Chitral Times

انتقال پر ملال، راہ چلتے شخص پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

Posted on

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے کی آرزو لئے شخص دار فانی سے کوچ کرگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپر چترال کے مقام پرکوسپ غورو مستوج سے تعلق رکھنے سیداحمدصابیر( ابوزار) جو بیٹی کے جہیز کے سامان خریدنے کیلئے چترال شہر آیا ہوا تھا ۔ پی آئی اے چوک چترال میں راہ چلتے ہوئے اُس پر ہارٹ اٹیک ہو ا ۔ جسے فوری طور پر بازار کے دکانداروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچایا ۔ تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ متوفی کی جیب میں بیٹی کے جہیز کی خریداری کیلئے ایک لاکھ سے زیادہ روپے موجود تھے ۔ جنہیں اُن کے ورثا کے حوالے کیا گیا ۔ اُن کی میت کو بعد آزان آبائی گاؤں پرکوسپ غورو روانہ کردیا گیا ۔ چترال میں غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی بہتات کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کی بیماری میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ اورزیادہ تر اموات اسی بیماری کی وجہ سے ہی واقع ہوتی ہیں ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
402