Chitral Times

پی ٹی آئی کی حکومت بہتر تعلیم کے ساتھ آئی ٹی ایجوکیشن کی فروع کیلئے بھی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔۔ فوزیہ

دروش ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے پی ٹی آئی کی ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری برائے سیر وسیاحت بی بی فوزیہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ تعلیمی اداروں کو جد ید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کیلئے نئی اصلاحات کے ساتھ ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صوبے کے اکثر سکولوں میں آئی ٹی لیب قائم کئے گئے ہیں ۔ وہ گزشتہ روز دروش میں حراماڈل سکول اینڈ کالج میں آئی ٹی لیب کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کررہی تھی۔ انھوں نے کہاکہ چترال میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سےحراماڈل سکول اینڈ کالج کا اہم کردار رہا ہے۔اس ادارے نے نہ صرف تعلیم کی سہولت دی ہے بلکہ معیاری تعلیم کو بھی فروع دیا ہے ۔ ۔انھوں نے مذید کہا، کہ دینی اور سائنسی تعلیم کے علاوہ ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔تقریب سے کالج کے پرنسپل نے بھی خطاب کیا ۔انھوں نے کالج کی کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے ایم۔پی اے بی بی فوزیہ کو آگاہ کیا۔اس موقع پر ایم پی اے نےاپنی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی

۔ پروگرام میں بچوں نے مختلف پرفارمنس سے شرکاء کو محظوظ کیا۔پروگرام کے آخر میں فیتہ کاٹ کر IT Lab کا افتتاح کیا۔
پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل ممبرحاجی سلطان ۔ حاجی گل نواز،بہرام خان اور حیدر نبی کے علاوہ PTI دورش کےممبران خصوصی شرکت کی۔

Fouzia MPA Drosh program158

Fouzia MPA Drosh program1

Fouzia MPA Drosh program1136

Fouzia MPA Drosh program11 Fouzia MPA Drosh program113 Fouzia MPA Drosh program15

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
1640