Chitral Times

قانونی دستاویزات کے حامل افغان مہاجرین کو عارضی قیام کی اجازت دیدی گئی، نوٹیفکیشن جاری

Posted on

قانونی دستاویزات کے حامل افغان مہاجرین کو عارضی قیام کی اجازت دیدی گئی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ )قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو پاکستان میں عارضی رہنے کی اجازت دینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر یا اے سی سی کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین پاکستان میں قیام کر سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کو تحفظ حاصل ہو گا۔وفاقی کابینہ کے آئندہ فیصلے تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین عارضی قیام کر سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو گرفتار نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت سرحدی و ریاستی امور نے کہا تھا کہ قانونی دستاویزات کے حامل افغان مہاجرین کو جبری واپس نہ بھیجا جائے۔وزارتِ سیفران کا کہنا تھا کہ پروف آف رجسٹریشن اور افغان سٹیزن کارڈ والوں کو عارضی طور پر رہنے کی اجازت ہے۔

 

 

عوام کے ٹیکسوں سے اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں، نگران وزیراعظم

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور خسارے کے شکار دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل مزید تیز کیا جائے۔نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس کو پی آئی اے کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دوران اجلاس نگران وزیرِ اعظم نے پی آئی اے کے معاملات پر فیصلہ سازی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے اور قومی اداروں کا خسارہ ان مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکسوں سے ان اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں۔ ہوا بازی شعبے کی اصلاحات سے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خسارے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا بہت ضروری ہے تاکہ اس کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ اداروں کی نجکاری کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔دوسری طرف آج نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ نگران وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ امن و امان کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب کی تقرری کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ نے نیب پراسیکیوٹر جنرل کیلئے احتشام قادر کی تقرری کی منظوری دیدی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80150

توہینِ الیکشن کمیشن، چئیرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری

Posted on

توہینِ الیکشن کمیشن، چئیرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ )الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔سماعت کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین، فواد چوہدری کے معاون وکیل اور اسد عمر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔فواد چوہدری کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری بیمار ہیں اس لیے نہیں آئے، وکیل فیصل چوہدری ہائی کورٹ کیس میں مصروف ہیں۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کے مؤکل نے رویہ اپنایا ہے کہ یہاں پیش نہیں ہوتے۔کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں، ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیں، لاہور ہائی کورٹ نے اس کیس پر حکمِ امتناع کا فیصلہ دیا ہے جس پر الیکشن کمیشن سپریم کورٹ گئی۔سماعت کے دوران ممبر الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی نے کہا کہ کورٹ نے حکمِ امتناع نہیں دیا بلکہ کہا کہ فیصلہ نہ کریں کارروائی جاری رکھیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہیں، آپ تو شوکاز کا جواب دینا نہیں چاہتے، تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں۔جس پر وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے جواب پر شوکاز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔

 

ممبر الیکشن کمیشن نے وکیلِ صفائی سے سوال کیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم آرڈر میں لکھ دیں کہ آپ شو کاز کا جواب دیں گے؟شعیب شاہین نے کہا کہ ہم جواب جمع کرا دیتے ہیں۔سماعت کے دوران ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم 24 اکتوبر کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کا پروڈکشن آرڈر جاری کر دیتے ہیں، ہم آپ کو دلائل دینے کا پورا موقع دیں گے، اس کیس کو 2 سال ہو گئے ہیں۔شعیب شاہین نے جواب دیا کہ جس قانون کے تحت کارروائی کر رہے ہیں اسی نے طریقہ کار دیا ہے۔سماعت کے دوران ممبر الیکشن کمیشن نے وکیلِ صفائی کو حکم دیا کہ آپ اپنے اعتراض جمع کرا دیں، پروڈکشن کے لیے سپرنٹنڈٹنٹ جیل اڈیالہ کو لکھیں، سیکیورٹی کے لیے آئی جی پنجاب کو لکھیں۔شعیب شاہین نے استدعا کی کہ آپ 24 اکتوبر سے ا گے کی تاریخ دے دیں۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ پہلے چیئرمین پی ٹی آئی آتے نہیں تھے، اب آپ ان کے پروڈکشن آرڈر مانگ رہے ہیں؟وکیلِ صفائی نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ ان کو جیل سے تو نکالیں، اب انتظامیہ کہہ دیتی ہے کہ ان کو لانا سیکیورٹی ایشو ہے، ہمیں تو ان سے جیل میں ملنے نہیں دیتے۔سماعت کے دوران ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے اسد عمر سے کہا کہ آپ کے وکیل انور منصور تو یہاں پیش نہیں ہوتے۔اسد عمر نے استدعا کی کہ میں آج یہاں خود پیش ہوا ہوں، میں واحد جوابدہ ہوں جو ہمیشہ پیش ہوتا ہوں، آپ مجھے بری ہی کر دیں، وکیل نے التواء کی درخواست دائر کی تھی، 22 اکتوبر سے 5 نومبر کے درمیان کی تاریخ نہیں رکھیں، اس وقت فواد چوہدری کی طبیعت بھی بہتر ہوجائے گی۔ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ 24 اکتوبر تک فواد چوہدری کی طبیعت ٹھیک ہو جائے گی، اس بہانے آپ کی ان سے ملاقات بھی ہو جائے گی۔بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی ا ئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

 

سائفر کیس: عمران خان نے فرد جرم عائد کرنے کا حکم چیلنج کردیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں ں ے 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔عمران خان نے درخواست میں کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے لکھا کہ کیس کی نقول وصول کرلیں حالانکہ نقول وصول نہیں کیں، جیل سماعت کے خلاف ہائی کورٹ کے فیصلے کا بھی ٹرائل کورٹ نے انتظار نہیں کیا، 9 اکتوبر کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

 

9 مئی کیسز میں نامزد 213 ملزمان کیخلاف ٹرائلز شروع

پشاور( چترال ٹایمزرپورٹ) 9 مئی کیسز میں نامزد 213 ملزمان کے خلاف ٹرائلز شروع کردیا گیا اس حوالے سے اے ٹی سی نے نوٹسز جاری کردیے۔ نو اور دس مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں نامزد 213 ملزمان کے خلاف ٹرائلز شروع کردیا گیا اس حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالتوں نے 164 ملزمان کو پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کردیے۔اطلاعات ہیں کہ پولیس نے چھ مقدمات میں تحقیقات مکمل کرکے 213 ملزمان کے خلاف چالان عدالتوں میں جمع کرادیا ہے، عدالتوں نے چار مقدمات میں ملزمان کو نوٹسز جاری کردیے ہیں، ملزمان اگلی پیشی پر حاضریاں لگائیں گے، نو اور دس مئی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں 350 سے زائد ملزمان نامزد ہیں۔پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی بھی نامزد ہیں، پشاور ڈویڑن کے مقدمات خیبر، مہمند اور پشاور کے آٹھ تھانوں میں درج ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80147

پی آئی اے اور خسارے کے شکار دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا حتمی فیصلہ، نجکاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے،نگران وزیراعظم

Posted on

پی آئی اے اور خسارے کے شکار دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا حتمی فیصلہ، نجکاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے،نگران وزیراعظم

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑنیکہاہے کہ پی آئی اے اور خسارے کے شکار دیگر سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے اور قومی اداروں کا خسارہ ان مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے،خسارے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا بہت ضروری ہے تاکہ اس کے تدارک کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں،نجکاری کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پی آئی اے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی مالی صورتحال اور نجکاری کے عمل کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔وزیرِ اعظم نے پی آئی اے کے معاملات پر فیصلہ سازی میں تاخیر پر تشویش کا اظہارکیاہے۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل کو شفاف اور تیز تر کیا جائے تاکہ ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچایاجا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے اور قومی اداروں کا خسارہ ان مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے،عوام کے ٹیکسوں سے ان اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں،پی آئی اے اور خسارے کے شکار دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہوابازی شعبے کی اصلاحات سے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔خسارے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا بہت ضروری ہے تاکہ اس کے تدارک کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نجکاری کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

 

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا نگراں وزیراعظم، وزرا، سینیٹرز، صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر، چاروں گورنرز اور وزرا اعلی کو خط، چھاتی کے کینسر پر آگاہی کیلئے تعاون،اکتوبر میں گلابی ربن پہننے کی درخواست

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم، وزرا، سینیٹرز، صدر و وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرا اعلی کو خط ارسال کیا ہے جس میں چھاتی کے کینسر پر آگاہی کیلئے تعاون اور اکتوبر میں گلابی ربن پہننے کی درخواست کی ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق خط میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چھاتی کے کینسر پر آگاہی پیدا کرنے میں آپ کا تعاون خاطر خواہ اثر ڈال سکتا ہے، پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے باعث ہر سال 40 ہزار اموات ہوتی ہیں،پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے باعث اموات کی شرح ایشیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نیکہا کہ زیادہ شرح اموات کی وجہ مرض کی دیر سے تشخیص ہونا ہے، اپنا معائنہ خود کرنے بارے آگاہی سے کئی جانیں بچائی جاسکتی ہیں اکتوبر کا مہینہ ہر سال چھاتی کے کینسر بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے منایا جاتا ہے،اس مہینے بریسٹ کینسر پر آگاہی پیدا کرکے ہم ایک صحت مند اور باخبر معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80144

خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے کے نوجوانوں اورچھو ٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز ) کو رعایتی قرضوں کی فراہمی کی اصولی منظوری دے دی

Posted on

خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے کے نوجوانوں اورچھو ٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز ) کو رعایتی قرضوں کی فراہمی کی اصولی منظوری دے دی

 

پشاور( چترال ٹایمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے کے نوجوانوں اورچھو ٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز ) کو رعایتی قرضوں کی فراہمی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔جس کے تحت صوبائی حکومت صوبے کے ایس ایم ایز اور نوجوانوں کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے آسان شرائط پر دی جانے والی قرضہ سکیموں پر بینک آف خیبر کے ذریعے مزید رعایتیں دے گی جس کی لاگت صوبائی حکومت خودبرداشت کرے گی۔ یہ منظوری نگراں صوبائی کابینہ نے وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کی زیر صدارت منگل کے روزہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی۔ اجلاس میںنگران کابینہ اراکین اور چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کے علاوہ متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اس موقع پر بینک آف خیبر کے نمائندوں نے کابینہ کو ایس ایم ایز اور نوجوانوں کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے قرضوں اور اس طرح کی سکیموں میں صوبے کی شمولیت اوراس سے ملنے والے فوائد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی حکومت کے اس اقدام سے قرضہ لینے والے نوجوانوں اور اداروں پر شرح سود نہ ہونے کے برابر ہوجائے گا۔صوبائی کابینہ نے اپنے اجلاس میںموضع چھاونی پارا چنار اپر کرم میں پبلک لائبریری کے قیام کے لیئے 2کنال اور چھ مرلے اراضی کی منتقلی کی منظوری دی جبکہ سرائے نورنگ (لکی مروت) میں13.5 کنال اراضی پر مشتمل جوڈیشل کمپلیکس بنانے کی بھی منظوری دی۔ صوبائی کابینہ نے پولیو کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت سے حاصل کئے گئے فنڈز میں خیبر پختونخوا کے ذمہ واجب الادا 88.673 ملین ڈالر قرض کی ایٹ سورس ڈیڈکشن اور آئندہ کے لئے صوبائی حکومت کے حصہ 155 ملین ڈالر قرض کی ادائیگی کی توثیق نہیں کی۔ واضح رہے کہ صوبہ پنجاب نے پہلے سے وفاقی حکومت کی ایسی شرائط کی مخالفت کی ہے۔ اجلاس میںصوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا ہاوسنگ اتھارٹی کے لیئے مختص بجٹ کے تخمینہ جات کا از سر نو جائزہ برائے مالی سال2022-23اور بجٹ تخمینہ جات 2023-24 کی منظوری دی جبکہ کابینہ نے تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) کو انفورسمنٹ آفیسرز اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر زکو کنٹرولنگ آفیسرز کے اختیارات سونپنے کیبھی منظوری دی۔صوبائی کابینہ نے مسلم فیملی قوانین آرڈیننس 1961 میں مجوزہ ترامیم اور میرج رجسٹریشن فارم میںحلف ختم نبوت کے اندراج کی منظوری دی۔ اسی طرح صوبائی کابینہ نے صوبے میں ویلج اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر ضمنی قوانین برائے 2023 کی منظوری بھی دے دی ہے۔

chitraltimes caretaker cm kp chairing cabinet meeting 11th oct

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80132

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز سوات نے پہلا انڈرگریجویٹ پروگرام آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں متعارف کرایا، کلاسز جلد شروع ہونگیں،

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز سوات نے پہلا انڈرگریجویٹ پروگرام آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں متعارف کرایا، کلاسز جلد شروع ہونگیں،

یو نیورسٹی کے توسط سے کیمبرج کامن ویلتھ، یورپین اینڈ انٹرنیشنل ٹرسٹ، برطانیہ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) کے درمیان تعلیمی معیار کی بہتری اور تعلیمی تعلقات اُستوار کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط، یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے دوسرے بیچ کے پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے داخلے کا اعلان بھی کر دیا ہے،

سوات (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ارشد خان، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ داود خان اور صوبائی وزیربرائے سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر نجیب اللہ خان نے سوات میں زیر تعمیر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایپلائڈ سائنسز کے مُختلف کیمپسز کا دورہ کیا۔ اس دورے، مقصد کا مختلف کیمپس پروجیکٹس کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور یونیورسٹی کی مکمل فعالی کی جانب اقدامات کو تیز کرنا تھا۔ اس دورے کے موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر قاسم خان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین و دیگر عملے نے وفد کو تعمیراتی کام اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وفد کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی چار کیمپس – کابل، باریکوٹ، ارکوٹ، اور کالام پرمُشتمل ہے۔ ڈاکٹر افتخار حسین نے یونیورسٹی کی تعلیمی اہداف اور ابتک کی پیشرف کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر قاسم خان نے پروجیکٹ کی فعالی اور تکمیل کے مراحل پر وفد کو بریف کیا۔ انہوں نے تعمیر کی حالت، ہر کیمپس پر کام تعمیراتی کام کی تکمیل کی شرح، منظور شدہ فنڈ کی ترتیب اور منصوبے کی تکمیل کے لئے درکار معاونت کا خصوصی ذکر کیا۔ وفد کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اور اپلائیڈ سائنسز سوات کے قیام بارے میں اقدامات کا آغاز 2021 میں ہوا۔ اس منصوبے کی 9.8 ارب روپے کی تخصیص کے ساتھ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ یونیورسٹی نے حال ہی میں ایچ ای سی سے تعلیمی پروگرام شروع کرنے کی اصولی منظوری حاصل کی جبکہ یونیورسٹی نے پہلا انڈرگریجویٹ پروگرام آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں متعارف کرایا ہے، جس کو نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن اکریڈیٹیشن کونسل کا الحاق حاصل ہے۔ اس پروگرام میں داخلے کی تشہیر کی گئی ہے یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں جلد ہی کلاسیں شروع کی جائیں گی۔ یونیورسٹی نے اپنے خزاں سمسٹر کے دوسرے بیچ کے پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے داخلے کا اعلان بھی کر دیا ہے، جو کہ اگلے دو ہفتوں میں شروع ہونے والا ہے۔ یونیورسٹی نے کیمبرج کامن ویلتھ، یورپین اینڈ انٹرنیشنل ٹرسٹ، برطانیہ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) کے درمیان تعلیمی معیار کی بہتری اور تعلیمی تعلقات اُستوار کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے ہیں۔ دونوں جانب نے رسمی طور پر اپنی متفقہ رضاکاری کے ساتھ ”خیبر پختونخوا کیمبرج اسکالرشپ” کا آغاز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا مقصد تعلیم، تحقیق اور فیکلٹی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔ اس سکالرشپ کے تحت پی ایچ ڈی سکالرز کیمبرج یونیورسٹی میں جاکر معیاری تحقیق کرینگے اور واپس یونیورسٹی آکر اس تحقیق کا بہتر استعمال کرینگے۔ یونیورسٹی نے حال ہی میں تین روزہ کالام روبو ٹیک مُقابلوں کا کامیاب انعقاد کیا جس میں 21 مختلف جامعات سے 400 سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔اسی طرح یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایپلایئڈ سائنسز نے ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا کے توسط سے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے طلباء کو روبوٹکس بارے میں مُفت تربیت بھی فراہم کی ہے۔ جس کا مقصد ٹیکنالوجیکل تعلیم کی ترویج اور کم ترجیحی علاقوں کے طلباء کو بندوبستی علاقوں کے برابر موقع فراہم کرنا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
80136

 ایرانی تیل کی 27 ہزار گاڑیاں روزانہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہو رہی تھیں۔ ان گاڑیوں کے داخلے کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو سوا لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے فی گاڑی رشوت دی جا رہی تھی، وزیراعظم

Posted on

 ایرانی تیل کی 27 ہزار گاڑیاں روزانہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہو رہی تھیں۔ ان گاڑیوں کے داخلے کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو سوا لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے فی گاڑی رشوت دی جا رہی تھی، وزیراعظم

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اسمگلنگ اور غیر ملکی کرنسی کی غیرقانونی تجارت پاکستان کے وجود کے لیے خطرہ ہے۔سینئر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیاکہ مقامی حکام کی ملی بھگت سے اسمگل شدہ ایرانی تیل کی 27 ہزار گاڑیاں روزانہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہو رہی تھیں۔ ان گاڑیوں کے داخلے کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو سوا لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے فی گاڑی رشوت دی جا رہی تھی۔ ڈپٹی کمشنر اسمگلنگ میں کردار ادا کرنے والوں کو بھی شیئرز دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں کی سرحد پار سے غیر قانونی نقل و حرکت تقریباً بند ہو چکی ہے، اگرچہ ابھی تک مکمل طور پر یہ اسمگلنگ نہیں رکی۔ انہوں نے کہا کہ عسکری اور سول قیادت نے اسمگلنگ کے خلاف فیصلہ کن مہم شروع کی۔ گزشتہ تین سال میں یہ ایسی دوسری مہم ہے لیکن اس بار کریک ڈاؤن شدید تھا۔ یہ میرا فیصلہ تھا کہ ایرانی تیل کی پاکستان اسمگلنگ کو روکا جائے جس پر پاک فوج نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگست سے پہلے ایرانی تیل کی اسمگلنگ کو بہت سے لوگ قانونی سمجھتے تھے۔ بے روزگاری کو بلوچستان میں اسمگلنگ کے جاری رہنے کی دلیل دی گئی۔ جس کے لئے سرکاری ملازمتوں کو جان بوجھ کر خالی رکھا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ 2020 میں اس وقت کی حکومت نے بھی ایران سے مصنوعات کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاو ن شروع کیا تھا، جس کا تخمینہ اس وقت سالانہ 2 ارب ڈالر تھا۔ان کاکہنا تھا کہ بلوچستان کے راستے ملک کے دیگر حصوں میں اشیاء کی غیر قانونی سپلائی کے راستے تین سال قبل بند ہو گئے تھے۔ اس کے نتیجے میں 1674 غیر قانونی پی او ایل ریٹیل آؤٹ لیٹس سیل کیے گئے، 1155 ایف آئی آر درج کی گئیں اور کسٹمز ایکٹ کے تحت اثاثے منجمد کرنے کے لیے 781 درخواستیں دائر کی گئیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ صرف 11 اشیاء کی صورت میں قومی خزانے کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی مد میں تقریباً 3.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے موقع پر آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کرنسی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔ انہیں آگاہ کیا کہ پاکستان نے اپنے زرمبادلہ کے کم ذخائر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا عالمی قرض دہندہ پاکستان کو نیا قرض دے گا اگر انتخابات جنوری سے آگے جاتے ہیں۔انہوں نے جواب دیا کہ امکان یہ ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ روابط رکھیں گے کیونکہ وہ دنیا بھر میں منتخب اور غیر منتخب دونوں حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کا موجودہ آئی ایم ایف پروگرام اگلے سال 12 اپریل کو ختم ہو رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ امیروں پر ٹیکس لگانے کا سوال آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے نہیں اٹھایا تھا بلکہ میں نے انہیں بتایا کہ پاکستان اپنے امیر لوگوں پر ٹیکس لگائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں وکلاء ، ڈاکٹروں، صحافیوں،میڈیا مالکان اور ریٹیلرز پر ٹیکس لگانا چاہتا ہوں۔ سب کو واجب الادا ٹیکس دینے چاہئیں۔فوج کے ماتحت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار کو ان علاقوں تک بڑھانے کے بارے میں جن کی گورننگ قانون میں تعریف نہیں کی گئی ہے کے سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ترمیم شدہ ایکٹ وفاقی حکومت کو گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے کونسل کے دائرے میں کسی بھی نئے علاقے کو لانے کا مینڈیٹ دیتا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ سپیشل سرمایہ کاری سہولت کونسل فولڈ میں نئے علاقوں کو لانے کے لیے ابھی تک کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق سپیشل سرمایہ کاری سہولت کونسل ان شعبوں میں سرمایہ کاری اور نجکاری کی سہولت فراہم کرے گا، جن میں دفاع، زراعت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اسٹریٹجک اقدامات، لاجسٹکس، معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن اور توانائی شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں۔نجکاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کو روکنے کے لیے اس سال دسمبر تک اپنی پالیسی کا خاکہ بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تجاویز زیر غور ہیں جن میں نجی شعبے کے ساتھ رعایتی معاہدوں پر دستخط کرنا اور ان کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنا شامل ہے۔

 

کراچی میں موجود افغان علاقوں سے افغان شہریوں کا انخلا

کراچی(سی ایم لنکس) شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے بعد بڑی تعداد میں افغان مہاجرین نے اپنے ملک واپس جانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔سہراب گوٹھ، سپر ہائی وے افغان بستی، کوچی کیمپ اور اتحاد ٹاؤن سمیت شہر میں موجود دیگر افغان علاقوں سے لوگوں کا انخلا شروع ہوگیا۔افغان مہاجرین اپنے اہلخانہ سمیت بسوں کے ذریعے چمن کے راستے افغانستان روانہ ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے سہراب گوٹھ بس اڈے پر افغان باشندوں کی بڑی تعداد اپنے ساز و سامان کے ساتھ بسوں میں افغانستان واپس جانے کے لیے روانہ ہوئی جبکہ بسوں کے ذریعے کراچی سے چمن باڈرتک کا کرایہ 7 ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ 3 اکتوبر کو نگراں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا جس کے بعد یکم نومبر سے وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی گرفتاری اور جبری ملک بدری یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرینگے۔یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے کاروبار اور جائیدادیں ضبط بھی کرلی جائینگی اور اس غیر قانونی کاروبار کرنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائیگی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80100

الیکشن کمیشن: چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں فیصلہ محفوظ

Posted on

الیکشن کمیشن: چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیئرمین تحریک انصاف کو عہدے سے ہٹانے اور پی ٹی آئی سے انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت 5 رکنی کمیشن نے کی، درخواست گزار خالد محمود خان کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔دوران سماعت وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہوچکی ہے، نواز شریف کیس میں سپریم کورٹ کا آرڈر موجود ہے۔اس پر ممبر الیکشن کمیشن سندھ نے استفسار کیا کہ الیکشن ایکٹ میں اس حوالے سے کیا ہے؟، وکیل نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر میں یہ شق موجود تھی، الیکشنز ایکٹ میں یہ شق تو موجود نہیں ہے۔کمیشن نے پوچھا کہ اگر آج ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل منظور ہوجاتی ہے تو کیا ہوگا؟، اس پر وکیل نے کہا کہ اگر اپیل منظور ہوجاتی ہے تو چیئرمین تحریک انصاف عہدے پر واپس آجائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ نواز شریف اور اس کیس میں کیا فرق ہے؟، اس پر وکیل نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا، چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن نے اور ٹرائل کورٹ نے فیصلہ کیا۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا، الیکشن کمیشن نے درخواست قابل سماعت یا ناقابل سماعت ہونے پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پی ٹی آئی سے انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق کیس کا فیصلہ بھی محفوظ کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی کی لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائر

لاہور (سی ایم لنکس) پاکستان تحریک انصاف نے لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائر کردی، جس میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کیلئے منشور کے اعلان کیلئے جلسیکا انعقاد کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست ایڈیشنل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب عظیم اللہ خان نے دائر کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں عنقریب عام انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے، پی ٹی آئی نے الیکشن کیلئے منشور کیاعلان کیلئے جلسیکا انعقاد کرنا ہے۔دائر درخواست میں کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور ودیگر ذمہ داران کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواستیں دیں لیکن لبرٹی چوک لاہور میں 15 اکتوبر کے جلسے کیلئے پی ٹی ائی کو اجازت نہیں دی گئی، اجازت نہ ملنے سے جلسے کے انتظامات کیلئے مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کیلئے آئین ہر سیاسی جماعت کو عوامی رابطے کی اجازت دیتا ہے، استدعا ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے اجازت دینیکا حکم دے۔

اعتزاز احسن نے سائفر کیس کو بالکل جھوٹا قرار دے دیا

لاہور(سی ایم لنکس)سینئر قانون دان اعتراز احسن نے سائفر کیس کو بالکل جھوٹا قرار دیدیا اور کہا کہ مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے، عمران خان کو سائفر لہرانے کے بجائے دکھانا چاہیے تھا۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ کلاسیفائیڈ خفیہ دستاویز کو منظر عام پر لانا وزیراعظم کا آئینی استحقاق ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت وزیراعظم جو حلف اٹھاتا ہے، اس میں ہے کہ جو میرے پاس معلومات آئے گی خفیہ رکھوں گا۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ اگر شیئر کرنا مقصود ہوا تو اس کی تشہیر کرسکتا ہے، ڈونلڈ لو نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدم اعتماد میں ہرانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ نے سائفر پر امریکا سے باقاعدہ احتجاج کیا ہے، اگر احتجاج کیا ہے تو مطلب ہے کہ واشنگٹن سے یہ دھمکی ملی ہے۔سینئر قانون دان نے یہ بھی کہا کہ ایک سپر پاور وزیراعظم کو اتار رہی ہے، اسے سائفر لہرانے کے بجائے دکھانا چاہیے تھا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80082

اسلام آباد،الیکشن کمیشن کا ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کروانے کے لئے ہدایت نامہ جاری

Posted on

اسلام آباد،الیکشن کمیشن کا ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کروانے کے لئے ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کروانے کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ای سی پی کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق درخواست دہندہ متعلقہ انتخابی حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے،اعتراضات سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام ہوں گے اور ان پر درخواست گزار کے دستخط ہونا لازمی ہیں،اعتراضات درخواست گزار خود یا تحریری طور پر جمع کروا سکتے ہیں۔ہدایت نامہ کے مطابق کوریئر سروسز، فیکس یا ای میل کے ذریعے بھیجے گئے اعتراض قابل قبول نہیں ہوگا،درخواست اعتراضات کی 8 عدد کاپیاں بمعہ نقشہ جات بھجوائی جا سکتی ہیں۔ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں پر ضلع کے تمام موجودہ انتظامی اور ریونیو یونٹ واضح طور پر ہونے چاہئیں،تجویز شدہ حلقہ جات کی آبادی کے اعداد وشمار ہونا ضروری ہیں۔اعتراضات دفتری اوقات میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرائے جاسکتے ہیں جن کی آخری تاریخ 27 اکتوبر ہے۔حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو کی جائے گی۔

 

پی آئی اے طیاروں کا معاملہ، اعلیٰ سطح کا 7 رکنی وفد انڈونیشیا پہنچ گیا

کراچی(سی ایم لنکس)انڈونیشیا میں پی آئی اے کے پھنسے 2 طیاروں کے معاملے پر سیکرٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا 7 رکنی وفد کوالالمپور پہنچ گیا۔ترجمان کے مطابق وفد پی آئی اے کی پرواز پی کے 894 کے ذریعیکوالالمپور پہنچا، جس میں پی آئی اے کے سی ای او،چیف ٹیکنیکل آفیسرز، جی ایم فلیٹ،لیگل آفیسرز بھی شامل ہیں۔وفد لیزنگ کمپنی ایئرایشیا سے طیاروں کا معاملہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کرے گا۔ علاوہ ازیں وفد طیاروں کی ری ڈیلیوری کے لیے بھی لیزنگ کمپنی سے بات چیت کرے گا۔ترجمان کے مطابق طیاروں کی ڈلیوری جکارتا میں ہونی تھی، اس لیے طیارے انڈونیشیا میں کھڑے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80070

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر 17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد ہو گی

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر 17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد ہو گی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس میں رواں ماہ 17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کی جائے گی۔اڈیالہ جیل میں چیئر مین پی ٹی ائی اور پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی۔سائفر کیس کی کارروائی کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، وکیلِ صفائی سلمان صفدر ایف آئی اے کی ٹیم، تفتیشی آفیسر بھی چالان کی نقول کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے سلسلے میں سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔چیئرمین پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی وکلاء کی جالیوں سے مختصر ملاقات کروائی گئی۔سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں قائم کمرہء عدالت پیش کیا گیا۔عدالت میں سماعت کے دوران چالان کی نقول فراہم کی گئیں۔دورانِ سماعت پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ مکمل مقدمہ کی نقول نہیں دے سکتے، ضروری نقول فراہم کر دی ہیں۔بعد ازاں ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور ایف آئی اے کی ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔عدالت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ دیتے ہوئے 17 اکتوبر تک کیس پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔بعد ازاں جج ابو الحسنات ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل عدالت سے واپس روانہ ہو گئے۔17 اکتوبر فرد جرم کے ساتھ تمام سرکاری گواہان کی طلبی نوٹسز بھی جاری ہوں گے۔واضح رہے کہ چیئر مین پی ٹی ا?ئی کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے پی ٹی آئی وکلاء کی محدود تعداد کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔

 

باغیچے تک رسائی، عمران خان کی واک کیلیے بیرک کی دیوار گرانے کاحکم

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک کے لیے عدالت نے بیرک کی دیوار گرا کر باغیچے تک رسائی دینے کا حکم دے دیا۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک کے لیے اضافی جگہ فراہم کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے دیوار گرا کر جگہ بڑھانے کا حکم دیا۔خصوصی عدالت کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیرک کا دورہ کیا۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ دیوار ٹوٹنے سے باغیچے تک چیئرمین پی ٹی آئی کی رسائی ہو سکے گی۔علاوہ ازیں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیرک کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید، ایف آئی اے کو نوٹس جاری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کو نوٹس جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے شہری عاطف علی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے کو مقدمے کے اندراج کی درخواست کے بعد بار بار استدعا کی، تاہم کوئی ایکشن نہیں ہوا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہاہے کہ ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
80068

حج کو آسان اور سستا بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں،حج پالیسی وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے فوری پیش کی جائے،نگراں وزیراعظم

Posted on

حج کو آسان اور سستا بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں،حج پالیسی وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے فوری پیش کی جائے،نگراں وزیراعظم

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حج جیسے اہم مذہبی فریضے کی انجام دہی کو حجاج کے لئے آسان اور سستا بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں،حجاج کے لئے کئے جانے والے انتظامات پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کم خرچے میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،نجی کمپنیوں کی کڑی نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا جائے کہ ان کے توسط سے پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کوبھی کسی قسم کی مشکلات نہ پیش آئیں،حج پالیسی فوری طور پر وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے پیش کی جائے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو حج کے حوالے سے اقدامات اور حج پالیسی 2024 کی تیاری کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حج جیسے اہم مذہبی فریضے کی انجام دہی کو حجاج کے لئے آسان اور سستا بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ حجاج کے لئے کئے جانے والے انتظامات پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کم خرچے میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ نجی کمپنیوں کی کڑی نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا جائے کہ ان کے توسط سے پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کوبھی کسی قسم کی مشکلات نہ پیش آئیں۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ حج پالیسی جلد وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے پیش کی جائے۔ اجلاس میں نگراں وزیرِ مذہبی امور انیق احمد، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

خسارے کا شکارقومی ملکیتی اداروں کی فوری نجکاری ضروری ہے،نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہاہے کہ ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے خسارے کا شکارقومی ملکیتی اداروں کی فوری نجکاری ضروری ہے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نگراں وفاقی وزیرِ نجکاری فواد حسن فواد نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیرِ نجکاری نے وزیرِاعظم کو خسارے کے شکار قومی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے عمل پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔وزیرِاعظم نے خسارے کے شکار قومی ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی نجکاری کے عمل کو تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے خسارے کے شکار اداروں (ایس او ایز) کی فوری نجکاری ضروری ہے، اس امر میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا کردار لائق تحسین ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80066

 بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی نادہندگان سے بقایات جات کی وصولی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم

Posted on

 بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی نادہندگان سے بقایات جات کی وصولی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت بجلی چوری و کنڈا کلچر کے خاتمے اور بجلی نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی بارے اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن محمدعلی خان اورڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان،سپرنٹنڈنگ انجینئر پیسکوسوات سرکل نے شرکت کی جبکہ باقی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ ایس ای پیسکو نے اجلاس کو اب تک کی بقایا جات وجرمانوں کی وصولی، ایف آئی آرز اور گرفتاریوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ کنڈا کلچر کے خاتمے و بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی نادہندگان سے بقایات جات کی وصولی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کیساتھ مل کر گھریلو و کمرشل صارفین کے ذمے بقایاجات کی وصولی کے لیے پیسکو حکام کے ساتھ مل بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کیلئے اجلاس منعقد کرنے کے ہدایت جاری کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا مذید کہنا تھا کہا کہ انتظامیہ اور پولیس اس قومی مہم میں پیسکو کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہیں جس کے دوررس نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے پیسکو حکام کو بجلی صارفین کیساتھ تعاون کرنے کے احکامات بھی جاری کیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80061

چترال میں ویمن چیمبر آف کامرس بنانے کے نام پر فراڈمیں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائی ۔ صدر قذافی صدر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

چترال میں ویمن چیمبر آف کامرس بنانے کے نام پر فراڈمیں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائی ۔ صدر قذافی صدر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

 

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) صدر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر قذافی نے تمام متعلقہ اداروں اوراین جی اوز کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چترال بیسڈ ایک این جی او اور ایک عام کمپیوٹر کا دکان چلانے والا لڑکا جو پشاور سے کمپیوٹر کے کباڑ سامان لاکر چترال میں بیجتا ہے نے اجکل چترال وومن چمبربنانے کے نام سے غلط بیانی کرکے خواتین کو مس گائیڈ کرتے پھر رہے ہیں خاص کر یہ کمپیوٹر کا دکان چلانے والا لڑکا خواتین کو وومن چمبر بنانے کے نام سے دھوکہ دے کر سبز باغ دیکھا رہا ہے لہذا چترال چمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری میڈیا کے ذریعے عوام الناس کو آگاہ کرتی ہے کہ ایسے فراڈیوں سے انتہائی ہوشیار رہیں اور بزنسز وغیرہ کی رجسٹریشن ہو یا کوئی بھی انفارمیشن لینی ہو تو ڈائریکٹ چترال چمبر آف کامرس کے آفس سے رابطہ کریں وہ اپکو بہتر گائیڈ اور رہنمائی فراہم کرے گی۔ اور چترال چیمبر ایسے جعلسازوں کو بھی وارننگ دیتی ہے کہ اگر آئیندہ چترال چمبر آف کامرس کا نام استعمال کر کے خواتین کو مس گائیڈ کرنے کی کوشش کی گئ تو ان کے خلاف انتہائی سخت کاروائی کی جاۓ گی۔

 

چیمبر کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق فیڈریشن اف پاکستان چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) اور انکے زیر نگرانی پاکستان میں جتنے بھی چمبر اف کامرس ہیں یہ فیڈرل منسٹری آف کامرس کے انڈر آتے ہیں اور ڈائریکٹر جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن اف پاکستان انکو ریگولیٹ کرتی ہے، فیڈریشن آف پاکستان چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اور انکے زیر سایہ ملک میں جتنے بھی چمبرز کام کرتے ہیں یہ ملکی معیشت اور کاروبار کو وسعت دینے اور انٹرنیشنل لیول پر دنیا کے ساتھ تجارت کرنے اورسرمایہ کاری کے موقع فراہم کرنے میں کلیدی اور اہم کردار ادا کرتا ہے، بجٹ میں اپنی تجاویز اور سفارشات سے لیکر کراس بارڈر ٹریڈ اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری اور دوسرے معاشی مسائل کے حل کے لۓ پلان ترتیب دینے سے لیکر بہت سارے کاموں میں حکومت کا ہاتھ بٹاتے ہیں اور اس ادارے کا رول حکومت کیلۓ انتہائی ضروری اور اہم ہوتا ہے۔ کاروبار اور کاروباری مسائل کے حل سے لیکر خواتین کو بااختیار بنانے انکے لۓ کاروبار سے متعلق سازگار ماحول اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنے اور مختلف سیمنارز، ورکشاپ مختلف بزنسز کانفرنس وغیرہ یہ سب کام چمبر آف کامرس کی ذمہ داری ہوتی ہے اور یہ سارے کام چمبرز انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ بخوبی نبھاتے آ رہی ہے۔ اسی وجہ سے چمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ممبر شپ اور رجسٹریشن کو ملکی اور خاص کر انٹرنیشنل لیول پہ بڑی اہمیت اور پذیرائی حاصل ہے۔پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ ایک ایسے بڑے ادارے کا نام غلط استعمال کر کے سادہ لوح لوگوں خاص کر چترال کے خواتین کو دھوکہ دینا بہت بڑا جرم ہے۔

 

یہاں یہ بات بھی بتانے کی اشد ضرورت ہے کہ اگر چترال میں وومن چمبر بنانے کی ضرورت پیش آ بھی جاۓ تو فیڈرل منسٹری آف کامرس سے لیکر ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ اف پاکستان ، فیڈریشن آف پاکستان چمبر آف کامرس سے لیکر سب آفیشل دستاویزات اور ریکوائرمنٹ پوری کرنے کے بعد بھی اختیار چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پاس ہی ہوتا ہے کہ اسے وومن چمبر بنانے کی ضرورت درپیش ہے بھی یا نہیں اور اگر بنائی بھی جاۓ تو وہ چترال چمبر آف کامرس کے ہی زیر سایہ کام کرے گی نا کے کسی کمپیوٹر کے دکان والے یا کسی این جی او کے تحت کام کرے گی۔ چترال چمبر آف کامرس کے اوپر نہ کوئی بوجھ ہے کہ وہ اپنے لۓ سب چمبر بناۓ، ابھی تک چترال چمبر آف کامرس کے صرف خواتین ممبرز کی تعداد دو ہزار تک ہیں جو مختلف کاروبار سے منسلک ہیں اور گھروں میں بیٹھ کے اپنے لۓ حق حلال کاروبار کرتی ہیں اور جنکو کاروبار سے متعلق یا اپنے لۓ کمپنی وغیرہ کھولنے سے متعلق بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوتی ہے تو وہ چترال چمبر اف کامرس سے گائیڈ اور مدد لیتی رہتی ہیں۔لہذا ضلعی انتظامیہ کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ ایسے عناصر کو لگام دیا جاۓ جو فراڈ اور دھوکہ دہی کے زریعے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہیں ، ہم چیمبر کی وساطت سے اُن این جی او ز کو تنبیہ کرتے ہیں کہ ایسے عناصر سے خود کو دور رکھیں اور ہر کام کرتے وقت متعلقہ اداروں کو اپنے اعتما د میں لیں اور ضلعی انتظامہ و سرکاری اداروں کو بھی چاہیے کہ ایسے فراڈیہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو مختلف حلیوں بہانوں سے بعض اداروں میں گھسنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ صدر قذافی نے اس امید کا اظہار کیا ہے چترال میں موجود خفیہ ادارے بھی ایسے عناصر کی فراڈکو بے نقاب کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ تاکہ بعد میں چترال کی بدنامی کا باعث نہ بنیں ۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
80051

گورنرحاجی غلام علی نے زرعی یونیورسٹی پشاورمیں پانچ روزہ اسپورٹس گالا کا افتتاح کردیا

Posted on

گورنرحاجی غلام علی نے پاک فوج الیون کور کے تعاون سے زرعی یونیورسٹی پشاورمیں پانچ روزہ اسپورٹس گالا 2023 کا افتتاح کردیا

سپورٹس گالا میں 4 یونیورسٹیوں اور4 کالجز کے 10 ہزار سے زائد میل وفیمل اتھیلٹس 10سے زائد مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں

کھیل انسان میں قوت برداشت، نظم و ضبط اور اتفاق کاجذبہ پیداکرتاہے،گورنر حاجی غلام علی

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے پاک فوج الیون کور کے تعاون سے زرعی یونیورسٹی پشاور میں پانچ روزہ اسپورٹس گالا 2023 کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں نگران وزیرتعلیم پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان، نگران صوبائی وزیر نجیب اللہ خان، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت، وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر محمدسلیم، وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر گل مجید، الیون کور کے لیفٹیننٹ کرنل عاصم،ڈائریکٹرسپورٹس بحر کرم، سابق رکن صوبائی اسمبلی عاطف الرحمن،طلباء وطالبات اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

خٹک سپورٹس جمنازیم زرعی یونیورسٹی میں شروع ہونیوالے سپورٹس گالا میں چار یونیورسٹیوں زرعی یونیورسٹی پشاور، یو ای ٹی پشاور، اسلامیہ کالج یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف پشاور سمیت4 کالجز خیبرمیڈیکل کالج، خیبرڈنٹسٹری کالج، ارنم انسٹیوٹ پشاور اور پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ کے 10 ہزار سے زائد میل فیمل اتھیلٹس مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں میل کھلاڑیوں کرکٹ، سکواش، ٹیبل ٹینس، بیدمنٹن، والی بال، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور اتھلیٹکس اور فیمیل کھلاڑیوں کیلئے ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن، والی بال، رسہ کشی، کیرم بورڈ اور لڈو کے مقابلے شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرکاکہناتھاکہ اگر وی سی مجھ سے مشورہ کرتے تو اسپورٹس گالا میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو گورنرہاوس مدعوکرتاجس پر منتظمین،کھلاڑیوں کی جانب سے خوشی کااظہارکیا اورگورنر کاشکریہ ادا کیا۔ گورنرنے اس موقع پر اسپورٹس گالا کے انعقاد پر کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات اور اسپورٹس گالا کے منتظمین کومبارکبادپیش کی۔ انہوں نے کہاکہ کھیل انسان میں قوت برداشت، نظم و ضبط اور اتفاق کاجذبہ پیداکرتاہے۔صحت مندزندگی کیلئے کھیل اہم سرگرمی ہے،کھیلوں کو فروغ دیکر دہشت گردی کاخاتمہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلے اورکھیلوں کی سرگرمیاں ختم ہوتی جارہی ہے،محکمہ تعلیم،تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد کرانیکی ذمہ دار ی ادا کریں اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کریں۔ بچوں کو اسپورٹس کی تمام تر سہولیات فراہم کریں گے، تمام سہولیات وضروریات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ خود خیبرپختونخوا اولمپکس کے صدر رہ چکے ہیں اور کھیلوں کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔ گورنرنے کہاکہ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے طالب علم ملک اوراپنے تعلیمی اداروں کے سفیر ہیں، کھلاڑی محنت کریں اور اپنے اپنے میدان میں نام پیدا کریں۔نوجوانوں بحیثیت پاکستانی ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے اور جڑے رہناہے اور ان تمام منفی پروپیگنڈوں اور سوچ کی نفی کرنی ہوگی جس سے ریاست اور یاستی اداروں کا نقصان ہو۔انہوں نے کہ آج اس عظیم الشان سپورٹس گالا کے موقع پر بہت خوشی اور فخر کے ساتھ آپ کے سامنے کھڑے ہیں۔ یہ ایک اہم دن ہے کیونکہ یہ سپورٹس گالا محض ایک تقریب نہیں ہے۔ یہ اتحاد، استقامت، برداشت، شائستگی کے جذبے اور ہماری یونیورسٹیوں کی آپس میں محبت کا ایک زندہ ثبوت ہے جو کیمپس کے سپورٹس منتظیمین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔تقریب کے اختتام پرگورنر نے سپورٹس گالا میں شریک کھلاڑیوں میں ٹرافیاں جبکہ سپورٹس گالا کے منتظمین میں تعریفی شیلڈزبھی تقسیم کیں۔
چئیرمین کیمپس کوآرڈینیشن کمیٹی و وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، صوبائی وزراء ڈاکٹر قاسم جان بنگش اور ڈاکٹر نجیب اللہ سمیت تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes governor kp haji ghulam ali inagurating agri university sports galla 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80046

پاکستان کی لیبر فورس 7کروڑ 17لاکھ 60ہزار افرادپر مشتمل ہے، لیبر فورس سروے

Posted on

پاکستان کی لیبر فورس 7کروڑ 17لاکھ 60ہزار افرادپر مشتمل ہے، لیبر فورس سروے

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)پاکستان کی لیبر فورس 7کروڑ 17لاکھ 60ہزار افرادپر مشتمل ہے، جن میں سے 6کروڑ 70لاکھ افراد کسی نجی ادارے کے ملازم ہیں، لیبر فورس سروے کے مطابق تقریباً 30لاکھ افراد بغیر ملازمت کے کام کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بغیر ملازمت کام کرنے والے افراد کی لیبر فورس میں خیبر پختونخوا کی شرح 8.8فیصد، پنجاب 6.8فیصد، بلوچستان4.3 فیصد اور سندھ میں 3.9فیصد ہے۔

 

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا انخلا،23 دن باقی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے پاس ملک چھوڑنے کے لئے صرف 23 دن باقی ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔ واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80028

ایس ای سی پی کا عوام کو سرمایہ کاری کی جعلی اسکیموں بارے انتباہ

Posted on

ایس ای سی پی کا عوام کو سرمایہ کاری کی جعلی اسکیموں بارے انتباہ

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے عوام الناس کو ایک بار پھر آن لائن اور دیگر ذرائع سے مارکیٹنگ کی جانے والی سرمایہ کاری اور منافع کی غیر قانونی اسکیموں بارے انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ زیادہ اور غیر حقیقی منافع کے لالچ میں اپنی جمع پونچی اور قیمتی سرمایہ سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ ایس ای سی پی نے ایسی ایک اور کمپنی ’میلیورٹیک‘ کی نشاندہی کی ہے جو کہ ذیشان منیر نامی شخص کی ملکیت ہے،عوام کو آن لائن اشتہارات کو دیکھنے کے مختلف پیکجز کے نام پر آمدنی اور منافع کا لالچ دے کر لوٹ رہی ہے۔ ایس ای سی پی نے ’میلیورٹیک‘ اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاہم عوام الناس کو خبرادار کیا جات ہے کہ اس کمپنی کے پاس سرمایہ کاری کی اسکیمیں آفر کرنے کا کوئی لائسنس نہیں ہے۔ ایس ای سی پی کو ایسی شکایات موصول ہوئیں ہیں کہ اس کمپنی اور اس کے مالک ذیشان منیر نے آن لائن اشتہارات کو دیکھنے (کلک کرنے) کے مختلف پیکجز فروخت کرتا ہے جبکہ اس سے صارف کو کسی قسم کی آمدنی یا منافع نہیں ہوتا نہ ہی اس کمپنی کی جانب سے کسی قسم کی ادائیگی ہوتی ہے۔صارفین کی جانب سے شکایات کی صورت میں انہیں کمپنی کے لئے مزید ممبرز بنانے کا کہا جاتا ہے اور ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئیے مزید پیکجز خریدنے کا کہا جاتا ہے۔ مذکورہ شخض، ذیشان منیر کے خلاف جعلی اسکیمیں چلانے پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ای سی پی نے کمپنی کو بند کرنے، جرمانے عائد کرنے، آئندہ کسی کمپنی میں ڈائریکٹر بننے پر پابندی عائد کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذیشان منیر اور دیگر فراد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں، فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا ریفرنس بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھجوا دیا گیا ہے۔’میلیورٹیک‘ نام کی کمپنی مارکیٹنگ کرنے کے لئے   ویب اور سوشل میڈیا استعمال کئے جا رہے ہیں۔عوام النا س کے مفاد میں آگاہ کیا جاتا ہے کہ ذیشان منیر اور ’میلیورٹیک‘ کے نام سے چلنے والی کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری اسکیموں اور انٹر نیٹ پیکجز میں سرمایہ کاری سے گریز کریں اور اپنے قیمتی سرمایہ کوغیر غیر حقیقی منافع کے لالچ میں ضائع نہ کریں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
80023

کارروائی صرف غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف ہو رہی ہے: وزیرِ قانون

Posted on

کارروائی صرف غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف ہو رہی ہے: وزیرِ قانون

کراچی( چترال ٹایمزرپورٹ) نگراں وزیرِ قانون و انسانی حقوق سندھ عمر سومرو نے کہا ہے کہ صوبے میں کارروائی صرف غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف ہو رہی ہے۔ایک بیان میں عمر سومرو نے کہا کہ افغان باشندوں کی 3 کیٹیگریز ہیں، پہلے وہ جن کے پاس افغان سٹیزن کارڈ ہے۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے وہ جن کے پاس پروف ریزیڈنس کارڈ ہے اور تیسرے وہ جو یہاں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔وزیرِ انسانی حقوق سندھ کا مزید کہنا ہے کہ افغان باشندوں کو اپنے مہاجر کیمپس میں ہونا چاہیے، ان کو پراپرٹی خریدنے کی اجازت نہیں ہے۔عمر سومرو نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے اور ہونا چاہیے۔

 

کراچی؛ شہری ستمبر میں 207 گاڑیوں، 5 ہزار 399 موٹرسائیکلز، 2 ہزار 464 فونز سے محروم

کراچی(سی ایم لنکس) شہر میں اسٹریٹ کرائمز، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی اور قتل غارت و گری کی وارداتوں کا سلسلہ گزشتہ ماہ ستمبر میں بھی بدستور جاری رہا۔رواں سال 21 اگست کو نئے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ جبکہ گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا جس کے بعد میرٹ کے نام پر زونل ڈی آئی جیز، ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اور شہر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کی تبدیلی کے باوجود شہر میں لوٹ مار کا بازار گرم رہااس دوران شہری کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیئے گئے۔پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے ماتحت افسران کے ہمراہ اجلاسوں میں پیش کی جانے والی کارکردگی رپورٹس میں تو شہر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی پرامن اور آئیڈل بتائی جاتی ہے لیکن زمینی حقائق اس کے بلکل برعکس ہوتے ہیں، شہری نہ تو گھروں میں محفوظ ہیں اور نہ ہی سڑکوں، دکانوں اور دفاتر میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔شہر میں روزانہ کی بنیاد پر شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نہ صرف زخمی بلکہ زندگی سے محروم ہو رہے ہیں، شہری جانی نقصان کے ساتھ ساتھ نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان سے بھی محروم کر دیئے جا رہے ہیں۔

 

ایک جانب پولیس کے مبینہ مقابلوں میں اسٹریٹ کرمنلز سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کو زخمی حالت میں ان کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرنے کا بھی سلسلہ چل رہا ہے تو دوسری جانب شہر بھر میں دنداناتے ہوئے ڈاکوو?ں کے گروہ پولیس کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی موجودگی کا بھی بھرپور احساس دلا رہے ہیں۔سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبر میں شہری مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کی 207 گاڑیوں سے محروم کر دیئے گئے جس میں 15 گاڑیاں چھینی اور 192 گاڑیوں کو چوری کرلیا گیا جبکہ متوسط طبقے کی سواری موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی عروج پر رہی اور گزشتہ ماہ ستمبر کے 30 روز کے دوران شہری مجموعی طور پر 5 ہزار 399 موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیئے گئے جس میں 730 موٹر سائیکلوں کو ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ چھین لیا جبکہ 4 ہزار 669 موٹر سائیکلوں کو چوری کرلیا گیا۔اسی طرح سے گزشتہ ماہ کے 30 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کے 2 ہزار 464 موبائل فون چھین لیے گئے۔شہر میں قتل و غارت گری کے دوران مجموعی طور پر 62 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، شہر میں اغوا برائے تاوان کا ایک جبکہ بھتہ خوری کے 2 کیس رپورٹ ہوئے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
80021

8 اکتوبر 2005ء کے قیامت خیز زلزلے کو 18 برس مکمل

Posted on

8 اکتوبر 2005ء کے قیامت خیز زلزلے کو 18 برس مکمل

مظفر آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)آزاد کشمیر اور خیبر پختون خواہ میں 8 اکتوبر 2005ء میں آئے قیامت خیز زلزلے کو آج 18 برس مکمل ہو گئے۔ملک میں 2005ء میں آئے اس ہولناک زلزلیکے شہداء کی 18 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، اس حوالے سے آج صبح زلزلہ آنے کے وقت 8 بجکر 52 منٹ پر سائرن بجائے گئے اور اس کے بعد 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔وزیرِ اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے شہداء کی یاد گار پر پھول رکھے اور دعا کی۔یاد رہے کہ آج سے 18سال قبل 8 اکتوبر 2005ء کی صبح کو پاکستان کے مالی علاقے 7.6 شدت کے قیامت خیز زلزلے سے لرز اْٹھے تھے۔اس زلزلے سے آزاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختون خوا کے بعض علاقے بہت بری طرح متاثر ہوئے تھے۔اس زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے ابتدائی تخمینے کے مطابق 88 ہزار افراد ہلاک اور 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے تھے، 5 لاکھ سے زائد گھر، سینکڑوں کلو میٹر سٹرکیں، پْل اور ذرائع مواصلات کا نظام مکمل تباہ ہو گیا تھا۔اس زلزلے کی تباہ کاریوں سے ملک شمالی علاقوں میں موجود تمام سول، سرکاری و غیر سرکاری ادارے مفلوج ہو گئے تھے۔اس زلزلے سے دریائے کنہار کے کنارے واقع خیبر پختون خوا کا خوبصورت شہر بالاکوٹ مکمل تباہ ہو گیا تھا۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے باغ اور راولاکوٹ سمیت کئی علاقوں میں زلزلے سے ہوئی تباہی کے دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے کو ملے۔ایک اندازے کے مطابق 12000 طلباء و طالبات اور 1500 سے زائد اساتذہ زلزلے میں زندہ درگور ہو گئے تھے۔

 

قدرتی آفات سے درپیش خطرات کے پیشِ نظر وفاقی اور صوبائی شراکت دار فوری ردعمل کے طریقہ ہائے کار کے قیام کیلئے قریبی تعاون کریں، صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان کو قدرتی آفات سے درپیش خطرات کے پیشِ نظر وفاقی اور صوبائی شراکت دار آفات کا خطرہ کم کرنے، ان سے نمٹنے کی تیاریاں بڑھانے اور جدید تکنیکی آلات کی مدد سے فوری ردعمل کے طریقہ ہائے کار کے قیام کیلئے قریبی تعاون کریں، عالمی برادری موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کم کرنے کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد کرے، پاکستانی قوم ماضی کی طرح آئندہ بھی آفات سے متاثرہ ہموطنوں کی فراخ دلانہ مدد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ بات قومی یوم استقامت کے موقع پرقوم کے نام اپنے پیغام میں کہی ہے۔صدرمملکت نے کہاکہ ہم ہر سال 8 اکتوبر کو تاریخی قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کا سامنا کرنے والے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ہمدردی کرتے ہیں۔ یہ دن ہمیں 2005 کے تباہ کن زلزلے کے باعث آزاد جموں و کشمیر، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ہونے والی بڑے پیمانے کی تباہی کی یاد دلاتا ہے۔ اس دن ہم قومی سطح پر آفات سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاری اور صلاحیت بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔صدرمملکت نے کہاکہ گزشتہ سال مون سون کے موسم کے دوران تباہ کن سیلاب نے ایک بار پھر نہ صرف پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی بلکہ پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔یہ ایک افسوسناک امر ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں قلیل حصہ دار ہونے کے باوجود پاکستان اس کے بڑے متاثرین میں سے ہیں۔ 2005 سے لے کر اب تک ہم بڑے پیمانے کی متعدد آفات کا سامنا کر چکے ہیں۔ ان آفات کے دوران پاکستانی قوم نے ہمت، بے لوثی، قربانی کے جذبے اور مشکلات کے باوجود انتہائی استقامت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ“قومی یومِ استقامت ”منانے کا مقصد نہ صرف آفات سے نمٹنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے بلکہ مستقبل میں بہتر تیاری کے ہمارے عزم کا اظہار بھی ہے۔صدرنے کہاکہ قومی یومِ استقامت آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانے کیلئے موثر طریقوں، پالیسیوں اور حکمت عملی کے نفاذ کی جانب ہماری توجہ دلاتا ہے۔ہمارے پالیسی اقدامات میں بنیادی ڈھانچے کی مضبوط اور محفوظ تعمیر، آفات سے نمٹنے کی بہتر تیاری، تخفیف ِ غربت، مقامی زمین کے محفوظ استعمال کی منصوبہ بندی، ضابطہ تعمیرات کی پابندی، آبی وسائل کے موثر انتظام، بہتر طرزِ زراعت، اور ساحلوں سمیت ملک بھر میں مزید شجرکاری جیسے مختلف شعبوں کو شامل ہونا چاہیے۔

 

پاکستان کو درپیش خطرات کے پیشِ نظر، میں تمام وفاقی اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز پر زور دیتا ہوں کہ وہ آفات کا خطرہ کم کرنے، ان سے نمٹنے کی تیاریاں بڑھانے اور جدید تکنیکی آلات کی مدد سے فوری رسپانس کے میکانزم کے قیام کیلئے قریبی تعاون کریں۔یہ امر بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ ہم اپنی تمام کوششوں میں معاشرے کے کمزور طبقات بشمول خواتین، بچوں، بوڑھوں اور افرادِ باہم معذوری کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں۔صدرنے کہاکہ آج کے دن، میں حالیہ سیلاب کے دوران ہماری قومی رسپانس کو تقویت دینے پر بین الاقوامی برادری، سول سوسائٹی اور نجی مخیر حضرات کی جانب سے مدد اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چونکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے غیر متناسب طور پر متاثر ہو رہا ہے، لہذا، عالمی برادری موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کم کرنے کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد کرے۔صدرمملکت نے کہاکہ زلزلوں، سیلاب، طوفان اور دیگر آفات کی صورت میں ہم بحیثیت ِقوم فطرت کی زبردست قوت کا مشاہدہ کر چکے ہیں۔ ان آفات نے جہاں ہمارے قومی عزم کا امتحان لیا، وہیں پر ہمارے اتحاد، ہمدردی اور استقامت کے شاندار جذبے کو بھی نکھارا۔ یہ جذبہ ایک متحد قوم کی حیثیت سے ہماری پہچان ہے۔ میرا پختہ یقین ہے کہ پاکستانی قوم ماضی کی طرح آئندہ بھی آفات سے متاثرہ ہموطنوں کی فراخ دلانہ مدد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ اللہ تعالی ایک مضبوط اور پائیدار پاکستان کے قیام کیلئے ہماری مدد اور رہنمائی فرمائے

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80019

پاکستان میں آفات سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط اورمتحرک ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا نیشنل ریزیلینس ڈے پرپیغام

پاکستان میں آفات سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط اورمتحرک ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا نیشنل ریزیلینس ڈے پرپیغام

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہاہے کہ پاکستان میں آفات سے نمٹنے کا نظام رد عمل سے سے فعال طرزعمل کی صورت میں تبدیل ہواہے جو غیرمتوقع بحرانوں سے نمٹنے کیلئے ہمارے اجتماعی ردعمل میں تبدیلی کی عکاسی کررہاہے، نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز(پی ڈی ای ایمز) کی صورت میں آفات سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط اورمتحرک ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے، ضلعی سطح پرآفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین خطرات کے تناظرمیں حکومت آفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام کی صلاحیتوں میں اضافہ، اس حوالہ سے مطلوبہ قانون سازی، خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت پرمبنی گورننس کو فروغ دینے، موسمیاتی لحاظ سے موزوں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر اورسب سے بڑھ کر موافقت میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے۔

 

نگراں وزیراعظم نے یہ بات 8 اکتوبرکونیشنل ریزیلینس ڈے کے موقع پراپنے پیغام میں کہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ 8 اکتوبر کو نیشنل ریزیلینس ڈے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے اس ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے جنہوں نے ہولناک اورتکلیف دہ آفت کاپامردی سے مقابلہ کیا۔ یہ دن ہمیں یہ بھی یاددلاتا ہے کہ ہم ایک ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں آفات کے خطرات موجودہیں۔ آفات کے خطرات کے اشاریہ (کلائمیٹ رسک انڈیکس) کے مطابق پاکستان ماحولیاتی اورقدرتی آفات سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں شامل ہے۔ہم نے زلزلوں، سیلابوں، گلیشئرکے پھٹنے کے واقعات، شدید گرمی کی لہروں اور جنگل کی آگ کی شکل میں قدرتی آفات کا ایک سلسلہ دیکھا ہے جس میں قیمتی جانوں کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچہ کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ یہ دن منانے کامقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے آنیوالی آفات کے تباہ کن اثرات خاص طور پر آفات سے بحالی پرتوجہ مرکوزکرناہے گزشتہ سال پاکستان نے ایک بارپھر غیر معمولی سیلاب کی صورت میں موسمیاتی آفت کا سامنا کیا۔

 

اس سیلاب سے صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کے بعض حصوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا اور ملک کا ایک تہائی حصہ زیرآب آیا جس سے 1700 سے زائد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، 12867 افراد زخمی اور 33 ملین زندگیاں ہمیشہ کے لیے بدل گئیں۔سیلاب سے دس لاکھ سے زیادہ قیمتی مویشی ہلاک ہو گئے اور چالیس لاکھ ایکڑ اراضی پر اہم فصلیں برباد ہو گئیں۔ مواصلاتی رابطے بری طرح متاثرہوئے۔وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے متاثرہ شہریوں کی ریسکیو اورامدادوبحالی کیلئے تمام مالیاتی، انتظامی اورادارہ جاتی وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے مل کرکام کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ وطن عزیز میں آفات سے نمٹنے کا نظام رد عمل سے سے فعال طرزعمل کی صورت میں تبدیل ہواہے۔یہ غیرمتوقع بحرانوں سے نمٹنے کیلئے ہمارے اجتماعی ردعمل میں تبدیلی کی عکاسی کررہاہے، پہلے ہماری توجہ بنیادی طورپرہنگامی صورتحال پیش آنے پرردعمل کی صورت میں ہوتی تھی جس میں بیشتراوقات انسانی جانوں اوراملاک کونقصان پہنچتا تاہم ٹیکنالوجی میں ترقی وجدت اورقدرتی مظاہرکی گہرے تفہیم سے پاکستان اب فعال طرزعمل کی طرف بڑھ رہاہے۔

 

اس ضمن میں آفات سے نمٹنے کے قومی ادارہ این ڈی ایم اے میں جدیدنیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر(این ای اوسی) کا قیام شامل ہے، این ای اوسی میں سیٹلائیٹس سے حاصل شدہ معلومات، سافٹ وئیرز اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے مشترکہ آپریٹنگ خاکہ تیارکرنے کی صلاحیت موجودہے جو خطرات وآفات کی ڈیجیٹل تشخیص، ارلی وارننگ نظام اورتیاریوں کی حکمت عملیوں کوتقویت دے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ الحمدللہ آج ہمارے پاس نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز(پی ڈی ای ایمز) کی صورت میں آفات سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط اورمتحرک ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے۔ہمیں اب ضلعی سطح پرآفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مقامی اداروں کومقامی سطح پر ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی اور منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے والے اداروں کے طور پر تیار کیا جا سکے۔

 

پاکستان میں آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین خطرات کے تناظرمیں حکومت آفات سے نمٹے کے انتظام وانصرام کی صلاحیتوں میں اضافہ، اس حوالہ سے مطلوبہ قانون سازی، خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت پرمبنی گورننس کو فروغ دینے، موسمیاتی لحاظ سے موزوں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر اورسب سے بڑھ کر موافقت میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ نیشنل ریزیلینس ڈیپاکستانی عوام کو نہ صرف قدرتی آفات کے خطرات کوبہترطورپرسمجھنے کی ترغیب دے گا بلکہ آفات کے تناظرمیں تیاری، لچک، استقامت اور خود کفالت کا اہم پیغام بھی پہنچائے گا۔وزیراعظم نے کہاہمیں عزم مصمم، مضبوط اورزیادہ پراستقلال پاکستان کے مشترکہ وڑن کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ہم سب مل کرنہ صرف اس مشکل سے نکل سکتے ہیں بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط اورمتحد ہوسکتے ہیں۔ ہم سب مل کرنہ صرف مشکلات کا پامردی سے سامنا کریں گے بلکہ غالب بھی رہیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80017

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد اور خیبر میڈیکل کالج پشاور کی اشتراک سے چترال میں ذہنی امراض کے بارے میں مطالعہ کے سلسلے میں آگہی ورکشاپ

Posted on

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد اور خیبر میڈیکل کالج پشاور کی اشتراک سے چترال میں ذہنی امراض کے بارے میں مطالعہ کے سلسلے میں آگہی ورکشاپ

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد اور خیبر میڈیکل کالج پشاور کی اشتراک سے چترال میں ذہنی امراض کے بارے میں مطالعہ کے سلسلے میں ایک آگہی ورکشاپ منعقد ہوئی جس کا اہتمام کمیونٹی بیسڈ ویل بنگ ولنٹئیرز تنظیم نے کیا تھا۔ اتوار کے روز منعقدہ ورکشاپ کے سیشن میں لویر چترال کے تین یونین کونسلوں دنین، چترال Iاور چترال IIسے 45افراد نے شرکت کی۔ چترال میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے رحجان اور ذہنی امراض میں مبتلا افرا د میں اضافے کے پیش نظر اس ورکشاپ میں اس بات پر زور دیاگیا کہ ذہنی دباؤ کے شکار افراد کی نشاندہی، انکی بروقت مشاہدہ اور متعلقہ شعبہ بکے افراد کو مدد کے لئے رجوع کرانے کے فرائض نبھانے میں ولنٹئیرز اکلیدی کردار ادا کریں گے۔ پروگرام کے ریسورس پرسن آفتاب خان نے اس بات پر زور دیا کہ ذہنی مریض میں مبتلا افراد کی بروقت خبر گیر ی سے انہیں آسانی سے نارمل زندگی کی طرف واپس لائی جاسکتی ہے اور اس مطالعے اور سرگرمی کا مقصد بھی یہی ہے۔ اس پروگرام میں چترال ٹاؤن کے تین یونین کونسلوں کے علاوہ لوٹ کوہ کے تین یونین کونسل گرم چشمہ، ارکاری اور کریم آباد شامل ہیں۔

chitraltimes national institute town hall chitraltimes national institute of health science organized workshop in chitral certificate

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80010

والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو قطرے ضرور پلائیں۔ چیف سیکرٹری

Posted on

والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو قطرے ضرور پلائیں۔ چیف سیکرٹری

مشترکہ کوششوں سے ہی پولیووائرس کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری
چیف سیکرٹری کا پشاور کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو سرگرمیوں کا معائنہ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ پانچ سال تک کے ہر بچے کو انسداد پولیو ویکسین پلائے جائیں۔ پولیو مہمات کی موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس خطے سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کو ممکن بنایا جاسکے۔ یہ ھدایات چیف سیکرٹری نے اتوار کے روز ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے ہمراہ حیات آباد اور ریگی سمیت دیگر علاقوں میں جاری انسداد پولیو مہم کی نگرانی کرتے ہوئے دیں۔ چیف سیکرٹری نے پولیو سٹاف سے بھی ملاقات کی اور مہم کے دوران بہترین کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انھوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔واضح رہے کہ صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے جس میں پشاور بھر میں 901985بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے 2496ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ان ٹیموں کی سیکیورٹی کا بھی خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80003

حماس کا اسرائیل پر 5 ہزار راکٹوں سے حملہ، سرحدی چھاؤنی پر قبضہ کرکے درجنوں فوجی قیدی بنا لئے

Posted on

حماس کا اسرائیل پر 5 ہزار راکٹوں سے حملہ، سرحدی چھاؤنی پر قبضہ کرکے درجنوں فوجی قیدی بنا لئے

مقبوضہ بیت المقدس(چترال ٹایمزرپورٹ) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں ایک عورت ہلاک جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حماس کے ملٹری ونگ نے اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے آج ہفتے کی صبح اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے۔ درجنوں عمارتیں راکٹوں کی زد میں آگئیں، جس سے جگہ جگہ ا ٓگ بھڑک اٹھی۔رپورٹ کے مطابق جنگجو نے اسرائیلی شہروں میں داخل ہوکر سرحدی چھاؤنی پر بھی قبضہ کرلیا جبکہ درجنوں اسرائیلی فوجی قیدی بنا لیے۔حماس کے عسکری بازو عز الدین القسام کے کمانڈر محمد الضیف ابو خالد نے آپریشن الاقصی طوفان شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ا?ج صبح اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے ہیں، ہم نے یہ کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ بس بہت ہو چکا۔دوسری جانب اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ غزہ سے عسکریت پسند اسرائیلی علاقوں میں گھس گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فوج نے جنگی حالات کا الرٹ جاری کرتے ہوئے غزہ میں اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کی منطوری بھی دے دی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے سکیورٹی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بھی غزہ کی پٹی پر بمباری شروع کر دی ہے۔

 

افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے

کابل(سی ایم لنکس)افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے دوران دو دفعہ زلزلہ آیا۔پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً پونے بارہ بجے 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، افغانستان میں زلزلے کی گہرائی 7.7 ریکارڈ کی گئی۔خبرایجنسی کے مطابق دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79972

اسلام آباد میں سرکاری رہائش کیلیے خالی ہونے سے مشروط لیٹرز غیر قانونی قرار

Posted on

اسلام آباد میں سرکاری رہائش کیلیے خالی ہونے سے مشروط لیٹرز غیر قانونی قرار

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں سرکاری رہائش کے لیے‘سبجیکٹ ٹو ویکنسی’(خالی ہونے سے مشروط) الاٹنمنٹ لیٹرز کا اجرا غیر قانونی قرار دے دیا۔جسٹس بابر ستار نے کنٹریکٹ ملازم سمیرا صدیقی کی الاٹمنٹ منسوخی کیخلاف درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ‘سبجیکٹ ٹو ویکنسی’تمام الاٹمنٹ لیٹرز منسوخ تصور ہوں گے، اٹارنی جنرل اور وزارت ہاؤسنگ نے تسلیم کیا رولز میں اس کی کوئی گنجائش نہیں، وفاقی حکومت سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ میں اکاموڈیشن رولز کی خلاف ورزی کرتی رہی ہے۔عدالت نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو سرکاری رہائش گاہ کے منتظر جنرل ویٹنگ لسٹ میں شامل وفاقی ملازمین کا ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا کی تیاری نادرا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن سے تصدیق کے ساتھ کی جائے، وزارت ہاؤسنگ کی ویب سائٹ پر ویٹنگ لسٹ اور اکاموڈیشن لسٹ کی 30 دن میں دستیابی کو یقینی بنائے۔فیصلے میں کہا گیا کہ ڈیٹا تیاری میں اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن، وزارت آئی ٹی، فنانس ڈویڑن اور نادرا معاونت فراہم کریں، سیکرٹری ہاؤسنگ نے انڈرٹیکنگ دی کہ وہ سروے کرائیں گے کہ کون ہیں جنہوں نے الاٹمنٹ کرا کے رہائش رینٹ پر دے رکھی ہے، سیکریٹری ہاؤسنگ رہائشیں رینٹ پر دینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کر سکتے ہیں۔ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ وزارت ہاوسنگ کو ایک ماہ میں جنرل ویٹنگ لسٹ اور دیگر ترجیحی فہرستیں منسٹری ویب سائٹ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ از خود نوٹس کا اختیار نہیں رکھتی۔ مذکورہ درخواست پر وزارت ہاوسنگ کی رپورٹ میں الاٹمنٹ کے سلسلے میں بے شمار بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔فیصلے میں کہا گیا کہ یہ عدالت رہائش کے قوانین کے دائرہ کار یا حکومت کو ہدایات جاری کرنے کیلئے از خود اختیارات کا استعمال نہیں کر رہی، تحمل کا مظاہرہ کیا اور کسی فریق کے الاٹمنٹ استحقاق متعلق کوئی قطعی فیصلہ نہیں دیا، حتمی فیصلہ صرف درخواست گزار کی حد تک ہے۔ سماعت کے دوران الاٹمنٹ متعلق سامنے آنیوالی بے ضابطگیوں کا معاملہ متعلقہ حکام پر چھوڑ دیا۔

 

ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ بن گئے

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔پاک بحریہ کی تبدیلی کمان کی تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں ہوئی۔ سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کوسونپی۔ نیوی کے جوانوں نے پاک بحریہ کے نئے چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے شرکاء سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سیلاب میں ملک کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا۔ جہاں بھی قدرتی آفات آئیں، پاک بحریہ تعاون میں پیش پیش رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک نیوی کی کمانڈ کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا، پاک بحریہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہے، پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا مستقبل میں زندگیوں پر بہت عمل دخل ہو گا، مستقبل کے چیلنجز سامنے رکھتے ہوئے صلاحیت بڑھانا ناگزیر ہے۔ پاکستان مشترکہ کوششوں اور تعاون پر یقین رکھتا ہے، بلیو اکانومی کسی بھی ملک کے لیے انتہائی اہم ہوتی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79969

گورنر سے ملاقات کے خواہشمند مردان کے 3 معذور افراد کو گورنر ہاوس بلوا لیا گیا،  گورنر کا تینوں معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان

Posted on

گورنر سے ملاقات کے خواہشمند مردان کے 3 معذور افراد کو گورنر ہاوس بلوا لیا گیا،  گورنر کا تینوں معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان

گورنر نے دفتر سے نکل کر انکا استقبال کیا، گورنر ہاؤس کی سیڑھیوں پر ہی معذور افراد کے ساتھ بیٹھ کر ان سے ملاقات کی

گورنر سے آل خیبر پختونخوا پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی بھی ملاقات، پولٹری انڈسٹری کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ )گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے معذور افراد سے محبت و شفقت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ان سے ملاقات کے خواہشمند مردان سے تعلق رکھنے والے تین معذور افراد سیف الرحمان، رحمدل اور اسد خان کو گورنر ہاؤس بلوا لیا،گورنر نے اپنے دفتر سے نکل کر معذور افراد کا استقبال کیا۔معزوری کے باعث سیڑھیاں چڑھنے میں دشواری پر گورنر حاجی غلام علی نے سیڑھیوں پر ہی معذور افراد کے ساتھ بیٹھ کر ان سے ملاقات کی، اس موقع پر معذور افراد نے گورنر سے معذوروں کے کوٹہ میں ملازمت فراہم کرنیکی درخواست کی جس پر گورنر نے تینوں معذور افراد سے وعدہ کیا کہ بہت جلد انکو سرکاری ملازمت کے گھر پر آرڈر موصول ہو جائیں گے جبکہ اسکے علاوہ گورنر نے معذور افراد کا حوصلہ بڑھایا اور اپنی جانب سے نقد مالی امداد بھی کی۔معذور افراد نے شفقت، محبت، عقیدت کے برتاو پر گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ملک کو حاجی غلام علی جیسے حکمران نصیب کرے جو معاشرے کے کمزور طبقہ کا خیال رکھنا اپنی زمہداریاں سمجھتے ہیں، اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ معذور افراد کی میرے دل میں جگہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ گورنر کا منصب سنبھالتیہی 2 ہزار سے زائد معذور بچوں کو گورنر ہاوس میں اپنا مہمان خاص بنایا تھا اور انکے سیر و تفریح کے ساتھ ظہرانہ کا بھی خصوصی بندوبست کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ معذور افراد معاشرے کے صحتمند افراد کیطرح ساتھ عزت و وقار کے زندگی گزاریں،معذور افراد ہمارا حصہ ہیں اور ہماری خصوصی توجہ، محبت کے طلبگار ہیں، علاوہ ازیں گورنر سے آل خیبر پختونخوا پولٹری ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی ملوک خان کی سربراہی میں نمائندہ وفد نے بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، وفد میں ظاہر شاہ، قاضی محمد جاوید اور صابر خان شامل تھے، وفد نے گورنر کو پولٹری انڈسٹری سے منسلک لیبر کو حائل مشکلات و مسائل سے متعلق آگاہ کیا،جس پر گورنر نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ پولٹری انڈسٹری کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ پولٹری انڈسٹری کو ترقی دیکر ملکی معیشت کو فائدہ اور پولٹری کے شعبہ میں روزگار کو فروغ دیا جاسکتا ہے، پولٹری انڈسٹری سے وابستہ افراد کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

chitraltimes governor met special persons

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79965

کنگ سلمان ریلیف سینٹرکا پاکستان میں نان فوڈ آئٹمز اور ونٹر کٹس کی تقسیم کے پروجیکٹ کا آغاز

Posted on

کنگ سلمان ریلیف سینٹرکا پاکستان میں نان فوڈ آئٹمز اور ونٹر کٹس کی تقسیم کے پروجیکٹ کا آغاز
کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں سال 2023-24 کیلئے شیلٹر NFIs (نان فوڈ آئٹمز) اور ونٹر کٹس کی تقسیم کے پروجیکٹ کا آغاز۔

اسلام آباد ( چترال ٹایمزرپورٹ ) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پاکستان میں شیلٹر NFIs (نان فوڈ آئٹمز) اور ونٹر کٹس کی تقسیم کے پروجیکٹ کا آغاز کردیا جس کا مقصد 25,000 شیلٹر NFIs (نان فوڈ آئٹمز) اور 25,000 ونٹر کٹس ان افراد میں تقسیم کرنا ہے جو حال ہی میں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں یہ پروجیکٹ چار مراحل پر مشتمل ہے۔ جوکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے تعاون سے جاری ہے۔
حالیہ سال پاکستان کو مون سون کی غیر معمولی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ایک نازک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ ان سیلابوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی بڑی تعداد کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔ کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر ان متاثرہ علاقوں میں ضروری امداد فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہے ۔

ونٹر پیکج کے پہلے مرحلے میں تین صوبوں میں کل 25,000 ونٹر کٹس تقسیم کی جا‏‏ئیگی۔ 11,000 ونٹر کٹس خیبر پختونخواہ میں پانچ اضلاع ، جن میں چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، کوہستان اپر، اور سوات اپر شامل ہیں۔ دریں اثنا، صوبہ بلوچستان میں قلات، سوراب، قلعہ سیف اللہ اور زیارت کے علاقوں میں 8000 ونٹر کٹس مزید برآں، گلگت بلتستان کے سرد ترین علاقے میں غذر، استور اور گوپس یاسین میں 6000 کٹس تقسیم کی جائیں گی۔ ان ونٹر کٹس میں کل 50,000 لحاف اور 25,000 ونٹر کٹس شامل ہیں، جن میں مردانہ اور زنانہ گرم شالوں کے ساتھ ساتھ بچوں اور بڑوں کو سرد موسم میں گرم رکھنے کے لیے گرم ملبوسات شامل ہیں۔
اس پراجیکٹ کو انتہائی شفافیت کے ساتھ، NDMA، اقوام متحدہ کے مشنز، صوبائی اور مقامی حکومت کے تعاون سے عمل میں لایا جائے گا۔ اس مشترکہ کوشش کا مقصد 350,000 ضرورت مند افراد تک ریلیف پہنچانا ہے۔

 

chitraltimes king salma winter relief nonfood items chitraltimes king salma winter relief nonfood items group photo

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79959

ایل پی جی کے نام زہریلی گیس فروخت ہونے کا انکشاف

Posted on

ایل پی جی کے نام زہریلی گیس فروخت ہونے کا انکشاف

کراچی( چترال ٹایمزرپورٹ) ملک میں ایل پی جی کے نام زہریلی گیس فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انکشاف کیا کہ ایل پی جی کے نام پر غیر معیاری زہریلی گیس 15روپے کلو میں امپورٹ کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سستی گیس امپورٹ کرنے کے باوجود یہ زہریلی گیس 250 سے 280روپے کلو میں عوام کو فروخت کی جا رہی ہے، مخصوص گروہ غیر معیاری ایل پی جی منگوا کر پریشر بڑھانے کے لیے اس میں سی او 2 مکس کر رہا ہے اور یہ مکسنگ آئے دن حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایران کی 5ریفائنریوں پر پابندی عائد ہیں، جنکا زہریلا مواد ضائع کرنے کے بجائے جعلی گڈز ڈیکلریشن پر پاکستان امپورٹ ہو رہا ہے، اگر اس زہریلی گیس کی امپورٹ پر فوری پابندی عائد نہ کی گئی تو موسم سرما کے دوران یومیہ بنیادوں پر ایل پی جی کے نام پر اس غیر معیاری گیس سلینڈرز میں دھماکوں کے حادثات بڑھنے کے خدشات پیدا ہوجائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد منافع خوروں نے اس غیر معیاری گیس کی امپورٹ میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں معیاری ایل پی جی امپورٹ کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں اور موسم سرما میں معیاری ایل پی جی کی قلت پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ نومبر، دسمبر اور جنوری میں ایل پی جی کی ڈیمانڈ 1.5 لاکھ ٹن ہوگی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر معیاری زہریلی گیس کی امپورٹ پر فوری پابندی لگائے۔پریس کانفرنس کے دوران ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ملک تیمور خان نے کہا کہ کراچی میں قائم اوگرا کا زونل آفس غیر متحرک ہے جس نے اب تک کراچی میں غیرمعیاری گیس اور سلنڈر کی انسداد کے لیے کوئی کام نہیں کر رہا ہے، شہر بھر میں رنگ برنگے غیر معیاری سلنڈرز کی فلنگ کی جا رہی ہے جبکہ کراچی میں اوگرا کا زونل آفس خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

 

بجلی اسے ملے گئی جو بروقت بل ادا کرے گا: آئیسکو

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجلی اسے ملے گئی جو بر وقت بل ادا کرے گا۔آئیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ آئیسکو بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔آئیسکو ترجمان کے مطابق رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ترجمان آئیسکو کے مطابق گزشتہ روز 222 بجلی ناہندگان سے 45 لاکھ 23 ہزار کی ریکوری کی، 15 ہزار 83 رننگ ڈیفالٹرز سے 16 کروڑ 24 لاکھ کے واجبات وصول کر لیے ہیں۔آئیسکو ترجمان کے مطابق 6 ہزار 958 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 17 کروڑ 35 سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے، مجموعی طور پر 21 ہزار 671 ناہندگان سے 33 کروڑ 59 لاکھ واجبات وصول کیے گئے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79956

سینیٹ و قومی اسمبلی میں نشستیں ختم کرنے پر قبائلی عوام کو شدید تشویش

Posted on

سینیٹ و قومی اسمبلی میں نشستیں ختم کرنے پر قبائلی عوام کو شدید تشویش

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ )قبائلی عوام کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نشستیں کیے جانے پر شدید تشویش ہے۔یہ بات گورنر خیبر پختون خوا غلام علی سے قبائلی عمائدین نے ملاقات کے دوران کہی ہے۔قبائلی عمائدین نے بتایا ہے کہ ضم اضلاع کی قومی اسمبلی کی 6 اور سینیٹ کی 8 نشستیں ختم کر دی گئی ہیں اور نشستیں کم کرنے پر قبائلی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ سالانہ 100 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز بھی جاری نہیں کیے گئے ہیں۔قبائلی عمائدین نے گورنر خیبر پختون خوا غلام علی سے یہ معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی اپیل ہے۔گورنر خیبر پختون غلام علی نے کہا ہے کہ ضم اضلاع کے عوام کے احساسِ محرومیوں کا ادراک ہے اور میں ضم اضلاع کی نشستیں کم ہونے کا معاملہ متعلقہ حکاّم کیساتھ اٹھاو?ں گا۔

لاہور کا ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

لاہور(سی ایم لنکس)صوبائی دارالحکومت لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔لاہور میں گردوغبار اور آلودگی بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت نے 305 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلی پوزیشن لے لی ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر بھارت کا شہر دہلی ہیں جہاں آئی کیو لیول 173 ہے جبکہ عرب امارات کے شہر دبئی نے 166 ائیرکوالٹی لیول کے ساتھ تیسرا نمبر حاصل کیا ہے اور چوتھے نمبر پر انڈونیشیا کا شہر جکارتہ ہے جس کا 165 ا?ئی کیو لیول ہے اسی طرح ملائشیا کا شہر کوالالمپور 154 ائیر کوالٹی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79952

حکومت اور ریاست کے خلاف لوگوں کو اکسانے اور ریاست کے بارے میں مایوسی پھیلانے اور اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی چترال کے چار کارکناں گرفتار

حکومت اور ریاست کے خلاف لوگوں کو اکسانے اور ریاست کے بارے میں مایوسی پھیلانے اور اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی چترال کے چار کارکناں گرفتار،

سیاسی کارکنان کو گرفتار کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔امیر جماعت اسلامی

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال پولیس نے حکومت اور ریاست کے خلاف لوگوں کو اکسانے اور ریاست کے بارے میں مایوسی پھیلانے اور اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 25کی گرفتار ی کے لئے کوششیں جاری ہیں جن میں سے ایک نے سیشن جج کی عدالت سے ضمانت قبل آز گرفتاری حاصل کرلی ہے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ کارکنوں میں امین الحسن ، قاسم خان ، سجاد احمد اور  الطاف گوہر ایڈوکیٹ شامل ہیں جبکہ سابق ضلعی صدرعبداللطیف نے عدالت سے بی بی اے حاصل کرلی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان پر الزام ہے کہ انہوں نے پارٹی کے چیرمین عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر دنین میں واقع سجاد احمد کے گھر میں سالگرہ کاکیک کاٹتے ہوئے نازیبا اور اشتعال انگیز نعرے لگائے تھے جس پر ان کے خلاف تعزیر ات پاکستان کے دفعات 120,143اور 153کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک باقی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

دریں آثنا پی ٹی آیی پارٹی ترجمان کے مطابق چترال میں پارٹی چیرمین کی سالگرہ تقریبات کا انعقاد کرکے سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹے گئے‘ اوران  کے لئے قرآن خوانی کی گئی‘ مقامی پولیس نے سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پر‘ پاکستان تحریک انصاف چترال کے ورکروں پرکے خلاف مقدامات درج کرکے چترال کے سینئر ورکروں آمین الحسن‘ محمد قاسم‘ الطاف گوہر ایڈوکیٹ اور سجاد کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا‘ عدالت نے چاروں کو جیل بھیج دیاجبکہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللطیف کی گیارہ اکتوبر تک ضمانت قبل از گرفتاری کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی.

 

سیاسی کارکنان کو گرفتار کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔امیر جماعت اسلامی

 

دریں اثنا امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید نے پی ٹی آئی چترال لوئر کے کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی عمل میں حصہ لینا اور سیاسی ایکٹویٹی کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ اس پر قدغن لگانا اور بغیر کسی جرم کے سیاسی کارکنان کو گرفتار کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم اس عمل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے پر امن کارکنان کو فورا رہا کر دیا جائے اور آئندہ بلا جرم کسی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے۔ مولانا جمشید نے کہا کہ محض کسی سیاسی جماعت سے وابستگی لوگوں کی حب الوطنی اور امن پسندی کو مشتبہ بنانے والی نہیں ہوتی اس لیے کسی پارٹی وابستگان کو شک کی نظر سے دیکھنا ہر گز مناسب نہیں۔

 

اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی کی سالگرہ منانے والا15 روز کیلیے نظربند

راولپنڈی(سی ایم لنکس)راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سالگرہ منانے والے کو 15 روز کیلیے نظر بند کردیا گیا۔پی ٹی آئی کے کارکن ذیشان دراز کی 15 روز کے لیے نظربندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ذیشان دراز کو اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ مناتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکن کو تین ایم او کے تحت اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا۔ پولیس نے ذیشان دراز کی ایک ماہ کے لیے نظر بندی کی سفارش کی تھی۔پی ٹی آئی کارکن ذیشان دراز وزیرستان سے سائیکل پر اڈیالہ جیل پہنچا تھا جسے پولیس نے گزشتہ شام اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا۔ ذیشان دراز کو اشتعال انگیز تقریر کرنے پر نظر بندی کی سفارش کی گئی تھی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
79946

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے انخلا کی مہلت میں 25 دن باقی، چارلاکھ افغانی غیر قانونی مقیم، 1547 ڈی پورٹ ۔ کراچی پولیس چیف

Posted on

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے انخلا کی مہلت میں 25 دن باقی، چارلاکھ افغانی غیر قانونی مقیم، 1547 ڈی پورٹ ۔ کراچی پولیس چیف

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے پاس ملک چھوڑنے کے لئے صرف 25 دن باقی ہیں۔غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے  ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوںکے انخلا اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

چارلاکھ افغانی غیر قانونی مقیم، 1547 ڈی پورٹ، 225 ڈکیتیوں میں گرفتار ہوئے: کراچی پولیس چیف

کراچی(سی ایم لنکس)کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہے جن میں سے گزشتہ 1 ماہ کے دوران 1547 کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے جبکہ 226 افغانیوں کو اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال کراچی میں کارروائیوں کے دوران زیرِ حراست 323 غیر قانونی افغان باشندوں کو ان کے وطن واپس بھیجا گیا جبکہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران زیرِ حراست 1547 افغان باشندے ڈی پورٹ کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس، ایف آئی اے، نادرا و دیگر سرکاری اداروں کے ہمراہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں خاص طور پر افغان باشندوں کے خلاف بھرپور اور ون ونڈو آپریشن کی تیاری کر رہی ہے، جس کے تحت مختلف آبادیوں سے حراست میں لیے گئے افغان باشندوں کا ڈیٹا نادرا اور ایف آئی اے امیگریشن کے ریکارڈ میں چیک کیا جائے گا۔

 

کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو جیل بھیجنے کی بجائے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی نے انکشاف کیا کہ اسٹریٹ کرائم کی بڑی وارداتوں میں افغانی بھی ملوث رہے ہیں خاص طور پر ڈکیتیوں کے دوران شہریوں کی بے دریغ ہلاکتوں میں بھی بیشتر افغانی ہی ملوث پائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی قریب میں کراچی میں وہئے اسٹریٹ کرائم میں 225 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جو مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور جیل میں ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس کی نئی ٹیم کی کارروائیاں خاطر خواہ نتائج دے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مہینے کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 20 سے زائد ملزمان مارے گئے جبکہ 130 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں اور 600 کریمنلز کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نیکے مطابق یہی وجہ ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کمی ہماری کامیابی نہیں ہے بلکہ مزید کام کر رہے ہیں اور اسٹریٹ کرائم کو مکمل کنٹرول کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79944

ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا 9 اکتوبر کو کھلی کچہری  میں جرائم میں ملوث افراد کے خلاف شکایات سنیں گے، ہرخاص و عام کو شرکت کی دعوت 

Posted on

ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا 9 اکتوبر کو کھلی کچہری  میں جرائم میں ملوث افراد کے خلاف شکایات سنیں گے، ہرخاص و عام کو شرکت کی دعوت

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا 9 اکتوبر 2023 بروز پیر کو نیب آفس پشاور میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔ ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختون خوا میاں محمد وقار9 اکتوبر بروز پیر دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک عوام کی شکایات دفتر قومی احتساب یورو خیبر پختونخوا واقع پی ڈی اے کمپلیکس فیز 5 حیات آباد پشاور میں براہ راست سنیں گے اس موقع پر تمام متعلقہ افسران بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ہوں گے۔ قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق اگر کسی سرکاری اہلکار نے جان بوجھ کر ناجائز طریقے سے کسی شخص کو سرکاری خزانے سے فائدہ پہنچایا ہو یا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا یا ہو یاآمدنی سے زائد آ ثاثہ جات بنائے ہوں،سرکاری منصوبوں کے ٹھیکے مروجہ قوانین کے مطابق نہ دیے ہوں یا جس نے عوام الناس سے دھوکہ دہی اور منافع کا لالچ دے کر رقم وصول کر کے خرد برد کر لی ہو، کوئی ادارہ یا سوسائٹی جو عوام الناس کو پلاٹ دینے کے لیے منصوبے بنائے اور رقم لے کر خرد برد کرے تو ایسے تمام جرائم میں ملوث افراد کے خلاف شکایات سنیں گے، شکایت کنندہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی شکایت تحریری شکل میں ہمراہ شناختی کارڈ کی کاپی اور ابتدائی ثبوتوں (کاغذات وغیرہ) کے ساتھ نیب آفس پشاور تشریف لائے، ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ تمام شکایات پر تحقیقات انتہائی شفاف طریقے سے ہوں گی اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی، مزید برا ں اگر کسی کو نیب کے افسران کے خلاف کوئی شکایت ہو تو وہ بھی کھلی کچہری میں پیش کی جا سکتی ہے، واضح رہے کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے عوام کو رسائی دینے کے لیے عوامی شکایات خود سننے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ریجنل ڈائریکٹر جنرلز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بھی عوامی شکایات خود سنیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79942

محکمہ صحت میں ہیومن ریسورس منیجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کا اجراء ، ایچ آر ایم آئی ایس کے تحت محکمے کے تمام ملازمین کا ریکارڈ ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے۔

Posted on

محکمہ صحت میں ہیومن ریسورس منیجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کا اجراء ، ایچ آر ایم آئی ایس کے تحت محکمے کے تمام ملازمین کا ریکارڈ ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت میں ایچ آر ایم آئی ایس کا اجرائاحسن اقدام ہے، اس سے محکمے کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد لے گی، نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ادارہ جاتی اصلاحات کے سلسلے میں ایک اچھے اقدام کے طور پر ہیومن ریسورس منیجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم (ایچ آر ایم آئی ایس) کا اجرائکردیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں محکمہ صحت کے تمام ملازمین کا جملہ ریکارڈ ڈیجیٹائز کرنے کے علاوہ ای۔پوسٹنگ ٹرانسفر، ای۔اپائنٹمنٹ آرڈرز اور ای لیو آرڈرزکا نظام بھی متعارف کیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے محکمہ صحت میں ایچ آر ایم آئی ایس کے اجرائکو ایک احسن اقدام قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں مشیر صحت، سیکرٹری صحت اور ان کے آئی ٹی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ بغیر کسی اضافی اخراجات کے ایچ آر ایم آئی ایس کا کامیاب اجرائقابل ستائش ہے جس کے لئے محکمہ صحت کی پوری ٹیم مبارکباد کے مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں ای گورننس کا اجراءوقت کی اہم ضرورت ہے جسے محکموں کے جملہ امور کو منظم انداز میں چلانے، ان میں شفافیت لانے اور محکموں کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

محکمہ صحت کے حکام کی طرف سے وزیراعلیٰ کو ایچ آر ایم آئی ایس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ بہت بڑی تعداد میں ملازمین پر مشتمل اس محکمے میں ملازمین کا ڈیجیٹل ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے مختلف مسائل کا سامنا تھا اور افرادی قوت کے حوالے سے پالیسی فیصلوں میں وشواریاں پیش آرہی تھیں اور ایک جدید ایچ آر ایم آئی ایس کی ایک اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ وزیراعلیٰ کو بتایاگیا کہ محکمے کی اپنی آئی ٹی ٹیم نے بغیر کسی اضافی بجٹ کے ایچ آر ایم آئی ایس تیار کرلی ہے اور اس سسٹم کو استعمال کرنے کے لئے محکمے کے تمام ذیلی دفاتر کو مراسلے بھی ارسال کر دئیے گئے ہیں جبکہ اس سسٹم کو صوبائی پبلک سروس کمیشن اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے ساتھ بھی منسلک کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صھت ڈاکٹر ریاض انور، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور سیکرٹری صحت محمود اسلم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
79940

وزارت سیاحت عوام کی سہولت کے لئے جلد ٹورازم ایپ کی لانچ کرے گی،وزیرِ مملکت برائے سیاحت

Posted on

وزارت سیاحت عوام کی سہولت کے لئے جلد ٹورازم ایپ کی لانچ کرے گی،وزیرِ مملکت برائے سیاحت وصی شاہ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) وزیرِ مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کہا ہے کہ وزارت سیاحت عوام کی سہولت کے لئے جلد ٹورازم ایپ کی لانچ کرے گی تاکہ سیاحتی مقامات سے متعلق ون کلک پرمعلومات حاصل کی جا سکیں۔اس ایپ میں ریسٹورنٹس، ہوٹلز، ٹرانسپورٹ،سفری سہولیات، کلچر،تفریحی وتاریخی مقامات کے حوالے سے تمام معلومات شامل کی جائیں گی اور اس میں اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس ایپ کو مستقل بنیادوں پہ اپڈیٹ کیا جاتا رہے۔انہوں نے خاص طور پر کہا کہ ایپ کے ذریعے سیاحوں کو وہ تمام معلومات فراہم کی جائیں گی جن کے بارے میں وہ جاننا چاہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے سیاحوں کو جلد ایک سرکاری ایپلی کیشن ملے گی جو مستند معلومات اور محکمہ سیاحت تک رسائی فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ کلچر کاروان کے موقع پر ٹیکسلا میں بیرون ملک سے آئے ہوئے سیاحوں کو دیکھ کر کافی خوشی ہوئی اور وہ عوامی حلقوں میں اس کی بے پناہ پذیرائی میں عوام اور میڈیا کے بہت شکرگزار ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کہا کہ بطور وزیر مملکت برائے سیاحت ٹورازم کو پروموٹ کرنے اور پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہا ہوں جن کے ثمرات جلد سیاحوں تک پہنچ جائیں گے۔

 

غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن میں 26 دن باقی رہ گئے ہیں، وزارت داخلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو تنبیہ کی ہے کہ ان کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن میں 26 دن باقی رہ گئے ہیں۔ایک بیان میں وزارت داخلہ نے کہا کہ31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79924

حکومت کا نیب ترامیم کیس کے حکم نامے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

Posted on

حکومت کا نیب ترامیم کیس کے حکم نامے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)حکومت نے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی۔وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنایا تھا اور عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی تھیں۔عدالت نے بے نامی کی تعریف، آمدن سے زائد اثاثوں اور بار ثبوت استغاثہ پر منتقل کرنے کی نیب ترمیم کالعدم قرار دے دی جس کے بعد سیاست دانوں کے 50 کروڑ سے کم مالیت کے کرپشن کیسز ایک بار پھر نیب کو منتقل ہوگئے۔عدالتی فیصلے کی روشنی میں نیب نے نواز شریف، زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال کردیے ہیں۔

 

توشہ خانہ کیس؛ عمران خان نے سزا کیخلاف متفرق درخواست دائر کردی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے الیکشن کمیشن کی نااہلی کے نوٹی فکیشن کو معطل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔عدالت سے توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل میں ترمیم کر کے ریاست کو فریق بنانے کی اجازت دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزاکاالعدم قرار دینے کی اپیل میں ترمیم کرکے ریاست کو فریق بنانے کی اجازت دی جائے۔الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے اپیل میں ریاست کو فریق نہ بنانے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔ متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صرف سزا معطل کی 5 اگست کا مکمل فیصلہ معطل کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں سزا کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ سزا کا آرڈر معطل ہونے کے باعث اپیل پر فیصلے تک الیکشن کمیشن سے نااہلی کے نوٹی فکیشن کو بھی معطل کیا جائے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79922

قیدی نے فن پارے بیچ کر 10لاکھ روپے عمرے کیلیے والدہ کو دے دیے

Posted on

قیدی نے فن پارے بیچ کر 10لاکھ روپے عمرے کیلیے والدہ کو دے دیے

کراچی(سی ایم لنکس)سینٹرل جیل میں ایک قیدی نے فن پاروں سے حاصل ہونے والی رقم میں سے 10لاکھ روپے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے والدہ کے سپرد کر دیے۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں قید اغوا برائے تاوان کے قیدی اعجاز ولد تسلیم کے فن پارے 13 لاکھ روپے میں فروخت ہوئے، قیدی اعجاز نے فن پاروں سے حاصل ہونے والی رقم میں سے 10 لاکھ روپے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے والدہ کے سپرد کر دیے۔قیدی اعجاز کا کہنا ہے کہ رقم دن رات کی محنت کی کمائی ہے جو وہ اپنے والدہ کے سپرد کر رہا ہے، قیدی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم سے والدہ عمرے کی سعادت حاصل کریں۔قیدی اعجاز کی والدہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کا بیٹا اس مقام پر ہے کہ اس نے اپنی محنت کی کمائی سے انہیں عمرے کی سعادت حاصل کر کے لیے رقم دی ہے، قیدی کی والدہ نے قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات محمد حسن سہتو اور دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا۔قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات محمد حسن سہتو نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ قیدی اعجاز نے 3 لاکھ روپے اپنی بہن کی شادی کے لیے بھی دیے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ قیدی اعجاز اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا اور عدالت نے قیدی کو 25سال کی سزا سنائی تھی، قیدی اعجاز 14 دسمبر 2013 سے جیل میں قید ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79919

15ویں قومی اسمبلی نے جمہوریت کو کمزور کیا، پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

Posted on

15ویں قومی اسمبلی نے جمہوریت کو کمزور کیا، پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ ) پلڈاٹ نے گزشتہ قومی اسمبلی کی پانچ سالہ کارکردگی پر مبنی رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے 15ویں قومی اسمبلی نے جمہوریت کو کمزور کیا۔پلڈاٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ منتخب نمائندوں نے جمہوریت کو کمزور کرنے کے لیے اپنے آپ کو استعمال ہونے کا موقع دیا، قومی اسمبلی کے ایک دن کا اوسطاً خرچہ 6 کروڑ 65 لاکھ اور اجلاس کے ایک گھنٹے کا اوسطاً خرچہ 2 کروڑ 42 لاکھ روپے رہا، پانچ سال کے دوران قومی اسمبلی نے ایک ایم این اے پر 2 کروڑ پانچ لاکھ روپے خرچ کیے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15ویں قومی اسمبلی کے پانچ سال کے دوران ارکان کی حاضری 61 فیصد رہی، قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کی حاضری صرف 11 فیصد رہی، وزیراعظم شہباز شریف کی حاضری 17 فیصد رہی۔اگر جائزے میں گزشتہ اسمبلیوں کو بھی ملایا جائے تو 13 ویں قومی اسمبلی میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حاضری 76 فیصد تھی جب کہ گزشتہ 20 سال کے دوران 9 وزرائے اعظم میں عمران خان کی حاضری سب سے کم رہی۔15ویں قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ بات جماعت اسلامی کے رکن عبدلاکبر چترالی نے کی، خواجہ آصف، اسعد محمود، مرتضی جاوید عباسی اور صلاح الدین سب سے زیادہ بات سے بات کرنے والوں میں شامل رہے۔ ارکان کی کم حاضری، نامکمل کورم، قانون سازی پر بحث نہ ہونا اور غیرمتعلقہ تقاریر 15ویں قومی اسمبلی کی غیرسنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔

 

پلڈاٹ نے رپورٹ میں بتایا کہ 15ویں قومی اسمبلی کے اختتام نے آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کو غیر یقینی کیفیت میں ڈالا، 15ویں قومی اسمبلی نے بڑے بحرانوں کے حل کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا، سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندوں نے قومی اسمبلی کو ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے استعمال کیا، منتخب نمائندوں نے پارلیمانی ڈیکورم اور جمہوریت کو جمہوریت کو مجروح کیا،قلیل مدت کے فائدے کے لیے منتخب نمائندوں سیاسی عمل کے تسلسل کو نقصان پہنچایا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15ویں قومی اسمبلی نے اپنے پانچ برس میں 279 قانون منظور کیے، 15ویں قومی اسمبلی کے آخری ایام میں جلدبازی میں ہونے والی قانون سازی سے پارلیمانی جمہوریت کے بنیادی اصولوں کو مجروح کیا گیا، 15ویں قومی اسمبلی میں 14ویں قومی اسمبلی کے دوران منظور کیے گئے 192 قوانین کے مقابلے میں 45 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے آخری 21 روز میں 73 بلز منظور کیے گئے جن میں سے 36 بلز کمیٹیوں کو بھیجے بغیر منظور کیے گئے، تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال میں قومی اسمبلی نے 126 بلز منظور کیے تھے تاہم اتحادی حکومت کے سولہ ماہ کے دوران 153 بلز منظور کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں آرڈیننس پر انحصار کیا، پانچ سال کے دوران 75 آرڈی ننس قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے، تحریک انصاف کے دور میں 72، اتحادی حکومت کے دور میں تین آرڈیننس پیش کیے گئے۔15ویں قومی اسمبلی کے پانچ سال کے دوران 452 سیشنز ہوئے، 14ویں قومی اسمبلی کے 495 سیشنز ہوئے، ایک سال کے دوران قومی اسمبلی کے 130 سیشنز ہونا آئینی ضرورت ہے، پانچ سال کے دوران قومی اسمبلی کے سالانہ اوسطا 90 سیشن ہوئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 15 ویں قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران 50 فیصد ایجنڈا آئٹمز ادھورے رہے، پانچ سال کے دوران قومی اسمبلی میں 105 مرتبہ کورم کی نشاندہی ہوئی، کورم مکمل نہ ہونے کے باعث قومی اسمبلی کے 72 اجلاس ملتوی ہوئے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79917

گورنر حاجی غلام علی سے ڈپٹی آڈیٹرجنرل(نارتھ) ساجد خان کی ملاقات، کویڈ 19 کے دوران صوبائی حکومت کے اخراجات پر مشتمل اسپیشل آڈٹ رپورٹ پیش کی

Posted on

گورنر حاجی غلام علی سے ڈپٹی آڈیٹرجنرل(نارتھ) ساجد خان کی ملاقات، کویڈ 19 کے دوران صوبائی حکومت کے اخراجات پر مشتمل اسپیشل آڈٹ رپورٹ پیش کی

مالی امور میں شفافیت کیلئے آڈٹ لازمی جزو ہے، رپورٹ کی تجاویز و سفارشات پرعملدرآمد بھی ہوناچاہئیے، گورنر

 

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے ڈپٹی آڈیٹرجنرل(نارتھ) ساجد علی ندیم نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور ادارہ کیجانب سے کویڈ 19 کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کے اخراجات پر مشتمل اسپیشل آڈٹ رپورٹ پیش کی۔ آڈٹ رپورٹ میں خیبرپختونخوا حکومت کے کورونا وائرس وبا کے دوران مالی سال 2020-21 میں اخراجات کا تفصیلی آڈٹ کیا گیا جس کی مفصل رپورٹ گورنر کو پیش کی گئی، اس موقع پر گورنر نے خصوصی آڈٹ رپورٹ کی تیاری کو مالی امور میں شفافیت سے متعلق خوش ائند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے میں مالی امور میں شفافیت کیلئے آڈٹ لازمی جزو ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ آڈٹ رپورٹ کی سفارشات پر من و عن عملدرآمد بھی یقینی بنانا چاہئے کیونکہ اس سے نہ صرف مستقبل میں مالی مسائل سے دوچار نہیں ہونا پڑے گا بلکہ رپورٹ کی تجاویز و سفارشات سے مالی امور میں مزید شفافیت بھی لائی جا سکتی ہے۔

علاوہ ازیں گورنر سے ضم اضلاع باجوڑ، مہمند، کرم اورخیبر کے45 رکنی نمائندہ وفد نے بھی گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔وفدمیں حاجی شمس الدین آفریدی،مولانامحمدعارف حقانی، محمدانور، مفتی عباد الرحمن، مختیار احمد، عمران ماہر، مولانامجیب، سمیع اللہ سواتی اوردیگرشامل تھے۔ وفد کے شرکاء نے اپنے اپنے علاقے کے عوام کے کو درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے گورنر کو علاقے کے عوام کو بجلی لوڈشیڈنگ، تعلیمی سہولیات کے فقدان، تجارت سے متعلق مسائل سمیت انفراسٹرکچر اوردیگر بنیادی سہولیات سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔وفد کے شرکاء نے گورنر کو ضم اضلاع کے ساتھ کئے جانیوالی ناانصافیوں سے آگاہ کیا اور کہاکہ حکومت کی جانب سے سالانہ 100 ارب روپے ترقیاتی فنڈز دینے کا وعدہ کیاگیاتھا اور قبائلی علاقوں کو صوبے کے دیگر ترقیافتہ علاقوں کے برابر لاناتھا ایسا تو کچھ نہیں ہواالبتہ ضم ہونے کے بعد 8 سینیٹرز سے قبائلی عوام کو محروم کردیاگیا اور نئی حلقہ بندیوں میں مزید 6 این اے بھی کم کردیے گئے جسے کسی بھی طور تسلیم نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ گورنر کے پاس ایک جرگہ کی صورت میں آئے ہیں تاکہ قبائلی عوام کے احساسات و جذبات کو اعلی حکام تک پہنچایاجاسکے۔

 

انہوں نے گورنر کا شکریہ بھی ادا کیا کہ جب سے گورنر بنے ہیں تمام ضم اضلاع کے عوام سے بلا تفریق ملے اور ان کے مسائل حل کئے اور آج ہمارا یہ مطالبہ بھی متفقہ ہے۔ گورنرنے وفد کے معروضات غورسے سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو بعض مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے جبکہ دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔گورنرنے کہاکہ اس وقت ملک اور خاص طور پر خیبرپختونخوا بشمول ضم اضلاع مشکل دور سے گزررہاہے۔ صوبہ اورخاص طور پر ضم اضلاع کے عوام، مشران، نوجوان، بلدیاتی نمائندوں کو جذبات سے ہٹ کر موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کردار ادا کرناہوگا۔ گورنرنے کہا جہاں تک حلقوں کی کمی کا تعلق ہے، چونکہ یہ مردم شماری کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں اور اگر اس حوالے سے اعتراضات ہوں تو ایک طریقہ کار تحت الیکشن کمیشن کے پاس اپیل جمع کروائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلدیاتی نظام مقامی سطح پر ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل کے حل کیلئے انتہائی اہم ہے۔

 

صوبائی حکومت، وزیراعلی، چیف سیکرٹری، لوکل گورنمنٹ اوردیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے کئی اجلاس منعقد کئے گئے ہیں اور اس ایک آرڈیننس تیارکردیاگیا ہے اور الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد صوبے کی تمام بلدیاتی نمائندوں کوفنڈز ریلیز کردیے جائیں گے۔ حکومت ضم اضلاع کی ترقی و خوشحالی پر خاص توجہ دے رہی ہے۔ قبائلی اضلاع میں معیاری تعلیمی اداروں کے قیام، جدید سہولیات سے مزین ہسپتالوں، سڑکوں کی تعمیر، ڈیمز کی تعمیراور مواصلاتی نظام میں بہتری لانے کیلئے ریاستی ادارے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے نہ صرف قبائلی عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگابلکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ترقی و خوشحالی کادورشروع ہوگا اوروہ وقت دور نہیں جب ضم شدہ قبائلی اضلاع کا شمار ملک کے ترقی یافتہ علاقوں میں ہوگا۔ ہمیں قبائلی اضلاع اورقبائلی عوام کے مسائل کا اندازہ ہیں، ہمیں احساس ہے کہ جن مشکلات کا سامنا قبائلی عوام کررہے ہیں ان مشکلات کاازالہ کیاجائے اور اس کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومت کی کاوشیں جاری ہیں۔ دریں اثناء گورنرسے اسلامیہ کالج پشاور سے ڈاکٹرنثار اور ڈاکٹر عنایت علی شاہ، پشاور کے علاقہ دین بہار کالونی سے قاری محمد عبداللہ، خلیل الرحمن، سعید الرحمن، قاسم عبداللہ اور صدیق خان نے بھی گورنر سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79898

صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کی سہولیات بلاتعطل جاری رکھنا نگران صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اعظم خان

Posted on

 صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کی سہولیات بلاتعطل جاری رکھنا نگران صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اعظم خان

نگران صوبائی حکومت صحت کارڈ اسکیم کو پائیدار اور مستقل بنیادوں پر چلانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے
اسکیم کو جاری رکھنے میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کا تعاون قابل تعریف ہے،
مالی مسائل کے باوجود مفت علاج کی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی اہم ترجیح ہے، محمد اعظم خان

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت صحت کارڈ اسکیم سے متعلق ایک اہم اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا جس میں صحت کارڈ سکیم کو دیرپا بنیادوں پر چلانے کے لیے نئی اصلاحات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اسکیم کے تحت متعلقہ انشورنس کمپنی کو بقایا جات کی ادائیگی سے متعلق معاملات پر غور و خوض کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض انور، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور دیگر متعلقہ حکام کے علاوہ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو آئندہ کی ادائیگیوں کے طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں صحت کارڈ اسکیم میں صوبائی کابینہ کے منظور کردہ اصلاحات پر عملدرآمد کی پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور محکمہ صحت کو اُن اصلاحات پر عملدرآمد کم سے کم وقت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت صحت کارڈ اسکیم کو پائیدار بنیادوں پر چلانے کے لئے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا خیبر پختونخوا پر سب سے زیادہ اثر پڑ رہا ہے کیونکہ صوبے کی زیادہ تر آمدن کا دارومدار وفاق کی طرف سے ادائیگیوں پر ہے،وفاق سے صوبے کے شیئرز بروقت نہ ملنے کی وجہ سے صوبائی حکومت کو معاشی مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اسٹیٹ لائف کے بقایاجات کی ادائیگی میں وقتی طورپر مشکلات کا سامنا ہے۔

 

اعظم خان کا کہنا تھاکہ معاشی مسائل کے باوجود صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کی سہولیات بلاتعطل جاری رکھنا نگران صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسکیم کو پائیداربنیادوں پر چلانے اور مفت علاج کی سہولیات بلاتعطل جاری رکھنے کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس مقصد کے لئے نئی اصلاحات متعارف کی جارہی ہیں تاکہ اسکیم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ غریب لوگوں کو مل سکے۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پرصحت کارڈ اسکیم کو جاری رکھنے میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے تعاون کو بھی قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کمپنی کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ اجلاس میں صحت کارڈ کے تحت ایمرجنسی سروسز کو کسی صورت معطل نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ جنوری 2023 میں صوبائی حکومت کے ذمے اسٹیٹ لائف انشورنس کے 44 ارب روپے کے بقایا جات تھے جو اب کم ہو کر 16 ارب روپے رہ گئے ہیں جنہیں بھی ادا کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79895

مزدوروں پر ٹیکس لگائیں، ترقیاتی منصوبے ختم کریں،دکانداروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے: عالمی بینک  

مزدوروں پر ٹیکس لگائیں، ترقیاتی منصوبے ختم کریں،دکانداروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے: عالمی بینک کا حکم

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)عالمی بنک نے 50 ہزار روپے اور اس سیکم آمدن والوں (مزدوروں) پر ٹیکس لگانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ لاکھ روپے ماہانہ آمدن والوں پر 35 فیصد شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے۔ عالمی بنک کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ان شعبوں پر خرچ نہ کرے جو صوبوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔وفاقی و صوبائی دائرہ کار میں فنانسنگ کا لائحہ عمل طیکیا جائے۔ دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور ٹیکس فری آمدن کی حد کم کی جائے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ ترقی پزیر ملکوں کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کم از کم 15 فیصد ہونی چاہیے۔ اصلاحات کی کئی کوششوں کے باوجود پاکستان میں ٹیکس محاصل کم ہیں۔لینڈ اورنرشپ ریکارڈ کو قومی شناختی کارڈ اور نیشنل ٹیکس نمبر سے لنک کرنے پر زور ہے۔ پراپرٹی ٹیکس ریٹس میں مارکیٹ ویلیو کے مطابق اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ عالمی بینک نے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹیز پر دی جانے والی چھوٹ ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ مختلف اشیاء پر 18 فیصد اسٹینڈرڈ جی ایس ٹی عائد کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔سالانہ 6 لاکھ روپے سے کم آمدن والے افراد کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔زراعت، پراپرٹی، رئیل اسٹیٹ، ری ٹیل، سگریٹس سیکٹر سے اضافی ٹیکس وصولی، لگڑری اشیاء پر ٹیکس بڑھانے، درآمدی اشیاء پر ٹیکس چھوٹ کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹیکس چھوٹ کی مد میں بڑے پیمانے پر ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے۔کارپوریٹ انکم ٹیکس کا نظام انتہائی پیچیدہ ہے۔عالمی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مالی استحکام کا دارومدار ریونیو اصلاحات پر ہے۔پاکستان میں پرسنل انکم ٹیکس کا اسٹرکچر آسان بنایا جائے۔ زرعی شعبے میں ساڑھے 12 ایکڑز زمینوں کے مالکان پر ٹیکس لگایا جائے۔ صوبے اپنی صلاحیت سے کم ٹیکس وصول کر رہے ہیں۔ مناسب تیاری اور جائزے کے بغیر شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبے ختم کر دیے جائیں۔کئی کمپنیوں کو ترجیحی ٹیکس اسکیمز کی سہولت حاصل ہے۔

 

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: ضمانت خارج ہونے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(سی ایم لنکس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت مسترد کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب کیسز میں ضمانت خارج کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات ختم کر دئیے۔لطیف کھوسہ کی جانب سے پیر کو سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 اکتوبر کو مقرر کردی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79860

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کا انخلا،صرف 27 دن باقی

Posted on

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کا انخلا،صرف 27 دن باقی

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے پاس ملک چھوڑنے کے لئے صرف 27 دن باقی ہیں۔غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

عمران خان صدر مملکت سے بہت مایوس اور دکھی ہیں، علیمہ خان

لاہور(سی ایم لنکس)چیرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اس بات پر مایوس ہیں کہ صدر نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں چیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 16 اکتوبر تک توسیع کردی۔چیرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان روسٹرم پر آگئیں اور کہا کہ ہمیں انصاف دیا جائے روز پیشی پر آتے ہیں، اگر جیل بھیجنے سے انصاف ہوتا ہے تو بھیج دیں، ہم کیا مانگ رہے ہیں انصاف ہی مانگ رہے ہیں۔سماعت کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی کمزور ہورہے ہیں اور ان کا وزن بہت کم ہوگیا ہے،لیکن ان کے جذبے بلند ہیں، ان کے پاس ورزش اور واک کے لئے جگہ نہیں، ان کا پیغام ہے کہ انہیں سائفر کیس میں لمبے عرصے کے لئے جیل منتقل کرنے کی تیاری ہورہی ہے۔علیمہ خان نے بتایا کہ چیرمین پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ کسی کی ان سے بات نہیں ہوئی اور ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بہت افسوس کا اظہار کیا اور مایوس تھے کہ صدر نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اپنا آئینی کردار ادا نہیں کیا، اس پر وہ بہت دکھی ہیں، ان کا خیال تھا کہ ہمارے صدر کو اتنے اہم وقت اپنی قوم کیلیے کھڑا ہونا چاہیے تھا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79858

ملک میں جاری مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلیے خصوصی کمیٹی قائم

Posted on

ملک میں جاری مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلیے خصوصی کمیٹی قائم

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے چار وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کور گروپ قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزارت خزانہ، پلاننگ، تجارت، فوڈ سکیورٹی، انڈسٹریز پروڈکشن توانائی کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے چار وفاقی سیکرٹریوں پر مشتمل کور گروپ قائم کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق سیکرٹری پلاننگ، سیکرٹری انڈسٹری پروڈکشن، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری فوڈ سیکورٹی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔کمیٹی مہنگائی کنٹرول کرنے اور اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کے بارے میں رپورٹ پیش کرے گی۔وزارت آی ٹی نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی سمری اجلاس میں پیش کی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی سپیکٹرم جاری کرنیکی منظوری دی گئی، ان سولڈ آئی ایم ٹی سپیکٹرم کے اجراء کیلئے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے طوارقی اسٹیل ملز کا نام نیشنل اسٹیل کمپلیکس رکھنے کی بھی اصولی منظوری دیدی ہے اور اس کی لاء ڈویڑن سے توثیق کروانا ہوگی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزارت توانائی کو تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہیفرٹیلائزر پلانٹس کو دی جانے والی گیس کی قیمت کے تعین کیلئے بین الوزارتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

 

احتساب عدالت نے 2 سابق وزراء اعظم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس میں سابق وزراء اعظم شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔دونوں سابق وزراء اعظم کو احتساب عدالت ایک اور تین نے نوٹس جاری کیے، احتساب عدالت ایک نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ریفرنس میں 14 نومبر کو طلب کرلیا جبکہ راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے۔راجہ پرویز اشرف کو 2015، 2017 میں دائر ریفرنسز میں 14 نومبر کو طلب کیا گیا ہے، 2017، 2016 میں دائر ریفرنسز میں احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو 12 اکتوبر کو طلب کرلیا۔علاوہ ازیں احتساب عدالت تین نے راجہ پرویز اشرف کو چاروں کیسز میں نوٹس جاری کیا، احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79852

ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے سسٹم میں فنی خرابی، شہری پریشان

Posted on

ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے سسٹم میں فنی خرابی، شہری پریشان

لاہور(چترال ٹایمزرپورٹ) لاہور سمیت ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے سسٹم میں فنی خرابی کے باعث ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق نادرا کے پاسپورٹ دفاتر سے منسلک سسٹم میں فنی خرابی ہوئی ہے، فنی خرابی کے باعث ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں 2 گھنٹوں تک کام رکا رہا۔ذرائع نے کہا ہے کہ فنی خرابی کے باعث پاسپورٹ کیلئے درخواست گزاروں کے کوائف اپ لوڈ نہ ہو سکے، پاسپورٹ کیلئے آنے والے شہریوں کو تصویر اور بائیو میٹرک کے بعد طویل انتظار کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام پاسپورٹ آفسز میں 2 گھنٹے سے زائد کام رکا رہا اور دو گھنٹوں بعد سسٹم بحال ہونے پر دوبارہ انٹری کا کام شروع کر دیا گیا۔

 

سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ہے، اجلاس میں وفاقی وزراء اور عسکری حکام سمیت چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز بھی شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا جارہا ہے، سعودی عرب، چین سمیت خلیجی ممالک کی مختلف منصوبوں میں دلچسپی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق قابل عمل منصوبوں کی منظوری دی جائے گی، ٹیلی کام سیکٹر میں اضافی سپکٹرم کی نیلامی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ معدنیات، زراعت، کان کنی سمیت مختلف شعبہ جات میں منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79850