Chitral Times

ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ , ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے مسافربردار گاڑیوں کیلئے نئے کرایہ نامے جاری

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ کرکے 84.19 روپے فی لیٹر مقررہونے کے بعد ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے میں اندرون شہراور مابین شہروں، ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں۔ (جو یکم نومبر 2017 سے لاگو ہیں)۔ تفصیلات کے مطابق فلائنگ کوچز/ منی بسز 0.99 پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کرائے وصول کریں گی۔ جبکہ اے سی بسیں 1.19 پیسے ‘ عام بسیں 0.84 پیسے اور لکژری بسیں 0.94 پیسے فی کلو میٹر فی مسافرکرائے چارج کریں گی۔ اسی طرح پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسیں 64 روپے، اے سی بسیں 77 روپے ‘ عام بسیں 54 روپے اور لگژری بسیں 61 روپے کرائے وصول کریں گی جبکہ پشاور سے بنوں کے ئے فلائنگ کوچز 193 روپے ‘ اے سی بسیں 232 روپے ‘عام بسیں 163 روپے اور لگژری بسیں 183 روپے ‘ پشاور سے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز 333 روپے ‘ اے سی بسیں 400 روپے ‘ عام بسیں 282 روپے اور لگژری بسیں 316 روپے ‘ پشاور سے ہری پور کے لئے فلائنگ کوچز 154 روپے ‘ اے سی بسیں 186 روپے ‘ عام بسیں 131 روپے اور لگژری بسیں 131 روپے پشاور سے ایبٹ آباد کے لئے فلائنگ کوچز191 روپے ‘ اے سی بسیں 300 روپے ‘ عام بسیں 162روپے اور لگژری بسیں 162 روپے ‘ پشاور سے مانسہر ہ کے لئے فلائنگ کوچز 215 روپے‘ اے سی بسیں 258 روپے ‘ عام بسیں 182 روپے ، لگژری بسیں 182 روپے ‘ پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز 57 روپے ‘ اے سی بسیں 69 روپے ‘ عام بسیں 49 روپے اور لگژری بسیں 55 روپے ‘ پشاور سے مالاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز 117 روپے اے سی بسیں 140 روپے ‘ عام بسیں 99 روپے اور لگژری بسیں ‘111 روپے، پشاور سے تیمر گرہ کے لئے فلانگ کوچز 175 روپے ،اے سی بسیں 211 روپے ،عام بسیں 185 روپے اور لگژری بسیں 166 روپے ،پشاور سے منگورہ کے لئے فلانگ کوچز 170 روپے ،اے سی بسیں 205 روپے، عام بسیں 144 روپے اور لگژری بسیں 162 روپے، پشاور سے دیر کے لئے فلائنگ کوچز 247 روپے ‘ اے سی بسیں 297 روپے ‘ عام بسیں 210 روپے اور لگژری بسیں 235 روپے ‘ پشاور سے چترال کیلئے فلائنگ کوچز 495 روپے ‘ اے سی بسیں 595 ‘ عام بسیں 420 روپے اور لگژری بسیں 470 روپے اور پشاور سے چارسدہ کے لئے فلائنگ کوچز 27 روپے ‘ اے سی بسیں 32 روپے‘ عام بسیں 23 روپے اور لگژری بسیں 25 روپے کرائے وصول کریں گی ۔
مزید برآں دینی مدارس ‘ تعلیم اداروں‘ نابینا و معذور افراد اور 60 برس سے زائد عمر کے معمر افراد کے لئے اصل کرایوں میں پچاس فیصدموجودہ رعایت جاری رہے گی۔ جبکہ ائر کنڈیشنز خراب ہونے کی صورت میں ڈیلکس سٹیج بس کیرج کا کرایہ وصول کیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونحوا پشاور کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
1801