Chitral Times

23پی ایم ایس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری ، ساجد نوازAAC چترال IVتعینات

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں پی ایم ایس گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ۔17کے23افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ شبیر خان کو تبدیل کر کے ان کی تعیناتی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر بنوں کی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بنوں پیر محمد کی بحیثیت سیکشن آفیسر ایس ٹی آئی ، ای اینڈ اے ڈیپارٹمنٹ ، سیکشن آفیسر محکمہ ہاؤسنگ اکرم شاہ کی بحیثیت ایڈیشنل اے سی چارسدہ ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر vi( بحرین ، سوات ) عابد خان کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر صوابی ، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر دیر بالا احسان الرحمان ( سرپلس علاقہ قاضی ؍ ای اے سی ) کی بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر vi (بحرین سوات )، فنانس آفیسر ہری پور ساجد حسین کی بحیثیت ایڈیشنل اے سی II لاہور صوابی ، سیکشن آفیسر پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ ساجد نواز کی بحیثیت ایڈیشنل اے سی iv چترال، سیکشن آفیسر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ سلطان محمد کی بحیثیت سیکشن آفیسر پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ ، سیکشن آفیسر محکمہ توانائی و برقیات قلات خان کی بحیثیت اسسٹنٹ ٹو کمشنر ( پول ) پشاور ، اے ڈی،جی ڈی اے ایبٹ آباد اصغر علی کی بحیثیت اسسٹنٹ ٹو کمشنر (ریونیو ) مردان ڈویژن ، سیکشن آفیسر سٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ای اینڈ اے ڈیپارٹمنٹ سید عامر حسین شاہ کی بحیثیت اسسٹنٹ ٹو کمشنر ( پول ) کوہاٹ ڈویژن ، ایڈیشنل اے سی II مردان پرویز اقبال کی بحیثیت اسسٹنٹ ٹو کمشنر ( ریونیو ) کوہاٹ ڈویژن ، فنانس آفیسر بونیر عدالت خان کی بحیثیت ایڈیشنل اے سی II مردان ، سیکشن آفیسر محکمہ خوراک حمایت اللہ قریشی کی بحیثیت اسسٹنٹ ٹو کمشنر ( پول ؍ ڈیویلپمنٹ ) ڈی آئی خان ڈویژن ، سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ فہد اکرام قاضی کی بحیثیت ڈپٹی کو آرڈینیٹر پی ایم اینڈ آر یو چیف سیکرٹری آفس، سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور حامد علی گگیانی کی بحیثیت سیکشن آفیسر محکمہ اوقاف ، محکمہ آبپاشی کے سپرنٹنڈنٹ اجمل خان کی بحیثیت سیکشن آفیسر محکمہ زراعت ،محکمہ ایڈمنسٹریشن (اسٹیٹ آفس ) کے سپرنٹنڈنٹ عبد الاول کی بحیثیت سیکشن آفیسر محکمہ خوراک ، محکمہ داخلہ کے سپرنٹنڈنٹ نوروز خان کی بحیثیت سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ و قبائلی امور ، محکمہ بہبود آبادی کے سپرنٹنڈنٹ ریاض کی بحیثیت سیکشن آفیسر محکمہ اعلیٰ تعلیم، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر تنویر احمد کی بحیثیت اسسٹنٹ ٹو کمشنر ریونیو بنوں ڈویژن اورایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ معین الدین کی بحیثیت سیکشن آفیسرمحکمہ محنت تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صوابی عادل افتخار کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
2400