خیبر پختونخوا بار کونسل نے پورے صوبے میں پیر کے دن ہڑتال کا اعلان کردیا
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ن) خیبرپختونخوا بارکونسل کے چیرمین انتظامی کمیٹی سید زاہد جمال ایڈوکیٹ نے مردان کچہری کے اند ر فیملی پارک بنانے کے اقدام پر صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ اس منصوبے کو فی الفور ختم کیا جائے۔اور وکلاء تنظیمیں سخت اقدام اٹھانے پر مجبورنہ کرے۔
چیرمین انتظامی کمیٹی نے مردان بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی کرتے ہوئے ٓ مورخہ 27-11-2017 بروز پیرکو پورے صوبے خیبر پختتونخوا میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور صوبے کے تمام غیور وکلاء سے ہڑتال کو یقینی بنانے کی استداء کی ھے کہ کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہو۔