھر میں رہو اور محفوظ رہو۔

acs upper chitral visit corona smart lockdown places2 1
acs upper chitral visit corona smart lockdown places4
acs upper chitral visit corona smart lockdown places1

دریں اثنا صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہSOPs پر عملدرآمد کا سلسلہ حسب دستور جاری۔۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ (UT-ACs) ریاض احمد، نادر نظر اور سلیم اللہ ایوبی کےساتھ اپر چترال کے مختلف دکانوں، میڈیکل سٹورزاور پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اشیاء خوردنوش کی نرخنامے کے ساتھ ساتھ زائدالمیعاد اشیاء بھی چیک کئے۔ دوران انسپکشن انہوں نے ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے سے متعلق تمام دکانداروں کو سختی کے ساتھ ہدایات کیں کہ بے غیر ماسک پہنے کسی شخص کو سودا سلف دینے سے گریز کریں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

adc upper chitral bazar checking2 1
adc upper chitral bazar checking 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36851

ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کی واحد ڈیالیسز مشین خراب، گردے کے مریض مصائب کا شکار

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال چترال میں ڈیالیسز مشین گزشتہ سال اگست سے خراب ہونے کی بنا پر گردے کے مریضوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے جنہیں گردوں کی صفائی کے لئے پشاور کا سفر کرنا پڑتا ہے جس میں 25ہزار روپے کا خرچ آنے کی وجہ سے کئی نادار مریض بغیر علاج کے ایڑیاں رگڑ رگڑ کے جان دے دی اور کئی قابل رحم حالت میں ہیں۔ چترال ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے گردے کے ایک مریض سیف الاسلام نے چترال پریس کلب میں صحافیوں کو بتایاکہ گزشتہ سال ہسپتال کی مشین خراب ہونے کے بعد متعدد مرتبہ پشاور جاکر ڈیالیسز کرائی لیکن مہینے میں دو دفعہ یہ بھاری اخراجات برداشت کرنے ان کے بس کی بات نہیں جس کی وجہ سے ان کے گردے اب ناکارہ ہونے کے قریب ہیں۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم نے ڈایالیسز مشین کی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس میں چار لاکھ روپے مالیت کی ایک سپیر پارٹ خراب ہے جس کی رپورٹ بالائی حکام کو کردی گئی تھی۔

جماعت اسلامی یوتھ کے صدر وجیہ الدین نے اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف پی ٹی آئی حکومت ہیلتھ سیکٹر میں انقلابی اقدامات کا دعویدار ہے تو دوسری طرف عملی میدان میں صورت حال ناگفتہ بہہ ہے جس کا اندازہ ضلعے میں گردوں کے مریضوں کے لئے واحد سہولت کی ایک سال سے مسلسل خرابی ہے جس کے لئے حکومت کے پاس چار لاکھ روپے کی حقیر رقم بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صرف ڈیالیسز کے لئے مریض کو پشاور کے ہپسپتال بھیجنا اس حکومت کے لئے شدید بدنامی کا باعث اور اس کے قول اور فعل میں واضح تضاد کی نشاندہی کرتی ہے اور چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بنیادی سہولیات کاشدید فقدان انصاف صحت کارڈ کے ڈرامے کی قلعی کھول دینے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہذب معاشرے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ڈیالیسز مشین کی ایک سال تک مسلسل خرابی کا معاملہ سامنے آنے پر وزیر صحت مستعفی اور سیکرٹری ہیلتھ کو ڈی۔جی ہیلتھ کے ساتھ فوری طور ملازمت سے معطل کئے جاتے۔ دریں اثناء باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ 2009ء میں خریدا گیا چترال ہسپتال کا ڈیالیسز مشین پرانے ماڈل کا ہے جسے کئی عرصے سے متروک کیا گیا ہے اور اس کے پارٹس بھی آسانی سے دستیاب نہیں ہوتے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36845