Chitral Times

درجہ حرارت میں اچانک اضافہ، دریائے چترال میں طغیانی ، مختلف مقامات پر نشیبی علاقے زیر آب اگئے

Posted on

درجہ حرارت میں اچانک اضافہ، دریائے چترال میں طغیانی ، مختلف مقامات پر نشیبی علاقے زیر آب اگئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )حالیہ دنوں میں درجہ حرارت میں اچانک اضافہ ہونے کے نتیجے میں دریائے چترال میں بھی طغیانی آگئی ہے اور چترال کی مختلف وادیوں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کی اطلاع موصول ہورہی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سال دریا کا سطح بلند ہونے کی شرح نہایت خوفناک ہے جوکہ جولائی کی آخری ہفتے میں اپنی نقطہ عروج کو پہنچ جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت دریائے چترال کی سطح کی بلندی گزشتہ سالوں کی جولائی کے مہینے میں معمول کی سطح سے کہیں بلند تر ہے۔ اس سال مارچ سے بارشوں کے ذیادہ ہونے کی بنا پر مختلف گاؤں کی ندیوں میں پانی کی مقدار میں کمی نہیں آئی اور گاؤں کی ضرورت سے اضافی پانی دریائے چترال میں شامل ہورہے ہیں۔ چترال کا نواحی گاؤں اورغوچ مٰں اس سال اضافی پانی دریا میں گرنے کی اطلاع ہے جوکہ خوشگوار حیرت کا باعث ہے جبکہ یہ گاؤں پانی کی کمی کا شکار چند ایک گاؤں میں شمار ہوتا ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90358

آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ چترال کے زیر انتظام موسم گرما میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے سلسلے میں ایک مشترکہ اجلاس کا انعقاد

آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ چترال کے زیر انتظام موسم گرما میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے سلسلے میں ایک مشترکہ اجلاس کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے زیر انتظام آج چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں موسم گرما میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے سلسلے میں ایک مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں جیسے ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ یونٹ، ریسکیو 1122، محکمہ موسمیات، محکمہ صحت، محکمہ زراعت، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ تعلیم، پبلک ہیلتھ، آب پاشی، AKESP, AKHSP, AKRSP, AKRC اور ITREB کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نے اپنے اپنے اداروں کے موسم گرما کے سلسلے میں تیاریوں جبکہ آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان چترال ریجن میں موسم گرما میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے اپنی تیاریوں سے تمام شرکاء کو آگاہ کیا۔اختتامی خطاب میں آر پی ایم ولی محمد خان نے تمام شرکاء کا اس اہم ترین ورکشاپ میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنا اب کسی ایک ادارے کے بس میں نہیں رہا۔ ہمیں اس سلسلے میں باہمی اتفاق سے مشترکہ طور پر کوششوں کا آغاز کرنا چاہئے تاکہ ہم بروقت اور تمام متاثرین تک پہنچ سکیں اور ان کی مدد کرسکیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی شہروز مفتی اے اے سی چترال لوئر نے اپنے خطاب میں قدرتی آفات کے دوران بہترین خدمات انجام دینے پرAKAHP کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔انہوں نے تمام شرکاء کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

chitraltimes akah workshop on desaster preparation 3 chitraltimes akah workshop on desaster preparation 2

 

 

 

 

 

chitraltimes akah workshop on desaster preparation 4

chitraltimes akah workshop on desaster preparation 5

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
90367

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹی ڈیپ کے زیراہتمام جولائی کے اخری ہفتے چترال میں تین روزہ بزنس کانفرنس منعقد کیا جائیگا، ملک کے بڑے بڑے بزنس مین کانفرنس میں شرکت کرینگے

Posted on

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹی ڈیپ کے زیراہتمام جولائی کے اخری ہفتے چترال میں تین روزہ بزنس کانفرنس منعقد کیا جائیگا، ملک کے بڑے بڑے بزنس مین کانفرنس میں شرکت کرینگے

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹریڈ ڈولپمنٹ اٹھارٹی آف پاکستان(TDAP) جولائی کے آخری ہفتے چترال میں تین روزہ بزنس کانفرنس کرنے جا رہی ہے۔ملک بھر سے بڑے بڑے بزنس مین کانفرنس میں شریک ہونگے۔ کانفرنس کا مقصد قدرتی وسائل سے مالامال چترال کے ذخائز کو اور لوکل جتنے پراڈکٹس ہیں دستکاری، فرنیچرز، ماربل،قیمتی پتھر، خشک اور تازہ میوہ جات، مائن منرل، ہائیڈل پوٹینشل، زراعت، سیاحت وغیرہ ان سب کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا اور نیشنل و انٹرنیشنل لیول پرB2B Link Developed کروانا ہے ۔

 

اس حوالے سے چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر قذافی کی قیادت میں ٹریڈ ڈولپمنٹ اٹھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے ڈائیریکٹر نعمان بشیر اور ڈپٹی ڈائیریکٹر زاہد محمد اور چترال چمبر آف کامرس کے ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران کا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عمران خان کے ساتھ چترال میں منعقد ہونے والے اس بزنس کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے میٹنگ ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر نے چترال جیسے دور آفتادہ علاقے میں نیشنل لیول کے اس قسم کی کانفرنس کرانے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور چترال چمبر آف کامرس اور TDAP کی کاوشوں اقدامات کو سراہا اور اس میں خصوصی دلچسپی لیکر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی ہر قسم کی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

 

چمبر آف کامرس اور TDAP کے وفد نے ڈی جی کیلاش ڈولپمنٹ اٹھارٹی منہاس الدین سے بھی انکے آفس میں ملاقات کی۔ ڈی جی نے خصوصی طور پر چترال چمبر آف کامرس کے سرپرست سرتاج احمد خان اور چمبر آف کامرس کے ٹیم کی محنت اور کوششوں کا ذکر کیا کہ ہر فورم پر چمبر آف کامرس احسن طریقے سے چترال اور چترال کی بزنس کمیونٹی اور یہاں کے پوٹینشل کو اجاگر کرنے اور سیاحت کی فروغ کیلۓ اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے محنت کرتے آ رہا ہے۔ ڈی جی KDA نے بھی کانفرنس کی کامیابی کیلۓ اپنی ہر قسم کی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

 

وفد نے یونیورسٹی آف چترال کا بھی وزٹ کیا اور ایکٹنگ وائس چانسلر سے بھی ملاقات کی۔ VC نے بھی چترال ایکسپو کی تعریف کی اور کہا کہ چترال چمبر آف کامرس نے اس سے پہلے ایک بڑے لیول کا بزنس کانفرنس یونیورسٹی آف چترال میں کرائی تھی چترال یونیورسٹی چترال چمبر آف کامرس اب تک کوارڈنیشن میں ملکر کام کرتے آ رہے ہیں اور اس ایکسپو میں بھی چترال یونیورسٹی چترال چمبر آف کامرس کے شانہ بشانہ ملکر کام کرے گی۔ وفد نے AKRSP آفس کا بھی وزٹ کیا اور آر پی ایم سجاد سے بھی ملاقات کی اور اس ایکسپو میں AKRSP کو بھی اسپیس دینے اور اپنا اسٹال لگانے کی دعوت دی۔

 

آخر میں چترال چمبر آف کامرس نے مہتر چترال ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر سے بھی مہمانوں کی ملاقات کرائی اور 4th بزنس کانفرنس کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ مہتر چترال نے بھی اس قسم کے سرگرمیوں کو خوب سراہا اور چترال کی ترقی کیلۓ انتہائی اہم اور خوش آئیند قرار دیا اور اپنی طرف سے بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 

chitraltimes chitral chamber of commerce confirence 5 chitraltimes chitral chamber of commerce confirence 7

chitraltimes chitral chamber of commerce confirence 6

chitraltimes chitral chamber of commerce confirence 4

chitraltimes chitral chamber of commerce confirence 8

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
90330

شندور فیسٹول کو بلاتاخر دوبارہ شیڈول کیا جائے اگر یہ ممکن نہیں تو مختص فنڈز دوبارہ قومی خزانے میں جمع کیا جائے۔ تحریک انصاف اپر چترال

Posted on

شندور فیسٹول کو بلاتاخر دوبارہ شیڈول کیا جائے اگر یہ ممکن نہیں تو مختص فنڈز دوبارہ قومی خزانے میں جمع کیا جائے۔ تحریک انصاف اپر چترال

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) شندور فیسٹول 2024 کے التواکےبعد لوگوں میں مختلف شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں ان شکوک و شبہات کو دور کرنے اور پاکستان تحریک انصاف کی موقف واضع کرنے کے سلسلے آج پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کا ہنگامی میٹنگ بونی میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے جنرل سکرٹری علاوالدین عرفی سمیت پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے سینئر قیادت نے بھر پور شرکت کی ۔ میٹنگ کے بعد مزمتی پریس ریلیز اور ویڈیو بیان جاری کردیے گئے ۔

پریس ریلیز میں پاکستان تحریک انصاف اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا۔کہ چونکہ پاکستان تحریک انصاف کے گورنمنٹ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے۔کہ ملک میں امن و آمان کی صورت حال کو یقینی بناکر ملک میں سیاحت کو فروع دی جائے۔اقتدار میں انے کے بعد ہماری صوبائی گورنمنٹ نے سیاحت کو فروع دینے کے لیے دو اہم اقدامات کئے جو خصوصاً ضلع چترال اپر اور لوئر کے اہمیت کے حامل ہیں۔ پہلا یہ کہ صوبائی حکومت نے تریچمیر کی چوٹی کو ٹوررزم ائیکون قرار دی ۔دوسرا یہ کہ شندور فیسٹول کے لیے نہ کہ فنڈز مختص کیا بلکہ پولو پلیرز کے الاونسز بھی بڑھا دیے۔ چترال پیراگلائڈرز ایسوسیشن کے لیے بھی فنڈز مختص کیا اور ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈہ پور بائی روڈ شندور آنے اور یہاں تین دن قیام کرنے کا فیصلہ کیا۔لیکن صوبائی حکومت کی یہ ساری مخلصانہ اقدامات پی ڈی ایم کی مرکزی حکومت کو پسند نہ ائیے اور انہوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ساتھ متعصبانہ رویہ اپناتے ہوئے صوبائی حکومت کی تمام احسن اقدامات کے راستے میں روڑا اٹکانے کی منصوبہ بندی کی ۔ اور شندور فیسٹول ملتوی کردی گئی۔

 

شندور فیسٹول کو ملتوی کرنے سے ذیل نقصانات ہوئے جن کی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں ۔یہ کہ چترال سمیت گلگت بلتستان کے عوام کی احساسات مجروح ہوئے یہ کہ کاروباری حضرات کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا یہ کہ صوبائی حکومت کی وسائل کو نقصان پہنچا۔باہر سے ائیے ہوئے سیاحوں کو مایوس لوٹنا پڑا۔پریس ریلیز کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ شندور فیسٹول کو بلاتاخر دوبارہ شیڈول کیا جائے۔اگر یہ ممکن نہیں تو مختص فنڈز دوبارہ قومی خزانے میں جمع کیا جائے ۔پریس ریلیز میں اس بات پر بھی شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا کہ شندور فیسٹول کے انعقاد کے سلسلے اپر چترال کے عمائدین کو مکمل نظر انداز کیا گیا ان کو اعتماد میں لینے کی نہ کوشش کی گئی نہ ان کے ساتھ ایک میٹنگ بھی منعقد کی گیا جو اس اہم ایونٹ میں اپر چترال کو نظر انداز کرنے کی مترادف ہے ۔

chitraltimes pti media talk upper chitral regarding shandur festival

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
90304

26 جون سے 01 جولائی کے دوران ملک میں بارش کی پیشگوئی

Posted on

26 جون سے 01 جولائی کے دوران ملک میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد ( چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔جبکہ ہواکا کم دباؤ بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر:

سندھ: 26 جون سے01 جولائی کے دوران: مٹھی، عمرکوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار، بدین، ٹھٹھہ، کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، خیرپور، دادو، سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پنجاب/اسلام آباد: 27 جون سے01 جولائی کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ،قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان۔ 26 جون سے30جون کے دوران : بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے

گلگت بلتستان/کشمیر: 28 جون سے01 جولائی کے دوران: : گلگت بلتستان(دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر کے بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے

خیبر پختونخوا: 28 جون سے01 جولائی کے دوران: : دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے

بلوچستان: 26 جون سے28جون کے دوران : لسبیلہ، خضدار، آواران، جھل مگسی، قلات، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوہلو،ژوب اور بارکھان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
28 سے30جون کو موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، سیالکوٹ، گجرانوالہ اورنارووال میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔
آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

دریں اثنا تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
90297

شندور پولو فیسٹول کو خراب موسم کی بنا پر ملتوی کرنے کو چترال کے سول سوسائٹی نےیکسر مسترد کردیا

شندور پولو فیسٹول کو خراب موسم کی بنا پر ملتوی کرنے کو چترال کے سول سوسائٹی نےیکسر مسترد کردیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) 28جون سے شروع ہونے والی سہ روزہ شندور پولو فیسٹول کو خراب موسم کی بنا پر التوا ء کو چترال کی سول سوسائٹی نے مسترد کردیا ہے۔ پولو ایسوسی ایشن، بزنس کمیونٹی، ٹورزم سیکٹر کے رہنمااور پولو کے شائقین نے اس فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری اوقات میں اس میگاایونٹ کو خراب موسم کی بنا پر ملتوی کرنا سمجھ سے بالاتر ہے جس سے اس علاقے کو ناقابل تلافی نقصان لاحق ہوگا۔ ڈسٹرکٹ پولو ایسوسی ایشن چترال کے جنرل سیکرٹری معیز الدین بہرام ایڈوکیٹ نے کہاکہ چترال کے چاروں ٹیموں کے کھلاڑی گھوڑوں سمیت شندور پہنچ چکے تھے اور ان کے لئے فیسٹول کی التواء کی خبر قیامت سے کم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پولو ٹیموں کی کھلاڑیوں کو الاؤنس کی ادائیگی بھی نہیں ہوئی تھی جبکہ اس سے قبل کھلاڑیوں کوا لاؤنس کا نصف حصہ شندور روانگی کے وقت ادا کیا جاتا تھا لیکن اس بار کوئی پیمنٹ نہیں ہوئی۔

 

تجاریونین کے نائب جنرل سیکرٹری حافظ سراج نے کہاکہ شندور فیسٹول کو یکایک غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے سے تاجر برادری کو کروڑوں روپے کا نقصان لاحق ہوا ہے جوکہ لاکھوں روپے خرچ کرکے اپنے سازوسامان کے ساتھ شندور پہنچ چکے تھے۔ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیاکہ شندور پہنچنے والے کاروباری حضرات کو معاوضہ دیا جائے تاکہ فیسٹول کی التوا کی وجہ سے ان کے نقصانات کا ازالہ ہوسکے۔

 

ٹورزم ایسوسی ایشن کے صدر کپٹن (ر) شہزادہ سراج الملک نے کہاکہ جس وجہ سے اس ایونٹ کو ملتوی کیا گیا ہے، وہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے ٹورزم سیکٹر سے وابستہ افراد کو بہت ذیادہ نقصان لاحق ہوگا جوکہ اپنی سرگرمیوں ہزاروں لاکھوں روپے پہلے ہی لگاچکے تھے اور فیسٹول کے التواء کے نتیجے میں یہ انوسٹمنٹ ڈوب گئے جبکہ کئی بیرونی ٹور گروپ بھی اس ایونٹ کے لئے یہاں پہنچنے والے تھے۔

 

شندور فیسٹول میں گزشتہ دو دہائیوں سے ہر بار شرکت کرنے والے فرید احمد رضا کا کہنا تھاکہ کسی علاقے میں میگا ایونٹ کا ملتوی یا منسوخ ہونا بدقسمتی کی بات ہوتی ہے اور شندور فیسٹول کا شیڈول کے مطابق منعقد نہ ہونا اور بھی افسوسناک بات ہے جس سے ہر دل افسردہ ہے۔ پولو کا ابھرتا ہوا کھلاڑی شیخ فاروق اقبال نے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس فیسٹول کے انعقاد کو مقامی لوگوں کو سونپ دیاجانا چاہئے۔

 

 

chitraltimes shandur festival all arrangement completed dc upper 1

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
90279

چترال: شندور پولو فیسٹول نامساعد موسمی حالات کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا

Posted on

چترال: شندور پولو فیسٹول نامساعد موسمی حالات کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز ) 28جون سے دنیا کی بلند ترین پولوگراونڈ شندور میں منعقد ہونے والے تین روز پولو فیسٹول نامساعد موسمی حالات کےپیش نظر ملتوی کر دیا گیا ، سیکریٹری کلچر اور ٹورزم خیبرپختونخوا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفکشن میں فیسٹول کو ملتوی کرنے کی وجہ نامساعدہ موسمی حالات بتایا گیا ہے، ادھر شندور فیسٹول کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے ، چترال اور گلگت بلتستان کے کھلاڑی بمعہ گھوڑے شندور پہنچ چکے تھے، اور پریکٹس میچز جاری تھے، جبکہ ایس کام موبائل نیٹ ورک کے زیر انتظام فورجی انٹرنیٹ کی سہولت بھی شندور میں مہیا کردی گئی تھی۔ گزشتہ دن ٹاورز تنصیب کرکے سروس کا آغاز کردیا تھا۔ شندور فیسٹول ملتوی ہونے کی خبر چترال پہننچے پر شائقین پولو نے انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیاہے،

 

chitraltimes shandur polo festival postponed

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
90259

روز چترال چترال کی طرف سے ایک اور ہونہار طالبہ کو اسکالرشپ کا چیک دیا گیا

روز چترال چترال کی طرف سے ایک اور ہونہار طالبہ کو اسکالرشپ کا چیک دیا گیا

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز ) آج ROSE, Chitral کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں چترال کے دور افتادہ علاقے پرسان گرم چشمہ ویلی سے تعلق رکھنے والی گورنمنٹ پیرا میڈیک انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی سوات کی انستھیزیا کے شعبے کی ہونہار طالبہ عروج شاداں کو اسکالر شپ کی مد میں پچپن ہزار روپے کا چیک پیش کیا گیا ۔ عروج نے چترال کے کوٹے پر سخت مقابلے کے بعد اس ادارے میں داخلہ لینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اس تقریب کے خاص مہمان چترال کے نامور اسکالر سابق چیرمین جیوگرافی ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور پروفیسر اسرار الدین تھے جنہوں نے طالبہ کو چیک پیش کیا۔ اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور “روز چترال” جیسے ادارے کو چترال کے لیے ایک نعمت سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے پشاور یونیورسٹی میں چترالی طلبہ کے بارے میں کئی واقعات کا ذکر کیا کہ کئی طالب علم چترال سے اعلی تعلیم کے لئے پشاور یونیورسٹی میں داخلہ لے لیتے تھے مگر کچھ عرصے بعد مالی تنگ دستی کی وجہ آگے تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے ۔ اگر اُس وقت “روز” جیسے ادارے موجود ہوتے تو چترال اعلی تعلیم کے میدان میں کافی آگے ہوتا اور کئی قابل طلبہ اس وقت اپنی تعلیم مکمل کرکے معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہوتے اور چترال کی تعلیمی حالت یکسر مختلف ہوتی مگر افسوس کہ کئی طالب علم مالی دشواریوں کے نتیجے میں تعلیم ادھوری چھوڑ کر گمنامی میں چلے گئے۔

اس موقع پر چیرمین “روز چترال” ہدایت اللہ نے مہمان خصوصی کا شکر یہ ادا کیا کہ ان ہی کی سرپرستی میں ادارہ اس مقام تک پہنچا ہے اور امید ہے پروفیسر کا تعاون اور سرپرستی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90262

دنیا کی بلندرترین پولوگراونڈ شندور میں منعقد ہونے والے  فیسٹول کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین 

دنیا کی بلندرترین پولوگراونڈ شندور میں منعقد ہونے والے  فیسٹول کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دنیا کی بلندترین پولوگراونڈ میں منعقد ہونے والے شندور پولو فیسٹول کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے گزشتہ دن شندور پولوگراونڈ کا دورہ کیا، جہاں شندور پولو فیسٹول 2024 کا اغاز 28 جون سے ہورہا ہے۔جو تین دن تک جاری رہیگا،

انتظامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے دیگر افسروں بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام سہولیات کا از خود تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پولو گراؤنڈ کی تزئین و آرائش ،پانی و بجلی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات میں جاری کاموں کو تسلی بخش پایا اور ادھورے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کھیلاڑیوں سمیت تمام مہمانوں کا خاص خیال رکھنے سے متعلق احکامات بھی جاری کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ شندور فیسٹول کے لئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال گزشتہ ڈیڈھ مہینے سے کام کررہی ہےاور اب تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، جہاں سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

 

شندور کے سبزہ زار میں ٹینٹ ویلج قائم کردیا گیا ہے، گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی شندور فیسٹول کی انتظامات اپرچترال انتظامیہ سرانجام دے رہی ہے، تاہم لوئیر چترال کی معاونت بھی حاصل ہے ، جبکہ فیسٹول خیبرپختونخوا کلچرل اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کی تعاون سے منعقد کیا جارہاہے، جہاں چترال اور گلگت کی پولو ٹیمیں اپس میں ٹکرائیں گے، فیسٹول کے لئے چترال اور گلگت کے پانچ پانچ ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے،شندور فیسٹول میں پولومیچز کے علاوہ پیراگلائڈنگ، ثقافتی شو اور اسٹال بھی لگائیں جائیںگے۔

 

شندور فیسٹول کا فائنل ۳۰ جون کو ہوگا، گزشتہ ادوار میں شندور فیسٹول کے فائنل میچ میں سربراہان ریاست اور حکومت کے ساتھ آرمی چیف بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے آئے ہیں، جن میں جنرل ضیاٗ الحق، بے نظیر بھٹو، میاں نواز شریف، جنرل مشرف ودیگر شرکت کرچکے ہیں، امسال بھی وزیراعظم پاکستان کی شرکت متوقع ہے ، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور بھی شرکت کرینگے۔دریں اثنا بیرونی سیاحوں کی آمد شروع ہے، جبکہ اندرون ملک سے بھی ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کی شرکت متوقع ہے۔

chitraltimes shandur festival all arrangement completed dc upper 2

chitraltimes shandur festival all arrangement completed dc upper 3 chitraltimes shandur festival all arrangement completed dc upper 4 chitraltimes shandur festival all arrangement completed dc upper 5

chitraltimes shandur festival all arrangement completed dc upper 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
90244

حکومت کے پاس سپورٹس فیسٹولز کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں مگر بارش وبرفباری کے متاثرین تاحال امداد سے محروم ہیں۔ وجیہ الدین 

Posted on

حکومت کے پاس سپورٹس فیسٹولز کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں مگر بارش وبرفباری کے متاثرین تاحال امداد سے محروم ہیں۔ وجیہ الدین

 

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی چترال لوئیر واجیہ الدین نے کہاہے کہ صوبائی و مرکزی حکومت کی طرف سے ان لوگوں کے ساتھ اب تک کوئی مالی معاونت نہیں کی گئی جن کے گھر اس سال بارش و برف باری کی وجہ مکمل طور پر خراب ہوگئے تھے۔ حکومت کے پاس ثقافتی ڈرامہ بازیوں کے لیےتوفنڈ موجود ہیں لیکن ان بے سہارا لوگوں کو دینے کے لیے کچھ بھی نہیں جو حکومتی امداد پہ آسرا کئے ہوئے یا تو کرایے کے گھروں میں زندگی گزار رہے ہیں یا پھر خیموں میں، یہ امر ہمارے منتخب عوامی نمائندوں کے لیے شرم کا مقام ہے
۔
جماعت اسلامی لوٗیر چترال کے زیراہتمام منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہ اکہ قوموں کی ترجیحات یہ طے کرتی ہیں کے کونسے کام پہلے ہونے ہیں کونسے بعد میں اور کونسے کام کبھی نہیں ہونے۔ ہمارے ترجیحات کیا ہیں؟ اس کا جواب نہایت ہی سادہ ہے یعنی” چترالی ثقافت”، اور اس میں بھی صرف ناچ گانا اور کھیل کھود اسی لیے یاد گار شہداء فٹ بال ٹورنامنٹ، پری شندور پولو ٹورنامنٹ، جشن قاق لشت، جشن مدک لشٹ، جشن شاق لشت، جشن بروغل ،جشن چترال، جشن شندور ،جشن گبور اورفٹ بال لیگ وغیرہ اور یہاں تک صوبائی حکومت نے تریچمر فیسٹول کیلئے بھی کروڑوں روپے مختص کئے۔لیکن خزانے میں ان ہزاروں متاثرین کیلئے کچھ بھی نہیں جن کی اسیسمنٹ دو ماہ پہلے ہوئے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90240

موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے زراعت کے سیکٹر کو محفوظ رکھنے اور اس بارے میں بنیادی معلومات کی فراہمی کے سلسلے میں ورکشاپ کا انعقاد

موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے زراعت کے سیکٹر کو محفوظ رکھنے اور اس بارے میں بنیادی معلومات کی فراہمی کے سلسلے میں ورکشاپ کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے زراعت کے سیکٹر کو محفوظ رکھنے اور اس بارے میں بنیادی معلومات کی فراہمی کے سلسلے میں یک روزہ ورکشاپ آغا خا فاونڈیشن کی فنڈ سے چلنے والی ایک پراجیکٹ کے زیر اہتمام کسانوں کے لئے تربیتی ورکشاپ منعقد ہوا جس میں اپر اور لویر چترال کے کسانوں اور لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس ورکشاپ کے ٹرینٹر پروفیسر حفیظ الرحمن کا کہنا تھاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سے دنیابھر میں پانچواں نمبر پر ہے جہاں زندگی کے تمام شعبے اس سے متاثر ہورہے ہیں جبکہ زراعت کے شعبے کو اس سے ذیادہ خطرہ درپیش ہے جس سے نمٹنا وقت کی اہم تریں ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی سے زراعت کو پہنچنے والے نقصانات کا بروقت ازالہ نہ کیا گیا تو دنیا میں قحط اور سخت غذائی قلت کا خطرہ سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی نے مختلف صورتوں میں زراعت کے مختلف گوشوں پر انداز ہورہی ہے جس سے پیدوار میں کمی اور مختلف بیماریوں کا حملہ روز پہلے سے کئی گنا بڑھ گئی ہیں اور ان تکنیکی امور سے کسانوں کو آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور آغا خان فاونڈیشن کی طرف سے “کلائمیٹ کی موافقت اور تخفیف “کے موضوع پر یہ ورکشاپ وقت کی اہم ضرورت تھی۔ انہوں نے کہاکہ کسان تربیت لینے کے بعد اس قابل ہوسکیں گے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم سے کم کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ پروگرام میں اے کے آر ایس پی کے شعبہ زراعت کے عطاء الرحمن بھی موجود تھے۔

chitraltimes agri workshop by akf 1

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90227

ریشن کے عمائدین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری، چیف سیکریٹری کی طرف سے تحریری وعدے کےباوجود پیڈو حکام اپنے وعدے سے مکر گئے،،، عمائدین ریشن

Posted on

ریشن کے عمائدین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری، چیف سیکریٹری کی طرف سے تحریری وعدے کےباوجود پیڈو حکام اپنے وعدے سے مکر گئے،،، عمائدین ریشن

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ریشن میں بجلی کی بلوں کے بارے میں عوامی احتجاجی جلسے میں اس بات پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ سال عمائیدین ریشن کی وفد کے ساتھ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے تحریری وعدہ کیا تھاکہ ریشن میں پیڈو کی بجلی گھر کے متاثریں کے لئے خصوصی پیکج کے طور پر ایک میگا واٹ پیدواری صلاحیت کی بجلی گھر تعمیر کرکے کمیونٹی کے حوالے کیا جائے گا جس کی فی یونٹ قیمت خود مقرر کرے گی لیکن پیڈو حکام بعد میں اسے مکر گئے ہیں۔ سید سردار حسین شاہ کے زیر صدارت احتجاجی جلسہ اور دھرنے کے شرکاء کاکہنا ہے کہ چیف سیکرٹری کے ساتھ اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا تھاکہ پیڈو ایک میگاواٹ پاؤر ہاوس کی تعمیر کے بعد کمیونٹی کو اپریشن کے لئے حوالے کرے گی لیکن اب پیڈو کے افسران اس کے برعکس بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس بجلی گھر کو بھی موجودہ 4میگاواٹ والی پاؤر ہاؤس کے ساتھ شامل کیا جائے گاجوکہ اہالیان ریشن کو کسی بھی طور پر منظور نہیں ہے۔دریں اثنا ریشن کے عمائدین کا دھرنا دوسرے دن میں داخل ہوگیا، دھرنے کے شرکا کے مطابق ابھی تک انتظامیہ کی طرف سےان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے،

chitraltimes reshun protest and strike for electricity bills 3 chitraltimes reshun protest for electricity bills 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90218

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام شندور فیسٹول میں بزنس کانفرنس/ایکسپو کے انعقاد کا فیصلہ

Posted on

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام شندور فیسٹول میں بزنس کانفرنس/ایکسپو کے انعقاد کا فیصلہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے ساتھ شندور پولو فیسٹیول کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقدہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی سربراہی میں پہلے ڈپٹی کمشنر آفس میں گورنمنٹ اور مختلف این جی اوز کے ساتھ شندور فیسٹیول میں چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر نگرانی منعقد ہونے والے  بزنس کانفرنس/ ایکسپو کے حوالے سے میٹنگ ہوئی۔ جس میں مختلف سرکاری اداروں بشمول مختلف این جی اوز کو اپنے لوکل پراڈکٹس ڈسپلے کرنے اور اپنے اداروں کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ، جس میں چترال کی خوشحالی معاشی ترقی کے حوالے سے مختلف اداروں اور این جی اوز کو خصوصی دعوت اور اسپیس دی گئ کہ وہ چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے منعقدہ اس اہم کانفرنس میں بھرپور شرکت کر کے اپنا اسٹال وغیرہ لگائیں اور ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو چترال کے لوکل خوبصورت پراڈکٹس اور سیاحت کے حوالے بریف کریں۔

 

اس میٹنگ میں ڈی جی کیلاش ڈولپمنٹ خیبر پختنخواہ مہناس الدین ، چترال چمبر آف کامرس کے سرتاج احمد خان اور ٹریڈ ڈولپمنٹ اٹھارٹی آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد محمد ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوۓ۔ یاد رہے چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دوسری مرتبہ شندور پولو فیسٹیول میں ایک بڑے لیول کے بزنس کانفرنس کرنے جا رہی ہے اس مرتبہ صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت پر چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو شندور پولو فیسٹیول کی منیجمنٹ کمیٹی میں بھی شامل کی گئ ہے جو چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کیلۓ اعزاز کی بات ہے اور ضلعی اتظامیہ اپر اور لوئر چترال کا بھی اس میں اہم کردار ہے۔

 

chitraltimes chitral chamber of commerce to organize an expo in shandur festival meeting with dc 4

chitraltimes chitral chamber of commerce to organize an expo in shandur festival meeting with dc 6 chitraltimes chitral chamber of commerce to organize an expo in shandur festival meeting with dc 5

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90211

تھانہ شرقی پشاور کی حدود میں چترال سے تعلق رکھنے والے دو افراد جان بحق

Posted on

تھانہ شرقی پشاور کی حدود میں چترال سے تعلق رکھنے والے دو افراد جان بحق

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ابتدائی تفصیلات کے مطابق اج ہفتہ کے دن تھانہ شرقی پشاور کی حدود امن چوک میں رکشہ میں جاتے ہوئے رکشہ کے اندر جھگڑا کے بعد مسمی گل بدین ولد ضرب علی سکنہ چترال نے مسماہ (ش) دختر زرامین سکنہ چترال پر مبینہ طور پر فائرنگ کی اور بعد ازاں خود پر بھی فائرنگ کرکے خود کشی کی ہے،

 

رکشہ ڈرائیور نے ہسپتال لے جاتے ہوئے ایک راستے میں جبکہ دوسرا ہسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے ہیں،
اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے ایل ارایچ ہسپتال منتقل کر دیا واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی زرائع کے مطابق دونوں کا تعلق سفید ارکاری چترال سے ہے، زرائع کے مطابق مسمات (ش) بی ایس این نرس اور نوجوان آرمی میں ملازم تھے،وجہ عداوت فلحال معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان گل بدین مسمات ش سے شادی کرنا چاہتے تھے جبکہ لڑکی یا ان کے گھر والے انکاری تھے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
90208

ریشن میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلسے کے بعد دھرنے کاآغاز

Posted on

ریشن میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلسے کے بعد دھرنے کاآغاز

اپر چترال ( چترال ٹائمزرپوڑٹ ) ریشن میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جمعہ کے روز بھرپور احتجاجی جلسہ کیا گیا جلسے کی صدارت معروف سماجی وسیاسی شخصیت سید سردار حسین شاہ نے کی دیگر مقررین میں انجنیئر خوش ولی خان, حاجی عبدرالرب, ریٹائرڈ صوبیدار افسر علی شاہ, ریٹائرڈ صوبیدار شاہ عالم شاہ , ریٹائر پرنسپل صاحب الرحمن، ریٹائرڈ ہیڈماسٹر ڈاکٹر ولی نمایاں تھے مقررین نے کہا کہ ہم ایک سال سےسراپا احتجاجی ہیں لیکن حکومت نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے مختلف بہانوں سے تاخیری حربے استعمال کرکے ہمیں دھوکے میں رکھا لہذا ریشن کے عوام مزید اس حکومت کے دھوکے میں نہیں ائیں گے آخر میں صدر جلسہ نے دھرنے کا اعلان کیا تو عوام ریشن تالیاں بجا کر بھرپور حمایت کا اعلان کر لیا اور 24 جون 2024 تک دھرنے میں بیٹھ گئے اور حکومت کو خبردار کیا اگر ان دو دنوں کے اندر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو یہ احتجاج سنگین نوعیت اختیار کرے گا اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ اخری اطلاع کے مطابق ریشن کے عمائدین رات گئے دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں،

chitraltimes reshun protest and strike for electricity bills 3

chitraltimes reshun protest and strike for electricity bills 1 chitraltimes reshun protest and strike for electricity bills 8 chitraltimes reshun protest and strike for electricity bills 7 chitraltimes reshun protest and strike for electricity bills 6 chitraltimes reshun protest and strike for electricity bills 5 chitraltimes reshun protest and strike for electricity bills 4

chitraltimes reshun protest for electricity bills 1 chitraltimes reshun protest for electricity bills 2 2 chitraltimes reshun protest for electricity bills 3 1

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90175

دروش وملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش، برساتی نالوں میں طغیانی ، کلدام گول دروش کو کلئیر کرکے چترال پشاور روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

دروش وملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش، برساتی نالوں میں طغیانی ، کلدام گول دروش کو کلئیر کرکے چترال پشاور روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) جمعہ کے دن سہ پہر دروش وملحقہ علاقوں میں اچانک موسلادھار بارش ہوئی ، جس کے نتیجے میں مختلف ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال ہے، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر محکمہ این ایچ اے کی مشینر ی دروش کےمقام پر کلدام گول اور چکدام گول میں روڈ کلئیرنس اپریشن میں مصروف ہیں۔ایڈیشنل اے سی دروش ڈاکٹر محمد علی موقع پہ موجود ہیں۔
لنک روڈ ٹریفک کیلۓ بحال کر دیا گیاہے ۔ واضح رہے کہ مختلف مقامات میں تیز بارشوں اور گرمی کی وجہ سے گلشئیرکے پگھلاو کے نتیجے میں برساتی نالوں میں طغیانی نے مستقل صورت اختیار کر لی ہے ۔ اور روڈ مسلسل خراب ہورہےہیں ۔اس وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ خصوصالانگ روٹ کے مسافروں کو آمدورفت میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

chitraltimes chitral drosh nala road blocked 2 chitraltimes chitral drosh nala road blocked 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90193

وزیر بلدیات خیبر پختونخوا رشد ایوب خان کا دورہ چترال ، چترال کے چاروں ٹی ایم ایز کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ 

وزیر بلدیات خیبر پختونخوا رشد ایوب خان کا دورہ چترال ، چترال کے چاروں ٹی ایم ایز کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر بلدیات خیبر پختونخوا رشد ایوب خان نے کہا ہے کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کا بنیادی کام سروس ڈلیوری ہے جس کی معیارکو ذیادہ سے ذیادہ کرنے پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے اور یہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا وژن بھی ہے تاکہ عوام کو تمام شہری سہولیات شفاف طریقے پر اور عوام کی اطمینان کے عین مطابق میسرہوسکیں اور کسی حکومت کی کارکردگی کا اصل اندازہ اسی سے ہوسکتا ہے اور اس اہمیت کے نظر اس سیکٹر میں کوئی کوتاہی، سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جمعہ کے روز وہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے کمیٹی روم میں لویر اور اپر چترال کے اضلاع میں قائم چاروں ٹی ایم ایز کی کارکردگی کے حوالے سے الگ الگ بریفنگ لیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلدیاتی اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہوگی تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہوسکیں اور صوبائی حکومت کی طرف سے گرانٹ پر انحصار کرنے کی بجائے وسائل میں خود کفالت حاصل کریں گے اور علاقے میں ترقی کا دور دورہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایم ایز شہری سہولیات کی فراہمی کی بنیادی اکائیاں ہیں جن کی کارکردگی کورونا کی عالمی وباء کے دوران نکھر کر سامنے آئی جب باپ بیٹے سے دور بھاگ رہا تھا تو یہی ٹی ایم اے ورکرز مرنے والوں کو کفنانے اور دفنانے میں مصروف تھے اور ڈیوٹی کی لائن پر کئی ایک اپنی جانیں بھی قربان کردی۔

لویر چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن فاتح الملک علی ناصر، تحصیل چیرمین چترال شہزادہ امان الرحمن، چیرمین دروش تحصیل سید فریدجان ایڈوکیٹ، چیرمین موڑکھو تورکھو تحصیل جمشید احمد اور ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان اور ریجنل میونسپل افیسر اعجاز رحیم کی موجودگی میں چاروں ٹی ایم اوز رحمت حنیف (چترال)، کریم اللہ (دروش)، مصباح الدین (مستوج) اور امین الرحمن (موڑکھو) نے اپنے اپنے تحصیلوں کے بارے میں بریفنگ پیش کی جس پر وزیربلدیات نے پائنٹ ٹو پائنٹ تبصر ہ کیا اور ضرورت کے مطابق مزید معلومات حاصل کرنے کے بعد اس پر تبصر ہ بھی کرتے رہے۔ ارشد ایوب خان نے چاروں ٹی ایم ایز کے منتخب نمائندوں اور سینئر افسران پرواضح کیا کہ یہ ادارے حکومتی گرانٹ پر ہمیشہ نہیں چل سکتے بلکہ عوامی خدمت کی معیارکو بہتر بنائیں اورمستقبل میں میونسپل افیسرز کی کارکردگی کی جانچ ان کی جمع کردہ ریونیو اور ان کے اخراجات سے کیا جائے گااور اسے کارکردگی کا پیمانہ بنایا جائے گا۔

 

انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے ملازمین کی سوفیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والوں اور سسی وغفلت کا مظاہرہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کرکے انہیں ملازمت سے برخاست کئے جائیں گے اور حاضری پر موثر چیک رکھنے کے لئے تمام دفاتر میں بائیو میٹرک مشین نصب کرنے کا بھی حکم دے دیا جبکہ گاڑیوں میں تیل کی بے تحاشااور غیر ضروری استعمال پر کڑی نظر رکھنے کے لئے ہر گاڑی کے ساتھchipلگانے کے احکامات بھی جاری کردئیے۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقامی ممبران صوبائی اسمبلی اور چیرمین صاحبان کے ساتھ مشاورت کے ساتھ کام کرتے رہیں تاکہ عوامی امنگوں کی ترجمانی ہوسکے۔ وزیر بلدیات نے موقع پر موجود ریجنل میونسپل افیسر ملاکنڈ کو ہدایت کردی کہ وہ ٹی ایم ایز کے بارے میں نشاندہی کردہ امور کی مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن ٹیموں کے ذریعے اڈٹ کرکے دس دنوں کے اندر انہیں رپورٹ پیش کرے جبکہ بلچ میں واقع ویمن ووکیشنل سنٹر اور دنین میں واقع قصاب خانہ کا بھی دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہید اسامہ وڑائچ تفریحی پارک کا انتظام وانصرام ٹی ایم اے چترال کو منتقل کرنے کے بارے میں بھی ڈی سی لویر چترال سے مشور ہ لینے کے بعد اس کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سابق معاون خصوصی وزیر زادہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما رضیت باللہ، فخر اعظم اور نوید احمد بیگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

chitraltimes kp minister local government ayub visits chitral

chitraltimes kp minister local government visits Chitral 5

chitraltimes kp minister local government visits Chitral 3

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
90170

شندور پولو فیسٹول کے لئے چترال پولوٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا، شہزادہ سکندر الملک ٹیم کیپٹن، معروف پلیئر ناصراللہ کواے ٹیم میں شامل، کردیا گیا

Posted on

شندور پولو فیسٹول کے لئے چترال پولوٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا، شہزادہ سکندر الملک ٹیم کیپٹن، معروف پلیئر ناصراللہ کواے ٹیم میں شامل، کردیا گیا

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) شندور پولو فیسٹیول 2024 کے لئے کھیلاڑیوں کے انتخاب بالخصوص پولو پلئیر ناصراللہ کو چترال اے ٹیم میں کھیلانے کے سلسلے میں پولو جیوری کمیٹی چترال کا ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔

 

اس میٹنگ میں صدر پولو ایسوسیشن چترال شہزادہ سکندرالملک اور جیوری کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں یہ طے پایا کہ چونکہ ناصر اللہ ایک بہترین پولو پلئیر ہے اور اس نے پری شندور پولو ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیا تھا۔ اس لئے پولو سلیکش قوانین میں ایک مرتبہ ترمیم کرکے اس کو چترال پولو اے ٹیم میں کھیلانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

 

لہذا متفقہ طور پر یہ فیصلہ ہوا کہ ناصر اللہ اس سال چترال اے پولو ٹیم میں کھیلے گا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے پولو ایسوسی ایشن چترال کا شکریہ ادا کیا ۔دریں اثنا شندور پولو فیسٹول کے لئے چترال کےپولو ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا، شہزادہ سکندر الملک چترال اے ٹیم کے کیپٹن ہونگے، اصغر حسین چترال بی ٹیم کے کیپٹن، شمیم احمد چترال سی ٹیم کےکیپٹن، عماد الدین چترال ڈی ٹیم کے کیپٹن، اسی طرح حکیم سرور سب ڈویژن مستوج ٹیم کے کیپٹن ہونگے۔، دریں اثنا  شندور پولوفیسٹول کے لئے جیوری ودیگر منیجمنٹ کے ممبران کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا،

 

chitraltimes dc chitral upper chaired shandur team selection meeting 1

chitraltimes shandur festival 2024 team selection and management committee list 2 chitraltimes shandur festival 2024 team selection and management committee list 1 chitraltimes dc chitral upper chaired shandur team selection meeting 2

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستان
90148

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کم سن موٹرسائیکلسٹ کے خلاف خصوصی مہم جاری، عید پر موٹرسائیکل حادثات رونما نہ ہوئے

Posted on

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کم سن موٹرسائیکلسٹ کے خلاف خصوصی مہم جاری، عید پر موٹرسائیکل حادثات رونما نہ ہوئے

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی لوئر چترال پولیس کی کم سن ڈرائیورز /موٹرسائیکلسٹ کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے ، جس کے باعث اس عید پر موٹر سائیکل حادثات رونما نہیں ہوئے،جس کو عوامی حلقوں کی طرف سے سراہا گیا، ،

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں لوئر چترال میں ممکنہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے خاطر کم سن موٹرسائیکلسٹ اور بغیر ہلمٹ کے موٹر سائکل چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے ضلع ہذا میں دفعہ 144 نافذ کیا ہے جس کے تحت کم سن موٹر سائکلسٹ اور بغیر ہلمٹ کے بائک چلانے پر پابندی ہے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز / ٹریفک مجسٹریٹ عدنان حیدر ملوکی کی سربراہی میں ٹریفک پولیس وارڈنز نے مختلف مقامات پر کم سن بائکرز اور بغیر ہلمٹ کے موٹر سائکل چلانے والوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا۔ٰضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اپنے کم سن بچوں کو ہرگز گاڑی یا موٹر سائیکل نہ دیں۔

chitraltimes under age motorcylist booked 1 chitraltimes under age motorcylist booked 5 chitraltimes under age motorcylist booked 4 chitraltimes under age motorcylist booked 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90141

 شندور فیسٹول کے حوالے سے عوام لاسپور کے مطالبات اور علاقے کے مسائل کے  حل کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا لاسپورویلی کادورہ ،

Posted on

 شندور فیسٹول کے حوالے سے عوام لاسپور کے مطالبات اور علاقے کے مسائل کے  حل کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا لاسپورویلی کادورہ ،

اپر چترال ( چترال ٹائمزرپورت ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر یونس خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اج لاسپور ویلی کا ہنگامی دورہ کیا ۔دورے کا مقصد علاقہ سور لاسپور کے عوام کو درپیش مختلف مسائل کے حل کے لئے لایحہ عمل طے کرنا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے عمائدین علاقہ اور منتحب مقامی نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن لئے۔
ان لوگوں کے قابل ذکر مسائل متاثرہ نہروں کی بحالی ، شندور فیسٹول والی جگہے سے خار دار تاروں کو ہٹانا، وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے لئے ٹائم دینا، لاسپور تا شندور پرانی سڑک کی بحالی، شندور کلچرل شو میں لاسپور کے فنکاروں کو شامل کرنا، فیسٹول کے بعد شندور کی صفائی اور دوران فیسٹول شندور میں مرجانے والے جانوروں کے لئے معاوضے کا بندوبست کرناجیسے مسائل شامل تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سارے مسائل مناسب، معقول اور حل طلب ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے سارے مسائل انشاء اللہ حل کردے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اج ہی ڈپٹی کمشنر سے اس حوالے سے مشاورت کرکے ہنگامی بنیادوں پر نہروں کی بحالی سمیت دیگر مسائل کو بھی جلد از جلد حل کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کریں گے۔
عمائدین علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دیہانی پر اپنا احتجاج ختم کئے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا اعادہ کئے.

chitraltimes aac mastuj visit laspur valley 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90136

ہرچین لاسپور ویلی میں بابائے لاسپور میموریل لائبریری کا افتتاح

ہرچین لاسپور ویلی میں بابائے لاسپور میموریل لائبریری کا افتتاح

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ہرچین لاسپور ویلی میں پرائیویٹ سیکٹر میں پہلی مرتبہ “بابائے لاسپور میموریل لائبریری ” کے نام سے ایک لائبریری کا افتتاح کردیا گیا ، بابائے لاسپور گل ولی خان مرحوم کے نام سے ان کےگھر میں قائم اس لائبریری سے تقریباً 24000 گھرانوں کے ہزاروں طلبہ و طالبات مستفید ہوں گے۔ نہایت عرق رزی سے کتابوں کا انتخاب اور طلبہ و طالبات کی عمر، کلاس اور پڑھنے کی سطح اور ضرورت کے لحاظ سے درجہ بندی اس لائبریری کو منفرد بناتی ہے ۔ مزید برآں، لائبریری میں اعلیٰ قومی یونیورسٹیوں میں داخلے کے امتحانات کے لئے تیاری کا مواد موجود ہے۔ بابائے لاسپور لائبریری کے ساتھ رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وقت گزرنے کے ساتھ لائبریری میں مزید کتابیں شامل کیئے جائینگےجو طلباء کی تعلیمی ضروریات کے مطابق ہوں گی۔
لائبریری کا مقصد چترالی نوجوانوں میں کتاب بینی کی عادت ڈالنے کے مواقع اور ماحول فراہم کرنا ہے۔ پاکستان میں تعلیمی نظام میں مختلف سماجی طبقات کے لحاظ سے فرق موجود ہے۔ نتیجتاً غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کو بہتر معاشی پس منظر سے تعلق رکھنے والے بچوں کے ساتھ مقابلہ کرنے میں اکثر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ سے بہت کم متوسط طبقے کے بچے اعلیٰ قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں جگہ حاصل کر پاتے ہیں۔ ان کو درپیش ایک بڑی رکاوٹ انگریزی زبان میں کمزوری ہے۔ جب تک متوسط طبقے کے بچے پڑھنے کی عادت نہیں ڈالتے، اس رکاوٹ کو دور نہیں کیا جا سکتا ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر لائبریری کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ہم نے پائیدار کمیونٹی لائبریریوں کا تصور دیا ہے۔ ہمارا وژن دیہاتوں میں خاص طور پر غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کے لیے کمیونٹی لائبریریاں قائم کرنا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ بچوں کی تعلیمی ضروریات اور بدلتی دنیا کے تعلیمی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان لائبریریز میں جدید رجحانات اپنائے جائیں گے۔

chitraltimes baba e laspur library inagurate 4

chitraltimes baba e laspur library inagurate 3

chitraltimes baba e laspur library inagurate 2

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90126

عیدالاضحی چترال کے دونوں اضلاع میں مذہبی جوش و جذبہ عقیدت و احترام سے منائی گئی

Posted on

عیدالاضحی چترال کے دونوں اضلاع میں مذہبی جوش و جذبہ عقیدت و احترام سے منائی گئی

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح لوئر چترال اور اپر چترال میں بھی عیدالاضحی عقیدت و اخترام اورمذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی اس حوالیسے اپر چترال کے مختلف علاقوں بونی, تورکھو موڑکھو اور مستوج کے جامع مساجد عیدگاہوں اور جماعت خانوں میں عید کی نماز ادا کی گئی عید کی بڑی اجتماع جامع مسجد بونی اور مرکزی عیدگاہ وریجون میں ہوئی اور ہزاروں نمازیوں نے نماز عید ادا کی اس موقع پر علمائے کرام اس دن کی مناسبت سے جامع انداز میں تقاریر اور واعظ نصیحت پیش کی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام  کی اس عظیم قربانی کو عقیدت احترام اورسلام پیش کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو اس پر عمل کرنے کی خصوصی ہدایت کی گئی۔

 

اس کے علاوہ علمائے کرام نے بھر پور انداز میں فل سطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی طور پر ہاتھ اٹھاکر اعلان کرتے ہوئے اس رائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا غزم کیاگیا۔علمائے کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن کاروباری حضرات نے اپنے دوکانوں میں اس رائیلی مصنوعات جیسے مشروبات اور دوسرے اس رائیلی پروڈکٹس رکھتے ہیں اور فروخت کرتے ہیں یوں سمجھے وہ اس رائیل کے لیے چندہ جمع کررہے ہیں ان کی سب ملکربازاروں اور اپنے اپنے علاقوں کے دوکانوں میں فروخت کرنے پر مکمل پابندی لگا دی جائے اور فل سطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یک جہتی کی جائے۔اور اس راییل کی طرف سے معصوم بچون کی قتل وعام کی سخت مذمت کی جائے۔ اخر میں وطن عزیز پاکستان کی کامیابی سلامتی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

chitraltimes eid prayer chitral eid gah 3 chitraltimes eid prayer chitral eid gah 2

chitraltimes eid prayer chitral eid gah 1

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90104

عید الضحی کے دوران کم عمر موٹر سائیکلسٹ کے خلاف چترال پولیس کی خصوصی مہم، کم عمر اوربغیر ہیلمٹ والے عید کے دن تھانے میں بند ہونگے۔ ڈی پی او افتخار شاہ

Posted on

عید الضحی کے دوران کم عمر موٹر سائیکلسٹ کے خلاف چترال پولیس کی خصوصی مہم، کم عمر اوربغیر ہیلمٹ والے عید کے دن تھانے میں بند ہونگے۔ ڈی پی او افتخار شاہ

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) عید الضحی کے دوران کم عمر موٹر سائیکلسٹ, بغیر ہیلمٹ والے تھانے میں بند,لوئر چترال پولیس/ ٹریفک پولیس نےخصوصی مہم شروع کردی ہے،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے حکم پر لوئر چترال پولیس کم سن اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف آپریشن کا بھرپور آغاز کریں گی بغیر نمبر پلیٹ والے موٹر سائیکل، کم سن موٹر سائیکل سوار اور بنا ہیلمٹ والے موٹر سائیکلوں کو بند تھانہ کیاجائے گا۔

اس سلسلے میں آج ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI منیرالملک ،ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI حیدر حسین اور انچارچ ٹریفک ورڈن پولیس فضل کریم نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے متعدد موٹر سائیکلوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تھانوں میں لاکر کھڑی کی۔

تمام والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ ٹریفک حادثات کی روک تھام میں پولیس کا ساتھ دیں، اپنے کم سن بچوں کو موٹر سائکل/ گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔ خلاف ورزی کرنے والے رائیڈرز عید کے دن تھانے میں گزاریں گے۔

 

chitraltimes young motorcyclist in police custody

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90097

 مہنگائی وگرانی کے باعث عیدا لاضحٰی کے موقع پر قربانی کے لئے جانور خریدنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر 

Posted on

 مہنگائی وگرانی کے باعث عیدا لاضحٰی کے موقع پر قربانی کے لئے جانور خریدنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ملک میں مہنگائی وگرانی نے عیدا لاضحٰی کے موقع پر مسلمانوں کی اکثریت کو سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوکر جانوروں کی قربانی کرنے کی راہ میں رکاوٹ بن گئی اور مویشی منڈی میں خریداری نہ ہونے کے برابر پائی جاتی ہے۔ پولوگراونڈ، چیو پل، بلچ شوتار اور دوسرے مقامات پر قائم مویشی منڈیوں میں جانور فروخت کرنے والوں نے  میڈیا کو بتایاکہ اس سال قربانی کے لئے جانور خریدنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ منڈی میں آنے والے جانوروں کی قیمت پوچھنے کے بعد چپ چاپ چلے جاتے ہیں۔ اس وقت بیل گائے کی قیمت ایک لاکھ 20ہزار روپے سے لے کر ساڑھے تین لاکھ روپے، اوسط جسامت کے بکرا کی قیمت 65ہزار، بکری کی قیمت 45000 اور بھیڑ کی قیمت 25000 روپے ہے جبکہ گزشتہ سال اس سے نصف تھا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90090

یونیورسٹی آف چترال کی طالبہ لینہ شوراگالی کا اعزاز

Posted on

یونیورسٹی آف چترال کی طالبہ لینہ شوراگالی کا اعزاز

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) یونیورسٹی آف چترال شعبہ زولوجی کی طالبہ لینہ شوراگالی سٹڈی آف یو ایس انسٹیٹیوٹس (SUSIs) ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ کے چھ ہفتوں کے تعلیمی دورے کے لئے منتخب ہو گئی ہیں۔
اس پروگرام کے تحت سٹوڈنٹ لیڈرز کو پبلک پالیسی سازی کے کورس کے لئے منتخب کیا جاتا ہے۔ یہ ٹریننگ اس سال یونیورسٹی آف میساچوسٹس میں جون سے اگست تک جاری رہے گا۔ اس ٹریننگ میں پبلک پالیسی سازی، خارجہ پالیسی، پبلک فنانس، صحت اور تعلیمی پالیسی سازی کے حوالے سے خصوصی کورس کرایا جائے گا۔

لینہ شوراگالی ڈیپارٹمنٹ آف زولوجی یونیورسٹی آف چترال سے زولوجی میں بیچلرز کر رہی ہیں۔ لینہ کا تعلق چترال کی خوبصورت وادی بمبوریت سے ہے، ان کے والد کریم محکمہ تعلیم میں استاد ہیں اور بمبوریت کے گورنمنٹ ہائی سکول میں اپنے فرائض نبھا رہے ہیں۔ نصابی سرگرمیوں کے علاؤہ لینہ یونیورسٹی میں مختلف سٹوڈنٹ فورمز میں بھی سرگرم کردار ادا کرتی ہیں۔ اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے لئے منتخب ہونے اور امریکہ روانگی پر بہت پرجوش ہوں، اس ٹریننگ سے حاصل شدہ تجربہ نہ صرف میرے کیریئر کے لیے مفید ہوگا بلکہ اس تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے یونیورسٹی فیلوز، کمیونٹی اور علاقے کو فائدہ پہنچانے کی بھر پورکوشش کروں گی۔ میری کوشش ہوگی کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کروں تاکہ مستقبل میں ذیادہ موثر اور بہتر لیڈرشپ کا مظاہرہ کر سکوں۔

اس پروگرام کے کے لئے پاکستان سے ہزاروں امیدواروں میں سے صرف 20 طلباء منتخب ہوئے ہیں جبکہ صوبا ئی سطح پر صرف چھ طلباء کا انتخاب ہوا ہے جو کہ اپنی جگہ ایک اعزاز ہے۔ اس پروگرام کے تحت اٹھارہ سے پچیس سال کی عمر کے طلباء درخواست دینے کے اہل ہیں جو بیچلرز پروگرام میں زیر تعلیم ہوں۔ اس کے علاوہ پالیسی سازی کے متعلقہ شعبوں کی طرف رجحان کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90086

عید کی چھٹیوں پر گھروں کو آنے والے مسافروں کا رش، آڈوں میں گاڑی نایا ب، مسافروں کا احتجاج  

Posted on

عید کی چھٹیوں پر گھروں کو آنے والے مسافروں کا رش، آڈوں میں گاڑی نایا ب، مسافروں کا احتجاج

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) عید الاضحی قریب آنے کے ساتھ چترال سے باہر رہنے والے پردیسی اپنے جنت نظیر چترال پہنچ رہے ہیں جوکہ کئی کئی مہینوں سے مختلف شہروں میں حصول رزق یا حصول علم کے سلسلے میں مقیم تھے۔ پشاور اور اسلام آباد /راولپنڈی سے چترال آنے والے فلائینگ کوچ، بس اور دوسری چھوٹی گاڑیوں میں بڑی تعداد میں مسافر یہاں پہنچ کر اپنے اپنے منزلوں کی طرف روانہ ہورہے ہیں جن میں بچے، خواتین بھی شامل ہیں۔ ان مسافروں میں میں وہ فیمیلیز بھی شامل ہیں جوکہ مختلف شہروں میں اور خصوصاً پشاور، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں رہائش رکھتے ہیں۔

 

چترال شہر کے کڑوپ رشت، اتالیق بازار اور جنالیو ڈوک میں واقع تینوں بس اڈوں میں اس وقت چترال پہنچنے والے مسافروں کی زبردست چہل پہل دیکھنے میں آرہی ہے۔ عید کے دن قریب پہنچنے کی وجہ سے ان اڈوں میں مسافروں کی تعداد کے مطابق گاڑی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی شارٹیج کا بھی سامنا ہے۔ ہفتے کے دن کڑوپ رشت اڈہ میں گاڑی نہ ملنے پر مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردیا جس پر ٹریفک پولیس کے انچارج سب انسپکٹر فضل کریم نے ان سے گفت وشنید کے بعد احتجاج ختم کرادیا اور موقع پر موجود گاڑیوں کو دستیاب کردیا جس کے بعدیہ پردیسی اپنے اپنے گاؤں کی طرف روانہ ہوگئے۔ چترال کے تقریباً تمام دیہات میں ان دنوں چہل پہل اپنی عروج پر ہوتی ہے جب پردیس میں رہنے والے یہ پردیسی سب اپنے گاؤں واپس آجاتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90077

پری شندور پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر، چترال سکاوٹس اے ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا 

پری شندور پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر، چترال سکاوٹس اے ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) انٹر ڈسٹرکٹس چیف منسٹر کپ پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میں چترال سکاوٹس کی ٹیم نے سنسنی خیز میچ کے بعد دو کے مقابلے میں چترال اے ٹیم کو تین گولوں سے شکست دے دی۔ دوہفتے تک جاری رہنے والی اس ٹورنامنٹ میں اپر اور لویر چترال کے اضلاع سے 52ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی امریکہ میں معروف پاکستانی بزنس مین انور امان نے ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل بلال جاوید، ڈی پی او لویر چترال افتخار شاہ بھی موجود تھے جبکہ فائنل میچ دیکھنے کے لئے پولوگراونڈ کے احاطے میں 20ہزار سے ذیادہ تماشائی موجود تھے۔ مہمان خصوصی انور امان نے کہاکہ پولو چترال کی ثقافت کا آئنہ دار کھیل ہے اور چترال کی لوک داستان اس کے بغیر نامکمل ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاکہ چترال میں پولو کا کھیل دن نہ دن فروع پارہا ہے اور اس کے کھیلنے اور شائقین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ ٹورز م کو پروموٹ کا ذریعہ بھی ثابت ہورہاہے۔انھوں نے اپنی طرف سے ونراور رنراب ٹیموں کے لئے چھ چھ لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔

 

پولوایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندر الملک نے ٹورنامنٹ کو منظم انداز میں منعقد کرنے پر ڈی سی لویر چترال اور ان کی ٹیم کی تعریف کی اور کہاکہ اس اہم ایونٹ کے نتیجے میں شندور پولوفیسٹول میں چترال کی نمائندگی کرنے کے لئے چار ٹیموں کی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ڈی سی محم عمران نے اپنے مختصر خطاب میں کھلاڑیوں کی سپورٹس مین سپرٹ کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ پولو کی فروع میں ہر قدم پر ان کے ساتھ ہے۔ فائنل میچ کے شروع میں چترال اے ٹیم نے ایک گول کرکے برتری حاصل کی لیکن چترال سکاوٹس کے شہزاد احمد شاہ جی نے اگلے منٹ کے دوران ہی گول کرکے سکور برابر کیا اور پہلے ہاف کے ختم ہونے تک دو مزید گول اسکور کرنے می کامیاب ہوئے۔ دوسرے کے پہلے منٹ میں چترال اے ٹیم نے ایک اور گول کرکے اسکور بورڈ کی پوزیشن کو 2-3کردیا اور اسے برابر کرنے کے لئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف تھے کہ میچ کا وقت ختم ہونے کی بگل بچ گئی۔

 

chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 15 chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 14 chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 13 chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 12 chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 11 chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 9 chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 8 chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 7 chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 6 chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 4 chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 3 chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 2 chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 1 chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 3 chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 2 chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 1 chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 4

chitraltimes pre shandur polo tournament concludes 5

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90043

شندور پولو فیسٹیول جمعہ 28 جون کو شیڈول کے مطابق شروع ہوگا، بختیار خان، ڈی سی اپر چترال نے مقامی سطح پر عیدالاضحی کی چھٹیاں منسوخ کر دی

ڈی سی اپر چترال نے مقامی سطح پر عیدالاضحی کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں، مقامی لوگوں سے بھی مسلسل رابطوں میں ہیں

شندور پولو فیسٹیول جمعہ 28 جون کو شیڈول کے مطابق شروع ہوگا، بختیار خان

مشیر سیاحت کی ہدایات کی روشنی میں تین روزہ فیسٹیول کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کے اعلی حکام موقع پر انتظامات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں،

فیسٹیول میں پولو میچز کے علاؤہ چترال اور گلگت بلتستان کی لوک دھنوں پر مبنی محفل موسیقی بھی منعقد ہوگی، سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت

مشیر سیاحت کا انتظامات پر اطمینان کا اظہار، عیدالاضحی کے فوراً بعد محکمہ سیاحت کی انتظامی ٹیمیں شندور بھیجنے کی ہدایت

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا محمد بختیار خان نے کہا ہے کہ مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی ہدایات کی روشنی میں شندور پولو فیسٹیول کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جو وزیراعلی کی اعلان کردہ تاریخ یعنی جمعہ 28 جون کو شروع ہو گا۔ اس تین روزہ فیسٹیول میں شرکت کیلئے پاکستان کے علاؤہ دنیا بھر سے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سیاحت و ثقافت پشاور کے کانفرنس روم میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال سمیت چترال کے دونوں اضلاع کی انتظامیہ کے اعلی حکام شاہراہِوں اور سیکورٹی انتظامات کا بذات خود مسلسل جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے مقامی سطح پر ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں اور مقامی لوگوں اور زعماء سے بھی مسلسل رابطوں میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد محکمہ سیاحت و ثقافت کی مختلف انتظامی ٹیمیں شندور پولو فیسٹیول کیلئے روانہ کر دی جائینگی تاکہ شندور گراؤنڈ پر تیاریوں کو نہ صرف فول پروف بنا کر حتمی شکل دی جائے بلکہ مزید بہترین انتظامات بھی کئے جائیں اور جہاں جہاں ضرورت ہو وہاں سیاحوں کیلئے اضافی سہولیات بھی مہیا کی جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی طرف سے اعلان شدہ تاریخوں پر ہی شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔ تین روزہ فیسٹیول میں چترال اور گلگت بلتستان کی پولو ٹیموں کے سنسنی خیز مقابلوں کے علاؤہ ان علاقوں کے فنکار اور گلوکار مقامی دھنوں پر محفل موسیقی میں پرفارم کرینگے۔ فیسٹیول میں ہر سال کی طرح امسال بھی مقامی ثقافتی دستکاریوں اور مصنوعات کے سٹالز سجائے جائینگے۔ فیسٹیول کی اختتامی تقریب 30 جون کو شندور پولو گراؤنڈ پر منعقد ہوگی جس میں رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں اور فنکاروں کی پرفارمنس کے علاؤہ پیرا گلائڈنگ اور دیگر فن کے مظاہرے بھی پیش کئے جائینگے۔ درایں اثناء مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے شندور پولو فیسٹیول کے سلسلے میں جاری انتظامات اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جو ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطوں میں ہیں۔ مشیر سیاحت نے اس سلسلے میں چترال کے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی مسلسل نگرانی اور کوششوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے عیدالاضحی کے فوراً بعد محکمہ سیاحت کے اعلیٰ انتظامی افسران کی ٹیمیں شندور بھیجنے اور تمام انتظامات کو ہر لحاظ سے فول پروف بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تین روزہ فیسٹیول کو عالمی معیار کے مطابق ہر لحاظ سے کامیاب اور یادگار ترین سیاحتی میلہ بنایا جائے گا جس کی گونج بین الاقوامی سطح پر سنائی دے گی۔

chitraltimes dc upper chitral irfan uddin visits camping pot

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
90007

خیبرپختونخوا ٹورازم ڈپارٹمنٹ کا شندور فیسٹول و دیگر سیاحتی مقامات کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا ٹورازم ڈپارٹمنٹ کا شندور فیسٹول و دیگر سیاحتی مقامات کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا اعلان

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے شندور پولو فیسٹیول 2024 کے لیے سیاحوں کے لیے ہیلی کاپٹر سفاری سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہیلی کاپٹر سفاری سروس کے پی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ایوی ایشن کے اشتراک سے کیا ہے۔سروس کا افتتاح وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب نے کیا۔
ہیلی کاپٹر سفاری پیکجز چترال ہوائی اڈے سے شندور ، کالاش ویلی، لواری ٹنل، تیرچ میر چوٹی، اور کاغلشٹ کے خوبصورت میدان کے لیے ہوگی۔ کرایہ 2لاکھ سے شروع ہوکر 7 لاکھ فی مسافر ہے، اور ایک ہیلی کاپٹر میں 4 مسافر ہونگے۔ مثلاً پیکچ نمبر 2 کے تحت صرف 20 منٹ پرواز کے آیکو صرف 2 لاکھ دینے پڑیں گے۔ 🤔

chitraltimes kp govt helli service for tourists

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
89994

ایس آئی ایف کی طرف سے تعمیر شدہ شیلٹرز اپر چترال کے سیلاب اور بارشوں کے متاثرین کے حوالہ کیئے گئے

Posted on

ایس آئی ایف کی طرف سے تعمیر شدہ شیلٹرز اپر چترال کے سیلاب اور بارشوں کے متاثرین کے حوالہ کیئے گئے

اپرچترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب رونما ہونے والے مختلف افات نے ضلع اپر چترال کو بے حد متاثر کئے۔ نتیجے کے طور پر بہت سے لوگوں کے رہائش مکانات متاثر ہوئے۔ قدرتی افات کے نتیجے میں متاثرہونے والے افراد کو محفوظ مقامات میں settle کرنے میں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری ادارے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔
ایس،ائی،ایف یعنی Secours Islamique France نے اپر چترال میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ متعدد خاندانوں کے لیے نئے طرز پر شیلٹرز تعمیر کئے ہیں۔ اس سلسلے میں اج نئے تعمیر شدہ شیلٹرز کی باضابطہ حوالگی کے سلسلے میں ایس،ائی،ایف کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی۔
اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے اس تقریب میں بحیثت مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان پناہ گاہوں کے قیام سے متاثرین کو اپنے لئے نئے گھر تعمیر ہونے تک سر چھپانے میں مدد ملے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ایس آئی ایف کے پراجیکٹ منیجر غلام محمدنے متاثرین کو ان کے نو تعمیر شدہ پناہ گاہیں حوالے کئے اور انہیں مبارک باد دی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرین کے لئے پناہ گاہیں تعمیر کرنے پر SIF کے کوششوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایس،ائی،ایف مصیبت کی گھڑی میں متاثرین کی مدد میں ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کرے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ایس،ائی،ایف کے پراجیکٹ منیجر اور جملہ سٹاف ممبرز کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ائندہ بھی بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔

chitraltimes sif completed shalters for flod effect 1 chitraltimes sif completed shalters for flod effect 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89985

پرنس رحیم آغا خان کا پاکستان کا پانچ روزہ دورہ مکمل، اخری روز وزیراعظم پاکستان سے ملاقات

Posted on

پرنس رحیم آغا خان کا پاکستان کا پانچ روزہ دورہ مکمل، اخری روز وزیراعظم پاکستان سے ملاقات

 

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) پرنس  رحیم آغا خان کا دورۂ پاکستان اختتام کو پہنچ گیا۔اپنے دورے کے آخری روزپرنس رحیم آغا خان نے وزیراعظم پاکستان، میاں محمد  شہباز شریف سے اُن کی سرکاری رہائش گاہ ،واقع اسلام آباد ،میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پرنس رحیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے AKDNکی جانب سے پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم نے قیام پاکستان میں سر سلطان محمد شاہ آغا خان سوم کے کردار کو بھی سراہا۔ پرنس رحیم کے ہمراہ AKFED کے ڈائریکٹر، سلطان علی الانہ اور آغا خان کے سفارتی اُمور کے شعبے کے سربراہ شفیق سچی دینا بھی موجود تھے۔

 

پرنس رحیم حکومت اور AKDNکی قیادت سے ملاقات اور گلگت بلتستان میںAKDNکے نئے منصوبوں کا جائزہ لینےکی غرض سے پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر تھے۔اس دوران انہیں پاکستان کے صدر ،  آصف علی زرداری نے ایشیا اور افریقہ جیسے وسائل سے محروم خطوں میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے انتھک کوششیں کرنے  پرپاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ”نشان پاکستان“ سے نوازا۔ یہ ایوارڈ ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے پاکستان کے لیے اعلیٰ ترین خدمات انجام دی ہوں۔

 

اعزاز وصول کرنے کے بعد پرنس رحیم نے کہا کہ ”مجھے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک، اپنےساتھیوں،اپنے عملے اور دیگر اُن بہت سے رضاکاروں کی جانب سے جو پاکستان کے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے انتھک محنت کرتے ہیں, اس طرح کا اعزاز قبول کرنے پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس عظیم اعزاز پر صدر پاکستان اور حکومت پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔“

 

اس دورے کے دوران پرنس رحیم نے صدر پاکستان  آصف علی زرداری، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، گورنر گلگت بلتستان ،سید مہدی شاہ، گورنر خیبر پختونخوا ،فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،گلُبر خان سمیت مختلف سرکاری حکام سے ملاقاتیں کیں اور ملک میںAKDNکے منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور پرتبادلہ خیال کیا۔

 

8جون کو  پرنس رحیم آغا خان نے ہُنزہ کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے ناصرآباد میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا باضابطہ افتتاح کرنے کے علاوہ ڈوئیکر سولر پاور پلانٹ (Duiker Solar Power Plant)کی پیداواری گنجائش میں اضافہ کرنے اور نئے  سولر پلانٹ کی تنصیب کا افتتاح کیا۔ نصیر آباد میں قائم کیا جانے ولا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک بجلی کی بلاتعطل فراہمی، تیز رفتار انٹرنیٹ اور چھوٹے اور بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپس، فری لانسرز اور چیمبرز آف کامرس کے لیے کام کرنے کی مشترکہ جگہ(co-working space) فراہم کرے گا۔ سولر انرجی پلانٹ  کا دوسرامرحلہ، جس پر کام شروع ہورہا ہے ، ہنزہ میں تقریبا 20،000 افراد کے لیے بجلی کی فراہمی میں اضافہ کرے گا۔ یہ دونوں منصوبے خطے میں زندگی کے مجموعی معیار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

بعد ازاں،9جون کو ،پرنس رحیم نے ،گلگت بلتستان میں ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک (HBL MfB) کے نئے علاقائی ہیڈ کوارٹرکا افتتاح کیا۔ جدید فن تعمیر اور مقامی ثقافتی عناصر کا امتزاج رکھنے والی یہ  نئی عمارت گرین کنسٹرکشن (green construction)اوراعلیٰ تعمیر کے  بین الاقوامی معیاروں پر پورا اترتی ہے اور مضبوطی، جدت اور مقامی کمیونٹی کی ترقی کے لیے بینک کے عزم کو اُجاگر کرتی ہے۔

chitraltimes prince rahim aga khan visit to pakistan concluedes meeting with pm shehbaz 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
89957

مشیر سیاحت کا  چترالی لوک فنکار میرولی، بخت زادہ یوسفزئی کی والدہ، اور ریڈیو اناؤنسر تسکین ظفر کی وفات پر اظہار تعزیت

مشیر سیاحت کا  چترالی لوک فنکار میرولی، بخت زادہ یوسفزئی کی والدہ، اور ریڈیو اناؤنسر تسکین ظفر کی وفات پر اظہار تعزیت

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے سینئر صحافی بخت زادہ یوسفزئی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ زاہد چن زیب نے چترال کے لوک فنکار میرولی عرف کورا غو ماسٹر اور پی ٹی وی و ریڈیو پاکستان کی معروف اناؤنسر تسکین ظفر کی وفات پر بھی انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان فنکاروں کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور اعتراف کیا کہ یہ دونوں فنکار قومی اثاثہ تھے جنکی خدمات انکے مداح مدتوں یاد رکھیں گے۔ مشیر سیاحت نے تینوں مرحومین کی مغفرت کی دعا کی اور انکے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
89961

تین روزہ سالانہ شندور پولو فیسٹیول جمعہ 28 جون کو شروع ہوگا،دنیاکی بلندترین پولو گراؤنڈ پر اس شاندار میلے کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔ مشیر سیاحت زاہد چن زیب  

Posted on

تین روزہ سالانہ شندور پولو فیسٹیول جمعہ 28 جون کو شروع ہوگا،دنیاکی بلندترین پولو گراؤنڈ پر اس شاندار میلے کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔ مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی زیرصدارت اجلاس

 

shandur ground
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) اپر چترال میں تین روزہ سالانہ شندور پولو فیسٹیول جمعہ 28 جون کو شروع ہوگا جس میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوں گے جبکہ سطح سمندر سے بارہ ہزار فٹ اونچے دنیا کی سب سے بلند ترین شندور پولو گراؤنڈ پر چترال اور گلگت بلتستان کی پولو ٹیموں کے مابین کھیلے جانیوالے اس عظیم الشان سپورٹس گالا میں دونوں صوبوں کے علاؤہ وفاقی حکومت کی نمائندگی اور غیر ملکی سیاحوں کی بھرپور شرکت بھی متوقع ہے۔

 

 

اس ضمن میں تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پشاور میں وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری سیاحت محمد بختیار خان، ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت اور دیگر متعلقہ حکام کے علاؤہ کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اور چترال اپر و لوئیر اور دیر بالا کے ڈپٹی کمشنروں، گلگت بلتستان کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری، مقامی انتظامی افسران اور سپورٹس حکام نے ان لائن حصہ لیا اور انتظامات کے مختلف پہلوؤں اور تجاویز و سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ضروری فیصلے کئے گئے۔

 

 

زاہد چن زیب نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق سیاحت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور شندور پولو فیسٹیول کا بہترین اور کامیابی سے انعقاد نہ صرف محکمہ سیاحت بلکہ پوری صوبائی حکومت اور انتظامیہ کیلئے ٹیسٹ کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار میلے کے آغاز سے پہلے ہی متعلقہ تمام شاہراہوں کی کلیئرنس، سیکورٹی، اشیائے خوردونوش اور پٹرول پمپس پر فیول کی معیاری اور وافر مقدار میں دستیابی متعلقہ حکام اور اداروں کا اولین فرض ہے جس میں ذرہ بھر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

chitraltimes shandur festival 2023 first day 9

مشیر سیاحت نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو یہ بھی ہدایت کی کہ پولو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور مقامی لوگوں و زعماء سے الگ الگ ملاقاتیں کرکے انہیں انتہائی خوشگوار ماحول کے ساتھ اعتماد میں لیں تاکہ وہ سب فیسٹیول کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے میں عملی طور پر شریک ہوں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کیلئے شرٹس پر بہترین لوگو لگانے کی ہدایت بھی کی تاکہ محکمہ سیاحت و ثقافت کی عمدگی سے برانڈنگ ہو اور صوبے میں سیاحت خوب پھلے پھولے اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں میں اضافے کے سبب صوبہ کی آمدن بالخصوص زرمبادلہ کمانے کے وسائل بھی مسلسل بڑھنا شروع ہوں۔

 

 

اسی طرح فیسٹول کے اطراف میں واش رومز، ابنوشی اور صحت و صفائی کے بہترین انتظامات بھی ناگزیر ہیں۔ اس موقع پر حکام نے مشیر سیاحت کو شندور پولو فیسٹیول کے کامیابی سے انعقاد کیلئے آپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ دن رات محنت کرنے کا یقین دلایا اور واضح کیا کہ وہ کسی بھی مرحلے پر صوبائی حکومت کو مایوس نہیں کریں گے کیونکہ سیاحت کی ترقی سے صوبہ کی خوشحالی بھی جڑی ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
89953

چترال میں کلائمیٹ چینچ کے بعد سب سے بڑا مسئلہ ویمن ایمپاورمنٹ کا ہے۔ غزالہ انجم 

Posted on

چترال میں کلائمیٹ چینچ کے بعد سب سے بڑا مسئلہ ویمن ایمپاورمنٹ کا ہے۔ غزالہ انجم

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ )صنفی بنیادوں پر مخصوص ضروریات اور تقاضوں کو سامنے رکھ کر پلاننگ اور بجٹ سازی اور اس کے نتیجے میں سالانہ ترقیاتی پروگرام ترتیب دینے سے صنفی محرومیوں کا بڑی حد تک ازالہ ہو سکتا ہے۔ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے زیراہتمام متعلقہ محکمہ جات کے اسٹاف کے لئے اس موضوع پر چترال کے مقامی ہوٹل میں سہ روزہ تربیتی ورکشاپ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پلاننگ، بجٹ سازی اور اے ڈی پی بناتے وقت صنفی ضروریات کو بھی شامل کئے جائیں ۔ورکشاپ میں سرکاری ،غیرسرکاری اداروں اورسول سوسائٹی کے ذمہ دار خواتین و حضرات نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔

 

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ممبرقومی اسمبلی غزالہ انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت چترال کے زرخیزدماغ والوں کے درمیان بیٹھی ہوں جوکہ پبلک اورگورنمنٹ سیکٹرمیں ا ہم رول اداکررہے ہیں اس وقت یقینا ً چترال میں خواتین بہت سے مسائل کاشکارہیں جس میں سب سے بڑامسئلہ ویمن ایمپاورمنٹ ہے کہ ہم خواتین کوکیسے بااختیارکرسکیں۔چترال میں کلائمیٹ چینج کے بعدخواتین کوبہت سےتکالیف کاسامناکرناپڑرہاہے یہاں کے خواتین کازیادہ ترذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہیں اُن لوگوں کوہم کیسے زیادہ سے زیادہ سہولیات دے سکتے ہیں اُن کے معیارزندگی کوبہتر بنانے کے لئے لائحہ عمل کرنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں جوذمہ داریاں مجھے دی گئی ہے انشاء اللہ تعالیٰ میں اُن کوپارلیمنٹ کے ہرفورم پرجہاں میری آواز پہنچتی ہے اُٹھاؤں گی ۔انھوں نے خواتین کو بااختیار بنانے میں کردار ادا کرنے پر اے۔کے۔ار۔ایس۔پی کی کاوشوں کو سراہا۔

 

اس موقع پرپروگرام سہولت کار مقصودخان،پروگرام منیجرگلگت بلتستان منیرہ شائین،سول سوسائٹی منیجرچترال شائستہ جبین،سول سوسائٹی افیسرلوئرچترال کاشف علی،حناء،سابق آرپی ایم آکاہ محمدکرام ، سابق جی ایم این سی ایچ ڈی چترال محمدافضل ،نیازاے نیازی ایڈوکیٹ اوردوسروں نے کہاکہ اے کے آرایس پی چترال میں کینیڈین حکومت کی مالی معاونت سے خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں بااختیار بنانے کے لئے ان کو درپیش معاشی ،معاشرتی مسائل حل کرنے، بجٹ اورفیصلہ سازی میں شامل کرنے سیاسی نوعیت کے مسائل کا مکمل ادراک کرنے اور ان کی حل کے لئے طویل المدتی بنیادوں پر تجاویز مرتب کرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں ۔ پروگرام کے آخرمیں شرکاء ورکشاپ میں میں تعریفی اسناد تقسیم کیاگیا۔

chitraltimes women empowerment workshop akrsp 1 chitraltimes women empowerment workshop akrsp 5

chitraltimes women empowerment workshop akrsp 4

chitraltimes women empowerment workshop akrsp 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89946

گورنمنٹ سنٹینل ماڈل سکول چترال کے پرنسپل فضل سبحان کا تبالہ فورا منسوخ کیا جائے۔ پی ٹی سی  قرارداد 

Posted on

گورنمنٹ سنٹینل ماڈل سکول چترال کے پرنسپل فضل سبحان کا تبالہ فورا منسوخ کیا جائے۔ پی ٹی سی  قرارداد

چترال ( چترال ٹائمزرپورت ) پرینٹز ٹیچرز کونسل (PTC) گورنمنٹ سنٹینل ماڈل سکول چترال کا اجلاس زیر صدرات مولانا اسرار الدین الہلال ممبر PTC منعقد ہوا۔ اجلاس میں مولانا اسرارالدین کے علاوہ الطاف حسین(ممبر) حسین احمد (ممبر) ، رحمت (ممبر) جبکہ چترال میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے چیئرمین رفیع اللہ نے آن لائن میٹنگ میں شرکت کی۔

 

اجلاس کا واحد ایجنڈا موجودہ پرنسپل فضل سبحان کی اچانک اور بے وقت تبدیلی پر غور کرنا تھا۔ اجلاس اس امر پر اتفاق رائے پایا گیا کہ فضل سبحان نے اپنی تقرری سے لیکر اب تک جس جانفشانی سے سکول کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کیا،وہ اس سے قبل دیکھنے میں نہیں آیا۔ بحیثیت پرنسپل سکول کو چترال کے بڑے بڑے نامور سکولوں کے صف میں کھڑا کیاجب کہ اس سے قبل سکول کا معیار اس سطح پر نہیں تھا۔ فضل سبحان نے بحیثیت پرنسپل نہ صرف کوالٹی ایجوکشن کو یقینی بنایا بلکہ مختلف غیر سرکاری اداروں اور سرکاری اداروں کے ساتھ رابط کاری کو بھی یقینی بنایا۔

 

سکول کو مالی طور پر مستحکم کیا۔ سکول کی تزئیں آرائش کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر لیب، سائنس لیبارٹری، لائبری، نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں اور طالب علموں کے لئے تجرباتی دوروں کو رواج دیا،جو اس سے قبل سکول ھٰذا میں ناپید تھے۔ سکول میں enrolmentکو بہتر بنایا، حاضری کی شرح کو 100 فیصد تک لے کر گیا، غریب اور نادار طالب علموں کے بورڈنگ کی قیام اور امداد کانظام بنایا۔ اس کے ساتھ ساتھ مستقبل میں سکول کو مزید مستحکم اور بہتر بنانے کے لئے کمیونٹی کی شمولیت بھی یقنی بنائی اور تمام سٹیک ہولڈوروں کی آراء سے سکول کے لئے منصوبہ بندی جیسے کاموں کی بنیاد رکھی۔ اسوقت ایسے بہت سارے منصوبے Pipeline میں ہیں جن پر عملدرآمد سے سکول ایک مثالی سکول بن سکتا ہے۔

 

کونسل نے اس امر پر خدشات کااظہار کیا کہ اس وقت موجودہ پرنسپل کی تبدیلی ان تمام منصوبوں کو جو سکول کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے تر تیب دئے گئے ہیں، سب کے سب ادھورے رہ جائیں گے اور ان منصوبوں پر عملدرآمد نہں ہوسکے گا۔ طویل گفتگو کے بعد اجلاس نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کر کے مطالبہ کر تا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چترال بلا تاخیر سیکرٹری ایجوکشن اور ڈائریکٹر ایجوکشن سے رابطہ کر کے موجودہ پرنسپل فضل سبحان کے تبادلے کو منسوخ کرائیں تا کہ ان تمام منصوبوں پر عملدر آمد مکمل ہوسکے۔

سیکرٹری ایجوکشن اور ڈائریکٹر ایجوکشن سے مطالبہ ہے کہ سکول ہذا اور غریب بچوں کے بہترین مفاد میں پرنسپل کا تبادلہ منسوخ کیا جائے-۔
اجلاس دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89944

گورنمنٹ سینٹنل ماڈل سکول چترال کے پرنسپل کا تبادلہ، پی ٹی سی چیئرمین اور طلباء کی طرف سے ٹرانسفر آرڈر فی الفور منسوخ کرنے کا مطالبہ

Posted on

گورنمنٹ سینٹنل ماڈل سکول چترال کے پرنسپل کا تبادلہ، پی ٹی سی چیئرمین اور طلباء کی طرف سے ٹرانسفر آرڈر فی الفور منسوخ کرنے کا مطالبہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال کے پیرنٹ ٹیچر کونسل (پی ٹی سی) کے چیرمین رفیع اللہ نے پرنسپل فضل سبحان کو ٹینور پورا ہونے سے پہلے سکول سے تبادلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس ٹرانسفر آرڈر کو فی الفور منسوخ کیا جائے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے جبکہ یہ بات روز روشن کی طرح حقیقت ہے کہ موجود ہ پرنسپل نے سکول میں انقلابی تبدیلیاں لائی تھی۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ والدین کو محکمہ تعلیم کا یہ فیصلہ بالکل قبول نہیں ہے کیونکہ موجودہ پرنسپل کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے سکول پر والدین کا اعتماد بڑھ گیا تھا اور لوگ اب پبلک سکولوں سے اپنے بچوں کو جوق درجوق اس سکول میں داخل کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اس نازک وقت میں سکول کے پرنسپل کو ٹرانسفر کرنا طلباء کے ساتھ دشمنی سے کم نہیں ہے کیونکہ نیا اکیڈیمک سال کے شروع میں سکول کو بغیر کسی پرنسپل کے چھوڑ دینا کوئی دانشمندی نہیں ہے کیونکہ فضل سبحا ن دروش کے ریجنل پروفیشنل ڈیویلپمنٹ سنٹر (آرپی ڈی سی) تبدیل کرنے کے بعد یہاں اسامی کو خالی چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دروش کے آر پی ڈی سی کی بجائے ٹیچنک کیڈر کی اس فعال افسر کی ذیادہ ضرورت سکول میں ہے لیکن زمینی حقائق دیکھے بغیر تبادلے آرڈر جاری کئے گئے۔

 

دریں اثنا سینٹیل سکول کے طلباء نے گزشتہ روز چترال پریس کلب کے سامنے اجتجاجی مظاہرہ کیا اور پرنپسل کے تبالے کی فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ طالب علم رہنماؤں کا کہنا تھاکہ ڈیڑھ سال قبل فضل سبحان نے سکول کا چارج لے کر سکول کی حالت بدل دی تھی اور والدین پرائیویٹ سکولوں سے اپنے بچوں کو اٹھا کر یہاں داخل کررہے تھے۔ا نہوں نے پرنسپل کے بے وقت تبادلے کو سکول کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ سکول کے طلباء کے ساتھ کھلی دشمنی ہے جبکہ پرنسپل کے تبادلے کی خبر سے سکول کے طالب علموں میں مایوسی اور غم پھیل گئی ہے جوان کی زندگیوں کو سنوارنے کا کام شروع کیا تھاجبکہ اپنی جیب سے نادار اور غریب بچوں کی کفالت بھی کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سکول کے تمام طلباء پرنسپل کے تبادلے کی منسوخی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

chitraltimes gcmhs students protest for principal transfer

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89931

چترال کے روڈ منصوبوں کو بجٹ سے نکالنا انتہائی افسوسناک ہے، ان کو دوبارہ شامل کرنے کی کوشش کروں گا، شہزادہ افتخارالدین

Posted on

چترال کے روڈ منصوبوں کو بجٹ سے نکالنا انتہائی افسوسناک ہے، ان کو دوبارہ شامل کرنے کی کوشش کروں گا، شہزادہ افتخارالدین

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے چترال کے مختلف روڈ پراجیکٹس کو بجٹ سے نکالنے کے حوالے سے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بونی بوزند روڈ کو میرے والد محترم نے اُس وقت بجٹ میں شامل کرکے ۲۸ کروڑ روپے اس کے لئے منظور کرائے تھے جبکہ بعد ازان میں نے اسکی بجٹ بڑھاکر ایک آرب گیارہ کروڑ روپے کروادیا تھا۔ اسی طرح چترال بونی مستوج شندور روڈ، چترال گرم چشمہ روڈ اور کالاش ویلی روڈز کو بھی میں نے ایکنیک سے منظور کرواکر بجٹ میں شامل کردیا تھا، اب بدقسمتی سے ان سڑکوں کو بجٹ سے نکالنے کی باتیں ہورہی ہیں، جوکہ افسوسناک ہے، کیونکہ ان سڑکوں کی تعمیر چترال کے عوام خصوصا میرے خاندان کے ایک خواب تھے۔جوکہ چکناچور ہوگئے ہیں۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے افتخارالدین نے کہا کہ میں ان منصوبوں کو دوبارہ بجٹ میں شامل کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، اور میاں نواز شریف کے نوٹس میں یہ بات لاوں گا کہ ان منصوبوں کو ختم کرنے سے چترال کے عوام کو انتہائی نقصان کا سامنا کرنا ہوگا،

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
89917

پرنس رحیم آغا خان نے ناصر آباد ،ہُنزہ میں نئے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا

پرنس رحیم آغا خان نے ناصر آباد ،ہُنزہ میں نئے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا

ناصرآباد، ہُنزہ(چترال ٹائمزرپورٹ ) اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام، حکومت پاکستان اور آغا خان فاؤنڈیشن، پاکستان (AKF,P) کے درمیان شراکت کے ذریعے، ناصر آباد، ہنزہ میں قائم کردہ نیا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک، گلگت بلتستان (GB) کی پائیدار ترقی میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ علاقے میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی، تیز رفتار انٹرنیٹ ،چھوٹے اور ترقی کرتے ہوئے اسٹارٹ اپس، فری لانسرز اور چیمبرز آف کامرس کے لیے کام کرنے کی جگہ (co-working space) فراہم کرے گا۔

 

ناصر آباد سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مرکزی وسائل کی فراہمی کے لیے hub-and-spoke ماڈل کے طور پر کام کرے گا اور خطے کے انتہائی دور دراز علاقوں میں آئی ٹی کی دیگر سہولیات کو منسلک کرنے میں مدددے گا۔ اس طرح فاصلاتی تعلیم، انٹرپرینیورشپ ، کیریئر کونسلنگ اور ڈیجیٹل اسکلز ڈیولپمنٹ تک رسائی میں اضافہ ہوگا، جبکہ فری لانس کاروبار کےذرائع بھی پیدا ہوں گے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ،میجر جنرل عمر احمد شاہ کے علاوہ آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر اور حبیب بینک لمیٹڈ کے چیئرمین، سلطان علی الانہ، اسماعیلی کونسل برائے پاکستان کے صدر ، نزار میوہ والا اور آغا خان فاؤنڈیشن ،پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اختر اقبال بھی موجود تھے۔

 

chitraltimes prince rahim aga khan inaugurated digital park in hunza

 

اس موقع پراپنی امیدوں کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سلطان علی الانا نے کہا کہ ”نیا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک خطے کی معیشت کو مضبوط کرے گا: اس نئی سہولت کےذریعے صارفین پاکستان اور دنیا بھر کےکاروبار ی اداروں کے ساتھ قابل بھروسہ انداز میں منسلک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ، اس سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سے مواقع میسر آئیں گے، جدت طرازی کو فروغ ملے گا، نئے کاروباری نیٹ ورکس کی تخلیق میں مدد ملے گی اور خطے میں معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔“

 

میجر جنرل عمر احمد شاہ نے آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ” اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO)کا ویژن 2025 پائیدار آئی ٹی ماحول کی فراہمی کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہے۔ ہم آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئی ٹی اور فری لانسنگ ہب (FLH) کو تیزی سے توسیع دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ اقدام ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے اور غیر ملکی ترسیلات زر میں اضافہ کرتا ہے۔ تبدیل شدہ آئی ٹی منظرنامہ خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد کر رہا ہے کیونکہ نوجوان ان علاقوں کی مجموعی ترقی اور خوشحالی میں فعال طور پر حصہ لے رہے ہیں۔“

اس اقدام کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے آغا خان فاؤنڈیشن ، پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، اختر اقبال نے کہا کہ ”گلگت بلتستان میں پاکستان کی سافٹ ویئر کمپنیوں کا مرکز بننے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔ تیز رفتار انٹرنیٹ، 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی، کام کرنے کی جگہیں(co-working spaces) اور ایک پرکشش جغرافیائی محل وقوع تک رسائی کے ساتھ، یہ قومی اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور ڈیجیٹل سہولتوں کے متلاشیوں کو راغب کرے گا جو ملک کی معیشت پر اہم اورفائدہ مند اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔“

chitraltimes prince rahim aga khan inaugurated digital park in hunza

 

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
89909

چترال سے برنس گاؤں تک زیر تعمیر چترال شندور روڈکے پہلے فیزمیں تارکول بچھانےکا کام شروع کردیا گیا

چترال سے برنس گاؤں تک زیر تعمیر چترال شندور روڈکے پہلے فیزمیں تارکول بچھانےکا کام شروع کردیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال شہر سے برنس گاؤں تک زیر تعمیر چترال شندور روڈکے پہلے فیزمیں تارکول بچھانے کے کام کا آغاز ہفتے کے دن راغ لشٹ کے مقام سے کیا گیا جس سے پہلے موری لشٹ کے قریب قائم اسفالٹ پلانٹ کی ٹیسٹنگ کامیاب ہوئی تھی۔ سائٹ پر موجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے پراجیکٹ ڈائرکٹر انجینئر ظہیر الدین نے میڈیا کو بتایاکہ بلیک ٹاپنگ کا کام جدید مشینری کے ذریعے شروع کردی گئی ہے اور تمام لیول کردہ مقامات پر روزانہ 500میٹر سے لے کر 800 میٹر تک کے حساب سے تارکول بچھانے کاکام جاری رکھا جائے گا۔

 

انہوں نے کہاکہ این ایچ اے کی طرف سے کام کی معیار پر کڑی نگرانی رکھنے کے لئے ذمہ دار افسران ہر وقت سائٹ پرموجود رہیں گے۔ دریں اثناء کئی سالوں کی انتظار کے بعد سڑک کی پختگی سے مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ راغ لشٹ کے مقام سے گزرنے والے اپر چترال کے باشندوں نے کام کی معیار پر اطمینا ن کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان بھی سائٹ کا دورہ کیا اور کام کی معیار کو چیک کرنے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا اور موقع پر موجود این ایچ اے کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ کام کی کوالٹی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

درین اثناء چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے چیرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ نے چترال شندور روڈ کی بلیک ٹاپنگ کے کام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس کا م کو تعطل لائے بغیر مطلوبہ معیار کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اپر چترال اور کوہ یونین کونسل کے عوام کے لئے یہ خوشی کا دن ہے جوکہ کئی سالوں سے اس دن کا انتظارکررہے تھے۔

chitral booni mastuj shandur road asfalt plant started 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89896

چترالی موسیقی کی دنیا کا بے تاج بادشاہ میرولی المعروف کوراغو ماسٹر سپرد خاک  

Posted on

چترالی موسیقی کی دنیا کا بے تاج بادشاہ میرولی المعروف کوراغو ماسٹر سپرد خاک

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترالی موسیقی کی دنیا کا بے تاج بادشاہ میرولی چترال اور گلگت بلتستان میں اپنے سینکڑوں ہزاروں مداحو ں کو افسردہ چھوڑ کر راہی ملک عدم ہوگئے جسے ہفتے کے روز اپر چترال میں ان کے آبائی گاؤں کوراغ میں سپرد خاک کردئیے گئے۔ کوراغو ماسٹر کے نام سے مشہور آواز کا جادو جگانے والے گلوکار1970ء کے عشرے میں اپنی مقبولیت کی انتہائی چوٹی پر پہنچ چکے تھے اور اپنی مخصوص انداز میں کھوار زبان کے پرانوں گانوں سے ہزاروں دلوں کو اپنا بنا لیا تھا۔ ثقافتی محفلوں کی جان بننے والے یہ عظیم گلوکار سات دہائیوں تک لو ک موسیقی کی دنیا پر راج کرتا رہا اور گانے کے ساتھ ساتھ چترال اور گلگت بلتستان کی معروف آلہ موسیقی ستار بجانے میں بھی اپنی مثال آپ تھے جوکہ ان کی آواز کے پس منظر میں سامعین کے کانوں میں رس گھولتا ہوا معلو م ہوتا تھا۔

 

ماسٹر میر ولی کھوار زبان کی کلاسیکل گانوں میں ایک اتھارٹی سمجھاجاتا تھا جبکہ چترال کے معروف لوک دھن نان دوشی کو گانے میں انہیں ملکہ حاصل تھا اور نان دوشی گانے میں وہ شہرت حاصل کرچکے تھے۔ چترال کی ادبی اور ثقافتی حلقوں نے ماسٹر میر ولی کے انتقال کو کھوار موسیقی کے لئے نقصان قرار دیا ہے جسے پورا کرنا مشکل ہے۔ چترال یونیورسٹی میں انگریزی ادب کے استاذ اور انجمن ترقی کھوار کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ظہورا لحق دانش نے ماسٹر میرولی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ کھوار موسیقی کی آسمان پر یہ جگمگاتا ستارہ اپنے مداحوں کی دلوں پر راج کرتا رہے گا اورتاریخ میں وہ امر ہوگئے۔ کھوار کے معروف گلوکار منصور شباب نے ماسٹر میر ولی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89893